Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 13 · Chapter 119

بارش مانگنے ( کی نماز اور دعا ) کے متعلق کتاب

بارش مانگنے کے متعلق مروی مزید روایات کا بیان

2 hadiths in this chapter

449

Muwatta Imam Malik #449

Sahih

[449] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ کَانَ إِذَا اسْتَسْقَی قَالَ : اللّٰہُمَّ اسْقِ عِبَادَکَ وَبَہِیمَتَکَ، وَانْشُرْ رَحْمَتَکَ، وَأَحْی بَلَدَکَ الْمَیِّتَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عمرو بن شعیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب بارش کی دعا مانگتے تو فرماتے :’’ اے اللہ ! اپنے بندوں اور جانوروں کو پانی پلا اور اپنی رحمت کو ( ہم پر ) پھیلا اور اپنے مردہ شہر کو زندہ ( اور آباد ) فرما ۔‘‘

450

Muwatta Imam Malik #450

Sahih

[450] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ شَرِیکِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی نَمِرٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، أَنَّہُ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ ہَلَکَتِ الْمَوَاشِی، وَتَقَطَّعَتِ السُّبُل، فَادْعُ اللّٰہَ۔ فَدَعَا رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ ، فَمُطِرْنَا مِنَ الْجُمُعَۃِ إِلَی الْجُمُعَۃِ۔ قَالَ : فَجَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ فَقَال :یَا رَسُولَ اللّٰہِ تَہَدَّمَتِ الْبُیُوتُ، وَانْقَطَعَتِ السُّبُلُ، وَہَلَکَتِ الْمَوَاشِی۔ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : اللّٰہُمَّ ظُہُورَ الْجِبَالِ وَالآکَامِ، وَبُطُونَ الأَوْدِیَۃِ، وَمَنَابِتَ الشَّجَرِ قَالَ : فَانْجَابَتْ عَنِ الْمَدِینَۃِ انْجِیَابَ الثَّوْبِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس ( خطبہ جمعہ کے دوران ) آیا اور کہنے لگا کہ اے اللہ کے رسول ! ( بارش نہ ہونے کی وجہ سے ) چوپائے ہلاک ہو گئے ہیں اور ( سامان خرید و فروخت نہ ہونے کی وجہ سے یا خشک سالی کی وجہ سے ریت اڑ اڑ کر ) راستے بند ہو گئے ہیں ، لہٰذا اللہ سے دعا کیجئے ، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ( وہیں منبر پر دوران خطبہ ) دعا فرمائی تو جمعہ ہی سے بارش ہونے لگی ، ( جو اگلے جمعہ تک مسلسل جاری رہی ) تو پھر ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ اے اللہ کے رسول ! ( زیادہ پانی اور سیلاب کی وجہ سے ) گھر منہدم ہو گئے ہیں ، راستے بند ہو چکے ہیں اور جانور مر رہے ہیں ، تو رسول اللہ ﷺ نے یہ دعا فرمائی :’’ اے اللہ ! ( ان بادلوں کو لے جا ) پہاڑوں پر ، ٹیلوں پر ، وادیوں کے نشیبوں پر اور درختوں کے اگنے کی جگہوں پر ۔‘‘ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ( یہ دعا ہوتے ہی ) بادل مدینہ منورہ سے کپڑے کے پھٹنے کی طرح پھٹ گیا ( اور مدینہ کے اوپر آسمان صاف ہو گیا ) ۔‘‘