Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 19 · Chapter 181

زکاۃ کے مسائل کی کتاب

ان چیزوں کا بیان جن میں زکاۃ نہیں ہے مثلاً زیورات ، سونے یا چاندی کا ڈلا اور عنبر

2 hadiths in this chapter

660

Muwatta Imam Malik #660

Sahih

[660] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ ﷺ ، کَانَتْ تَلِی بَنَاتَ أَخِیہَا یَتَامَی فِی حَجْرِہَا، لَہُنَّ الْحَلْیُ، فَـلَا تُخْرِجُ مِنْ حُلِیِّہِنَّ الزَّکَاۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبدالرحمن بن قاسم رحمہ اللہ اپنے والد ( قاسم بن محمد رحمہ اللہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک ( ان کی پھوپھی جان ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ اپنے بھائی ( محمد رحمہ اللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہ ) کی یتیم بیٹیوں کی نگہداشت کرتی تھیں جو کہ ان کی گود ( پرورش ) میں تھیں ، ان بچیوں کے پاس زیورات تھے ، وہ ان کے زیورات سے زکاۃ نہیں نکالتی تھیں ۔

661

Muwatta Imam Malik #661

Sahih

[661] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یُحَلِّی بَنَاتِہُ وَجَوَارِیَہُ الذَّہَبَ، ثُمَّ لَا یُخْرِجُ مِنْ حُلِیِّہِنَّ الزَّکَاۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنی بیٹیوں اور لونڈیوں کو سونے کا زیور پہناتے تھے ، پھر ان کے زیورات سے زکاۃ نہیں نکالا کرتے تھے ۔