Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 14 · Chapter 121

قبلے کے متعلق کتاب

قبلہ رخ ہونے سے ممانعت کا بیان جس وقت کہ آدمی قضائے حاجت کا ارادہ رکھتا ہو

2 hadiths in this chapter

454

Muwatta Imam Malik #454

Sahih

[454] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی طَلْحَۃَ، عَنْ رَافِعِ بْنِ إِسْحَاقَ مَوْلًی لآلِ الشِّفَائِ، وَکَانَ یُقَالُ لَہُ : مَوْلَی أبِی طَلْحَۃَ، أَ نَّہُ سَمِعَ أَبَا أَیُّوبَ الْأَنْصَارِیَّ صَاحِبَ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ وَہُوَ بِمِصْرَ یَقُولُ : وَاللّٰہِ مَا أَدْرِی کَیْفَ أَصْنَعُ بِہَذِہِ الْکَرَایِیسِ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : إِذَا ذَہَبَ أَحَدُکُمُ الْغَائِطَ أَوِ الْبَوْلَ, فَلَا یَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَۃَ وَلَا یَسْتَدْبِرْہَا بِفَرْجِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ صحابی رسول ﷺ سے روایت ہے کہ انھوں نے مصر میں ( قیام پذیری کے دوران ) فرمایا کہ اللہ کی قسم ! میں نہیں جانتا کہ ان لیٹرینوں کا کیا کروں ( جو قبلہ رخ بنی ہوئی ہیں ) حالانکہ رسول اللہ ﷺ فرما چکے ہیں :’’ جب تم میں سے کوئی شخص پاخانے یا پیشاب کے لیے جائے تو نہ قبلہ کی طرف منہ کرے اور نہ ہی پشت کرے ۔‘‘

455

Muwatta Imam Malik #455

Sahih

[455] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، أَ نَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ یَنْہَی أَنْ تُسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃُ لِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ایک انصاری صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا کہ آپ ہمیں پیشاب یا پاخانے کے لیے قبلہ کی طرف منہ کرنے سے منع فرما رہے تھے ۔