Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 18 · Chapter 176

اعتکاف کے متعلق کتاب

اعتکاف کی قضائی کا بیان

2 hadiths in this chapter

649

Muwatta Imam Malik #649

Sahih

[649] حَدَّثَنِی زِیَادٌ، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ عَمْرَۃَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ أَرَادَ أَنْ یَعْتَکِفَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ إِلَی الْمَکَانِ الَّذِی أَرَادَ أَنْ یَعْتَکِفَ فِیہِ، وَجَدَ أَخْبِیَۃً، خِبَائَ عَائِشَۃَ، وَخِبَائَ حَفْصَۃَ، وَخِبَائَ زَیْنَبَ، فَلَمَّا رَآہَا سَأَلَ عَنْہَا، فَقِیلَ لَہُ : ہَذَا خِبَائُ عَائِشَۃَ وَحَفْصَۃَ وَزَیْنَبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ آلْبِرَّ تَقُولُونَ بِہِنَّ؟ ثُمَّ انْصَرَفَ، فَلَمْ یَعْتَکِفْ حَتَّی اعْتَکَفَ عَشْراً مِنْ شَوَّالٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ( ایک دفعہ ) اعتکاف کرنے کا ارادہ فرمایا ، چنانچہ جب آپ ﷺ اس جگہ کی طرف لوٹے جس میں آپ نے اعتکاف کا ارادہ کر رکھا تھا تو ( وہاں ) کچھ اور خیمے بھی دیکھے ، یعنی ایک حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا خیمہ ، ایک حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کا خیمہ اور ایک سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا ، جب آپ ﷺ نے ان کو دیکھا تو ان کے متعلق دریافت فرما لیا ، چنانچہ آپ ﷺ کو بتایا گیا کہ یہ سیدہ عائشہ ، سیدہ حفصہ اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہن کے خیمے ہیں ( اور وہ بھی آپ ﷺ کے ہمراہ اعتکاف کی خواہش رکھتی ہیں ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تم ان کے متعلق نیکی کا گمان رکھتے ہو ؟‘‘ پھر آپ ﷺ چلے گئے اور اعتکاف نہ کیا یہاں تک کہ ( اگلے ماہ ) شوال سے دس دنوں کا اعتکاف فرما لیا ۔

650

Muwatta Imam Malik #650

Sahih

[650] وَحَدَّثَنِی زِیَادٌ، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ کَانَ یَذْہَبُ لِحَاجَۃِ الإِنْسَانِ فِی الْبُیُوتِ وَہُو مُعْتَکِفٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ انسانی حاجت کے لیے اپنے گھروں میں تشریف لے جایا کرتے تھے ، اس حال میں کہ آپ ﷺ اعتکاف کرنے والے ہوتے تھے ۔