Muwatta Imam Malik #488
[488] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ سُمَیٍّ مَوْلَی أبِی بَکْرٍ، عَنْ أبِی صَالِحٍ السَّمَّانِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : مَنْ قَالَ لَا إِلَہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، فِی یَوْمٍ مِئَۃَ مَرَّۃٍ, کَانَتْ لَہُ عَدْلَ عَشْرِ رِقَابٍ، وَکُتِبَتْ لَہُ مِئَۃُ حَسَنَۃٍ، وَمُحِیَتْ عَنْہُ مِئَۃُ سَیِّئَۃٍ، وَکَانَتْ لَہُ حِرْزاً مِنَ الشَّیْطَانِ یَوْمَہُ ذَلِکَ حَتَّی یُمْسِیَ، وَلَمْ یَأْتِ أَحَدٌ بِأَفْضَلَ مِمَّا جَائَ بِہِ، إِلاَّ أَحَدٌ عَمِلَ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص دن میں سو مرتبہ یہ پڑھے ( لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ ، لَہٗ الْمُلْکُ وَ لَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ) ’’ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ، وہ یکتا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب حمد ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے ۔‘‘ ( جو شخص دن میں اسے سو بار پڑھے گا ) تو یہ ( عمل ) اس کے حق میں دس گردنوں ( یعنی غلام لونڈیاں آزاد کرنے کے اجر ) کے برابر ہو گا ، اس کے لیے سو نیکیاں لکھ دی جائیں گی ، اس سے سو گناہ مٹا دیے جائیں گے اور شام تک سارا دن یہ ( کلمات ) اس کے لیے شیطان سے بچاؤ ( اور حفاظت کا ذریعہ ) بنے رہیں گے اور ( اس دن ) یہ آدمی جو عمل ( اللہ کے حضور پیش کرنے کے لیے ) لائے گا ، کوئی اور شخص اس سے افضل عمل نہ لا سکے گا ، سوائے اس کے جس نے اس سے بھی بڑھ کر ( یہ وظیفہ پڑھنے کا ) عمل کیا ہو گا ۔‘‘