Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 9 · Chapter 5

Book of Fasting

Hadith 4931–4970

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

4931

Majma al-Zawaid #4931

وَعَنْ مُعَاوِيَةَ أَنَّهُ قَالَ: لَيْسَ مِنَ السُّنَّةِ الصَّوْمُ فِي السَّفَرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Muawiyah (رضي الله عنه) said that fasting in travel is not from the Sunnah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : سفر کے دوران روزہ رکھنا سنت نہیں ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

4932

Majma al-Zawaid #4932

وَعَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى «عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ [أَنَّهُ] دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَأْكُلُ فَقَالَ: "" هَلُمَّ "". فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ. فَقَالَ: "" هَلُمَّ أُحَدِّثُكَ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى وَضَعَ عَنِ الْمُسَافِرِ الصِّيَامَ وَشَطْرَ الصَّلَاةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ [ال] سَّرِيِّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.

EnglishUnverified translation

Zurarah ibn Awfa reports from a man among his people that he entered upon the Prophet ﷺ while he was eating, and he invited him forward. The man said, I am fasting. > **"Come forward, I shall tell you. Allah the Exalted has lifted fasting and half the prayer from the traveler."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

زرارہ بن اوفی ایک صاحب کے بارے میں بیان کرتے ہیں : وہ صاحب نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے نبی اکرم ﷺ اس وقت کھانا کھا رہے تھے ۔ آپ نے فرمایا : آگے آ جاؤ ! اس شخص نے کہا : میں نے روزہ رکھا ہوا ہے نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : آگے آ جاؤ ! میں تمہیں بتاتا ہوں اللہ تعالیٰ نے مسافر شخص سے روزے اور نصف نماز کو معاف کر دیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن سری ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

4933

Majma al-Zawaid #4933

وَعَنْ أَبِي الْفَيْضِ قَالَ: خَطَبَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ فَقَالَ: لَا تَصُومُوا رَمَضَانَ فِي السَّفَرِ، فَمَنْ صَامَ فَلْيَقْضِهِ. قَالَ أَبُو الْفَيْضِ: فَلَقِيتُ أَبَا قِرْصَافَةَ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ: [لَوْ صُمْتَ ثُمَّ] صُمْتَ مَا قَضَيْتَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Fayd reports that Maslamah ibn Abd al-Malik addressed them saying, do not fast Ramadan in travel, and whoever fasts must make it up. Abu al-Fayd then met Abu Qirsafah Wathilah ibn al-Asqa (رضي الله عنه) and asked him, and he replied that if one fasted, then one has fasted and need not make it up.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوالفیض بیان کرتے ہیں : مسلمہ بن عبدالملک نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے یہ کہا : تم سفر کے دوران رمضان میں ‘ روزے نہ رکھو جو شخص روزہ رکھے گا اسے اس کی قضاء کر لینی چاہیے ‘ ابوالفیض کہتے ہیں : بعد میں میری ملاقات حضرت ابوقرصافہ واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے ہوئی میں نے ان سے دریافت کیا ، تو انہوں نے فرمایا : اگر تم روزہ رکھ لیا اور پھر رکھ لیا تو تم نے اس کی قضاء نہیں کی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

4934

Majma al-Zawaid #4934

وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: الْإِفْطَارُ فِي السَّفَرِ رُخْصَةٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Uthman ibn Abi al-As (رضي الله عنه) said that breaking fast in travel is a concession.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : سفر کے دوران روزہ نہ رکھنا رخصت ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

4935

Majma al-Zawaid #4935

وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّهُ كَانَ يَسْتَحِبُّ الصَّوْمَ فِي السَّفَرِ، وَيَقُولُ: إِنَّهَا كَانَتْ رُخْصَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَنْبَرِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.

EnglishUnverified translation

Uthman ibn Abi al-As (رضي الله عنه) used to prefer fasting in travel, saying it was a concession.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ سفر کے دوران روزہ رکھنے کو مستحب قرار دیتے تھے ‘ اور یہ کہتے تھے : یہ چیز رخصت تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی احمد بن عبداللہ بن حسن عنبری ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

4936

Majma al-Zawaid #4936

وَعَنْ أَبِي طُعْمَةَ قَالَ: «كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنِّي أَقْوَى عَلَى الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "" مَنْ لَمْ يَقْبَلْ رُخْصَةَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ كَانَ عَلَيْهِ مِنَ الْإِثْمِ مِثْلُ جِبَالِ عَرَفَةَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Tumah reports that he was with Ibn Umar (رضي الله عنهما) when a man came and said, O Abu Abd al-Rahman, I am strong enough to fast in travel. Ibn Umar replied that he heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"Whoever does not accept the concession of Allah, Mighty and Majestic, upon him is sin like the mountains of Arafah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوطعمہ بیان کرتے ہیں : میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا ۔ ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا اے ابوعبدالرحمن میں سفر کے دوران روزہ رکھنے کی قوت رکھتا ہوں تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ کی رخصت کو قبول نہیں کرتا ہے اسے عرفہ کے پہاڑوں جتنا گناہ ہوتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ امام احمد کی سند حسن ہے ۔

4937

Majma al-Zawaid #4937

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «مَنْ لَمْ يَقْبَلْ رُخْصَةَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ كَانَ عَلَيْهِ مِنَ الذُّنُوبِ مِثْلُ جِبَالِ عَرَفَةَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رُزَيْقٌ الثَّقَفِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَّحَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Uqbah ibn Amir (رضي الله عنه) reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever does not accept the concession of Allah, Mighty and Majestic, upon him is sins like the mountains of Arafah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ کی رخصت قبول نہیں کرتا اسے اتنا گناہ ہوتا ہے ‘ جو عرفہ کے پہاڑوں کی مانند ہوتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی رزیق ثقفی ہے میں نے کسی کو اس پر جرح کرتے یا اس کی توثیق کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

4938

Majma al-Zawaid #4938

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «مَنْ لَمْ يَقْبَلْ رُخْصَةَ اللَّهِ فَعَلَيْهِ [مِنَ الْإِثْمِ] مِثْلُ جِبَالِ أُحُدٍ آثَامًا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عَمْرِو بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيُّ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا.

EnglishUnverified translation

Amr ibn Hazm (رضي الله عنه) reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever does not accept the concession of Allah, upon him is sin like the mountains of Uhud."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ کی رخصت کو قبول نہیں کرتا ہے ‘ تو اسے اُحد کے پہاڑوں جتنا گناہ ہوتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن عمرو بن ابراہیم انصاری ہے ‘ جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے ‘ اور انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح یا تعدیل ذکر نہیں کی ہے ۔

4939

Majma al-Zawaid #4939

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى رُخَصُهُ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ تُؤْتَى مَعْصِيَتُهُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar (رضي الله عنهما) reports that the Prophet ﷺ said: > **"Allah, Blessed and Exalted, loves that His concessions be acted upon as He hates that His disobedience be committed."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی رخصت پر عمل کیا جائے جس طرح وہ اس بات کو ناپسند کرتا ہے کہ اس کی معصیت کا ارتکاب کیا جائے “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں یہ امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

4940

Majma al-Zawaid #4940

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى رُخَصُهُ كَمَا يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى عَزَائِمُهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ، وَكَذَلِكَ رِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas (رضي الله عنهما) reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Allah, Blessed and Exalted, loves that His concessions be acted upon as He loves that His binding commands be acted upon."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی رخصت پر عمل کیا جائے جس طرح وہ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی عزیمت پر عمل کیا جائے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ امام بزار کے رجال ثقہ ہیں امام طبرانی کے رجال بھی ثقہ ہیں ۔

4941

Majma al-Zawaid #4941

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ أَنْ تُقْبَلَ رُخَصُهُ كَمَا يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى عَزَائِمُهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَعْمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى رَفْعِ حَدِيثِهِ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Masud (رضي الله عنه) reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Allah, Mighty and Majestic, loves that His concessions be accepted as He loves that His binding commands be fulfilled."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی رخصت کو قبول کیا جائے جس طرح وہ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی عزیمت پر عمل کیا جائے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی معمر بن عبداللہ انصاری ہے عقیلی بیان کرتے ہیں : اس روایت کے ’’ مرفوع ‘‘ ہونے میں ‘ اس کی متابعت نہیں کی گئی ہے ۔

4942

Majma al-Zawaid #4942

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ آدَمَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الدَّرْدَاءِ وَوَاثِلَةُ بْنُ الْأَسْقَعِ وَأَبُو أُمَامَةَ وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ أَنْ تُقْبَلَ رُخَصُهُ كَمَا يُحِبُّ الْعَبْدُ مَغْفِرَتَهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Yazid ibn Adam reports that Abu al-Darda, Wathilah ibn al-Asqa, Abu Umamah, and Anas ibn Malik (رضي الله عنهم) narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Allah loves that His concessions be accepted as the servant loves His forgiveness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن یزید بن آدم بیان کرتے ہیں : حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ اور حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی رخصت کو قبول کیا جائے جس طرح بندہ اس کی مغفرت کو پسند کرتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ عبداللہ بن یزید نامی راوی کو امام احمد اور دیگر حضرات نے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ۔

4943

Majma al-Zawaid #4943

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ أَنْ يُؤْخَذَ بِرُخَصِهِ كَمَا يُحِبُّ أَنْ يُؤْخَذَ بِعَزَائِمِهِ "". قُلْتُ: وَمَا عَزَائِمُهُ؟ قَالَ: "" فَرَائِضُهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ صَاحِبُ الْحُمُرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Aishah (رضي الله عنها) reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Allah loves that His concessions be taken as He loves that His binding commands be taken."** When asked what His binding commands are, he said: > **"His prescribed duties."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی رخصت کو اختیار کیا جائے جس طرح وہ اس بات کو پسند کرتا ہے اس کے لازمی حکم کو اختیار کیا جائے “۔ راوی کہتے ہیں : میں نے دریافت کیا : اس کے لازمی حکم سے مراد کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : اس کے مقرر کردہ فرائض ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبید ہے ، جو صاحب الحمر ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

4944

Majma al-Zawaid #4944

عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: "" «مَنْ كَانَ صَائِمًا وَعَادَ مَرِيضًا وَشَهِدَ جِنَازَةً غُفِرَ لَهُ إِلَّا أَنْ يُحْدِثَ مِنْ بَعْدُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.

EnglishUnverified translation

Muadh ibn Anas (رضي الله عنه) reports from the Messenger of Allah ﷺ that he said: > **"Whoever is fasting, visits the sick, and attends a funeral shall be forgiven, unless he commits a new deed thereafter."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ جو شخص روزہ دار ہو ‘ اور پھر بیمار کی عیادت کرے اور جنازے میں شریک ہو ‘ تو اس کی مغفرت ہو جاتی ہے ‘ البتہ بعد میں اگر وہ کوئی نیا کام کر لے تو معاملہ مختلف ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے ‘ جسے امام ابوحاتم نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

4945

Majma al-Zawaid #4945

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ ذَاتَ يَوْمٍ: "" «مَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ [الْيَوْمَ] جِنَازَةً؟ "". قَالَ عُمَرُ: أَنَا. قَالَ: "" مَنْ عَادَ مِنْكُمْ مَرِيضًا؟ "". قَالَ عُمَرُ: أَنَا. قَالَ: "" مَنْ تَصَدَّقَ؟ "". قَالَ عُمَرُ: أَنَا. قَالَ: "" مَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا؟ "". قَالَ عُمَرُ: أَنَا. قَالَ: "" وَجَبَتْ وَجَبَتْ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik (رضي الله عنه) reports that the Messenger of Allah ﷺ said to his Companions one day: > **"Who among you attended a funeral today? Who among you visited the sick? Who gave charity? Who woke fasting?"** To each, Umar (رضي الله عنه) replied, I did. Then he said: > **"It has become binding, it has become binding."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایک دن اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا : آج تم میں سے کون جنازے کے ساتھ گیا ہے ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : میں ‘ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : تم میں سے آج کس نے بیمار کی عیادت کی ہے ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : میں نے ‘ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : کس نے صدقہ کیا ہے ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : میں نے نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : کس نے آج روزہ رکھا ہے ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : میں نے ‘ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا واجب ہو گئی واجب ہو گئی ۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن وردان ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

4946

Majma al-Zawaid #4946

وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لِأَصْحَابِهِ: "" «أَيُّكُمْ أَصْبَحَ صَائِمًا؟ "". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: "" فَأَيُّكُمْ عَادَ مَرِيضًا؟ "". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: "" أَيُّكُمْ شَيَّعَ جِنَازَةً؟ "". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: "" أَيُّكُمْ أَطْعَمَ مِسْكِينًا؟ "". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: "" مَنْ كَانَتْ لَهُ هَذِهِ الْأَرْبَعُ بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَسَقَطَ مِنَ الْأَصْلِ: «أَيُّكُمْ أَطْعَمَ مِسْكِينًا»؟ "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Aishah (رضي الله عنها) reports that the Prophet ﷺ asked his Companions which of them woke fasting, visited the sick, followed a funeral, and fed the poor. To each, Abu Bakr (رضي الله عنه) replied, I did, O Messenger of Allah. > **"Whoever has these four, a house shall be built for him in Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کے بارے میں یہ بات نقل کرتی ہیں : آپ نے اپنے اصحاب سے دریافت کیا : تم میں سے آج کس نے روزہ رکھا ہوا ہے ؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : میں نے نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : تم میں سے کس نے بیمار کی عیادت کی ہے ؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : تم میں سے کون جنازے کے ساتھ گیا ؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : میں نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : تم میں سے کس نے مسکین کو کھانا کھلایا ہے ؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جس شخص میں یہ چار چیزیں ہوں گی اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیا جائے گا ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اصل میں یہ الفاظ ساقط ہیں :’’ تم میں سے کس نے مسکین کو کھانا کھلایا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی بن سلمہ ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

4947

Majma al-Zawaid #4947

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «هَلْ أَصْبَحَ أَحَدٌ مِنْكُمُ الْيَوْمَ صَائِمًا؟ "". فَسَكَتُوا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. ثُمَّ قَالَ: "" هَلْ عَادَ أَحَدٌ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مَرِيضًا؟ "". فَسَكَتُوا فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. ثُمَّ قَالَ: "" هَلْ تَصَدَّقَ أَحَدٌ مِنْكُمُ الْيَوْمَ بِصَدَقَةٍ؟ "". فَسَكَتُوا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى اسْتَعْلَى بِهِ الضَّحِكُ، ثُمَّ قَالَ: "" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا جَمَعَهُنَّ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ إِلَّا مُؤْمِنٌ، وَإِلَّا دَخَلَ [بِهِنَّ] الْجَنَّةَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ بِنَحْوِ هَذَا فِي صَوْمِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah (رضي الله عنه) reports that the Messenger of Allah ﷺ asked whether any had woken fasting, visited the sick, or given charity that day. The people fell silent while Abu Bakr (رضي الله عنه) replied to each, I did, O Messenger of Allah. Then the Messenger of Allah ﷺ laughed profusely and said: > **"By Him in Whose Hand is my soul, none gathers them in a single day except a believer, and he shall enter Paradise thereby."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ کیا تم میں سے آج کسی نے روزہ رکھا ہوا ہے ؟ لوگ خاموش رہے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : کیا تم میں سے کسی نے آج کسی بیمار کی عیادت کی ہے ؟ لوگ خاموش رہے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے ‘ پھر نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : کیا تم میں سے کسی نے آج کوئی صدقہ دیا ہے ؟ لوگ خاموش رہے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے ‘ تو نبی اکرم ﷺ مسکرا دیے یہاں تک کہ نبی اکرم ﷺ کی مسکراہٹ گہری ہو گئی پھر آپ نے ارشاد فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ایک ہی دن میں یہ سب کام کوئی مؤمن ہی کر سکتا ہے ‘ اور وہ ان کی وجہ سے جنت میں داخل ہو گا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ‘ اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں اس کی مانند ایک حدیث جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے متعلق باب میں آگے آئے گی ‘ اگر اللہ نے چاہا ۔

4948

Majma al-Zawaid #4948

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «مَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا؟ "". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا. قَالَ: "" مَنْ عَادَ مَرِيضًا؟ "". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا. قَالَ: "" مَنْ شَيَّعَ جِنَازَةً؟ "". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا. قَالَ: "" مَنْ جَمَعَهُنَّ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ دَخَلَ الْجَنَّةَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ طَلْقٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas (رضي الله عنهما) reports that the Messenger of Allah ﷺ asked who woke fasting, who visited the sick, and who followed a funeral. To each, Abu Bakr (رضي الله عنه) replied, I did. > **"Whoever gathers them in a single day shall enter Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : آہ کس نے روزہ رکھا ہوا ہے ؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : میں نے نبی اکرم ﷺ نے دریافت کس نے بیمار کی عیادت کی ہے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : میں نے نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا کون جنازے کے ساتھ گیا ہے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : میں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو شخص ایک ہی دن میں یہ سب کام کر لے گا وہ جنت میں داخل ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن طلق ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

4949

Majma al-Zawaid #4949

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: «صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحُ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ: "" هَلْ مِنْكُمْ أَحَدٌ أَصْبَحَ صَائِمًا؟ "". فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ أُحَدِّثْ نَفْسِي بِالصَّوْمِ الْبَارِحَةَ فَأَصْبَحْتُ مُفْطِرًا. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَكِنِّي حَدَّثْتُ نَفْسِي بِالصَّوْمِ الْبَارِحَةَ فَأَصْبَحْتُ صَائِمًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" هَلْ مِنْكُمُ الْيَوْمَ أَحَدٌ عَادَ مَرِيضًا؟ "". فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّيْنَا ثُمَّ لَمْ نَبْرَحْ فَكَيْفَ نَعُودُ الْمَرْضَى؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: بَلَغَنِي أَنَّ أَخِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ اشْتَكَى فَجَعَلْتُ طَرِيقِي عَلَيْهِ حِينَ خَرَجْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ لِأَنْظُرَ كَيْفَ أَصْبَحَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" هَلْ مِنْكُمْ أَحَدٌ أَطْعَمَ الْيَوْمَ مِسْكِينًا؟ "". فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّيْنَا ثُمَّ لَمْ نَبْرَحْ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا أَنَا بِسَائِلٍ يَسْأَلُ فَوَجَدْتُ كِسْرَةَ خُبْزِ شَعِيرٍ فِي يَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَأَخَذْتُهَا فَدَفَعْتُهَا إِلَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" أَنْتَ فَأَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ "". فَتَنَفَّسَ عُمَرُ فَقَالَ: وَاهًا لِلْجَنَّةِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَلِمَةً رَضَّى بِهَا عُمَرَ: "" رَحِمَ اللَّهُ عُمَرَ رَحِمَ اللَّهُ عُمَرَ لَمْ يُرِدْ خَيْرًا قَطُّ إِلَّا سَبَقَهُ أَبُو بَكْرٍ إِلَيْهِ» "". قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman ibn Abi Bakr (رضي الله عنهما) reports that the Messenger of Allah ﷺ prayed the dawn prayer, turned to his Companions, and asked whether any woke fasting, visited the sick, or fed a poor person that day. Umar (رضي الله عنه) replied that he had not intended a fast and had only just prayed, so how could he have visited the sick. Abu Bakr (رضي الله عنه) replied that he had intended the fast, had passed by his brother Abd al-Rahman ibn Awf who was ill on his way to the mosque, and had taken a piece of barley bread from the hand of Abd al-Rahman and given it to a beggar in the mosque. > **"You, then glad tidings of Paradise. May Allah have mercy upon Umar, may Allah have mercy upon Umar. He never intends any good but Abu Bakr precedes him to it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنے اصحاب کی طرف رخ کیا ‘ اور دریافت کیا : کیا تم میں سے آج کسی نے روزہ رکھا ہے ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے روزہ رکھنے کا نہیں سوچا تھا ، تو میں آج روزے کے بغیر ہوں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : لیکن میں نے آج روزے کا سوچا تھا ، تو میں نے روزہ رکھا ہوا ہے نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : کیا تم میں سے کسی نے آج بیمار کی عیادت کی ہے ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : ہم نے تو ابھی ( فجر کی ) نماز ادا کی ہے ابھی کچھ اور نہیں کیا ، تو کسی بیمار کی عیادت کیسے کر سکتے ہیں ؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ بولے مجھے یہ اطلاع ملی تھی کہ میرے بھائی حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیمار ہیں تو میں آتے ہوئے ان کی طرف سے ہو کے آیا تھا جب میں مسجد کی طرف آ رہا تھا کہ یہ دیکھ لوں کہ ان کا کیا حال ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : کیا تم میں سے کسی ایک نے مسکین کو کچھ کھلایا ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ابھی تو ہم نے ( فجر کی ) نماز ادا کی ہے ‘ اور کچھ بھی نہیں کیا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : جب میں مسجد میں داخل ہوا تو وہاں ایک سائل موجود تھا جو مانگ رہا تھا ۔ میں نے عبدالرحمن کے ہاتھ میں ایک روٹی کا ٹکڑا پایا تو میں نے اس سے لے کر وہ مسکین کو دے دیا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم جنت کی خوشخبری حاصل کرو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے گہرا سانس لیا اور بولے : جنت کے کیا کہنے ؟ پھر نبی اکرم ﷺ نے ایک کلمہ ارشاد فرمایا جس کے ذریعے آپ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی دلجوئی کی اور پھر فرمایا : اللہ تعالیٰ عمر پر رحم کرے اللہ تعالیٰ عمر پر رحم کرے وہ جب بھی کسی بھلائی کا ارادہ کرتا ہے ‘ تو ابوبکر اس سے پہلے اس بھلائی کی طرف سبقت لے جاتا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

4950

Majma al-Zawaid #4950

عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا ضَعُفَ عَنِ الصَّوْمِ قَبْلَ مَوْتِهِ عَامًا فَأَفْطَرَ وَأَطْعَمَ عَنْ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Qatadah reports that Anas (رضي الله عنه) grew too weak to fast a year before his death, so he broke his fast and fed a poor person for each day.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

قتادہ بیان کرتے ہیں : حضرت انس رضی اللہ عنہ روزہ رکھنے کے قابل نہ رہے یہ ان کی فوت ہونے سے ایک سال پہلے کی بات ہے ‘ تو انہوں نے روزے ترک کر دیے اور وہ ہر ایک دن کے عوض میں ایک مسکین کو کھانا کھلاتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

4951

Majma al-Zawaid #4951

وَعَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ قَالَ: ضَعُفَ أَنَسٌ عَنِ الصَّوْمِ فَصَنَعَ جَفْنَةً مِنْ ثَرِيدٍ فَدَعَا ثَلَاثِينَ مِسْكِينًا فَأَطْعَمَهُمْ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ayyub ibn Abi Tamimah reports that Anas (رضي الله عنه) grew weak for fasting, so he prepared a large bowl of tharid and invited thirty poor persons and fed them.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایوب بن ابوتمیمہ بیان کرتے ہیں : حضرت انس رضی اللہ عنہ روزہ رکھنے کے قابل نہیں رہے ‘ تو انہوں نے ثرید کا ایک پیالہ بنوایا اور تیس مسکینوں کو بلوا کر انہیں کھانا کھلایا ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

4952

Majma al-Zawaid #4952

وَعَنْ مُجَاهِدٍ أَنَّ قَيْسَ بْنَ السَّائِبِ كَبُرَ حَتَّى مَرَّتْ بِهِ سِتُّونَ عَنِ الْمِائَةِ وَضَعُفَ عَنِ الصِّيَامِ فَأُطْعِمَ عَنْهُ.

EnglishUnverified translation

Mujahid reports that Qays ibn al-Saib grew old until sixty years passed him beyond a hundred and grew too weak to fast, so food was given on his behalf.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

مجاہد بیان کرتے ہیں : قیس بن سائب ‘ عمر رسیدہ ہو گئے یہاں تک کہ ان کی عمر ساٹھ سال ہو گئی وہ روزہ رکھنے کے قابل نہ رہے ‘ تو ان کی طرف سے کھانا کھلا دیا جاتا تھا ۔

4953

Majma al-Zawaid #4953

وَفِي رِوَايَةٍ: «سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ السَّائِبِ يَقُولُ: إِنَّ شَهْرَ رَمَضَانَ يَفْتَدِي بِهِ الْإِنْسَانُ يُطْعِمُ فِيهِ كُلَّ يَوْمٍ مِسْكِينًا فَأَطْعِمُوا عَنِّي مِسْكِينًا لِكُلِّ يَوْمٍ صَاعًا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِيكًا لِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَخَيْرُ شَرِيكٍ لَا يُمَارِي وَلَا يُشَارِي». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

In another narration, Qays ibn al-Saib (رضي الله عنه) said that for the month of Ramadan a man may ransom himself by feeding a poor person for each day, so feed on my behalf a sa for a poor person for each day. The Messenger of Allah ﷺ was his partner in the Jahiliyyah, and the best partner who neither disputed nor quarrelled in bargaining.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : میں نے حضرت قیس بن سائب رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا : رمضان کے مہینے میں آدمی فدیہ ادا کر دے گا اس کے ہر ایک دن کے عوض میں ایک مسکین کو کھانا کھلائے گا ، تو تم میری طرف سے روزانہ ایک مسکین کو ایک صاع کھانے کے لئے دو نبی اکرم ﷺ زمانہ جاہلیت میں میرے شراکت دار تھے آپ بہترین شراکت دار تھے آپ خرید و فروخت میں لڑائی جھگڑا ( یا تو تکرار ) نہیں کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

4954

Majma al-Zawaid #4954

عَنْ عَلِيٍّ وَعَنْ خَبَّابٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «إِذَا صُمْتُمْ فَاسْتَاكُوا بِالْغَدَاةِ وَلَا تَسْتَاكُوا بِالْعَشِيِّ ; فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ صَائِمٍ تَيْبَسُ شَفَتَاهُ بِالْعَشِيِّ إِلَّا كَانَ نُورًا بَيْنَ عَيْنَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَفَعَهُ عَنْ خَبَّابٍ، وَلَمْ يَرْفَعْهُ عَنْ عَلِيٍّ، وَفِيهِ كَيْسَانُ أَبُو عُمَرَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.

EnglishUnverified translation

Ali and Khabbab (رضي الله عنهما) report from the Prophet ﷺ that he said: > **"When you fast, use the siwak in the morning and do not use it in the evening. For no fasting person whose lips dry in the evening but it shall be a light before his eyes on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت خباب رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کیا ہے : ’’ جب تم نے روزہ رکھا ہوا ہو تو صبح کے وقت مسواک کرو شام کے وقت مسواک نہ کرو کیونکہ جس بھی روزہ دار شخص کے ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں تو یہ چیز قیامت کے دن اس کی آنکھوں کے آگے نور کا باعث ہو گی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ انہوں نے اسے حضرت خباب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ’’ مرفوع ‘‘ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے ‘ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ’’ مرفوع ‘‘ حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی کیسان ابوعمر ہے ‘ جسے ابن حبان نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

4955

Majma al-Zawaid #4955

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ: سَأَلْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ: أَتَسَوَّكُ وَأَنَا صَائِمٌ؟ فَقَالَ: نَعَمْ. قُلْتُ: أَيَّ النَّهَارِ أَتَسَوَّكُ؟ قَالَ: أَيَّ النَّهَارِ شِئْتَ، إِنْ شِئْتَ غُدْوَةً وَإِنْ شِئْتَ عَشِيَّةً. قُلْتُ: فَإِنَّ النَّاسَ يَكْرَهُونَهُ عَشِيَّةً؟ قَالَ: وَلِمَ؟ قُلْتُ: يَقُولُونَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «لَخُلُوفِ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ [مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ]» "". قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ لَقَدْ أَمَرَهُمْ بِالسِّوَاكِ حِينَ أَمَرَهُمْ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ لَا بُدَّ أَنْ يَكُونَ بِفَمِ الصَّائِمِ خُلُوفٌ وَإِنِ اسْتَاكَ وَمَا كَانَ بِالَّذِي يَأْمُرُهُمْ أَنْ يُنْتِنُوا أَفْوَاهَهُمْ عَمْدًا مَا كَانَ فِي ذَلِكَ مِنَ الْخَيْرِ شَيْءٌ بَلْ هُوَ شَرٌّ إِلَّا مَنِ ابْتُلِيَ بِبَلَاءٍ لَا يَجِدُ مِنْهُ بُدًّا. قُلْتُ: وَالْغُبَارُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَيْضًا كَذَلِكَ إِنَّمَا يُؤْجَرُ مَنِ اضْطُرَّ إِلَيْهِ وَلَا يَجِدُ عَنْهُ مَحِيصًا؟ قَالَ: نَعَمْ فَأَمَّا مَنْ أَلْقَى نَفْسَهُ فِي الْبَلَاءِ عَمْدًا فَمَا لَهُ فِي ذَلِكَ مِنْ أَجْرٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman ibn Ghanm reports that he asked Muadh ibn Jabal (رضي الله عنه) whether he may use the siwak while fasting, and at which part of the day. He replied, at whichever part you wish, morning or evening. When told that people dislike it in the evening because the breath of the fasting person is sweeter to Allah than musk, Muadh glorified Allah and replied that the Prophet ﷺ commanded the siwak knowing the mouth of the fasting person must have some odor even if he uses it, and he did not command them deliberately to make their mouths foul, for there is no good in that but evil, except for one afflicted with an unavoidable trial. Likewise the dust in the path of Allah is rewarded only for one compelled to it with no escape. > **"The breath of the fasting person is sweeter to Allah than the scent of musk."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن بن غنم بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے سوال کیا : جب میں نے روزہ رکھا ہوا ہو تو کیا میں مسواک کر لوں ؟ انہوں نے فرمایا : جی ہاں ۔ میں نے دریافت کیا : دن کے کون سے حصے میں ‘ میں مسواک کروں ؟ انہوں نے فرمایا : دن کے کسی بھی حصے جب تم چاہو کر لو اگر تم چاہو تو صبح کے وقت کرو اور اگر تم چاہو تو شام کے وقت کر لو میں نے کہا : لوگ شام کے وقت اسے کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں انہوں نے دریافت کیا : وہ کیوں ؟ میں نے جواب دیا : لوگ یہ کہتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے ‘‘۔ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : سبحان اللہ ! نبی اکرم ﷺ نے لوگوں کو مسواک کرنے کا جب بھی حکم دیا اس وقت انہیں حکم دیا حالانکہ آپ یہ بات جانتے تھے کہ روزہ دار کے منہ میں سے ضرور بو آئے گی خواہ اس نے مسواک بھی کی ہوئی ہو ‘ اور نہ ہی نبی اکرم ﷺ نے لوگوں کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر اپنے منہ کو بودار کر لیں اس میں کوئی بھلائی نہیں ہو گی بلکہ یہ ایک برائی ہو گی البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے ‘ جو کسی آزمائش کا شکار ہو جائے اور اس کے پاس اس سے چھٹکارے کے لئے کوئی چارہ نہ ہو میں نے کہا : اللہ کی راہ میں غبار کا بھی یہی عالم ہے کہ جو شخص اس کی طرف مجبور ہو ‘ اور اس سے کوئی چھٹکارہ نہ پاتا ہو تو اسے اس کا اجر دیا جائے گا ؟ تو انہوں نے فرمایا : جی ہاں ۔ البتہ جو شخص جان بوجھ کر اپنے آپ کو آزمائش میں مبتلاء کرتا ہے ‘ تو اسے اجر نصیب نہیں ہو گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بکر بن خنیس ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔

4956

Majma al-Zawaid #4956

عَنِ ابْنِ عَبَسَةَ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ فِي رَمَضَانَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَكَثِيرُ بْنُ زِيَادٍ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ عَبَسَةَ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abasah (رضي الله عنه) reports that he saw the Messenger of Allah ﷺ rinse his mouth and sniff water into his nose in Ramadan.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو رمضان میں ( روزے کے دوران ) کلی کرتے ہوئے اور ناک میں پانی ڈالتے ہوئے دیکھا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ کثیر بن زیاد نے حضرت ابن عبسہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔

4957

Majma al-Zawaid #4957

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ، «وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَسَحَ عَلَى وَجْهِهِ وَأَدْرَكَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَانُوا يَنْهَوْنِي عَنِ الْقُبْلَةِ تَخَوُّفًا أَنْ أَتَقَرَّبَ لِأَكْثَرَ مِنْهَا، ثُمَّ إِنَّ الْمُسْلِمِينَ الْيَوْمَ يَنْهَوْنِي عَنْهَا، وَيَقُولَ قَائِلُهُمْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَهُ مِنْ حِفْظِ اللَّهِ مَا لَيْسَ لِأَحَدٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Thalabah ibn Suayr (رضي الله عنه), whose face the Messenger of Allah ﷺ had wiped and who met the Companions, reports that they used to forbid him from kissing while fasting fearing he would proceed to more than it, and that Muslims today forbid him, one of them saying the Messenger of Allah ﷺ had Allah's protection which none else has.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر رضی اللہ عنہ ‘ جن کی پیشانی پر نبی اکرم ﷺ نے دست مبارک پھیرا تھا اور انہوں نے صحابہ کرام کا زمانہ پایا ہے ‘ وہ بیان کرتے ہیں : لوگ مجھے بوسہ دینے سے منع کرتے تھے اس اندیشے کے تحت کہ میں اس سے آگے بڑھ جاؤں گا پھر آج بھی مسلمان مجھے اس سے منع کرتے ہیں اور ان میں سے کوئی شخص یہ کہتا ہے نبی اکرم ﷺ کو اللہ تعال کی طرف سے جو حفاظت حاصل تھی وہ کسی اور کو حاصل نہیں ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

4958

Majma al-Zawaid #4958

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّوْمِ فَرَأَيْتُهُ لَا يَنْظُرُ إِلَيَّ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: "" أَوَلَسْتَ الْمُقَبِّلَ وَأَنْتَ صَائِمٌ؟ "". فَقُلْتُ: وَالَّذِي نَفْسُ عُمَرَ بِيَدِهِ لَا أُقَبِّلُ وَأَنَا صَائِمٌ أَبَدًا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ: قَالَ الْبَزَّارُ: وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِلَافُ هَذَا.

EnglishUnverified translation

Umar ibn al-Khattab (رضي الله عنه) reports that he saw the Prophet ﷺ in sleep and he would not look at him. When asked what was the matter, he replied: > **"Are you not the one who kisses while fasting?"** Umar said, by Him in Whose Hand is the soul of Umar, I shall never kiss while fasting again.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو خواب میں دیکھا میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ میری طرف نہیں دیکھ رہے ہیں میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا وجہ ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : کیا تم نے روزے کی حالت میں بوسہ نہیں لیا تھا ۔ میں نے عرض کی : اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں عمر کی جان ہے اب میں کبھی بھی روزے کی حالت میں بوسہ نہیں لوں گا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں امام بزار بیان کرتے ہیں : حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم ﷺ سے اس کے برخلاف بھی روایت کیا گیا ہے ۔

4959

Majma al-Zawaid #4959

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقَبِّلَ الرَّجُلُ وَهُوَ صَائِمٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَهُ أَحَادِيثُ حِسَانٌ، وَهُوَ مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah (رضي الله عنه) reports that the Prophet ﷺ forbade a man to kiss while fasting.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ آدمی روزے کی حالت میں بوسہ لے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث بن نبھان ہے ۔ ابن عدی کہتے ہیں : اس کے حوالے سے حسن احادیث منقول ہیں اور یہ ان افراد میں سے ایک ہے ‘ جن کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ائمہ نے اس کو ’’ ضعیف ‘‘ قرار دیا ہے ۔

4960

Majma al-Zawaid #4960

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ كَانَ يَنْهَى الصَّائِمَ أَنْ يُقَبِّلَ وَيَقُولُ: إِنَّهُ لَيْسَ لِأَحَدِكُمْ مِنَ الْعِصْمَةِ مَا كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ حِبَّانَ الرَّقِّيُّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Umar ibn al-Khattab (رضي الله عنه) used to forbid the fasting person from kissing, saying none of you has the immunity which the Messenger of Allah ﷺ had.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ روزہ دار کو بوسہ لینے سے منع کرتے تھے وہ یہ فرماتے تھے : تم میں سے کسی کو بھی وہ عصمت حاصل نہیں ہے ‘ جو نبی اکرم ﷺ کو حاصل تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زید بن حبان رقی ہے ‘ جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

4961

Majma al-Zawaid #4961

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الرَّجُلِ يُقَبِّلُ، وَهُوَ صَائِمٌ قَالَ: يَقْضِي يَوْمًا مَكَانَهُ. قَالَ سُفْيَانُ: لَا يُؤْخَذُ بِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Masud (رضي الله عنه) said concerning a man who kisses while fasting that he should make up a day in its place. Sufyan said it is not acted upon.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں : جو روزے کی حالت میں بوسہ لیتا ہے وہ فرماتے ہیں : وہ اس کی جگہ ایک دن کی قضاء کرے گا سفیان ثوری بیان کرتے ہیں : اس کے مطابق فتویٰ نہیں دیا جاتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

4962

Majma al-Zawaid #4962

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: «كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ شَابٌّ فَقَالَ: أُقَبِّلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَأَنَا صَائِمٌ؟ قَالَ: "" لَا "". قَالَ: فَجَاءَ شَيْخٌ فَقَالَ: أُقَبِّلُ وَأَنَا صَائِمٌ؟ قَالَ: "" نَعَمْ "". قَالَ: فَنَظَرَ بَعْضُنَا إِلَى بَعْضٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" قَدْ عَلِمْتُ لِمَ نَظَرَ بَعْضُكُمْ إِلَى بَعْضٍ ; إِنَّ الشَّيْخَ يَمْلِكُ نَفْسَهُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Umar (رضي الله عنهما) reports that they were with the Prophet ﷺ when a youth came and asked whether he may kiss while fasting, and he said no. Then an elder came and asked whether he may kiss while fasting, and he said yes. When they looked at one another, the Prophet ﷺ said: > **"I know why you looked at one another. The elder controls himself."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ہم نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھے ایک شخص آیا اور اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا میں روزے کی حالت میں بوسہ لے لیا کروں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جی نہیں راوی کہتے ہیں : پھر ایک عمر رسیدہ شخص آیا اور اس نے عرض کی : کیا میں روزے کی حالت میں بوسہ لے لیا کروں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ۔ راوی کہتے ہیں : تو ہم نے ایک دوسرے کی طرف دیکھنا شروع کیا ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : مجھے پتہ ہے تم کیوں ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہو ؟ بوڑھا شخص اپنے آپ پر قابو رکھتا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

4963

Majma al-Zawaid #4963

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَأَلَهُ شَابٌّ عَنِ الْقُبْلَةِ نَهَاهُ، وَإِذَا سَأَلَهُ شَيْخٌ رَخَّصَ لَهُ وَقَالَ: "" إِنَّ الشَّابَّ لَيْسَ كَالشَّيْخِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah (رضي الله عنه) reports that when a youth asked the Messenger of Allah ﷺ about kissing, he forbade him, and when an elder asked, he permitted him, saying: > **"The youth is not like the elder."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ سے جب کوئی نوجوان شخص بوسہ لینے کے بارے میں دریافت کرتا تو آپ اسے منع کر دیتے تھے ‘ اور جب کوئی بوڑھا شخص آپ سے اس بارے میں دریافت کرتا تھا ، تو آپ ﷺ اسے رخصت دے دیتے تھے ۔ آپ یہ ارشاد فرماتے تھے : ’’ نوجوان شخص بوڑھے کی مانند نہیں ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن صہیب ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

4964

Majma al-Zawaid #4964

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَخَّصَ لِلشَّيْخِ أَنْ يُقَبِّلَ وَهُوَ صَائِمٌ، وَنَهَى الشَّابَّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas (رضي الله عنهما) permitted the elder to kiss while fasting and forbade the youth.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ بوڑھے شخص کو روزے کی حالت میں بوسہ لینے کی رخصت دیتے تھے ۔ اور نوجوان کو منع کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

4965

Majma al-Zawaid #4965

وَعَنْ عَطِيَّةَ قَالَ: سَأَلَ شَابٌّ ابْنَ عَبَّاسٍ: أَيُقَبِّلُ، وَهُوَ صَائِمٌ؟ قَالَ: لَا. ثُمَّ جَاءَ شَيْخٌ فَقَالَ: أَيُقَبِّلُ، وَهُوَ صَائِمٌ؟ فَقَالَ: نَعَمْ. قَالَ الشَّابُّ: سَأَلْتُكَ أُقَبِّلُ وَأَنَا صَائِمٌ؟ فَقُلْتَ: لَا، وَسَأَلَكَ هَذَا أَيُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ؟ قُلْتَ: نَعَمْ. فَكَيْفَ يَحِلُّ لِهَذَا مَا يَحْرُمُ عَلَيَّ وَأَنَا وَهُوَ عَلَى دِينٍ وَاحِدٍ؟ فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّ عِرْقَ الْخُصْيَتَيْنِ مُعَلَّقَةٌ بِالْأَنْفِ، فَإِذَا شَمَّ الْأَنْفُ تَحَرَّكَ الذَّكَرُ، وَإِذَا تَحَرَّكَ الذَّكَرُ دَعَا إِلَى مَا هُوَ أَكْبَرُ مِنْ ذَلِكَ!! وَالشَّيْخُ أَمْلَكُ لِأَرَبِهِ - وَذَلِكَ بَعْدَمَا ذَهَبَ بَصَرُ عَبْدِ اللَّهِ وَخَلْفَهُ امْرَأَةٌ - فَقَالَ: أَذَلَّكَ اللَّهُ مِنْ جَلِيسِ قَوْمٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَعَطِيَّةُ فِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Atiyyah reports that a youth asked Ibn Abbas (رضي الله عنهما) whether he may kiss while fasting and he said no, then an elder asked and he said yes. The youth objected how that could be lawful for him and forbidden for himself when both are upon one religion. Ibn Abbas replied that a vein of the testicles is attached to the nose, so when the nose smells the organ is stirred, and when stirred it calls to what is greater than that, while the elder controls his desire. This was after the sight of Abdullah had gone, and a woman behind him remarked, may Allah disgrace you as a companion of a people.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عطیہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا : کیا وہ روزے کی حالت میں بوسہ لے سکتا ہے ۔ انہوں نے جواب دیا : جی نہیں پھر ایک بوڑھا شخص آیا اس نے دریافت کیا : میں روزے کی حالت میں بوسہ لے سکتا ہوں ؟ تو انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ۔ تو نوجوان نے کہا : میں نے آپ سے سوال کیا کہ روزے کی حالت میں بوسہ لے سکتا ہوں تو آپ نے جواب دیا : جی نہیں اس نے آپ سے یہ سوال کیا کہ کیا یہ روزے کی حالت میں بوسہ لے سکتا ہے ‘ تو آپ نے جواب دیا : جی ہاں ۔ اس شخص کے لئے وہ چیز کیسے حلال ہو سکتی ہے ‘ جو مجھ پر حرام ہے ‘ جبکہ میں اور یہ ایک ہی دین کے پیروکار ہیں ؟ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اس شخص سے فرمایا : خصیوں کے اندر ایک رگ ہوتی ہے ‘ جو ناک سے متعلق ہوتی ہے ‘ جب ناک چیز سونگھتی ‘ تو شرمگاہ حرکت کرتی ہے ‘ اور جب شرمگاہ حرکت کرتی ہے ‘ تو یہ اس سے زیادہ بڑی چیز کی طرف لے جاتی ہے ‘ اور بوڑھا شخص اپنے آپ پر قابو رکھتا ہے راوی کہتے ہیں : یہ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی بینائی رخصت ہو جانے کے بعد کی بات ہے ان کے پیچھے ایک خاتون موجود تھیں تو ( بوڑھے شخص نے ) یہ کہا : اللہ تعالیٰ نے تمہیں قوم کے ہم محفل کی طرف سے ذلت کا شکار کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ عطیہ نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے ۔

4966

Majma al-Zawaid #4966

وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، «عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ ; أَنَّ الْأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَ عَطَاءً أَنَّهُ قَبَّلَ امْرَأَتَهُ وَهُوَ صَائِمٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَ امْرَأَتَهُ فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ ذَلِكَ "". فَأَخْبَرَتْهُ امْرَأَتُهُ، فَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرَخَّصُ لَهُ فِي أَشْيَاءَ فَارْجِعِي إِلَيْهِ فَقُولِي لَهُ. فَرَجَعَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرَخَّصُ لَهُ فِي أَشْيَاءَ. فَقَالَ: "" أَنَا أَتْقَاكُمْ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَأَعْلَمُكُمْ بِحُدُودِهِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ata ibn Yasar reports from a man of the Ansar (رضي الله عنه) that he kissed his wife while fasting in the time of the Messenger of Allah ﷺ, so he ordered his wife to ask the Prophet ﷺ. The Prophet ﷺ said that the Messenger of Allah does that. When his wife informed him, he said the Prophet is granted concessions in some matters, so return and tell him. When she returned and said so, he replied: > **"I am the most Godfearing of you toward Allah, Mighty and Majestic, and the most knowing of you of His limits."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عطاء بن سائب نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ۔ کہ انصاری نے عطاء کو یہ بتایا : نبی اکرم ﷺ کے زمانہ اقدس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کا بوسہ لے لیا جبکہ وہ روزے کی حالت میں تھے انہوں نے اپنی اہلیہ کو یہ ہدایت کی وہ نبی اکرم ﷺ سے اس بارے میں دریافت کریں تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اللہ کے رسول بھی ایسا کرتے ہیں ان کی اہلیہ نے ان صاحب کو آ کر بتایا تو انہوں نے کہا : نبی اکرم ﷺ کو کچھ امور کے بارے میں رخصت عطا کی گئی ہے تم واپس نبی اکرم ﷺ کے پاس جاؤ اور آپ کی خدمت میں گزارش کرو وہ خاتون نبی اکرم ﷺ کے پاس گئی اور عرض کی : نبی اکرم ﷺ کو تو کچھ چیزوں کے بارے میں رخصت دی گئی ہو گی تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ میں تم سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا ہوں اور اُس کی حدود کا سب سے زیادہ علم رکھنے والا ہوں ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

4967

Majma al-Zawaid #4967

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصِيبُ مِنَ الرُّءُوسِ وَهُوَ صَائِمٌ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: أَيْ يُقَبِّلُ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas (رضي الله عنهما) reports that the Messenger of Allah ﷺ used to take from the heads while fasting, meaning he would kiss the head.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ روزے کی حالت میں سر کا بوسہ لے لیتے تھے ۔ یہ روایت امام احمد ، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ وہ فرماتے ہیں اس سے مراد یہ ہے کہ سر کا بوسہ لے لیتے تھے امام احمد کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

4968

Majma al-Zawaid #4968

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُقَبِّلُ الصَّائِمُ؟ قَالَ: "" وَمَا بَأْسٌ بِذَلِكَ رَيْحَانَةٌ يَشُمُّهَا؟!». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik (رضي الله عنه) reports that the Messenger of Allah ﷺ was asked whether the fasting person may kiss, and he replied: > **"What harm is in that, a sweet basil he smells?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ سے سوال کیا گیا : کیا روزہ دار شخص بوسہ لے سکتا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اس میں کیا حرج ہے ؟ ایک پھول کو اس نے سونگھ لیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔

4969

Majma al-Zawaid #4969

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ. وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah (رضي الله عنه) reports that the Messenger of Allah ﷺ used to kiss while fasting.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ روزے کی حالت میں بوسہ لے لیا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے عبدالملک بن لیث کہتے ہیں : وہ ثقہ اور مامون ہے ائمہ یعنی امام احمد اور دیگر حضرات نے اسے ” ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔

4970

Majma al-Zawaid #4970

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "" يَا عَائِشَةُ هَلْ مِنْ كِسْرَةٍ؟ "". فَأَتَيْتُهُ بِقُرْصٍ فَوَضَعَهُ عَلَى فِيهِ وَقَالَ: "" يَا عَائِشَةُ هَلْ دَخَلَ بَطْنِي مِنْهُ شَيْءٌ، كَذَلِكَ قُبْلَةُ الصَّائِمِ، إِنَّمَا الْإِفْطَارُ مِمَّا دَخَلَ وَلَيْسَ مِمَّا خَرَجَ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Aishah (رضي الله عنها) reports that the Messenger of Allah ﷺ entered and asked for a morsel. She brought a round loaf, he placed it upon his mouth, then said: > **"O Aishah, did anything of it enter my belly. So is the kiss of the fasting person. Breaking fast is only by what enters, not by what exits."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ گھر تشریف لائے اور دریافت کیا : اے عائشہ ! کھانے کے لئے کچھ ہے ؟ میں نے روٹی کا ایک ٹکڑا پیش کیا نبی اکرم ﷺ نے وہ اپنے منہ میں رکھ لیا پھر آپ نے ارشاد فرمایا : اے عائشہ ! کیا میرے پیٹ میں اس سے کچھ داخل ہوا ہے ؟ روزہ دار کے بوسہ کا حکم بھی اسی طرح ہے روزہ اس چیز کی وجہ سے ختم ہوتا ہے ‘ جو اندر جاتی ہے اس چیز کی وجہ سے ختم نہیں ہوتا جو باہر نکلتی ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے ‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔