Muwatta Imam Malik #535
[535] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ، عَنْ أَبِیہِ، أَ نَّہُ سَأَلَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ کَیْفَ تُصَلِّی عَلَی الْجَنَازَۃِ ؟ فَقَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : أَنَا لَعَمْرُ اللّٰہِ أُخْبِرُکَ، أَ تَّبِعُہَا مِنْ أَہْلِہَا، فَإِذَا وُضِعَتْ کَبَّرْتُ وَحَمِدْتُ اللّٰہَ، وَصَلَّیْتُ عَلَی نَبِیِّہِ، ثُمَّ أَقُولُ : اللّٰہُمَّ إِنَّہُ عَبْدُکَ، وَابْنُ عَبْدِکَ، وَابْنُ أَمَتِکَ، کَانَ یَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلاَّ أَنْتَ, وَأَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُکَ وَرَسُولُکَ، وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِہِ، اللّٰہُمَّ إِنْ کَانَ مُحْسِناً فَزِدْ فِی إِحْسَانِہِ، وَإِنْ کَانَ مُسِیئاً فَتَجَاوَزْ عَنْ سَیِّئَاتِہِ، اللّٰہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَہُ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہُ۔
اردو ترجمہ · Urdu
سعید بن ابوسعید مقبری رحمہ اللہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں ، انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ آپ کس طرح نماز جنازہ پڑھتے ہیں ؟ تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ اللہ کی قسم ! میں تمھیں ( ابھی ) اس کی خبر دیتا ہوں ، میں میت کے گھر سے اس کے ( جنازے کے ) پیچھے جاتا ہوں ، پھر جب اسے ( کندھوں سے اتار کر نماز کے لیے زمین پر ) رکھ دیا جاتا ہے تو میں اللہ اکبر کہہ کر اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں اور اس کے بعد نبی ﷺ پر درود بھیجتا ہوں ، پھر میں ( دعا مانگتے ہوئے ) یہ کہتا ہوں : اے اللہ ! بے شک یہ ( فوت شدہ شخص ) تیرا بندہ ہے ، تیرے بندے کا بیٹا ہے اور تیری باندی کا بیٹا ہے ، یہ گواہی دیا کرتا تھا کہ بلاشبہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور یقیناً محمد ﷺ تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں اور تو اس کے بارے میں ( ہم سب سے ) زیادہ علم رکھنے والا ہے ، اے اللہ ! اگر یہ ( تیرے علم کے مطابق واقعی ) نیک تھا تو اس کی نیکوکاری ( کے اجر ) میں اضافہ فرما اور اگر یہ گنہگار تھا تو اس کی برائیوں سے تجاوز ( اور درگزر ) فرما ، اے اللہ ! ہمیں اس کے ( جنازے کی ادائیگی اور اس کی موت پر صبر کرنے کے ) اجر سے محروم نہ فرما اور ہمیں اس کے ( چلے جانے کے ) بعد فتنے میں نہ ڈال ۔