Muwatta Imam Malik #485
[485] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی صَعْصَعَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ أبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ، أَ نَّہُ سَمِعَ رَجُلاً یَقْرَأُ {قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} یُرَدِّدُہَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ غَدَا إِلَی رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ ، فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ، وَکَأَنَّ الرَّجُلَ یَتَقَالُّہَا، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ، إِنَّہَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے ایک شخص کو سنا ، وہ ( رات کے وقت ) سورۂ { قُلْ ہُوَاللّٰہُ اَحَدٌ } کو بار بار پڑھے جا رہا تھا ، چنانچہ جب انھوں نے ( حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ ) نے صبح کی تو رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ کے سامنے اس کا تذکرہ کیا ، گویا کہ آدمی ( حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ اپنے آپ کو مراد لے رہے ہیں ) اس سورت کو ( اپنی دانست میں ) بہت کم ( اور چھوٹا عمل ) سمجھ رہا تھا ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! یقیناً یہ سورت تہائی قرآن کے برابر ہے ۔‘‘