Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 40 · Chapter 7

Book of Remembrances

Hadith 16983–17022

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

16983

Majma al-Zawaid #16983

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «مَنِ اسْتَفْتَحَ أَوَّلَ نَهَارِهِ بِخَيْرٍ وَخَتَمَهُ بِخَيْرٍ ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ لِمَلَائِكَتِهِ: لَا تَكْتُبُوا عَلَيْهِ مَا بَيْنَ ذَلِكَ مِنَ الذُّنُوبِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْجَرَّاحُ بْنُ يَحْيَى الْمُؤَذِّنُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Busr, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah ﷺ said that whoever opens the start of his day with good and seals it with good will have Allah, the Mighty and Majestic, command His angels not to record against him the sins committed between the two. > **"Whoever opens the start of his day with good and seals it with good, Allah will say to His angels: Do not record against him the sins between the two."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص اپنے دن کا آغاز بھلائی کے ہمراہ کرتا ہے ، اور اس کا اختتام بھلائی کے ہمراہ کرتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے : اس کے درمیان کے وقت کے گناہوں کو نوٹ نہ کرو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جراح بن یحیی مؤذن ہے ، میں اسے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

16984

Majma al-Zawaid #16984

وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: "" «مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، عَشْرَ مَرَّاتٍ ; كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ وَاحِدَةٍ قَالَهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْهُ بِهَا عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَرَفَعَهُ اللَّهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ، وَكُنَّ لَهُ كَعَشْرِ رِقَابٍ، وَكُنَّ لَهُ مَسْلَمَةً مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ إِلَى آخِرِهِ، وَلَمْ يَعْمَلْ يَوْمَئِذٍ عَمَلًا يَقْهَرُهُنَّ ; فَإِنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي فَمِثْلُ ذَلِكَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ، وَكَذَلِكَ بَعْضُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ.

EnglishUnverified translation

Abu Ayyub al-Ansari reported from the Prophet ﷺ that whoever says in the morning ten times a declaration of oneness affirming that Allah gives life and causes death and has power over all things earns ten good deeds per utterance, ten erasures, ten degrees, the equal of ten freed slaves, and protection from the start of day to its end, with no deed overpowering them; and whoever says them in the evening receives the like. > **"Whoever says in the morning ten times: There is no god but Allah alone, without partner; to Him belongs dominion and to Him belongs praise; He gives life and causes death, and He has power over all things, Allah records ten good deeds per utterance, erases ten evil deeds, raises ten degrees, and they guard him from the start of day to its end."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات دس مرتبہ پڑھ لے : «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ’’ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف وہی ایک معبود ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے وہ زندگی دیتا ہے اور وہ موت دیتا ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے ۔‘‘ ( نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں : ) تو اللہ تعالیٰ ان میں سے ہر ایک مرتبہ اس کے پڑھنے کے عوض میں اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کرتا ہے ، اور اس کی وجہ سے اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے ، اور اس کی وجہ سے اس کے دس درجات بلند کرتا ہے اور یہ کلمات اس کے لئے 10 غلام آزاد کرنے کی مانند ہو جاتے ہیں ، اور یہ کلمات اس کے لیے دن کے ابتدائی حصے سے لے کر آخری حصے تک سلامتی کا ذریعہ بن جاتے ہیں جبکہ وہ اس دن میں کوئی ایسا عمل نہ کرے جو ان کو مغلوب کر دے ، اگر وہ شخص شام کے وقت ان کلمات کو پڑھے ، تو ایسا ہی ( یعنی اجر و ثواب ) حاصل ہوتا ہے ۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، امام احمد کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ، طبرانی کی بعض اسانید بھی اسی طرح ہیں ۔

16985

Majma al-Zawaid #16985

«وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ نَزَلَ عَلَيَّ فَقَالَ: "" يَا أَبَا أَيُّوبَ، أَلَا أُعَلِّمُكَ؟ "". قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: "" مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُولُ حِينَ يُصْبِحُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ [لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ] ; إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَإِلَّا كُنَّ لَهُ [عِنْدَ اللَّهِ] عَدْلَ عَشْرِ رِقَابٍ مُحَرَّرِينَ، وَإِلَّا كَانَ فِي جُنَّةٍ مِنَ الشَّيْطَانِ حَتَّى يُمْسِيَ، وَمَنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي كَذَلِكَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ.

EnglishUnverified translation

Abu Ayyub al-Ansari, may Allah be pleased with him, reported that when the Messenger of Allah ﷺ arrived at Madina and stayed in his house, the Prophet ﷺ offered to teach him, and when Abu Ayyub eagerly accepted, the Prophet ﷺ taught him a morning declaration of oneness carrying ten good deeds, ten erasures, the equal of ten freed slaves before Allah, and protection from Satan until evening, with the like for the evening. > **"O Abu Ayyub, shall I not teach you? No servant says in the morning: There is no god but Allah alone, without partner, except that Allah records ten good deeds, erases ten evil deeds, and they equal ten freed slaves before Allah, and he is shielded from Satan until evening; and whoever says them in the evening receives the like."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوایوب انصاری علی بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ میرے ہاں ٹھہرئے آپ نے فرمایا : اے ابوایوب ! کیا میں تمہیں تعلیم نہ دوں؟ میں نے عرض کی : جی ہاں ! یا رسول اللہ ! نبی اکرم صلی ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو بھی بندہ صبح کے وقت یہ کلمات پڑھتا ہے : «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ (لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ)» ’’ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف وہی ایک معبود ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے ، اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے ۔‘‘ ( نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں : ) تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے ، اس شخص کے لئے دس نیکیاں نوٹ کرتا ہے ، اس شخص کے دس گناہ مٹا دیتا ہے ، اور یہ کلمات اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں 10 غلاموں کو آزاد کرنے کے برابر ہوں گے ، اور یہ شام ہونے تک شیطان سے بچاؤ کا باعث ہوں گے اور جو شخص شام کے وقت انہیں پڑھ لے گا ، اسے بھی اسی کی مانند ( یعنی اجر و ثواب ) حاصل ہو گا ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے ۔

16986

Majma al-Zawaid #16986

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، مَنْ قَالَهَا عَشْرَ مَرَّاتٍ حِينَ يُصْبِحُ ; كُتِبَ لَهُ بِهَا مِائَةُ حَسَنَةٍ، وَمُحِيَ عَنْهُ بِهَا مِائَةُ سَيِّئَةٍ، وَكَانَتْ لَهُ عَدْلَ رَقَبَةٍ، وَحُفِظَ بِهَا يَوْمَئِذٍ حَتَّى يُمْسِيَ، وَمَنْ قَالَهَا مِثْلَ ذَلِكَ حِينَ يُمْسِي كَانَ لَهُ مِثْلُ ذَلِكَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayra, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah ﷺ promised that whoever says a declaration of oneness ten times in the morning earns a hundred good deeds, a hundred erasures, the equal of a freed slave, and protection that day until evening, with the like for the evening. > **"Whoever says ten times in the morning: There is no god but Allah alone, without partner; to Him belongs dominion and to Him belongs praise, and He has power over all things, earns a hundred good deeds, a hundred erasures, the equal of a freed slave, and protection that day until evening."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص یہ پڑھے : «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ’’ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف وہی ایک معبود ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے ، اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے ، اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے ۔‘‘ نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں : جو شخص انہیں صبح کے وقت دس مرتبہ پڑھ لے ، تو ان کی وجہ سے اس کے لئے 100 نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں اور ان کی وجہ سے اس کے 100 گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں ، اور یہ اس شخص کے لئے غلام آزاد کرنے کے برابر ہوتے ہیں ، اور شام ہونے تک ان کی وجہ سے اس شخص کی حفاظت کی جاتی ہے اور جو شخص انہیں شام کے وقت پڑھ لے گا ، اُسے بھی اس کی مانند ( یعنی اجر و ثواب ) حاصل ہو گا ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

16987

Majma al-Zawaid #16987

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قَالَ فِي يَوْمٍ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ; غُفِرَتْ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman ibn Awf, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah ﷺ promised that whoever says morning and evening a declaration of oneness affirming that Allah gives life, causes death, is Living without death, holds all goodness, and has power over all things will have his sins forgiven even if like the foam of the sea. > **"Whoever says in the day, morning and evening: There is no god but Allah alone, without partner; to Him belongs dominion and to Him belongs praise; He gives life and causes death, and He is Living without death; in His Hand is goodness, and He has power over all things, will have his sins forgiven even if like the foam of the sea."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص روزانہ صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ پڑھ لے : «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ’’ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف وہی ایک معبود ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے ، اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے ، وہ زندگی دیتا ہے اور وہ موت دیتا ہے ، اور وہ زندہ ہے اُسے موت نہیں آئے گی ، ہر قسم کی بھلائی اسی کے دست قدرت میں ہے ، اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے ۔‘‘ ( نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں : ) تو اس شخص کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے ، اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ سے زیادہ ہوں ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن عبداللہ بن ابوسبرہ ہے اور وہ متروک ہے ۔

16988

Majma al-Zawaid #16988

«وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَّمَهُ دُعَاءً، وَأَمَرَهُ أَنْ يَتَعَاهَدَ بِهِ أَهْلَهُ كُلَّ يَوْمٍ، قَالَ: "" مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، وَمِنْكَ وَبِكَ وَإِلَيْكَ. اللَّهُمَّ مَا قَلْتُ مِنْ قَوْلٍ، أَوْ نَذَرْتُ مِنْ نَذْرٍ، أَوْ حَلَفْتُ مِنْ حَلِفٍ، فَمَشِيئَتُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، مَا شِئْتَ كَانَ، وَمَا لَمْ تَشَأْ لَمْ يَكُنْ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ. اللَّهُمَّ وَمَا صَلَّيْتُ مِنْ صَلَاةٍ فَعَلَى مَنْ صَلَّيْتَ، وَمَا لَعَنْتُ مِنْ لَعْنَةٍ فَعَلَى مَنْ لَعَنْتَ، إِنَّكَ أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، تَوَفَّنِي مُسْلِمًا، وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ. أَسْأَلُكَ اللَّهُمَّ الرِّضَا بِالْقَضَاءِ، وَبِرَدِّ الْعَيْشِ بَعْدَ الْمَوْتِ، وَلَذَّةَ النَّظَرِ إِلَى وَجْهِكَ، وَشَوْقًا إِلَى لِقَائِكَ فِي غَيْرِ ضَرَّاءَ مُضِرَّةٍ، وَلَا فِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ، أَعُوذُ بِكَ اللَّهُمَّ أَنْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ، أَوْ أَعْتَدِيَ أَوْ يُعْتَدَى عَلَيَّ، أَوْ أَكْتَسِبَ خَطِيئَةً مُحْبِطَةً، أَوْ ذَنْبًا لَا يُغْفَرُ. اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، فَإِنِّي أَعْهَدُ إِلَيْكَ فِي هَذِهِ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا، وَأُشْهِدُكَ - وَكَفَى بِكَ شَهِيدًا - إِنِّي أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، لَكَ الْمُلْكُ، وَلَكَ الْحَمْدُ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَأَشْهَدُ أَنَّ وَعْدَكَ حَقٌّ، وَلِقَاءَكَ حَقٌّ، وَالْجَنَّةَ حَقٌّ، وَالسَّاعَةَ آتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا، وَأَنْتَ تَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ، وَأَشْهَدُ أَنَّكَ إِنْ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي تَكِلْنِي إِلَى ضَيْعَةٍ، وَعَوْرَةٍ، وَذَنْبٍ، وَخَطِيئَةٍ، وَإِنِّي لَا أَثِقُ إِلَّا بِرَحْمَتِكَ ; فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، وَتُبْ عَلَيَّ ; إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِي بَقِيَّةِ الْأَسَانِيدِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Thabit, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah ﷺ taught him a supplication and commanded him to enjoin it upon his household every day, a covenant beginning with devoted response to Allah, submission of all speech, oaths, prayers, and curses to His will, allegiance in this world and the next, requests for contentment, post-death comfort, the delight of beholding His Face, longing for His meeting without harmful trial, refuge from wronging or being wronged, testimony of divine oneness and Muhammad servitude and messengership, affirmation of the promise, meeting, Paradise, and the undoubted Hour with resurrection, confession of helplessness without mercy, and a plea for total forgiveness and repentance. > **"Whoever says in the morning: At Your service, O Allah, at Your service; all good is in Your Hands, from You, through You, and to You. Whatever I utter, vow, or swear, Your will precedes it. O Allah, Originator of the heavens and earth, Knower of the unseen and seen, I pledge to You in this worldly life that there is no god but You alone without partner, and that Muhammad is Your servant and Messenger; if You entrust me to myself You entrust me to ruin, so forgive all my sins, for none forgives sins but You, and turn to me, for You are the Oft-Returning, the Mercy-Giving."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے انہیں ایک دعا کی تعلیم دی اور انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ روزانہ اپنے اہل خانہ کو یہ پڑھایا کریں ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جو شخص صبح کے وقت یہ پڑھے : «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، وَمِنْكَ وَبِكَ وَإِلَيْكَ. اللَّهُمَّ مَا قَلْتُ مِنْ قَوْلٍ، أَوْ نَذَرْتُ مِنْ نَذْرٍ، أَوْ حَلَفْتُ مِنْ حَلِفٍ، فَمَشِيئَتُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، مَا شِئْتَ كَانَ، وَمَا لَمْ تَشَأْ لَمْ يَكُنْ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ. اللَّهُمَّ وَمَا صَلَّيْتُ مِنْ صَلَاةٍ فَعَلَى مَنْ صَلَّيْتَ، وَمَا لَعَنْتُ مِنْ لَعْنَةٍ فَعَلَى مَنْ لَعَنْتَ، إِنَّكَ أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، تَوَفَّنِي مُسْلِمًا، وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ. أَسْأَلُكَ اللَّهُمَّ الرِّضَا بِالْقَضَاءِ، وَبِرَدِّ الْعَيْشِ بَعْدَ الْمَوْتِ، وَلَذَّةَ النَّظَرِ إِلَى وَجْهِكَ، وَشَوْقًا إِلَى لِقَائِكَ فِي غَيْرِ ضَرَّاءَ مُضِرَّةٍ، وَلَا فِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ، أَعُوذُ بِكَ اللَّهُمَّ أَنْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ، أَوْ أَعْتَدِيَ أَوْ يُعْتَدَى عَلَيَّ، أَوْ أَكْتَسِبَ خَطِيئَةً مُحْبِطَةً، أَوْ ذَنْبًا لَا يُغْفَرُ. اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، فَإِنِّي أَعْهَدُ إِلَيْكَ فِي هَذِهِ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا، وَأُشْهِدُكَ - وَكَفَى بِكَ شَهِيدًا - إِنِّي أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، لَكَ الْمُلْكُ، وَلَكَ الْحَمْدُ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَأَشْهَدُ أَنَّ وَعْدَكَ حَقٌّ، وَلِقَاءَكَ حَقٌّ، وَالْجَنَّةَ حَقٌّ، وَالسَّاعَةَ آتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا، وَأَنْتَ تَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ، وَأَشْهَدُ أَنَّكَ إِنْ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي تَكِلْنِي إِلَى ضَيْعَةٍ، وَعَوْرَةٍ، وَذَنْبٍ، وَخَطِيئَةٍ، وَإِنِّي لَا أَثِقُ إِلَّا بِرَحْمَتِكَ ; فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، وَتُبْ عَلَيَّ ; إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ» ’’ میں حاضر ہوں ، اے اللہ ! میں حاضر ہوں ، اور سعادت تیری طرف سے حاصل ہو سکتی ہے ، اور بھلائی تیرے ہاتھوں میں ہے ، تیری طرف سے ہے ، تیری مدد سے ہے ، تیری طرف لوٹتی ہے ، اے اللہ ! میں نے جو بھی بات کہی ہو ، یا جو بھی نذر مانی ہو ، یا جو بھی حلف اٹھایا ہو ، تو ( ہر معاملے میں ) تیری ہی مشیت پوری ہو گی ، جو تو چاہے گا وہ ہو گا ، اور جو تو نہیں چاہے گا وہ نہیں ہو گا ، اور تیری مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا ، بے شک تو ہر شے پر قدرت رکھتا ہے اے اللہ ! میں نے جو بھی دعائے رحمت کی تو اس کے لیے کی جس پر تو نے رحمت کی اور میں نے جو بھی لعنت کی تو اس پر کی جس پر تو نے لعنت کی ، بے شک تو دنیا اور آخرت میں میرا کارساز ہے ، تو مجھے مسلمان ہونے کے عالم میں وفات دینا اور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ ملا دینا ، میں تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں ، اے اللہ ! کہ میں تقدیر کے فیصلے پر راضی رہوں اور مرنے کے بعد ٹھنڈی زندگی ہو ، اور تیرے دیدار کی لذت ہو اور تیری بارگاہ میں حاضری کا شوق ہو ، اور یہ کسی بھی تکلیف کا سامنا کئے بغیر ، اور کسی گمراہ کرنے والے فتنے کا سامنا کئے بغیر ہو ، اے اللہ ! اس بات سے میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں ظلم کروں یا میرے ساتھ ظلم کیا جائے ، یا میں زیادتی کروں یا میرے خلاف زیادتی کی جائے ، یا میں کسی گناہ کا ارتکاب کروں جو اعمال کو ضائع کر دے ، یا کوئی ایسا گناہ ہو جو معاف نہ ہو سکتا ہؤ ، اے اللہ ! اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے ! غیب اور شہادت کا علم رکھنے والے ! جلال اور اکرام والے ! میں اس دنیاوی زندگی میں ، تیرے ساتھ عہد کرتا ہوں اور تجھے گواہ بناتا ہوں ، اور گواہ ہونے کے لیے تو ہی کافی ہے ( میں تجھے اس بات کا گواہ بناتا ہوں ) کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف تو ہی معبود ہے ، تیرا کوئی شریک نہیں ہے ، بادشاہی تیرے لیے مخصوص ہے ، حمد تیرے لیے مخصوص ہے اور تو ہر شے پر قدرت رکھتا ہے ، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد ( ﷺ ) تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں ، اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ تیرا وعدہ حق ہے ، تیری بارگاہ میں حاضری حق ہے ، جنت حق ہے ، قیامت آنے والی ہے ، اس میں کوئی شک نہیں ہے ، اور تو ان لوگوں کو دوبارہ زندہ کرے گا جو قبروں میں ہیں ، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اگر تو مجھے میرے نفس کے حوالے کر دے تو گویا تو مجھے ضائع ہونے ، بے پردگی والے امور اور گناہوں اور خطاؤں کے حوالے کر دے گا ، تو میں صرف تیری رحمت پر بھروسہ کرتا ہوں ، تو میرے سارے گناہوں کی مغفرت کر دے ، ویسے گناہوں کی مغفرت صرف تو ہی کر سکتا ہے اور تو میری توبہ قبول کر لے ، بے شک تو بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ، رحم کرنے والا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور بقیہ اسانید میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

16989

Majma al-Zawaid #16989

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا يَدَعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَعْمَلَ لِلَّهِ كُلَّ يَوْمٍ أَلْفَ حَسَنَةٍ، حِينَ يُصْبِحُ يَقُولُ: بِسْمِ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، مِائَةَ مَرَّةٍ ; فَإِنَّهَا أَلْفُ حَسَنَةٍ، فَإِنَّهُ لَنْ يَعْمَلَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِثْلَ ذَلِكَ فِي يَوْمِهِ مِنَ الذُّنُوبِ، وَيَكُونُ مَا عَمِلَ مِنْ خَيْرٍ سِوَى ذَلِكَ وَافِرًا» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Darda, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah ﷺ urged that none of them abandon earning a thousand good deeds for Allah each day by saying a hundred times in the morning an invocation beginning with the Name of Allah and glorification with praise, which yields a thousand good deeds, with sins unlikely to match it and remaining good in surplus. > **"Let none of you abandon earning a thousand good deeds for Allah each day: say in the morning a hundred times: In the Name of Allah; glory belongs to Allah and with His praise, for that is a thousand good deeds."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ تم میں سے کوئی ایک بھی اللہ تعالیٰ کی خاطر روزانہ ایک ہزار نیکیاں کرنا ترک نہ کرے ، جب وہ صبح کرے تو یہ پڑھے : ’’ اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ، اللہ تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہے اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے ۔‘‘ وہ یہ کلمات 100 مرتبہ پڑھے ، تو یہ اس کے لئے ایک ہزار نیکیاں ہو جائیں گی اور اگر اللہ نے چاہا تو وہ شخص اس دن میں اتنے گناہ نہیں کرے گا ، اور وہ اس کے علاوہ جو نیکیاں کرے گا وہ مزید اضافہ کا باعث ہوں گی ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن عبداللہ بن ابومریم ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

16990

Majma al-Zawaid #16990

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ أَلْفَ مَرَّةٍ، فَقَدِ اشْتَرَى نَفْسَهُ مِنَ اللَّهِ، وَكَانَ آخِرَ يَوْمِهِ عَتِيقَ اللَّهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas, may Allah be pleased with them, reported that the Messenger of Allah ﷺ said that whoever says a thousand times in the morning a glorification with praise has bought himself free from Allah and ends his day as one freed by Allah. > **"Whoever says in the morning a thousand times: Glory belongs to Allah and with His praise, has bought himself free from Allah, and ends his day as one freed by Allah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص صبح کے وقت ایک ہزار مرتبہ ’’ «سبحان اللہ و بحمدہ» ‘‘ پڑھ لیتا ہے تو وہ اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ سے خرید لیتا ہے ، اور وہ دن کے آخری حصہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ( جہنم سے ) آزاد شدہ ہوتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

16991

Majma al-Zawaid #16991

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ مِائَةَ مَرَّةٍ، فَقَدِ اشْتَرَى نَفْسَهُ مِنَ اللَّهِ، وَكَانَ آخِرَ يَوْمِهِ عَتِيقَ اللَّهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Darda, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah ﷺ said that whoever says a hundred times in the morning a glorification with praise has bought himself free from Allah and ends his day as one freed by Allah. > **"Whoever says in the morning a hundred times: Glory belongs to Allah and with His praise, has bought himself free from Allah, and ends his day as one freed by Allah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص صبح کے وقت 100 مرتبہ «سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِہ» پڑھ لیتا ہے ، تو وہ اپنا آپ اللہ تعالیٰ سے خرید لیتا ہے ، اور وہ دن کی آخری حصے میں ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ( جہنم سے ) آزاد شدہ ہوتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

16992

Majma al-Zawaid #16992

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، إِنِّي أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ، فَإِنْ مَاتَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ دَخَلَ الْجَنَّةَ. وَإِنْ قَالَ حِينَ يُمْسِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ [آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي]، أَمْسَيْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ، فَمَاتَ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ دَخَلَ الْجَنَّةَ "". ثُمَّ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَحْلِفُ مَا لَا يَحْلِفُ عَلَى غَيْرِهِ، يَقُولُ: "" وَاللَّهِ مَا قَالَهَا عَبْدٌ فِي يَوْمٍ فَيَمُوتُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَإِنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي فَتُوَفِّيَ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ دَخَلَ الْجَنَّةَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Umama al-Bahili, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah ﷺ taught a threefold morning and evening covenant of praise, oneness, servitude, and repentance, promising Paradise to one who dies that day or night, and swore an oath upon it unlike his oaths upon other matters. > **"Whoever says three times in the morning: O Allah, to You belongs praise; there is no god but You; You are my Lord and I am Your servant; I enter morning upon Your covenant and promise as I am able; I turn to You from the evil of my deeds and seek Your forgiveness for sins none forgives but You, and dies that day, enters Paradise; and whoever says them in the evening and dies that night, enters Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص صبح کے وقت تین مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے : «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، إِنِّي أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ» ” اے اللہ ! حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، تو میرا پروردگار ہے اور میں تیرا بندہ ہوں ، میں اپنے دین کو تیرے لیے خالص رکھتے ہوئے تجھ پر ایمان لایا اور میں نے اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد اور تیرے وعدے پر گامزن رہتے ہوئے صبح کی ، میں اپنے عمل کے شر سے تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کے بارے میں تجھ سے مغفرت مانگتا ہوں ، تیرے علاوہ اور کوئی ان کی مغفرت نہیں کر سکتا ۔‘‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :’’ اگر وہ شخص اُس دن میں انتقال کر گیا تو وہ جنت میں داخل ہو گا ۔‘‘ اگر وہ شخص شام کے وقت تین مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے : «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ [آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي]، أَمْسَيْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ» ’’ اے اللہ ! حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، تو میرا پروردگار ہے اور میں تیرا بندہ ہوں ، میں اپنے دین کو تیرے لیے خالص رکھتے ہوئے تجھ پر ایمان لایا اور میں نے اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد اور تیرے وعدے پر گامزن رہتے ہوئے شام کی ، میں اپنے عمل کے شر سے تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ، اور اپنے گناہوں کے بارے میں تجھ سے مغفرت مانگتا ہوں ، تیرے علاوہ اور کوئی ان کی مغفرت نہیں کر سکتا ۔‘‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اگر وہ اس رات میں انتقال کر جائے تو وہ جنت میں داخل ہو گا ۔‘‘ پھر نبی اکرم ﷺ نے ایسا حلف اٹھایا جو آپ نے اس کے علاوہ کسی بات پر نہیں اُٹھایا ، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اللہ کی قسم ! جو بندہ دن میں اسے پڑھ لے اور اس دن میں فوت ہو جائے ، وہ جنت میں داخل ہو گا اور اگر وہ شام کے وقت اسے پڑھ لے اور اس رات میں فوت ہو جائے تو وہ جنت میں داخل ہو گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

16993

Majma al-Zawaid #16993

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: "" اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا وَنَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayra, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah ﷺ used to say a plea in the morning affirming life, death, and return through Allah. > **"O Allah, by You we enter morning, by You we enter evening, by You we live and die, and to You is the return."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ صبح کے وقت یہ پڑھتے تھے : «اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا وَنَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ» ’’ اے اللہ ! ہم نے تیری مدد سے صبح کی اور تیری مدد سے شام کی ، اور تیری مدد سے ہم زندہ ہیں اور ہم مریں گے ، اور تیری ہی طرف لوٹ کے جانا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

16994

Majma al-Zawaid #16994

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَصْبَحَ قَالَ: "" أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، وَإِلَيْهِ النُّشُورُ "". وَإِذَا أَمْسَى قَالَ: "" أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayra reported from the Prophet ﷺ that he used to say in the morning a declaration that dominion belongs to Allah with praise, oneness, and return to resurrection, and in the evening the like with return to the final destination. > **"We enter morning and dominion belongs to Allah; praise belongs to Allah without partner; there is no god but Him, and to Him is the resurrection. And we enter evening and dominion belongs to Allah; praise belongs to Allah without partner; there is no god but Him, and to Him is the destination."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ ﷺ صبح کے وقت یہ پڑھا کرتے تھے : «أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، وَإِلَيْهِ النُّشُورُ» ’’ ہم نے صبح کر لی اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں بھی صبح ہو گئی ، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس کا کوئی شریک نہیں ہے صرف وہی معبود ہے اور اسی کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے ۔‘‘ جب شام ہوتی تھی ، تو نبی اکرم ﷺ یہ پڑھتے تھے : «أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ» ہم نے شام کر لی اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں شام ہو گئی ، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس کا کوئی شریک نہیں ہے اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور اسی کی طرف لوٹ کے جانا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔

16995

Majma al-Zawaid #16995

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «كُنْتُ أَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ إِذَا أَدْرَكَهُ الْمَسَاءُ فِي بَيْتِي: "" أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَالْحَوْلُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَكُلُّ شَيْءٍ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ الْأَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Aisha, may Allah be pleased with her, reported that she used to hear the Messenger of Allah ﷺ say, when evening reached him in her house, a declaration of evening dominion with praise, of power, ability, and sovereignty in the heavens and earth with all things belonging to Allah, followed by the plea of entering morning and evening through Allah with life, death, and resurrection. > **"We enter evening and dominion belongs to Allah; praise belongs to Allah; power, ability, and sovereignty are in the heavens and earth, and all things belong to Allah, Lord of the worlds. O Allah, by You we enter morning, by You we enter evening, by You we live and die, and to You is the resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ جب میرے گھر میں ہوتے تھے اور شام کا وقت ہو جاتا تھا تو میں آپ کو یہ پڑھتے ہوئے سنتی تھی : «أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَالْحَوْلُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَكُلُّ شَيْءٍ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ» ’’ ہم نے شام کر لی اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں بھی شام ہو گئی ، ہمت ، طاقت ، قدرت اور آسمانوں اور زمین میں اور ہر چیز میں ، حکمرانی صرف اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ، اے اللہ ! ہم تیری مدد سے صبح کرتے ہیں اور تیری مدد سے شام کرتے ہیں ، اور تیری مدد سے زندہ ہیں اور تیرے حکم سے اور تیری ہی طرف اٹھائے جائیں گے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبداللہ بن سعد ایلی ہے اور وہ متروک ہے ۔

16996

Majma al-Zawaid #16996

وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى: "" أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذَا الْيَوْمِ، وَخَيْرَ مَا بَعْدَهُ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذَا الْيَوْمِ، وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ سُوءِ الْكِبَرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ غَسَّانَ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ أَبِي إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيِّ، وَكِلَاهُمَا الْغَالِبُ عَلَيْهِ الضَّعْفُ، وَقَدْ وُثِّقَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Bara ibn Azib, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah ﷺ used to say morning and evening a declaration of dominion with oneness, asking the good of the day and what follows it, with refuge from its evil, from the evil of old age, and from the punishment of the Fire. > **"We enter morning and dominion belongs to Allah; there is no god but Allah alone, without partner. O Allah, we ask You the good of this day and the good after it, and we seek refuge in You from the evil of this day and the evil after it. O Allah, I seek refuge in You from the evil of old age, and I seek refuge in You from the punishment of the Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ کلمات پڑھتے تھے : «أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذَا الْيَوْمِ، وَخَيْرَ مَا بَعْدَهُ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذَا الْيَوْمِ، وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ سُوءِ الْكِبَرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ» ’’ ہماری صبح ہو گئی اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں بھی صبح ہو گئی ، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف وہی ایک معبود ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، اے اللہ ! ہم اس دن کی بھلائی کا تجھ سے سوال کرتے ہیں اور اس کے بعد کی بھلائی کا سوال کرتے ہیں ، ہم اس دن کے شر سے اور اس کے بعد کے شر سے تیری پناہ مانگتے ہیں ، اے اللہ ! میں بڑی عمر ( یا تکبر ) کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور جہنم کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے غسان بن ربیع کے حوالے سے ابواسرائیل ملائی سے نقل کی ہے اور ان دونوں پر ضعیف ہونا غالب ہے ، ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

16997

Majma al-Zawaid #16997

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: "" أَصْبَحْتُ وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْكِبْرِيَاءُ، وَالْعَظَمَةُ، وَالْخَلْقُ، وَاللَّيْلُ، وَالنَّهَارُ، وَمَا سَكَنَ فِيهِمَا لِلَّهِ وَحْدَهُ، لَا شَرِيكَ لَهُ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَوَّلَ هَذَا النَّهَارِ وَأَوْسَطَهُ فَلَاحًا، وَآخِرَهُ نَجَاحًا، أَسْأَلُكَ خَيْرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فَائِدٌ أَبُو الْوَرْقَاءِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Abi Awfa, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah ﷺ used to say in the morning a declaration that dominion, pride, greatness, creation, night, day, and all that rests therein belong to Allah alone without partner, followed by a plea for a successful start, middle, and end of the day and the good of this world and the next. > **"I enter morning and dominion, pride, greatness, creation, night, day, and all that rests therein belong to Allah alone, without partner. O Allah, make the start of this day, its middle, and its end successful; I ask You the good of this world and the next, O Most Merciful of the merciful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ صبح کے وقت یہ پڑھا کرتے تھے : «أَصْبَحْتُ وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْكِبْرِيَاءُ، وَالْعَظَمَةُ، وَالْخَلْقُ، وَاللَّيْلُ، وَالنَّهَارُ، وَمَا سَكَنَ فِيهِمَا لِلَّهِ وَحْدَهُ، لَا شَرِيكَ لَهُ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَوَّلَ هَذَا النَّهَارِ وَأَوْسَطَهُ فَلَاحًا، وَآخِرَهُ نَجَاحًا، أَسْأَلُكَ خَيْرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ» میں نے صبح کر لی اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں بھی صبح ہو گئی ، کبریائی ، عظمت ، مخلوق ، رات ، دن اور جو بھی ان میں رہتا ہے ، وہ سب اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں ، جو ایک ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، اے اللہ ! اس دن کے ابتدائی ، اور درمیانی حصے کو فلاح کا ، اور آخری حصے کو کامیابی کا باعث بنا دے ، میں تجھ سے دنیا اور آخرت کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں ، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے !‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوالورقاء ہے ، اور وہ متروک ہے ۔

16998

Majma al-Zawaid #16998

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَصْبَحَ فَطَلَعَتِ الشَّمْسُ قَالَ: "" اللَّهُمَّ أَصْبَحْتُ وَشَهِدْتُ بِمَا شَهِدْتَ بِهِ عَلَى نَفْسِكَ، وَأَشْهَدْتَ مَلَائِكَتَكَ، وَأُولِي الْعِلْمِ، وَمَنْ لَمْ يَشْهَدْ بِمَا شَهِدْتَ، فَاكْتُبْ شَهَادَتِي مَكَانَ شَهَادَتِهِ: اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْكَ السَّلَامُ، وَإِلَيْكَ يَعُودُ السَّلَامُ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، أَنْ تَسْتَجِيبَ لَنَا دَعْوَتَنَا، وَأَنْ تُعْطِيَنَا رَغْبَتَنَا، وَأَنْ تُغْنِيَنَا عَمَّنْ أَغْنَيْتَهُ عَنَّا مِنْ خَلْقِكَ. اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي، وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا مَعِيشَتِي، وَأَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي إِلَيْهَا مُنْقَلَبِي» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Saeed, may Allah be pleased with him, reported that when the Prophet ﷺ entered morning and the sun rose, he would utter a testimony witnessed to by Allah, His angels, the learned, and those who testify not, asking it be recorded in place of the latters, followed by pleas for peace, answered supplication, enrichment, and the setting right of religion, worldly life, and hereafter. > **"O Allah, I enter morning bearing witness to what You witnessed of Yourself, with Your angels, the learned, and those who did not witness as You witnessed; so record my testimony in place of theirs. O Allah, You are Peace, from You comes peace, and to You peace returns; O Possessor of Majesty and Honor, answer our supplication, grant our desire, enrich us beyond Your creation, set right my religion which guards my affair, my worldly life of my livelihood, and my hereafter of my return."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : صبح کے وقت جب سورج طلوع ہو جاتا تھا ، تو نبی اکرم ﷺ یہ پڑھتے تھے : «اللَّهُمَّ أَصْبَحْتُ وَشَهِدْتُ بِمَا شَهِدْتَ بِهِ عَلَى نَفْسِكَ، وَأَشْهَدْتَ مَلَائِكَتَكَ، وَأُولِي الْعِلْمِ، وَمَنْ لَمْ يَشْهَدْ بِمَا شَهِدْتَ، فَاكْتُبْ شَهَادَتِي مَكَانَ شَهَادَتِهِ: اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْكَ السَّلَامُ، وَإِلَيْكَ يَعُودُ السَّلَامُ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، أَنْ تَسْتَجِيبَ لَنَا دَعْوَتَنَا، وَأَنْ تُعْطِيَنَا رَغْبَتَنَا، وَأَنْ تُغْنِيَنَا عَمَّنْ أَغْنَيْتَهُ عَنَّا مِنْ خَلْقِكَ. اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي، وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا مَعِيشَتِي، وَأَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي إِلَيْهَا مُنْقَلَبِي» ’’ اے اللہ ! میں نے صبح کر لی اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں ، جس کی گواہی تو نے اپنی ذات کے بارے میں دی ہے ، اور تو نے اپنے فرشتوں اور علم والوں کو اس پر گواہ بنایا ہے ، اور ان کو بھی گواہ بنایا ہے جو اس بات کی گواہی نہیں دیتے ، جو گواہی تو نے دی ہے ، تو میری گواہی کو اس گواہی کی جگہ نوٹ کر لے ، اے اللہ ! تو سلامتی عطا کرنے والا ہے ، سلامتی تیری طرف سے عطا ہوتی ہے اور سلامتی تیری طرف لوٹ جاتی ہے ، اے جلال اور اکرام والے ! ( یعنی اور میں یہ دعا کرتا ہوں ) کے تو ہماری دعا کو قبول کر لے ، اور ہم جس میں رغبت رکھتے ہیں ، وہ ہمیں عطا کر دے اور تو ہمیں ہر اس شخص سے بے نیاز کر دے جسے تو نے اپنی مخلوق میں سے ہم سے بے نیاز کیا ہے ، اے اللہ ! تو میرے دین کو ٹھیک رکھنا ، جو میرے معاملے کے بچاؤ کی بنیاد ہے ، اور میری دنیا کو میرے لئے ٹھیک رکھنا ، جس میں ، میں نے زندگی گزارنی ہے ، اور میری آخرت کو میرے لئے ٹھیک رکھنا ، جس کی طرف میں نے لوٹ کے جانا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن عبدالحمید ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

16999

Majma al-Zawaid #16999

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْقَاسِمِ قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَارَةٌ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهَا كَانَتْ «تَسْمَعُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ عِنْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ: "" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ» "". قَالَ أَبُو عِيسَى: فَقُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ: أَرَأَيْتَ إِنْ جَمَعَهَا إِنْسَانٌ؟ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قَالَ]. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn al-Qasim reported that a neighboring woman of the Prophet ﷺ told him she used to hear the Prophet ﷺ say at the rising of dawn a plea for refuge from the punishment and trial of the grave. Abu Isa asked Abdullah whether a man might combine the two, and Abdullah answered with what the Messenger of Allah ﷺ had said. > **"O Allah, I seek refuge in You from the punishment of the grave and from the trial of the grave."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن قاسم بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون نے مجھے یہ بات بتائی ہے : وہ نبی اکرم ﷺ کو صبح صادق کے وقت یہ پڑھتے ہوئے سنتی تھیں : «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ» ’’ اے اللہ ! میں قبر کے عذاب اور قبر کی آزمائش سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ ابوعیسیٰ کہتے ہیں : میں نے عبداللہ سے دریافت کیا : اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ اگر انسان اسے جمع کر لے ؟ تو انہوں نے جواب دیا : نبی اکرم ﷺ نے اسی طرح سے پڑھا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

17000

Majma al-Zawaid #17000

«وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ تَفْسِيرِ: {لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ} [الزمر: 63]) فَقَالَ: "" مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ قَبْلَكَ، تَفْسِيرُهَا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، الْأَوَّلِ وَالْآخِرِ، وَالظَّاهِرِ وَالْبَاطِنِ، وَبِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَيُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ. مَنْ قَالَهَا إِذَا أَصْبَحَ عَشْرَ مَرَّاتٍ ; أُعْطِيَ عَشْرَ خِصَالٍ، أَمَّا أُولَاهُنَّ: فَتُحَرِّزُ مِنْ إِبْلِيسَ وَجُنُودِهِ. وَأَمَّا الثَّانِيَةُ: فَيُعْطَى قِنْطَارًا مِنَ الْأَجْرِ. وَأَمَّا الثَّالِثَةُ: فَيُرْفَعُ لَهُ دَرَجَةٌ فِي الْجَنَّةِ. وَأَمَّا الرَّابِعَةُ: فَيُزَوَّجُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ. وَأَمَّا الْخَامِسَةُ: فَيَحْضُرُهَا اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ. وَأَمَّا السَّادِسَةُ: فَلَهُ مِنَ الْأَجْرِ كَمَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ وَالزَّبُورَ. وَلَهُ مَعَ هَذَا يَا عُثْمَانُ، كَمَنْ حَجَّ وَاعْتَمَرَ، فَقُبِلَتْ حَجَّتُهُ وَعُمْرَتُهُ، وَإِنْ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ طُبِعَ بِطَابَعِ الشُّهَدَاءِ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْأَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Uthman ibn Affan, may Allah be pleased with him, reported that he asked the Messenger of Allah ﷺ about the interpretation of the verse concerning the keys of the heavens and earth. The Prophet ﷺ told him none had asked before him, then interpreted it as a formula of oneness, magnification, glorification with praise, seeking forgiveness, and the treasure phrase with the First, Last, Manifest, Hidden, goodness in His Hand, life, death, and power. Whoever says it ten times in the morning is granted ten traits: protection from Iblis and his hosts, a weighty measure of reward, a raised degree in Paradise, marriage to wide-eyed maidens, the presence of twelve thousand angels, reward like reading the revealed Books, and, O Uthman, like accepted pilgrimage and lesser pilgrimage, with the seal of martyrs if he dies that day. > **"Its interpretation is: There is no god but Allah; Allah is Greatest; glory belongs to Allah and with His praise; I seek Allah forgiveness; and there is no power nor strength except through Allah, the First, the Last, the Manifest, the Hidden; in His Hand is goodness; He gives life and causes death, and He has power over all things. Whoever says it ten times in the morning is granted ten traits, and if he dies that day he is sealed with the seal of martyrs."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے اس آیت کی تفسیر کے بارے میں دریافت کیا : ’’ آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اُسی کے پاس ہیں ۔‘‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم سے پہلے کسی نے مجھ سے اس کے بارے میں سوال نہیں کیا ، اس کی تفصیل یہ ہے : ’’ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے ، اللہ تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہے اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے ، میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا ، جو اول ہے ، آخر ہے ، ظاہر ہے ، باطن ہے ، ہر قسم کی بھلائی اُسی کے دست قدرت میں ہے ، وہ زندگی دیتا ہے اور وہ موت دیتا ہے ، اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے ۔‘‘ پھر نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو شخص صبح کے وقت ان کلمات کو دس مرتبہ پڑھ لے گا ، اُسے 10 خصوصیات عطا کی جائیں گی : پہلی خصوصیت یہ ہے کہ ابلیس اور اس کے لشکر سے اسے بچا لیا جائے گا ۔ دوسری یہ ہے کہ اسے اجر کا ایک قنطار عطا کیا جائے گا ۔ تیسری یہ ہے کہ جنت میں اس کا ایک درجہ بلند کیا جائے گا ۔ چوتھی یہ ہے کہ حورعین کے ساتھ اس کی شادی کی جائے گی ۔ پانچویں یہ ہے کہ بارہ ہزار فرشتے اس ( کلمے ) کے پاس موجود ہوں گے ۔ چھٹی یہ ہے کہ اس شخص کو اتنا اجر ملے گا ، جیسے اس شخص کو ملتا ہے ، جس نے قرآن ، تورات ، انجیل اور زبور کو پڑھا ہو ۔ اور اس کے ہمراہ اسے عثمان ! اسے اس شخص کی مانند اجر ملے گا ، جس نے حج اور عمرہ کیا ہو ، اور اس کا حج اور عمرہ قبول ہوا ہو ۔ اور اگر وہ شخص اس دن میں انتقال کر جائے تو اس پر شہداء کی مہر لگا دی جائے گی ۔ امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اغلب بن تمیم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

17001

Majma al-Zawaid #17001

وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «كَانَ يَدْعُو بِهَذِهِ الدَّعَوَاتِ إِذَا أَصْبَحَ، وَإِذَا أَمْسَى: "" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَجْأَةِ الْخَيْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فَجْأَةِ الشَّرِّ، فَإِنَّ الْعَبْدَ لَا يَدْرِي مَا يَفْجَؤُهُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Anas, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah ﷺ used to supplicate morning and evening for sudden good and refuge from sudden evil, for the servant knows not what will strike him. > **"O Allah, I ask You for sudden good, and I seek refuge in You from sudden evil, for the servant knows not what will strike him morning or evening."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ صبح اور شام کے وقت یہ دعائیں مانگا کرتے تھے : «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَجْأَةِ الْخَيْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فَجْأَةِ الشَّرِّ» ” اے اللہ ! میں تجھ سے اچانک آنے والی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور میں اچانک آنے والے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ کیونکہ کوئی بندہ یہ نہیں جانتا کہ صبح یا شام کے وقت کون سی چیز اچانک اسے لاحق ہو جائے گی ؟ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ ہے اور وہ متروک ہے ۔

17002

Majma al-Zawaid #17002

وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا إِذَا أَصْبَحْنَا: "" أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ، وَكَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ، وَسَنَّةِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُسْلِمًا، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ. وَإِذَا أَمْسَى قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ». رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ubayy ibn Kab, may Allah be pleased with him, reported that the Prophet ﷺ used to teach them to say in the morning a declaration of the primordial faith of submission, the word of sincerity, the practice of Muhammad ﷺ, and the creed of Ibrahim, upright and submitted, never among the associators, and to say the like in the evening. > **"We enter morning upon the primordial faith of submission, the word of sincerity, the practice of our Prophet Muhammad, and the creed of our father Ibrahim, upright and submitted, never among the associators."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ہمیں یہ تعلیم دیتے تھے : کہ جب ہم صبح کریں تو یہ پڑھیں : «أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ، وَكَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ، وَسَنَّةِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُسْلِمًا، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ» ’’ ہم نے اسلام کی فطرت ، اخلاص کے کلمہ ، اور اپنے نبی حضرت محمد ﷺ کی سنت پر اور اپنے جدامجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ملت پر صبح کی ہے ، جو سیدھے راستے پر چلنے والے مسلمان تھے ، اور وہ مشرکین میں سے نہیں تھے ۔‘‘ اور جب شام ہو ، تو بھی آدمی اسی طرح پڑھے ۔ یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن جاریہ بن سلمہ بن کہیل ہے اور وہ متروک ہے ۔

17003

Majma al-Zawaid #17003

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «كَانَ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى: "" أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ - أَوْ أَمْسَيْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ - وَعَلَى كَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ، وَعَلَى دِينِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَى مِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُسْلِمًا، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman ibn Abza reported from the Prophet ﷺ that he used to say morning and evening a declaration of the primordial faith, the word of sincerity, the religion of Muhammad ﷺ, and the creed of Ibrahim, upright and submitted, never among the associators. > **"We enter morning upon the primordial faith of submission, upon the word of sincerity, upon the religion of our Prophet Muhammad, and upon the creed of our father Ibrahim, upright and submitted, never among the associators."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالرحمن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ ﷺ صبح اور شام کے وقت یہ پڑھا کرتے تھے : «أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ - أَوْ أَمْسَيْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ - وَعَلَى كَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ، وَعَلَى دِينِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَى مِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُسْلِمًا، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ» ’’ ہم نے اسلام کی فطرت پر صبح کی ہے ، یا اسلام کی فطرت پر شام کی ہے ، اور اخلاص کے کلمہ پر ، اور اپنے نبی حضرت محمد ﷺ کے دین پر ، اور اپنے جدامجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ملت پر صبح یا شام کی ہے ، جو صحیح راستے پر رہنے والے مسلمان تھے اور وہ مشرکین میں سے نہیں تھے ۔‘‘ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور ان دونوں کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

17004

Majma al-Zawaid #17004

«وَعَنْ أَبِي سَلَّامٍ قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ فِي مَسْجِدِ حِمْصَ فَقَالُوا: هَذَا خَدَمَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: حَدِّثْنِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَتَدَاوَلُهُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ الرِّجَالُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَقُولُ حِينَ يُصْبِحُ وَحِينَ يُمْسِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَبِيًّا، إِلَّا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُرْضِيَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَسَمَّى خَادِمَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَابِقًا. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ أَبِي سَلَّامٍ خَادِمِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ الْمِزِّيُّ: إِنَّ الْأَوَّلَ هُوَ الصَّحِيحُ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Sallam reported that a man passed through the mosque of Hims and the people said he had served the Prophet ﷺ, so Abu Sallam asked him for a narration heard directly from the Messenger of Allah ﷺ. The man, named by Ahmad as Sabiq, reported that the Messenger of Allah ﷺ promised that no Muslim servant says three times morning and evening a declaration of contentment with Allah as Lord, submission as religion, and Muhammad ﷺ as Prophet without Allah making it binding upon Himself to content him on the Day of Resurrection. > **"No Muslim servant says three times morning and evening: I am content with Allah as Lord, with submission as religion, and with Muhammad as Prophet, without Allah making it binding upon Himself to content him on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوسلام بیان کرتے ہیں : ایک شخص کا گزر مسجد ’’ حمص ‘‘ سے ہوا ، لوگوں نے بتایا کہ یہ اللہ کے نبی ﷺ کے خادم ہیں ، راوی کہتے ہیں ، میں اُٹھ کر ان کے پاس گیا ، میں نے کہا : آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے بذات خود نبی اکرم ﷺ کی زبانی سنی ہو ، اور آپ کے اور نبی اکرم ﷺ کے درمیان کوئی اور واسطہ نہ ہو ، تو انہوں نے بتایا : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو مسلمان بندہ صبح اور شام کے وقت تین مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے : «رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَبِيًّا» ’’ میں اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے ، اسلام کے دین ہونے ، اور حضرت محمد ﷺ کے نبی ہونے سے راضی ہوں ( یعنی ان پر ایمان رکھتا ہوں ) ۔‘‘ تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ قیامت کے دن اس شخص کو راضی کر دے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اور انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے خادم کا نام ’’ سابق ‘‘ ذکر کیا ہے ۔ امام طبرانی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ کہا ہے : نبی اگرم ﷺ کے خادم حضرت ابوسلام رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے ، امام مزی کہتے ہیں : پہلا قول درست ہے ۔ امام احمد اور طبرانی کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

17005

Majma al-Zawaid #17005

وَعَنِ الْمُنَيْذِرِ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ يَكُونُ بِإِفْرِيقِيَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ: رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، فَأَنَا الزَّعِيمُ لَآخُذَنَّ بِيَدِهِ حَتَّى أُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Munaydhir, Companion of the Messenger of Allah ﷺ who resided in Africa, reported that he heard the Messenger of Allah ﷺ promise that whoever says in the morning a declaration of contentment with Allah, submission, and Muhammad as Prophet will have him as guarantor to take his hand until he admits him to Paradise. > **"Whoever says in the morning: I am content with Allah as Lord, with submission as religion, and with Muhammad as Prophet, I am his guarantor to take his hand until I admit him to Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت منذر رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم ﷺ کے صحابی ہیں اور وہ افریقہ میں ہوتے تھے ، وہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو شخص صبح کے وقت یہ پڑھ لے : «رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا» ’’ میں اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے ، اسلام کے دین ہونے ، اور حضرت محمد ﷺ کے نبی ہونے سے راضی ہوں ( یعنی ان پر ایمان رکھتا ہوں ) ۔‘‘ ( تو نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں : ) میں اس بات کا ضامن ہوں کہ میں اُس شخص کا ہاتھ پکڑ کر اسے جنت میں داخل کروا دوں گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔

17006

Majma al-Zawaid #17006

وَعَنْ أَبَانَ الْمُحَارِبِيِّ - وَكَانَ أَحَدَ الْوَفْدِ الَّذِينَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَالَ: "" مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، إِلَّا غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ حَتَّى يُمْسِيَ، وَإِذَا قَالَهَا إِذَا أَمْسَى غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ حَتَّى يُصْبِحَ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Aban al-Muharibi, of the delegation that came to the Messenger of Allah ﷺ, reported that the Messenger of Allah ﷺ promised that no Muslim servant says morning and evening a praise of Allah with disavowal of association and testimony of oneness without his sins being forgiven until evening, or until morning if said in the evening. > **"No Muslim servant says morning and evening: Praise belongs to Allah, I associate nothing with Him, and I testify there is no god but Allah, without his sins being forgiven until evening; and if he says them in the evening, until morning."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابان محاربی رضی اللہ عنہ ، جو ایک وفد کا حصہ تھے ، جس کے افراد نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے ، وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو بھی مسلمان بندہ صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ پڑھے : «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ’’ ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے ، میں کسی کو اس کا شریک قرار نہیں دیتا اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ۔‘‘ نبی اکرم ﷺ یہ فرماتے ہیں : تو اس کے شام تک کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے اور اگر وہ شام کے وقت یہ کلمات پڑھ لے تو اس کے صبح تک کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے ، اور وہ متروک ہے ۔

17007

Majma al-Zawaid #17007

وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ حَيَّانَ الْمُحَارِبِيِّ [عَنْ أَبَانَ الْمُحَارِبِيِّ]- وَكَانَ مِنَ الْوَفْدِ الَّذِينَ وَفَدُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّي، لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ; إِلَّا ظَلَّ يَغْفِرُ لَهُ ذُنُوبَهُ حَتَّى يُمْسِيَ. وَإِنْ قَالَهَا إِذَا أَمْسَى ; بَاتَ تُغْفَرُ لَهُ ذُنُوبُهُ حَتَّى يُصْبِحَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Hakam ibn Hayyan al-Muharibi, from Aban al-Muharibi of the Abd al-Qays delegation to the Messenger of Allah ﷺ, reported that the Messenger of Allah ﷺ promised that no Muslim servant says in the morning a praise of his Lord with disavowal of association and testimony of oneness without his sins being forgiven through the day until evening, and if said in the evening, through the night until morning. > **"No Muslim servant says in the morning: Praise belongs to Allah my Lord, I associate nothing with Him, and I testify there is no god but Allah, without his sins being forgiven through the day until evening."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حکم بن حیان محاربی ، حضرت ابان محاربی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں ، جو عبدالقیس قبیلے کے اس وفد میں شامل تھے ، جو نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا ، وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو مسلمان بندہ صبح کے وقت یہ پڑھ لیتا ہے : «الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّي، لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ’’ ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو میرا پروردگار ہے ، میں کسی کو اس کا شریک قرار نہیں دیتا ہوں ، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ۔‘‘ ( نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں : ) تو شام ہونے تک اس کے گناہوں کی مغفرت ہوتی رہے گی ، اور اگر کوئی شخص شام کے وقت ان کلمات کو پڑھ لے گا تو صبح ہونے تک اس کے گناہوں کی مغفرت ہوتی رہے گی ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے اور وہ متروک ہے ۔

17008

Majma al-Zawaid #17008

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِفَاطِمَةَ: "" مَا يَمْنَعُكِ أَنْ تَسْمَعِي مَا أُوصِيكِ بِهِ؟! أَنْ تَقُولِي إِذَا أَصْبَحْتِ وَإِذَا أَمْسَيْتِ: يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُثْمَانَ بْنِ مَوْهَبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah ﷺ said to Fatima, may Allah be pleased with her, asking what prevents her from hearing his counsel: to say morning and evening an invocation of the Ever-Living, the Sustainer, seeking aid by His mercy, the setting right of all affairs, and entrustment not to oneself for a blink. > **"What prevents you from hearing what I counsel you: say morning and evening: O Ever-Living, O Sustainer, by Your mercy I seek aid; set right for me all my affairs, and entrust me not to myself for the blink of an eye."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا : تمہارے لئے کیا رکاوٹ ہے ؟ کہ تم اس بات کو نہیں سنتی ہو کہ جو میں تمہیں تلقین کرنے لگا ہوں ، تم صبح اور شام کے وقت یہ کلمات پڑھو : «يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ» ’’ اے حی اور اے قیوم ! میں تیری رحمت کے وسیلے سے مدد مانگتا ہوں ، تو میرے سارے کاموں کو ٹھیک کر دے اور پلک جھپکنے کے عرصے کے لیے بھی مجھے میرے حوالے نہ کرنا ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ، صرف عثمان بن موہب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

17009

Majma al-Zawaid #17009

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى دَعَا بِهَذَا الدُّعَاءِ: "" اللَّهُمَّ أَنْتَ أَحَقُّ مَنْ ذُكِرَ، وَأَحَقُّ مَنْ عُبِدَ، وَأَنْصَرُ مَنِ ابْتُغِيَ، وَأَرْأَفُ مَنْ مَلَكَ، وَأَجْوَدُ مَنْ سُئِلَ، وَأَوْسَعُ مَنْ أَعْطَى، أَنْتَ الْمَلِكُ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَالْفَرْدُ لَا يَهْلَكُ، كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَكَ، لَنْ تُطَاعَ إِلَّا بِإِذْنِكَ، وَلَنْ تُعْصَى إِلَّا بِعِلْمِكَ، تُطَاعُ فَتَشْكُرُ، وَتُعْصَى فَتَغْفِرُ، أَقْرَبُ شَهِيدٍ، وَأَدْنَى حَفِيظٍ، حُلْتَ دُونَ الثُّغُورِ، وَأَخَذْتَ بِالنَّوَاصِي، وَكَتَبْتَ الْآثَارَ، وَنَسَخْتَ الْآجَالَ، الْقُلُوبُ لَكَ مُفْضِيَةٌ، وَالسِّرُّ عِنْدَكَ عَلَانِيَةٌ، الْحَلَالُ مَا أَحْلَلْتَ، وَالْحَرَامُ مَا حَرَّمْتَ، وَالدِّينُ مَا شَرَعْتَ، وَالْأَمْرُ مَا قَضَيْتَ، وَالْخَلْقُ خَلْقُكَ، وَالْعَبْدُ عَبْدُكَ، وَأَنْتَ اللَّهُ الرَّءُوفُ الرَّحِيمُ. أَسْأَلُكَ بِنُورِ وَجْهِكَ الَّذِي أَشْرَقَتْ لَهُ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ، بِكُلِّ حَقٍّ هُوَ لَكَ، وَبِحَقِّ السَّائِلِينَ عَلَيْكَ، أَنْ تَقْبَلَنِي فِي هَذِهِ الْغَدَاةِ - أَوْ فِي هَذِهِ الْعَشِيَّةِ - وَأَنْ تُجِيرَنِي مِنَ النَّارِ بِقُدْرَتِكَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فَضَّالُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.

EnglishUnverified translation

Abu Umama al-Bahili, may Allah be pleased with him, reported that when the Messenger of Allah ﷺ entered morning and evening, he supplicated with a glorification of Allah as most worthy of remembrance, worship, seeking, ownership, asking, and giving, the King without partner, the Unique Who perishes not while all perishes but His Face, obeyed only by permission and disobeyed only with knowledge, thankful to the obedient and forgiving to the disobedient, nearest witness and closest guardian, lawful and unlawful by His decree, and a plea by the light of His Face and every right to be accepted that morning or evening and shielded from the Fire by His power. > **"O Allah, You are most worthy of remembrance, most worthy of worship, most aiding of the sought, most merciful of owners, most generous of the asked, and most ample of givers. You are the King without partner, the Unique Who perishes not; all things perish but Your Face. I ask You by the light of Your Face by which the heavens and earth shone to accept me this morning and to shield me from the Fire by Your power."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ دعا مانگا کرتے تھے : «اللَّهُمَّ أَنْتَ أَحَقُّ مَنْ ذُكِرَ، وَأَحَقُّ مَنْ عُبِدَ، وَأَنْصَرُ مَنِ ابْتُغِيَ، وَأَرْأَفُ مَنْ مَلَكَ، وَأَجْوَدُ مَنْ سُئِلَ، وَأَوْسَعُ مَنْ أَعْطَى، أَنْتَ الْمَلِكُ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَالْفَرْدُ لَا يَهْلَكُ، كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَكَ، لَنْ تُطَاعَ إِلَّا بِإِذْنِكَ، وَلَنْ تُعْصَى إِلَّا بِعِلْمِكَ، تُطَاعُ فَتَشْكُرُ، وَتُعْصَى فَتَغْفِرُ، أَقْرَبُ شَهِيدٍ، وَأَدْنَى حَفِيظٍ، حُلْتَ دُونَ الثُّغُورِ، وَأَخَذْتَ بِالنَّوَاصِي، وَكَتَبْتَ الْآثَارَ، وَنَسَخْتَ الْآجَالَ، الْقُلُوبُ لَكَ مُفْضِيَةٌ، وَالسِّرُّ عِنْدَكَ عَلَانِيَةٌ، الْحَلَالُ مَا أَحْلَلْتَ، وَالْحَرَامُ مَا حَرَّمْتَ، وَالدِّينُ مَا شَرَعْتَ، وَالْأَمْرُ مَا قَضَيْتَ، وَالْخَلْقُ خَلْقُكَ، وَالْعَبْدُ عَبْدُكَ، وَأَنْتَ اللَّهُ الرَّءُوفُ الرَّحِيمُ. أَسْأَلُكَ بِنُورِ وَجْهِكَ الَّذِي أَشْرَقَتْ لَهُ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ، بِكُلِّ حَقٍّ هُوَ لَكَ، وَبِحَقِّ السَّائِلِينَ عَلَيْكَ، أَنْ تَقْبَلَنِي فِي هَذِهِ الْغَدَاةِ - أَوْ فِي هَذِهِ الْعَشِيَّةِ - وَأَنْ تُجِيرَنِي مِنَ النَّارِ بِقُدْرَتِكَ» ’’ اے اللہ ! جن کا بھی ذکر کیا جاتا ہے ، تو ان میں سب سے زیادہ حقدار ہے اور جس کی بھی عبادت کی جاتی ہے ، تو ان سب سے زیادہ حقدار ہے ، جس سے مدد مانگی جاتی ہے ، تو ان سب سے زیادہ مدد کرنے والا ہے اور جتنے بھی مالک ہیں ، تو ان سب سے زیادہ مہربان ہے جن سے بھی مانگا جاتا ہے ، تو ان سب سے زیادہ گنجائش والا ہے ، تو ایسا بادشاہ ہے کہ کوئی تیرا شریک نہیں ہے ، تو یکتا ہے جو ہلاکت کا شکار نہیں ہو گا ، تیری ذات کے علاوہ ہر چیز ہلاکت کا شکار ہو جائے گی ، تیری اجازت کے بغیر تیری اطاعت نہیں کی جا سکتی اور تیرے علم کے بغیر تیری نافرمانی نہیں کی جا سکتی ، تیری اطاعت کی جائے تو ، تو اسے قبول کرتا ہے اور اگر تیری نافرمانی کی جائے تو ، تو مغفرت کر دیتا ہے ، تو سب سے زیادہ قریب ہے ، گواہ ہے ، سب سے زیادہ قریب محافظ ہے ، تو دانتوں سے پہلے حائل ہے ، تو نے پیشانیاں تھامی ہوئی ہیں ، تو قدموں کے نشانات نوٹ کرتا ہے آخری وقت طے کرتا ہے ، دل تیری طرف رجوع کرتے ہیں ، تیرے سامنے پوشیدہ چیز بھی علانیہ ہوتی ہے ، حلال وہ ہے جسے تو نے حلال قرار دیا ہو ، حرام وہ ہے جسے تو نے حرام قرار دیا ہو ، دین وہ ہے جسے تو نے مشروع قرار دیا ہو ، امر وہ ہے جس کا تو نے فیصلہ دیا ہو ، ساری مخلوق تیری مخلوق ہے ، اور ہر بندہ ، تیرا بندہ ہے ، تو اللہ ہے ، بڑا مہربان رحم کرنے والا ہے ، میں تیری ذات کے نور کے وسیلے سے تجھ سے دعا مانگتا ہوں ، جس نور کے ذریعے آسمان اور زمین روشن ہیں ، اور ہر اس حق کے حوالے سے تجھ سے دعا مانگتا ہوں ، جو تیرا ہے ، اور مانگنے والوں کا تجھ پر جو حق ہے ، اس کے حوالے سے بھی یہ دعا مانگتا ہوں کہ تو اس صبح ۔ یا شام میں ۔ میری طرف سے قبول کر لے اور اپنی قدرت کے ذریعے مجھے جہنم سے بچا لے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے اور وہ ضعیف ہے ، جس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے ۔

17010

Majma al-Zawaid #17010

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «أَلَا أُخْبِرُكُمْ لِمَ سَمَّى اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلَهُ (الَّذِي وَفَّى)؟ لِأَنَّهُ كَانَ يَقُولُ كُلَّمَا أَصْبَحَ وَأَمْسَى: فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ» "". حَتَّى خَتَمَ الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ وُثِّقُوا.

EnglishUnverified translation

Muadh ibn Anas reported from the Messenger of Allah ﷺ that he disclosed why Allah named Ibrahim His close friend, the one who fulfilled: because every morning and evening he recited the glorification of the opening verses of the chapter of the Romans, through to their end. > **"Shall I not inform you why Allah named Ibrahim His close friend, the one who fulfilled? Because every morning and evening he said: Glory belongs to Allah when you enter evening and when you enter morning."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نام اپنا ’’ خلیل ‘‘ کیوں رکھا ہے ؟ جس نے ( عہد یا ذمہ داری کو ) پورا کیا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ صبح اور شام کے وقت یہ پڑھا کرتے تھے : «فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ» ’’ اور میں اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں ، جب تم شام کرتے ہو ، جب تم صبح کرتے ہو ۔‘‘ راوی کہتے ہیں : پھر انہوں نے مکمل آیات تلاوت کیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایسے ضعیف راوی ہیں ، جن کی توثیق کی گئی ہے ۔

17011

Majma al-Zawaid #17011

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي تَوَاضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِعَظَمَتِهِ ; كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَاتٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى، وَاسْمُهُ إِسْمَاعِيلُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Umm Salama reported from the Prophet ﷺ that whoever says in the morning a praise of Allah before Whose greatness all things humble has good deeds recorded for him. > **"Whoever says in the morning: Praise belongs to Allah before Whose greatness all things humble, has good deeds recorded for him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ’’ جو شخص صبح کے وقت یہ پڑھ لے : «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي تَوَاضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِعَظَمَتِهِ» ’’ ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس کی عظمت کے آگے ہر چیز سرنگوں ہے ۔‘‘ تو اس کے لئے نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلیٰ ہے ، جس کا نام اسماعیل ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

17012

Majma al-Zawaid #17012

«وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: أَنَّهُ كَانَ لَهُ جُرْنٌ مِنْ تَمْرٍ، فَكَانَ يَنْقُصُ، فَحَرَسَهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَإِذَا هُوَ بِدَابَّةٍ شِبْهِ الْغُلَامِ الْمُحْتَلِمِ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَقَالَ: مَا أَنْتَ؟ جِنِّيٌّ أَمْ إِنْسِيٌّ؟ قَالَ: جِنِّيٌّ، قَالَ: فَنَاوِلْنِي يَدَكَ، فَنَاوَلَهُ يَدَهُ فَإِذَا يَدُهُ يَدُ كَلْبٍ، وَشَعْرُهُ شَعْرُ كَلْبٍ، قَالَ: هَذَا خَلْقُ الْجِنِّ، قَالَ: قَدْ عَلِمَتِ الْجِنُّ أَنَّهُ مَا فِيهِمْ رَجُلٌ أَشَدُّ مِنِّي، قَالَ: فَمَا جَاءَ بِكَ؟ قَالَ: بَلَغَنَا أَنَّكَ تُحِبُّ الصَّدَقَةَ، فَجِئْنَا نُصِيبُ مِنْ طَعَامِكَ، قَالَ: فَمَا يُنْجِينَا مِنْكُمْ؟ قَالَ: هَذِهِ الْآيَةُ الَّتِي فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ: {اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ} [البقرة: 255] مَنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي أُجِيرَ مِنَّا حَتَّى يُصْبِحَ، وَمَنْ قَالَهَا حِينَ يُصْبِحُ أُجِيرَ مِنَّا حَتَّى يُمْسِيَ. فَلَمَّا أَصْبَحَ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: "" صَدَقَ الْخَبِيثُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي التَّفْسِيرِ، وَفِي مَنَاقِبِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ.

EnglishUnverified translation

Ubayy ibn Kab, may Allah be pleased with him, reported that he kept a heap of dates that kept diminishing, so he guarded it one night and met a creature like an adolescent youth. He greeted him, received the greeting, and asked whether he was jinn or man; the creature said jinn. When Ubayy took his hand, it was a dog hand with dog hair, and the creature confirmed this is the form of the jinn, boasting none among them stronger than he. Asked what brought him, he said word had reached them of Ubayy love of charity, so they came for his food. Asked what saves from them, he named the verse of the Throne in the chapter of the Cow: whoever says it in the evening is shielded from them until morning, and whoever says it in the morning is shielded until evening. In the morning Ubayy told the Messenger of Allah ﷺ, who affirmed the wicked one had spoken truth. > **"The wicked one spoke truth. Whoever says the verse of the Throne in the evening is shielded from them until morning, and whoever says it in the morning is shielded until evening."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ان کا کھجوروں کا ایک گودام تھا ، جس میں سے کھجوریں کم ہوتی جاتی تھیں ، ایک رات وہ اس کی پہریداری کرنے لگے تو ایک کمسن لڑکے کی طرح کا ایک جانور نظر آیا ، اس نے انہیں سلام کیا ، انہوں نے اسے سلام کا جواب دیا اور دریافت کیا : تم کیا ہو ؟ جن ہو یا انسان ہو ؟ اس نے جواب دیا : جن ہوں ، حضرت ابی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم اپنا ہاتھ میری طرف بڑھاؤ ، اس نے اپنا ہاتھ بڑھایا ، تو اس کا ہاتھ کتے کے ہاتھ کی مانند تھا ، اور اس کے بال کتے کے بالوں کی مانند تھے ، حضرت ابی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : کیا جنوں کی تخلیق اس طرح ہوتی ہے ؟ اس نے کہا : جنات یہ بات جانتے ہیں کہ ان میں کوئی ایسا فرد نہیں ہے جو مجھ سے زیادہ طاقتور ہو ، حضرت ابی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : تم کیوں آئے ہو ؟ اس نے جواب دیا : ہمیں یہ اطلاع ملی تھی کہ آپ صدقہ کرنے کو پسند کرتے ہیں ، تو ہم آ گئے ، تاکہ آپ کے اناج میں سے کچھ حاصل کر لیں ، حضرت ابی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : کون سی چیز ہمیں ( یعنی انسانوں کو ) تم لوگوں ( یعنی جنات یا شیاطین ) سے نجات دے سکتی ہے ؟ اس نے جواب دیا : ’’ یہ آیت جو سورہ بقرہ میں موجود ہے «اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ» ( یعنی آیت الکرسی ) جو شخص شام کے وقت اسے پڑھ لے گا ، وہ صبح تک ہم سے محفوظ رہے گا ، اور جو شخص صبح کے وقت اسے پڑھ لے گا ، وہ شام تک ہم سے محفوظ رہے گا ۔‘‘ اگلے دن صبح ، حضرت ابی رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اس خبیث نے سچ کہا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس روایت کے مختلف طرق ’’ کتاب التفسیر ‘‘ میں اور حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں ۔

17013

Majma al-Zawaid #17013

وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ: مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي بَيْتٍ ; لَمْ يَدْخُلْ ذَلِكَ الْبَيْتَ شَيْطَانٌ تِلْكَ اللَّيْلَةَ حَتَّى يُصْبِحَ، أَرْبَعَ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِهَا، وَآيَةَ الْكُرْسِيِّ، وَآيَتَيْنِ بَعْدَهَا، وَخَوَاتِيمَهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.

EnglishUnverified translation

Shabi reported that Abdullah ibn Masud, may Allah be pleased with him, said that whoever recites ten verses of the chapter of the Cow in a house, four from its start, the verse of the Throne, two after it, and its closing verses, no Satan enters that house that night until morning. > **"Whoever recites ten verses of the chapter of the Cow in a house, no Satan enters that house that night until morning."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

امام شعبی بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ’’ جو شخص سورہ بقرہ کی 10 آیات گھر میں تلاوت کر لے گا ، اُس رات میں صبح ہونے تک اس گھر میں شیطان داخل نہیں ہو گا ، چار آیات اس کے شروع کی ہیں ، ایک آیت الکرسی ہے دو آیتیں اس کے بعد والی ہیں ، اور اس کی اختتامی آیات ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ، البتہ امام شعبی نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

17014

Majma al-Zawaid #17014

وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ ذَاتَ يَوْمٍ بَعْدَ مَا انْصَرَفْنَا مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ، فَاسْتَأْذَنَّا عَلَيْهِ، قَالَ: ادْخُلُوا، قُلْنَا: نَنْتَظِرُ هُنَيْهَةً لَعَلَّ بَعْضَ أَهْلِ الدَّارِ لَهُ حَاجَةٌ، فَأَقْبَلَ يُسَبِّحُ، وَقَالَ: لَقَدْ ظَنَنْتُمْ يَا آلَ عَبْدِ اللَّهِ، غَفْلَةً، ثُمَّ قَالَ: يَا جَارِيَةُ، انْظُرِي هَلْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ؟ قَالَتْ: لَا. [ثُمَّ قَالَ لَهَا الثَّانِيَةُ: انْظُرِي، هَلْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ؟ قَالَتْ: لَا] ثُمَّ قَالَ لَهَا الثَّالِثَةَ: انْظُرِي هَلْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ؟ قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَهَبَ لَنَا هَذَا الْيَوْمَ، وَأَقَالَنَا فِيهِ عَثَرَاتِنَا - أَحْسَبُهُ قَالَ: - وَلَمْ يُعَذِّبْنَا بِالنَّارِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Wail reported that he asked Ibn Masud, may Allah be pleased with him, one day after the dawn prayer for admission, and Ibn Masud bade them enter. When they preferred to wait briefly lest the household need something, Ibn Masud engaged in glorification, remarking on their assumption of his heedlessness, then asked his slavegirl thrice whether the sun had risen. When she twice said no and the third time said yes, he praised Allah Who granted them the day, overlooked their stumbles, and did not punish them with the Fire. > **"Praise belongs to Allah Who granted us this day, overlooked our stumbles therein, and did not punish us with the Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابووائل بیان کرتے ہیں : میں نے ایک دن حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سوال کیا ، یہ فجر کی نماز سے واپس آنے کے بعد کی بات ہے ، ہم نے ان کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی انہوں نے فرمایا : تم لوگ اندر آ جاؤ ! ہم نے سوچا ہمیں کچھ دیر انتظار کر لینا چاہیے کیونکہ ہو سکتا ہے ، گھر والوں کو ان سے کوئی کام ہو ، حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ تسبیح پڑھتے ہوئے تشریف لائے ، انہوں نے فرمایا : تم لوگ یہ گمان کرتے ہو کہ عبداللہ کے گھر والے غفلت کا شکار ہوں گے ؟ پھر انہوں نے فرمایا ہے : اے لڑکی ! تم دیکھو کیا سورج نکل آیا ہے ؟ اس نے بتایا : جی نہیں ! پھر انہوں نے دوسری مرتبہ اس سے کہا : تم دیکھو کہ سورج نکل آیا ہے ؟ اس نے بتایا : جی نہیں ! پھر انہوں نے تیسری مرتبہ اس سے کہا : تم دیکھو ! کیا سورج نکل آیا ہے ؟ اس نے جواب دیا : جی ہاں ! تو حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ’’ اللہ تعالیٰ کے لیے ہر طرح کی حمد مخصوص ہے ، جس نے ہمیں یہ دن عطا کیا ہے ، اور اس دن میں ہماری کوتاہیوں سے درگزر کیا ہے ۔‘‘ راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں :” اور اس نے ہمیں آگ کے ذریعے عذاب نہیں دیا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

17015

Majma al-Zawaid #17015

وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: «قَالَ سَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ: أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِرَارًا، وَمِنْ أَبِي بَكْرٍ مِرَارًا، وَمِنْ عُمَرَ مِرَارًا؟ قُلْتُ: بَلَى. قَالَ: "" مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى: اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَنِي، وَأَنْتَ تَهْدِينِي، وَأَنْتَ تُطْعِمُنِي، وَأَنْتَ تَسْقِينِي، وَأَنْتَ تُمِيتُنِي، وَأَنْتَ تُحْيِينِي. لَمْ يَسَلِ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ "". قَالَ: فَلَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ فَقُلْتُ: أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِرَارًا، وَمِنْ أَبِي بَكْرٍ مِرَارًا، وَمِنْ عُمَرَ مِرَارًا؟ قَالَ: بَلَى. فَحَدَّثْتُهُ بِهَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتُ كَانَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ أَعْطَاهُنَّ مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَكَانَ يَدْعُو بِهِنَّ فِي كُلِّ يَوْمٍ سَبْعَ مِرَارٍ، فَلَا يَسْأَلُ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Hasan reported that Samura ibn Jundub, may Allah be pleased with him, offered him a narration heard repeatedly from the Messenger of Allah ﷺ, Abu Bakr, and Umar: whoever says morning and evening a sixfold declaration that Allah created, guides, feeds, gives drink, causes death, and gives life will not ask Allah anything without being granted it. When Hasan conveyed it to Abdullah ibn Salam, he responded with devotion to the Messenger of Allah ﷺ that these were words Allah had granted Musa, peace be upon him, who supplicated with them seven times daily and was never refused. > **"Whoever says morning and evening: O Allah, You created me, You guide me, You feed me, You give me drink, You cause me to die, and You give me life, will not ask Allah anything without being granted it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حسن بیان کرتے ہیں : حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کیا میں تمہیں ایک ایسی حدیث بیان کروں جو میں نے نبی اکرم ﷺ کی زبانی کئی مرتبہ سنی ہے ؟ اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی زبانی کئی مرتبہ سنی ہے ، اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زبانی کئی مرتبہ سنی ہے ، میں نے جواب دیا : جی ہاں ! تو انہوں نے فرمایا : ’’ جو شخص صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ پڑھے : «اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَنِي، وَأَنْتَ تَهْدِينِي، وَأَنْتَ تُطْعِمُنِي، وَأَنْتَ تَسْقِينِي، وَأَنْتَ تُمِيتُنِي، وَأَنْتَ تُحْيِينِي» ’’ اے اللہ ! تو نے مجھے پیدا کیا ہے ، تو نے مجھے ہدایت دی ہے ، تو نے مجھے کھلایا ہے ، تو نے مجھے پلایا ہے ، تو مجھے موت دے گا ، تو مجھے دوبارہ زندہ کرے گا ۔‘‘ تو وہ شخص اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگے گا ، اللہ تعالیٰ وہ چیز عطا کر دے گا ۔ راوی بیان کرتے ہیں : میری ملاقات حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے ہوئی ، میں نے کہا : کیا میں آپ کو ایک حدیث بیان نہ کروں ؟ جو میں نے نبی اکرم ﷺ سے کئی مرتبہ سنی ہے ، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کئی مرتبہ سنی ہے ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کئی مرتبہ سنی ہے ، انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! میں نے انہیں یہ حدیث بیان کی ، تو انہوں نے فرمایا : میرے ماں باپ اللہ کے رسول ﷺ پر قربان ہو جائیں ، یہ وہ کلمات ہیں ، جو اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو عطا کیے تھے اور وہ روزانہ سات مرتبہ ان کے ذریعے دعا کرتے تھے ، تو وہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگتے تھے ، اللہ تعالیٰ وہ انہیں عطا کر دیتا تھا ۔ یہی روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

17016

Majma al-Zawaid #17016

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «مَا مِنْ رَجُلٍ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ أُشْهِدُكَ، وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ، وَمَلَائِكَتَكَ، وَجَمِيعَ خَلْقِكَ، بِأَنَّكَ أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ ; إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا أَصَابَ مِنْ ذَنْبٍ فِي يَوْمِهِ ذَلِكَ، فَإِنْ قَالَهَا إِذَا أَمْسَى غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا أَصَابَ فِي لَيْلَتِهِ تِلْكَ» "". قُلْتُ: عَزَاهُ شَيْخُ الْإِسْلَامِ الْمِزِّيُّ فِي الْأَطْرَافِ إِلَى رِوَايَةِ ابْنِ دَاسَةَ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، وَعَزَاهُ إِلَى التِّرْمِذِيِّ، وَكَذَلِكَ عَزَى رِوَايَةَ مَكْحُولٍ عَنْ أَنَسٍ بِهَذَا الْمَتْنِ إِلَى أَبِي دَاوُدَ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا مُتْنُ حَدِيثِ مَكْحُولٍ: "" اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ "". الْحَدِيثَ. وَلَمْ أَجِدْ هَذَا فِي نُسْخَتِي، فَخَشِيتُ أَنْ يَكُونَ حَصَلَ الْوَهْمُ فِي حَدِيثِ مُسْلِمِ بْنِ زِيَادٍ كَمَا حَصَلَ فِي حَدِيثِ مَكْحُولٍ، فَكَتَبْتُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah ﷺ said that whoever says in the morning a testimony calling Allah, the Throne bearers, angels, and all creation to witness His sole oneness and Muhammad servitude and messengership will have Allah forgive the sins he commits that day, and likewise at night. > **"Whoever says in the morning: O Allah, I call You to witness, with the bearers of Your Throne, Your angels, and all Your creation, that You alone have no partner and that Muhammad is Your servant and Messenger, Allah forgives the sins he commits that day; and whoever says them in the evening, Allah forgives what befalls him that night."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص صبح کے وقت یہ پڑھ لے : «اللَّهُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ أُشْهِدُكَ، وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ، وَمَلَائِكَتَكَ، وَجَمِيعَ خَلْقِكَ، بِأَنَّكَ أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ» ’’ اے اللہ ! میں نے ایسی حالت میں صبح کی ، کہ میں تجھے گواہ بناتا ہوں ، تیرے عرش کو اٹھانے والوں کو گواہ بناتا ہوں ، اور تیرے فرشتوں کو اور تیری ساری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں ، کہ بے شک تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف تو ہی معبود ہے ، تیرا کوئی شریک نہیں ہے ، اور حضرت محمد ﷺ تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں ۔‘‘ ( نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں : ) تو اللہ تعالیٰ اس شخص کی مغفرت کر دیتا ہے ، اس شخص نے اس دن میں ، جو بھی گناہ کیا ہو اور اگر وہ شخص شام کے وقت یہ کلمات پڑھ لے ، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے اس رات کے گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے ۔‘‘ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : شیخ الاسلام مزی نے اس روایت کی نسبت کتاب ’’ الاطراف ‘‘ میں ابن داسہ کی ، امام ابوداؤد سے نقل کردہ روایت کی طرف کی ہے ، اور انہوں نے اس کی نسبت امام ترمذی کی طرف بھی کی ہے ، اسی طرح مکحول کی حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کردہ اس متن کی نسبت ، انہوں نے امام ابوداؤد کی طرف کی ہے ، جب میں نے اس بات کا جائزہ لیا ، تو مکحول کی نقل کردہ روایت کے متن میں یہ الفاظ ہیں :’’ اے اللہ ! تو میرا پروردگار ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ۔‘‘ میں نے یہ روایت اپنے پاس موجود نسخے میں نہیں پائی ہے ، تو مجھے یہ وہم ہوا کہ کہیں اس میں مسلم بن زیاد کی نقل کردہ روایت میں کوئی وہم نہ آ گیا ہو ، جس طرح مکحول کی نقل کردہ روایت میں آ گیا تھا ، تو میں نے اس روایت کو نوٹ کر لیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ مدلس ہے ۔

17017

Majma al-Zawaid #17017

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَمْسَى قَالَ: "" أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَهَبَ بِالنَّهَارِ، وَجَاءَ بِاللَّيْلِ، وَنَحْنُ فِي عَافِيَةٍ. اللَّهُمَّ هَذَا خَلْقٌ قَدْ جَاءَ فَمَا عَمِلْتُ فِيهِ مِنْ سَيِّئَةٍ فَتَجَاوَزْ عَنْهَا، وَمَا عَمِلْتُ فِيهِ مِنْ حَسَنَةٍ فَتَقَبَّلْهَا وَأَضْعِفْهَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً. اللَّهُمَّ إِنَّكَ بِجَمِيعِ حَاجَتِي عَالِمٌ، وَإِنَّكَ عَلَى جَمِيعِ نُجْحِهَا قَادِرٌ، اللَّهُمَّ أَنْجِحِ اللَّيْلَةَ كُلَّ حَاجَةٍ لِي، وَلَا تَزِدْنِي فِي دُنْيَايَ، وَلَا تَنْقُصْنِي فِي آخِرَتِي» "". وَإِذَا أَصْبَحَ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ali, may Allah be pleased with him, reported that when the Messenger of Allah ﷺ entered evening, he would declare the evening dominion of Allah, the One, the Overwhelming, with praise for the departure of day, arrival of night, and wellness, asking pardon for the day evils, acceptance and manifold increase for its good, and the success of every need that night without increase in worldliness or decrease in the hereafter; and he said the like in the morning. > **"We enter evening and dominion belongs to Allah, the One, the Overwhelming; praise belongs to Allah Who took the day and brought the night, while we are in wellness. O Allah, whatever evil I did therein, pardon it; whatever good I did therein, accept and multiply it manifold. O Allah, fulfill every need of mine this night; increase me not in my worldliness nor decrease me in my hereafter."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ شام کے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے : «أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَهَبَ بِالنَّهَارِ، وَجَاءَ بِاللَّيْلِ، وَنَحْنُ فِي عَافِيَةٍ. اللَّهُمَّ هَذَا خَلْقٌ قَدْ جَاءَ فَمَا عَمِلْتُ فِيهِ مِنْ سَيِّئَةٍ فَتَجَاوَزْ عَنْهَا، وَمَا عَمِلْتُ فِيهِ مِنْ حَسَنَةٍ فَتَقَبَّلْهَا وَأَضْعِفْهَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً. اللَّهُمَّ إِنَّكَ بِجَمِيعِ حَاجَتِي عَالِمٌ، وَإِنَّكَ عَلَى جَمِيعِ نُجْحِهَا قَادِرٌ، اللَّهُمَّ أَنْجِحِ اللَّيْلَةَ كُلَّ حَاجَةٍ لِي، وَلَا تَزِدْنِي فِي دُنْيَايَ، وَلَا تَنْقُصْنِي فِي آخِرَتِي» ’’ ہم نے شام کر لی اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں شام ہو گئی ، جو ایک ہے اور زبردست ہے ، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے ، جو دن کو لے گیا اور رات کو لے آیا ، اور ہم عافیت میں ہیں ، اے اللہ ! یہ مخلوق آ گئی ہے ، میں نے اس میں جس برائی کا ارتکاب کیا ہو ، تو اس سے درگزر کرنا ، اور میں نے اس میں جس اچھائی پر عمل کیا ہو ، تو اسے قبول کرنا اور اس کا اجر کئی گنا کر دینا ، اے اللہ ! تو میری تمام حاجتوں کے بارے میں علم رکھتا ہے ، اور تو ان سب کو پورا کرنے پر قادر ہے ، اے اللہ ! تو اس رات میں میری ہر حاجت کو پورا کر دینا اور میری دنیا میں اضافہ نہ کرنا ، اور میری آخرت میں کمی نہ کرنا ۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں : جب صبح ہوتی تھی ، تو نبی اکرم ﷺ اسی طرح پڑھا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

17018

Majma al-Zawaid #17018

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، أَعُوذُ بِاللَّهِ الَّذِي يُمْسِكُ السَّمَاءَ أَنْ تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ، مَنْ قَالَهُنَّ عُصِمَ مِنْ كُلِّ سَاحِرٍ وَكَاهِنٍ وَشَيْطَانٍ وَحَاسِدٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Amr, may Allah be pleased with them, reported that the Messenger of Allah ﷺ taught an evening declaration of dominion with praise and refuge in Allah, Who holds the sky from falling upon the earth but by His leave, from the evil of all He created and spread; whoever says them is shielded from every sorcerer, soothsayer, Satan, and envier. > **"We enter evening and dominion belongs to Allah; praise belongs to Allah. I seek refuge in Allah, Who holds the sky from falling upon the earth but by His leave, from the evil of all He created and spread; whoever says them is shielded from every sorcerer, soothsayer, Satan, and envier."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : «أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، أَعُوذُ بِاللَّهِ الَّذِي يُمْسِكُ السَّمَاءَ أَنْ تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ» ’’ ہم نے شام کر لی اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں شام ہو گئی ، میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں ، جس نے آسمان کو اس چیز سے روکا ہوا ہے کہ وہ زمین پر گر جائے ، البتہ اس کے اذن کا معاملہ مختلف ہے ، میں پناہ مانگتا ہوں ، ہر اس چیز کے شر سے جسے اس نے پیدا کیا ہے ، اور بنایا ہے ۔‘‘ نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں : جو شخص یہ کلمات پڑھ لے گا ، وہ ہر جادوگر ، کاہن ، شیطان اور حاسد سے محفوظ رہے گا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

17019

Majma al-Zawaid #17019

وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «كَانَ إِذَا أَصْبَحَ يَقُولُ: "" أَصْبَحْتُ يَا رَبِّ أُشْهِدُكَ، وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ وَأَنْبِيَاءَكَ وَرُسُلَكَ وَجَمِيعَ خَلْقِكَ عَلَى شَهَادَتِي عَلَى نَفْسِي، إِنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَأُؤْمِنُ بِكَ، وَأَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ "". يَقُولُهَا ثَلَاثًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ أَبِي جَمِيلٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنِ الْقَاسِمِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَحَدِيثٌ بَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Aisha, may Allah be pleased with her, reported that when the Messenger of Allah ﷺ entered morning, he would declare thrice a testimony calling his Lord, angels, prophets, messengers, and all creation to witness his affirmation of Allah sole oneness, Muhammad servitude and messengership, faith, and trust. > **"I enter morning, O Lord, calling You, Your angels, prophets, messengers, and all Your creation to witness my testimony: I testify You are Allah, there is no god but You alone without partner, Muhammad is Your servant and Messenger, I believe in You and trust in You."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ صبح کے وقت یہ پڑھا کرتے تھے : «أَصْبَحْتُ يَا رَبِّ أُشْهِدُكَ، وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ وَأَنْبِيَاءَكَ وَرُسُلَكَ وَجَمِيعَ خَلْقِكَ عَلَى شَهَادَتِي عَلَى نَفْسِي، إِنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَأُؤْمِنُ بِكَ، وَأَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ» ’’ اے میرے پروردگار ! میں نے صبح کر لی ہے ، میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرے فرشتوں کو اور تیرے انبیاء کو ، تیرے رسولوں کو اور تیری ساری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں ، یہ گواہی میری اپنی ذات کے بارے میں ہے ، بے شک میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تو اللہ ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف تو ہی ایک معبود ہے ، تیرا کوئی شریک نہیں ہے ، اور حضرت محمد ﷺ تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں ، میں تجھ پر ایمان لاتا ہوں اور تجھ پر توکل کرتا ہوں ۔‘‘ یہ کلمات آپ ﷺ تین مرتبہ پڑھتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ابوجمیل انصاری کے حوالے سے ، قاسم سے نقل کی ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے ۔

17020

Majma al-Zawaid #17020

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَنْ قَالَ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، أَنْتَ رَبِّي، وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكُ لِذَنْبِي لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَمَنْ قَالَهَا فِي يَوْمِهِ حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas reported, raised to the Prophet ﷺ, that whoever says thrice in the morning a covenant of praise, oneness, servitude, and repentance will have Allah forbid him to the Fire that day. > **"Whoever says thrice in the morning: O Allah, to You belongs praise; there is no god but You alone without partner; You are my Lord and I am Your servant; I enter morning upon Your covenant and promise as I am able; I turn to You from the evil of my deeds and seek Your forgiveness for my sins, which none forgives but You, Allah forbids him to the Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص یہ پڑھ لے : «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، أَنْتَ رَبِّي، وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكُ لِذَنْبِي لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» ’’ اے اللہ ! حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف تو ایک معبود ہے ، تیرا کوئی شریک نہیں ہے ، تو میرا پروردگار ہے ، اور میں تیرا بندہ ہوں ، میں تجھ پر ایمان لایا ، اپنے دین کو تیرے لئے خالص کرتے ہوئے ، میں نے تیرے عہد اور تیرے وعدے پر اپنی استطاعت کے مطابق رہتے ہوئے صبح کی ، میں تیری بارگاہ میں اپنے عمل کے شر کے حوالے سے توبہ کرتا ہوں اور اپنے ذنب کی تجھ سے مغفرت مانگتا ہوں ، کیونکہ گناہوں کی مغفرت صرف تو ہی کر سکتا ہے ۔‘‘ یہ کلمات آپ ﷺ تین مرتبہ پڑھا کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے :” جو شخص دن میں انہیں پڑھ لے گا ، اللہ تعالیٰ اُسے جہنم پر حرام قرار دیدے گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے ۔

17021

Majma al-Zawaid #17021

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «مَنِ اسْتَفْتَحَ أَوَّلَ نَهَارِهِ بِخَيْرٍ، وَخَتَمَهُ بِخَيْرٍ، قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِمَلَائِكَتِهِ: لَا تَكْتُبُوا عَلَيْهِ مَا بَيْنَ ذَلِكَ مِنَ الذُّنُوبِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ الْحَجَّاجِ بْنِ يَحْيَى الْمُؤَذِّنِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدٍ الْأَحْمُوسِيِّ، وَالْجَرَّاحُ بْنُ يَحْيَى لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ الْبَهْزَانِيُّ الشَّامِيُّ، فَإِنْ كَانَ هُوَ إِيَّاهُ، فَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Busr, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah ﷺ said that whoever opens the start of his day with good and seals it with good will have Allah, the Mighty and Majestic, say to His angels not to record against him the sins between the two. > **"Whoever opens the start of his day with good and seals it with good, Allah will say to His angels: Do not record against him the sins between the two."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ’’ جو شخص دن کا آغاز بھلائی کے ذریعے کرتا ہے ، اور اس کا اختتام بھلائی کے ذریعے کرتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے یہ فرماتا ہے : تم اس کے درمیان کے گناہوں کو نوٹ نہ کرو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے حجاج بن یحیی مؤذن کے حوالے سے عمر بن عمرو بن عبداحموسی اور جراح بن یحیی سے نقل کی ہے ، میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور عمر بن عمرو کے حوالے سے ، صرف جراح بن ملیح بہزانی شامی نے روایات نقل کی ہیں ، اگر یہ وہی ہے تو پھر یہ ثقہ ہے ۔

17022

Majma al-Zawaid #17022

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «مَنْ صَلَّى عَلَيَّ حِينَ يُصْبِحُ عَشْرًا وَحِينَ يُمْسِي عَشْرًا أَدْرَكَتْهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَإِسْنَادُ أَحَدِهِمَا جَيِّدٌ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.

EnglishUnverified translation

Abu al-Darda, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah ﷺ promised that whoever invokes blessings upon him ten times in the morning and ten times in the evening will have his intercession reach him on the Day of Resurrection. > **"Whoever invokes blessings upon me ten times in the morning and ten times in the evening will have my intercession reach him on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص صبح کے وقت مجھ پر دس مرتبہ درود بھیجے اور شام کے وقت دس مرتبہ بھیجے تو قیامت کے دن اُسے میری شفاعت نصیب ہو گی ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، ان دونوں میں سے ایک سند عمدہ ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔