Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 10 · Chapter 1

Book of Hajj

Hadith 5248–5287

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

5248

Majma al-Zawaid #5248

عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: «قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّاسِ فَقَالَ: "" إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ الْحَجَّ "". فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَعْرَابِ فَقَالَ: أَفِي كُلِّ عَامٍ؟ فَعَلَا كَلَامُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَضِبَ، وَمَكَثَ طَوِيلًا، ثُمَّ تَكَلَّمَ فَقَالَ: "" مَنْ هَذَا السَّائِلُ؟ "". فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ: "" وَيْحَكَ يُؤْنِسُكَ أَنْ أَقُولَ: نَعَمْ؟ وَاللَّهِ لَوْ قُلْتُ: نَعَمْ لَوَجَبَتْ، [وَلَوْ وَجَبَتْ لَتَرَكْتُمْ، وَلَوْ تَرَكْتُمْ لَكَفَرْتُمْ، أَلَا إِنَّهُ أَهْلَكَ الَّذِينَ قَبْلَكُمْ أَئِمَّةُ الْحَرَجِ، وَاللَّهِ] لَوْ أَنِّي أَحْلَلْتُ لَكُمْ جَمِيعَ مَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَيْءٍ، وَحَرَّمْتُ عَلَيْكُمْ مِثْلَ خُفِّ بَعِيرٍ لَوَقَعْتُمْ [فِيهِ] "". فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عِنْدَ ذَلِكَ: "" {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ} [المائدة: 101] "" الْآيَةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ جَيِّدٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ stood among the people announcing that Allah had prescribed Hajj, whereupon a Bedouin inquired about its annual frequency. The Prophet ﷺ fell silent in anger for a long while, then demanded the questioner identify himself, and the Bedouin declared himself. > **"Indeed Allah has prescribed Hajj upon you. Who is this questioner? Woe to you, would it please you were I to say yes? By Allah, had I said yes it would have become obligatory, and had it become obligatory you would have abandoned it, and had you abandoned it you would have disbelieved. Verily those before you were destroyed by the imams of hardship. By Allah, had I permitted for you all that is upon the earth and forbidden you even as little as a camel's hoof, you would have fallen into it."** > **"O you who believe, do not ask about things which, if made clear to you, would distress you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ لوگوں کے درمیان کھڑے ہوئے آپ نے ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں پر حج کو لازم قرار دیا ہے دیہات سے تعلق رکھنے والا ایک شخص کھڑا ہوا اور بولا کیا ہر سال میں ؟ تو نبی اکرم ﷺ نے گفتگو کو روک دیا آپ غصے میں آ گئے آپ کافی دیر ٹھہرے رہے پھر آپ نے گفتگو شروع کی اور آپ نے ارشاد فرمایا : سوال کرنے والا شخص کون ہے ؟ دیہاتی بولا : میں ہوں ، یا رسول اللہ ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تمہارا ستیاناس ہو کیا تم یہ چاہتے ہو کہ میں یہ کہہ دوں جی ہاں اللہ کی قسم اگر میں یہ کہہ دیتا کہ جی ہاں تو یہ واجب ہو جاتا اور اگر یہ واجب ہو جاتا ‘ تو تم نے اسے ترک کر دینا تھا اور اگر تم اسے ترک کر دیتے تو تم نے کفر کا مرتکب ہو جانا تھا تم سے پہلے کے لوگوں کو ائمہ حرج نے ہلاکت کا شکار کیا تھا اللہ کی قسم اگر میں تمہارے لئے روئے زمین پر موجود ہر چیز کو حلال قرار دے دوں اور اونٹ کے پاؤں جتنی کوئی چیز تم پر حرام قرار دوں تو تم اس میں بھی مبتلاء ہو جاؤ گے ( راوی بیان کرتے ہیں ) اس موقعہ پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” اے ایمان والو ! تم ایسی چیز کے بارے میں دریافت نہ کرو کہ اگر وہ تمہارے سامنے ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں برا لگے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند حسن اور عمدہ ہے ۔

5249

Majma al-Zawaid #5249

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَرْضَعًا فِيهِمْ، فَقَالَ: يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ. قَالَ: "" قَدْ أَجَبْتُكَ "". قَالَ: أَنَا وَافِدُ قَوْمِي وَرَسُولُهُمْ، وَأَنَا سَائِلُكَ وَمُشْتَدَّةٌ مَسْأَلَتِي إِيَّاكَ، وَمُنَاشِدُكَ مُشْتَدٌّ مُنَاشَدَتِي إِيَّاكَ فَلَا تَجِدَنَّ عَلَيَّ؟ قَالَ: "" نَعَمْ "". قَالَ: أَخْبِرْنِي مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَالْجَنَّةَ وَالنَّارَ؟ قَالَ: "" اللَّهُ "". قَالَ: نَشَدْتُكَ بِهِ أَهُوَ أَرْسَلَكَ بِمَا أَتَتْنَا بِهِ كُتُبُكَ، وَأَتَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنْ نَدَعَ اللَّاتَ وَالْعُزَّى؟ قَالَ: "" نَعَمْ "". قَالَ: نَشَدْتُكَ بِهِ أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ: "" نَعَمْ "". قَالَ: وَأَتَتْنَا كُتُبُكَ، وَأَتَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نُصَلِّيَ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ خَمْسَ صَلَوَاتٍ، نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ: "" نَعَمْ "". قَالَ: أَتَتْنَا كُتُبُكَ وَأَتَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نَحُجَّ الْبَيْتَ فِي ذِي الْحِجَّةِ، نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ: "" نَعَمْ "". قَالَ: هَؤُلَاءِ خَمْسٌ فَلَسْتُ أَزِيدُ عَلَيْهِنَّ. فَلَمَّا قَفَّا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" أَمَا إِنَّهُ إِنْ فَعَلَ الَّذِي قَالَ دَخَلَ الْجَنَّةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ فِي الصَّلَاةِ رَوَاهَا أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي هَذِهِ الطَّرِيقِ مُوسَى بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that a man of Banu Sa'd ibn Bakr, among whom the Messenger ﷺ had been suckled, came forward addressing him as son of Abd al-Muttalib. The Prophet ﷺ answered his call, and the envoy stipulated that his questioning would be forceful and adjured the Prophet ﷺ not to resent it, to which the Prophet ﷺ agreed. He then questioned the creation of heavens, earth, Paradise and Hell, and adjured by their Creator whether the Prophet ﷺ had been sent with the testimony of tawhid and abandonment of al-Lat and al-Uzza, the five daily prayers, and Hajj to the House in Dhu al-Hijjah, receiving affirmation each time. He concluded he would neither add nor exceed those five, and after he turned away the Prophet ﷺ judged his end. > **"I have answered you. Yes. Allah. Yes. Yes. Yes. Yes. Yes. Indeed, if he does what he has said, he shall enter Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : بنو سعد بن بکر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم ﷺ نے ان کے قبیلے میں دودھ پیا ہوا تھا اس نے کہا : اے عبدالمطلب کے صاحبزادے ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : میں تمہیں جواب دینے کے لئے تیار ہوں ، اس نے کہا : میں اپنی قوم کا نمائندہ اور پیغام رساں ہوں میں آپ سے کچھ سوالات کروں گا آپ سے سوال کرتے ہوئے لہجے میں کچھ تیزی ہو سکتی ہے میں آپ سے کچھ گفتگو کروں گا آپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے لہجے میں کچھ تیزی ہو سکتی ہے ‘ تو آپ برا نہیں مانیے گا نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ٹھیک ہے اس نے کہا : آپ مجھے یہ بتائیے آسمان ، زمین ، جنت اور جہنم کو کس نے پیدا کیا ہے نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ نے اس نے کہا : میں آپ کو اس ذات کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ کیا اس نے آپ کو اس چیز کے ہمراہ بھیجا ہے ‘ جو آپ کی تحریریں ہمارے پاس آئی ہیں اور آپ کے قاصدوں نے ہمیں بتایا ہے کہ ہم اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ‘ اور ہم لات اور عزی کو ترک کر دیں ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ۔ اس نے دریافت کیا : میں آپ کو اس ذات کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کیا اس نے آپ کو اس بات کا حکم دیا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ۔ اس نے کہا : آپ کی تحریریں ہمارے پاس آئیں اور آپ کے قاصد ہمارے پاس آئے ( اور انہوں نے ہمیں یہ بتایا ) کہ ہم نے روزانہ پانچ نمازیں ادا کرنی ہیں میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کیا آپ کو اس نے یہ حکم دیا ہے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی ہاں اس نے کہا : آپ کی تحریریں ہمارے پاس آئیں اور آپ کے قاصد ہمارے پاس آئے ( اور انہوں نے یہ بتایا کہ ہمیں بیت اللہ کا حج کرنا ہے میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کیا آپ کو اس نے اس بات کا حکم دیا ہے نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ۔ اس نے کہا : یہ پانچ چیزیں ہیں میں ان میں کوئی اضافہ نہیں کروں گا جب وہ شخص چلا گیا تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اس شخص نے جو کہا ہے اگر اس نے ویسا ہی کیا ‘ تو یہ جنت میں داخل ہو گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس سے پہلے اس کے مختلف طرق نماز سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں جسے امام احمد نے اور دیگر حضرات نے نقل کیا ہے ۔ اس کے بغض رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں اس سند میں ایک راوی موسیٰ بن ابوجعفر ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

5250

Majma al-Zawaid #5250

وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَآتُوا الزَّكَاةَ، وَحُجُّوا وَاعْتَمِرُوا، وَاسْتَقِيمُوا يُسْتَقَمْ بِكُمْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ.

EnglishUnverified translation

Samurah رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ commanding steadfastness in worship and pilgrimage, with rectitude as its consequence. > **"Establish the prayer, give the zakah, perform Hajj and Umrah, and remain upright and you shall be dealt with uprightly."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ نماز قائم کرو زکوۃ ادا کرو حج کرو اور عمرہ کرو اور سیدھے رہو تمہارے ساتھ سیدھا رہا جائے گا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران قطان ہے ‘ جسے ابن حبان نے اور دیگر حضرات نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

5251

Majma al-Zawaid #5251

وَعَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوقِ، عَلَيْهِ مُقَطَّعَاتٌ قَدْ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ، قَالَ: كَيْفَ تَأْمُرُنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي عُمْرَتِي؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" مَنِ السَّائِلُ عَنِ الْعُمْرَةِ؟ "". فَقَالَ: أَنَا. فَقَالَ: "" أَلْقِ ثِيَابَكَ وَاغْتَسِلْ، وَاسْتَنْقِ مَا اسْتَطَعْتَ، وَمَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجَّتِكَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ya'la ibn Umayyah رضي الله عنه reports that a man came in ihram for Umrah wearing sewn garments and saturated with khaluq perfume, asking direction concerning his Umrah. Thereupon Allah revealed the verse commanding completion of Hajj and Umrah, and the Prophet ﷺ summoned the questioner and instructed him in purification and analogy with Hajj. > **"And complete the Hajj and Umrah for Allah. Who is the questioner about Umrah? Cast off your garments, bathe, cleanse yourself as thoroughly as you can, and whatever you would do in your Hajj, do it in your Umrah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا وہ خلوق ( نامی مخصوص قسم کی خوشبو ) میں لتھڑا ہوا تھا اور اس نے ( سلے ہوئے ) کپڑے پہنے ہوئے تھے اس نے عمرے کا احرام باندھا ہوا تھا اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ میرے عمرے کے بارے میں مجھے کیا ہدایت کرتے ہیں ؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ’’ تم اللہ تعالیٰ کے لئے حج اور عمرے کو مکمل کرو ‘‘۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : عمرے کے بارے میں دریافت کرنے والا کہاں ہے ؟ اس نے عرض کی : میں ہوں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اپنے ( سلے ہوئے ) کپڑے اتار دو ! غسل کرو اور جہاں تک ہو سکے صاف کرو اور جو تم حج میں کرتے ہو وہی عمرے میں کرو ( یعنی اسی طرح احرام باندھو ) ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

5252

Majma al-Zawaid #5252

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْحَجُّ جِهَادٌ، وَالْعُمْرَةُ تَطَوُّعٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ، وَهُوَ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports from the Prophet ﷺ a concise ruling on the status of the two pilgrimages. > **"Hajj is jihad, and Umrah is voluntary."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ حج جہاد ہے ‘ اور عمرہ نفل ہے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں محمد بن فضل بن عطیہ نامی راوی ہے ‘ اور وہ کذاب ہے ۔

5253

Majma al-Zawaid #5253

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أُمِرْتُمْ بِإِقَامَةِ أَرْبَعٍ: إِقَامَةِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَأَقِيمُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ إِلَى الْبَيْتِ، وَالْحَجُّ: الْحَجُّ الْأَكْبَرُ، وَالْعُمْرَةُ: الْحَجُّ الْأَصْغَرُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ فِي الْإِيمَانِ أَحَادِيثُ فِي فَرْضِ الْحَجِّ وَغَيْرِهِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Mas'ud رضي الله عنه states that four establishments were commanded: prayer, zakah, Hajj and Umrah toward the House, with Hajj being the Greater Hajj and Umrah the Lesser Hajj.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : تمہیں چار چیزوں کو قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے نماز قائم کرنا زکوۃ ادا کرنا اور بیت اللہ کی طرف حج اور عمرے کو قائم کرنا حج ‘ حج اکبر اور عمرہ حج اصغر ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ‘ اس سے پہلے ایمان سے متعلق باب میں حج کی فرضیت اور دیگر امور سے متعلق امور میں یہ احادیث گزر چکی ہیں ۔

5254

Majma al-Zawaid #5254

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «أَيُّمَا صَبِيٍّ حَجَّ، ثُمَّ بَلَغَ الْحِنْثَ عَلَيْهِ أَنْ يَحُجَّ حَجَّةٌ أُخْرَى، وَأَيُّمَا أَعْرَابِيٍّ حَجَّ ثُمَّ هَاجَرَ فَعَلَيْهِ أَنْ يَحُجَّ حَجَّةً أُخْرَى، وَأَيُّمَا عَبْدٍ حَجَّ ثُمَّ عُتِقَ فَعَلَيْهِ حَجَّةٌ أُخْرَى». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي حَجِّ الصَّبِيِّ، وَالْحَجِّ عَنِ الْمَيِّتِ وَالْعَاجِزِ فِي أَوَاخِرِ الْكِتَابِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports the Messenger of Allah ﷺ ruling that Hajj performed in childhood, Bedouin life, or slavery does not suffice for the obligation once the impediment is removed. > **"Whichever boy performs Hajj then reaches puberty, upon him is another Hajj; whichever Bedouin performs Hajj then migrates, upon him is another Hajj; and whichever slave performs Hajj then is freed, upon him is another Hajj."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جس بچے نے حج کیا ہو ‘ اور پھر وہ بالغ ہو جائے تو اس پر دوسری مرتبہ حج کرنا لازم ہو گا جس دیہاتی نے حج کیا ہوا ہو پھر وہ ہجرت کر لے تو اس پر دوسری مرتبہ حج کرنا لازم ہو گا جس غلام نے حج کیا ہو پھر اسے آزاد کر دیا جائے تو اس پر دوسری مرتبہ حج کرنا لازم ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : بچے کے حج کرنے مردہ کی طرف سے حج کرنے اور عاجز شخص کی طرف سے حج کرنے سے متعلق روایات اس کتاب کے آخر میں آئیں گی ‘ اگر اللہ نے چاہا ۔

5255

Majma al-Zawaid #5255

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسْتَمْتِعُوا بِهَذَا الْبَيْتِ، فَقَدْ هُدِمَ مَرَّتَيْنِ، وَيُرْفَعُ فِي الثَّالِثَةِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports the Messenger of Allah ﷺ urging enjoyment of the House, informing that it has twice been demolished and shall be raised away upon the third. > **"Take enjoyment from this House, for it has been demolished twice, and it shall be raised away at the third."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ اس گھر سے نفع حاصل کرو اسے دو مرتبہ منہدم کیا گیا ہے ‘ اور تیسری مرتبہ اٹھا لیا جائے گا “۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5256

Majma al-Zawaid #5256

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ: «لَقِيَ لَاقٍ ابْنَ عُمَرَ، وَهُوَ عَلَى نَابٍ جَمْعَاءَ لَا تُسَاوِي عَشَرَةَ دَرَاهِمَ؛ فَقَالَ لَهُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَلَى هَذِهِ تَحُجُّ؟ قَالَ: نَعَمْ ; سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "" لَا تَدَعِ الْحَجَّ وَلَوْ عَلَى نَابٍ جَمْعَاءَ تَسْوِي عَشَرَةَ دَرَاهِمَ "". فَوَاللَّهِ مَا حَضَرَنِي مِنْ ظَهْرٍ غَيْرُهُ، وَمَا كُنْتُ لِأَدَعَ الْحَجَّ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سِنَانٍ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Muhammad ibn al-Munkadir reports meeting Ibn Umar رضي الله عنهما mounted on a defective she-camel worth less than ten dirhams. When asked whether he would perform Hajj upon it, Ibn Umar affirmed, citing the Prophet's ﷺ injunction and declaring he possessed no other mount and would not abandon Hajj. > **"Do not abandon Hajj even upon a defective she-camel worth ten dirhams."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن منکدر بیان کرتے ہیں : ایک شخص کی حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ملاقات ہوئی جو اس وقت ایک کمزور اونٹنی پر سوار تھے جس کی قیمت دس درہم بھی نہیں تھی ‘ اس شخص نے ان سے کہا : اے ابوعبدالرحمن کیا آپ اس پر حج کرنے کے لئے جا رہے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : جی ہاں ۔ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ تم حج کو نہ چھوڑنا ‘ خواہ کمزور اونٹنی پر ہی کرو جو دس درہم کے برابر ہو ‘‘ ( پھر حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : ) اللہ کی قسم مجھے اس کے علاوہ کوئی اور سواری دستیاب نہیں ہوئی اور میں نے حج کو چھوڑنا نہیں ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سنان زہری ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5257

Majma al-Zawaid #5257

وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي جَبَانٌ وَإِنِّي ضَعِيفٌ! فَقَالَ: "" هَلُمَّ إِلَى جِهَادٍ لَا شَوْكَةَ فِيهِ: الْحَجِّ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Husayn ibn Ali رضي الله عنهما reports that a man confessed his cowardice and weakness to the Prophet ﷺ, who directed him to a struggle devoid of arms. > **"Come to a jihad in which there is no warfare: the Hajj."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : میں بزدل ہوں اور میں کمزور ہوں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم اس جہاد کی طرف آؤ جس میں لڑائی نہیں ہوتی اور وہ حج ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5258

Majma al-Zawaid #5258

وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ أَبِيهِ قَالَتْ: «جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي أُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. قَالَ: "" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى جِهَادٍ لَا شَوْكَةَ فِيهِ؟ "". قُلْتُ: بَلَى. قَالَ: "" حَجُّ الْبَيْتِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ ; ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَجَمَاعَةٌ، وَزَكَّاهُ شَرِيكٌ.

EnglishUnverified translation

Uthman ibn Sulayman reports from his grandmother that a man desiring jihad in Allah's path was offered guidance to a non-combatant jihad, which upon acceptance was identified as pilgrimage to the House. > **"Shall I not direct you to a jihad in which there is no warfare? The Hajj to the House."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عثمان بن سلیم نے اپنی دادی کا یہ بیان نقل کیا ہے : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : میں اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لینا چاہتا ہوں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہاری رہنمائی ایسے جہاد کی طرف نہ کروں جس میں لڑائی نہیں ہوتی ؟ میں نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : بیت اللہ کا حج کرنا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن ابوثور ہے ‘ جسے امام ابوزرعہ اور ایک جماعت نے ’’ ضعیف ‘‘ قرار دیا ہے ‘ اور شریک نے اسے پاکیزہ قرار دیا ہے ۔

5259

Majma al-Zawaid #5259

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: إِنَّ عَبْدًا أَصْحَحْتُ لَهُ بَدَنَهُ، وَأَوْسَعْتُ عَلَيْهِ فِي الرِّزْقِ، لَمْ يَغْدُ إِلَيَّ فِي كُلِّ أَرْبَعَةِ أَعْوَامٍ لَمَحْرُومٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "" خَمْسَةِ أَعْوَامٍ "". وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Sa'id al-Khudri رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ conveying Allah's عزوجل declaration concerning the servant granted bodily health and ample provision who yet fails to visit Him within four years. > **"Verily Allah says: A servant whose body I have kept sound and whose provision I have expanded, if he does not come to Me within every four years, is indeed deprived."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بے شک اللہ تعالی فرماتا ہے : جس شخص کے جسم کو میں نے تندرستی دی ہو ‘ اور رزق میں اسے کشادگی دی ہو پھر وہ چار سال میں ایک مرتبہ بھی میری طرف نہ آئے ‘ تو وہ محروم ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ پانچ سال “ ان تمام روایات کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

5260

Majma al-Zawaid #5260

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ - إِنْ كَانَ قَالَ -: «جِهَادُ الْكَبِيرِ وَالضَّعِيفِ وَالْمَرْأَةِ: الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports from the Messenger of Allah ﷺ identifying the struggle of those excused from battle. > **"The jihad of the elderly, the weak, and the woman is Hajj and Umrah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ بڑی عمر کے شخص ‘ کمزور شخص اور عورت کا جہاد ‘ حج اور عمرہ ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

5261

Majma al-Zawaid #5261

عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ عَبْدٍ وَلَا أَمَةٍ يَدَعُ أَنْ يَمْشِيَ فِي حَاجَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ إِلَّا مَشَى مِنْهَا فِي سُخْطِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَلَا يَدَعُ أَنْ يُنْفِقَ نَفَقَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا أَنْفَقَ أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً فِي سُخْطِ اللَّهِ، وَلَا يَدَعُ الْحَجَّ لِغَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا رَأَى الْمُحَلِّقِينَ قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَ تِلْكَ الْحَاجَةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Juhayfah رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ warning that neglect of a Muslim brother's need, withholding spending in Allah's path, and abandoning Hajj for a worldly motive rebound in divine displeasure and missed opportunity before the worldly need is even fulfilled. > **"There is no servant nor maidservant who refuses to walk in fulfilling the need of his Muslim brother except that he walks therefrom in the wrath of Allah Almighty, nor refuses to spend an expenditure in the path of Allah except that he spends manifold multiples thereof in Allah's wrath, nor abandons Hajj for a worldly purpose except that he sees those with shaven heads before he fulfills that need."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جو بھی بندہ یا کنیز اپنے کسی مسلمان بھائی کے کام کے سلسلے میں چل کے جانے کو ترک کر دیتے ہیں تو وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں ( اتنا ہی ) چل کر جاتے ہیں اور جو شخص اللہ کی راہ میں کچھ خرچ کرنے کو ترک کر دیتا ہے ‘ تو وہ اس کا کئی گنا زیادہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں خرچ کرتا ہے ‘ اور جو شخص کسی دنیاوی غرض سے حج کو ترک کر دیتا ہے ‘ تو وہ اس ( دنیاوی ) حاجت کے پورا ہونے سے پہلے ہی سر منڈوائے ہوئے لوگوں کو دیکھ لیتا ہے ( یعنی اس کا وہ کام پورا ہونے سے پہلے ہی ‘ حاجی لوگ حج کر کے واپس آ چکے ہوتے ہیں “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم اسدی ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

5262

Majma al-Zawaid #5262

عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ: «قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ: "" أَنْ تُسْلِمَ قَلْبَكَ، وَأَنْ يَسْلَمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِكَ وَيَدِكَ "". قَالَ: فَأَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: "" الْإِيمَانُ "". قَالَ: وَمَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ: "" أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ "". قَالَ: فَأَيُّ الْإِيمَانِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: "" الْهِجْرَةُ "". قَالَ: وَمَا الْهِجْرَةُ؟ قَالَ: "" أَنْ تَهْجُرَ السُّوءَ "". قَالَ: فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: "" الْجِهَادُ "". قَالَ: وَمَا الْجِهَادُ؟ قَالَ: "" أَنْ تُقَاتِلَ الْكُفَّارَ إِذَا لَقِيتَهُمْ "". قَالَ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: "" مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهْرِيقَ دَمُهُ "". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" ثُمَّ عَمَلَانِ هُمَا أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ إِلَّا مَنْ عَمِلَ بِمِثْلِهِمَا: حَجَّةٌ مَبْرُورَةٌ أَوْ عُمْرَةٌ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Amr ibn Abasah رضي الله عنه reports a man's successive questioning about Islam, best Islam, faith, best faith, migration, best migration, jihad, and best jihad. The Prophet ﷺ defined submission of the heart with safety of Muslims from tongue and hand, then faith in Allah, His angels, His Books, His Messengers and resurrection after death, then abandonment of evil, then fighting disbelievers upon encounter, with the most virtuous being he whose horse is hamstrung and whose blood is shed. He then named two deeds surpassing all except their like. > **"Submit your heart, and let the Muslims be safe from your tongue and your hand. Faith. That you believe in Allah, His angels, His Books, His Messengers, and resurrection after death. Migration. That you abandon evil. Jihad. That you fight the disbelievers when you meet them. He whose horse is hamstrung and whose blood is shed. Then two deeds are the best of deeds except for one who does their like: an accepted Hajj or an Umrah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اسلام کیا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : یہ کہ تم اپنے دل کو فرمانبردار کر لو اور مسلمان تمہاری زبان اور تمہارے ہاتھ کے حوالے سے محفوظ رہیں اس شخص نے دریافت کیا : کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ایمان اس نے عرض کی : ایمان کیا ہے نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : یہ کہ تم اللہ تعالیٰ اس کے فرشتوں اس کی کتابوں اس کے رسولوں اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیے جانے پر ایمان رکھو اس نے دریافت کیا : کون سا ایمان زیادہ فضیلت رکھتا ہے آپ نے ارشاد فرمایا : ہجرت اس نے عرض کی : ہجرت سے مراد کیا ہے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : یہ کہ تم برائی سے لاتعلق ہو جاؤ اس نے دریافت کیا : کون سی ہجرت زیادہ فضیلت رکھتی ہے آپ نے ارشاد فرمایا : جہاد اس نے دریافت کیا : جہاد سے مراد کیا ہے ؟ ( نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ) یہ کہ جب تمہارا کفار سے سامنا ہو تو تم ان کے ساتھ جنگ کرو اس نے دریافت کیا : کون سا جہاد زیادہ فضیلت رکھتا ہے ، جس میں آدمی کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں اور اس کا خون بہا دیا جائے نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ پھر دو عمل ہیں جو تمام اعمال سے زیادہ افضل ہیں البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے ‘ جس نے ان دونوں کی مانند عمل کیا ہو ‘ مبرور حج اور عمرہ ‘‘۔ یہ روایت امام حمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

5263

Majma al-Zawaid #5263

وَعَنْ مَاعِزٍ، «عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سُئِلَ: أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: "" إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَحْدَهُ، ثُمَّ الْجِهَادُ، ثُمَّ حَجَّةٌ بَرَّةٌ تَفْضُلُ سَائِرَ الْأَعْمَالِ كَمَا بَيْنَ مَطْلَعِ الشَّمْسِ إِلَى مَغْرِبِهَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ma'iz رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ was asked which deed is most virtuous, and answered with belief in Allah alone, then jihad, then a righteous Hajj distinguished above all deeds as the distance between sunrise and sunset. > **"Faith in Allah alone, then jihad, then a righteous Hajj surpassing all other deeds as between the rising of the sun and its setting."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ماعز رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ سے سوال کیا گیا کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے آپ نے ارشاد فرمایا : صرف اللہ تعالی پر ایمان رکھنا ( یعنی اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان رکھنا ) پھر جہاد اور پھر مبرور حج تمام اعمال پر وہی فضیلت رکھتا ہے ، جس طرح سورج کے طلوع ہونے سے لے کر اس کے غروب ہونے کے درمیان کا فاصلہ ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور امام احمد کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

5264

Majma al-Zawaid #5264

وَعَنِ الشِّفَاءِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ: «أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: "" إِيمَانٌ بِاللَّهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ، وَحَجٌّ مَبْرُورٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Shifa رضي الله عنها reports hearing the Messenger of Allah ﷺ answer a man's inquiry about the most virtuous deed with three acts. > **"Faith in Allah, jihad in His path, and an accepted Hajj."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ شفاء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو سنا ایک شخص نے آپ سے سوال کیا کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنا اس کی راہ میں جہاد کرنا اور مبرور حج “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5265

Majma al-Zawaid #5265

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَيْسَ لَهُ جَزَاءٌ إِلَّا الْجَنَّةُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ confining the recompense of the accepted Hajj to Paradise. > **"The accepted Hajj has no reward except Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ مبرور حج کا بدلہ صرف جنت ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5266

Majma al-Zawaid #5266

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَيْسَ لَهُ جَزَاءٌ إِلَّا الْجَنَّةُ "". قِيلَ: وَمَا بِرُّهُ؟ قَالَ: "" إِطْعَامُ الطَّعَامِ وَطِيبُ الْكَلَامِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir ibn Abdillah رضي الله عنهما reports the Prophet ﷺ declaring the reward of accepted Hajj, and when asked its righteousness explained it as charity of food and purity of speech. > **"The accepted Hajj has no reward except Paradise. Its righteousness is feeding food and kind speech."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما نبی اکرم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ مبرور حج کی جزا صرف جنت ہے عرض کی گئی : اس کے مبرور ہونے سے مراد کیا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : کھانا کھلانا اور پاکیزہ گفتگو کرنا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

5267

Majma al-Zawaid #5267

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَيْسَ لَهُ جَزَاءٌ إِلَّا الْجَنَّةُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْأَيْلِيُّ قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: رَوَى عَنْهُ يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ مَنَاكِيرَ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ كَثِيرَةٌ فِي فَضْلِ الْحَجِّ فِي أَوَاخِرِ كِتَابِ الْحَجِّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports the Messenger of Allah ﷺ confining the recompense of the accepted Hajj to Paradise. > **"The accepted Hajj has no reward except Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ مبرور حج کی جزا صرف جنت ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن صالح ایلی ہے عقیلی کہتے ہیں : یحیی بن بکیر نے اس کے حوالے سے منکر روایات نقل کی ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حج کی فضیلت کے بارے میں بہت سی احادیث کتاب الج کے آخر میں آئیں گی ‘ اگر اللہ نے چاہا ۔

5268

Majma al-Zawaid #5268

وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «النَّفَقَةُ فِي الْحَجِّ كَالنَّفَقَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِسَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو زُهَيْرٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.

EnglishUnverified translation

Buraydah رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ likening expenditure in Hajj to expenditure in Allah's path in manifold reward. > **"Expenditure in Hajj is like expenditure in the path of Allah, seven hundredfold."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ حج میں خرچ کرنا اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی مانند ہے کہ اس کا اجر سات سو گنا ہوتا ہے “۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوزہیر ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

5269

Majma al-Zawaid #5269

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْحَجُّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ النَّفَقَةُ فِيهِ الدِّرْهَمُ بِسَبْعِمِائَةٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ describing Hajj in Allah's path and the multiplication of its coin. > **"Hajj in the path of Allah: the dirham spent therein is seven hundred."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ اللہ کی راہ میں حج کرنا اس میں ایک درہم خرچ کرنا سات سو گنا ( اجر و ثواب کا باعث بنتا ہے ) ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا شخص ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

5270

Majma al-Zawaid #5270

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِلْكَعْبَةِ لِسَانًا وَشَفَتَيْنِ، وَلَقَدِ اشْتَكَتْ إِلَى اللَّهِ فَقَالَتْ: يَا رَبِّ قَلَّ عُوَّادِي، وَقَلَّ زُوَّارِي. فَأَوْحَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا خُشَّعًا سُجَّدًا ; يَحِنُّونَ إِلَيْكِ كَمَا تَحِنُّ الْحَمَامَةُ إِلَى بَيْضِهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ قَرِينٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ describing the Kaaba with tongue and lips complaining to Allah of few visitors, and Allah's promise to create humble prostrating people yearning for it as the dove yearns for its eggs. > **"Verily the Kaaba has a tongue and two lips, and it complained to Allah saying: My Lord, my frequenters have lessened and my visitors have lessened. So Allah Almighty revealed: I shall create humble prostrating mortals who yearn for you as the dove yearns for its eggs."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ خانہ کعبہ کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہیں اس نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکایت کرتے ہوئے یہ کہا : اے میرے پروردگار ! میرے پاس آنے والے اور میری زیارت کرنے والے تھوڑے ہو گئے ہیں ، تو اللہ تعالیٰ نے یہ وحی کی : میں ایسے انسانوں کو پیدا کروں گا ‘ جو خشوع والے ہوں گے سجدہ کرنے والے ہوں گے وہ تمہاری طرف یوں آئیں گے جس طرح کبوتری اپنے انڈوں کی طرف جاتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سہل بن قرین ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5271

Majma al-Zawaid #5271

وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ دَاوُدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِلَهِي، مَا لِعِبَادِكَ عَلَيْكَ إِذَا هُمْ زَارُوكَ فِي بَيْتِكَ؟ قَالَ: إِنَّ لِكُلِّ زَائِرٍ عَلَى الْمَزُورِ حَقًّا، يَا دَاوُدُ إِنَّ لَهُمْ عَلَيَّ أَنْ أُعَافِيَهُمْ فِي الدُّنْيَا، وَأَغْفِرَ لَهُمْ إِذَا لَقِيتُهُمْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَمْزَةَ الرَّقِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Dharr رضي الله عنه reports the Prophet ﷺ narrating that Dawud the Prophet عليه السلام asked his Lord what is due to His servants when they visit Him in His House, and Allah affirmed the right of the visitor upon the visited with well-being in this world and forgiveness at meeting. > **"My God, what is due to Your servants upon You when they visit You in Your House? Verily every visitor has a right upon the visited. O Dawud, they have upon Me that I shall grant them well-being in this world and forgive them when I meet them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ حضرت داؤد نبی علیہ السلام نے عرض کی : اے میرے معبود تیرے بندوں کا تجھ پر کیا حق ہو گا جب وہ تیرے گھر کی زیارت کے لئے تیری بارگاہ میں آئیں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ہر ملاقاتی کا میزبان پر حق ہوتا ہے اے داؤد ! ان لوگوں کا مجھ پر یہ حق ہو گا کہ میں انہیں دنیا میں عافیت عطا کروں گا ‘ اور جب میں ان سے ملوں گا ‘ تو ان کی مغفرت کر دوں گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حمزہ رقی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5272

Majma al-Zawaid #5272

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَفَعَهُ قَالَ: «مَا أَمْعَرَ حَاجٌّ قَطُّ». قِيلَ لِجَابِرٍ: مَا الْإِمْعَارُ؟ قَالَ: مَا افْتَقَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Jabir ibn Abdillah رضي الله عنهما conveys in marfu' form that a pilgrim never suffers impoverishment, explaining impoverishment as destitution when questioned. > **"No pilgrim ever suffers impoverishment."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما ’’ مرفوع ‘‘ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : حج کرنے والا شخص کبھی ’’ امعار ‘‘ کا شکار نہیں ہوتا حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا : ” امعار ‘‘ سے مراد کیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : یعنی وہ فقیر نہیں ہوتا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

5273

Majma al-Zawaid #5273

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ خَرَجَ فِي هَذَا الْوَجْهِ لِحَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ فَمَاتَ فِيهِ لَمْ يُعْرَضْ وَلَمْ يُحَاسَبْ، وَقِيلَ لَهُ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ». قَالَتْ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ يُبَاهِي بِالطَّائِفِينَ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ الْعَدَوِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى فِيهِ عَائِذُ بْنُ بَشِيرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports the Messenger of Allah ﷺ promising one who sets out for Hajj or Umrah and dies en route exemption from presentation and reckoning with entry into Paradise. She further reports his declaration of divine boasting over those performing circumambulation. > **"Whoever sets out upon this path for Hajj or Umrah then dies therein shall neither be presented nor reckoned, and it shall be said to him: Enter Paradise. Verily Allah boasts over those performing tawaf."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جو شخص حج کرنے کے لئے یا عمرہ کرنے کے لئے نکلتا ہے ‘ اور راستے میں مر جاتا ہے ‘ تو اسے ( حساب کے لئے ) پیش نہیں کیا جائے گا ‘ اور اس سے حساب نہیں لیا جائے گا اس سے کہا جائے گا : تم جنت میں داخل ہو جاؤ ‘‘۔ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ طواف کرنے والوں کے حوالے سے فخر کا اظہار کرتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی محمد بن صالح عددی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی عائذ بن بشر ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5274

Majma al-Zawaid #5274

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ خَرَجَ حَاجًّا فَمَاتَ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ أَجْرُ الْحَاجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. وَمَنْ خَرَجَ مُعْتَمِرًا فَمَاتَ كُتِبَ اللَّهُ لَهُ أَجْرُ الْمُعْتَمِرِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ خَرَجَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمَاتَ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ أَجْرُ الْغَازِي إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمِيلُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ promising continuing reward until the Day of Resurrection for whoever dies after setting out as pilgrim, performer of Umrah, or warrior in Allah's path. > **"Whoever sets out as a pilgrim then dies, Allah writes for him the reward of the pilgrim until the Day of Resurrection. Whoever sets out as a performer of Umrah then dies, Allah writes for him the reward of the performer of Umrah until the Day of Resurrection. And whoever sets out as a warrior in the path of Allah then dies, Allah writes for him the reward of the warrior until the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جو شخص حج کرنے کے لئے نکلتا ہے ‘ اور مر جاتا ہے ‘ تو اللہ تعالیٰ اُس کے لیے قیامت کے دن تک کے لئے حاجی کا ثواب نوٹ کرتا ہے ‘ اور جو شخص عمرہ کرنے کے لئے نکلتا ہے ‘ اور مر جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے قیامت کے دن تک عمرے کرنے والے کا ثواب نوٹ کرتا ہے ‘ اور جو شخص اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلتا ہے ‘ اور مر جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے قیامت تک غازی کا اجر نوٹ کرتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جمیل بن ابومیمونہ ہے ‘ جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے ۔ انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح یا تعدیل ذکر نہیں کی ہے ۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ’’ الثقات “ میں کیا ہے ۔

5275

Majma al-Zawaid #5275

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ هَذَا الْبَيْتَ دِعَامَةٌ مِنْ دَعَائِمِ الْإِسْلَامِ، فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَهُوَ ضَامِنٌ عَلَى اللَّهِ ; فَإِنْ مَاتَ أَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ، وَإِنْ رَدَّهُ إِلَى أَهْلِهِ رَدَّهُ بِأَجْرٍ وَغَنِيمَةٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports the Prophet ﷺ describing this House as a support among Islam's supports, with whoever performs its Hajj or Umrah under Allah's guarantee of Paradise if he dies or return with reward and spoils if restored to his family. > **"Verily this House is a pillar among the pillars of Islam, so whoever performs Hajj to the House or Umrah is guaranteed by Allah: if he dies He admits him to Paradise, and if He returns him to his family He returns him with reward and spoils."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بے شک یہ گھر اسلام کے ستونوں میں سے ایک ستون ہے ‘ جو شخص بیت اللہ کا حج کرتا ہے ‘ یا عمرہ کرتا ہے ‘ تو وہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہوتا ہے کہ اگر وہ شخص مر گیا ‘ تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا ‘ اور اگر اللہ تعالی نے اسے اس کے گھر والوں کی طرف لوٹا دیا تو اسے اجر اور غنیمت کے ہمراہ لوٹائے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن عبید بن عمیر ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

5276

Majma al-Zawaid #5276

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا رَاحَ مُسْلِمٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مُجَاهِدًا أَوْ حَاجًّا مُهِلًّا أَوْ مُلَبِّيًا إِلَّا غَرَبَتِ الشَّمْسُ بِذُنُوبِهِ وَخَرَجَ مِنْهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Sa'd رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ promising that no Muslim setting out as a warrior in Allah's path or as a pilgrim raising his voice in ihram and talbiyah but the sun sets with his sins and he emerges from them. > **"No Muslim sets out in the path of Allah as a warrior, or as a pilgrim raising his voice in ihram or talbiyah, except that the sun sets with his sins and he emerges from them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جو بھی مسلمان اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لئے یا حج کرنے کے لئے احرام باندھ کر یا تلبیہ پڑھتے ہوئے نکلتا ہے ‘ تو سورج اس کے گناہوں سمیت غروب ہو جاتا ہے ‘ اور وہ ان گناہوں سے نکل جاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

5277

Majma al-Zawaid #5277

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَرَادٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «حُجُّوا ; فَإِنَّ الْحَجَّ يَغْسِلُ الذُّنُوبَ كَمَا يَغْسِلُ الْمَاءُ الدَّرَنَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَعْلَى بْنُ الْأَشْدَقِ، وَهُوَ كَذَّابٌ. وَتَأْتِي أَحَادِيثُ كَثِيرَةٌ فِي فَضْلِ الْحَجِّ بَعْدَ هَذَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Jarad رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ commanding Hajj for its purification of sins as water washes filth. > **"Perform Hajj, for Hajj washes sins as water washes dirt."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن جراد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم لوگ حج کرو کیونکہ حج گناہوں کو یوں دھو دیتا ہے ‘ جس طرح پانی میں کو دھو دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یعلی بن اشدق ہے ‘ اور وہ کذاب ہے ۔ حج کی فضیلت کے بارے میں بہت سی احادیث آگے اس کے بعد آئیں گی ‘ اگر اللہ نے چاہا ۔

5278

Majma al-Zawaid #5278

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: «يَا بَنِيَّ، اخْرُجُوا مِنْ مَكَّةَ حَاجِّينَ مُشَاةً حَتَّى تَرْجِعُوا إِلَى مَكَّةَ مُشَاةً ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "" إِنَّ الْحَاجَّ الرَّاكِبَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ تَخْطُوهَا رَاحِلَتُهُ سَبْعُونَ حَسَنَةً، وَإِنَّ الْحَاجَّ الْمَاشِيَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا سَبْعُمِائَةِ حَسَنَةٍ مِنْ حَسَنَاتِ الْحَرَمِ "". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا حَسَنَاتُ الْحَرَمِ؟ قَالَ: "" الْحَسَنَةُ بِمِائَةِ أَلْفِ حَسَنَةٍ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ قِصَّةٌ، وَلَهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ إِسْنَادَانِ: أَحَدُهُمَا فِيهِ كَذَّابٌ وَالْآخَرُ فِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما addressed his sons urging departure from Makkah on foot for Hajj and return on foot, citing the Prophet's ﷺ distinction between rider and walker and explaining the good deeds of the Sanctuary as one deed worth a hundred thousand. > **"O my sons, go forth from Makkah as pilgrims on foot until you return to Makkah on foot, for I heard the Messenger of Allah ﷺ say: The mounted pilgrim has for every step his mount takes seventy good deeds, and the walking pilgrim has for every step he takes seven hundred good deeds among the good deeds of the Sanctuary. And the good deed of the Sanctuary is a good deed worth a hundred thousand good deeds."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے ۔ انہوں نے فرمایا : اے میرے بیٹے تم لوگ مکہ سے حج کرنے کے لئے پیدل روانہ ہو یہاں تک کہ پیدل ہی مکہ واپس آنا کیونکہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ سوار ہو کر حج کے لئے جانے والے کو ہر ایک قدم جو اس کی سواری اٹھاتی ہے اس کے عوض میں ستر نیکیاں ملتی ہیں اور پیدل حج کے لئے جانے والے شخص کو اس کے اٹھائے ہوئے ہر ایک قدم کے عوض میں حرم کی نیکیوں میں سے سات سو نیکیاں ملتی ہیں عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! حرم کی نیکیاں کون سی ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ایک نیکی جو ایک لاکھ کے برابر ہوتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور یہ امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ۔ اس میں پورا واقعہ ہے ۔ امام بزار نے یہ روایت دو سندوں کے ساتھ نقل کی ہے ۔ جن میں سے ایک میں ایک راوی کذاب ہے ‘ اور دوسری میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم ہے ‘ جس نے سعید بن جبیر سے یہ روایت نقل کی ہے ۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

5279

Majma al-Zawaid #5279

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَاعَةٌ مِنْ مُزَيْنَةَ وَجَمَاعَةٌ مِنْ هُذَيْلٍ وَجَمَاعَةٌ مِنْ جُهَيْنَةَ. فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا خَرَجْنَا إِلَى مَكَّةَ مُشَاةً وَقَوْمٌ يَخْرُجُونَ رُكْبَانًا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" لِلْمَاشِي أَجْرُ سَبْعِينَ حَجَّةً، وَلِلرَّاكِبِ أَجْرُ ثَلَاثِينَ حَجَّةً». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَّاشِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that groups from Muzaynah, Hudhayl and Juhaynah came complaining that they had set out for Makkah on foot while others rode, and the Prophet ﷺ distinguished their rewards. > **"For the walker is the reward of seventy Hajjs, and for the rider is the reward of thirty Hajjs."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں مزینہ قبیلے کی ایک جماعت ہذیل قبیلے کی ایک جماعت اور جہینہ قبیلے کی ایک جماعت حاضر ہوئی ان لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم لوگ مکہ سے پیدل نکلے تھے ‘ اور کچھ لوگ سوار ہو کر نکلے تھے تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : پیدل چلنے والے کو ستر حج کا اجر ملے گا ‘ اور سوار شخص کو تیس حج کا اجر ملے گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

5280

Majma al-Zawaid #5280

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَمَّ هَذَا الْبَيْتَ مِنَ الْكَسْبِ الْحَرَامِ شَخَصَ فِي غَيْرِ طَاعَةِ اللَّهِ فَإِذَا أَهَلَّ وَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ أَوِ الرِّكَابِ وَانْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ قَالَ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ نَادَاهُ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: لَا لَبَّيْكَ وَلَا سَعْدَيْكَ، كَسْبُكَ حَرَامٌ، وَزَادُكَ حَرَامٌ، وَرَاحِلَتُكَ حَرَامٌ، فَارْجِعْ مَأْزُورًا غَيْرَ مَأْجُورٍ، وَأَبْشِرْ بِمَا يَسُوءُكَ. وَإِذَا خَرَجَ الرَّجُلُ حَاجًّا بِمَالٍ حَلَالٍ وَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الرِّكَابِ، وَانْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ قَالَ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، نَادَاهُ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، قَدْ أَجَبْتُكَ ; رَاحِلَتُكَ حَلَالٌ، وَثِيَابُكَ حَلَالٌ، وَزَادُكَ حَلَالٌ، فَارْجِعْ مَأْجُورًا غَيْرَ مَأْزُورٍ، وَأَبْشِرْ بِمَا يَسُرُّكَ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ contrasting one who intends the House from unlawful earning in disobedience with one who departs with lawful wealth. Each places his foot in the stirrup, his mount rises, and he proclaims talbiyah, whereupon a caller from heaven answers with rejection or acceptance, addressing his earning, mount, clothing and provision, and bidding him return burdened or rewarded with tidings of sorrow or joy. > **"Whoever intends this House from unlawful earning, proceeding in other than Allah's obedience, then raises his voice in ihram, places his foot in the stirrup, his mount rises with him and he says: Labbayk Allahumma Labbayk, a caller from heaven calls: No labbayk and no sa'dayk, your earning is unlawful, your provision unlawful, your mount unlawful, so return burdened without reward and receive tidings of what displeases you. And when a man goes forth as a pilgrim with lawful wealth, places his foot in the stirrup, his mount rises with him and he says: Labbayk Allahumma Labbayk, a caller from heaven calls: Labbayk and sa'dayk, I have answered you; your mount is lawful, your garments lawful, your provision lawful, so return rewarded without burden and receive tidings of what delights you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جو شخص حرام کمائی کے ذریعے اس گھر کا قصد کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا ارادہ کرتا ہے ‘ جب وہ احرام باندھتا ہے ‘ اور اپنا پاؤں رکاب میں رکھتا ہے ‘ اور اس کی سواری کھڑی ہوتی ہے ‘ اور وہ یہ کہتا ہے : اے اللہ ! میں حاضر ہوں اے اللہ ! میں حاضر ہوں تو آسمان سے ایک منادی پکار کر یہ کہتا ہے نہ تو تم حاضر ہو نہ تمہیں سعادت مندی نصیب ہو گی تمہاری کمائی حرام ہے تمہارا زاد سفر حرام ہے تمہاری سواری حرام ہے تم واپس جاؤ گے تو تمہیں گناہ ہو گا ‘ اور اجر نہیں ملا ہو گا ، اور تم اس چیز کی اطلاع حاصل کرو جو تمہیں بری لگے گی ‘ اور جب کوئی شخص حلال مال کے ذریعے حج کرنے کے لئے نکلتا ہے ‘ اور اپنا پاؤں رکاب میں رکھتا ہے ‘ اور اس کی سواری اسے لے کر اٹھتی ہے ‘ اور وہ «لبیک اللھم لبیک» کہتا ہے تو آسمان سے ایک منادی پکار کر یہ کہتا ہے تم حاضر بھی ہو ‘ اور سعادت مندی تمہیں نصیب بھی ہو گی میں تمہاری بات کو قبول کیا تمہاری سواری حلال ہے تمہارا لباس حلال ہے تمہارا زاد سفر حلال ہے تم اجر حاصل کر کے واپس جانا یوں کہ تمہیں کوئی گناہ نہیں ہو گا ‘ اور تم اس چیز کی خوشخبری حاصل کرو جو تمہیں خوش کر دے گی “۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5281

Majma al-Zawaid #5281

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «سَافِرُوا تَصِحُّوا وَتَسْلَمُوا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَارُونَ أَبُو عَلْقَمَةَ الْفَرَوِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي فَضْلِ الصَّوْمِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports the Messenger of Allah ﷺ enjoining travel for soundness and security. > **"Travel, you shall be healthy and safe."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ تم لوگ سفر کرو تم صحت مند رہو گے اور سلامت رہو گے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ہارون ابوعلقمہ فروی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔ اس سے پہلے روزے کی فضیلت سے متعلق باب میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے ۔

5282

Majma al-Zawaid #5282

وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ ; لِأَنَّ الرَّجُلَ يَشْتَغِلُ فِيهِ عَنْ صِيَامِهِ وَصَلَاتِهِ وَعِبَادَتِهِ، فَإِذَا قَضَى أَحَدُكُمْ نَهْمَتَهُ مِنْ سَفَرِهِ فَلْيُعَجِّلِ الرُّجُوعَ إِلَى أَهْلِهِ» "". قُلْتُ: هَكَذَا رَوَاهُ مُرْسَلًا. وَفِي الصَّحِيحِ مَعْنَاهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ. وَهُوَ فَرْدٌ مِنْ حَدِيثٍ مَالِكٍ، عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ لَا يَصِحُّ إِلَّا مِنْ طَرِيقِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.

EnglishUnverified translation

Sa'id ibn Abi Sa'id al-Maqburi reports the Messenger of Allah ﷺ describing travel as a portion of torment preoccupying a man from fasting, prayer and worship, and urging hastened return to family once its purpose is fulfilled. > **"Travel is a portion of torment, for a man is preoccupied therein from his fasting, his prayer and his worship, so when one of you fulfills his purpose from his travel, let him hasten return to his family."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن ابوسعید مقبری روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے ‘ جو آدمی کو اس کی نماز روزے اور عبادت کے حوالے سے مشغول رکھتا ہے ، جب کوئی شخص سفر کے حوالے سے اپنا کام پورا کر لے تو اسے جلدی اپنے گھر والوں کی طرف چلے جانا چاہیے ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : انہوں نے اس روایت کو اسی طرح ’’ مرسل ‘‘ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اسی مضمون کی روایت ’’ صحیح ‘‘ میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر منقول ہے ‘ اور وہ امام مالک کی سمی کے حوالے سے ابوصالح کے حوالے سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت ہے ‘ جو اس سند کے حوالے سے مستند نہیں ہے یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔

5283

Majma al-Zawaid #5283

وَعَنْ عَائِشَةَ، وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ، يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ نَوْمَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ وَلَذَّتَهُ، فَإِذَا فَرَغَ أَحَدُكُمْ مِنْ حَاجَتِهِ فَلْيَتَعَجَّلْ إِلَى أَهْلِهِ». قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ. وَفِيهِ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها and Abu Hurayrah رضي الله عنه report the Messenger of Allah ﷺ describing travel as a portion of torment depriving one of sleep, food, drink and pleasure, and urging hastened return to family once need is fulfilled. > **"Travel is a portion of torment, preventing one of you from his sleep, his food, his drink and his pleasure, so when one of you finishes his need, let him hasten to his family."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے ‘ جو تم میں سے کسی ایک شخص کو سونے سے کھانے سے پینے سے لذت حاصل کرنے سے روک دیتا ہے ‘ تو جب کوئی شخص اپنا کام پورا کر لے تو وہ اپنے گھر والوں کی طرف جلدی چلا جائے “۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ’’ صحیح ‘‘ میں مذکور ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی رواد بن جراح ہے ‘ جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ۔ ابن حبان نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں : یہ غلطی کر جاتا ہے یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔

5284

Majma al-Zawaid #5284

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ سَفَرًا فَلْيُسَلِّمْ عَلَى إِخْوَانِهِ ; فَإِنَّهُمْ يَزِيدُونَهُ بِدُعَائِهِمْ إِلَى دُعَائِهِ خَيْرًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ instructing one intending travel to greet his brothers, whose supplications add good to his own. > **"When one of you intends travel, let him bid farewell to his brothers, for they add to his supplication with their supplications goodness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جب تم میں سے کوئی ایک شخص سفر کا ارادہ کرے تو اسے اپنے بھائیوں کو سلام کرنا چاہیے کیونکہ وہ اس کی دعا کے ہمراہ ‘ اپنی دعاؤں کے ذریعے بھلائی میں اضافہ ہی کریں گے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن علاء بجلی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5285

Majma al-Zawaid #5285

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «جَاءَ غُلَامٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي أُرِيدُ هَذِهِ النَّاحِيَةَ لِلْحَجِّ. قَالَ: فَمَشَى مَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيْهِ فَقَالَ: "" يَا غُلَامُ، زَوَّدَكَ اللَّهُ التَّقْوَى، وَوَجَّهَكَ فِي الْخَيْرِ، وَكَفَاكَ الْهَمَّ "". فَلَمَّا رَجَعَ سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيْهِ فَقَالَ: "" يَا غُلَامُ، قَبِلَ اللَّهُ حَجَّكَ، وَكَفَّرَ ذَنْبَكَ، وَأَخْلَفَ نَفَقَتَكَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ سَالِمٍ، وَيُقَالُ: مُسْلِمُ بْنُ سَالِمٍ الْجُهَنِيُّ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports that a boy intending Hajj came to the Prophet ﷺ, who walked with him, raised his head toward him and entrusted him to piety, goodness and sufficiency from anxiety. Upon return the boy greeted the Prophet ﷺ, who again raised his head toward him and invoked acceptance, expiation and replacement of expenditure. > **"O boy, may Allah provide you with piety, direct you toward good, and suffice you against anxiety. O boy, may Allah accept your Hajj, expiate your sin, and replace your expenditure."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک لڑکا نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : میں حج کے لئے جانے لگا ہوں نبی اکرم ﷺ اس کے ساتھ چلتے ہوئے گئے آپ نے سر اٹھا کر اس کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا : اے لڑکے اللہ تعالیٰ تمہیں تقویٰ کا زاد سفر عطا کرے اور تمہارا سامنا بھلائی سے کرے اور پریشانی کے حوالے سے تمہاری کفایت کرے راوی بیان کرتے ہیں : جب وہ شخص واپس آیا تو اس نے نبی اکرم ﷺ کو سلام کیا نبی اکرم ﷺ نے سر اٹھا کر اس کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ تمہارا حج قبول کرے تمہارے گناہ ختم کرے اور جو تم نے خرچ کیا ہے اس کی جگہ تمہیں مزید عطا کرے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔’’ صحیح ‘‘ میں اس کا ابتدائی حصہ منقول ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن سالم ہے ایک قول کے مطابق اس کا نام مسلم بن سالم جہنی ہے ۔ امام دارقطنی نے اسے ’’ ضعیف ‘‘ قرار دیا ہے ۔

5286

Majma al-Zawaid #5286

عَنِ ابْنِ عُمَرَ، «أَنَّ عُمَرَ اسْتَأْذَنَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعُمْرَةِ فَأَذِنَ لَهُ فَقَالَ: "" يَا أَخِي، أَشْرِكْنَا فِي صَالِحِ دُعَائِكَ وَلَا تَنْسَنَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَاصِمٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ لِغَفْلَتِهِ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports that Umar رضي الله عنه sought the Prophet's ﷺ permission for Umrah, received it, and was asked to share in righteous supplication without forgetfulness. > **"O my brother, include us in your righteous supplication and do not forget us."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ سے عمرہ کرنے کی اجازت مانگی نبی اکرم ﷺ نے انہیں اجازت دے دی آپ نے ارشاد فرمایا : اے میرے بھائی اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں بھی یاد رکھنا اور ہمیں بھول نہ جانا ۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ بن عاصم ہے ‘ جس کے بارے میں اس کی غفلت کا شکار ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

5287

Majma al-Zawaid #5287

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَغْفِرُ اللَّهُ لِلْحَاجِّ، وَلِمَنِ اسْتَغْفَرَ لَهُ الْحَاجُّ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ extending divine forgiveness to the pilgrim and to those for whom he seeks forgiveness. > **"Allah forgives the pilgrim and him for whom the pilgrim seeks forgiveness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ اللہ تعالیٰ حج کرنے والے کی مغفرت کر دیتا ہے ‘ اور اس کی بھی مغفرت کر دیتا ہے ‘ جس کے لئے حاجی نے دعائے مغفرت کی ہو “۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی شریک بن عبداللہ نخعی ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔