عَنْ عِيَاضِ بْنِ غُطَيْفٍ قَالَ: «دَخَلْنَا عَلَى أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - نَعُودُهُ مِنْ شَكْوَى أَصَابَهُ وَامْرَأَتُهُ نَحِيفَةٌ قَاعِدَةٌ عِنْدَ رَأْسِهِ قُلْتُ: كَيْفَ بَاتَ أَبُو عُبَيْدَةَ؟ قَالَتْ: وَاللَّهِ لَقَدْ بَاتَ بِأَجْرٍ، فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: مَا بِتُّ بِأَجْرٍ وَكَانَ مُقْبِلًا بِوَجْهِهِ عَلَى الْحَائِطِ فَأَقْبَلَ عَلَى الْقَوْمِ وَقَالَ: أَلَا تَسْأَلُونِي عَمَّا قُلْتُ؟ قَالُوا: مَا أَعْجَبَنَا مَا قُلْتَ فَنَسْأَلَكَ عَنْهُ!؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" مَنْ أَنْفَقَ نَفَقَةً فَاضِلَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبِسَبْعِمِائَةٍ، وَمَنْ أَنْفَقَ عَلَى نَفْسِهِ وَأَهْلِهِ [أ] وَعَادَ مَرِيضًا أَوْ مَازَ أَذًى، فَالْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا، وَالصَّوْمُ جُنَّةٌ مَا لَمْ يَخْرِقْهَا، وَمَنِ ابْتَلَاهُ [اللَّهُ] فِي جَسَدِهِ فَهُوَ لَهُ حِطَّةٌ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَسَارُ بْنُ أَبِي سَيْفٍ وَلَمْ أَرَ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَحَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
EnglishUnverified translation
'Iyāḍ ibn Ghuṭayf reports that they entered upon Abū 'Ubaydah ibn al-Jarrāḥ رضي الله عنه to visit him for a complaint that had befallen him, while his wife, a frail woman, sat at his head, and when asked how Abū 'Ubaydah had passed the night, she swore he had passed it with reward, but Abū 'Ubaydah, first facing the wall, turned to the party and denied he had passed the night with reward, then invited their question and narrated that he heard the Messenger of Allah ﷺ say that surplus spending in the path of Allah is multiplied seven hundredfold, while spending upon oneself and one's family, visiting the sick, or removing harm earns tenfold for each good deed, and that fasting is a shield so long as it is not rent, and that Allah's trial of a man in his body is a cleansing for him. > **"Whoever spends a surplus expenditure in the path of Allah, it is seven hundredfold. And whoever spends upon himself and his family, or visits a sick person, or removes harm, then each good deed is tenfold its like. And fasting is a shield so long as he does not rend it. And whomever Allah tries in his body, it is a cleansing for him."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
عیاض بن غطیف بیان کرتے ہیں : ہم لوگ حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ان کی بیماری کی عیادت کے سلسلے میں حاضر ہوئے جو ان کو لاحق ہوئی تھی ان کی اہلیہ جو ایک کمزور خاتون تھیں جو ان کے سرہانے کے پاس بیٹھی ہوئی تھیں میں نے اُن سے دریافت کیا : حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کیا حال ہے ؟ تو انہوں نے بتایا : اللہ کی قسم انہوں نے اجر کے ہمراہ رات بسر کی ہے ( یعنی رات بھر تکلیف کا شکار رہے ہیں ) تو حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے اجر کے ہمراہ رات بسر نہیں کی ہے پہلے ان کا رخ دیوار کی طرف تھا پھر انہوں نے اپنا رخ لوگوں کی طرف کر لیا اور ارشاد فرمایا : میں نے جو کہا ہے تم اس کے بارے میں دریافت نہیں کرو گے ؟ لوگوں نے کہا : آپ نے جو کچھ کہا ہے وہ ہمیں اچھا نہیں لگا کہ ہم اس کے بارے میں دریافت کرتے تو حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے بتایا : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص اللہ کی راہ میں ایک اضافی چیز خرچ کرتا ہے ‘ تو اس کا سات سو گنا اجر و ثواب ہوتا ہے ‘ اور جو شخص اپنی جان پر یا اپنے اہل خانہ پر خرچ کرتا ہے ‘ یا بیمار کی عیادت کرتا ہے ‘ یا کسی تکلیف دہ چیز کو دور کرتا ہے ‘ تو ایک نیکی کا بدلہ دس گنا ہوتا ہے ‘ اور روزہ ڈھال ہے ‘ جب تک آدمی اسے توڑ نہ دے اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ اس کے جسم کے حوالے سے کسی آزمائش میں مبتلا کرتا ہے ‘ تو یہ چیز اس کے لئے اس کے گناہوں کے کفارہ کا سبب بنتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بشار بن ابوسیف ہے میں نے کسی کو اس کو ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیتے ہوئے یا اس پر جرح کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔