Muwatta Imam Malik #12
[12] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَمِّہِ أبِی سُہَیْلِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ قَالَ کُنْتُ أَرَی طِنْفِسَۃً لِعَقِیلِ بْنِ أَبِی طَالِبٍ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ تُطْرَحُ إِلَی جِدَارِ الْمَسْجِدِ الْغَرْبِیِّ فَإِذَا غَشِیَ الطِّنْفِسَۃَ کُلَّہَا ظِلُّ الْجِدَارِ خَرَجَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَصَلَّی الْجُمُعَۃَ - قَالَ مَالِکٌ وَالِدُ أَبِی سُہَیْلٍ - ثُمَّ نَرْجِعُ بَعْدَ صَلَاۃِ الْجُمُعَۃِ فَنَقِیلُ قَائِلَۃَ الضَّحَائِ ۔
اردو ترجمہ · Urdu
ابو سہیل بن مالک رحمہ اللہ اپنے والد مالک بن ابی عامر اصبحی رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ میں حضرت عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا ایک بوریا ( دری ) دیکھا کرتا تھا جسے جمعہ کے دن مسجد نبوی کی مغربی دیوار کی طرف ڈال دیا جاتا تو جب ساری دری کو دیوار کا سایہ ڈھانپ لیتا تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نکلتے اور جمعہ پڑھاتے ۔ مالک بن ابی عامر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم نمازِ جمعہ کے بعد واپس لوٹ جاتے اور دوپہر کا قیلولہ کرتے ۔