Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 10 · Chapter 112

دونوں عیدوں کے متعلق مسائل

نمازِ عیدین میں تکبیرات اور قراءت کا بیان

2 hadiths in this chapter

434

Muwatta Imam Malik #434

Sahih

[434] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ضَمْرَۃَ بْنِ سَعِیدٍ الْمَازِنِیِّ، عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَأَلَ أَبَا وَاقِدٍ اللَّیْثِیَّ مَا کَانَ یَقْرَأُ بِہِ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ فِی الأَضْحَی وَالْفِطْرِ؟ فَقَالَ: کَانَ یَقْرَأُ بِـ {ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِیدِ} [ق : 1] وَ {اقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ} [القمر : 1]

اردو ترجمہ · Urdu

عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ عیدالاضحی اور عیدالفطر ( کی نمازوں ) میں کون سی سورتیں پڑھا کرتے تھے ؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ آپ سورۂ { ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِیدِ } اور سورۂ { اقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ } پڑھا کرتے تھے ۔

435

Muwatta Imam Malik #435

Sahih

[435] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَی عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَر، أَ نَّہُ قَال:َ شَہِدْتُ الأَضْحَی وَالْفِطْرَ مَعَ أبِی ہُرَیْرَۃَ، فَکَبَّرَ فِی الرَّکْعَۃِ الأُولَی سَبْعَ تَکْبِیرَاتٍ قَبْلَ الْقِرَائَ ۃِ، وَفِی الآخِرَۃِ خَمْسَ تَکْبِیرَاتٍ قَبْلَ الْقِرَائَ ۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ جو کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام ہیں ، سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ عیدالاضحی اور عیدالفطر میں حاضر ہوا تو انھوں نے پہلی رکعت میں قراءت سے پہلے سات تکبیرات کہیں اور دوسری رکعت میں بھی قراءت سے قبل پانچ تکبیرات کہیں ۔