Muwatta Imam Malik #457
[457] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ رَأَی بُصَاقاً فِی جِدَارِ الْقِبْلَۃِ فَحَکَّہُ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ فَقَالَ : إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ یُصَلِّی فَلَا یَبْصُقْ قِبَلَ وَجْہِہِ، فَإِنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی قِبَلَ وَجْہِہِ إِذَا صَلَّی۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ( ایک دفعہ ) رسول اللہ ﷺ نے قبلہ کی جانب والی دیوار پر تھوک دیکھا تو آپ ﷺ نے ( خود ) اسے کھرچ دیا ، پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو تو اپنے چہرے والی سمت میں نہ تھوکے کیونکہ بلاشبہ جب وہ نماز پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے چہرے والی جانب میں ہوتا ہے ۔‘‘