Muwatta Imam Malik #26
[26] حَدَّثَنِی یَحْیَی : عَنْ مَالِکٍ : عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ إِنَّ شِدَّۃَ الْحَرِّ مِنْ فَیْحِ جَہَنَّمَ فَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا عَنِ الصَّلَاۃِ۔ وَقَالَ اشْتَکَتِ النَّارُ إِلَی رَبِّہَا فَقَالَتْ یَا رَبِّ أَکَلَ بَعْضِی بَعْضًا ۔ فَأَذِنَ لَہَا بِنَفَسَیْنِ فِی کُلِّ عَامٍ نَفَسٍ فِی الشِّتَائِ وَنَفَسٍ فِی الصَّیْفِ ۔
اردو ترجمہ · Urdu
عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک گرمی کی شدت جہنم کے جوش سے ہے ، لہٰذا جب گرمی سخت ہو جائے تو نماز کو ( کچھ تاخیر کے ساتھ ذرا ) ٹھنڈے وقت میں ادا کرو ۔‘‘ اور فرمایا :’’ آگ نے اپنے رب کے حضور شکوہ کیا اور کہا کہ اے میرے رب ! میرے بعض حصے نے بعض کو کھا لیا ہے ، تو اللہ تعالیٰ نے اُسے ہر سال دو سانس لینے کی اجازت دے دی ، ایک سانس سردی میں اور ایک سانس گرمی میں ۔‘‘