Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 16 · Chapter 141

جنازوں ( کے متعلقہ احکام ) کی کتاب

جنازوں کی تکبیرات کا بیان

3 hadiths in this chapter

532

Muwatta Imam Malik #532

Sahih

[532] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ نَعَی النَّجَاشِیَّ لِلنَّاسِ، فِی الْیَوْمِ الَّذِی مَاتَ فِیہِ، وَخَرَجَ بِہِمْ إِلَی الْمُصَلَّی، فَصَفَّ بِہِمْ وَکَبَّرَ أَرْبَعَ تَکْبِیرَاتٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ( حبشہ کے مسلمان ہو جانے والے بادشاہ ) نجاشی رحمہ اللہ کی اطلاع ( بذریعہ وحی ) اسی دن دے دی تھی جس میں وہ فوت ہوئے تھے ، اور آپ ﷺ صحابہ کو لے کر عیدگاہ کی طرف گئے ، پھر ان کی صف بندی کی اور ( نماز جنازہ میں ) چار تکبیرات کہیں ۔

533

Muwatta Imam Malik #533

Sahih

[533] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ أبِی أُمَامَۃَ بْنِ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ، أَ نَّہُ أَخْبَرَہُ : أَنَّ مِسْکِینَۃً مَرِضَتْ، فَأُخْبِرَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ بِمَرَضِہَا، وَکَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ یَعُودُ الْمَسَاکِینَ وَیَسْأَلُ عَنْہُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : إِذَا مَاتَتْ فَآذِنُونِی بِہَا فَخُرِجَ بِجَنَازَتِہَا لَیْلاً، فَکَرِہُوا أَنْ یُوقِظُوا رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ ، فَلَمَّا أَصْبَحَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ أُخْبِرَ بِالَّذِی کَانَ مِنْ شَأْنِہَا، فَقَالَ : أَلَمْ آمُرْکُمْ أَنْ تُؤْذِنُونِی بِہَا فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللّٰہِ کَرِہْنَا أَنْ نُخْرِجَکَ لَیْلاً وَنُوقِظَکَ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ حَتَّی صَفَّ بِالنَّاسِ عَلَی قَبْرِہَا، وَکَبَّرَ أَرْبَعَ تَکْبِیرَاتٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک مسکین عورت بیمار ہو گئی ، رسول اللہ ﷺ کو اس کی بیماری کی اطلاع دی گئی ، ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مسکینوں کی تیمارداری فرمایا کرتے تھے اور ان کے متعلق پوچھتے رہتے تھے ، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ( صحابہ رضی اللہ عنہم سے ) فرمایا :’’ جب یہ فوت ہو جائے تو مجھے اطلاع دے دینا ‘‘ ، ( وہ عورت فوت ہو گئی ) پھر رات کے وقت اس کا جنازہ نکالا گیا ، صحابہ رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ ﷺ کو جگانا مناسب نہ سمجھا ، پھر جب رسول اللہ ﷺ نے صبح کی تو آپ کو اس عورت کے ساتھ پیش آنے والے معاملے کی خبر دی گئی ، تو آپ نے فرمایا :’’ کیا میں نے تمھیں حکم نہ دیا تھا کہ مجھے اس کی اطلاع دے دینا ؟‘‘ انھوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! ہم نے ناپسند جانا کہ رات کے وقت آپ کو گھر سے نکالیں اور آپ کو بیدار ( کر کے آپ کی نیند میں خلل واقع ) کریں ، چنانچہ رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لے گئے یہاں تک کہ اس کی قبر پر ( جا کر اس کے پاس قبلہ رخ ہو کر ) لوگوں کی صف بندی کی اور ( اس کا جنازہ ادا کرتے ہوئے ) آپ ﷺ نے چار تکبیرات کہیں ۔

534

Muwatta Imam Malik #534

Sahih

[534] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ سَأَلَ ابْنَ شِہَابٍ، عَنِ الرَّجُلِ یُدْرِکُ بَعْضَ التَّکْبِیرِ عَلَی الْجَنَازَۃِ وَیَفُوتُہُ بَعْضُہُ ؟ فَقَالَ : یَقْضِی مَا فَاتَہُ مِنْ ذَلِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ نے ابن شہاب رحمہ اللہ سے اس شخص کے متعلق سوال کیا جو نماز جنازہ کی بعض تکبیروں کو پا لیتا ہے اور بعض اس سے رہ جاتی ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ جو تکبیریں اس سے رہ جائیں وہ انھیں بعد میں پورا کرے ۔