Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 44 · Chapter 1

Book of Resurrection

Hadith 18305–18344

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

18305

Majma al-Zawaid #18305

عَنْ أَبِي الزَّعْرَاءِ قَالَ: ذَكَرُوا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - الدَّجَّالَ فَقَالَ: يَفْتَرِقُ النَّاسُ ثَلَاثَ فِرَقٍ: فِرْقَةٌ تَتْبَعُهُ، وَفِرْقَةٌ تَلْحَقُ بِأَرْضِ آبَائِهَا مَنَابِتِ الشِّيحِ، وَفِرْقَةٌ تَأْخُذُ شَطَّ هَذَا الْفُرَاتِ، فَيُقَاتِلُهُمْ وَيُقَاتِلُونَهُ، حَتَّى يَجْتَمِعَ الْمُؤْمِنُونَ بِغَرْبِيِّ الشَّامِ، فَيَبْعَثُونَ إِلَيْهِ طَلِيعَةً، فِيهِمْ فَارِسٌ عَلَى فَرَسٍ أَشْقَرَ أَوْ أَبْلَقَ، فَيُقْتَلُونَ لَا يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ بِشَيْءٍ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَيَزْعُمُونَ أَنَّ الْمَسِيحَ يَنْزِلُ فَيَقْتُلُهُ. قَالَ: وَلَمْ أَسْمَعْهُ يُحَدِّثُ عَنْ أَهْلِ الْكِتَابِ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا، ثُمَّ يَخْرُجُ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، فَيَمْرُجُونَ فِي الْأَرْضِ فَيُفْسِدُونَ فِيهَا. ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: {وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ} [الأنبياء: 96]، ثُمَّ يَبْعَثُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ دَابَّةً مِثْلَ هَذِهِ النَّغْفَةِ فَتَدْخُلُ فِي أَسْمَاعِهِمْ وَمَنَاخِرِهِمْ ; فَيَمُوتُونَ، فَتَنْتُنُ الْأَرْضُ مِنْهُمْ، فَيَجْأَرُ أَهْلُ الْأَرْضِ إِلَى اللَّهِ، فَيُرْسِلُ اللَّهُ مَاءً فَيُطَهِّرُ الْأَرْضَ مِنْهُمْ، ثُمَّ يَبْعَثُ اللَّهُ رِيحًا فِيهَا زَمْهَرِيرٌ بَارِدَةٌ، فَلَا تَدَعُ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ مُؤْمِنًا إِلَّا كُفِتَ بِتِلْكَ الرِّيحِ. ثُمَّ تَقُومُ السَّاعَةُ عَلَى شِرَارِ النَّاسِ، ثُمَّ يَقُومُ مَلَكٌ بِالصُّورِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ فَيَنْفُخُ فِيهِ، فَلَا يَبْقَى خَلْقٌ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ إِلَّا مَاتَ إِلَّا مَنْ شَاءَ رَبُّكَ، ثُمَّ يَكُونُ بَيْنَ النَّفْخَتَيْنِ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكُونَ، فَلَيْسَ فِي الْأَرْضِ شَيْءٌ مِنْ بَنِي آدَمَ خُلِقَ إِلَّا فِي الْأَرْضِ مِنْهُ شَيْءٌ، ثُمَّ يُرْسِلُ اللَّهُ مَاءً مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ يُمْنِي كَمَنِيِّ الرِّجَالِ، فَتَنْبُتُ جُسْمَانُهُمْ، وَلُحْمَانُهُمْ مِنْ ذَلِكَ الْمَاءِ كَمَا تَنْبُتُ الْأَرْضُ مِنَ الرَّيِّ. ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: "" {وَاللَّهُ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَسُقْنَاهُ إِلَى بَلَدٍ مَيِّتٍ فَأَحْيَيْنَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا كَذَلِكَ النُّشُورُ} [فاطر: 9] ""، ثُمَّ يَقُومُ مَلَكٌ بِالصُّورِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ فَيَنْفُخُ فِيهِ ; فَتَنْطَلِقُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَى جَسَدِهَا فَتَدْخُلُ فِيهِ، فَيَقُومُونَ فَيَحْيَوْنَ حَيَّةَ رَجُلٍ وَاحِدٍ، قِيَامًا لِرَبِّ الْعَالَمِينَ. ثُمَّ يَتَمَثَّلُ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - لِلْخَلْقِ فَيَلْقَاهُمْ، فَلَيْسَ أَحَدٌ مِنَ الْخَلْقِ يَعْبُدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ شَيْئًا إِلَّا هُوَ مُرْتَفِعٌ لَهُ يَتْبَعُهُ، فَيَلْقَى الْيَهُودَ، فَيَقُولُ: مَا تَعْبُدُونَ؟ فَيَقُولُونَ: عُزَيْرًا. فَيَقُولُ: هَلْ يَسُرُّكُمُ الْمَاءُ؟ قَالُوا: نَعَمْ. فَيُرِيهِمْ جَهَنَّمَ بِهَيْئَةِ السَّرَابِ، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: "" {وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِلْكَافِرِينَ عَرْضًا} [الكهف: 100] ""، ثُمَّ يَلْقَى النَّصَارَى فَيَقُولُ: مَا تَعْبُدُونَ؟ قَالُوا؟ الْمَسِيحَ. قَالَ: فَهَلْ يَسُرُّكُمُ الشَّرَابُ؟ قَالُوا: نَعَمْ. فَيُرِيهِمْ جَهَنَّمَ كَالشَّرَابِ، وَكَذَلِكَ لِمَنْ كَانَ يَعْبُدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ شَيْئًا، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: {وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ} [الصافات: 24]. حَتَّى يَمُرَّ الْمُسْلِمُونَ، فَيَلْقَاهُمْ، فَيَقُولُ: مَنْ تَعْبُدُونَ؟ فَيَقُولُونَ: نَعْبُدُ اللَّهَ لَا نُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، فَيَنْتَهِرُهُمْ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ: مَنْ تَعْبُدُونَ؟ فَيَقُولُونَ: سُبْحَانَ اللَّهِ! إِذَا اعْتَرَفَ لَنَا عَرَفْنَاهُ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ، فَلَا يَبْقَى مُؤْمِنٌ إِلَّا خَرَّ سَاجِدًا، وَيَبْقَى الْمُنَافِقُونَ ظُهُورُهُمْ طَبَقًا وَاحِدًا، كَأَنَّمَا فِيهَا السَّفَافِيدُ، فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا، فَيَقُولُ: قَدْ كُنْتُمْ تُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَأَنْتُمْ سَالِمُونَ. ثُمَّ يَأْمُرُ بِالصِّرَاطِ فَيُضْرَبُ عَلَى جَهَنَّمَ، فَيَمُرُّ النَّاسُ بِأَعْمَالِهِمْ زُمَرًا، أَوَائِلُهُمْ كَلَمْحِ الْبَرْقِ، ثُمَّ كَمَرِّ الرِّيحِ، ثُمَّ كَمَرِّ الطَّيْرِ، ثُمَّ كَأَسْرَعِ الْبَهَائِمِ. قَالَ: ثُمَّ كَذَلِكَ حَتَّى يَجِيءَ الرَّجُلُ سَعْيًا، حَتَّى يَجِيءَ الرَّجُلُ مَشْيًا، حَتَّى يَجِيءَ آخِرُهُمْ رَجُلٌ يَتَلَقَّى عَلَى بَطْنِهِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَبْطَأْتَ بِي. فَيَقُولُ: أَبْطَأَ بِكَ عَمَلُكَ. ثُمَّ يَأْذَنُ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - فِي الشَّفَاعَةِ، فَيَكُونُ أَوَّلَ شَافِعٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جِبْرِيلُ، ثُمَّ إِبْرَاهِيمُ، ثُمَّ مُوسَى - أَوْ قَالَ: عِيسَى -. قَالَ سَلَمَةُ: ثُمَّ يَقُومُ نَبِيُّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَافِعًا لَا يُشَفَّعُ أَحَدٌ بَعْدَهُ فِيمَا يُشَفَّعُ فِيهِ، وَهُوَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ الَّذِي وَعَدَهُ اللَّهُ: {عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا} [الإسراء: 79]، وَلَيْسَ مِنْ نَفْسٍ إِلَّا وَتَنْظُرُ إِلَى بَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ، وَبَيْتٍ فِي النَّارِ، فَيُقَالُ: لَوْ عَمِلْتُمْ وَهُوَ يَوْمُ الْحَسْرَةِ، قَالَ: فَيَرَى أَهْلُ النَّارِ الْبَيْتَ الَّذِي فِي الْجَنَّةِ، فَيُقَالُ: لَوْ عَمِلْتُمْ، وَيَرَى أَهْلُ الْجَنَّةِ الْبَيْتَ الَّذِي فِي النَّارِ فَيُقَالُ: لَوْلَا أَنْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ. ثُمَّ يَشْفَعُ الْمَلَائِكَةُ، وَالنَّبِيُّونَ، وَالشُّهَدَاءُ، وَالصَّالِحُونَ، وَالْمُؤْمِنُونَ، فَيُشَفِّعُهُمُ اللَّهُ، ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ، فَيُخْرِجُ مِنَ النَّارِ أَكْثَرَ مِمَّا أُخْرِجَ مِنْ جَمِيعِ الْخَلْقِ بِرَحْمَةِ اللَّهُ، حَتَّى مَا يَتْرُكُ فِيهَا أَحَدًا فِيهِ خَيْرٌ، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: "" {مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ} [المدثر: 42] ""، وَعَقَدَ بِيَدِهِ: "" {قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ - وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ - وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ - وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ - حَتَّى أَتَانَا الْيَقِينُ} [المدثر: 43 - 47] ""، وَعَقَدَ أَرْبَعًا. قَالَ سُفْيَانُ بِيَدِهِ، وَعَقَدَ أَرْبَعًا، وَعَقَدَ أَرْبَعَ أَصَابِعَ، وَوَصَفَهُ أَبُو نُعَيْمٍ. وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: تَرَوْنَ فِي هَؤُلَاءِ أَحَدًا فِيهِ خَيْرٌ؟ فَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ أَنْ لَا يُخْرِجَ مِنْهَا أَحَدًا، غَيَّرَ وُجُوهَهُمْ، وَأَلْوَانَهُمْ، فَيَجِيءُ الرَّجُلُ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فَيَشْفَعُ، فَيُقَالُ لَهُ: مَنْ عَرَفَ أَحَدًا فَلْيُخْرِجْهُ، فَيَجِيءُ بِالرَّجُلِ فَيَنْظُرُ فَلَا يَعْرِفُ أَحَدًا، فَيَقُولُ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ: يَا فُلَانُ أَنَا فُلَانٌ، فَيَقُولُ: مَا أَعْرِفُكَ، فَيَقُولُونَ: "" {رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ - قَالَ اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ} [المؤمنون: 107 - 108] ""، فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ أُطْبِقَتْ عَلَيْهِمْ فَلَا يَخْرُجُ مِنْهُمْ بَشَرٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مَوْقُوفٌ، مُخَالِفٌ لِلْحَدِيثِ الصَّحِيحِ، وَقَوْلُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «أَنَا أَوَّلُ شَافِعٍ».

EnglishUnverified translation

Abū al-Zaʿrāʾ reported that the Dajjāl was mentioned before ʿAbdullāh ibn Masʿūd, may Allāh be pleased with him, who said people will split into three groups: a group that follows him, a group that joins the land of their forefathers where shīḥ grows, and a group that holds the bank of this Euphrates, fighting him while he fights them, until the believers gather in western Syria and send a vanguard including a horseman on a reddish or piebald horse, and they are killed without returning with news. ʿAbdullāh added that people claim the Messiah will descend and kill him, then Yaʾjūj and Maʾjūj will emerge and spread corruption, then Allāh will send a worm-like creature into their ears and nostrils so they die and the earth stinks, then the people will supplicate, Allāh will send water to purify the earth, then a cold freezing wind that takes every believer, then the Hour will fall upon the wicked, then the angel will blow the Trumpet between heaven and earth so all die except whom Allāh wills, then after an interval Allāh will send water from beneath the Throne like the fluid of men by which bodies and flesh grow as earth grows with rain, then the angel will blow again so every soul returns to its body and they stand as one man before the Lord of the worlds. Then Allāh will present Himself to creation, and every people that worshipped other than Allāh will follow what it worshipped: the Jews will say they worshipped ʿUzayr, the Christians will say they worshipped the Messiah, and they will be shown Hell as a mirage and as drink, until the Muslims remain and affirm they worship Allāh alone without partner, then the Shin will be uncovered so every believer falls prostrate while the hypocrites remain with backs as one slab as though fitted with skewers, then the Bridge will be laid over Hell and people will cross by deeds like lightning, wind, birds, and beasts, until the last man crawls on his belly and blames his deeds, then intercession will be permitted beginning with Jibrīl, then Ibrāhīm, then Mūsā or ʿĪsā, peace be upon them, then your Prophet ﷺ will intercede with the Praiseworthy Station, then angels, prophets, martyrs, righteous and believers will intercede, then the Most Merciful of the merciful will bring out of the Fire more than all creation brought out, leaving none with any good therein. > **"People will divide into three groups, the believers will gather in western Syria, every soul will return to its body, and your Prophet ﷺ will intercede with the Praiseworthy Station."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابو زعراء بیان کرتے ہیں : لوگوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے سامنے دجال کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا : لوگ تین گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے ، ایک گروہ دجال کے پیچھے چلا جائے گا ، ایک گروہ اپنے آباؤ اجداد کی سرزمین پر چلا جائے گا جہاں شیح نامی بوٹی اُگتی ہے اور ایک گروہ دریائے فرات کے کنارے آ جائے گا ، دجال ان کے ساتھ جنگ کرے گا اور وہ لوگ دجال کے ساتھ جنگ کریں گے ، یہاں تک کہ اہل ایمان ، شام کے مغربی علاقے میں اکٹھے ہوں گے اور دجال کے بارے میں اطلاع دینے کے لئے کچھ لوگوں کو بھیجیں گے ، اُن میں سے کوئی شہسوار تیز سرخ رنگ کے گھوڑے پر سوار ہو گا یا سیاہ و سفید گھوڑے پر سوار ہو گا ، وہ لوگ لڑائی میں حصہ لیں گے اور ان میں سے کوئی بھی واپس نہیں آئے گا ۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : لوگوں کا یہ کہنا ہے : کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوں گے اور دجال کو قتل کریں گے ۔ راوی کہتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو اہل کتاب کے حوالے سے اس کے علاوہ کوئی اور روایت بیان کرتے ہوئے نہیں سنا ، پھر یا جوج ماجوج نکل آئیں گے ، وہ زمین میں پھیل جائیں گے اور فساد پیدا کریں گے ، پھر حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی : ’’ اور وہ ہر بلندی سے تیزی سے چلتے ہوئے آئیں گے ۔‘‘ پھر اللہ تعالیٰ ’’ نغفہ ‘‘ نامی کیڑے کی طرح کا ایک جانور ان پر مسلط کرے گا ، وہ ان کے کانوں میں اور ان کے نتھنوں میں داخل ہو گا جس کی وجہ سے وہ لوگ مر جائیں گے ان کی وجہ سے زمین بدبودار ہو جائے گی ، لوگ اس صورتحال سے اللہ کی پناہ مانگیں گے ، اللہ تعالیٰ ان پر بارش نازل کرے گا جس کے ذریعے زمین پاک ہو جائے گی ، پھر اللہ تعالیٰ ایک ہوا بھیجے گا جس میں شدید سردی ہو گی روئے زمین پر موجود ہر مومن اس ہوا کے ذریعے انتقال کر جائے گا اور پھر قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہو گی ، پھر فرشتہ آسمان اور زمین کے درمیان صور کے پاس کھڑا ہو گا اور وہ اس میں پھونک مارے گا تو اللہ تعالیٰ کی ساری مخلوق مر جائے گی ، البتہ ان کا معاملہ مختلف ہے جس کے بارے میں تمہارے پروردگار نے یہ چاہا ( کہ وہ نہ مریں ) پھر دو مرتبہ پھونک مارے جانے کے درمیان اتنا وقفہ ہو گا جو اللہ چاہے گا ، زمین میں ہر انسان کے وجود کا کوئی نہ کوئی حصہ موجود ہو گا ، پھر اللہ تعالٰی اس کے نیچے سے پانی نازل کرے گا جو انسان کی منی کی طرح کا ہو گا ، اس پانی کے ذریعے لوگوں کے جسم اور ان کے گوشت پھوٹ پڑیں گے جس طرح پانی کے ذریعے زمین سے نباتات پھوٹ پڑتے ہیں ، پھر حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی : ’’ اللہ کی ذات وہ ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے اور وہ بادلوں کو لے کر چلتی ہیں ، ہم انہیں ایسے شہر کی طرف بھیجتے ہیں ، جہاں کی زمین بنجر ہو اور پھر اس کے ذریعے زمین کو اس کے بنجر ہو جانے کے باوجود زندگی دیدیتے ہیں ، اسی طرح ( لوگوں کو ) دوبارہ زندہ کیا جائے گا ۔‘‘ پھر فرشتہ صور کے ہمراہ آسمان و زمین کے درمیان کھڑا ہو گا ، وہ اس میں پھونک مارے گا تو ہر جان اپنے جسم میں داخل ہو جائے گی ، وہ لوگ اُٹھ کھڑے ہوں گے وہ سب ایک جیسی حالت میں زندہ ہوں گے اور تمام جہانوں کے پروردگار کی بارگاہ میں کھڑے ہوں گے ، پھر اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے سامنے آئے گا ، مخلوق میں سے جو بھی اللہ تعالیٰ کے علاوہ جس کی بھی عبادت کرتا تھا ، اس کا معبود اس کے سامنے آ جائے گا اور وہ اس کے پیچھے چلا جائے گا ، اللہ تعالیٰ یہودیوں کے سامنے آئے گا اور دریافت کرے گا : تم کس کی عبادت کرتے تھے ؟ وہ جواب دیں گے : حضرت عزیر علیہ السلام کی ، اللہ تعالیٰ فرمائے گا : کیا تم پانی کو پسند کرو گے ؟ وہ جواب دیں گے : جی ہاں ! اللہ تعالیٰ انہیں جہنم دکھائے گا جو سراب کی مانند ہو گی ، پھر حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی : ’’ اور اس دن ہم جہنم کافروں کے سامنے لائیں گے ۔‘‘ پھر وہ عیسائیوں کے سامنے آئے گا اور فرمائے گا : تم کس کی عبادت کرتے تھے ؟ وہ جواب دیں گے : حضرت مسیح علیہ السلام کی ، اللہ تعالیٰ فرمائے گا : کیا تم مشروب کو پسند کرو گے ؟ وہ جواب دیں گے : جی ہاں ! تو اللہ تعالیٰ انہیں جہنم دکھائے گا جو مشروب لگ رہی ہو گی ۔ جو لوگ بھی اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر جس کی عبادت کرتے تھے اُن کے ساتھ اسی طرح ہو گا ، پھر حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی : ’’ اور ان کو ٹھہرا دو ! ان سے حساب لیا جائے گا ۔‘‘ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے پاس آئے گا اور ان سے ملاقات کرے گا ، وہ لوگ کہیں گے : ہم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے تھے اور ہم کسی کو اس کا شریک قرار نہیں دیتے تھے ، اللہ تعالیٰ ایک یا شاید ( یہ شک راوی کو ہے ) دو مرتبہ اُن کے ساتھ سختی سے بات کرے گا : تم کس کی عبادت کرتے ہو ؟ وہ جواب دیں گے : سبحان اللہ ! جب وہ ہمارے سامنے آئے گا تو ہم اسے پہچان لیں گے ، اس وقت پنڈلی سے کپڑا ہٹایا جائے گا ، تو ہر مومن سجدے میں چلا جائے گا ، صرف منافقین باقی رہ جائیں گے اُن سب کی کمر ایک جیسی ہو گی ، یوں جیسے ان میں سلاخیں ہیں ، وہ کہیں گے : اے ہمارے پروردگار ! ( تو ان سے کہا جائے گا : ) تمہیں پہلے سجدے کی طرف بلایا جاتا تھا ، اس وقت تم ٹھیک تھے ( لیکن اس وقت تم نے سجدہ نہیں کیا ) ۔ پھر اللہ تعالیٰ پل صراط کے بارے میں حکم دے گا اسے جہنم پر لگا دیا جائے گا ، لوگ اپنے اعمال کے حساب سے مختلف گروہوں کی شکل میں اس پر سے گزریں گے ، ان میں پہلا گروہ یوں گزرے گا جیسے بجلی چمکتی ہے ، پھر یوں گزرے گا جیسے ہوا چلتی ہے ، پھر جیسے پرندہ اڑ کر جاتا ہے ، پھر جیسے تیز رفتار جانور ہوتا ہے ، انہوں نے بیان کیا ، پھر اسی طرح لوگ چلتے رہیں گے ، یہاں تک کہ کوئی شخص دوڑتا ہوا گزرے گا اور کوئی شخص پیدل چلتا ہوا گزرے گا ، یہاں تک کہ ان میں سے جو آخری شخص ہو گا وہ پیٹ کے بل گھسٹتا ہوا گزرے گا اور یہ کہے گا : اے میرے پروردگار ! تو نے مجھے پیچھے کر دیا ، تو پروردگار فرمائے گا : تمہارے عمل نے تمہیں پیچھے کیا ہے ، پھر اللہ تعالیٰ شفاعت کا حکم دے گا تو قیامت کے دن سب سے پہلے شفاعت کرنے والے حضرت جبرائیل علیہ السلام ہوں گے ، پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام ہوں گے ، پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام ہوں گے ۔ راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہوں گے ۔ سلمہ نامی راوی کہتے ہیں : پھر تمہارے نبی ﷺ کھڑے ہوں گے ، جن معاملات کے بارے میں شفاعت کی جا سکتی ہے ان میں ان کے بعد کوئی شفاعت نہیں کرے گا اور یہ وہ ’’ مقام محمود ‘‘ ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے ( یعنی جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے : ) ’’ عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود پر فائز کرے گا ۔‘‘ ہر شخص جنت میں موجود گھر اور جہنم میں موجود گھر کی طرف دیکھے گا ، تو یہ کہا جائے گا : اگر تم عمل کرتے ، تو وہ حسرت کا دن ہو گا وہ کہتے ہیں : جہنمی اس گھر کو دیکھیں گے جو جنت میں ہو گا تو یہ کہا جائے گا : اگر تم عمل کرتے ، اور جنتی اس گھر کو دیکھیں گے جو جہنم میں ہو گا ، تو یہ کہا جائے گا : اگر اللہ تعالیٰ نے تم پر فضل نہ کیا ہوتا ( تو تمہیں جنت نہیں ملنی تھی ) پھر فرشتے ، انبیاء اور شہداء ، نیک لوگ اہل ایمان شفاعت کریں گے اور اللہ تعالیٰ اُن کی شفاعت قبول کرے گا ۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا : میں سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہوں ، تو جہنم میں سے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وجہ سے اس سے زیادہ تعداد میں لوگ نکلیں گے جتنے ساری مخلوق ( یعنی ساری مخلوق کی شفاعت ) کی وجہ سے نکلے تھے ، یہاں تک کہ جہنم میں کوئی ایسا فرد باقی نہیں رہے گا ، جس میں کوئی بھلائی ہو ، پھر حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی : ’’ کون سی چیز تمہیں جہنم میں لے آئی ؟“۔ پھر حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ہاتھ کے ذریعے گرہ لگائی ، وہ لوگ کہیں گے : ’’ ہم نماز نہیں پڑھتے تھے اور ہم غریبوں کو کھانا نہیں کھلاتے تھے اور ہم ( منفی قسم کا ) غور و خوض کرنے والوں کے ساتھ غور و خوض کیا کرتے تھے اور ہم روز جزا کو جھٹلاتے تھے ، یہاں تک کہ یقین ہمارے پاس آ گیا ۔‘‘ سفیان کہتے ہیں : انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے گرہ لگا کر ( یعنی انگلی کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بتایا ) کہ ایسا ہو گا ، انہوں نے چار انگلیوں کے ذریعے گرہ لگائی ، ابونعیم نے ایسا کر کے دکھایا تھا ۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کیا تمہیں ان میں سے کسی ایک میں کوئی بھلائی نظر آتی ہے ؟ جب اللہ تعالیٰ یہ ارادہ کرے گا کہ اب جہنم میں سے کوئی نہ نکلے تو وہ ان کے چہروں اور ان کی رنگتوں کو تبدیل کر دے گا ، پھر اہل ایمان میں سے ایک شخص آئے گا اور وہ شفاعت کرے گا ، تو اُسے یہ کہا جائے گا : اگر تم کسی کو پہچانتے ہو تو اُسے نکال لو ، وہ شخص آئے گا اور جائزہ لے گا اُسے کوئی شخص نظر نہیں آئے گا ، تو ایک جہنمی اس سے کہے گا : اے فلاں ! میں فلاں ہوں ، تو وہ کہے گا : میں تمہیں نہیں پہچانتا ہوں ، پھر وہ لوگ یہ کہیں گے ( یعنی جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے : ’’ اے ہمارے پروردگار ! تو ہمیں اس میں سے نکال دے ، اگر ہم نے دوبارہ ایسے ( جہنم میں جانے والے کام ) کیے تو بیشک ہم ظالم ہوں گے ، وہ ( پروردگار ) فرمائے گا : اس ( جہنم ) میں دھتکارے ہوئے ( بن کر پڑے ) رہو اور میرے ساتھ کلام نہ کرو ۔‘‘ ( حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ) جب وہ لوگ یہ کہیں گے : تو اُن پر جہنم کو بند کر دیا جائے گا اور پھر اُس میں سے کوئی بشر باہر نہیں آ سکے گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ روایت موقوف ہے اور یہ ’’ صحیح ‘‘ حدیث کے مخالف ہے ، نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے :” میں سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوؤں گا ۔‘‘

18306

Majma al-Zawaid #18306

عَنْ أَبِي مُرَيَّةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «النَّافِخَانِ فِي السَّمَاءِ الثَّانِيَةِ، رَأْسُ أَحَدِهِمَا بِالْمَغْرِبِ، وَرِجْلَاهُ بِالْمَشْرِقِ "" أَوْ قَالَ: "" رَأْسُ أَحَدِهِمَا بِالْمَغْرِبِ، وَرِجْلَاهُ بِالْمَشْرِقِ، يَنْتَظِرَانِ مَتَى يُؤْمَرَانِ أَنْ يَنْفُخَا فِي الصُّورِ فَيَنْفُخَانِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ عَلَى الشَّكِّ، فَإِنْ كَانَ عَنْ أَبِي مُرَيَّةَ فَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَإِنْ كَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَهُوَ مُتَّصِلٌ مُسْنَدٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Murayyah, or ʿAbdullāh ibn ʿAmr, may Allāh be pleased with them, reported doubtfully from the Prophet ﷺ that the two blowers are in the second heaven, the head of one in the west and his feet in the east, or the reverse, waiting for when they are commanded to blow the Trumpet, and then they will blow. > **"The two blowers wait in the second heaven for when they are commanded to blow the Trumpet."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابو مریہ نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ پھونک مارنے والے دو فرشتے ، دوسرے آسمان میں ہیں ، ان میں سے ایک کا سر مشرق میں ہے اور پاؤں مغرب میں ہے ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) ان میں سے ایک کا سر مغرب میں ہے اور پاؤں مشرق میں ہے اور وہ دونوں انتظار کر رہے ہیں کہ انہیں کب صور میں پھونک مارنے کا حکم ہو ، تو وہ اُس میں پھونک مار دیں ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے شک کے ساتھ نقل کی ہے ، اگر تو یہ ابومریہ کے حوالے سے منقول ہے تو پھر یہ ’’ مرسل ‘‘ ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور اگر یہ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے تو پھر یہ متصل اور مسند ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

18307

Majma al-Zawaid #18307

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «كَيْفَ أَنْعَمُ وَصَاحِبُ الْقَرْنِ قَدِ الْتَقَمَ الْقَرْنَ، وَحَنَى جَبْهَتَهُ، وَأَصْغَى السَّمْعَ مَتَى يُؤْمَرُ؟ "". قَالَ: فَسَمِعَ بِذَلِكَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَقَّ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" قُولُوا: حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِيهِمْ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Arqam, may Allāh be pleased with him, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said he could not live at ease while the bearer of the Horn had seized it, bent his forehead, and inclined his hearing waiting for the command, so the Companions found it grievous and the Prophet ﷺ told them to say that Allāh suffices them and He is the best Disposer. > **"How can I enjoy while the bearer of the Horn has seized it and listens for the command? Say: Allāh suffices us and He is the best Disposer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ میں کیسے مطمئن رہ سکتا ہوں ؟ جبکہ قرن ( یعنی صور ) سے متعلق فرشتے نے قرن کے ساتھ منہ لگایا ہوا ہے ، اُس نے اپنی پیشانی کو جھکایا ہوا ہے اور سماعت متوجہ رکھی ہوئی ہے کہ اسے کب حکم ہوتا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ کے اصحاب نے یہ بات سنی ، تو یہ بات اُن پر بہت گراں گزری ، نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم لوگ یہ پڑھو : ’’ ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے ۔‘‘ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، اگرچہ ان میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

18308

Majma al-Zawaid #18308

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: «{فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ} [المدثر: 8] ""، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" كَيْفَ أَنْعَمُ وَصَاحِبُ الْقَرْنِ قَدِ الْتَقَمَ الْقَرْنَ، وَحَنَى جَبْهَتَهُ يَنْتَظِرُ مَتَى يُؤْمَرُ فَيَنْفُخُ. "". فَقَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كَيْفَ نَقُولُ؟ قَالَ: "" قُولُوا: حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ، عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْنَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ لَيِّنٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās, may Allāh be pleased with them, commenting on the verse when the Trumpet is sounded, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said he could not live at ease while the bearer of the Horn had seized it and bent his forehead waiting to blow, so the Companions asked what to say and he told them to say that Allāh suffices them, He is the best Disposer, and upon Allāh they rely. > **"How can I enjoy while the bearer of the Horn waits to blow? Say: Allāh suffices us and He is the best Disposer, upon Allāh we rely."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں : ’’ جب صور میں پھونک ماری جائے گی ۔‘‘ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : میں کیسے مطمئن ہو سکتا ہوں ؟ جبکہ قرن ( یعنی صور ) سے متعلق فرشتے نے اپنا منہ قرن کے ساتھ لگایا ہوا ہے ، اپنی پیشانی کو جھکایا ہوا ہے اور وہ اس بات کا منتظر ہے کہ کب اسے حکم ہو اور وہ پھونک مار دے ، نبی اکرم ﷺ کے اصحاب نے عرض کی : ہم کیا پڑھیں ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم یہ پڑھو : ’’ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے اور ہم اللہ تعالیٰ پر ہی توکل کرتے ہیں ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں اُن صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے ، اس کی توثیق کی گئی ہے جو کمزور ہے ۔

18309

Majma al-Zawaid #18309

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَا مِنْ صَبَاحٍ إِلَّا وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ. وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَأَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا. وَمَلَكَانِ مُوَكَّلَانِ بِالصُّورِ، يَنْتَظِرَانِ مَتَى يُؤْمَرَانِ فَيَنْفُخَانِ. وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: يَا بَاغِيَ الْخَيْرِ، هَلُمَّ، وَيَا بَاغِيَ الشَّرِّ، أَقْصِرْ. وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: وَيْلٌ لِلرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ، وَوَيْلٌ لِلنِّسَاءِ مِنَ الرِّجَالِ». قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ الْخُرَاسَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا. وَقَالَ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى: مُسْتَقِيمُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Saʿīd al-Khudrī, may Allāh be pleased with him, reported that the Prophet ﷺ said every morning two angels call glory to the Sovereign, the Holy, two angels pray for the spender and against the withholder, two angels entrusted with the Trumpet wait for the command to blow, two angels call the seeker of good to advance and the seeker of evil to desist, and two angels warn of trial between men and women. > **"Two angels entrusted with the Trumpet wait for when they are commanded to blow."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جب بھی صبح ہوتی ہے تو دو فرشتے پکار کر یہ کہتے ہیں : ہر عیب سے پاک ہے وہ بادشاہ جو قدوس ہے اور دو فرشتے پکار کر یہ کہتے ہیں : اے اللہ ! خرچ کرنے والے کو اس کی جگہ مزید عطا فرما اور خرچ نہ کرنے والے کے ( مال کو ) ضائع کر دے اور دو فرشتے صور پر تعینات ہیں ، وہ دونوں اس بات کے منتظر ہیں کہ کب انہیں حکم ہوتا ہے تو وہ پھونک مار دیں اور دو فرشتے پکار کر یہ کہتے ہیں : اے بھلائی کے طلبگار ! آگے آ جاؤ ، اے برائی کے طلبگار ! باز آ جاؤ ، اور دو فرشتے پکار کر یہ کہتے ہیں : مردوں کے لیے عورتوں کے حوالے سے بربادی ہے اور عورتوں کے لئے مردوں کے حوالے سے بربادی ہے ۔‘‘ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خارجہ بن مصعب خراسانی ہے جو انتہائی ضعیف ہے ، نجی بن یحیی نے کہا ہے : یہ مستقیم الحدیث ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

18310

Majma al-Zawaid #18310

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: «كُنْتُ عِنْدَ عَائِشَةَ، وَعِنْدَهَا كَعْبٌ الْحَبْرُ، فَذَكَرَ إِسْرَافِيلَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: يَا كَعْبُ، أَخْبِرْنِي عَنْ إِسْرَافِيلَ، فَقَالَ كَعْبٌ: عِنْدَكُمُ الْعِلْمُ، قَالَتْ: أَجَلْ. قَالَتْ: فَأَخْبِرْنِي، قَالَ: لَهُ أَرْبَعَةُ أَجْنِحَةٍ: جَنَاحَانِ فِي الْهَوَاءِ، وَجَنَاحٌ قَدْ تَسَرْبَلَ بِهِ، وَجَنَاحٌ عَلَى كَاهِلِهِ، وَالْقَلَمُ عَلَى أُذُنِهِ، فَإِذَا نَزَلَ الْوَحْيُ كَتَبَ الْقَلَمُ، ثُمَّ دَرَسَتِ الْمَلَائِكَةُ، وَمَلَكُ الصُّورِ جَاثٍ عَلَى إِحْدَى رُكْبَتَيْهِ، وَقَدْ نَصَبَ الْأُخْرَى، فَالْتَقَمَ الصُّورَ مَحْنِيٌّ ظَهْرُهُ، وَقَدْ أُمِرَ إِذَا رَأَى إِسْرَافِيلَ قَدْ ضَمَّ جَنَاحَهُ أَنْ يَنْفُخَ فِي الصُّورِ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ: هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn al-Ḥārith reported that he was with ʿĀʾishah, may Allāh be pleased with her, when Kaʿb al-Ḥabr mentioned Isrāfīl, so she asked Kaʿb to describe him, and he said he has four wings, two in the air, one wrapped about him, one upon his shoulder, with the Pen upon his ear that writes when revelation descends while the angels study, and the angel of the Trumpet kneels on one knee with the other raised, holding the Trumpet with bent back, commanded to blow when he sees Isrāfīl draw his wing together. ʿĀʾishah, may Allāh be pleased with her, confirmed she heard the Messenger of Allāh ﷺ say the same. > **"The angel of the Trumpet holds it with bent back, commanded to blow when Isrāfīl draws his wing."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن حارث بیان کرتے ہیں : میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھا اُن کے پاس کعب احبار موجود تھے ، انہوں نے حضرت اسرافیل علیہ السلام کا ذکر کیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : اے کعب ! تم مجھے حضرت اسرافیل علیہ السلام کے بارے میں بتاؤ ! کعب نے جواب دیا : آپ لوگوں کے پاس علم ہے ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : جی ہاں ! سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : لیکن تم مجھے بتاؤ ! تو کعب احبار نے بتایا : اُن کے چار پر ہیں ، دو پر ہوا میں ہیں ، ایک پر ان کی زینت ہے ، ایک پر ان کی کاہل نامی ( رگ کی ) جگہ پر ہے ، قلم ان کے کان پر ہے ، جب وحی نازل ہوتی ہے تو قلم لکھتا ہے اور فرشتے درس لیتے ہیں اور صور پر متعین فرشتہ وہ ایک گھٹنے کے بل جھکا ہوا ہے اور دوسرا گھٹنا اُس نے کھڑا کیا ہوا ہے ، اس نے صور کو منہ کے ساتھ لگایا ہوا ہے ، اُس نے اپنی پشت کو جھکایا ہوا ہے ، اُسے یہ حکم دیا گیا ہے کہ جب وہ حضرت اسرافیل علیہ السلام کو دیکھے کہ انہوں نے اپنے پر ملا لیے ہیں ، تو وہ صور میں پھونک مار دے ۔ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : میں نے نبی اکرم ﷺ کو اسی طرح ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

18311

Majma al-Zawaid #18311

عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ قَبْلَ السَّاعَةِ سَحَابَةٌ سَوْدَاءُ مِنْ قِبَلِ الْمَغْرِبِ مِثْلُ التُّرْسِ، فَلَا تَزَالُ تَرْتَفِعُ فِي السَّمَاءِ، وَتَنْتَشِرُ حَتَّى تَمْلَأَ السَّمَاءَ، ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، {أَتَى أَمْرُ اللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ} [النحل: 1] "". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ الرَّجُلَيْنِ يَنْشُرَانِ الثَّوْبَ فَلَا يَطْوِيَانِهِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لِيَمْدُرُ حَوْضَهُ فَلَا يَسْقِي مِنْهُ شَيْئًا أَبَدًا، وَالرَّجُلُ يَحْلُبُ نَاقَتَهُ فَلَا يَشْرَبُهُ أَبَدًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

ʿUqbah ibn ʿĀmir, may Allāh be pleased with him, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said a black cloud like a shield will rise from the west before the Hour, spread until it fills the sky, then a caller will proclaim that the command of Allāh has come so do not seek to hasten it. The Prophet ﷺ swore by Him in Whose Hand is his soul that two men spreading a garment will not fold it, a man plastering his basin will never drink from it, and a man milking his she-camel will never drink it. > **"The command of Allāh has come, so do not seek to hasten it; two men spreading a garment will not fold it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ قیامت سے پہلے تم لوگوں پر ایک سیاہ رنگ کا بادل آئے گا جو مغرب کی طرف سے آئے گا اور ڈھال کی طرح کا ہو گا ، وہ مسلسل آسمان میں بلند ہوتا رہے گا اور پھیلتا رہے گا یہاں تک کہ آسمان کو بھر دے گا پھر ایک منادی یہ اعلان کرے گا : اے لوگو ! تو لوگ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر پوچھیں گے : کیا تم نے سنا ہے ؟ تو ان میں سے کچھ لوگ جواب دیں گے : جی ہاں ! وہ دوسری مرتبہ پکار کر کہے گا : اے لوگو ! اللہ کا حکم آ گیا ہے ، تو تم اس کے حوالے سے جلدبازی نہ کرو ۔‘‘ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ اُس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، دو آدمیوں نے اپنا کپڑا پھیلایا ہوا ہو گا اور وہ دونوں اسے سمیٹ نہیں سکیں گے ، ایک شخص اپنے حوض کو بنا رہا ہو گا اور وہ اس میں سے پانی حاصل نہیں کر پائے گا ، ایک شخص اپنی اونٹنی کا دودھ دوہ رہا ہو گا ، لیکن وہ اس کو پی نہیں سکے گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف محمد بن عبداللہ کا معاملہ مختلف ہے جو حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

18312

Majma al-Zawaid #18312

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لَتَقُومُ السَّاعَةُ، وَالرَّجُلَانِ ثَوْبُهُمَا بَيْنَهُمَا لَا يَطْوِيَانِهِ، وَلَا يَتَبَايَعَانِهِ، وَلَتَقُومُ السَّاعَةُ وَالرَّجُلُ قَدْ رَفَعَ لُقْمَتَهُ إِلَى فِيهِ لَا يَطْعَمُهَا، وَلَتَقُومُ السَّاعَةُ وَالرَّجُلُ يَلِطُ حَوْضَهُ فَلَا يَسْقِي مِنْهُ "". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: "" وَالرَّجُلُ قَدْ رَفَعَ لُقْمَتَهُ لَا يَطْعَمُهَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah, may Allāh be pleased with him, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said the Hour will surely come while two men have a garment between them that they neither fold nor trade, while a man has raised his morsel to his mouth without tasting it, and while a man plasters his basin without drinking from it. > **"The Hour will come while two men have a garment between them that they neither fold nor trade."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ قیامت قائم ہو جائے گی اور دو آدمیوں کے درمیان کپڑا موجود ہو گا جسے وہ سمیٹ نہیں سکیں گے اور اس کا سودا نہیں کر پائیں گے ، قیامت قائم ہو جائے گی اور ایک شخص نے اپنا دودھ دوہ لیا ہو گا لیکن وہ اسے پی نہیں سکے گا ، قیامت قائم ہو جائے گی اور کسی شخص نے اپنا لقمہ منہ کی طرف اُٹھایا ہو گا لیکن وہ اسے کھا نہیں سکے گا ، قیامت قائم ہو جائے گی اور کوئی شخص اپنے حوض پر گارہ لگا رہا ہو گا ، لیکن وہ اس ( حوض ) میں سے پانی حاصل نہیں کر پائے گا ۔‘‘ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں :’’ کسی شخص نے اپنا لقمہ اُٹھایا ہو گا ، لیکن وہ اسے کھا نہیں سکے گا ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

18313

Majma al-Zawaid #18313

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لَتُقَمَّصْنَ بِكُمْ قُمَاصَ الْبِكْرِ "". يَعْنِي الْأَرْضَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah, may Allāh be pleased with him, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said the earth, meaning thereby the land, will surely jolt you with the kicking of a young camel. > **"The earth will surely jolt you with the kicking of a young camel."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ وہ تمہیں پاؤں مار کا ضرور پھینکے گی جس طرح جوان اونٹ پاؤں مارتا ہے ۔‘‘ راوی کہتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کی مراد یہ تھی کہ زمین ایسا کرے گی ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

18314

Majma al-Zawaid #18314

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: «يَأْكُلُ التُّرَابُ كُلَّ الْإِنْسَانِ إِلَّا عَجَبَ ذَنَبِهِ "". قِيلَ: وَمَا مَثَلُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "" مَثَلُ حَبَّةِ خَرْدَلٍ مِنْهُ تَنْبُتُونَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Saʿīd al-Khudrī, may Allāh be pleased with him, reported from the Messenger of Allāh ﷺ that dust eats all of man except the tailbone. When asked of its likeness, he said it is like a mustard seed, from which you will grow. > **"Dust eats all of man except the tailbone, like a mustard seed from which you will grow."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ ، نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ مٹی پورے انسان کو کھا جاتی ہے ، سوائے پشت میں موجود ایک مخصوص حصے کے ، عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! اس کی مثال کیا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : وہ رائی کے دانے کی مانند ہے ، اُسی سے تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

18315

Majma al-Zawaid #18315

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَا هَلَكَ قَوْمُ لُوطٍ إِلَّا فِي الْأَذَانِ، وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا فِي الْأَذَانِ». قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: مَعْنَاهُ عِنْدِي - وَاللَّهُ أَعْلَمُ -: فِي وَقْتِ أَذَانِ الْفَجْرِ، وَهُوَ وَقْتُ الِاسْتِغْفَارِ وَالدُّعَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ آدَمَ بْنِ عَلِيٍّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar, may Allāh be pleased with them, reported from the Prophet ﷺ that the people of Lūt were destroyed only at the time of adhān, and the Hour will come only at the time of adhān, understood to mean the dawn adhān, the time of seeking forgiveness and supplication. > **"The people of Lūt were destroyed at the adhān, and the Hour will come at the adhān."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ حضرت لوط علیہ السلام کی قوم اذان کے وقت ہلاکت کا شکار ہوئی تھی اور قیامت بھی اذان کے وقت قائم ہو گی ۔‘‘ امام طبرانی کہتے ہیں : میرے نزدیک اس کا مطلب یہ ہے ویسے اللہ بہتر جانتا ہے کہ فجر کی اذان کے وقت ایسا ہو گا اور یہ استغفار اور دعا کا وقت ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف آدم بن علی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

18316

Majma al-Zawaid #18316

عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «إِنَّمَا يُبْعَثُ الْمُسْلِمُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى النِّيَّاتِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿUmar ibn al-Khaṭṭāb, may Allāh be pleased with him, reported that he heard the Messenger of Allāh ﷺ say that the Muslims will be raised on the Day of Resurrection upon their intentions. > **"The Muslims will be raised on the Day of Resurrection upon their intentions."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ آپس میں جنگ کرنے والے افراد کو قیامت کے دن اُن کی نیتوں کے مطابق زندہ کیا جائے گا ۔‘‘ یہ روایت ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

18317

Majma al-Zawaid #18317

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «كُلُّ نَفْسٍ تُحْشَرُ عَلَى هَوَاهَا، فَمَنْ هَوَى الْكُفْرَ فَهُوَ مَعَ الْكَفَرَةِ، وَلَا يَنْفَعُهُ عَمَلُهُ شَيْئًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.

EnglishUnverified translation

Jābir, may Allāh be pleased with him, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said every soul will be gathered upon its desire, so whoever desired disbelief will be with the disbelievers and his deeds will not benefit him at all. > **"Every soul will be gathered upon its desire, and whoever desired disbelief will be with the disbelievers."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ہر شخص کو اس کی خواہش کے مطابق زندہ کیا جائے گا ، جس شخص کی خواہش کفر ہو گی ، اسے کافروں کے ساتھ رکھا جائے گا اور اس کا عمل اسے کوئی فائدہ نہیں دے گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔

18318

Majma al-Zawaid #18318

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِنَّكُمْ تُحْشَرُونَ حُفَاةً، عُرَاةً، غُرْلًا». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُمَرَ بْنِ شَبَّةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd, may Allāh be pleased with him, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said you will be gathered barefoot, naked, and uncircumcised. > **"You will be gathered barefoot, naked, and uncircumcised."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تمہیں برہنہ پاؤں ، برہنہ جسم ختنے کے بغیر حالت میں حشر کے دن اٹھایا جائے گا ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف عمر بن شبہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

18319

Majma al-Zawaid #18319

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُشَاةً، حُفَاةً، غُرْلًا "". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَنْظُرُ الرِّجَالُ إِلَى النِّسَاءِ؟ فَقَالَ: "" لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَفِيهِمَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Saʿd, may Allāh be pleased with him, reported from the Prophet ﷺ that people will be gathered on the Day of Resurrection walking, barefoot, and uncircumcised. When asked whether men would look at women, he said every person on that Day will have a concern to occupy him. > **"People will be gathered walking, barefoot, uncircumcised, and every person will have a concern to occupy him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ قیامت کے دن لوگوں کو پیدل ، برہنہ پاؤں ، ختنے کے بغیر حالت میں اُٹھایا جائے گا ، عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! کیا مرد ، عورتوں کی طرف دیکھیں گے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اس وقت ہر شخص کا یہ عالم ہو گا کہ اُس کی توجہ کسی اور کی طرف نہیں ہو گی ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس سے زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، ان دونوں میں ایک راوی ابراہیم بن حماد بن ابوحازم ہے جسے امام دارقطنی نے ضعیف قرار دیا ہے ، کبیر کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

18320

Majma al-Zawaid #18320

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً "". فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَكَيْفَ يَرَى بَعْضُنَا إِلَى بَعْضٍ؟ فَقَالَ: "" شُغِلَ النَّاسُ "". قُلْتُ: مَا شَغَلَهُمْ؟ قَالَ: "" نَشْرُ الصَّحَائِفِ فِيهَا مَثَاقِيلُ الذَّرِّ، وَمَثَاقِيلُ الْخَرْدَلِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Umm Salamah, may Allāh be pleased with her, reported that she heard the Messenger of Allāh ﷺ say people will be gathered barefoot and naked, so she asked how some could look at others, and he said people will be preoccupied. When asked by what, he said by the unrolling of scrolls containing even an ant's weight and a mustard seed's weight. > **"People will be gathered barefoot and naked, preoccupied by the unrolled scrolls."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ قیامت کے دن لوگوں کو برہنہ پاؤں ، برہنہ جسم حالت میں اٹھایا جائے گا ، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ تو بڑی عجیب بات ہے ، لوگ ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہوں گے ، نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : لوگوں کی ( دوسروں کی طرف ) توجہ ہی نہیں ہو گی ، میں نے دریافت کیا : اُن کی توجہ کس طرف ہو گی ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ان صحیفوں کی طرف جو کھلے ہوئے ہوں گے اور اُن میں چیونٹی کے وزن جتنی چیز اور رائی کے دانے کے وزن جتنی چیز ( یعنی نیکی یا برائی ) موجود ہو گی ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف محمد بن ابوموسیٰ بن عیاش کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

18321

Majma al-Zawaid #18321

وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً "". فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَكَيْفَ يَرَى بَعْضُنَا بَعْضًا؟ فَقَالَ: "" إِنَّ الْأَبْصَارَ شَاخِصَةٌ "". فَرَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَسْتُرَ عَوْرَتِي، قَالَ: "" اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَتَهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Al-Ḥasan ibn ʿAlī, may Allāh be pleased with them, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said people will be gathered barefoot and naked, so a woman asked how some could look at others, and he said eyes will be fixed aloft, raising his own gaze to the sky. She asked him to pray that Allāh cover her nakedness, so he prayed for her covering. > **"Eyes will be fixed aloft; O Allāh, cover her nakedness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ قیامت کے دن لوگوں کو برہنہ پاؤں ، برہنہ جسم حالت میں اُٹھایا جائے گا ، ایک خاتون نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم کیسے ایک دوسرے کی طرف دیکھیں گے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ( لوگوں کی ) نگاہیں اوپر کی طرف اُٹھی ہوئی ہوں گی ، نبی اکرم ﷺ نے اس دوران آسمان کی طرف نگاہ اُٹھا لی ، اُس خاتون نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ اللہ تعالٰی سے دعا کیجئے کہ وہ میری پردہ پوشی کرے ، تو نبی اکرم ﷺ نے کہا : اے اللہ ! تو اس کی پردہ پوشی کرنا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن مرزبان ہے اور وہ ضعیف ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

18322

Majma al-Zawaid #18322

وَعَنْ سَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «يُبْعَثُ النَّاسُ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا، قَدْ أَلْجَمَهُمُ الْعَرَقُ، وَبَلَغَ شُحُومَ الْآذَانِ "". فَقُلْتُ: يُبْصِرُ بَعْضُنَا بَعْضًا؟! فَقَالَ: "" شُغِلَ النَّاسُ، لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّاسٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Sawdah bint Zamʿah, may Allāh be pleased with her, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said people will be raised barefoot, naked, and uncircumcised, with sweat bridling them and reaching the earlobes. When she asked whether some would see others, he said people will be preoccupied, every person having a concern to occupy him. > **"People will be raised barefoot, naked, uncircumcised, bridled by sweat, and every person will have a concern to occupy him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیده سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ( قیامت کے دن ) لوگوں کو برہنہ پاؤں ، برہنہ جسم ختنہ کے بغیر حالت میں اُٹھایا جائے گا اور ان کو پسینے کی لگام ڈالی گئی ہو گی جو ان کے کانوں کی لو تک پہنچ رہا ہو گا ۔‘‘ میں نے کہا : ہم میں سے کوئی ایک دوسرے کی طرف دیکھے گا ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : لوگوں کی ( ایک دوسرے کی طرف ) توجہ ہی نہیں ہو گی ، ہر شخص کی یہ حالت ہو گی کہ وہ دوسرے کی طرف متوجہ نہیں ہو گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف محمد بن ابوعیاش کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

18323

Majma al-Zawaid #18323

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى الدَّوَابِّ لِيُوَافُوا الْمَحْشَرَ، وَيُبْعَثُ صَالِحٌ عَلَى نَاقَتِهِ، وَيُبْعَثُ أَبْنَائِي الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ عَلَى نَاقَتِي الْعَضْبَاءِ، وَأُبْعَثُ عَلَى الْبُرَاقِ خَطْوُهَا عِنْدَ أَقْصَى طَرْفِهَا، وَيُبْعَثُ بِلَالٌ عَلَى نَاقَةٍ مِنْ نُوقِ الْجَنَّةِ فَيُنَادِي بِالْأَذَانِ مَحْضًا، وَبِالشَّهَادَةِ حَقًّا، حَتَّى إِذَا قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ شَهِدَ لَهُ الْمُؤْمِنُونَ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخَرِينَ، فَقُبِلَتْ مِمَّنْ قُبِلَتْ، وَرُدَّتْ عَلَى مَنْ رُدَّتْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ وَلَفْظُهُ: «يُحْشَرُ الْأَنْبِيَاءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى الدَّوَابِّ لِيُوَافُوا مَنْ يَؤُمُّهُمْ لِلْمَحْشَرِ، وَيُبْعَثُ صَالِحٌ عَلَى نَاقَتِهِ، وَأُبْعَثُ عَلَى الْبُرَاقِ، وَيُبْعَثُ أَبْنَائِي الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ عَلَى نَاقَتَيْنِ مِنْ نُوقِ الْجَنَّةِ». وَفِيهَا أَبُو صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَعُثْمَانُ بْنُ يَحْيَى بْنِ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ كَذَلِكَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah, may Allāh be pleased with him, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said people will be gathered on mounts to reach the gathering, Ṣāliḥ upon his she-camel, his two sons al-Ḥasan and al-Ḥusayn upon his she-camel al-ʿAḍbāʾ, himself upon al-Burāq whose stride reaches its farthest sight, and Bilāl upon a she-camel of Paradise calling the adhān purely and the testimony truly, until when he says that Muḥammad is the Messenger of Allāh the believers of former and latter peoples testify, accepted from some and rejected from others. > **"People will be gathered upon mounts to reach the gathering, and I shall be upon al-Burāq."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ قیامت کے دن لوگوں کا حشر جانوروں پر ہو گا ، تاکہ وہ اپنی قبروں سے نکل کر میدان محشر تک جا سکیں ، حضرت صالح علیہ السلام اپنی اونٹنی پر جائیں گے ، میرے دونوں بیٹے حسن اور حسین ، میری اونٹنی عضباء پر جائیں گے ، میں براق پر جاؤں گا ، جس کا ایک قدم حد نگاہ تک ہوتا ہے ، بلال جنت کی ایک اونٹنی پر جائے گا ، وہ محض اذان دے گا ، جو درحقیقت گواہی ہو گی ، یہاں تک کہ جب وہ یہ کہے گا : میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں ، تو پہلے والے اور بعد والے تمام مؤمنین اس بات کی گواہی دیں گے ، تو کسی کی گواہی قبول ہو جائے گی اور کسی کی مسترد ہو جائے گی ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں : ’’ قیامت کے دن انبیائے کرام کو مختلف جانوروں پر بٹھایا جائے گا ، تاکہ وہ میدان محشر تک جا سکیں ، حضرت صالح علیہ السلام کو ان کی اونٹنی پر سوار کیا جائے گا ، مجھے براق پر سوار کیا جائے گا ، میرے دونوں بیٹوں حسن اور حسین کو جنت کی دو اونٹنیوں پر سوار کیا جائے گا ۔‘‘ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوصالح ہے ، جو لیث کا کاتب ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اور ایک راوی عثمان بن یحیی بن صالح ہے جو اسی طرح ہے ، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

18324

Majma al-Zawaid #18324

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لَيْسَ عَلَى أَهْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْشَةٌ فِي الْمَوْتِ، وَلَا فِي الْقُبُورِ، وَلَا فِي النُّشُورِ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِمْ عِنْدَ الصَّيْحَةِ يَنْفُضُونَ رُءُوسَهُمْ مِنَ التُّرَابِ، يَقُولُونَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar, may Allāh be pleased with them, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said there is no loneliness for the people of Lā ilāha illā Allāh in death, nor in graves, nor in resurrection, as though he sees them at the Blast shaking dust from their heads and saying praise belongs to Allāh who removed grief from them. > **"There is no loneliness for the people of Lā ilāha illā Allāh in death, graves, or resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ لا الہ الا اللہ ، والوں پر موت میں یا قبروں میں یا دوبارہ زندہ کیے جانے کے وقت کوئی وحشت نہیں ہو گی ، میں گویا اس وقت بھی ان کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ جب ( صور پھونکے جانے کی ) چیخ ہو گی ، تو وہ اپنے سروں سے مٹی جھاڑ رہے ہوں گے اور یہ کہیں گے : ( جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے : ) ’’ ہر طرح کی حمد ، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے ہم سے غم کو دور کر دیا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

18325

Majma al-Zawaid #18325

وَعَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ الْكَلَاعِيِّ قَالَ: «قُلْنَا لِلْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ الْكِنْدِيِّ: يَا أَبَا كَرِيمَةَ، إِنَّ النَّاسَ يَزْعُمُونَ أَنَّكَ لَمْ تَرَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ: بَلَى. وَاللَّهِ، لَقَدْ رَأَيْتُهُ، وَلَقَدْ أَخَذَ بِشَحْمَةِ أُذُنِي هَذِهِ، وَأَنَا أَمْشِي مَعَ عَمٍّ لِي، ثُمَّ قَالَ لِعَمِّي: "" أَتُرَى أَنَّهُ يَذْكُرُهُ؟ "". قُلْنَا: يَا أَبَا كَرِيمَةَ، حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: "" يُحْشَرُ مَا بَيْنَ السِّقْطِ إِلَى الشَّيْخِ الْفَانِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي خَلْقِ آدَمَ، وَقَلْبِ أَيُّوبَ، وَحُسْنِ يُوسُفَ، مُرْدًا مُكَحَّلِينَ "". فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَكَيْفَ بِالْكَافِرِ؟ قَالَ: "" يُغَلَّظُ لِلنَّارِ حَتَّى يَكُونَ غِلَظُ جِلْدِهِ أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا، وَقَرِيضَةُ النَّابِ مِنْ أَسْنَانِهِ مِثْلُ أُحُدٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَأَحَدُهُمَا حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Sulaym ibn ʿĀmir al-Kalāʿī reported that they asked al-Miqdām ibn Maʿdīkarib al-Kindī, may Allāh be pleased with him, whether he had seen the Messenger of Allāh ﷺ, and he swore he had, that the Prophet ﷺ once took his earlobe while he walked with his uncle, then asked them to narrate what they heard. He said he heard the Prophet ﷺ say that all from the miscarried fetus to the aged elder will be gathered in the form of Ādam, with the heart of Ayyūb and the beauty of Yūsuf, peace be upon them, beardless and with kohl-lined eyes. When asked about the disbeliever, he said he will be enlarged for the Fire until his skin is forty cubits thick and his molar like Uḥud. > **"People will be gathered in the form of Ādam, with the heart of Ayyūb and the beauty of Yūsuf, while the disbeliever is enlarged for the Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سلیم بن عامر کلاعی بیان کرتے ہیں : ہم نے حضرت مقدام بن معدی کرب کندی رضی اللہ عنہ سے کہا : اے ابوکریمہ ! لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ آپ نے نبی اکرم ﷺ کی زیارت نہیں کی ہے ، انہوں نے فرمایا : جی ہاں ! اللہ کی قسم ! میں نے نبی اکرم ﷺ کی زیارت کی ہے ، نبی اکرم ﷺ نے میرے اس کان کی لو کو پکڑ لیا تھا ، میں اپنے چچا کے ساتھ چلتا ہوا آ گیا تھا ، پھر نبی اکرم ﷺ ہم نے میرے چچا سے فرمایا تھا : کیا تم سمجھتے ہو کہ وہ اس کا ذکر کرے گا ۔ راوی کہتے ہیں : ہم نے کہا : اے ابوکریمہ ! آپ ہمیں وہ بات بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم ﷺ کی زبانی سنی ہو ، تو انہوں نے فرمایا : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ قیامت کے دن ( دنیا میں ) نامکمل پیدا ہونے والے بچے سے لے کر بوڑھے ترین شخص تک سب کو یوں اٹھایا جائے گا کہ اُن کی جسمانی کیفیت حضرت آدم علیہ السلام کی طرح ہو گی ، اُن کا دل حضرت ایوب علیہ السلام کی طرح ہو گا اور ان کی خوبصورتی حضرت یوسف علیہ السلام کی مانند ہو گی ، وہ داڑھی مونچھ کے بغیر ہوں گے اور ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی ، ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کافر کا کیا عالم ہو گا ؟ نبی اکرم ﷺ ہم نے ارشاد فرمایا : اسے جہنم کے لیے بڑا کر دیا جائے گا ، یہاں تک کہ اُس کی جلد کی موٹائی چالیس ذراع ہو گی اور اس کے دانتوں میں سے اطراف کا ، ایک دانت احد پہاڑ جتنا ہو گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، ان دونوں میں سے ایک سند حسن ہے ۔

18326

Majma al-Zawaid #18326

وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «يُحْشَرُ النَّاسُ مَا بَيْنَ السِّقْطِ إِلَى الشَّيْخِ الْفَانِي أَبْنَاءَ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ، فِي خَلْقِ آدَمَ، وَحُسْنِ يُوسُفَ، وَقَلْبِ أَيُّوبَ، مُكَحَّلِينَ ذَوِي أَفَانِينَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ: أَبُو فَرْوَةَ الرُّهَاوِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ لَيِّنٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Miqdām ibn al-Aswad, may Allāh be pleased with him, reported that he heard the Messenger of Allāh ﷺ say people from the miscarried fetus to the aged elder will be gathered at thirty-three years of age, in the form of Ādam, with the beauty of Yūsuf and the heart of Ayyūb, peace be upon them, with kohl-lined eyes and full hair. > **"People will be gathered at thirty-three years, in the form of Ādam, with the beauty of Yūsuf and the heart of Ayyūb."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مقدام بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ قیامت کے دن ( یعنی دنیا میں ) نامکمل پیدا ہونے والے بچے سے لے کر بوڑھے ترین شخص تک سب کو ایسی صورت میں پیدا کیا جائے گا کہ اُن کی عمر 33 برس ہو گی ، اُن کی جسمانی ساخت حضرت آدم علیہ السلام جیسی ہو گی ، اُن کی خوبصورتی حضرت یوسف علیہ السلام جیسی ہو گی ان کے دل حضرت ایوب علیہ السلام جیسے ہوں گے ، اُن کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور بال بھرپور ہوں گے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سنان ابوفروہ رہاوی ہے اور وہ ضعیف ہے ، اس کی کمزور توثیق کی گئی ہے ۔

18327

Majma al-Zawaid #18327

وَعَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «يَبْعَثُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ نَاسًا فِي صُوَرِ الذَّرِّ، يَطَؤُهُمُ النَّاسُ بِأَقْدَامِهِمْ، فَيُقَالُ: مَا هَؤُلَاءِ فِي صُوَرِ الذَّرِّ؟ فَيُقَالُ: هَؤُلَاءِ الْمُتَكَبِّرُونَ فِي الدُّنْيَا». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Jābir, may Allāh be pleased with him, reported from the Prophet ﷺ that Allāh will raise some people on the Day of Resurrection in the form of ants whom people trample with their feet, and it will be said these are the arrogant of the world. > **"Allāh will raise some in the form of ants; these are the arrogant of the world."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو چیونٹیوں کی شکل میں اٹھائے گا ، جنہیں لوگ اپنے پاؤں کے ذریعے روند رہے ہوں گے ، تو یہ دریافت کیا جائے گا : ان لوگوں کا کیا معاملہ ہے ؟ جو چیونٹیوں کی شکل میں ہیں ، تو یہ کہا جائے گا : یہ وہ لوگ تھے جو دنیا میں تکبر کیا کرتے تھے ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کا حکم بن عبداللہ عمری ہے اور وہ متروک ہے ۔

18328

Majma al-Zawaid #18328

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «يُحْشَرُ الْمُتَكَبِّرُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي صُوَرِ الذَّرِّ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah, may Allāh be pleased with him, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said the arrogant will be gathered on the Day of Resurrection in the form of ants. > **"The arrogant will be gathered in the form of ants."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تکبر کرنے والوں کو قیامت کے دن چیونٹیوں کی شکل میں اٹھایا جائے گا ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

18329

Majma al-Zawaid #18329

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لَوْ يَعْلَمُ الْمَرْءُ مَا يَأْتِيهِ بَعْدَ الْمَوْتِ مَا أَكَلَ أَكْلَةً، وَلَا شَرِبَ شَرْبَةً إِلَّا وَهُوَ يَبْكِي، وَيَضْرِبُ عَلَى صَدْرِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَرَاسَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah, may Allāh be pleased with him, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said if a man knew what comes to him after death, he would not eat a bite nor drink a draught except weeping and striking his chest. > **"If a man knew what comes after death, he would not eat nor drink except weeping."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اگر آدمی کو یہ پتہ چل جائے کہ موت کے بعد اس کو کیا صورتحال پیش آئے گی ؟ تو وہ کوئی چیز نہ کھائے کوئی چیز نہ پیے ، صرف روتا رہے اور اپنا سینہ پیٹتا رہے ۔‘‘ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ہراسہ ہے اور وہ متروک ہے ۔

18330

Majma al-Zawaid #18330

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَا الْمَوْتُ فِيمَا بَعْدَهُ إِلَّا كَنَطْحَةِ عَنْزٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah, may Allāh be pleased with him, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said death compared to what follows it is but like the butting of a goat. > **"Death compared to what follows it is but like the butting of a goat."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اپنے سے بعد والی صورتحال کے مقابلے میں موت ( کی شدت ) صرف یوں ہے جیسے کسی بکری کے بچے نے ٹکر ماری ہو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

18331

Majma al-Zawaid #18331

وَعَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَطَّارِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا رَفَعَهُ - قَالَ: «لَمْ يَلْقَ ابْنُ آدَمَ شَيْئًا مُنْذُ خَلَقَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَشَدَّ عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ، ثُمَّ الْمَوْتُ أَهْوَنُ مِمَّا بَعْدَهُ، وَإِنَّهُمْ لَيَلْقَوْنَ مِنْ هَوْلِ ذَلِكَ الْيَوْمِ شِدَّةً حَتَّى يُلْجِمَهُمُ الْعَرَقُ، حَتَّى إِنَّ السُّفُنَ لَوْ أُجْرِيَتْ فِيهِ لَجَرَتْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَلَمْ يَشُكَّ فِي رَفْعِهِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbd al-ʿAzīz al-ʿAṭṭār reported from Anas ibn Mālik, may Allāh be pleased with him, as a raised report, that man has met nothing since Allāh created him harder than death, yet death is easier than what follows it, and they will meet such terror on that Day that sweat will bridle them until ships could sail in it. > **"Man has met nothing harder than death, yet death is easier than what follows it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالعزیز عطار ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کرتے ہیں اور میرا خیال ہے انہوں نے اس کو مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے ( نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ) ’’ ابن آدم کو جب اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ، اُس وقت سے لے کر اُس نے کسی ایسی چیز کا سامنا نہیں کیا جو اس کے لئے موت سے زیادہ سخت ہو ، حالانکہ اس کے بعد والی صورتحال کے مقابلے میں موت آسان ہے ، لوگ قیامت کے دن ایسی سخت ہولناکی کا سامنا کریں گے کہ ان کو پسینے کی لگام ڈال دی جائے گی اور وہ پسینہ اتنا ہو گا کہ اگر اس میں کشتیاں چلائی جائیں تو وہ بھی چل پڑیں ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے اختصار کے ساتھ ایک صحابی کے حوالے سے نقل کی ہے اور انہوں نے اس کے مرفوع ہونے میں شک کا اظہار نہیں کیا ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔

18332

Majma al-Zawaid #18332

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لَا تَمَنَّوُا الْمَوْتَ ; فَإِنَّ هَوْلَ الْمَطْلَعِ شَدِيدٌ». فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ التَّوْبَةِ فِي طُولِ الْعُمْرِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُمَا جَيِّدٌ. النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّمَاءُ تَطِشُّ عَلَيْهِمْ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الصَّهْبَاءِ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jābir ibn ʿAbdullāh, may Allāh be pleased with them, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said not to wish for death, for the terror of the ascent is severe, with the remainder of the report as already detailed in the book of repentance concerning long life. > **"Do not wish for death, for the terror of the ascent is severe."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ موت کی تمنا نہ کرو ! کیونکہ مطلع کی ہولناکی شدید ہے ۔‘‘ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے جو اس سے پہلے کتاب توبہ میں ، عمر طویل ہونے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند عمدہ ہے ۔ ’’ قیامت کے دن لوگ ہوں گے اور آسمان ان پر ہلکی پھوار برسائے گا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابی الصہباء ہے ‘ ابن ابی حاتم نے ان کا ذکر کیا ہے اور ان کے بارے میں کوئی جرح ذکر نہیں کی ہے ‘ اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

18333

Majma al-Zawaid #18333

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «يُبْعَثُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّمَاءُ تَطِشُّ عَلَيْهِمْ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الصَّهْبَاءِ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik, may Allāh be pleased with him, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said people will be raised on the Day of Resurrection while the sky drizzles over them. > **"People will be raised on the Day of Resurrection while the sky drizzles over them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ قیامت کے دن لوگوں کو زندہ کیا جائے گا اور اس وقت آسمان اُن پر ہلکی بارش نازل کرے گا ۔‘‘ یہ روایت امام احمد ، امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوصہباء ہے جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح ذکر نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

18334

Majma al-Zawaid #18334

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «تَدْنُو الشَّمْسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى قَدْرِ مِيلٍ، وَيَزْدَادُ فِي حَرِّهَا كَذَا وَكَذَا يَغْلِي مِنْهَا الْهَوَامُّ كَمَا تَغْلِي الْقُدُورُ، يَعْرَقُونَ فِيهَا عَلَى قَدْرِ خَطَايَاهُمْ، فَمِنْهُمْ مَنْ تَبْلُغُ إِلَى كَعْبَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى سَاقَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى وَسَطِهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يُلْجِمُهُمُ الْعَرَقُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah al-Bāhilī, may Allāh be pleased with him, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said the sun will draw near on the Day of Resurrection to a mile's distance, its heat greatly increased so that creeping creatures boil as pots boil, and people will sweat according to their sins, some to the ankles, some to the shins, some to the waist, and some bridled by sweat. > **"The sun will draw near to a mile, and people will sweat according to their sins."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ قیامت کے دن سورج ایک میل کے فاصلے جتنا قریب آ جائے گا اور اس کی تپش اتنی اتنی بڑھ جائے گی یہاں تک کہ کیڑے مکوڑے اس کی وجہ سے یوں کھول اٹھیں گے جیسے ہنڈیا کھولتی ہے اور لوگ اس صورتحال میں یوں عرق آلود ہوں گے کہ وہ پسینہ ان کے گناہوں کے حوالے سے ہو گا ، وہ ان میں سے کسی کے ٹخنے تک پہنچ رہا ہو گا ، کسی کی پنڈلیوں تک آ رہا ہو گا ، کسی کے وسط تک آ رہا ہو گا ، اور کسی کو پسینے کی لگام ڈالی گئی ہو گی ۔‘‘ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف قاسم بن عبدالرحمن کا معاملہ مختلف ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔

18335

Majma al-Zawaid #18335

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «تَدْنُو الشَّمْسُ مِنَ الْأَرْضِ فَيَعْرَقُ النَّاسُ، فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَبْلُغُ عَرَقُهُ عَقِبَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى رُكْبَتَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى الْعَجُزِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ الْخَاصِرَةَ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ مَنْكِبَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ عُنُقَهُ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ وَسَطَ فِيهِ - وَأَشَارَ بِيَدِهِ أَلْجَمَهَا فَاهُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُشِيرُ هَكَذَا - وَمِنْهُمْ مَنْ يُغَطِّيهِ عَرَقُهُ - وَضَرَبَ بِيَدِهِ وَأَشَارَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ جَيِّدٌ.

EnglishUnverified translation

ʿUqbah ibn ʿĀmir, may Allāh be pleased with him, reported that he heard the Messenger of Allāh ﷺ say the sun will draw near the earth and people will sweat, some to the heels, some to mid-shin, some to the knees, some to the buttocks, some to the waist, some to the shoulders, some to the neck, and some with sweat bridling the mouth, as the Prophet ﷺ gestured with his hand, while some will be wholly covered by sweat. > **"The sun will draw near and people will sweat, some bridled by sweat at the mouth."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ ( قیامت کے دن ) سورج زمین کے اتنا قریب آ جائے گا کہ لوگوں کو پسینے آئیں گے ، کچھ ایسے لوگ ہوں گے جن کا پسینہ ان کی ایڑیوں تک آ رہا ہو گا ، کچھ کا پسینہ اُن کی نصف پنڈلی تک آ رہا ہو گا ، کچھ کا پسینہ ان کے گھٹنوں تک پہنچ رہا ہو گا ، کچھ کا پسینہ ان کے پیٹ کے نچلے حصے تک پہنچ رہا ہو گا ، کچھ کا پسینہ ان کے پہلو تک پہنچ رہا ہو گا ، کچھ کا پسینہ ان کے کندھوں تک پہنچ رہا ہو گا ، کچھ کا پسینہ ان کی گردن تک پہنچ رہا ہو گا ، اور کچھ ایسے ہوں گے کہ وہ اس پسینے میں ڈوبے ہوئے ہوں گے ، نبی اکرم ﷺ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات بیان کی کہ اس کے منہ کو پسینے کی لگام ڈالی گئی ہو گی ، راوی بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو اس طرح اشارہ کرتے ہوئے دیکھا کہ کچھ لوگوں کو ان کے پسینے نے ڈھانپ لیا ہو گا ، نبی اکرم ﷺ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی تھی ۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام طبرانی کی سند عمدہ ہے ۔

18336

Majma al-Zawaid #18336

وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عُمَيْرٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَأَبِي سَعِيدٍ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: «إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ أَنَّهُ: "" يَبْلُغُ الْعَرَقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ "". فَقَالَ أَحَدُهُمَا: "" إِلَى شَحْمَتِهِ "". وَقَالَ الْآخَرُ: "" يُلْجِمُهُ "". فَحَطَّ ابْنُ عُمَرَ، وَأَشَارَ أَبُو عَاصِمٍ بِإِصْبُعَيْهِ مِنْ شَحْمَةِ أُذُنِهِ إِلَى فِيهِ، فَقَالَ: مَا أَرَى ذَلِكَ إِلَّا سَوَاءً». قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَعِيدِ بْنِ عُمَيْرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Saʿīd ibn ʿUmayr al-Anṣārī reported that he sat with ʿAbdullāh ibn ʿUmar and Abū Saʿīd, may Allāh be pleased with them, and one told the other that he heard the Messenger of Allāh ﷺ mention that sweat on the Day of Resurrection would reach the earlobe, while the other said it would bridle him, and Ibn ʿUmar gestured from earlobe to mouth as though both descriptions were one. > **"Sweat on the Day of Resurrection will reach the earlobe and bridle the mouth."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن عامر انصاری بیان کرتے ہیں : میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا ، ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے سے یہ کہا : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ بات ذکر کرتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کے پسینے کا کیا عالم ہو گا ؟ اُن دونوں میں سے ایک نے یہ بات ذکر کی کہ کسی شخص کا پسینہ اس کی کانوں کی لو تک ہو گا اور دوسرے صاحب نے یہ بات ذکر کی ، پسینے نے اسے لگام ڈالی ہوئی ہو گی ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اشارہ کر کے بتایا کہ کانوں کی لو سے لے کر اس کے منہ تک ایسے ہو گا ، ابوعاصم نامی راوی نے اپنی دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بتایا کہ ایسے ہو گا اور انہوں نے یہ کہا : میرے خیال میں یہ دونوں صورتیں برابر ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ حدیث صحیح میں مذکور ہے ۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف سعید بن عمیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

18337

Majma al-Zawaid #18337

وَعَنِ الْمِقْدَامِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «تَدْنُو الشَّمْسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى تَكُونَ مِنَ النَّاسِ قَدْرَ مِيلٍ، وَيُزَادُ فِي حَرِّهَا فَتَصْحَرُهُمْ، فَيَكُونُونَ فِي الْعَرَقِ بِقَدْرِ أَعْمَالِهِمْ، فَمِنْهُمْ مَنْ يَأْخُذُهُ الْعَرَقُ إِلَى كَعْبَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَأْخُذُهُ إِلَى رُكْبَتَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَأْخُذُهُ إِلَى حِقْوَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يُلْجِمُهُ إِلْجَامًا "". وَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُشِيرُ بِيَدِهِ إِلَى فِيهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ شَيْخِهِ: إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ عِرْقٍ الْحِمْصِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Miqdām, may Allāh be pleased with him, reported that the Messenger of Allāh ﷺ said the sun will draw near on the Day of Resurrection to a mile from people, its heat increased to scorch them, and they will stand in sweat according to deeds, some to the ankles, some to the knees, some to the waist, and some fully bridled, as the narrator saw the Prophet ﷺ gesture toward his mouth. > **"The sun will be a mile away, and people will stand in sweat according to their deeds."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مقدام رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ قیامت کے دن سورج اتنا قریب آ جائے گا کہ وہ لوگوں سے ایک میل کے فاصلے جتنا رہ جائے گا اور اس کی گرمی زیادہ ہو جائے گی ، جو انہیں جلائے گی اور لوگ اس صورتحال میں اپنے اعمال کے حساب سے پسینے کی مختلف مقداروں میں ہوں گے ، کسی شخص کا پسینہ اس کے ٹخنوں تک آ رہا ہو گا ، کسی کا پسینہ اس کے گھٹنوں تک آ رہا ہو گا ، کسی کا پسینہ اس کے پیٹ کے نچلے حصے تک آ رہا ہو گا اور کسی کو پسینے کی لگام ڈالی گئی ہو گی ۔ راوی کہتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اپنے منہ کی طرف اشارہ کیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد عرق حمصی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے ۔

18338

Majma al-Zawaid #18338

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ فُرَاتٍ قَالَ: «اخْتَصَمَ إِلَى مُحَارِبٍ رَجُلَانِ، قَالَ: فَشَهِدَ عَلَى أَحَدِهِمَا رَجُلٌ، فَقَالَ الْمَشْهُودُ عَلَيْهِ: وَاللَّهِ، مَا عَلِمْتُ إِنَّهُ لَرَجُلُ صِدْقٍ، وَلَئِنْ سَأَلْتَ عَنْهُ لَيُحْمَدَنَّ أَوْ لَيُزَكَّيَنَّ، وَلَقَدْ شَهِدَ عَلَيَّ بِبَاطِلٍ، وَلَا أَدْرِي مَا اجْتِرَاؤُهُ عَلَى ذَلِكَ؟ فَقَالَ لَهُ مُحَارِبُ بْنُ دِثَارٍ: يَا هَذَا اتَّقِ اللَّهَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" شَاهِدُ الزُّورِ لَا تَزُولُ قَدَمَاهُ حَتَّى تَجِبَ لَهُ النَّارُ، وَإِنَّ الطَّيْرَ يَوْمَ تَضْرِبُ بِأَجْنِحَتِهَا، وَتَرْمِي مَا فِي أَجْوَافِهَا، مَا لَهَا طِلْبَةٌ "". وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعِظُ رَجُلًا». قُلْتُ: قِصَّةُ شَاهِدِ الزُّورِ رَوَاهَا ابْنُ مَاجَهْ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: «وَتَطْرَحُ مَا فِي بُطُونِهَا، وَلَيْسَتْ عَلَيْهَا مَظْلَمَةٌ، فَاتَّقِهِ». وَفِي إِسْنَادِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفُرَاتِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

Muḥammad ibn Furāt reported that two men brought a dispute before Muḥārib, and when a witness testified against one, the accused affirmed the witness was known truthful yet had testified falsely against him. Muḥārib ibn Dithār warned him to fear Allāh, for he heard the Messenger of Allāh ﷺ, while admonishing a man, say the false witness's feet will not move until the Fire is assured for him, while on that Day birds will beat their wings and cast out their bellies' contents without any claim upon them. > **"The false witness's feet will not move until the Fire is assured for him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن فرات بیان کرتے ہیں : محارب کے سامنے دو آدمیوں نے اپنا مقدمہ پیش کیا ، راوی کہتے ہیں : ان دونوں میں سے ایک کے خلاف ایک شخص نے گواہی دیدی ، تو جس شخص کے خلاف گواہی دی گئی تھی اُس نے کہا : اللہ کی قسم ! میرے علم کے مطابق یہ ایک سچا آدمی ہے اور اگر آپ اس کے بارے میں تفتیش کریں تو اس کی تعریف کی جائے گی اور اس کی نیکی کا تذکرہ ہو گا ، لیکن اس نے میرے خلاف جھوٹی گواہی دی ہے اور مجھے اندازہ نہیں ہو پایا کہ اسے کس بات نے اس کام کی جرأت دلائی ہے ؟ تو محارب بن دثار نے اس شخص سے کہا : اے شخص ! تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو ! کیونکہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : وہ کہتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جھوٹی گواہی دینے والے شخص کے قدم اپنی جگہ سے ہلنے سے پہلے اُس کے لئے جہنم واجب ہو جاتی ہے اور قیامت کے دن پرندہ اپنے پر مارے گا اور جو کچھ اس کے پیٹ میں ہے اُسے نکال دے گا حالانکہ اسے اس کی کوئی حاجت نہیں ہو گی ۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ اُس وقت کسی شخص کو وعظ و نصیحت کر رہے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : جھوٹے گواہ والا واقعہ امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اس صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ’’ پرندے اپنے پیٹوں میں موجود جو کچھ ہے اسے پھینک دیں گے ، حالانکہ انہوں نے کوئی زیادتی نہیں کی ہو گی ‘‘ ( آگے والے الفاظ شاید محارب بن دثار کے ہیں : ) تو تم اس ( جھوٹی گواہی ) سے بچ کے رہو ! اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فرات ہے اور وہ کذاب ہے ۔

18339

Majma al-Zawaid #18339

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: الْأَرْضُ كُلُّهَا نَارٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَالْجَنَّةُ مِنْ وَرَائِهَا كَوَاعِبُهَا، وَأَكْوَابُهَا، وَالَّذِي نَفْسُ عَبْدِ اللَّهِ بِيَدِهِ، إِنَّ الرَّجُلَ لَيَفِيضُ عَرَقًا حَتَّى تَسِيخَ فِي الْأَرْضِ قَامَتُهُ، ثُمَّ يَرْتَفِعُ حَتَّى يَبْلُغَ أَنْفَهُ، وَمَا مَسَّهُ الْحِسَابُ. قَالُوا: مِمَّ ذَاكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: مِمَّا يَرَى النَّاسُ يُلْقُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd, may Allāh be pleased with him, said the whole earth will be Fire on the Day of Resurrection with Paradise beyond it, its maidens and cups visible, and by Him in Whose Hand is ʿAbdullāh's soul a man will pour sweat until his stature sinks in the earth, then it will rise to his nose, though reckoning has not yet touched him. Asked why, he said because of what people will witness. > **"The whole earth will be Fire, and a man will pour sweat to his nose before reckoning."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : قیامت کے دن ساری کی ساری زمین آگ ہو گی اور جنت اس کے پرے ہو گی ، لوگ اس کی حوروں کو اور اس کے برتنوں کو دیکھیں گے ، اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں عبداللہ کی جان ہے ، کوئی شخص اتنا پسینہ بہائے گا کہ زمین میں ان کا وجود پسینے میں ڈوبا ہو گا اور کسی کا پسینہ اس کی ناک تک پہنچ رہا ہو گا ، حالانکہ ابھی اس کا حساب نہیں ہوا ہو گا ۔ لوگوں نے دریافت کیا : اے ابوعبدالرحمن ! اس کی وجہ کیا ہو گی ؟ انہوں نے فرمایا : وہ صورتحال جس کا لوگ سامنا کریں گے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

18340

Majma al-Zawaid #18340

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «يُنْصَبُ لِلْكَافِرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِقْدَارَ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ كَمَا لَمْ يَعْمَلْ فِي الدُّنْيَا، وَإِنَّ الْكَافِرَ لَيَرَى جَهَنَّمَ، وَيَظُنُّ أَنَّهَا مُوَاقِعَتُهُ مِنْ مَسِيرَةِ أَرْبَعِينَ سَنَةً». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ عَلَى مَا فِيهِ مِنْ ضَعْفٍ.

EnglishUnverified translation

Abū Saʿīd al-Khudrī, may Allāh be pleased with him, reported from the Messenger of Allāh ﷺ that there will be appointed for the disbeliever on the Day of Resurrection the measure of fifty thousand years as though he did nothing in the world, and the disbeliever will see Hell from forty years' journey and think he is falling into it. > **"Fifty thousand years will be appointed for the disbeliever, who will see Hell from forty years away."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ قیامت کے دن کافر کے لیے پچاس ہزار سال کی مقدار نصب کی جائے گی ، یوں جیسے اس نے دنیا میں کوئی بھی عمل نہیں کیا اور کافر چالیس سال کی مسافت کے فاصلے سے جہنم کو دیکھے گا اور یہ گمان کرے گا کہ وہ اس میں گر جائے گا ۔‘‘ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے اگرچہ اس کے راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

18341

Majma al-Zawaid #18341

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنَّ الرَّجُلَ لَيُلْجِمُهُ الْعَرَقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَرِحْنِي وَلَوْ إِلَى النَّارِ ".

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd, may Allāh be pleased with him, reported from the Prophet ﷺ that sweat will bridle a man on the Day of Resurrection until he says, my Lord, grant me relief even into the Fire. > **"Sweat will bridle a man until he says: My Lord, grant me relief even into the Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ قیامت کے دن ایک شخص کو آگ کی لگام ڈالی جائے گی تو وہ کہے گا : اے میرے پروردگار ! تو مجھے راحت دیدے ( یعنی اس سے نجات دیدے ) خواہ جہنم کی طرف بھیج دے ۔‘‘

18342

Majma al-Zawaid #18342

وَفِي رِوَايَةٍ مَوْقُوفَةٍ: "" إِنَّ الْكَافِرَ». رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ.

EnglishUnverified translation

In a halted variant it is reported that the disbeliever will be so encompassed. > **"The disbeliever will be encompassed."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک ’’ موقوف ‘‘ روایت میں یہ الفاظ ہیں :” بے شک کافر ......‘‘۔ یہ دونوں روایات طبرانی نے کبیر میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں انہوں نے اس کو اوسط میں بھی نقل کیا ہے ۔

18343

Majma al-Zawaid #18343

وَفِي رِوَايَةٍ فِيهِمَا أَنَّهُ قَالَ: «إِنَّ الْكَافِرَ لَيُحَاسَبُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُلْجِمَهُ الْعَرَقُ».

EnglishUnverified translation

In a variant in both collections he said the disbeliever will be reckoned on the Day of Resurrection until sweat bridles him. > **"The disbeliever will be reckoned until sweat bridles him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ان دونوں کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : انہوں نے فرمایا : ’’ قیامت کے دن کافر سے حساب لیا جائے گا ، یہاں تک کہ پسینہ اسے لگام ڈال دے گا ۔‘‘

18344

Majma al-Zawaid #18344

وَفِي رِوَايَةٍ فِي الْأَوْسَطِ أَيْضًا: «إِنَّ الْكَافِرَ لَيُلْجَمُ بِعَرَقِهِ مِنْ شِدَّةِ ذَلِكَ الْيَوْمِ حَتَّى يَقُولَ». وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي رِجَالِ الْأَوْسَطِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مَرْفُوعًا بِنَحْوِ الْكَبِيرِ.

EnglishUnverified translation

In another variant in al-Awsaṭ, the disbeliever will be bridled by his own sweat for the severity of that Day until he speaks out in anguish. > **"The disbeliever will be bridled by his sweat for the severity of that Day."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

’’ اوسط ‘‘ کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’ اس دن کی شدت کی وجہ سے کافر کو پسینے کی لگام ڈال دی جائے گی ، یہاں تک کہ وہ یہ کہے گا :......‘‘۔ کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور اوسط کے رجال میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ مدلس ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے مرفوع روایت کے طور پر کبیر کی روایت کی مانند نقل کی ہے ۔