وَعَنْ أَبِي سَعْدٍ قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" إِذَا جَمَعَ اللَّهُ النَّاسَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَقْبَلَتِ النَّارُ يَرْكَبُ بَعْضُهَا بَعْضًا، وَخَزَنَتُهَا يَكُفُّونَهَا وَهِيَ تَقُولُ: وَعِزَّةِ رَبِّي، لَيُخَلَّيَنَّ بَيْنِي وَبَيْنَ أَزْوَاجِي، أَوْ لَأَغْشَيَنَّ النَّاسَ عُنُقًا وَاحِدَةً. فَيَقُولُونَ: وَمَنْ أَزْوَاجُكَ؟ فَتَقُولُ: كُلُّ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارٍ، فَتُخْرِجُ لِسَانَهَا فَتَلْتَقِطُهُمْ مِنْ بَيْنِ ظَهْرَانَيِ النَّاسِ، فَتَقْذِفُهُمْ فِي جَوْفِهَا، ثُمَّ تَسْتَأْخِرُ، ثُمَّ تُقْبِلُ يَرْكَبُ بَعْضُهَا بَعْضًا، وَخَزَنَتُهَا يَكْفُّونَهَا، وَهِيَ تَقُولُ: وَعِزَّةِ رَبِّي، لَيُخَلَّيَنَّ بَيْنِي وَبَيْنَ أَزْوَاجِي أَوْ لَأَغْشَيَنَّ النَّاسَ عُنُقًا وَاحِدَةً. فَيَقُولُونَ: وَمَنْ أَزْوَاجُكِ؟ فَتَقُولُ: كُلُّ جَبَّارٍ كَفُورٍ. فَتَلْتَقِطُهُمْ بِلِسَانِهَا مِنْ بَيْنِ ظَهْرَانَيِ النَّاسِ، فَتَقْذِفُهُمْ فِي جَوْفِهَا، ثُمَّ تَسْتَأْخِرُ، ثُمَّ تُقْبِلُ يَرْكَبُ بَعْضُهَا بَعْضًا، وَخَزَنَتُهَا يَكُفُّونَهَا، وَهِيَ تَقُولُ: وَعِزَّةِ رَبِّي، لَيُخَلَّيَنَّ بَيْنِي وَبَيْنَ أَزْوَاجِي أَوْ لَأَغْشَيَنَّ النَّاسَ عُنُقًا وَاحِدَةً. فَيَقُولُونَ: وَمَنْ أَزْوَاجُكِ؟ فَتَقُولُ: كُلُّ جَبَّارٍ فَخُورٍ، فَتَلْتَقِطُهُمْ بِلِسَانِهَا فَتَقْذِفُهُمْ فِي جَوْفِهَا، ثُمَّ تَسْتَأْخِرُ وَيَقْضِي اللَّهُ بَيْنَ الْعِبَادِ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ.
EnglishUnverified translation
Abu Saʿid, may Allah be pleased with him, reports that he heard the Messenger of Allah ﷺ saying that when Allah gathers mankind in one plain on the Day of Resurrection, the Fire will advance with parts riding upon parts, its keepers holding it back, while it says, by the might of my Lord, either leave me with my spouses or I shall envelop mankind all at once. They will say, who are your spouses. It will say, every arrogant tyrant, then it will extend its tongue and snatch them from among the people and hurl them into its belly, then withdraw. Then it will advance again with parts riding upon parts while its keepers hold it back, saying, by the might of my Lord, either leave me with my spouses or I shall envelop mankind all at once. They will say, who are your spouses. It will say, every tyrannical disbeliever, and snatch them with its tongue and hurl them into its belly, then withdraw. Then it will advance a third time saying likewise, and they will ask who its spouses are, and it will say, every tyrannical boaster, snatching them with its tongue and hurling them into its belly, then withdraw, and Allah will judge between the servants. > **"By the might of my Lord, either leave me with my spouses or I shall envelop mankind all at once."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جب اللہ تعالیٰ قیامت کے دن سب لوگوں کو ایک میدان میں اکٹھا کرے گا ، تو جہنم آئے گی ، جس کا ایک حصہ دوسرے پر سوار ہو رہا ہو گا اور اس کے نگران فرشتے اسے روک رہے ہوں گے اور وہ یہ کہہ رہی ہو گی : میرے پروردگار کی عزت کی قسم ہے ، یا تو میرے متعلقہ افراد میرے حوالے کر دیے جائیں ، ورنہ میں سب لوگوں کو ایک ساتھ گرفت میں لے لوں گی ، فرشتے دریافت کریں گے : تمہارے متعلقہ افراد کون ہیں ؟ تو وہ کہے گی : ہر متکبر سرکش ، پھر وہ اپنی زبان نکالے گی اور لوگوں کے درمیان میں سے ان لوگوں کو اچک لے گی اور انہیں اپنے پیٹ میں پھینک دے گی ، پھر وہ واپس آئے گی تو اس کا ایک حصہ دوسرے پر سوار ہو رہا ہو گا اور اس کے نگران فرشتے اسے روک رہے ہوں گے ، وہ کہے گی : میرے پروردگار کی عزت کی قسم ہے ، یا تو میرے متعلقہ افراد کو میرے حوالے کر دو ، یا پھر میں سب ہی لوگوں کو ایک ساتھ اپنی گرفت میں لے لوں گی ، فرشتے دریافت کریں گے : تمہارے متعلقہ افراد کون ہیں ؟ وہ جواب دے گی : ہر ناشکرا سرکش ، پھر وہ ان لوگوں کو دوسرے لوگوں کے درمیان میں سے اچک لے گی اور انہیں اپنے پیٹ میں ڈال دے گی ، پھر وہ واپس آئے گی تو اس کا ایک حصہ دوسرے پر سوار ہو رہا ہو گا ، اُس کے نگران فرشتے اسے روک رہے ہوں گے ، وہ کہے گی : میرے پروردگار کی عزت کی قسم ہے ، یا تو میرے متعلقہ افراد کو میرے حوالے کر دو ورنہ میں سب لوگوں کو ایک ساتھ اپنی لپیٹ میں لے لوں گی ، فرشتے دریافت کریں گے : تمہارے متعلقہ افراد کون ہیں ؟ وہ کہے گی : ہر متکبر ، فخر کرنے والا شخص ، پھر وہ اپنی زبان کے ذریعے انہیں پکڑ لے گی اور انہیں اپنے پیٹ میں ڈال دے گی ، پھر وہ پیچھے ہٹ جائے گی ، اور اللہ تعالیٰ بندوں کے درمیان فیصلہ کرے گا ۔‘‘ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے تاہم ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے ۔