Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 14 · Chapter 125

قبلے کے متعلق کتاب

مسجد نبوی کے بارے میں آنے والی روایات کا بیان

3 hadiths in this chapter

462

Muwatta Imam Malik #462

Sahih

[462] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ رَبَاحٍ وَعُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی عَبْدِ اللّٰہِ، عَنْ أبِی عَبْدِ اللّٰہِ سَلْمَانَ الأَغَرِّ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : صَلَاۃٌ فِی مَسْجِدِی ہَذَا خَیْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلَاۃٍ فِیمَا سِوَاہُ، إِلاَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ میری اس مسجد میں ( پڑھی جانے والی ایک نماز ، اس کے ماسوا ( پوری زمین کی تمام مسجدوں ) میں پڑھی ہوئی ایک ہزار نمازوں سے بہتر ہے سوائے مسجد حرام کے ۔‘‘

463

Muwatta Imam Malik #463

Sahih

[463] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ خُبَیْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، أَوْ عَنْ أبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : مَا بَیْنَ بَیْتِی وَمِنْبَرِی، رَوْضَۃٌ مِنْ رِیَاضِ الْجَنَّۃِ، وَمِنْبَرِی عَلَی حَوْضِی۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ یا حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ وہ جگہ جو میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان میں ہے وہ جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ ہے اور میرا منبر میرے حوض پر ہو گا ۔‘‘

464

Muwatta Imam Malik #464

Sahih

[464] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی بَکْرٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِیمٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ زَیْدٍ الْمَازِنِیِّ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : مَا بَیْنَ بَیْتِی وَمِنْبَرِی، رَوْضَۃٌ مِنْ رِیَاضِ الْجَنَّۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن زید مازنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ وہ جگہ جو میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان میں ہے وہ جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ ہے ۔‘‘