Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 5 · Chapter 11

Book of the Two Eids

Hadith 3600–3628

29 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

3600

Majma al-Zawaid #3600

وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قِيلَ لِأَبِي بَكْرٍ: لِمَ تُخَافِتُ فِي قِرَاءَتِكَ؟ قَالَ: إِنِّي أُسْمِعُ مَنْ أُنَاجِي وَقِيلَ لِعُمَرَ: لِمَ تَجْهَرُ بِقِرَاءَتِكَ؟ قَالَ: أُوقِظُ الْوَسْنَانَ، وَقِيلَ لِرَجُلٍ آخَرَ: لِمَ تَخْلِطُ فِي قِرَاءَتِكَ؟ قَالَ: تَسْمَعُنِي أَزِيدُ فِيهِ مَا لَيْسَ فِيهِ؟ قَالَ: لَا قَالَ: فَإِنَّهُ طَيِّبٌ أَخْلِطُ بَعْضَهُ بِبَعْضٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَعَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَابْنُ مَعِينٍ.

EnglishUnverified translation

Ammar ibn Yasir رضي الله عنه reports that Abu Bakr رضي الله عنه was asked why he lowered his voice in recitation and answered that he made heard the One with Whom he conversed, and Umar رضي الله عنه was asked why he raised his voice and answered that he awakened the drowsy, and another man was asked why he mingled his recitation and answered by asking whether he was heard adding what was not in it, and being told no, he replied that it was good to mingle one part with another.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا : آپ پست آواز میں تلاوت کیوں کرتے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : میں اُس ذات کو سنا دیتا ہوں ، جس سے میں مناجات کر رہا ہوتا ہوں ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا : آپ بلند آواز میں تلاوت کیوں کرتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : میں سوئے ہوئے کو بیدار کرتا ہوں ‘ ایک اور صاحب سے دریافت کیا گیا : آپ اپنی تلاوت ( میں مختلف سورتوں کو ) ملا کیوں دیتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : کیا آپ نے مجھے سنا ہے ؟ کہ میں نے اس میں کوئی ایسا اضافہ کیا ہو ؟ جو اس میں نہ ہو ؟ تو انہوں نے جواب دیا : جی نہیں ! تو انہوں نے جواب دیا : یہ پاکیزہ چیزیں ہیں ، جنہیں میں ایک دوسرے میں ملا دیتا ہوں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ایوب ہے ‘ جسے امام احمد نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ اور عمرو بن علی کو ‘ علی بن مدینی اور یحیی بن معین نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔

3601

Majma al-Zawaid #3601

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَائِشَةَ «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ اطَّلَعَ فِي بَيْتٍ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ يَجْهَرُونَ بِالْقِرَاءَةِ فَقَالَ: "" إِنَّ الْمُصَلِّيَ يُنَاجِي رَبَّهُ فَلْيَنْظُرْ بِمَا يُنَاجِيهِ، وَلَا يَجْهَرْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ بِالْقُرْآنِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو وَفِيهِ كَلَامٌ مِنْ سُوءِ حِفْظِهِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurairah رضي الله عنه and Aishah رضي الله عنها report from the Prophet ﷺ that he looked into a house while people were praying and raising their voices in recitation, and instructed them concerning private converse and consideration thereof. > **"The worshipper converses privately with his Lord, so let him consider what he converses with Him, and let none of you raise his voice over another with the Quran."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ‘ نبی اکرم ﷺ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے گھر میں سے جھانک کر دیکھا ‘ لوگ بلند آواز میں تلاوت کر رہے تھے آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : نمازی ‘ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں مناجات کر رہا ہوتا ہے ‘ تو اُسے اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ وہ کیسے مناجات کر رہا ہے ؟ تم میں سے کوئی ایک دوسرے کے مقابلے میں بلند آواز میں تلاوت نہ کرے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے ‘ اس کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

3602

Majma al-Zawaid #3602

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّ الَّذِي يَجْهَرُ بِالْقُرْآنِ كَالَّذِي يَجْهَرُ بِالصَّدَقَةِ، وَإِنَّ الَّذِي يُسِرُّ بِالْقُرْآنِ كَالَّذِي يُسِرُّ بِالصَّدَقَةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقَيْنِ فِي إِحْدَاهُمَا: بَشِيرُ بْنُ نُمَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي الْأُخْرَى: إِسْحَاقُ بْنُ مَالِكٍ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ compared the one who recites the Quran aloud to the one who gives charity openly, and the one who recites it softly to the one who gives charity secretly. > **"The one who recites the Quran aloud is like the one who gives charity openly, and the one who recites the Quran softly is like the one who gives charity secretly."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص بلند آواز میں قرآن پڑھتا ہے ‘ وہ گویا ظاہر کر کے صدقہ دیتا ہے ‘ اور جو شخص پست آواز میں قرآن پڑھتا ہے ‘ وہ گویا پوشیدہ طور پر صدقہ دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں دو حوالوں سے نقل کی ہے ، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی بشیر بن نمیر ہے ‘ اور وہ متروک ہے ‘ دوسری سند میں ایک راوی اسحاق بن مالک ہے ‘ جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے ۔

3603

Majma al-Zawaid #3603

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ صَلَّى مِنْكُمْ بِاللَّيْلِ فَلْيَجْهَرْ بِقِرَاءَتِهِ فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي بِصَلَاتِهِ وَتَسْمَعُ لِقِرَاءَتِهِ، وَإِنَّ مُؤْمِنِي الْجِنِّ الَّذِينَ يَكُونُونَ فِي الْهَوَاءِ وَجِيرَانَهُ مَعَهُ فِي مَسْكَنِهِ يُصَلُّونَ بِصَلَاتِهِ وَيَسْتَمِعُونَ قِرَاءَتَهُ وَإِنَّهُ يَطْرُدُ بِجَهْرِهِ بِقِرَاءَتِهِ عَنْ دَارِهِ وَعَنِ الدُّورِ الَّتِي حَوْلَهُ فُسَّاقَ الْجِنِّ وَمَرَدَةَ الشَّيَاطِينِ» "". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ بِطُولِهِ فِي بَابٍ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ وَالْكَلَامِ عَلَيْهِ.

EnglishUnverified translation

Muadh ibn Jabal رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ instructed whoever prays in the night to raise his voice in recitation, describing the angels praying with him and listening, the believing jinn in the air and as neighbours in his dwelling praying with him and listening, and the expulsion of wicked jinn and rebellious devils from his house and surrounding houses by his loud recitation. > **"Whoever among you prays in the night, let him raise his voice in his recitation, for the angels pray with his prayer and listen to his recitation, and the believing jinn who are in the air and his neighbours with him in his dwelling pray with his prayer and listen to his recitation, and by his raising his voice in his recitation he drives away from his house and from the houses around him the wicked among the jinn and the rebellious devils."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ تم میں سے جو شخص رات کے وقت ( نفل ) نماز ادا کرے ‘ اُسے بلند آواز میں تلاوت کرنی چاہیے ‘ کیونکہ فرشتے اس کی پیروی میں نماز ادا کرتے ہیں ‘ اور اس کی قرأت کو سنتے ہیں ، اور جنات سے تعلق رکھنے والے مؤمنین ، جو کھلی جگہ پر رہتے ہیں اور اس شخص کے گھر میں اُس کے ساتھ پڑوسی کے طور پر رہتے ہیں ‘ وہ بھی اُس شخص کی نماز کی اقتداء میں نماز ادا کرتے ہیں ‘ اور اُس کی تلاوت کو سنتے ہیں ‘ ایسا شخص بلند آواز میں قرأت کر کے اپنے گھر سے ‘ اور اپنے آس پاس موجود گھروں سے فاسق جنوں اور مردود شیاطین کو دور کر دیتا ہے “۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ‘ یہ حدیث اس سے پہلے طویل روایت کے طور پر ‘ رات کے وقت نماز ادا کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ‘ اور وہاں اس پر کلام بھی گزر چکا ہے ۔

3604

Majma al-Zawaid #3604

وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: «كَانَتْ قِرَاءَةُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدَّ، لَيْسَ فِيهَا تَرْجِيعٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَجِيهٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Bakrah رضي الله عنه reports that the recitation of the Prophet ﷺ was with prolongation, without warbling.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کی قرأت لمبی ہوتی تھی ، اُس میں ترجیع نہیں ہوتی تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن وجیہ ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

3605

Majma al-Zawaid #3605

وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: بِتُّ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ لَيْلَةً فَقَامَ أَوَّلَ اللَّيْلِ ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي فَكَانَ يَقْرَأُ قِرَاءَةَ الْإِمَامِ فِي مَسْجِدِ حَيِّهِ، يُرَتِّلُ وَلَا يُرَجِّعُ يُسْمِعُ مَنْ حَوْلَهُ وَلَا يُرَجِّعُ صَوْتَهُ، حَتَّى لَمْ يَبْقَ مِنَ الْغَلَسِ إِلَّا كَمَا بَيْنَ أَذَانِ الْمَغْرِبِ إِلَى الِانْصِرَافِ مِنْهَا ثُمَّ أَوْتَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Alqamah ibn Qays reports that he spent a night with Abdullah ibn Masud رضي الله عنه, who rose in the first part of the night and prayed reciting like the recitation of the imam in his neighbourhood mosque, with measured chanting and without warbling, making those around him hear without trilling his voice, until there remained of the darkness only as much as between the Maghrib call and the departure therefrom, when he prayed Witr.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

علقمہ بن قیس بیان کرتے ہیں : ایک رات میں نے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ گزاری ‘ وہ رات کے ابتدائی حصے میں کھڑے ہوئے اور کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے لگے ‘ وہ اپنے محلے کی مسجد کے امام کی تلاوت کی پیروی کر رہے تھے ‘ وہ ترتیل کے ساتھ قرآن پڑھ رہے تھے ‘ ترجیع کے ساتھ نہیں پڑھ رہے تھے ‘ اپنے آس پاس موجود افراد تک اُن کی آواز جا رہی تھی ‘ اور وہ اپنی آواز میں ترجیع نہیں کرتے تھے ‘ یہاں تک کہ جب صبح ہونے میں اتنی دیر رہ گئی ‘ جتنا مغرب کی اذان سے لے کے نماز سے فارغ ہونے کے درمیان کا وقت ہوتا ہے ‘ تو انہوں نے وتر ادا کر لیے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

3606

Majma al-Zawaid #3606

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَمْ يُخَافِتْ مَنْ أَسْمَعَ أُذُنَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Masud رضي الله عنه said that whoever makes his own ears hear has not recited in a lowered voice.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص اپنے کانوں کو سناتا ہے ‘ وہ پست آواز میں تلاوت کرنے والا نہیں ہوتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

3607

Majma al-Zawaid #3607

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ فَلَيْسَ مِنَّا» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عَسَلُ بْنُ سُفْيَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ spoke of the one who does not chant the Quran melodiously and his relation to us. > **"Whoever does not chant the Quran melodiously is not of us."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص اچھی آواز میں قرآن کی تلاوت نہیں کرتا ‘ وہ ہم میں سے نہیں ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عسل بن سفیان ہے ‘ جسے ابن حبان نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ وہ فرماتے ہیں : یہ غلطی کرتا ہے ‘ اور دوسروں کے ( برخلاف ) نقل کرتا ہے ، جمہور ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

3608

Majma al-Zawaid #3608

عَنْ وَاثِلَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «عُدَّ الْآيَ فِي التَّطَوُّعِ وَلَا تَعُدَّهُ فِي الْفَرِيضَةِ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو يَحْيَى التَّمِيمِيُّ الْكُوفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Wathilah رضي الله عنه reports from the Prophet ﷺ concerning counting verses in voluntary prayer as distinct from obligatory prayer. > **"Count the verses in voluntary prayer, and do not count them in obligatory prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ نفل نماز میں ، تم آیات کو شمار کر لو ‘ لیکن فرض میں انہیں شمار نہ کرو ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابویحیی تمیمی کوفی ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

3609

Majma al-Zawaid #3609

وَعَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ قَرَأَ بِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى الشَّامِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: عِنْدَهُ مَنَاكِيرُ وَهَذَا لَا يَقْدَحُ.

EnglishUnverified translation

Tamim al-Dari رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ spoke of the reward of standing a night in devotion recorded for one who recites a hundred verses. > **"Whoever recites one hundred verses, the standing of a night is recorded for him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص ایک سو آیات کی تلاوت کرتا ہے ‘ اُس کے لئے رات بھر عبادت کا ثواب نوٹ کیا جاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے ‘ اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن موسیٰ شامی ہے ‘ جسے یحیی بن معین اور ابوحاتم نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ امام بخاری اور امام ابوحاتم فرماتے ہیں : اس سے منکر روایات منقول ہے ‘ اور یہ چیز قدح کا باعث نہیں ہے ۔

3610

Majma al-Zawaid #3610

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ صَلَّى فِي لَيْلَةٍ بِمِائَةِ آيَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ صَلَّى بِمَائَتَيْ آيَةٍ فَإِنَّهُ يُكْتَبُ - أَظُنُّهُ - مِنَ الْمُتَّقِينَ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurairah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ spoke of one who prays in a night with a hundred verses not being recorded among the heedless, and of one who prays with two hundred verses being recorded among the God-fearing. > **"Whoever prays in a night with one hundred verses is not recorded among the heedless, and whoever prays with two hundred verses is recorded among the God-fearing."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص رات کو ‘ نماز میں ایک سو آیات کی تلاوت کرتا ہے ‘ اس کا شمار غافل لوگوں میں نہیں کیا جاتا اور جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرتا ہے ‘‘ راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” اُس کا نام پرہیز گاروں میں نوٹ کر لیا جاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

3611

Majma al-Zawaid #3611

وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ وَتَمِيمٍ الدَّارِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ، وَالْقِنْطَارُ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ يَقُولُ رَبُّكَ - عَزَّ وَجَلَّ -: اقْرَأْ وَارْقَ بِكُلِّ آيَةٍ دَرَجَةً حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى آخِرِ آيَةٍ مِنْهُ يَقُولُ رَبُّكَ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلْعَبْدِ: اقْبِضْ، فَيَقُولُ الْعَبْدُ بِيَدِهِ: يَا رَبِّ أَنْتَ أَعْلَمُ يَقُولُ: لِهَذِهِ الْخُلْدُ وَلِهَذِهِ النَّعِيمُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ وَلَكِنَّهُ مِنْ رِوَايَتِهِ عَنِ الشَّامِيِّينَ وَهِيَ مَقْبُولَةٌ.

EnglishUnverified translation

Fadalah ibn Ubayd رضي الله عنه and Tamim al-Dari رضي الله عنه report from the Prophet ﷺ concerning one who recites ten verses in a night, the surpassing worth of a qintar, and what the Lord Almighty will say on the Day of Resurrection concerning reciting and ascending by degrees and seizing Paradise and bliss. > **"Whoever recites ten verses in a night, a qintar is recorded for him, and a qintar is better than the world and what is in it. When the Day of Resurrection comes, your Lord Almighty will say: Recite and ascend with each verse a degree, until he reaches the last verse of what he knows. Your Lord Almighty will say to the servant: Take hold. The servant will say with his hand: O Lord, You know best. He will say: For this is eternity, and for this is bliss."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ اور حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص رات میں دس آیات کی تلاوت کرتا ہے ‘ اس کے لئے ایک ڈھیر ( اجر و ثواب ) نوٹ کیا جاتا ہے ‘ اور ایک ڈھیر ‘ دنیا اور اس میں موجود سب چیزوں سے بہتر ہے ‘ جب قیامت کا دن ہو گا ، تو تمہارا پروردگار فرمائے گا : تم تلاوت کرو اور ہر ایک آیت کے عوض میں ایک درجہ پر چڑھتے جاؤ ! یہاں تک کہ آدمی کو جو آخری آیت آتی ہو گی ‘ وہ وہاں تک پہنچ جائے گا ‘ پروردگار بندے سے فرمائے گا : تم حاصل کر لو ! بندہ اپنے ہاتھ کے ذریعے عرض کرے گا : اے میرے پروردگار ! تو زیادہ بہتر جانتا ہے ‘ تو پروردگار فرمائے گا : اس کے لئے خلد ہے ‘ اس کے لئے نعیم ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے ‘ لیکن یہ وہ روایت ہے ‘ جو اس نے اہل شام سے نقل کی ہے ‘ اور یہ روایت مقبول ہے ۔

3612

Majma al-Zawaid #3612

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَرْبَعَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْعَابِدِينَ، وَمَنْ قَرَأَ خَمْسَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْحَافِظِينَ، وَمَنْ قَرَأَ سِتَّمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْخَاشِعِينَ، وَمَنْ قَرَأَ ثَمَانِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْمُخْبِتِينِ، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ أَصْبَحَ لَهُ قِنْطَارٌ وَالْقِنْطَارُ أَلْفٌ وَمِائَتَا أُوقِيَّةٍ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، - أَوْ قَالَ: خَيْرٌ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ - وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَيْ آيَةٍ كَانَ مِنَ الْمُوجِبِينَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ detailed the ranks recorded for reciting ten, one hundred, two hundred, four hundred, five hundred, six hundred, eight hundred, one thousand and two thousand verses in a night, and the measure and surpassing worth of a qintar. > **"Whoever recites ten verses in a night is not recorded among the heedless, and whoever recites one hundred verses, the standing of a night is recorded for him, and whoever recites two hundred verses is recorded among the devout, and whoever recites four hundred verses is recorded among the worshippers, and whoever recites five hundred verses is recorded among the preservers, and whoever recites six hundred verses is recorded among the humble, and whoever recites eight hundred verses is recorded among the penitent, and whoever recites one thousand verses, a qintar accrues to him in the morning, and a qintar is one thousand two hundred ounces, better than what is between heaven and earth, or better than what the sun has risen upon, and whoever recites two thousand verses is of those made deserving."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص رات میں دس آیات کی تلاوت کر لے گا ‘ اس کا نام ’’ غافلوں ‘‘ میں نوٹ نہیں کیا جائے گا ‘ اور جو شخص ایک سو آیات کی تلاوت کر لے گا ‘ اس کے لئے رات بھر کی عبادت کا ثواب نوٹ کیا جائے گا ‘ جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے گا ‘ اس کا شمار ’’ قانتین ‘‘ میں کیا جائے گا ‘ جو شخص چار سو آیات کی تلاوت کرے گا ‘ اس کا نام ’’ عابدین ‘‘ میں شمار کیا جائے گا ‘ جو شخص پانچ سو آیات کی تلاوت کرے گا ‘ اس کا شمار ’’ حافظین ‘‘ میں کیا جائے گا ، جو شخص چھ سو آیات کی تلاوت کرے گا ‘ اس کا شمار ’’ خاشعین ‘‘ میں کیا جائے گا ‘ جو شخص آٹھ سو آیات کی تلاوت کرے گا ‘ اس کا شمار ’’ مخبطین ‘‘ میں کیا جائے گا ‘ جو شخص ایک ہزار آیات کی تلاوت کرے گا ‘ اُسے ’’ قنطار ‘‘ نصیب ہو گا ‘ اور ایک ” قنطار ‘‘ ایک ہزار دو سو ( یعنی بارہ سو ) اوقیہ کا ہو گا ، اور ہر اس چیز سے زیادہ بہتر ہو گا ‘ جو آسمان اور زمین کے درمیان موجود ہے ( راوی کو شک ہے ‘ شاید یہ الفاظ ہیں : ) ہر اس چیز سے زیادہ بہتر ہو گا ، جس پر سورج طلوع ہوتا ہے ‘ اور جو شخص دو ہزار آیات کی تلاوت کرے گا ‘ وہ ’’ موجبین ‘‘ میں سے ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوالعیزار ہے ‘ اور یہ راوی ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

3613

Majma al-Zawaid #3613

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَرْبَعَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْمُخْبِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ أَصْبَحَ وَلَهُ قِنْطَارٌ - أَلْفٌ وَمِائَتَا أُوقِيَّةٍ، الْأُوقِيَّةُ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ -، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَيْ آيَةٍ كَانَ مِنَ الْمُوجِبِينَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ubadah ibn al-Samit رضي الله عنه reports that he heard the Messenger of Allah ﷺ detailing the reward for reciting ten, one hundred, two hundred, four hundred, one thousand and two thousand verses in a night, and the measure of a qintar and its surpassing worth. > **"Whoever recites ten verses in a night is not recorded among the heedless, and whoever recites one hundred verses, the standing of a night is recorded for him, and whoever recites two hundred verses is recorded among the devout, and whoever recites four hundred verses is recorded among the penitent, and whoever recites one thousand verses, a qintar accrues to him in the morning, one thousand two hundred ounces, an ounce better than what is between heaven and earth, and whoever recites two thousand verses is of those made deserving."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو شخص رات میں ‘ دس آیات کی تلاوت کرے گا ‘ اسے ’’ غافلین ‘‘ میں نوٹ نہیں کیا جائے گا ‘ جو شخص ایک سو آیات کی تلاوت کرے گا ‘ اس کے لئے رات بھر کی عبادت کا ثواب نوٹ کیا جائے گا ‘ جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے گا ‘ اس کا نام ’’ قانتین ‘‘ میں نوٹ کیا جائے گا ، جو شخص چار سو آیات کی تلاوت کرے گا ‘ اس کا نام ’’ مخبطین ‘‘ میں نوٹ کیا جائے گا ‘ جو شخص ایک ہزار آیات کی تلاوت کرے گا ‘ تو اس کے لئے ” قنطار ‘‘ کا ثواب نوٹ کیا جائے گا ‘ جو ایک ہزار دو سو ( یعنی بارہ سو ) اوقیہ کا ہو گا ‘ اور ہر اس چیز سے بہتر ہو گا ، جو آسمان اور زمین کے درمیان موجود ہے ‘ جو شخص دو ہزار آیات کی تلاوت کرے گا ‘ تو وہ ” موجبین ‘‘ میں سے ہو گا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوالعیزار ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

3614

Majma al-Zawaid #3614

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ فِي لَيْلَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ إِلَى خَمْسِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ مِنَ الْأَجْرِ الْقِيرَاطُ مِنَ الْقِنْطَارِ مِثْلُ التَّلِّ الْعَظِيمِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ وَالْغَالِبُ عَلَيْهِ الضَّعْفُ، وَقَدِ اخْتَلَفَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَابْنِ مَعِينٍ فِيهِ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Darda رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ spoke of reciting one hundred and two hundred verses at night, and of the qintar of reward for reciting from five hundred to one thousand verses, with a qirat thereof like a great mound. > **"Whoever recites one hundred verses in a night is not recorded among the heedless, and whoever recites two hundred verses is recorded among the devout, and whoever recites from one thousand verses to five hundred verses, a qintar of reward is recorded for him, a qirat of the qintar like a great mound."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص رات میں ایک سو آیات کی تلاوت کرے گا ‘ اس کا نام ’’ غافلین ‘‘ میں شمار نہیں کیا جائے ‘ جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے گا ‘ اس کا نام ” قانتین ‘‘ میں نوٹ کیا جائے گا ‘ جو شخص ایک ہزار سے لے کر پانچ سو آیات تک کی تلاوت کرے گا ‘ اس کے لئے اجر کا ایک ” قنطار ‘‘ نوٹ کیا جائے گا ‘ اور اس ” قنطار ‘‘ میں سے ایک قیراط ‘ بڑے ٹیلے جتنا ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے ، جس پر ضعیف ہونا غالب ہے ‘ اس راوی کے بارے میں امام احمد اور امام یحیی بن معین کا قول مختلف ہے ۔

3615

Majma al-Zawaid #3615

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ قَرَأَ بِعَشْرِ آيَاتٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ بِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ بِمِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْعَابِدِينَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ حَمَّادُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ خُوَارٍ أَخُو حُمَيْدٍ قُلْتُ: ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.

EnglishUnverified translation

Abu Said al-Khudri رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ spoke of the records for one who recites ten, one hundred and two hundred verses. > **"Whoever recites ten verses is not recorded among the heedless, and whoever recites one hundred verses is recorded among the devout, and whoever recites two hundred verses is recorded among the worshippers."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص دس آیات کی تلاوت کرے گا ‘ اس کا نام ” غافلین ‘‘ میں نوٹ نہیں کیا جائے گا ، جو شخص ایک سو آیات کی تلاوت کرے گا ‘ اس کا نام ” قانتین ‘‘ میں نوٹ کیا جائے گا ‘ جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے گا ، اس کا نام ’’ عابدین ‘‘ میں نوٹ کیا جائے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ وہ یہ فرماتے ہیں : حمید کا بھائی حماد بن حماد بن خوار ‘ اسے نقل کرنے میں منفرد ہے ، میں یہ کہتا ہوں : ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ’’ الثقات ‘‘ میں کیا ہے ۔

3616

Majma al-Zawaid #3616

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ خَمْسِينَ آيَةً لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ ثَلَاثَمِائَةِ آيَةٍ، كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ، وَمَنْ قَرَأَ سَبْعَمِائَةٍ أَفْلَحَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Masud رضي الله عنه said that whoever recites fifty verses in a night is not recorded among the heedless, and whoever recites one hundred verses is recorded among the devout, and whoever recites three hundred verses, a qintar is recorded for him, and whoever recites seven hundred prospers.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص رات میں پچاس آیات کی تلاوت کر لے گا ‘ اس کا نام ’’ غافلین ‘‘ میں شمار نہیں کیا جائے گا ، جو شخص ایک سو آیات کی تلاوت کرے گا ‘ اس کا شمار ’’ قانتین ‘‘ میں ہو گا ، جو شخص تین سو آیات کی تلاوت کرے گا ‘ اس کے لئے ایک ’’ قنطار ‘‘ نوٹ کیا جائے گا ‘ اور جو شخص سات سو آیات کی تلاوت کرے گا ‘ وہ کامیاب ہو جائے گا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

3617

Majma al-Zawaid #3617

عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُنْذِرِ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ قَالَ: «يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي ثَلَاثٍ؟ قَالَ: "" نَعَمْ ""، قَالَ: فَكَانَ يَقْرَؤُهُ حَتَّى تُوُفِّيَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "" نَعَمْ إِنِ اسْتَطَعْتَ ""، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Said ibn al-Mundhir al-Ansari رضي الله عنه reports that he asked the Messenger of Allah ﷺ whether he should recite the Quran in three days, and the Prophet ﷺ assented, after which he continued to recite it thus until he died. > **"Yes, if you are able."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعید بن منذر انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا میں تین دن میں قرآن پڑھ لیا کروں ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! راوی کہتے ہیں : تو وہ صاحب ‘ انتقال تک اسی طرح قرآن پڑھتے رہے ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جی ہاں ! اگر تم اس کی استطاعت رکھتے ہو “۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

3618

Majma al-Zawaid #3618

وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَفْدِ ثَقِيفٍ فَكَانَ يَخْرُجُ إِلَيْنَا فَيُحَدِّثُنَا فَأَبْطَأَ عَلَيْنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ أَبْطَأْتَ عَلَيْنَا اللَّيْلَةَ، فَقَالَ: "" إِنَّهُ طَرَأَ عَلَيَّ حِزْبِي مِنَ الْقُرْآنِ فَكَرِهْتُ أَنْ أَقْطَعَهُ حَتَّى أَفْرُغَ مِنْهُ ""، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا سَأَلْنَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كَيْفَ تُحَزِّبُونَ الْقُرْآنَ؟ فَقَالُوا: ثَلَاثٌ وَخَمْسٌ وَسَبْعٌ وَتِسْعٌ وَإِحْدَى عَشْرَةَ وَثَلَاثَ عَشْرَةَ، وَمَا بَيْنَ قَ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ إِلَى آخِرِ الْمُفَصَّلِ حِزْبٌ حَسَنٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ وَخَالَفَهُ وَكِيعٌ وَقَالَ ابْنُ تَمَّامٍ وَغَيْرُهُمَا: فَرَوَوْهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ جَدِّهِ أَوْسِ بْنِ حُذَيْفَةَ، وَعُثْمَانُ بْنُ عَمْرٍو لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.

EnglishUnverified translation

Uthman ibn Amr ibn Aws reports from his father that he came to the Messenger of Allah ﷺ among the delegation of Thaqif, whom the Prophet ﷺ would visit and converse with, until one night he was late, explaining that his daily portion of the Quran had come upon him and he disliked to interrupt it before completing it, and that in the morning they asked the companions of the Messenger of Allah ﷺ how they divided the Quran, who described portions of three, five, seven, nine, eleven and thirteen, and a final excellent portion from Qaf to the end of the Mufassal. > **"My portion of the Quran came upon me, and I disliked to interrupt it until I had completed it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عثمان بن عمرو بن اوس نے ‘ اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے : میں ثقیف قبیلے کے وفد میں شامل ہو کر ‘ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ نبی اکرم ﷺ ہمارے پاس تشریف لاتے تھے ، آپ ﷺ ہمارے ساتھ بات چیت کرتے تھے ‘ ایک رات آپ کو ہمارے پاس آنے میں تاخیر ہو گئی ‘ ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ کو ہمارے پاس آنے میں تاخیر ہو گئی ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : میں قرآن کا جو حصہ ( روزانہ کے معمول کے طور پر ) تلاوت کرتا ہوں ‘ وہ میں پڑھ رہا تھا ‘ تو مجھے یہ اچھا نہیں لگا کہ میں اُسے ختم کرنے سے پہلے ہی اُسے درمیان میں چھوڑ دوں ‘ جب صبح ہوئی ، تو ہم نے نبی اکرم ﷺ کے اصحاب سے دریافت کیا : آپ لوگ قرآن کو مختلف حصوں میں کیسے پڑھتے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : تین میں ‘ پانچ میں ‘ سات میں ‘ نو میں ‘ گیارہ میں ‘ تیرہ میں ‘ اور ق والقرآن المجید ‘‘ سے لے کر ’’ مفصل ‘‘ کے آخر تک کا حصہ ( روزانہ کا معمول ) بنا لینا عمدہ ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ وہ بیان کرتے ہیں : ولید بن مسلم نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے ‘ جب کہ وکیع نے اسے اس کے برخلاف نقل کیا ہے ، کرام بن تمام اور دیگر حضرات نے اسے عبداللہ بن عبدالرحمن کے حوالے سے ‘ عثمان بن عبداللہ بن اوس کے حوالے سے ‘ اُن کے دادا حضرت اوس بن حذیفہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے ۔ عثمان بن عمرو کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ۔

3619

Majma al-Zawaid #3619

«وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي كَمْ أَقْرَأُ قَالَ: "" فِي خَمْسَ عَشْرَةَ "" قَالَ: إِنِّي أَجِدُنِي أَقْوَى مِنْ ذَلِكَ! قَالَ: "" فِي جُمُعَةٍ ""، قَالَ: إِنِّي أَجِدُنِي أَقْوَى مِنْ ذَلِكَ! قَالَ: فَمَكَثَ كَذَلِكَ يَقْرَؤُهُ زَمَانًا حَتَّى كَبُرَ وَكَانَ يَعْصِبُ عَلَى عَيْنَيْهِ ثُمَّ رَجَعَ فَكَانَ يَقْرَؤُهُ فِي خَمْسَ عَشْرَةَ فَقَالَ: يَا لَيْتَنِي قَبِلْتُ رُخْصَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأُولَى». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Qays ibn Abi Sasah رضي الله عنه reports that he asked the Messenger of Allah ﷺ in how many days he should recite, and the Prophet ﷺ first appointed fifteen days then a week, while he insisted he found himself stronger, and that he continued thus for a time until age and weakening sight returned him to fifteen days, when he wished he had accepted the first concession of the Messenger of Allah ﷺ. > **"In fifteen days. In a week."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت قیس بن ابوصعصعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں کتنے عرصے میں ( پورا قرآن ) پڑھ لیا کروں ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : پندرہ دن میں ‘ انہوں نے عرض کی : میں اپنے اندر اس سے زیادہ کی قوت پاتا ہوں ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ایک ہفتے میں ‘ انہوں نے عرض کی : میں اپنے اندر اس سے زیادہ کی قوت پاتا ہوں ‘ راوی بیان کرتے ہیں : وہ کافی عرصے تک اسی طرح تلاوت کرتے رہے ‘ یہاں تک کہ جب اُن کی عمر زیادہ ہو گئی اور ان کی نظر کمزور ہو گئی ‘ تو پھر وہ پندرہ دن میں پورا قرآن پڑھتے تھے ‘ اور یہ کہا کرتے تھے : اے کاش ! میں نے نبی اکرم ﷺ کی عطا کی ہوئی ، پہلی رخصت کو قبول کر لیا ہوتا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

3620

Majma al-Zawaid #3620

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كُتِبَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ زَبَّانٍ وَفِيهِمَا كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Muadh ibn Anas رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ spoke of one who recites a thousand verses in the path of Allah being recorded on the Day of Resurrection with the prophets, the truthful, the martyrs and excellent companions. > **"Whoever recites one thousand verses in the path of Allah is recorded on the Day of Resurrection with the prophets and the truthful and the martyrs, and excellent are they as companions."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک ہزار آیات کی تلاوت کرتا ہے ‘ قیامت کے دن اُسے انبیاء ، صدیقین ، شہداء کے ہمراہ شمار کیا جائے گا اور یہ بہترین ساتھی ہیں “۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں یہ مذکور ہے : ابن لہیعہ نے اسے زبان سے نقل کیا ہے ‘ اور ان دونوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

3621

Majma al-Zawaid #3621

وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَا يُقْرَأُ الْقُرْآنُ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثٍ، اقْرَؤُوهُ فِي سَبْعٍ وَيُحَافِظُ الرَّجُلُ عَلَى حِزْبِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Ahwas reports that Abdullah رضي الله عنه said the Quran is not to be recited in less than three days, that it should be recited in seven, and that a man should guard his portion.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابواحوص بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تین دن سے کم میں قرآن کو مکمل نہ پڑھا جائے ، تم لوگ اسے سات دن میں پڑھ لو ‘ اور آدمی کو اپنے روز کا حصہ باقاعدگی سے پڑھنا چاہیے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

3622

Majma al-Zawaid #3622

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي ثَلَاثٍ، وَقَلَّمَا يَأْخُذُ مِنْهُ بِالنَّهَارِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Masud رضي الله عنه is reported to have recited the Quran in three days, taking little of it in the daytime.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ تین دن میں پورا قرآن پڑھ لیتے تھے ‘ اور وہ دن میں اس کا کم ہی حصہ تلاوت کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں دو حوالوں سے نقل کی ہے ‘ جن میں سے ایک کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

3623

Majma al-Zawaid #3623

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثٍ فَهُوَ رَاجِزٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Masud رضي الله عنه said that whoever recites the Quran in less than three days is a reciter of rhymed verse.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص تین دن سے کم دن میں پورا قرآن پڑھ لیتا ہے ‘ وہ رجز پڑھنے والا ہوتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

3624

Majma al-Zawaid #3624

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" مَنْ قَرَأَ بِ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ فَقَدْ قَرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ كَثِيرَةٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Amr رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ spoke of the reward of reciting Say He is Allah, the One, Allah the Eternal. > **"Whoever recites: Say He is Allah, the One, Allah the Eternal, has recited a third of the Quran."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جس شخص نے سورت اخلاص کی تلاوت کی ‘ اُس نے ایک تہائی قرآن کی تلاوت کر لی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سورت اخلاص کی تفسیر سے متعلق باب میں ‘ اس بارے میں بہت سی احادیث آئیں گی ‘ اگر اللہ نے چاہا ۔

3625

Majma al-Zawaid #3625

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: مَنْ قَرَأَ ثَلَاثَ آيَاتٍ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فَقَدْ أَكْثَرَ وَأَطَابَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَلَهُ حَدِيثٌ فِي هَذَا أَيْضًا يَأْتِي فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ، وَآخَرُ يَأْتِي فِيمَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

EnglishUnverified translation

Abdullah رضي الله عنه said that whoever recites three verses from Surah al-Baqarah has done abundant and excellent work.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص سورت بقرہ کی تین آیات کی تلاوت کر لے ‘ تو اس نے بکثرت اور عمدہ کام کیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عمرو بن سلمہ ہے ‘ میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان صحابی کے حوالے سے ایک روایت اس بارے میں منقول ہے ‘ جو آگے چل کر سورت بقرہ سے متعلق باب میں آئے گی ‘ اور اس باب کے آخر میں آئے گی کہ ’’ آدمی کو صبح اور شام کے وقت کیا پڑھنا چاہیے ؟“ اگر اللہ نے چاہا ۔

3626

Majma al-Zawaid #3626

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو «أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِابْنٍ لَهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنِي يَقْرَأُ الْمُصْحَفَ بِالنَّهَارِ وَيَبِيتُ بِاللَّيْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَا تَنْقِمُ أَنَّ ابْنَكَ يُصْبِحُ ذَاكِرًا وَيَبِيتُ سَالِمًا». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Amr رضي الله عنهما reports that a man brought his son to the Prophet ﷺ complaining that the boy recited from the mushaf by day and spent the night thus, whereupon the Messenger of Allah ﷺ asked what objection he had when his son reached morning in remembrance and spent the night in soundness. > **"What do you hold against your son reaching morning in remembrance and spending the night in soundness?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں اپنے بیٹے کو لے کے آیا اور بولا : یا رسول اللہ ! میرا بیٹا دن کے وقت مصحف کو دیکھ کر قرآن پڑھتا رہتا ہے ‘ اور رات بھی ایسے گزار دیتا ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تمہیں کیا اعتراض ہے ؟ تمہارا بیٹا ذکر کرنے والے کے طور پر صبح کرتا ہے ‘ اور سلامتی والا ہونے کے طور پر رات بسر کرتا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

3627

Majma al-Zawaid #3627

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: «قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ قَرَأْتُ الْقُرْآنَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ؟ قَالَ: "" اقْرَأْ بِهَذَا لَيْلَةً وَهَذَا لَيْلَةً». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ عَتَّابُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَغَيْرُهُ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Salam رضي الله عنه reports that he asked the Messenger of Allah ﷺ whether he had recited the Quran, the Torah and the Gospel, and the Prophet ﷺ instructed him to distribute them across nights. > **"Recite this one night and this one night."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں قرآن ، تورات اور انجیل ( ایک ساتھ ) پڑھ لیا کروں ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ایک کو ایک رات پڑھ لیا کرو ‘ دوسری کو دوسری رات پڑھ لیا کرو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ، جیسے عتاب بن ابراہیم اور دیگر لوگ ۔

3628

Majma al-Zawaid #3628

وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنِّي أَعْمَلُ الْعَمَلَ فَأُسِرُّهُ فَيَظْهَرُ فَأَفْرَحُ بِهِ؟ قَالَ: "" كُتِبَ لَكَ أَجْرَانِ: أَجْرُ السِّرِّ وَأَجْرُ الْعَلَانِيَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ أَسَدٍ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Masud al-Ansari رضي الله عنه reports that a man came to the Prophet ﷺ and said he did a deed secretly and it became manifest, and he rejoiced in it, whereupon the Prophet ﷺ informed him of a twofold reward for secrecy and openness. > **"Two rewards are recorded for you: the reward of secrecy and the reward of openness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ‘ اس نے عرض کی : میں کوئی عمل کرتا ہوں ‘ اور اُس کو پوشیدہ رکھتا ہوں ، پھر وہ ظاہر ہو جاتا ہے ‘ تو مجھے اُس سے خوشی ہوتی ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تمہیں دو گنا اجر ملے گا ، پوشیدہ کام کرنے کا اجر ‘ اور علانیہ کام کرنے کا اجر ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی احمد بن اسد ہے ‘ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ’’ الثقات ‘‘ میں کیا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔