Muwatta Imam Malik #459
[459] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ دِینَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَ نَّہُ قَالَ : بَیْنَمَا النَّاسُ بِقُبَائٍ فِی صَلَاۃِ الصُّبْحِ، إِذْ جَائَ ہُمْ آتٍ فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَدْ أُنْزِلَ عَلَیْہِ اللَّیْلَۃَ قُرْآنٌ، وَقَدْ أُمِرَ أَنْ یَسْتَقْبِلَ الْکَعْبَۃَ، فَاسْتَقْبِلُوہَا۔ وَکَانَتْ وُجُوہُہُمْ إِلَی الشَّامِ، فَاسْتَدَارُوا إِلَی الْکَعْبَۃِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، کہتے ہیں ، اسی دوران کہ لوگ ( مسجد ) قبا میں نمازِ فجر میں ( مصروف ) تھے کہ اچانک ایک آنے والا آیا اور کہنے لگا کہ یقیناً رسول اللہ ﷺ پر آج رات قرآن نازل ہوا ہے اور آپ ﷺ کو خانہ کعبہ کی طرف منہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ، لہٰذا تم ( نماز ہی میں ) خانہ کعبہ کی طرف منہ پھیر لو اور ( خبر ملنے کے وقت ) ان کے چہرے ( خانہ کعبہ کے بالکل مخالف سمت ) ملک شام ( میں بیت المقدس ) کی طرف تھے ، تو وہ کعبہ کی طرف گھوم گئے ۔