Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 14 · Chapter 126

قبلے کے متعلق کتاب

عورتوں کے مسجدوں کی طرف جانے کا بیان

4 hadiths in this chapter

465

Muwatta Imam Malik #465

Sahih

[465] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَ نَّہُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : لَا تَمْنَعُوا إِمَائَ اللّٰہِ مَسَاجِدَ اللّٰہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں ( میں آنے ) سے نہ روکو ۔‘‘

466

Muwatta Imam Malik #466

Sahih

[466] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَنَّہُ بَلَغَہُ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِیدٍ ،أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : إِذَا شَہِدَتْ إِحْدَاکُنَّ صَلَاۃَ الْعِشَائِ، فَلَا تَمَسَّنَّ طِیباً۔

اردو ترجمہ · Urdu

بُسر بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی عورت نماز عشاء کو حاضر ہو تو ہرگز خوشبو نہ لگائے ۔‘‘

467

Muwatta Imam Malik #467

Zaeef

[467] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ عَاتِکَۃَ بِنْتِ زَیْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَیْلٍ، امْرَأَۃِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، أَنَّہَا کَانَتْ تَسْتَأْذِنُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ إِلَی الْمَسْجِدِ فَیَسْکُتُ، فَتَقُولُ : وَاللّٰہِ لأَخْرُجَنَّ إِلاَّ أَنْ تَمْنَعَنِی، فَلَا یَمْنَعُہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی اہلیہ حضرت عاتکہ بنت زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مسجد جانے کی اجازت مانگتیں تو وہ خاموش رہتے ، چنانچہ وہ کہتیں کہ اللہ کی قسم ! میں تو ضرور ( مسجد کی طرف ) نکلوں گی ، الا یہ کہ آپ مجھے روک دیں ، تو وہ انھیں منع بھی نہ فرماتے ۔

468

Muwatta Imam Malik #468

Sahih

[468] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ عَمْرَۃَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ ، أَنَّہَا قَالَتْ : لَوْ أَدْرَکَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ مَا أَحْدَثَ النِّسَائُ لَمَنَعَہُنَّ الْمَسَاجِدَ، کَمَا مُنِعَہُ نِسَائُ بَنِی إِسْرَائِیلَ۔ قَالَ یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ : فَقُلْتُ لِعَمْرَۃَ : أَوَمُنِعَ نِسَائُ بَنِی إِسْرَائِیلَ الْمَسَاجِدَ ؟ قَالَتْ: نَعَمْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ سے روایت ہے ، انھوں نے کہا کہ اگر رسول اللہ ﷺ اس صورت حال کو پا لیتے جو عورتوں نے ایجاد کر لی ہے تو ان کو مسجد ہی سے روک دیتے جس طرح کہ بنی اسرائیل کی عورتوں کو روک دیا گیا ۔ ( اس حدیث کے راوی ) یحیی بن سعید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ( یہ حدیث سنانے والی راویہ ) عمرہ رحمہ اللہ سے پوچھا کہ کیا بنی اسرائیل کی عورتوں کو مسجد سے روک دیا گیا تھا ؟ تو انھوں نے کہا : ہاں ۔