Muwatta Imam Malik #647
[647] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ، وَنَافِعاً مَوْلَی عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ قَالَا : لَا اعْتِکَافَ إِلاَّ بِصِیَامٍ، لِقَوْلِ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالَی فِی {وَکُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی یَتَبَیَّنَ لَکُمُ الْخَیْطُ الْأَبْیَضُ مِنَ الْخَیْطِ الأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّیَامَ إِلَی اللَّیْلِ وَلَا تُبَاشِرُوہُنَّ وَأَنْتُمْ عَاکِفُونَ فِی الْمَسَاجِدِ} [البقرۃ : 187] فَإِنَّمَا ذَکَرَ اللّٰہُ الاِعْتِکَافَ مَعَ الصِّیَامِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ قاسم بن محمد رحمہ اللہ اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام نافع رحمہ اللہ دونوں کہا کرتے تھے کہ بغیر روزے کے اعتکاف نہیں ہوتا ( کیونکہ ) قرآن مجید میں اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتے ہیں : { وَکُلُوْا وَاشْرَبُوْا حَتّٰی یَتَبَیَّنَ لَکُمُ الْخَیْطُ الْاَبْیَضُ مِنَ الْخَیْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِثُمَّ اَتِمُّوا الصِّیَامَ اِلَی الَّیْلِ وَلَا تُـبَاشِرُوْھُنَّ وَاَنْتُمْ عٰکِفُوْنَ فِی الْمَسٰجِدِ } ( البقرۃ 2 : 187 ) ’’ اور تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ تمھارے لیے فجر کی سفید دھاری سیاہ دھاری سے ( الگ ہو کر ) واضح ہو جائے ، پھر تم روزوں کو رات تک پورا کرو اور تم ان ( بیویوں ) سے اس حال میں مباشرت نہ کرو کہ تم مسجدوں میں اعتکاف کرنے والے ہو ۔‘‘ ( چنانچہ اس آیت میں ) بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اعتکاف کو روزے کے ساتھ ملا کر ذکر کیا ہے ۔