Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 16 · Chapter 139

جنازوں ( کے متعلقہ احکام ) کی کتاب

جنازے کے آگے آگے چلنے کا بیان

4 hadiths in this chapter

526

Muwatta Imam Malik #526

Sahih

[526] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ وَأَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ کَانُوا یَمْشُونَ أَمَامَ الْجَنَازَۃِ، وَالْخُلَفَائُ ہَلُمَّ جَرًّا, وَعَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ ، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ جنازے کے آگے آگے چلا کرتے تھے اور ( بعد والے ) خلفائے کرام کا بھی ہمیشہ یہی معاملہ رہا اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بھی ( ایسا ہی کرتے رہے ۔ )

527

Muwatta Imam Malik #527

Sahih

[527] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ، عَنْ رِبِیعَۃَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْہَدِیرِ، أَ نَّہُ أَخْبَرَہُ أَ نَّہُ رَأَی عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ یَقْدُمُ النَّاسَ أَمَامَ الْجَنَازَۃِ، فِی جَنَازَۃِ زَیْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھیں ربیعہ بن عبداللہ بن ہدیر نے خبر دی کہ انھوں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا ، وہ ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے جنازے میں ، جنازے ( یعنی میت کی چارپائی ) کی اگلی جانب لوگوں سے بھی آگے آگے چل رہے تھے ۔

528

Muwatta Imam Malik #528

Sahih

[528] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ أبِی قَطُّ فِی جَنَازَۃٍ إِلاَّ أَمَامَہَا، قَالَ : ثُمَّ یَأْتِی الْبَقِیعَ فَیَجْلِسُ حَتَّی یَمُرُّوا عَلَیْہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد ( عروہ رحمہ اللہ ) کو کسی بھی جنازے میں اس سے آگے آگے چلنے کے سوا ( کسی اور جانب چلتے ہوئے ) کبھی نہیں دیکھا ، ہشام رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھر وہ بقیع ( قبرستان ) میں آ کر بیٹھ جاتے یہاں تک کہ لوگ ( جنازہ لے کر ) ان کے پاس سے آگے گزر جاتے ۔

529

Muwatta Imam Malik #529

Sahih

[529] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، أَ نَّہُ قَالَ : الْمَشْیُ خَلْفَ الْجَنَازَۃِ مِنْ خَطَإِ السُّنَّۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھوں نے کہا کہ جنازے کے پیچھے چلنا خلاف سنت ہے ۔