Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 9 · Chapter 12

Book of Fasting

Hadith 5211–5247

37 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

5211

Majma al-Zawaid #5211

وَعَنْ عَامِرِ بْنِ لُدَيْنٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عِيدُكُمْ فَلَا تَصُومُوهُ إِلَّا أَنْ تَصُومُوا قَبْلَهُ أَوْ بَعْدَهُ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Amir ibn Ludayn al-Ash`ari رضي الله عنه reported that he heard the Messenger of Allah ﷺ say. > **"The Day of Friday is your festival, so do not fast it unless you fast before it or after it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عامر بن لدین اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ بے شک جمعہ کے دن تمہاری عید ہے ‘ تو تم اس دن روزہ نہ رکھو البتہ اگر تم اس سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد بھی روزہ رکھو تو حکم مختلف ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

5212

Majma al-Zawaid #5212

وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: «كَانَ أَبُو الدَّرْدَاءِ يُحْيِي لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ وَيَصُومُ يَوْمَهَا فَأَتَاهُ سَلْمَانُ - وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخَى بَيْنَهُمَا - فَنَامَ عِنْدَهُ فَأَرَادَ أَبُو الدَّرْدَاءِ أَنْ يَقُومَ لَيْلَتَهُ فَقَامَ إِلَيْهِ سَلْمَانُ فَلَمْ يَدَعْهُ حَتَّى نَامَ وَأَفْطَرَ فَجَاءَ أَبُو الدَّرْدَاءِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" عُوَيْمِرُ، سَلْمَانُ أَعْلَمُ مِنْكَ ; لَا تَخُصَّ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ بِصَلَاةٍ، وَلَا يَوْمَهَا بِصِيَامٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Sirin reported that Abu al-Darda رضي الله عنه would enliven the night of Friday and fast its day. Salman رضي الله عنه came to him, and the Prophet ﷺ had made brotherhood between them, and slept with him. Abu al-Darda intended to stand his night, so Salman rose to him and did not leave him until he slept and broke fast. Abu al-Darda came to the Prophet ﷺ and informed him. The Prophet ﷺ said. > **"Uwaymir, Salman knows more than you. Do not single out the night of Friday with prayer nor its day with fasting."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن سیرین بیان کرتے ہیں : حضرت ابودردار رضی اللہ عنہ شب جمعہ میں رات بھر عبادت کرتے تھے ‘ اور جمعہ کے دن روزہ رکھا کرتے تھے حضرت سلمان رضی اللہ عنہ ان کے ہاں آئے نبی اکرم ﷺ نے ان دونوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا ہوا تھا حضرت سلمان رضی اللہ عنہ ان کے ہاں سو گئے حضرت ابودرداء نے رات کے وقت اٹھ کر نوافل ادا کرنے کا ارادہ کیا ‘ تو حضرت سلمان رضی اللہ عنہ اٹھ کر ان کی طرف بڑھے اور انہیں ایسا نہیں کرنے دیا یہاں تک کہ وہ سو گئے اگلے دن انہیں روزہ بھی نہیں رکھنے دیا حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اے عویمر ! سلمان تم سے زیادہ علم رکھتا ہے تم جمعہ کی شب کو نماز ادا کرنے کے لئے اور اس کے دن کو روزہ رکھنے کے لئے مخصوص نہ کرو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ یہ روایت ’’ مرسل ‘‘ ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

5213

Majma al-Zawaid #5213

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَائِمًا فِي جُمُعَةٍ قَطُّ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reported that he never saw the Prophet ﷺ fasting on a Friday ever.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو کبھی بھی جمعہ کے دن روزہ رکھتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ‘ لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔

5214

Majma al-Zawaid #5214

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُفْطِرًا فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ قَطُّ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَهُ أَحَادِيثُ صَالِحَةٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reported that he never saw the Prophet ﷺ breaking fast on the Day of Friday ever.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو کبھی بھی جمعہ کے دن روزہ نہ رکھتے ہوئے ‘ نہیں دیکھا ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔ ابن عدی کہتے ہیں : اس کے حوالے سے صالح احادیث منقول ہیں ۔

5215

Majma al-Zawaid #5215

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّهُ لَمْ يَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْطَرَ يَوْمَ جُمُعَةٍ قَطُّ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reported that he never saw the Messenger of Allah ﷺ break fast on the Day of Friday ever.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو کبھی بھی جمعہ کے دن روزہ نہ رکھتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ‘ لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔

5216

Majma al-Zawaid #5216

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ صَلَّى الْجُمُعَةَ، وَصَامَ يَوْمَهُ، وَعَادَ مَرِيضًا، وَشَهِدَ جِنَازَةً، وَشَهِدَ نِكَاحًا ; وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ الْأَوْصَابِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said. > **"Whoever prays Friday and fasts its day and visits a sick one and witnesses a funeral and witnesses a marriage, Paradise becomes obligatory for him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص جمعہ کی نماز ادا کرے اس ( جمعہ کے ) دن روزہ رکھے بیمار کی عیادت کرے جنازے میں شریک ہو نکاح میں شریک ہو اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حفص اوصابی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5217

Majma al-Zawaid #5217

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الشِّتَاءُ رَبِيعُ الْمُؤْمِنِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Sa`id al-Khudri رضي الله عنه reported from the Prophet ﷺ who said. > **"Winter is the spring of the believer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ سردی ‘ مؤمن کی بہار ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

5218

Majma al-Zawaid #5218

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الصَّوْمُ فِي الشِّتَاءِ الْغَنِيمَةُ الْبَارِدَةُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said. > **"Fasting in winter is the cold booty."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ سردی میں روزہ رکھنا ٹھنڈی غنیمت ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ‘ لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔

5219

Majma al-Zawaid #5219

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَصُومُ الْمَرْأَةُ يَوْمًا وَاحِدًا وَزَوْجُهَا شَاهِدٌ إِلَّا بِإِذْنِهِ ; إِلَّا رَمَضَانَ». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ: "" إِلَّا رَمَضَانَ "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said. > **"A woman does not fast a single day while her husband is present except with his permission, except Ramadan."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ شوہر کی موجودگی میں کوئی بھی عورت ایک دن کا بھی ( نفلی ) روزہ نہ رکھے البتہ اس کی اجازت کے ساتھ رکھ سکتی ہے ‘ اور رمضان کا حکم مختلف ہے ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں مذکور ہے ‘ تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں :’’ رمضان کا حکم مختلف ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

5220

Majma al-Zawaid #5220

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيُّمَا امْرَأَةٍ صَامَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ زَوْجِهَا فَأَرَادَهَا عَلَى شَيْءٍ فَامْتَنَعَتْ عَلَيْهِ كَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهَا ثَلَاثَةً مِنَ الْكَبَائِرِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ ثِقَةٌ ; وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said. > **"Whatever woman fasts without the permission of her husband, then he desires something from her and she refuses him, Allah writes upon her three of the major sins."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جو عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر ( نفلی ) روزہ رکھتی ہے ‘ اور مرد عورت کے ساتھ تعلق قائم کرنا چاہتا ہو ‘ اور عورت اسے منع کر دے تو اللہ تعالیٰ اس عورت کے خلاف تین کبیرہ گناہ نوٹ کر لیتا ہے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے وہ ثقہ ہے ‘ لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔

5221

Majma al-Zawaid #5221

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَلْبَسَهُ اللَّهُ نِعْمَةً فَلْيُكْثِرْ مِنَ الْحَمْدِ لِلَّهِ، وَمَنْ كَثُرَتْ ذُنُوبُهُ فَلْيَسْتَغْفِرِ اللَّهَ، وَمَنْ أَبْطَأَ رِزْقُهُ فَلْيُكْثِرْ مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، وَمَنْ نَزَلَ بِقَوْمٍ فَلَا يَصُومَنَّ إِلَّا بِإِذْنِهِمْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَهُوَ طَوِيلٌ، وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ تَمِيمٍ ; ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ بِهَذَا الْحَدِيثِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurairah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ gave four counsels concerning blessing, sin, delayed provision, and fasting as a guest: > **"Whoever Allah clothes with a blessing, let him increase in praise of Allah; whoever commits many sins, let him seek Allah's forgiveness; whoever finds his provision delayed, let him increase in saying: there is no power and no strength except through Allah; and whoever stays with a people as a guest, let him not fast except with their permission."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے :’’ جس شخص کو اللہ تعالیٰ نعمت عطا کرے تو اسے بکثرت «الحمدللہ» کہنا چاہیے جس شخص کے گناہ زیادہ ہوں ‘ اسے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنی چاہیے جس شخص کا رزق تاخیر سے آتا ہو اسے کثرت کے ساتھ «لا حول ولا قوۃ الا باالله» پڑھنا چاہیے اور جو شخص کسی کے ہاں مہمان ٹھہرے تو وہ ان کی اجازت کے بغیر ہرگز ( نفلی ) روزہ نہ رکھے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ یہ ایک طویل روایت ہے ‘ جو مکمل روایت کے طور پر آگے چل کر نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں آئے گی ‘ اگر اللہ نے چاہا اس روایت کی سند میں ایک راوی یونس بن تمیم ہے ‘ جسے امام ذہبی نے اس حدیث کے حوالے سے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ۔

5222

Majma al-Zawaid #5222

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «دَخَلَتْ عَلَيَّ امْرَأَةٌ فَأَتَيْتُهَا بِطَعَامٍ فَقَالَتْ: إِنِّي صَائِمَةٌ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" أَمِنْ قَضَاءِ رَمَضَانَ؟ "". قَالَتْ: لَا. قَالَ: "" فَأَفْطِرِي». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that a woman visited her, and when food was brought to her she said she was fasting. The Prophet ﷺ asked about the nature of her fast, and when it proved to be voluntary, he instructed her to break it: > **"Is it a make-up fast of Ramadan? ... Then break your fast."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ایک خاتون میرے ہاں آئی میں اس کے پاس کھانا لے کے آئی تو اس نے کہا : میں نے روزہ رکھا ہوا ہے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کیا رمضان کی قضاء کا روزہ ہے ؟ اس نے جواب دیا : جی نہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : پھر تم روزہ ختم کر دو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔

5223

Majma al-Zawaid #5223

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ فَأَرَادَ أَنْ يُفْطِرَ فَلْيُفْطِرْ إِلَّا أَنْ يَكُونَ صَوْمُهُ ذَلِكَ مِنْ رَمَضَانَ، أَوْ قَضَاءَ رَمَضَانَ، أَوْ نَذْرًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنَ الْوَلِيدِ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Umar رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ commanded a voluntary faster to respond to his Muslim brother's wish that he break his fast, exempting three obligatory categories: > **"When one of you visits his Muslim brother and he wishes him to break his fast, let him break it, unless his fast is that of Ramadan, or a make-up of Ramadan, or a vow."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جب تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جائے اور وہ بھائی یہ چاہتا ہو کہ یہ روزہ ختم کر دے تو آدمی کو روزہ ختم کر دینا چاہیے البتہ اگر وہ روزہ رمضان کا ہو ‘ یا رمضان کی قضاء کا ہو ‘ یا نذر کا روزہ ہو ‘ تو حکم مختلف ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے ‘ اور وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔

5224

Majma al-Zawaid #5224

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَحَدٌ أَنْ يَصْحَبَهُ فِي سَفَرٍ اشْتَرَطَ عَلَيْهِ أَنْ لَا يَصْحَبَنَا عَلَى بَعِيرٍ خِلَالٍ، وَلَا يُنَازِعَنَا الْأَذَانَ، وَلَا يَصُومَنَّ إِلَّا بِإِذْنِنَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Umar رضي الله عنهما would stipulate three conditions for anyone who wished to accompany him on a journey: that he not ride with them upon a weak camel, that he not dispute with them over the call to prayer, and that he not fast except with their permission.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے : جب کوئی شخص سفر میں ان کے ساتھ جانا چاہتا تھا ‘ تو وہ اس پر یہ شرط عائد کر دیتے تھے کہ تم ہمارے ساتھ کسی کمزور اونٹ پر نہیں رہو گے اور اذان کے بارے میں ہمارے ساتھ جھگڑا نہیں کرو گے اور ہماری اجازت کے بغیر روزہ نہیں رکھو گے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

5225

Majma al-Zawaid #5225

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الرَّجُلَ الصَّائِمَ إِذَا جَالَسَ الْقَوْمَ وَهُمْ يَطْعَمُونَ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ حَتَّى يُفْطِرَ الصَّائِمُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ described the angels' supplication for a fasting person who sits with people while they eat, lasting until he breaks his fast: > **"When a fasting man sits with a people while they are eating, the angels invoke blessings upon him until the fasting person breaks his fast."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” جب کوئی روزہ دار شخص کچھ لوگوں کے ساتھ بیٹھا ہوا ہو ‘ اور وہ لوگ کھا پی رہے ہوں تو فرشتے اس روزہ دار کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں اس وقت تک جب تک روزہ دار افطاری نہیں کر لیتا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

5226

Majma al-Zawaid #5226

عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ أَنَّهُ بَكَى فَقِيلَ لَهُ: مَا يُبْكِيكَ؟ قَالَ: «شَيْءٌ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَبْكَانِي. سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "" أَخْوَفُ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الشِّرْكُ وَالشَّهْوَةُ الْخَفِيَّةُ "". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتُشْرِكُ أُمَّتُكَ مِنْ بَعْدِكَ؟ قَالَ: "" نَعَمْ ; أَمَا إِنَّهُمْ لَا يَعْبُدُونَ شَمْسًا وَلَا قَمَرًا وَلَا حَجَرًا وَلَا وَثَنًا، وَلَكِنْ يُرَاءُونَ بِأَعْمَالِهِمْ، وَالشَّهْوَةُ الْخَفِيَّةُ أَنْ يُصْبِحَ أَحَدُهُمْ صَائِمًا فَتَعْرِضُ لَهُ شَهْوَةٌ مِنْ شَهَوَاتِهِ فَيَتْرُكُ صَوْمَهُ». قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ ; خَلَا ذِكْرِ الصَّوْمِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Shaddad ibn Aws رضي الله عنه wept and explained that a statement he had heard from the Messenger of Allah ﷺ had made him weep, concerning hidden associationism and hidden desire. When asked whether his Ummah would associate partners after him, the Prophet ﷺ affirmed that it would be through ostentation, and he defined the hidden desire through the abandonment of the fast: > **"What I fear most for my Ummah is associationism and hidden desire ... Yes; they will not worship a sun, nor a moon, nor a stone, nor an idol, but they will show off with their deeds. And hidden desire is that one of them wakes in the morning fasting, then a desire from among his desires presents itself to him, so he abandons his fast."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ایک مرتبہ وہ رو پڑے ان سے دریافت کیا گیا : آپ کیوں رو رہے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : ایک بات میں نے نبی اکرم ﷺ کی زبانی سنی تھی اس نے مجھے رلا دیا ہے میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ مجھے اپنی امت کے بارے میں سب سے زیادہ اندیشہ شرک کا ہے ‘ اور پوشیدہ شہوت کا ہے میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا آپ کی امت آپ کے بعد شرک کرے گی ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ۔ وہ سورج یا چاند یا پتھر یا بت کی عبادت نہیں کریں گے بلکہ وہ اپنے اعمال کا دکھاوا کریں گے اور خفیہ شہوت یہ ہے کہ کوئی شخص روزہ دار ہونے کے عالم میں صبح کرے گا پھر کوئی خواہش اس کے سامنے آئے گی تو وہ اپنے روزے کو ترک کر دے گا ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ‘ تاہم ان کی روایت میں روزے کا ذکر نہیں ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن زید ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5227

Majma al-Zawaid #5227

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «أَصْبَحَتْ عَائِشَةُ وَحَفْصَةُ صَائِمَتَيْنِ، فَأُهْدِيَ لَهُمَا طَعَامٌ فَأَفْطَرَتَا، فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَتْهُ إِحْدَاهُمَا - أَحْسَبُهُ قَالَ حَفْصَةَ - قَالَ: "" اقْضِيَا يَوْمًا مَكَانَهُ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ; ضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: شَيْخٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Umar رضي الله عنهما reports that Aishah رضي الله عنها and Hafsah رضي الله عنها woke fasting, then food was gifted to them and they broke their fast. When the Prophet ﷺ came, one of them asked him about it, and he commanded a make-up: > **"Make up a day in its place."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہ نے روزہ رکھا ہوا تھا ان کے پاس کھانا تحفے کے طور پر بھیجا گیا تو ان دونوں نے روزہ ختم کر دیا نبی اکرم ﷺ تشریف لائے آپ نے ان دونوں خواتین میں سے کسی ایک سے دریافت کیا : راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : پھر آپ نے ارشاد فرمایا : تم دونوں اس کی جگہ ایک دن روزہ رکھ لینا ۔ یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حماد بن ولید ہے ‘ جسے ائمہ نے ’’ ضعیف ‘‘ قرار دیا ہے ابوحاتم کہتے ہیں : وہ بزرگ ہے ۔

5228

Majma al-Zawaid #5228

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «أُهْدِيَتْ لِعَائِشَةَ وَحَفْصَةَ هَدِيَّةٌ وَهُمَا صَائِمَتَانِ، فَأَكَلَتَا مِنْهَا، فَذَكَرَتَا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "" اقْضِيَا يَوْمًا مَكَانَهُ، وَلَا تَعُودَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْمَكِّيُّ، وَقَدْ ضُعِّفَ بِهَذَا الْحَدِيثِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurairah رضي الله عنه reports that Aishah رضي الله عنها and Hafsah رضي الله عنها, while both fasting, were given a gift and ate from it. When they mentioned that to the Prophet ﷺ, he commanded a make-up and forbade repetition: > **"Make up a day in its place, and do not do it again."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو تحفے کے طور پر کوئی چیز دی گئی ان دونوں نے ( نفلی ) روزہ رکھا ہوا تھا ان دونوں نے وہ چیز کھا لی پھر ان دونوں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم ﷺ سے کیا ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم دونوں اس کی جگہ ایک روزہ رکھ لینا اور دوبارہ ایسا نہ کرنا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوسلمہ مکی ہے ، جسے اس حدیث کے حوالے سے ” ضعیف “ قرار دیا گیا ہے ۔

5229

Majma al-Zawaid #5229

وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ قَالَتْ: «دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَأَنَا صَائِمَةٌ فَأَتَيْتُهُ بِقَدَحٍ مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبَ وَقَالَ: "" اشْرَبِي "". قُلْتُ: إِنِّي صَائِمَةٌ. قَالَ: "" أَصَوْمَ قَضَاءٍ؟ "". قُلْتُ: لَا. قَالَ: "" فَاشْرَبِي "". فَشَرِبْتُ». قُلْتُ: لَهَا عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Umm Hani bint Abi Talib رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ visited her on the day of the conquest of Makkah while she was fasting. She brought him a cup of milk, he drank from it, then asked her to drink. When she mentioned her fast, he asked whether it was a make-up fast, and upon learning it was voluntary, he told her to drink, so she drank: > **"Drink ... Is it a make-up fast? ... Then drink."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ فتح مکہ کے دن میرے ہاں تشریف لائے میں نے روزہ رکھا ہوا تھا میں آپ کی خدمت میں دودھ کا پیالہ لے کے آئی آپ نے اسے پی لیا پھر آپ نے ارشاد فرمایا : تم بھی پی لو میں نے عرض کی : میں نے روزہ رکھا ہوا ہے نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : کیا یہ قضاء کا روزہ ہے ؟ میں نے عرض کی : جی نہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تو پھر تم پی لو ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث امام ترمذی نے بھی نقل کی ہے ‘ جو اس کے علاوہ ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

5230

Majma al-Zawaid #5230

وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَائِمًا فِي غَيْرِ رَمَضَانَ فَأَصَابَهُ - أَحْسَبُهُ: قَيْءٌ - فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ أَفْطَرَ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَمْ تَكُنْ صَائِمًا؟ قَالَ: "" بَلَى ; وَلَكِنِّي قِئْتُ فَأَفْطَرْتُ "". فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: "" هَذَا الْيَوْمُ مَكَانَ إِفْطَارِي بِالْأَمْسِ». قُلْتُ: لِثَوْبَانَ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَغَيْرِهِ: أَنَّهُ قَاءَ فَأَفْطَرَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ الْحِمْصِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Thawban رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ was fasting outside Ramadan when vomiting overcame him, so he performed ablution and broke his fast. When questioned about it, he affirmed the reason, and on the following day he explained his fasting as a replacement for the previous day's breaking: > **"Yes, but I vomited, so I broke my fast ... This day is in place of my breaking the fast yesterday."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے روزہ رکھا ہوا تھا یہ رمضان کے علاوہ کی بات ہے آپ کو قے آ گئی آپ نے وضو کیا ‘ اور روزہ ختم کر دیا میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا آپ نے روزہ نہیں رکھا ہوا تھا نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی ہاں ۔ مجھے قے آ گئی تو میں نے روزہ ختم کر دیا راوی کہتے ہیں : اگلے دن میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : گزشتہ دن جو میں نے روزہ ختم کر دیا تھا ، تو آج اس کی جگہ ( میں نے روزہ رکھا ہوا ہے “۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت امام ابوداؤد اور دیگر محدثین نے نقل کی ہے ۔ کہ نبی اکرم ﷺ نے قے کی تھی تو روزہ ختم کر دیا تھا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عتبہ بن سکن حمصی ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

5231

Majma al-Zawaid #5231

وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ كَانَ يُصْبِحُ صَائِمًا مُتَطَوِّعًا، ثُمَّ يَأْتِي أَهْلَهُ، فَيَقُولُ: هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ؟ رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Talhah رضي الله عنه would wake in the morning voluntarily fasting, then he would come to his family and ask whether they had anything to eat.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے نفلی روزہ رکھا ہوا تھا پھر وہ اپنی اہلیہ کے پاس آئے اور انہوں نے دریافت کیا : تمہارے پاس ( کھانے کی ) کوئی چیز ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق واسطی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5232

Majma al-Zawaid #5232

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ "" قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رُبَّ صَائِمٍ حَظُّهُ مِنْ صِيَامِهِ الْجُوعُ وَالْعَطَشُ، وَرُبَّ قَائِمٍ حَظُّهُ مِنْ قِيَامِهِ السَّهَرُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Umar رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ warned that some fasters gain nothing but hunger and thirst, and some night worshippers gain nothing but sleeplessness: > **"Many a fasting person has nothing from his fasting but hunger and thirst, and many a night-praying person has nothing from his standing but sleeplessness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ کچھ روزے داروں کا ان کے روزوں میں سے حصہ صرف بھوک اور پیاس ہوتی ہے ‘ اور کچھ نوافل ادا کرنے والوں کا ان کے نوافل میں سے حصہ صرف رات کو جاگنا ہوتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

5233

Majma al-Zawaid #5233

عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: «أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُنَادِيَ أَيَّامَ مِنًى: "" أَنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ. وَلَا صَوْمَ فِيهَا "". يَعْنِي أَيَّامَ التَّشْرِيقِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ.

EnglishUnverified translation

Sa'd ibn Abi Waqqas رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ ordered him to announce during the days of Mina, meaning the Days of Tashriq, that fasting is not permitted in them: > **"They are days of eating and drinking, and there is no fast in them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مجھے یہ حکم دیا کہ ایام منی میں یہ اعلان کر دوں کہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں ان میں روزہ نہیں رکھا جائے گا ۔ ہ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) ان کی مراد ایام تشریق تھے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔

5234

Majma al-Zawaid #5234

وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا: "" «يَا سَعْدُ، قُمْ فَأَذِّنْ بِمِنًى» "". فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

In another narration concerning the same announcement, the Prophet ﷺ addressed Sa'd رضي الله عنه with the command to proclaim it in Mina: > **"O Sa'd, stand and proclaim in Mina."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ان کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں :’’ اے سعد ! تم اٹھو اور منی میں یہ اعلان کر دو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ ان تمام روایات کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

5235

Majma al-Zawaid #5235

وَعَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ قَالَ: «أَتَيْنَا ابْنَ عُمَرَ فِي الْيَوْمِ الْأَوْسَطِ مِنْ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، قَالَ: فَأُتِيَ بِطَعَامٍ، فَأَتَى الْقَوْمُ وَتَنَحَّى ابْنٌ لَهُ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ: ادْنُ فَاطْعَمْ. فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ. قَالَ: فَقَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" إِنَّهَا أَيَّامُ طُعْمٍ وَذِكْرٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Sha'tha reports that they visited Ibn Umar رضي الله عنهما on the middle day of the Days of Tashriq when food was brought. The people came forward while a son of his withdrew, claiming to be fasting, so Ibn Umar رضي الله عنهما reminded him of the Prophet's ﷺ description of those days: > **"They are days of eating and remembrance."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوشعثاء بیان کرتے ہیں : ایام تشریق کے درمیانے دن ہم لوگ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے راوی بیان کرتے ہیں : کھانا لایا گیا لوگ آگے ہوئے تو ان کے صاحبزادے پیچھے ہٹ گئے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے کہا تم آگے ہو ‘ اور کھانا کھاؤ انہوں نے کہا : میں نے روزہ رکھا ہوا ہے ‘ تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ یہ کھانے اور ذکر کرنے کے دن ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

5236

Majma al-Zawaid #5236

وَعَنْ يُونُسَ بْنِ شَدَّادٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صَوْمِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ». رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا يُعْلَمُ أَسْنَدَ يُونُسُ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ. وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ ; وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.

EnglishUnverified translation

Yunus ibn Shaddad رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ forbade fasting on the Days of Tashriq: > **"The Messenger of Allah ﷺ forbade fasting on the Days of Tashriq."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت یونس بن شداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایام تشریق کے روزے سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت عبداللہ بن احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ وہ فرماتے ہیں یہ بات علم میں نہیں ہے کہ یونس نے صرف اس حدیث کے علاوہ کسی اور کی سند نقل کی ہو ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ‘ لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔

5237

Majma al-Zawaid #5237

«وَعَنْ حُبَيْبَةَ بِنْتِ شَرِيقٍ أَنَّهَا كَانَتْ مَعَ أَبِيهَا، فَإِذَا بُدَيْلُ بْنُ وَرْقَاءَ عَلَى الْعَضْبَاءِ - رَاحِلَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرَحِّلُهَا فَنَادَى: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" مَنْ كَانَ صَائِمًا فَلْيُفْطِرْ ; فَإِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّهَا كَانَتْ مَعَ أُمِّهَا الْعَجْمَاءِ. وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Hubaybah bint Shariq رضي الله عنها reports that while she was with her father, Budayl ibn Warqa appeared upon al-Adba, the mount of the Messenger of Allah ﷺ, preparing its saddle and proclaiming the Prophet's ﷺ order for those fasting to break their fast because of the nature of those days: > **"Whoever is fasting, let him break his fast, for they are days of eating and drinking."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حبیبہ بنت شریق بیان کرتی ہیں : وہ اپنے والد کے ساتھ تھیں بدیل بن ورقاء نبی اکرم ﷺ کی اونٹنی عضباء پر سوار تھے وہ اس کا پالان تیار کر رہے تھے انہوں نے پکار کر کہا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جس شخص نے روزہ رکھا ہوا ہے وہ روزہ ختم کر دے کیونکہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں :’’ وہ خاتون اپنی والدہ عجماء کے ساتھ تھیں ‘‘۔ امام احمد کی سند ایک راوی ایسا ہے ‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

5238

Majma al-Zawaid #5238

وَعَنْ أَنَسٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ سِتَّةِ أَيَّامٍ مِنَ السَّنَةِ: يَوْمِ الْفِطْرِ، وَيَوْمِ الْأَضْحَى، وَثَلَاثَةِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ مِنْ طُرُقِهِ كُلِّهَا.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ forbade fasting on days of the year including the Day of Fitr, the Day of Sacrifice, and the three Days of Tashriq: > **"The Messenger of Allah ﷺ forbade six days of the year: the Day of Fitr, the Day of Sacrifice, and the three Days of Tashriq."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے سال کے چھ دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے عیدالفطر کے دن عیدالاضی کے دن اور ایام تشریق کے تین دن ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور یہ اپنے تمام طرق کے حوالے سے ضعیف ہے ۔

5239

Majma al-Zawaid #5239

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صِيَامِ سِتَّةِ أَيَّامٍ مِنَ السَّنَةِ: يَوْمِ الْأَضْحَى، وَيَوْمِ الْفِطْرِ، وَأَيَّامِ التَّشْرِيقِ، وَالْيَوْمِ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ مِنْ رَمَضَانَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurairah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ forbade fasting on six days of the year, comprising the two festivals, the Days of Tashriq, and the doubtful day concerning Ramadan: > **"The Messenger of Allah ﷺ forbade fasting on six days of the year: the Day of Sacrifice, the Day of Fitr, the Days of Tashriq, and the day concerning which there is doubt whether it is part of Ramadan."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے سال کے چھ دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے عیدالفطر کے دن عیدالاضحی کے دن ، ایام تشریق کے دن اور وہ دن جس کے بارے میں یہ شک ہو کہ یہ رمضان کا حصہ ہے ( یا نہیں ہے ) ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5240

Majma al-Zawaid #5240

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ صَائِحًا يَصِيحُ: "" أَنْ لَا تَصُومُوا هَذِهِ الْأَيَّامَ ; فَإِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ وَبِعَالٍ». وَالْبِعَالُ: وِقَاعُ النِّسَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ sent a crier to proclaim that those days are not for fasting, describing them as days of eating, drinking, and bi'al, which means marital relations: > **"Do not fast these days, for they are days of eating, drinking, and bi'al."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایک اعلان کرنے والے کو بھیجا اس نے یہ اعلان کیا کہ تم ان دنوں میں روزہ نہ رکھو کیونکہ یہ کھانے پینے اور بعال کے دن ہیں ( راوی کہتے ہیں : ) بعال سے مراد خواتین کے ساتھ صحبت کرنا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔

5241

Majma al-Zawaid #5241

وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ أَيْضًا: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بُدَيْلَ بْنَ وَرْقَاءَ. وَإِسْنَادُ الْأَوَّلِ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

In a narration in al-Awsat and al-Kabir, it is reported that the Prophet ﷺ dispatched Budayl ibn Warqa with that proclamation concerning the Days of Tashriq.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ان کے حوالے سے معجم اوسط اور معجم کبیر میں یہ روایت منقول ہے : نبی اکرم ﷺ نے بدیل بن ورقاء کو بھیجا تھا ۔ پہلی روایت کی سند حسن ہے ۔

5242

Majma al-Zawaid #5242

وَعَنْ أُمِّ الْحَارِثِ بِنْتِ عَيَّاشٍ قَالَتْ: «رَأَيْتُ بُدَيْلَ بْنَ وَرْقَاءَ عَلَى جَمَلٍ يَتْبَعُ النَّاسَ فَيُنَادِي: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ لَا تَصُومُوا هَذِهِ الْأَيَّامَ ; فَإِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Umm al-Harith bint Ayyash رضي الله عنها reports that she saw Budayl ibn Warqa upon a camel, going among the people and announcing the Messenger of Allah's ﷺ command not to fast those days because of their nature: > **"The Messenger of Allah ﷺ commands you not to fast these days, for they are days of eating and drinking."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام حارث بنت عیاش رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : میں نے حضرت بدیل بن ورقاء رضی اللہ عنہ کو اونٹ پر دیکھا وہ لوگوں کے پاس جا کر یہ اعلان کر رہے تھے : نبی اکرم ﷺ نے تمہیں یہ حکم دیا ہے کہ تم ان دنوں میں روزہ نہ رکھو کیونکہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5243

Majma al-Zawaid #5243

وَعَنْ مَعْمَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَدَوِيِّ قَالَ: «بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُنَادِي فِي النَّاسِ بِمِنًى: "" إِنَّ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Ma'mar ibn Abdillah al-Adawi رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ sent him to announce among the people at Mina the ruling of the Days of Tashriq: > **"The Days of Tashriq are days of eating and drinking."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معمر بن عبداللہ عدوی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مجھے بھیجا تاکہ میں منی میں جا کر یہ اعلان کر دوں : ایام تشریق کھانے پینے کے دن ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

5244

Majma al-Zawaid #5244

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَّهُ نَهَى عَنْ صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ: تَعْجِيلِ يَوْمِ التَّرْوِيَةِ، وَيَوْمِ الْأَضْحَى، وَالْفِطْرِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Mas'ud رضي الله عنه reports from the Prophet ﷺ that he forbade fasting on three days: the hastened Day of Tarwiyah, the Day of Sacrifice, and the Day of Fitr: > **"He forbade fasting on three days: the hastening of the Day of Tarwiyah, the Day of Sacrifice, and the Day of Fitr."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے کہ آپ نے تین دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے ترویہ کے دن عیدالاضحی کے دن اور عیدالفطر کے دن ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن مسلمہ ہے ‘ جسے امام بخاری اور ایک جماعت نے ’’ ضعیف ‘‘ قرار دیا ہے ۔ ابن حبان نے اسے ثقہ کہا ہے ‘ اور یہ بات بیان کی ہے کہ وہ غلطی کرتا ہے ۔

5245

Majma al-Zawaid #5245

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَيَّامُ التَّشْرِيقِ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ يَزِيدَ الْأَصْبَهَانِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Umar ibn al-Khattab رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ described the Days of Tashriq: > **"The Days of Tashriq are days of eating and drinking."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ ایام تشریق کھانے پینے کے دن ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمر بن یزید اصبھانی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں سنا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

5246

Majma al-Zawaid #5246

وَعَنْ أُسَامَةَ الْهُذَلِيِّ قَالَ: «بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَّامَ مِنًى رَجُلًا عَلَى جَمَلٍ أَحْمَرَ فَنَادَى: "" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ ; فَلَا تَصُومُوا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Usamah al-Hudhali رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ sent a man upon a red camel during the days of Mina, who announced to the people that those days are not for fasting: > **"O people, they are days of eating and drinking, so do not fast."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت اسامہ ہذلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے منی کے دنوں میں ایک شخص کو سرخ اونٹ پر بھیجا اس نے یہ اعلان کیا : اے لوگو ! یہ کھانے پینے کے دن ہیں ( ان دنوں میں ) روزہ نہ رکھو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ابوحمید ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

5247

Majma al-Zawaid #5247

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «شَهِدَ عِنْدِي رِجَالٌ مَرْضِيُّونَ، وَأَرْضَاهُمْ عِنْدِي عُمَرُ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صِيَامِ يَوْمِ الْفِطْرِ، وَيَوْمِ النَّحْرِ». قُلْتُ: حَدِيثُ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ وَحْدَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Abbas رضي الله عنهما reports that trustworthy men testified before him, the most pleasing of them to him being Umar رضي الله عنه, that the Messenger of Allah ﷺ forbade fasting on the Day of Fitr and the Day of Sacrifice: > **"The Messenger of Allah ﷺ forbade fasting on the Day of Fitr and the Day of Sacrifice."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میرے سامنے کچھ پسندیدہ افراد نے گواہی دے کر یہ بات بیان کی تھی جن میں سب سے زیادہ پسندیدہ میرے نزدیک حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہیں ( ان حضرات نے یہ بات بیان کی تھی ) نبی اکرم ﷺ نے عیدالفطر اور قربانی کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ’’ صحیح ‘‘ میں مذکور ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے ‘ جسے ابن حبان نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے وہ بیان کرتے ہیں : یہ غلطی کر جاتا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے ۔