Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 15 · Chapter 131

قرآن مجید ( کے متعلق مسائل ) کی کتاب

سجدئہ تلاوت کا بیان

5 hadiths in this chapter

480

Muwatta Imam Malik #480

Sahih

[480] حَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ یَزِیدَ مَوْلَی الأَسْوَدِ بْنِ سُفْیَانَ، عَنْ أبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ قَرَأَ لَہُمْ {إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ} [الانشقاق : 1] فَسَجَدَ فِیہَا، فَلَمَّا انْصَرَفَ أَخْبَرَہُمْ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ سَجَدَ فِیہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابوسلمہ بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ( نماز عشاء میں جماعت کراتے ہوئے ) ان ( مقتدیوں ) کے لیے سورۂ { اِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ } پڑھی پھر سجدے میں چلے گئے ، پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو انھیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے بھی اس سورت میں سجدہ کیا تھا ۔

481

Muwatta Imam Malik #481

Zaeef

[481] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَی ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَہْلِ مِصْرَ أَخْبَرَہُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَرَأَ سُورَۃَ الْحَجِّ فَسَجَدَ فِیہَا سَجْدَتَیْنِ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ ہَذِہِ السُّورَۃَ فُضِّلَتْ بِسَجْدَتَیْنِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ جو کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام ہیں ، سے روایت ہے کہ اہل مصر میں سے ایک شخص نے انھیں خبر دی کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سورۂ حج کی تلاوت کی تو اس میں دو سجدے کیے ، پھر فرمایا کہ بے شک اس سورت کو دو سجدوں کے ساتھ فضیلت دی گئی ہے ۔

482

Muwatta Imam Malik #482

Sahih

[482] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ دِینَارٍ، أَ نَّہُ قَالَ : رَأَیْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ یَسْجُدُ فِی سُورَۃِ الْحَجِّ سَجْدَتَیْنِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا ، انھوں نے سورۂ حج میں دو سجدے کیے ۔

483

Muwatta Imam Malik #483

Sahih

[483] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنِ الأَعْرَجِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَرَأَ بـ {والنَّجْمِ إِذَا ہَوَی} [النجم : 1] فَسَجَدَ فِیہَا، ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ بِسُورَۃٍ أُخْرَی۔

اردو ترجمہ · Urdu

اعرج سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سورۂ { وَالنَّجْمِ اِذَا ہَوٰی } پڑھی تو اس میں سجدہ کیا ، پھر ( سجدہ تلاوت سے ) اٹھ کر ( اسی رکعت میں ) کوئی دوسری سورت بھی پڑھی ۔

484

Muwatta Imam Malik #484

Sahih

[484] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَرَأَ سَجْدَۃً وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ، فَنَزَلَ فَسَجَدَ، وَسَجَدَ النَّاسُ مَعَہُ، ثُمَّ قَرَأَہَا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ الأُخْرَی، فَتَہَیَّأَ النَّاسُ لِلسُّجُودِ، فَقَالَ : عَلَی رِسْلِکُمْ، إِنَّ اللّٰہَ لَمْ یَکْتُبْہَا عَلَیْنَا إِلاَّ أَنْ نَشَائَ۔ فَلَمْ یَسْجُدْ، وَمَنَعَہُمْ أَنْ یَسْجُدُوا۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد عروہ رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن منبر پر ایک سجدے ( والی آیت ) کی تلاوت کی تو ( منبر سے ) نیچے اتر کر سجدہ کیا ، تو لوگوں نے بھی ان کے ہمراہ سجدہ کیا ، پھر دوسرے جمعہ میں بھی اسی ( آیت سجدہ ) کو پڑھا تو لوگ سجدئہ تلاوت کرنے کے لیے تیار ہو گئے لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ٹھہر جاؤ ، یقیناً اللہ تعالیٰ نے اس سجدے کو ہم پر فرض نہیں کیا ، مگر یہ کہ ہم خود چاہیں ( تو سجدہ کر سکتے ہیں ) ، چنانچہ انھوں نے خود بھی سجدہ نہ کیا اور لوگوں کو بھی سجدہ کرنے سے منع فرما دیا ۔