وَعَنْ أَبِي مُوسَى - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِذَا مَرَّتْ بِكُمْ جِنَازَةٌ فَإِنْ كَانَ مُسْلِمًا، أَوْ يَهُودِيًّا، أَوْ نَصْرَانِيًّا فَقُومُوا لَهَا فَإِنَّهُ لَيْسَ لَهَا نَقُومُ وَلَكِنْ نَقُومُ لِمَنْ مَعَهَا مِنَ الْمَلَائِكَةِ» "". قَالَ لَيْثٌ: فَحَدَّثْتُ هَذَا الْحَدِيثَ لِمُجَاهِدٍ فَقَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَخْبَرَةَ الْأَزْدِيُّ فَقَالَ: إِنَّا لَجُلُوسٌ مَعَ عَلِيٍّ نَنْتَظِرُ جِنَازَةً؛ إِذْ مَرَّتْ بِنَا أُخْرَى فَقُمْنَا، فَقَالَ عَلِيٌّ: مَا يُقِيِمُكُمْ؟ فَقُلْنَا: هَذَا مَا تَأْتُونَا بِهِ يَا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قُلْتُ: زَعَمَ أَبُو مُوسَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِذَا مَرَّتْ بِكُمْ جِنَازَةٌ فَإِنْ كَانَ مُسْلِمًا، أَوْ يَهُودِيًّا، أَوْ نَصْرَانِيًّا فَقُومُوا لَهَا ; فَإِنَّهُ لَيْسَ نَقُومُ لَهَا وَلَكِنْ نَقُومُ لِمَنْ مَعَهَا مِنَ الْمَلَائِكَةِ» ""، فَقَالَ عَلِيٌّ: مَا فَعَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَيْرَ مَرَّةٍ بِرَجُلٍ مِنَ الْيَهُودِ، كَانُوا أَهْلَ كِتَابٍ وَكَانَ يَتَشَبَّهُ بِهِمْ، فَإِذَا نُهِيَ انْتَهَى فَمَا عَادَ بَعْدُ. قُلْتُ: حَدِيثُ عَلِيٍّ رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
EnglishUnverified translation
Abu Musa رضي الله عنه reported from the Prophet ﷺ concerning standing when any funeral passes, whether of a Muslim, a Jew, or a Christian, and that the standing is not for the bier but for the angels accompanying it. Layth mentioned that he narrated this to Mujahid, who cited Abdullah ibn Sakhbarah al-Azdi as saying they were sitting with Ali رضي الله عنه awaiting a funeral when another passed and they stood. Ali asked what made them stand, they attributed it to what the companions of Muhammad ﷺ had brought them, and when questioned they quoted the report of Abu Musa. Ali replied that the Messenger of Allah ﷺ had done so only once for a Jewish man, since he used to resemble the People of the Book, but when he was forbidden he desisted and never did so again. > **"When a funeral passes by you, whether it be of a Muslim, a Jew, or a Christian, then stand for it, for it is not for it that we stand, but we stand for the angels who are with it."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ جب تمہارے پاس سے کوئی جنازہ گزرے تو خواہ وہ مسلمان ہو ‘ یا عیسائی ہو ‘ یا یہودی ہو تم اس کے لئے کھڑے ہو جاؤ کیونکہ ہم اس کے لئے کھڑے نہیں ہوتے ہیں بلکہ ہم اس وجہ سے کھڑے ہوتے ہیں جو فرشتے اس کے ساتھ ہوتے ہیں ‘‘۔ لیث بیان کرتے ہیں : میں نے مجاہد کو یہ حدیث بیان کی ‘ تو انہوں نے بتایا : عبداللہ بن سخبرہ ازدی نے مجھے یہ حدیث بیان کی وہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے جنازے کا انتظار کر رہے تھے اسی دوران ایک جنازہ گزرا تو ہم کھڑے ہو گئے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : تم لوگ کیوں کھڑے ہوئے ہو ؟ ہم نے کہا : یہ اس وجہ سے ہے ‘ جو ( حدیث ) آپ نے ہمیں بیان کی ہے : اے حضرت محمد کے اصحاب ! حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : وہ کون سی حدیث ہے ؟ میں نے کہا : حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جب تمہارے پاس سے جنازہ گزرے خواہ مسلمان کا ہو ‘ یا یہودی کا ہو ‘ یا عیسائی کا ہو تو تم اس کے لئے کھڑے ہو جاؤ کیونکہ ہم اس کے لئے کھڑے نہیں ہوتے بلکہ ہم اس کے ساتھ جانے والے فرشتوں کے لئے کھڑے ہوتے ہیں “۔ حضرت علی ﷺ نے ارشاد فرمایا : نبی اکرم ﷺ نے ایسا صرف ایک یہودی کے لئے کیا تھا ، آپ ( امور میں ) اہل کتاب کے ساتھ مشابہت اختیار کرتے تھے ‘ جب آپ کو اس سے منع کر دیا گیا ، تو آپ باز آ گئے اور اس کے بعد ایسا نہیں کیا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کو امام نسائی نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے ‘ لیکن تدلیس کرنے والا ہے ۔