Muwatta Imam Malik #512
[512] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ الصُّنَابِحِیِّ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ وَمَعَہَا قَرْنُ الشَّیْطَانِ، فَإِذَا ارْتَفَعَتْ فَارَقَہَا، ثُمَّ إِذَا اسْتَوَتْ قَارَنَہَا، فَإِذَا زَالَتْ فَارَقَہَا، فَإِذَا دَنَتْ لِلْغُرُوبِ قَارَنَہَا، فَإِذَا غَرَبَتْ فَارَقَہَا وَنَہَی رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ عَنِ الصَّلَاۃِ فِی تِلْکَ السَّاعَاتِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عبداللہ صنابحی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک سورج اس حال میں طلوع ہوتا ہے کہ شیطان کا سینگ اس کے ساتھ ہوتا ہے ، پھر جب سورج بلند ہو جاتا ہے تو وہ ( سینگ ) اس سے جدا ہو جاتا ہے ، پھر جب ( سورج ) سیدھا ( سر پر ) ہو جاتا ہے تو وہ ( سینگ پھر ) اس کے ساتھ مل جاتا ہے ، پھر جب وہ ڈھل جاتا ہے تو وہ اس سے جدا ہو جاتا ہے اور جب ( سورج ) غروب ہونے کے قریب ہوتا ہے تو وہ ( پھر ) اس کے ساتھ مل جاتا ہے اور جب وہ غروب ہو جاتا ہے تو اس سے جدا ہو جاتا ہے ۔‘‘ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ان ( تینوں ) اوقات میں نماز ادا کرنے سے منع فرما دیا ۔