عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: «عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَلِمَاتٍ أَقَوْلُهُنَّ فِي قُنُوتِ الْوِتْرِ: "" اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتُ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرَوَى أَحْمَدُ بَعْضَهُ كُلُّهُمْ مِنْ طَرِيقِ الْحُسَيْنِ كَمَا تَرَاهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْقُنُوتِ شَيْءٌ مِنْ هَذَا، وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
EnglishUnverified translation
Al-Husayn ibn Ali رضي الله عنهما reported that the Messenger of Allah ﷺ taught him words to say in the Qunut of Witr, comprising supplication for guidance, well-being, guardianship, blessing, and protection from the evil of what has been decreed, with affirmation that He decrees and none decrees against Him, and that one befriended by Him is never abased. > **"O Allah, guide me among those You have guided, grant me well-being among those You have granted well-being, befriend me among those You have befriended, bless for me what You have given, and shield me from the evil of what You have decreed. Indeed You decree and none decrees against You, and indeed one whom You befriend is never abased. Blessed are You, our Lord, and Exalted."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مجھے کچھ کلمات کی تعلیم دی تھی ، جنہیں میں وتر میں دعائے قنوت میں پڑھتا ہوں ( وہ کلمات یہ ہیں : ) ’’ اے اللہ ! جنہیں تو نے ہدایت عطا کی ہے ‘ اُن کے ہمراہ مجھے بھی ہدایت عطا فرما ، جنہیں تو نے عافیت کی ہے ‘ اُن کے ہمراہ مجھے بھی عافیت عطا فرما ، جن کا تو نگران بنا ہے ‘ اُن کے ہمراہ میرا بھی نگران بن جا ‘ جو تو نے عطا کیا ہے ‘ اس میں میرے لئے برکت رکھ دے ‘ جو تو نے فیصلہ کیا ہے ، اس کے شر سے مجھے بچانا ‘ بے شک تو فیصلہ کرتا ہے ‘ تیرے مقابلے میں فیصلہ نہیں کیا جاتا ‘ اور جس کا تو نگہبان ہو ‘ وہ ذلیل نہیں ہوتا ‘ ہمارا پروردگار برکت والا ہے ‘ اور بلند و برتر ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ امام احمد نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ‘ اور ان سب حضرات نے اسے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے ‘ جیسا کہ آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ اس روایت کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ، اس سے پہلے قنوت سے متعلق ایک روایت کا کچھ حصہ گزر چکا ہے ‘ آگے چل کر نبی اکرم ﷺ کی نماز سے متعلق باب میں ‘ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث آئے گی ‘ اگر اللہ نے چاہا ۔