Muwatta Imam Malik #648
[648] عَنْ سُمَیٍّ مَوْلَی أبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّ أَبَا بَکْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ اعْتَکَفَ، فَکَانَ یَذْہَبُ لِحَاجَتِہِ تَحْتَ سَقِیفَۃٍ، فِی حُجْرَۃٍ مُغْلَقَۃٍ، فِی دَارِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِیدِ، ثُمَّ لَا یَرْجِعُ حَتَّی یَشْہَدَ الْعِیدَ مَعَ الْمُسْلِمِینَ۔
اردو ترجمہ · Urdu
سمی رحمہ اللہ جو ابوبکر بن عبدالرحمن رحمہ اللہ کے آزاد کردہ غلام ہیں سے روایت ہے کہ ابوبکر بن عبدالرحمن رحمہ اللہ نے اعتکاف کیا ، وہ قضائے حاجت کے لیے ایک چھت ( والے چھپر ) کے نیچے چلے جاتے جو کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے گھر میں بند حجرے میں واقع تھا ، پھر وہ ( اعتکاف سے فارغ ہو کر گھر ) واپس نہ لوٹتے یہاں تک کہ مسلمانوں کے ہمراہ نماز عید ادا کر لیتے ۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ انھوں نے بعض اہل علم کو دیکھا ، جب وہ رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف مکمل کر لیتے تو اپنے گھروں کے پاس واپس نہ جاتے تھے یہاں تک کہ مسلمانوں کے ساتھ مل کر نماز عیدالفطر پڑھ لیتے اور امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ پہلے گزر جانے والے اہل علم و فضل کے متعلق مجھے یہی خبر ملی ہے … امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس بارے میں جو کچھ بھی میں نے سنا ہے اس میں سے یہی بات مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے ۔