Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 1 · Chapter 5

اوقاتِ نماز کے متعلق کتاب

وقتوں کے متفرق مسائل کا بیان

4 hadiths in this chapter

20

Muwatta Imam Malik #20

Sahih

[20] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ: الَّذِی تَفُوتُہُ صَلَاۃُ الْعَصْرِ کَأَنَّمَا وُتِرَ أَہْلُہُ وَمَالُہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص کی نمازِ عصر فوت ( قضا ) ہو گئی تو گویا اس سے اس کے اہل و عیال اور مال و دولت لوٹ لیے گئے ۔‘‘

21

Muwatta Imam Malik #21

Zaeef

[21] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ انْصَرَفَ مِنْ صَلَاۃِ الْعَصْرِ فَلَقِیَ رَجُلاً لَمْ یَشْہَدِ الْعَصْرَ فَقَالَ عُمَرُ مَا حَبَسَکَ عَنْ صَلَاۃِ الْعَصْرِ فَذَکَرَ لَہُ الرَّجُلُ عُذْرًا فَقَالَ عُمَرُ طَفَّفْتَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نمازِ عصر پڑھ کر واپس لوٹے تو ایک ایسے شخص سے ملاقات ہوئی جو عصر ( کی جماعت ) میں حاضر نہ ہوا تھا ، عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ تمھیں نمازِ عصر سے کس چیز نے روکے رکھا تھا ، اُس آدمی نے ان کے سامنے کوئی عذر پیش کیا تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تو نے کمی کر دی ہے ۔

22

Muwatta Imam Malik #22

Sahih

[22] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ إِنَّ الْمُصَلِّیَ لَیُصَلِّی الصَّلَاۃَ وَمَا فَاتَہُ وَقْتُہَا وَلَمَا فَاتَہُ مِنْ وَقْتِہَا أَعْظَمُ أَوْ أَفْضَلُ مِنْ أَہْلِہِ وَمَالِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے : بے شک نمازی کوئی نماز ادا کرتا ہے ، اس حال میں کہ ( ابھی ) اس کا ( مکمل ) وقت نہیں گزرا ہوتا ، لیکن جتنا وقت گزر چکا ہوتا ہے ، وہ اس کے گھر والوں اور مال سے زیادہ عظیم اور افضل ہوتا ہے ۔

23

Muwatta Imam Malik #23

Sahih

[23] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ أُغْمِیَ عَلَیْہِ فَذَہَبَ عَقْلُہُ فَلَمْ یَقْضِ الصَّلَاۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پر غشی طاری ہو گئی جس سے ان کی عقل جاتی رہی ( اور وہ بے ہوش ہو گئے ) ، چنانچہ انھوں نے اس ( بے ہوشی کے وقت والی ) نماز کی قضائی نہ دی ۔