Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 9 · Chapter 7

Book of Fasting

Hadith 5011–5050

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

5011

Majma al-Zawaid #5011

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «مَنْ لَمْ يَدَعِ الْخَنَا وَالْكَذِبَ فَلَا حَاجَةَ لِلَّهِ أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever does not abandon foul speech and lying, then Allah has no need for him to abandon his food and drink."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص فحش کلامی اور جھوٹ کو نہیں چھوڑتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ کو اس بات کی کوئی حاجت نہیں ہے کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

5012

Majma al-Zawaid #5012

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «الصِّيَامُ جُنَّةٌ مَا لَمْ يَخْرِقْهَا "". قِيلَ: وَبِمَ يَخْرِقُهُ؟ قَالَ: "" بِكَذِبٍ أَوْ غِيبَةٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Fasting is a shield, so long as he does not tear it."** When asked how he tears it, he said: > **"By lying or backbiting."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ روزہ ڈھال ہے ‘ جب تک آدمی اس کو پھاڑ نہ دے “۔ عرض کی گئی : اس کو پھاڑے گا کیسے ؟ آپ نے فرمایا : جھوٹ بول کر ‘ یا غیبت کر کے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5013

Majma al-Zawaid #5013

عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «مَنْ صَامَ يَوْمًا لَمْ يَخْرِقْهُ كُتِبَ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ ; وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Bara ibn Azib رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever fasts a day and does not tear it, ten good deeds are written for him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص ایک دن روزہ رکھے اور اسے پھاڑے نہیں اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کی جائیں گی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ‘ لیکن وہ تدلیس کرنے ولا ہے ۔

5014

Majma al-Zawaid #5014

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «مَطَرَتِ السَّمَاءُ بَرَدًا، فَقَالَ لَنَا أَبُو طَلْحَةَ - وَنَحْنُ غِلْمَانٌ -: نَاوِلْنِي يَا أَنَسُ مِنْ ذَلِكَ الْبَرَدِ. فَنَاوَلْتُهُ، فَجَعَلَ يَأْكُلُ، وَهُوَ صَائِمٌ فَقُلْتُ: أَلَسْتَ صَائِمًا؟ قَالَ: بَلَى إِنَّ هَذَا لَيْسَ بِطَعَامٍ وَلَا شَرَابٍ وَإِنَّمَا هُوَ بَرَكَةٌ مِنَ السَّمَاءِ نُطَهِّرُ بِهِ بُطُونَنَا. قَالَ أَنَسٌ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ: "" خُذْ عَنْ عَمِّكَ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مَوْقُوفًا وَزَادَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ فَكَرِهَهُ وَقَالَ: إِنَّهُ يَقْطَعُ الظَّمَأَ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reports that the sky rained hail, and Abu Talhah رضي الله عنه, while they were young boys, asked him to hand him some of the hail. He did so, and he began eating it while fasting. When asked whether he was fasting, he replied that it was neither food nor drink, but a blessing from the sky by which they purify their stomachs. Anas then informed the Prophet ﷺ, who said: > **"Take from your uncle."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : آسمان سے ژالہ باری ہوئی تو حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ہم سے کہا جب کہ ہم اس وقت لڑکے تھے اے انس بن مالک مجھے اولے پکڑاؤ میں نے انہیں پکڑائے تو انہوں نے کھانے شروع کر دیے میں نے ان سے کہا کہ آپ کا روزہ نہیں ہے ؟ انہوں نے فرمایا : جی ہاں ۔ یہ نہ تو کھانے کی کوئی چیز ہے ‘ اور نہ پینے کی کوئی چیز ہے یہ آسمان کی برکت ہے ‘ جس کے ذریعے ہم اپنے پیٹ کو پاک کریں گے حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے ارشاد فرمایا : اپنے چچا سے حاصل کرو ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے اس کے بقیہ رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں یہ روایت امام بزار نے ’’ موقوف ‘‘ روایت کے طور پر نقل کی ہے ‘ اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ’’ میں نے سعید بن مسیب کے سامنے یہ بات ذکر کی ‘ تو انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا اور یہ بات بیان کی کہ یہ پیاس کو ختم کرتا ہے ‘‘۔

5015

Majma al-Zawaid #5015

عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ» "". [رَوَاهُ الْبَزَّارُ] وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that the Prophet ﷺ said: > **"Whoever stands in Ramadan out of faith and hope for reward, his previous sins are forgiven."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ’’ جو شخص ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے رمضان میں قیام کرتا ہے اس کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5016

Majma al-Zawaid #5016

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرَغِّبُ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ، وَلَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ النَّاسَ عَلَى الْقِيَامِ». قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ: كَانَ يُرَغِّبُ النَّاسَ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that he heard the Messenger of Allah ﷺ encouraging standing in Ramadan, though the Messenger of Allah ﷺ did not gather the people together for the standing.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو سنا آپ رمضان میں قیام کرنے کی ترغیب دیتے تھے تاہم نبی اکرم ﷺ نے رمضان میں قیام کے لئے جمع نہیں کیا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس کا یہ حصہ منقول ہے : ’’ نبی اکرم ﷺ رمضان میں قیام کی ترغیب دیتے تھے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

5017

Majma al-Zawaid #5017

وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: «قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَبِيتَ مَعَكَ اللَّيْلَةَ فَأُصَلِّيَ بِصَلَاتِكَ؟ قَالَ: "" لَا تَسْتَطِيعُ "". فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ، فَسُتِرَ بِثَوْبٍ وَأَنَا مُحَوَّلٌ عَنْهُ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ فَعَلْتُ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي وَقُمْتُ مَعَهُ، حَتَّى جَعَلْتُ أَضْرِبُ بِرَأْسِي الْجُدْرَانَ مِنْ طُولِ صَلَاتِهِ، ثُمَّ أَتَاهُ بِلَالٌ لِلصَّلَاةِ قَالَ: "" أَفَعَلْتَ؟ "" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: "" إِنَّكَ يَا بِلَالُ لَتُؤَذِّنُ إِذَا كَانَ الصُّبْحُ سَاطِعًا فِي السَّمَاءِ، وَلَيْسَ ذَاكَ الصُّبْحَ، إِنَّمَا الصُّبْحُ هَكَذَا مُعْتَرِضًا "". ثُمَّ دَعَا بِسَحُورِهِ فَتَسَحَّرَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ ; وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Abu Dharr رضي الله عنه reports that he asked to spend the night with the Messenger of Allah ﷺ and pray with his prayer. He said: > **"You cannot bear it."** The Messenger of Allah ﷺ then rose to bathe behind a cloth while he turned away, then he did the same. They stood in prayer together until, from the length of his prayer, he began striking his head against the walls. Bilal رضي الله عنه then came to call for prayer, and the Prophet ﷺ asked whether he had done so. When he replied yes, he said: > **"O Bilal, you call the adhan when the morning is shining lengthwise in the sky, but that is not the true dawn. The true dawn is like this, spreading across."** He then called for his suhur and took the pre-dawn meal.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں عرض کی : میں یہ چاہتا ہوں کہ میں آج رات آپ کے ساتھ گزاروں اور آپ کی نماز کی اقتداء میں نماز ادا کروں ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اس کی استطاعت نہیں رکھو گے ، پھر نبی اکرم ﷺ اٹھے آپ نے غسل کیا آپ کے لئے ایک کپڑے کے ذریعے پردہ کر دیا گیا میں نے آپ کی طرف سے منہ پھیر لیا آپ نے غسل کر لیا پھر میں نے بھی ایسا ہی کیا ، پھر نبی اکرم ﷺ کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے لگے میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا ہو گیا یہاں تک کہ آپ کی نماز کی طوالت کی وجہ سے میں اپنا سر دیوار پر مارنے لگا پھر حضرت بلال رضی اللہ عنہ آپ کو نماز کے لئے بلانے کے لئے آئے نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : کیا تم نے کر لیا انہوں نے عرض کی : جی ہاں ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے بلال ! تم اس وقت اذان دے دیتے ہو جب ابھی صبح صادق آسمان میں لمبائی کی سمت میں پھیلی ہوئی ہوتی ہے یہ صبح صادق نہیں ہوتی صبح صادق اس طرح چوڑائی کی سمت میں پھیلتی ہے پھر نبی اکرم ﷺ نے سحری کا کھانا منگوایا اور سحری کی ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے ، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

5018

Majma al-Zawaid #5018

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي رَمَضَانَ عِشْرِينَ رَكْعَةً وَالْوِتْرَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ would pray twenty rakahs and witr in Ramadan.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ رمضان میں بیس رکعات ( تراویح ) اور وتر ادا کیا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ابراہیم ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5019

Majma al-Zawaid #5019

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ يُصَلِّي بِنَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ; فَنَنْصَرِفُ بِلَيْلٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Wahb reports that Abdullah ibn Masud رضي الله عنه would lead them in prayer in the month of Ramadan, and they would leave while it was still night.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

زید بن وہب بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ رمضان کے مہینے میں نماز پڑھایا کرتے تھے تو ہم رات میں ہی نماز پڑھ کر واپس چلے جاتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

5020

Majma al-Zawaid #5020

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: «صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ وَأَوْتَرَ، فَلَمَّا كَانَتِ الْقَابِلَةُ اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ وَرَجَوْنَا أَنْ يَخْرُجَ إِلَيْنَا، فَلَمْ يَزَلْ فِيهِ حَتَّى أَصْبَحْنَا، ثُمَّ دَخَلْنَا فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ وَرَجَوْنَا أَنْ تُصَلِّيَ بِنَا؟ قَالَ: "" إِنِّي خَشِيتُ - أَوْ كَرِهْتُ - أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْكُمْ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ جَارِيَةَ ; وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ led them in eight rakahs and witr in the month of Ramadan. The next night they gathered in the mosque hoping he would come out to them, but he remained inside until morning. When asked about it, he said: > **"I feared — or disliked — that it would be made obligatory upon you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ہمیں رمضان کے مہینے میں آٹھ رکعات پڑھائیں اور وتر ادا کیے جب اگلی رات آئی تو ہم لوگ مسجد میں اکھٹے ہوئے ہمیں یہ امید تھی کہ آپ ہمارے پاس تشریف لائیں گے ‘ لیکن آپ مسلسل گھر میں رہے یہاں تک کہ صبح ہو گئی پھر آپ ہمارے پاس تشریف لائے ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم مسجد میں اکٹھے ہوئے تھے ‘ اور ہمیں یہ امید تھی کہ آپ ہمیں نماز پڑھائیں گے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : مجھے یہ اندیشہ ہوا ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) میں نے اس بات کو ناپسند کیا کہ یہ تم پر لازم قرار دے دی جائے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن جاریہ ہے ‘ جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ جبکہ یحیی بن معین نے اسے ثقہ کہا ہے ۔

5021

Majma al-Zawaid #5021

وَعَنْ أَنَسٍ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ فِي رَمَضَانَ، فَجَاءَ قَوْمٌ وَصَلَّى، وَكَانَ يُخَفِّفُ، ثُمَّ يَدْخُلُ بَيْتَهُ فَيُصَلِّي، ثُمَّ يَخْرُجُ فَيُخَفِّفُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُمْنَا خَلْفَكَ اللَّيْلَةَ، فَكُنْتَ تَدْخُلُ بَيْتَكَ ثُمَّ تَخْرُجُ؟ قَالَ: "" إِنَّمَا فَعَلْتُ ذَلِكَ مِنْ أَجْلِكُمْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ would pray at night in Ramadan, and some people came and prayed. He prayed briefly, then entered his house and continued praying, then came out and prayed briefly. In the morning they mentioned standing behind him and his going into his house and coming out. He said: > **"I only did that on your account."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ رمضان میں رات کے وقت نماز پڑھایا کرتے تھے کچھ لوگ آئے انہوں نے نماز ادا کی نبی اکرم ﷺ نے مختصر نماز پڑھائی پھر آپ اپنے گھر چلے گئے اور آپ تنہا نماز ادا کرتے رہے پھر آپ نکلے اور آپ نے مختصر نماز پڑھائی اگلے دن صبح لوگوں نے کہا : یا رسول اللہ ! ہم نے آپ کے پیچھے گزشتہ رات نماز ادا کی تھی آپ گھر چلے گئے تھے پھر آپ تشریف لائے تھے ۔ آپ نے ارشاد فرمایا : میں نے ایسا تم لوگوں کی وجہ سے کیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

5022

Majma al-Zawaid #5022

عَنْ أَبِي لَيْلَى قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَكَفَ فِي قُبَّةٍ مِنْ خُوصٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Layla رضي الله عنه reports that he saw the Messenger of Allah ﷺ observing itikaf in a dome made of palm fronds.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابولیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا آپ نے کھجور کے پتوں سے بنے ہوئے خیمے میں اعتکاف کیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عابس ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5023

Majma al-Zawaid #5023

وَعَنْ مُعَيْقِيبٍ قَالَ: «اعْتَكَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قُبَّةٍ مِنْ خُوصٍ بَابُهَا مِنْ حَصِيرٍ، وَالنَّاسُ فِي الْمَسْجِدِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ النَّضْرُ بْنُ سَعِيدٍ الْبَهَرْتِيرِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.

EnglishUnverified translation

Muayqib رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ observed itikaf in a dome of palm fronds whose door was of matting, while the people were in the mosque.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معیقیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے کھجور کے پتوں سے بنے ہوئے خیمے میں اعتکاف کیا تھا ‘ جس کے دروازے پر چٹائی لگی ہوئی تھی اور لوگ مسجد میں موجود تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی نضر بن سعید بہر تیری ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

5024

Majma al-Zawaid #5024

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَكَفَ أَوَّلَ سَنَةٍ الْعَشْرَ الْأُوَلَ، ثُمَّ اعْتَكَفَ الْعَشْرَ الْوُسْطَى، ثُمَّ اعْتَكَفَ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ وَقَالَ: "" إِنِّي رَأَيْتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِيهَا فَأُنْسِيتُهَا "". فَلَمْ يَزَلْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْتَكِفُ فِيهِنَّ حَتَّى تُوُفِّيَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Umm Salamah رضي الله عنها reports that the Prophet ﷺ observed itikaf in the first ten days the first year, then in the middle ten, then in the last ten, and said: > **"I was shown Laylat al-Qadr during it, then it was made forgotten to me."** He then continued to observe itikaf in the last ten until he passed away ﷺ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے پہلے سال پہلے عشرے میں اعتکاف کیا ، پھر آپ نے درمیانی عشرے میں اعتکاف کیا ، پھر آپ نے آخری عشرے میں اعتکاف کیا آپ نے ارشاد فرمایا : میں نے شب قدر کو اس عشرے میں دیکھا تھا پھر وہ مجھے بھلا دی گئی اس کے بعد آپ ﷺ مسلسل اپنے وصال فرمانے تک آخری عشرے میں ہی اعتکاف کرتے رہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

5025

Majma al-Zawaid #5025

وَعَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «اعْتِكَافٌ [عَشْرٍ] فِي رَمَضَانَ كَحَجَّتَيْنِ وَعُمْرَتَيْنِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ (*)، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Husayn ibn Ali رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Itikaf for ten days in Ramadan is like two Hajjs and two Umrahs."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ رمضان میں ایک عشرے کا اعتکاف دو مرتبہ حج کرنے اور دو مرتبہ عمرہ کرنے کی مانند ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عیینہ بن عبدالرحمن قرشی ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

5026

Majma al-Zawaid #5026

وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: قَالَ حُذَيْفَةُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: قَوْمٌ عُكُوفٌ بَيْنَ دَارِكَ وَدَارِ أَبِي مُوسَى أَلَا تَنْهَاهُمْ؟ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: فَلَعَلَّهُمْ أَصَابُوا وَأَخْطَأْتُ، وَحَفِظُوا وَنَسِيتُ؟ فَقَالَ حُذَيْفَةُ: (أَمَّا أَنَا فَقَدْ عَلِمْتُ بِأَنَّهُ) لَا اعْتِكَافَ إِلَّا فِي هَذِهِ الْمَسَاجِدِ الثَّلَاثَةِ مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ، وَمَسْجِدِ مَكَّةَ، وَمَسْجِدِ إِيلِيَاءَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Wail reports that Hudhayfah رضي الله عنه said to Abdullah ibn Masud رضي الله عنه about people observing itikaf between his house and the house of Abu Musa, asking why he did not forbid them. Abdullah replied that perhaps they were right and he was wrong, and they remembered while he forgot. Hudhayfah maintained that he knew itikaf is only in these three mosques: the mosque of Madinah, the mosque of Makkah, and the mosque of Iliya.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابووائل بیان کرتے ہیں : حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا کچھ لوگ آپ کے گھر اور حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے گھر کے درمیان ( موجود مسجد میں ) اعتکاف کرتے ہیں کیا آپ ان لوگوں کو منع نہیں کرتے ہیں ؟ تو حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا : ہو سکتا ہے کہ وہ لوگ ٹھیک ہوں اور میں غلطی پر ہوں انہیں بات یاد ہو ‘ اور میں بھول گیا ہوں تو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جہاں تک میری بات ہے ‘ تو میں تو یہ بات جانتا ہوں کہ اعتکاف صرف ان تین مساجد میں کیا جا سکتا ہے مسجد مدینہ ‘ مسجد مکہ اور مسجد ایلیاء میں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

5027

Majma al-Zawaid #5027

وَفِي رِوَايَةٍ: فَقَالَ حُذَيْفَةُ: أَمَّا أَنَا فَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ لَا اعْتِكَافَ إِلَّا فِي مَسْجِدِ جَمَاعَةٍ. وَإِسْنَادُهَا مُرْسَلٌ.

EnglishUnverified translation

In one narration, Hudhayfah رضي الله عنه said that he knew itikaf is only in a mosque where congregation is held.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : تو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا : جہاں تک میرا تعلق ہے ‘ تو میں یہ بات جانتا ہوں کہ اعتکاف صرف با جماعت نماز والی مسجد میں ہو سکتا ہے ۔ اس روایت کی سند ’’ مرسل ‘‘ ہے ۔

5028

Majma al-Zawaid #5028

وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: جَاءَ حُذَيْفَةُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ: أَلَا أَعْجَبُ مِنْ نَاسٍ عُكُوفٍ بَيْنَ دَارِكَ وَدَارِ الْأَشْعَرِيِّ؟! فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَلَعَلَّهُمْ أَصَابُوا وَأَخْطَأْتُ؟ فَقَالَ حُذَيْفَةُ: مَا أُبَالِي أَفِيهِ أَعْتَكِفُ أَمْ فِي بُيُوتِكُمْ هَذِهِ، وَإِنَّمَا الِاعْتِكَافُ فِي هَذِهِ الْمَسَاجِدِ الثَّلَاثَةِ مَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَمَسْجِدِ الْمَدِينَةِ، وَمَسْجِدِ الْأَقْصَى. وَكَانَ الَّذِينَ اعْتَكَفُوا فَعَابَ عَلَيْهِمْ حُذَيْفَةُ فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ الْأَكْبَرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِبْرَاهِيمُ لَمْ يُدْرِكْ حُذَيْفَةَ.

EnglishUnverified translation

Ibrahim reports that Hudhayfah رضي الله عنه came to Abdullah رضي الله عنه and expressed astonishment at people observing itikaf between his house and the house of al-Ashari. Abdullah replied that perhaps they were right and he was wrong. Hudhayfah said he would not care whether he observed itikaf there or in their houses, for itikaf is only in these three mosques: al-Masjid al-Haram, the mosque of Madinah, and al-Masjid al-Aqsa. Those whom Hudhayfah criticized had observed itikaf in the grand mosque of Kufa.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابراہیم بیان کرتے ہیں : حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے : کیا میں ان لوگوں پر حیرانگی کا اظہار نہ کروں جو آپ کے اور اشعری کے گھر کے درمیان اعتکاف کرتے ہیں حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا ہو سکتا ہے کہ وہ لوگ ٹھیک ہوں اور میں غلطی پر ہوں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں تو اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ کیا میں وہاں اعتکاف کرتا ہوں یا آپ لوگوں کے گھروں میں کر لیتا ہوں اعتکاف صرف ان تین مساجد میں کیا جا سکتا ہے مسجد حرام مسجد مدینہ اور مسجد اقصیٰ میں ۔ راوی بیان کرتے ہیں : وہ لوگ جن پر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اعتراض کیا تھا یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے کوفہ کی سب سے بڑی مسجد میں اعتکاف کیا ہوا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ ابراہیم نامی راوی نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔

5029

Majma al-Zawaid #5029

عَنْ أَنَسٍ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ الْأَوَاخِرُ طَوَى فِرَاشَهُ وَاعْتَزَلَ النِّسَاءَ، وَجَعَلَ عَشَاءَهُ سَحُورًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ وَاقِدٍ الْبَصْرِيُّ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَهُ أَحَادِيثُ مُنْكَرَةٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that when the last ten days entered, the Prophet ﷺ would fold his bedding, withdraw from women, and make his evening meal his suhur.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کا یہ معمول تھا کہ جب آخری عشرہ داخل ہو جاتا تھا ، تو آپ اپنے بچھونے کو لپیٹ دیتے تھے خواتین سے علیحدگی اختیار کرتے تھے ‘ اور اپنے رات کے کھانے کو سحری کے وقت کر دیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حفص بن واقد بصری ہے ۔ ابن عدی کہتے ہیں : اس کے حوالے سے منکر احادیث منقول ہیں ۔

5030

Majma al-Zawaid #5030

وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوقِظُ أَهْلَهُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، وَكُلَّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ يُطِيقُ الصَّلَاةَ». قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ قَاسِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Ali ibn Abi Talib رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ would wake his family in the last ten days of Ramadan, every young and old who was able to pray.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ رمضان کے مہینے کے آخری عشرے میں اپنے اہل خانہ کو ہر چھوٹے اور بڑے کو بیدار کرتے تھے جو نماز کی طاقت رکھتا تھا ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ‘ اور امام ابویعلیٰ کی سند حسن ہے ۔

5031

Majma al-Zawaid #5031

عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «اطْلُبُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ ; فَإِنْ غُلِبْتُمْ فَلَا تُغْلَبُوا فِي السَّبْعِ الْبَوَاقِي» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ الْحَسَنِ الْهِلَالِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Ali رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ said: > **"Seek Laylat al-Qadr in the last ten days, and if you are overcome, then do not be overcome regarding the remaining seven."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ شب قدر کو آخری عشرے میں تلاش کرو اگر تم مغلوب ہو جاؤ تو باقی رہ جانے والی سات راتوں کے حوالے سے مغلوب نہ ہونا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن حسن ہلالی ہے ‘ جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

5032

Majma al-Zawaid #5032

وَعَنْ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «رَأَيْتُ الْقَمَرَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ كَأَنَّهُ شِقُّ جَفْنَةٍ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.

EnglishUnverified translation

Ali رضي الله عنه reports from the Prophet ﷺ: > **"I saw the moon on Laylat al-Qadr as though it were half a bowl."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ شب قدر میں ‘ میں نے چاند کو دیکھا وہ یوں تھا ‘ جیسے وہ نصف پیالہ ہوں “۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔

5033

Majma al-Zawaid #5033

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «خَرَجْتُ حِينَ بَزَغَ الْقَمَرُ كَأَنَّهُ فِلْقُ جَفْنَةٍ "". فَقَالَ: "" اللَّيْلَةُ لَيْلَةُ الْقَدْرِ» "". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ مِنْ زِيَادَاتِهِ وَأَبُو يَعْلَى كَمَا تَقَدَّمَ، وَفِيهِ خَدِيجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Ali رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ said: > **"I came out when the moon had risen as though it were a split bowl."** And he said: > **"Tonight is Laylat al-Qadr."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ میں اس وقت نکلا جب چاند نکلا تو وہ پیالے کے ٹکڑے کی طرح تھا ، آپ نے ارشاد فرمایا : آج کی رات شب قدر ہے ‘‘۔ یہ روایت عبداللہ بن احمد نے اپنی زیادات میں نقل کی ہے ‘ اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی خدیج بن معاویہ ہے ‘ جسے امام احمد اور دیگر حضرات نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

5034

Majma al-Zawaid #5034

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وِتْرًا» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Umar ibn al-Khattab رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Seek it in the last ten, on the odd nights."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اسے ( یعنی شب قدر کو ) آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں ۔

5035

Majma al-Zawaid #5035

وَعَنْ أَبِي عَقْرَبٍ قَالَ: «غَدَوْتُ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ ذَاتَ غَدَاةٍ فِي رَمَضَانَ فَوَجَدْتُهُ فَوْقَ بَيْتٍ جَالِسًا فَسَمِعْنَا صَوْتَهُ وَهُوَ يَقُولُ: صَدَقَ اللَّهُ وَبَلَّغَ رَسُولُهُ. فَقُلْنَا: سَمِعْنَاكَ تَقُولُ: صَدَقَ اللَّهُ وَبَلَّغَ رَسُولُهُ؟ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" لَيْلَةُ الْقَدْرِ فِي النِّصْفِ مِنَ السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ غَدَاتَئِذٍ صَافِيَةً لَيْسَ لَهَا شُعَاعٌ "". فَنَظَرْتُ إِلَيْهَا فَوَجَدْتُهَا كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَأَبُو عَقْرَبٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Aqrab reports that he came to Ibn Masud رضي الله عنه one morning in Ramadan and found him sitting above his house, saying, Allah has spoken the truth and His Messenger has conveyed. When asked about it, he said the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Laylat al-Qadr is in the middle of the last seven of Ramadan. The sun rises on its morning clear, having no rays."** He looked at it and found it just as the Messenger of Allah ﷺ had said.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوعقرب بیان کرتے ہیں : میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس رمضان کے مہینے میں ایک صبح آیا تو میں نے انہیں گھر کی چھت پر بیٹھے ہوئے پایا میں نے ان کی آواز سنی وہ یہ کہہ رہے تھے اللہ نے سچ فرمایا ہے ‘ اور اس کے رسول نے تبلیغ کر دی ہے ہم نے کہا : ہم نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے اللہ نے سچ فرمایا ہے ‘ اور اس کے رسول نے تبلیغ کر دی ہے ‘ تو انہوں نے بتایا : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ شب قدر رمضان کی آخری سات راتوں کے نصف میں ہوتی ہے ‘ اور اس سے اگلے دن جب سورج نکلتا ہے ‘ تو وہ صاف ہوتا ہے ‘ اس کی شعاع نہیں ہوتی “۔ میں نے اس ( سورج ) کی طرف دیکھا تو میں نے اسے اسی طرح پایا جس طرح نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا تھا : یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ ابوعقرب نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

5036

Majma al-Zawaid #5036

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ «أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَنْ يَذْكُرُ [مِنْكُمْ] لَيْلَةَ الصَّهْبَاوَاتِ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَنَا بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي وَإِنَّ فِي يَدِي التَّمَرَاتِ أَتَسَحَّرُ بِهِنَّ مُسْتَتِرًا بِمُؤَخِّرَةِ رَحْلِي مِنَ الْفَجْرِ، وَذَلِكَ حِينَ يَطْلُعُ الْقَمَرُ!!» رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ: وَذَلِكَ لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Masud رضي الله عنه reports that a man came to the Prophet ﷺ and he asked who among them remembered the night of al-Sahbawat. Abdullah said, may my father and mother be ransomed for you, I do, with dates in my hand with which I was taking suhur, screened by the back of my saddle from the dawn, when the moon was rising. In one addition, that was the night of the twenty-seventh.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے دریافت کیا : تم میں سے کس شخص کو صهباوات والی رات یاد ہے ؟ تو حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں مجھے ‘ اس وقت میرے ہاتھ میں کچھ کھجوریں تھیں میں ان کے ذریعے سحری کر رہا تھا اور پالان کے پچھلے حصے کے ذریعے پردہ کر رہا تھا جو صبح صادق کی چمک کی وجہ سے تھا یہ اس وقت ہوا تھا جب چاند نکلا تھا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ وہ ستائیسویں رات تھی ‘‘۔ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد ( یعنی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے سماع نہیں کیا ہے ۔

5037

Majma al-Zawaid #5037

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «الْتَمِسُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَزَادَ ابْنُهُ: "" «فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ فِي وِتْرٍ، فَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُهَا ثُمَّ نَسِيتُهَا، وَهِيَ لَيْلَةُ قَطْرٍ وَرِيحٍ "". أَوْ قَالَ: "" مَطَرٍ وَرِيحٍ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ: "" وَرَعْدٍ "". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Jabir ibn Samurah رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ said: > **"Seek Laylat al-Qadr in the last ten."** With the addition: > **"In the last ten of Ramadan, on the odd nights, for I had seen it then forgot it, and it is a night of drizzle and wind."** And in one wording, rain and wind, with the addition of thunder.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ شب قدر کو آخری عشرے میں تلاش کرو ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور ان کے صاحبزادے نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو کیونکہ میں نے اسے دیکھا تھا پھر میں اس کو بھول گیا وہ بارش اور ہوا والی رات ہو گی “۔ ( یہاں بارش کے لئے ایک لفظ مختلف نقل ہوا ہے ) ۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” اور کڑک والی ہو گی “۔ امام احمد کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

5038

Majma al-Zawaid #5038

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ فَقَالَ: "" هِيَ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، قُمْ فِي الثَّالِثَةِ أَوِ الْخَامِسَةِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Muadh ibn Jabal رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ was asked about Laylat al-Qadr and said: > **"It is in the last ten. Stand on the third or the fifth remaining."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اللہ کے رسول ﷺ سے شب قدر کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : یہ آخری عشرے میں ہو گی تم تیسری یا پانچویں رات میں قیام کرنا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5039

Majma al-Zawaid #5039

وَعَنْ جَابِرٍ، «أَنَّ أَمِيرَ الْبَعْثِ كَانَ غَالِبًا اللَّيْثِيَّ، وَقُطْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الَّذِي دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّخْلَ، وَهُوَ مُحْرِمٌ، وَخَرَجَ مِنَ الْبَابِ، وَقَدْ تَسَوَّرَ مِنْ قِبَلِ الْجِدَارِ. وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُنَيْسٍ الَّذِي سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَقَدْ خَلَتْ ثِنْتَانِ وَعِشْرُونَ لَيْلَةً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" الْتَمِسُوهَا فِي هَذِهِ السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ الَّتِي بَقِيَتْ مِنَ الشَّهْرِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ فِي الْأَصْلِ كَمَا تَرَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports regarding the commander of the expedition, Ghalib al-Laythi, and Qutbah ibn Amir who entered upon the Messenger of Allah ﷺ among the palms while he was in ihram, and Abdullah ibn Unays who asked the Messenger of Allah ﷺ about Laylat al-Qadr after twenty-two nights had passed. The Messenger of Allah ﷺ said: > **"Seek it in these seven last nights remaining from the month."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : لشکر کے امیر حضرت غالب لیثی رضی اللہ عنہ تھے ‘ اور حضرت قطبہ بن عامر رضی اللہ عنہ تھے جو نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں کھجور کے باغ میں داخل ہوئے تھے ‘ اس وقت آپ نے احرام باندھا ہوا تھا اور آپ اس وقت دروازے سے باہر نکل گئے تھے انہوں نے دیوار والی سمت میں فصیل بنائی ہوئی تھی ‘ اور حضرت عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ تھے جنہوں نے نبی اکرم ﷺ سے شب قدر کے بارے میں سوال کیا تھا اس وقت بائیس راتیں گزر چکی تھیں تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا تھا : اس مہینے جو سات راتیں باقی رہ گئیں ان میں اسے تلاش کرو ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اصل میں یہ اسی طرح ہے ، جس طرح آپ دیکھ رہے ہیں اس کی سند حسن ہے ۔

5040

Majma al-Zawaid #5040

«وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" فِي رَمَضَانَ فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، فَإِنَّهَا فِي وِتْرٍ فِي إِحْدَى وَعِشْرِينَ أَوْ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ أَوْ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ أَوْ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ أَوْ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ، أَوْ فِي آخِرِ لَيْلَةٍ، فَمَنْ قَامَهَا ابْتَغَاهَا إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا ثُمَّ وُفِّقَتْ لَهُ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ، وَمَا تَأَخَّرَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Ubadah ibn al-Samit رضي الله عنه reports that he asked the Messenger of Allah ﷺ about Laylat al-Qadr, and the Messenger of Allah ﷺ said: > **"In Ramadan, so seek it in the last ten, for it is on an odd night: the twenty-first, or twenty-third, or twenty-fifth, or twenty-seventh, or twenty-ninth, or the last night. Whoever stands it seeking it out of faith and hope for reward, then is granted it, his past and future sins are forgiven."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے شب قدر کے بارے میں سوال کیا ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ یہ رمضان میں ہو گی تم اسے آخری عشرے میں تلاش کرو کیونکہ یہ طاق رات ہو گی اکیسویں ہو گی یا تئیسویں ہو گی یا پچیسویں ہو گی یا ستائیسویں ہو گی یا انتیسویں ہو گی یا آخری ہو گی جو شخص اس میں نوافل ادا کرے گا وہ ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے اس کو تلاش کرے گا ‘ اور پھر اسے اس رات کی ‘ توفیق مل جائے تو اس شخص کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت ہو جائے گی ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

5041

Majma al-Zawaid #5041

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «لَيْلَةُ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْبَوَاقِي مَنْ قَامَهُنَّ ابْتِغَاءَ حِسْبَتِهِنَّ، فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَغْفِرُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ، وَهِيَ لَيْلَةُ وِتْرٍ: تِسْعٌ أَوْ سَبْعٌ أَوْ خَامِسَةٌ أَوْ ثَالِثَةٌ، أَوْ آخِرُ لَيْلَةٍ "". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" إِنَّ أَمَارَةَ لَيْلَةِ الْقَدْرِ أَنَّهَا صَافِيَةٌ بُلْجَةٌ كَأَنَّ فِيهَا قَمَرًا سَاطِعًا سَاكِنَةٌ شَاجِبَةٌ لَا بَرْدَ فِيهَا وَلَا حَرَّ وَلَا يَحِلُّ لِكَوْكَبٍ [أَنْ] يُرْمَى بِهِ فِيهَا حَتَّى يُصْبِحَ، وَإِنَّ أَمَارَتَهَا أَنَّ الشَّمْسَ صَبِيحَتَهَا تَخْرُجُ مُسْتَوِيَةً لَيْسَ لَهَا شُعَاعٌ مِثْلَ الْقَمَرِ الْبَدْرِ، لَا يَحِلُّ لِلشَّيْطَانِ أَنْ يَخْرُجَ مَعَهَا يَوْمَئِذٍ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ubadah ibn al-Samit رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Laylat al-Qadr is in the remaining ten. Whoever stands them seeking their reward, then Allah, Blessed and Exalted, forgives his past and future sins. It is an odd night: the ninth, seventh, fifth, third, or last night."** And the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Indeed the sign of Laylat al-Qadr is that it is clear and bright, as though a shining moon is in it, calm and mild, with neither cold nor heat in it, and no star is cast in it until morning. And its sign is that the sun on its morning rises level, having no rays like the full moon, and Satan is not permitted to come out with it that day."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ شب قدر باقی رہ جانے والے عشرے میں ہو گی جو شخص ان راتوں میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے نوافل ادا کرے گا ‘ تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی بخشش کر دے گا یہ طاق رات ہوتی ہے نویں یا ساتویں یا پانچویں یا تیسری یا آخری رات ہو گی نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ شب قدر کی مخصوص نشانی یہ ہے کہ وہ صاف اور روشن ہو گی ، اس میں چاند چمک رہا ہو گا ‘ وہ رات ساکن اور معتدل ہو گی ‘ اس رات میں نہ ٹھنڈک ہو گی ‘ اور نہ گرمی ہو گی ‘ اور اس رات میں ستارہ نہیں ٹوٹے گا یہاں تک کہ صبح ہو جائے اور اس کی مخصوص نشانی یہ ہے کہ اس سے اگلی صبح جب سورج نکلتا ہے ‘ تو وہ بالکل برابر ہوتا ہے اس میں شعاع نہیں ہوتی وہ چودھویں رات کے چاند کی طرح ہوتا ہے اس دن شیطان کے لئے یہ حلال نہیں ہے کہ وہ سورج کے ہمراہ نکلے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5042

Majma al-Zawaid #5042

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ: "" إِنَّهَا لَيْلَةٌ سَابِعَةٌ أَوْ تَاسِعَةٌ وَعِشْرِينَ إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ فِي الْأَرْضِ أَكْثَرُ مِنْ عَدَدِ الْحَصَى» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said concerning Laylat al-Qadr: > **"It is the twenty-seventh or twenty-ninth night. Indeed the angels that night on earth are more numerous than pebbles."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے شب قدر کے بارے میں ارشاد فرمایا : ’’ یہ ستائیسویں یا انتیسویں رات ہوتی ہے ‘ اور اس رات میں فرشتے زمین میں بے شمار تعداد میں ہوتے ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5043

Majma al-Zawaid #5043

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «الْتَمِسُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي سَبْعَ عَشْرَةَ أَوْ تِسْعَ عَشْرَةَ أَوْ إِحْدَى وَعِشْرِينَ أَوْ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ أَوْ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ أَوْ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ أَوْ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الْمُهَزِّمِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ said: > **"Seek Laylat al-Qadr on the seventeenth, nineteenth, twenty-first, twenty-third, twenty-fifth, twenty-seventh, or twenty-ninth."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ‘ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ شب قدر کو ‘ سترہویں انیسویں ‘ اکیسویں ‘ تیئسویں ، پچیسویں ‘ ستائیسویں ‘ یا انتیسویں رات میں تلاش کرو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابومہزم ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5044

Majma al-Zawaid #5044

وَعَنْ بِلَالٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ» "". قُلْتُ: لِبِلَالٍ فِي الصَّحِيحِ: أَنَّهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Bilal رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Laylat al-Qadr is the night of the twenty-fourth."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بلال رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ شب قدر ‘ جو بیسویں رات ہوتی ہے “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ’’ صحیح ‘‘ میں یہ حدیث منقول ہے ( یعنی شب قدر ) آخری عشرے میں ہوتی ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

5045

Majma al-Zawaid #5045

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «مَنْ كَانَ مُتَحَرِّيهَا فَلْيَتَحَرَّهَا لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ "". وَقَالَ: تَحَرُّوهَا لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ "" - يَعْنِي لَيْلَةَ الْقَدْرِ» - قُلْتُ: لِابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ said concerning Laylat al-Qadr: > **"Whoever seeks it, let him seek it on the twenty-seventh night."** And he said: > **"Seek it on the twenty-seventh night."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص اس کو تلاش کرنا چاہتا ہو وہ ستائیسویں رات میں تلاش کر یا آپ نے فرمایا : تم لوگ اسے ستائیسویں میں رات میں تلاش کرو ! راوی کہتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کی مراد شب قدر تھی ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عننہما کے حوالے سے ’’ صحیح ‘‘ میں ایک حدیث منقول ہے ‘ جو اس کے علاوہ ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

5046

Majma al-Zawaid #5046

«وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أُتِيتُ وَأَنَا نَائِمٌ فِي رَمَضَانَ فَقِيلَ لِي: إِنَّ اللَّيْلَةَ لَيْلَةُ الْقَدْرِ. قَالَ: فَقُمْتُ وَأَنَا نَاعِسٌ فَتَعَلَّقْتُ بِبَعْضِ أَطْنَابِ [فُسْطَاطِ] رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا هُوَ يُصَلِّي فَنَظَرْتُ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ، فَإِذَا هِيَ لَيْلَةُ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that while sleeping in Ramadan he was told in a dream that that night was Laylat al-Qadr. He rose while drowsy, clung to one of the ropes of the tent of the Messenger of Allah ﷺ, and came to him while he was praying. He examined that night, and it was the twenty-third night.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں رمضان کے مہینے میں سویا ہوا تھا میرے خواب میں کوئی آیا اور مجھے کہا گیا کہ آج رات شب قدر ہے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں اٹھا میں اونگھ رہا تھا ۔ میں نے خیمے کی ایک رسی کو پکڑا جو نبی اکرم ﷺ کا خیمہ تھا پھر میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا تو نبی اکرم ﷺ نماز ادا کر رہے تھے ‘ میں نے اس رات کا جائزہ لیا تو وہ تئیسویں رات تھی ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور امام احمد کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

5047

Majma al-Zawaid #5047

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي شَيْخٌ كَبِيرٌ عَلِيلٌ، فَمُرْنِي بِلَيْلَةٍ لَعَلَّ اللَّهَ يُوَفِّقُنِي فِيهَا لِلَيْلَةِ الْقَدْرِ. فَقَالَ: "" عَلَيْكَ بِالسَّابِعَةِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that a man came to the Prophet ﷺ and said, O Prophet of Allah, I am an elderly, ailing old man, so command me with one night in which perhaps Allah will grant me Laylat al-Qadr. He said: > **"Hold to the seventh."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : اے اللہ کے نبی ! میں بوڑھا عمر رسیدہ بیمار شخص ہوں آپ مجھے کسی ایک رات کے بارے میں ہدایت کیجئے تاکہ اللہ تعالی مجھے اس رات شب قدر نصیب کر دے تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تم پر ساتویں رات لازم ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

5048

Majma al-Zawaid #5048

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ «أَنَّ الْجُهَنِيَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَحْنُ حَيْثُ قَدْ عَلِمْتَ وَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَحْضُرَ هَذَا الشَّهْرَ فَأَخْبِرْنَا بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ. قَالَ: "" احْضُرِ السَّبْعَ الْأَوَاخِرَ "". قَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ ذَلِكَ. قَالَ: "" الْتَمِسْهَا لَيْلَةَ سَابِعَةٍ تَبْقَى، وَهِيَ هَذِهِ اللَّيْلَةُ "". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ لَيْلَةُ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ وَهِيَ لِثَمَانٍ تَبْقَيْنَ؟ قَالَ: "" كَذَا هَذَا الشَّهْرُ يَنْقُصُ وَهِيَ سَبْعٌ تَبْقَيْنَ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reports that al-Juhani said, O Messenger of Allah, we are where you know, and we cannot attend this whole month, so inform us of Laylat al-Qadr. He said: > **"Attend the last seven."** When he said he could not do that, he said: > **"Seek it on the night with seven remaining, and it is this night."** The narrator said, I said, O Messenger of Allah, this is the twenty-third night, with eight remaining? He said: > **"Thus this month decreases, and they are seven remaining."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جہنی شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! جیسا کہ آپ جانتے ہیں ہماری جو حالت ہے ، تو ہم اس مہینے میں ( پورا مہینہ ) حاضر نہیں ہو سکتے ہیں آپ ہمیں شب قدر کے بارے میں بتا دیجیے نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم آخری سات راتوں میں حاضر ہو جانا اس نے عرض کی : میں اس کی استطاعت نہیں رکھتا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم اسے اس رات میں تلاش کرنا جو ساتویں رات باقی رہ گئی ہو ‘ اور وہ آج کی رات ہے راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آج تو تیئسویں رات ہے ابھی تو آٹھ راتیں باقی ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اس طرح بھی ہوتا ہے مہینہ بھی کم ہو جاتا ہے ‘ تو پھر یہ سات راتیں باقی رہ جائیں گی ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

5049

Majma al-Zawaid #5049

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: «خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُخْبِرَنَا بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ، وَقَدْ أُخْبِرْنَا بِهِ فَسَمِعَ لَغَطًا فِي الْمَسْجِدِ فَاخْتُلِسَتْ مِنْهُ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَسَقَطَ مِنْهُ التَّابِعِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ came out one night intending to inform them of Laylat al-Qadr, of which he had been informed, but he heard clamour in the mosque, so it was taken away from him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک رات نبی اکرم ﷺ تشریف لائے آپ کا ارادہ یہ تھا کہ ہمیں شب قدر کے بارے میں بتائیں گے آپ کو اس کے بارے میں بتایا گیا تھا آپ نے اس کے بارے میں بحث و تمحیص کی آواز سنی تو آپ سے اس کا علم لے لیا تھا ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس میں تابعی ساقط ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5050

Majma al-Zawaid #5050

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: «سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ فَقَالَ: "" كُنْتُ أُعْلِمْتُهَا ثُمَّ انْفَلَتَتْ مِنِّي فَاطْلُبُوهَا فِي سَبْعٍ يَبْقَيْنَ أَوْ ثَلَاثٍ يَبْقَيْنَ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Masud رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ was asked about Laylat al-Qadr and said: > **"I had been informed of it, then it slipped from me, so seek it in the seven remaining or three remaining."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ سے شب قدر کے بارے میں دریافت کیا گیا ‘ تو آپ نے ارشاد فرمایا : مجھے اس کے بارے میں علم دیا گیا تھا پھر وہ مجھ سے چلا گیا تو تم اسے باقی رہ جانے والی سات یا باقی رہ جانے والی تین راتوں میں تلاش کرو ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔