وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «قَدِمَ قَبِيصَةُ بْنُ الْمُخَارِقِ الْهِلَالِيُّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ، فَرَدَّ - عَلَيْهِ السَّلَامَ - وَرَحَّبَ بِهِ، ثُمَّ قَالَ: "" مَا جَاءَ بِكَ يَا قَبِيصَةُ؟ "". قَالَ: كَبُرَتْ سِنِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَرَقَّ جِلْدِي، وَضَعُفَتْ قُوَّتِي، وَهُنْتُ عَلَى أَهْلِي، وَعَجَزْتُ عَنْ أَشْيَاءَ كُنْتُ أَعْمَلُهَا، فَعَلِّمْنِي كَلِمَاتٍ يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِنَّ وَأَوْجِزْ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" يَا قَبِيصَةُ، قُلْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ إِذَا صَلَّيْتَ الْغَدَاةَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ ذَلِكَ أَمِنْتَ بِإِذْنِ اللَّهِ مِنَ الْعَمَى، وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ. وَقُلِ: اللَّهُمَّ اهْدِنِي مِنْ عِنْدِكَ، وَأَفِضْ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ، وَانْشُرْ عَلَيَّ مِنْ رَحْمَتِكَ، وَأَنْزِلْ عَلَيَّ مِنْ بَرَكَاتِكَ "". فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُهُنَّ وَقَبِيصَةُ يَعْقِدُ عَلَيْهِنَّ بِأَصَابِعِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نَافِعٌ: أَبُو هُرْمُزَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
EnglishUnverified translation
Ibn Abbas, may Allah be pleased with them, reported that Qabisa ibn al-Mukhariq al-Hilali came to the Messenger of Allah ﷺ, greeted him, and was greeted and welcomed in return. When the Prophet ﷺ asked what had brought him, O Qabisa, he told of his advanced age, thin skin, weakened strength, burden upon his family, and inability for deeds he once did, asking for brief beneficial words. The Prophet ﷺ told him to say three times after the morning prayer a glorification with praise and the treasure phrase, promising safety by Allah leave from blindness, leprosy, and vitiligo, and to add a fourfold plea for guidance, bounty, mercy, and blessings. The Messenger of Allah ﷺ kept repeating the phrases while Qabisa counted them upon his fingers. > **"O Qabisa, say three times after the morning prayer: Glory belongs to Allah and with His praise; glory belongs to Allah, the Tremendous, and with His praise; and there is no power nor strength except through Allah. And say: O Allah, guide me from Yourself, pour upon me from Your bounty, spread upon me from Your mercy, and send down upon me from Your blessings."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : حضرت قبیصہ بن مخارق ہلالی رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ، انہوں نے سلام کیا ، نبی اکرم ﷺ نے انہیں سلام کا جواب دیا اور انہیں خوش آمدید کہا ، پھر آپ نے ان سے دریافت کیا : اے قبیصہ ! تم کیوں آئے ہو ؟ انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میری عمر زیادہ ہو گئی ہے ، جلد کمزور ہو گئی ہے ، قوت کم ہو گئی ہے ، اور میں اپنے اہل خانہ کے لیے کمزور ہو گیا ہوں ، اور اب میں بہت سے ایسے کام نہیں کر پاتا جو پہلے کر لیتا تھا ، تو آپ مجھے ایسے کلمات کی تعلیم دیجئے جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا کرے اور وہ مختصر ہوں ، نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اے قبیصہ ! جب تم صبح کی نماز ادا کر لو تو تین مرتبہ یہ کلمات پڑھو : «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ’’ اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے ، اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے ، جو عظمت والا ہے ، اور حمد اسی کے ساتھ مخصوص ہے اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا ۔‘‘ ( نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ) جب تم یہ کلمات پڑھ لو گے ، تو تم اللہ کے حکم کے تحت اندھے پن ، جذام اور برص سے محفوظ رہو گے ، اور تم یہ بھی پڑھنا : «اللَّهُمَّ اهْدِنِي مِنْ عِنْدِكَ، وَأَفِضْ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ، وَانْشُرْ عَلَيَّ مِنْ رَحْمَتِكَ، وَأَنْزِلْ عَلَيَّ مِنْ بَرَكَاتِكَ» ’’ اے اللہ ! تو اپنی طرف سے مجھے ہدایت پر ثابت قدم رکھ ، اور اپنا فضل مجھ پر بہا دے اور اپنی رحمت مجھ پر پھیلا دے ، اور اپنی برکتیں مجھ پر نازل کر دے ۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ان کلمات کو پڑھ رہے تھے اور حضرت قبیصہ رضی اللہ عنہ اپنی انگلیوں پر انہیں شمار کر رہے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے اور وہ ضعیف ہے ۔