Muwatta Imam Malik #540
[540] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَیْدِ اللّٰہِ، عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ ، أَنَّہَا أَمَرَتْ أَنْ یُمَرَّ عَلَیْہَا بِسَعْدِ بْنِ أبِی وَقَّاصٍ فِی الْمَسْجِدِ، حِینَ مَاتَ لِتَدْعُوَ لَہُ، فَأَنْکَرَ ذَلِکَ النَّاسُ عَلَیْہَا، فَقَالَتْ عَائِشَۃُ : مَا أَسْرَعَ النَّاس، مَا صَلَّی رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ عَلَی سُہَیْلِ بْنِ بَیْضَائَ إِلاَّ فِی الْمَسْجِدِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ سے روایت ہے ، انھوں نے حکم دیا کہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے جنازے کو مسجد میں داخل کر کے ان کے ( حجرے کے ) پاس سے گزارا جائے ، ( یہ اس وقت کی بات ہے ) جب حضرت سعد رضی اللہ عنہ فوت ہوئے ، ( سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا مقصد یہ تھا ) تاکہ وہ ان کے لیے دعا کریں ، لوگوں نے ان پر اس معاملے کے متعلق ( انکار اور ) اعتراض کیا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرمانے لگیں کہ لوگ کس قدر جلدی ( سنت کو بھولنے کا معاملہ ) کرنے والے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے سہیل بن بیضاء رضی اللہ عنہ کا جنازہ مسجد میں ہی پڑھا تھا ۔