Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 4 · Chapter 9

Book of Prayer

Hadith 1915–1954

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1915

Majma al-Zawaid #1915

«وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شُغِلَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ عَنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعَشَاءِ فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّى الْعِشَاءَ، ثُمَّ قَالَ: "" مَا عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ قَوْمٌ يَذْكُرُونَ اللَّهَ غَيْرُكُمْ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه narrated: On the Day of the Trench, the Prophet ﷺ was kept occupied from performing the Ẓuhr, ʿAṣr, Maghrib, and ʿIshāʾ prayers. So he instructed Bilāl, who called the Adhān and Iqāmah, and he prayed Ẓuhr; then he commanded him, and he called the Adhān and Iqāmah, and he prayed ʿAṣr; then he commanded him, and he called the Adhān and Iqāmah, and he prayed Maghrib; then he commanded him, and he called the Adhān and Iqāmah, and he prayed ʿIshāʾ. He ﷺ then said: > **"There is no group of people upon the face of the earth remembering Allah besides you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : غزوہ خندق کے موقع پر ( جنگ میں ) مصروفیت کی وجہ سے نبی اکرم ﷺ ظہر ‘ عصر مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا نہیں کر سکے ( جب آپ اس سے فارغ ہوئے ) تو آپ نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی تو نبی اکرم ﷺ نے ظہر کی نماز ادا کی پھر آپ نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی تو آپ نے عصر کی نماز ادا کی پھر آپ نے انہیں حکم دیا انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی تو آپ نے مغرب کی نماز ادا کی پھر آپ نے انہیں حکم دیا انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی تو آپ نے عشاء کی نماز ادا کی پھر آپ نے ارشاد فرمایا : اس وقت روئے زمین پر تمہارے علاوہ اور کوئی قوم ایسی نہیں ہے ‘ جو اللہ کا ذکر کر رہی ہو ۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابومخارق ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

1916

Majma al-Zawaid #1916

وَعَنْ الْجَعْدِ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ: مَرَّ بِنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فِي مَسْجِدِ بَنِي ثَعْلَبَةَ فَقَالَ: أَصَلَّيْتُمْ؟ قَالَ: فَقُلْنَا: نَعَمْ وَذَلِكَ صَلَاةُ الصُّبْحِ فَأَمَرَ رَجُلًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ حَبِيبِ بْنِ سِبَاعٍ فِي بَابٍ فِيمَنْ صَلَّى صَلَاةً وَعَلَيْهِ غَيْرُهَا.

EnglishUnverified translation

Al-Jaʿd Abū ʿUthmān narrated: Anas ibn Mālik رضي الله عنه passed by us in the mosque of Banū Thaʿlabah and asked: > **"Have you already prayed?"** We replied, "Yes," and that was for the Fajr prayer. Thereupon, he ordered a man who called the Adhān and Iqāmah, and then he led his companions in prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

جعد ابوعثمان بیان کرتے ہیں : حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بنو ثعلبہ کی مسجد میں ہمارے پاس سے گزرے انہوں نے دریافت کیا : کیا تم لوگوں نے نماز ادا کر لی ہے ؟ ہم نے عرض کی : جی ہاں ! راوی بیان کرتے ہیں : یہ صبح کی نماز کا واقعہ ہے پھر انہوں نے ایک شخص کو حکم دیا ۔ اس نے اذان دی اور اقامت کہی تو انہوں نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی ۔ یہ روایت امام ابو یعلی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے حبیب بن سباع کی نقل کردہ حدیث ، اس باب میں گزر چکی ہے ‘ جس میں اس شخص کا بیان ہے ‘ جو نماز ادا کرتا ہے ‘ اور اس کے ذمہ کوئی دوسری نماز بھی لازم ہوتی ہے ۔

1917

Majma al-Zawaid #1917

عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «يَا بِلَالُ اجْعَلْ بَيْنَ أَذَانِكَ وَإِقَامَتِكَ نَفَسًا يَفْرُغُ الْآكِلُ مِنْ طَعَامِهِ فِي مَهَلٍ، وَيَقْضِي الْمُتَوَضِّئُ حَاجَتَهُ فِي مَهَلٍ» "". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ مِنْ زِيَادَاتِهِ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي الْجَوْزَاءِ عَنْ أُبَيٍّ، وَأَبُو الْجَوْزَاءِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُبَيٍّ.

EnglishUnverified translation

Ubayy ibn Kaʿb رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"O Bilāl, allow an interval between your Adhān and your Iqāmah so that the one eating may finish his meal without haste, and the one performing ablution may relieve his need without hurry."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ اے بلال ! اپنی اذان اور اقامت کے درمیان اتنا وقفہ کرو کہ کھانے والا کھانے سے آرام سے فارغ ہو جائے اور وضو کرنے والا آرام سے اپنی حاجت پوری کر لے ‘‘۔ یہ روایت عبداللہ بن احمد نے اپنی ” زیادات “ میں ابوجوزاء کی حضرت ابی رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ‘ اور ابوجوزاء نے حضرت ابی سے سماع نہیں کیا ہے ۔

1918

Majma al-Zawaid #1918

عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِذَا ثُوِّبَ بِالصَّلَاةِ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه narrated that the Prophet ﷺ said: > **"When the call to establish prayer (Iqāmah) is pronounced, the gates of heaven are opened and supplication is answered."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب نماز کے لئے اقامت کہی جائے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں ‘ اور دعا قبول ہوتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

1919

Majma al-Zawaid #1919

وَعَنْ قَتَادَةَ أَنَّ عُثْمَانَ كَانَ إِذَا جَاءَهُ مَنْ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ قَالَ: مَرْحَبًا بِالْقَائِلِينَ عَدْلًا، وَبِالصَّلَاةِ مَرْحَبًا وَأَهْلًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَتَادَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُثْمَانَ.

EnglishUnverified translation

Qatādah narrated that whenever someone came to notify ʿUthmān رضي الله عنه of the prayer, he would say: > **"Welcome to those who speak with justice, and to the prayer, welcome and greetings!"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

قتادہ بیان کرتے ہیں : حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس جب کوئی شخص نماز کے لئے بلانے کے لئے آتا تھا تو وہ یہ فرماتے تھے کہ ان لوگوں کو خوش آمدید ہے ‘ جو عدل کے مطابق بات کرتے ہیں ‘ اور نماز کو خوش آمدید ہے ‘ اور مرحبا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے قادہ نامی راوی نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

1920

Majma al-Zawaid #1920

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَالَ بِلَالٌ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ نَهَضَ فَكَبَّرَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ حَجَّاجِ بْنِ فَرُّوخَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Abī Awfā رضي الله عنه narrated: > **"Whenever Bilāl said, 'Qad qāmatiṣ-ṣalāh' (The prayer has been established), the Messenger of Allah ﷺ would rise and pronounce the opening Takbīr."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب حضرت بلال رضی اللہ عنہ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ پڑھتے تھے تو نی اکرم ﷺ اٹھ جاتے تھے ‘ اور تکبیر کہہ دیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں حجاج بن فروخ کے حوالے سے نقل کی ہے ‘ اور وہ راوی انتہائی ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

1921

Majma al-Zawaid #1921

عَنْ أَنَسٍ قَالَ: «أَذَّنَ بِلَالٌ قَبْلَ الْفَجْرِ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَرْجِعَ فَيَقُولَ: أَلَا إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ، فَرَقِيَ بِلَالٌ وَهُوَ يَقُولُ: لَيْتَ بِلَالًا ثَكِلَتْهُ أُمُّهُ وَابْتَلَّ مِنْ نَضْحِ دَمِ جَبِينِهِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه narrated: Bilāl called the Adhān before dawn, so the Prophet ﷺ commanded him to return and proclaim: > **"Behold, the servant had fallen asleep!"** So Bilāl climbed back up saying, "Would that Bilāl’s mother had been bereft of him, and that he were drenched from the spurting blood of his forehead!"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے صبح صادق ہونے سے پہلے اذان دے دی تو نبی اکرم ﷺ نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ دوبارہ اذان دیں اور یہ کہیں : خبردار بندہ سو گیا تھا حضرت بلال رضی اللہ عنہ اوپر چڑھے اور وہ یہ کہہ رہے تھے : بلال کی ماں اسے روئے اور اس کی پیشانی کے خون کے چھڑکنے سے وہ تر ہو جائے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قاسم ہے ‘ جسے امام احمد امام ابوداؤد نے ضعیف قرار دیا ہے ‘ جب کہ یحیی بن معین نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔

1922

Majma al-Zawaid #1922

«عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجَ رَجُلٌ بَعْدَمَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَقَالَ: أَمَّا هَذَا فَقَدَ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ، ثُمَّ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كُنْتُمْ فِي الْمَسْجِدِ فَنُودِيَ بِالصَّلَاةِ فَلَا يَخْرُجُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُصَلِّيَ». قُلْتُ: رَوَى مُسْلِمٌ وَأَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated that a man walked out of the mosque after the muezzin had called the Adhān. He commented, "As for this man, he has disobeyed Abū al-Qāsim ﷺ." Then he added: The Messenger of Allah ﷺ commanded us: > **"When you are in the mosque and the call to prayer is proclaimed, none of you should depart until he has prayed."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : ایک مرتبہ ( ان کی موجودگی میں ) مؤذن کے اذان دینے کے بعد ‘ ایک شخص مسجد سے باہر چلا گیا تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس شخص نے حضرت ابوالقاسم ﷺ کی نافرمانی کی ہے پھر انہوں نے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم ﷺ نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ جب تم لوگ مسجد میں موجود ہو اور اذان دے دی جائے تو کوئی شخص نماز ادا کرنے سے پہلے باہر نہ جائے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام مسلم اور امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔ م یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

1923

Majma al-Zawaid #1923

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا يَسْمَعُ النِّدَاءَ فِي مَسْجِدِي هَذَا ثُمَّ يَخْرُجُ، مِنْهُ إِلَّا لِحَاجَةٍ، ثُمَّ لَا يَرْجِعُ إِلَيْهِ إِلَّا مُنَافِقٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"No one hears the call to prayer in this mosque of mine and then exits it—unless out of necessity—and then does not return to it, except a hypocrite."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص میری اس مسجد میں اذان سنے اور پھر باہر چلا جائے البتہ اگر اسے کوئی حاجت درپیش ہو ‘ تو معاملہ مختلف ہے ‘ اور پھر وہ دوبارہ مسجد کی طرف نہ آئے تو وہ منافق ہی ہو گا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

1924

Majma al-Zawaid #1924

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الَّتِي أُقِيمَتْ» "". قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ: "" «فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الْمَكْتُوبَةُ» "" وَمُقْتَضَى هَذَا أَنَّهُ لَوْ لَمْ يُصَلِّ الظُّهْرَ وَأُقِيمَتْ صَلَاةُ الْعَصْرِ فَلَا يُصَلِّي إِلَّا الْعَصْرَ ; لِأَنَّهُ قَالَ: "" فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الَّتِي أُقِيمَتْ "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When the prayer is established, there is no prayer except the one for which the Iqāmah was called."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جب نماز کھڑی ہو جائے تو جو نماز کھڑی ہوئی ہے ‘ اس کے علاوہ کوئی اور نماز ادا نہیں کی جائے گی “۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :’’ صحیح ‘‘ میں ان صحابی کے حوالے سے یہ الفاظ منقول ہیں : ’’ فرض نماز کے علاوہ کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی ‘‘۔ اس بات کا تقاضا یہ ہے کہ اگر اس شخص نے ظہر کی نماز ادا نہیں کی تھی اور عصر کی اقامت کہہ دی گئی ، تو وہ صرف عصر کی نماز ہی ادا کرے گا کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ’’ اس وقت جو نماز کھڑی ہوئی ہے ‘ اس کے علاوہ اور کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

1925

Majma al-Zawaid #1925

وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «أُقِيمَتْ صَلَاةُ الصُّبْحِ فَقَامَ رَجُلٌ يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ فَجَذَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِثَوْبِهِ وَقَالَ: "" أَتُصَلِّي الصُّبْحَ أَرْبَعًا؟» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ فِي الْإِقَامَةِ وَفِي الْأَوْقَاتِ الَّتِي تُكْرَهُ فِيهَا وَقَوْلِهِ: "" «إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي» ""، وَاسْتِئْذَانِ الْمُؤَذِّنِ الْإِمَامَ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated: The Iqāmah for the dawn prayer was called, and a man stood up to pray the two [Sunnah] rakʿahs. The Messenger of Allah ﷺ pulled him by his garment and said: > **"Are you praying the dawn prayer as four rakʿahs?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : صبح کی نماز کے لئے اقامت کہی گئی ایک شخص کھڑا ہو کر دو رکعات ادا کرنے لگا ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے اس کے کپڑے کو کھینچا اور فرمایا : کیا تم صبح کی نماز میں چار رکعات ادا کرو گے ؟ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس بارے میں احادیث اقامت اور نماز کے مکروہ اوقات ‘ نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان :’’ جب نماز کے لئے اقامت کہہ دی جائے تو تم لوگ اس وقت تک کھڑے نہ ہو جب تک تم مجھے دیکھ نہیں لیتے ‘‘ اور مؤذن کا امام سے اجازت لینا ‘ سے متعلق باب میں آئیں گی ‘ اگر اللہ نے چاہا ۔

1926

Majma al-Zawaid #1926

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِجِبْرِيلَ: "" أَيُّ الْبِقَاعِ خَيْرٌ؟ "" قَالَ: لَا أَدْرِي قَالَ: "" فَسَلْ عَنْ ذَلِكَ رَبَّكَ عَزَّ وَجَلَّ "" قَالَ: فَبَكَى جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ وَلَنَا أَنْ نَسْأَلَهُ؟ هُوَ الَّذِي يُخْبِرُنَا بِمَا يَشَاءُ، فَعَرَجَ إِلَى السَّمَاءِ ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ: خَيْرُ الْبِقَاعِ بُيُوتُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ قَالَ: "" فَأَيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟ "" فَعَرَجَ إِلَى السَّمَاءِ ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ: شَرُّ الْبِقَاعِ الْأَسْوَاقُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ الْقَيْسِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said to Gabriel عليه السلام: > **"Which places on earth are the best?"** Gabriel replied, "I do not know." The Prophet ﷺ said: > **"Then ask your Lord, the Exalted and Majestic, concerning that."** Gabriel wept and said, "O Muḥammad, do we have the right to question Him? It is He Who informs us of what He wills." Gabriel then ascended to heaven and returned, saying: "The best places are the Houses of Allah on earth." The Prophet ﷺ asked: > **"Then which places are the worst?"** Gabriel ascended to heaven again and returned, saying: "The worst places are the marketplaces."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت جبرائیل سے دریافت کیا : زمین کا کون سا حصہ زیادہ بہتر ہے انہوں نے جواب دیا : مجھے نہیں معلوم نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اس بارے میں اپنے پروردگار سے دریافت کرنا راوی بیان کرتے ہیں : تو حضرت جبرائیل علیہ السلام رو پڑے اور بولے اے حضرت محمد ﷺ کیا ہمیں اس بات کا حق حاصل ہے کہ ہم اس سے پوچھیں وہ جو چاہتا ہے ہمیں اس کے بارے میں بتا دیتا ہے پھر وہ آسمان کی طرف چلے گئے پھر وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے بتایا : زمین کا سب سے بہتر حصہ زمین میں موجود اللہ کے گھر ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : زمین کا کون سا حصہ سب سے برا ہے وہ دوبارہ آسمان کی طرف گئے پھر نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور بتایا : زمین کا سب سے برا حصہ بازار ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد قیسی ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

1927

Majma al-Zawaid #1927

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ «أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّ الْبِقَاعِ خَيْرٌ وَأَيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟ قَالَ: "" خَيْرُ الْبِقَاعِ الْمَسَاجِدُ وَشَرُّ الْبِقَاعِ الْأَسْوَاقُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ فِي آخِرِ عُمُرِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿUmar رضي الله عنهما narrated that a man asked the Prophet ﷺ, "Which places are best, and which places are worst?" He ﷺ said: > **"The best of places are the mosques, and the worst of places are the marketplaces."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ سے سوال کیا زمین کا کون سا حصہ سب سے بہتر ہے ‘ اور کون سا حصہ سب سے زیادہ برا ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” سب سے بہتر حصہ مساجد ہیں ‘ اور سب سے برا حصہ بازار رہیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے ‘ اور وہ ’’ ثقہ ‘‘ ہے ‘ تاہم وہ اپنی عمر کے آخری حصے میں اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

1928

Majma al-Zawaid #1928

وَعَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «شَرُّ الْمَجَالِسِ الْأَسْوَاقُ وَالطُّرُقُ، وَخَيْرُ الْمَجَالِسِ الْمَسَاجِدُ، فَإِنْ لَمْ تَجْلِسْ فِي الْمَسْجِدِ فَالْزَمْ بَيْتَكَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ بَكَّارُ بْنُ تَمِيمٍ قَالَ فِي الْمِيزَانِ: مَجْهُولٌ.

EnglishUnverified translation

Wāthilah ibn al-Asqaʿ رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The worst gatherings are the marketplaces and the roads, and the best gatherings are the mosques. If you do not sit in the mosque, then keep to your home."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ سب سے بری جگہیں بازار اور راستے ہیں ‘ اور سب سے بہترین جگہ مساجد ہیں اگر تم مسجد میں نہیں بیٹھتے تو پھر اپنے گھر میں رہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی بکار بن تمیم ہے مصنف نے کتاب ’’ میزان ‘‘ ہیں : یہ بات بیان کی ہے : یہ مجہول ہے ۔

1929

Majma al-Zawaid #1929

«وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْبُلْدَانِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟ وَأَيُّ الْبُلْدَانِ أَبْغَضُ إِلَى اللَّهِ؟ قَالَ: "" لَا أَدْرِي، حَتَّى أَسْأَلَ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأَتَاهُ فَأَخْبَرَهُ جِبْرِيلُ: أَنَّ أَحَبَّ الْبِقَاعِ إِلَى اللَّهِ الْمَسَاجِدُ، وَأَبْغَضَ الْبِقَاعِ إِلَى اللَّهِ الْأَسْوَاقُ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَلَهُ طَرِيقٌ مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ الْمَسَاجِدِ عِنْدَ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى تَأْتِي فِي الْبَيْعِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

EnglishUnverified translation

Jubayr ibn Muṭʿim رضي الله عنه narrated that a man asked, "O Messenger of Allah, which lands are most beloved to Allah, and which lands are most hateful to Allah?" He ﷺ said: > **"I do not know until I ask Gabriel."** Then Gabriel came to him and informed him that the places most beloved to Allah are the mosques, and the places most hateful to Allah are the marketplaces.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! شہروں میں سے کون سا شہر اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہے ‘ اور شہروں میں سے کون سا شہر ( یعنی زمین کا کون سا حصہ ) اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : مجھے نہیں معلوم میں اس بارے میں جبرائیل سے دریافت کروں گا جب حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے آپ کو بتایا : اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بہترین حصہ مساجد ہیں ‘ اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ حصہ بازار ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے ‘ جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک اور سند کے ساتھ امام احمد نے مساجد کا ذکر نہیں کیا ہے امام ابویعلیٰ نے بھی یہ روایت نقل کی ہے : وہ روایت آگے چل کر خرید و فروخت سے متعلق باب میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا ۔

1930

Majma al-Zawaid #1930

وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «تَذْهَبُ الْأَرَضُونَ كُلُّهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا الْمَسَاجِدَ، فَإِنَّهَا يَنْضَمُّ بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"All lands will perish on the Day of Resurrection except the mosques, for indeed they will be joined one to another."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ قیامت کے دن تمام روئے زمین ختم ہو جائے گی صرف مساجد کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل جائیں گی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اصرم بن حوشب نامی راوی کذاب ہے ۔

1931

Majma al-Zawaid #1931

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَا مِنْ صَبَاحٍ وَلَا رَوَاحٍ إِلَّا وَبِقَاعُ الْأَرْضِ يُنَادِي بَعْضُهَا بَعْضًا: يَا جَارَةُ هَلْ مَرَّ بِكِ عَبْدٌ صَالِحٌ صَلَّى عَلَيْكِ أَوْ ذَكَرَ اللَّهَ؟ فَإِنْ قَالَتْ: نَعَمْ رَأَتْ لَهَا بِذَلِكَ عَلَيْهَا فَضْلًا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَصَالِحٌ الْمُرِّيُّ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"There is no morning or evening except that the parcels of the earth call out to one another, 'O neighbor, did a righteous servant pass over you today who prayed upon you or remembered Allah?' If she says, 'Yes,' she regards herself as having gained excellence over the other."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ ہر صبح اور شام کے وقت زمین کے مختلف حصے ایک دوسرے کو پکار کر یہ کہتے ہیں : اسے پڑوسی ! کیا تم پر کوئی نیک بندہ گزرا جس نے تم پر نماز ادا کی ہو یا اللہ کا ذکر کیا ہوا اگر دوسرا حصہ یہ کہتا ہے جی ہاں ! تو وہ اس حوالے سے خود کو دوسرے پر فضیلت والا سمجھتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے صالح مری نامی راوی ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

1932

Majma al-Zawaid #1932

«وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي يَبُولُ فِيهِ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ وَقَالَ: "" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا سَجَدَ لِلَّهِ سَجْدَةً طَهَّرَ اللَّهُ مَوْضِعَ سُجُودِهِ إِلَى سَبْعِ أَرَضِينَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَبُزَيْغٌ اتُّهِمَ بِالْوَضْعِ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها narrated that the Prophet ﷺ would pray in the place where al-Ḥasan and al-Ḥusayn had urinated, and he ﷺ said: > **"Indeed, when a servant prostrates a prostration to Allah, Allah purifies the place of his prostration down to seven earths."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ اس جگہ پر بھی نماز ادا کر لیا کرتے تھے جہاں حضرت حسن رضی اللہ عنہ یا حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا ہوتا تھا آپ یہ فرماتے ہیں : جب بندہ اللہ تعالیٰ کے لئے ایک سجدہ کرتا ہے ‘ تو اللہ تعالیٰ اس کے سجدے کے مقام سے لے کر سات زمینوں تک کے حصے کو پاک کر دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور بزیغ نامی راوی پر حدیث ایجاد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

1933

Majma al-Zawaid #1933

وَعَنْ عَائِشَةَ «عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي حَيْثُ مَا دَنَا مِنَ الْبَيْتِ فَقَالَتْ لَهُ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ رُبَّمَا صَلَّيْتَ فِي الْمَكَانِ الَّذِي تَمُرُّ فِيهِ الْحَائِضُ فَلَوْ أَنَّكَ اتَّخَذْتَ مَسْجِدًا تُصَلِّي فِيهِ؟ فَقَالَ: "" عَجَبًا لَكِ يَا عَائِشَةُ، أَمَا عَلِمْتِ أَنَّ الْمُؤْمِنَ تُطَهِّرُ سَجْدَتُهُ مَوْضِعَهَا إِلَى سَبْعِ أَرَضِينَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها narrated that the Messenger of Allah ﷺ used to pray wherever was convenient in the house. She said to him, "O Messenger of Allah, you might pray in a place where a menstruating woman walks; what if you were to designate a specific prayer area to pray in?" He ﷺ said: > **"How wondrous of you, O ʿĀʾishah! Do you not know that the believer’s prostration purifies its place down to seven earths?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ گھر کے قریبی حصے میں نماز ادا کر لیا کرتے تھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ کی خدمت میں عرض کی : یا رسول اللہ ! بعض اوقات آپ ایسی جگہ پر نماز ادا کر لیتے ہیں جہاں سے حیض والی عورت گزری ہوتی ہے اگر آپ نماز کے لئے جگہ مخصوص کر لیں جہاں آپ نماز ادا کیا کریں تو یہ زیادہ مناسب ہو گا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اے عائشہ ! تم پر حیرت ہوتی ہے کیا تم یہ بات نہیں جانتی ہو کہ مؤمن کا سجدہ اس جگہ کو ساتویں زمین تک پاک کر دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے عبداللہ بن صالح نامی راوی کو جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے عبدالملک بن شعیب کہتے ہیں : وہ ’’ ثقہ ‘‘ اور مامون ہے ۔

1934

Majma al-Zawaid #1934

وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «الْمَسَاجِدُ بُيُوتُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ تُضِيءُ لِأَهْلِ السَّمَاءِ كَمَا تُضِيءُ نُجُومُ السَّمَاءِ لِأَهْلِ الْأَرْضِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما said: > **"The mosques are the Houses of Allah on earth; they shine for the inhabitants of heaven just as the stars of the sky illuminate for the dwellers of the earth."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : مساجد ‘ اللہ کے گھر ہیں یہ اہل آسمان کے لئے اسی طرح چمکتی ہیں جس طرح اہل زمین کے لئے آسمان کے ستارے روشن ہوتے ہیں “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

1935

Majma al-Zawaid #1935

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا أَوْسَعَ مِنْهُ فِي الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُتَكَلَّمٌ فِيهِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿAmr رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever builds a mosque for Allah, Allah builds for him a house in Paradise that is far more spacious than it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں اس سے زیادہ بڑا گھر بنا دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے ‘ جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

1936

Majma al-Zawaid #1936

وَعَنْ بِشْرِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ: «جَاءَ وَاثِلَةُ بْنُ الْأَسْقَعِ وَنَحْنُ نَبْنِي مَسْجِدَنَا قَالَ: فَوَقَفَ عَلَيْنَا فَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" مَنْ بَنَى مَسْجِدًا فَصَلَّى فِيهِ بَنَى اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ فِي الْجَنَّةِ أَفْضَلَ مِنْهُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْخُشَنِيُّ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ فِي رِوَايَةٍ، وَوَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَأَبُو حَاتِمٍ.

EnglishUnverified translation

Bishr ibn Ḥayyān narrated: Wāthilah ibn al-Asqaʿ رضي الله عنه came to us while we were building our mosque. He paused beside us, offered greetings of peace, and said: I heard the Messenger of Allah ﷺ saying: > **"Whoever builds a mosque and prays in it, Allah, the Exalted and Majestic, builds for him in Paradise something far superior to it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

بشر بن حیان بیان کرتے ہیں : حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ تشریف لائے ہم اس وقت اپنی مسجد تعمیر کر رہے تھے وہ ہمارے پاس آ کر ٹھہر گئے انہوں نے ہمیں سلام کیا پھر انہوں نے یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے :’’ جو شخص مسجد بناتا ہے ‘ اور اس میں نماز ادا کرتا ہے ‘ تو اللہ تعالی اس شخص کے لئے جنت میں اس سے زیادہ فضیلت والا گھر بنا دیتا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایک راوی حسن بن یحیی خشنی ہے ‘ اسے امام دارقطنی اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے دحیم اور ابوحاتم نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔

1937

Majma al-Zawaid #1937

وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: "" «مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ لِبَيْضِهَا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما reported that the Prophet ﷺ said: > **"Whoever builds a mosque for Allah, even if it be like the nest of a sandgrouse for its eggs, Allah builds for him a house in Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ کی خاطر مسجد بناتا ہے خواہ وہ قطاۃ پرندے کے ( اپنے انڈے کے لئے کھودے جانے والے ) گڑھے جتنی ہو ‘ تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

1938

Majma al-Zawaid #1938

وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا قَدْرَ مَفْحَصِ قَطَاةٍ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Dharr رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said: > **"Whoever builds a mosque for Allah the size of a sandgrouse’s nest, Allah builds for him a house in Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص قطاة پرندے کے ( اپنے انڈے کے لئے ) کھودے جانے والے گڑھے جتنی مسجد اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

1939

Majma al-Zawaid #1939

وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: ""وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ""، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever builds a mosque for Allah, Allah builds for him a house in Paradise."** And in the narration of al-Ṭabarānī: > **"Even if it were like the nest of a sandgrouse."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ خواہ وہ قطاۃ پرندے کے گڑھے جتنی ہو ‘‘ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ظہیر ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

1940

Majma al-Zawaid #1940

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ بَنَى بَيْتًا يُعْبَدُ اللَّهُ فِيهِ مِنْ مَالٍ حَلَالٍ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ مِنْ دُرٍّ وَيَاقُوتٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ خَلَا قَوْلَهُ: "" مِنْ دُرٍّ وَيَاقُوتٍ ""، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever builds a house in which Allah is worshipped from lawful wealth, Allah builds for him a house in Paradise made of pearls and rubies."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص حلال مال میں سے ایسا گھر بناتا ہے ، جس میں اللہ تعالی کی عبادت کی جائے تو اللہ تعالی اس شخص کے لئے جنت میں قیمتی پتھر اور یاقوت کا گھر بنا دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور امام بزار نے بھی اسے نقل کیا ہے ‘ تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں ’’ قیمتی پتھر اور یاقوت ‘‘ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

1941

Majma al-Zawaid #1941

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ "" قُلْتُ: وَهَذِهِ الْمَسَاجِدُ الَّتِي فِي طَرِيقِ مَكَّةَ؟ قَالَ: "" وَتِلْكَ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ضَعَّفَهُ الْعَقِيلِيُّ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever builds a mosque for Allah, Allah builds for him a house in Paradise."** I asked, "And what about these small prayer stations along the road to Makkah?" He ﷺ replied: > **"Even those."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بنائی اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا ‘‘۔ رادی بیان کرتے ہیں : میں نے دریافت کیا : یہ جو مکہ کے راستے میں مساجد آتی ہیں ؟ تو انہوں نے فرمایا : وہ بھی ( اس کے حکم میں شامل ہوں گی ) ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبدالرحمن ہے ‘ جسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے امام ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ’’ الثقات ‘‘ میں کیا ہے ۔

1942

Majma al-Zawaid #1942

وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا لَا يُرِيدُ بِهِ رِيَاءً وَلَا سُمْعَةً بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها reported that the Prophet ﷺ said: > **"Whoever builds a mosque for Allah, seeking neither ostentation nor good reputation thereby, Allah builds for him a house in Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے ‘ اور اس کا ارادہ اس کے ذریعے ریاکاری یا دکھاوا نہ ہو ‘ تو اللہ تعالی اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے ‘ جسے یحیی القطان نے اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

1943

Majma al-Zawaid #1943

وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ حَفْصٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Bakr al-Ṣiddīq رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever builds a mosque for Allah, Allah builds for him a house in Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی وہب بن حفص ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

1944

Majma al-Zawaid #1944

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي إِحْدَى الرِّوَايَاتِ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said: > **"Whoever builds a mosque for Allah, Allah builds for him a house in Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ‘ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بنائی اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے ‘ جسے یحیی القطان اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ‘ جب کہ ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔

1945

Majma al-Zawaid #1945

وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ بَنَى مَسْجِدًا يَرَاهُ اللَّهُ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، فَإِنْ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ غَفَرَ لَهُ، وَمَنْ حَفَرَ قَبْرًا يَرَاهُ اللَّهُ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، وَإِنْ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ غَفَرَ لَهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَإِنَّمَا هُوَ ابْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ذَكَرَهُ الْبُخَارِيُّ فِي تَارِيخِهِ وَقَالَ: فِيهِ نَظَرٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ أَيْضًا، وَذَكَرَهَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَسَمَّى أَبَاهُ عَبْدَ اللَّهِ مُكَبَّرًا.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever builds a mosque seen [and approved] by Allah, Allah builds for him a house in Paradise, and if he dies on that day, He forgives him; and whoever digs a grave seen [and approved] by Allah, Allah builds for him a house in Paradise, and if he dies on that day, He forgives him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد تعمیر کرتا ہے ‘ تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے اگر اس شخص کا اسی دن انتقال ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے ‘ اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے قبر کھودتا ہے ‘ تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے ‘ اور اگر وہ شخص اسی دن انتقال کر جائے تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن عبداللہ ہے وہ ابن عبیداللہ ہے امام بخاری نے اس کا تذکرہ اپنی تاریخ میں کیا ہے ‘ اور یہ بات بیان کی ہے ‘ اس کے بارے میں غور و فکر کی گنجائش ہے یحیی بن معین نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ’’ الثقات ‘‘ میں کیا ہے ‘ اور اس کے باپ کا نام عبداللہ مکبر بیان کیا ہے ۔

1946

Majma al-Zawaid #1946

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ [بَيْتًا] فِي الْجَنَّةِ أَوْسَعَ مِنْهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever builds a mosque for Allah, Allah builds for him [a house] in Paradise that is vaster than it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں اس سے زیادہ کشادہ گھر بنا دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

1947

Majma al-Zawaid #1947

وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَقَالَ أَحْمَدُ: "" «فَإِنَّ اللَّهَ يَبْنِي لَهُ بَيْتًا أَوْسَعَ مِنْهُ فِي الْجَنَّةِ» "". وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Asmāʾ bint Yazīd رضي الله عنها narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever builds a mosque for Allah, Allah builds for him a house in Paradise."** And in the narration of Imām Aḥmad: > **"For indeed, Allah builds for him a house in Paradise that is vaster than it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں امام احمد کے الفاظ یہ ہیں : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے ‘ جو اس ( مسجد ) سے زیادہ کشادہ ہوتا ہے ‘‘۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

1948

Majma al-Zawaid #1948

وَعَنْ نُبَيْطِ بْنِ شَرِيطٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نُبَيْطٍ كَذَّبَهُ صَاحِبُ الْمِيزَانِ.

EnglishUnverified translation

Nubayṭ ibn Sharīṭ رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever builds a mosque for Allah, Allah builds for him a house in Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت نبیط بن شریط رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے امام طبرانی کے استاد احمد بن اسحاق بن ابراہیم بن نبیط کو ’’ میزان ‘‘ کے مصنف نے جھوٹا قرار دیا ہے ۔

1949

Majma al-Zawaid #1949

وَعَنْ أَبِي قِرْصَافَةَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «ابْنُوا الْمَسَاجِدَ وَأَخْرِجُوا الْقُمَامَةَ مِنْهَا، فَمَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ "" فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَهَذِهِ الْمَسَاجِدُ الَّتِي تُبْنَى فِي الطَّرِيقِ؟ قَالَ: "" نَعَمْ، وَإِخْرَاجُ الْقُمَامَةِ مِنْهَا مُهُورُ الْحُورِ الْعِينِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ.

EnglishUnverified translation

Abū Qirṣāfah رضي الله عنه narrated that he heard the Prophet ﷺ say: > **"Build mosques and remove litter from them, for whoever builds a mosque for Allah, Allah builds for him a house in Paradise."** A man asked, "O Messenger of Allah, even these small mosques that are built along the road?" He ﷺ replied: > **"Yes, and removing litter from them is the dowry for the wide-eyed maidens of Paradise (al-Ḥūr al-ʿĪn)."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوقر صافہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے :’’ تم لوگ مساجد بناؤ اور اس میں سے کوڑا کرکٹ نکال دو جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالٰی اس کے لئے جنت میں گھر بنائے گا ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ مساجد جو راستے میں بنائی جاتی ہیں ( ان کا بھی یہی حکم ہے ؟ ) نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! اور مسجد سے کوڑا کرکٹ کو نکالنا حورعین کا مہر ہے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں مجہول راوی ہے ۔

1950

Majma al-Zawaid #1950

«وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُمْ كَانُوا يَحْمِلُونَ اللَّبِنَ إِلَى بِنَاءِ الْمَسْجِدِ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهُمْ قَالَ: فَاسْتَقْبَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ وَهُوَ عَارِضٌ لَبِنَةً عَلَى بَطْنِهِ فَظَنَنْتُ أَنَّهَا شَقَّتْ عَلَيْهِ فَقُلْتُ: نَاوِلْنِيهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: "" خُذْ غَيْرَهَا يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، فَإِنَّهُ لَا عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الْآخِرَةِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated that they were carrying sun-dried bricks for the construction of the mosque, and the Messenger of Allah ﷺ was with them. He said: I approached the Messenger of Allah ﷺ while he was bracing a brick against his stomach. Thinking it was burdensome for him, I said, "Hand it to me, O Messenger of Allah!" He ﷺ said: > **"Take another one, O Abū Hurayrah, for there is truly no life except the life of the Hereafter."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : لوگ اینٹیں اٹھا کر مسجد کی تعمیر کے لئے لا رہے تھے نبی اکرم ﷺ بھی ان کے ساتھ تھے راوی بیان کرتے ہیں : میں اللہ کے رسول کے سامنے آیا تو آپ نے اپنے پیٹ پر اینٹ باندھی ہوئی تھی میں نے یہ گمان کیا کہ شاید یہ آپ کو گراں گزر رہی ہے میں نے عرض کی : یہ آپ مجھے پکڑا دیں یا رسول اللہ ! نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اے ابوہریرہ ! تم اور ( اینٹ ) پکڑ لو کیونکہ زندگی صرف آخرت کی زندگی ہے “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

1951

Majma al-Zawaid #1951

«وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: بَنَيْتُ الْمَسْجِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ يَقُولُ: "" قَرِّبِ الْيَمَامِيَّ إِلَى الطِّينِ فَإِنَّهُ أَحْسَنُكُمْ لَهُ مَسًّا وَأَشَدُّكُمْ مَنْكِبًا». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Ṭalq ibn ʿAlī رضي الله عنه narrated: I was participating in the construction of the mosque with the Messenger of Allah ﷺ, and he would say: > **"Bring the Yamāmī near the clay, for he has the best touch for it and has the strongest shoulders among you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ مسجد تعمیر کر رہا تھا آپ یہ ارشاد فرما رہے تھے یمامی کو مٹی کے قریب کر دو کیونکہ یہ اس کو چھونے کے حوالے سے سب سے بہتر ہے ‘ اور سب سے زیادہ مضبوط کندھے والا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

1952

Majma al-Zawaid #1952

«وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: جِئْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ يَبْنُونَ الْمَسْجِدَ، قَالَ: فَكَأَنَّهُ لَمْ يُعْجِبْهُ عَمَلُهُمْ قَالَ: فَأَخَذْتُ الْمِسْحَاةَ فَخَلَطْتُ بِهَا الطِّينَ قَالَ: فَكَأَنَّهُ أَعْجَبَهُ أَخْذِي الْمِسْحَاةَ وَعَمَلِي فَقَالَ: "" دَعُوا الْحَنَفِيَّ وَالطِّينَ فَإِنَّهُ أَضْبَطُكُمْ لِلطِّينِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، وَاخْتُلِفَ فِي ثِقَتِهِ.

EnglishUnverified translation

Ṭalq ibn ʿAlī رضي الله عنه narrated: I arrived before the Prophet ﷺ while his Companions were constructing the mosque. It seemed that their work was not pleasing him fully. So I took up a shovel and began mixing the clay with it. My handling of the shovel and my workmanship pleased him, and he ﷺ said: > **"Leave the Ḥanafī with the clay, for indeed he has the best mastery over the clay among you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ کے اصحاب میں تعمیر کر رہے تھے راوی کہتے ہیں : یوں ظاہر ہوا جیسے نبی اکرم ﷺ کو ان کا کام پسند نہیں آیا راوی کہتے ہیں : میں نے پھاؤڑا پکڑا اور میں نے اس کی مٹی بنانی شروع کی تو نبی اکرم ﷺ کو میرا پھاؤڑا پکڑنا اور میرا کام پسند آیا آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : حنفی کو مٹی والا کام کرنے دو کیونکہ یہ تم سب کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر مٹی تیار کر رہا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عتبہ ہے ‘ جس کے ’’ ثقہ ‘‘ ہونے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔

1953

Majma al-Zawaid #1953

«وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُؤَسِّسُ مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ فَجَعَلْتُ أَحْمِلُ الْحِجَارَةَ كَمَا يَحْمِلُونَ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنَّكُمْ يَا أَهْلَ الْيَمَامَةِ أَحَذَقُ شَيْءٍ بِأَخْلَاطِ الطِّينِ، فَاخْلِطْ لَنَا الطِّينَ "" فَكُنْتُ أَخْلِطُ لَهُمُ الطِّينَ وَيَحْمِلُونَهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْيَمَامِيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.

EnglishUnverified translation

Ṭalq ibn ʿAlī رضي الله عنه narrated: I came to the Prophet ﷺ while he was laying the foundations of the Mosque of Madinah, and I began carrying stones as others were carrying them. The Prophet ﷺ said: > **"Indeed, O people of al-Yamāmah, you are the most skillful in blending clay mixtures, so mix the clay for us."** Thus, I would mix the clay for them, and they would carry it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ مسجد نبوی کی بنیادیں رکھ رہے تھے میں نے پتھر اٹھانا شروع کیا جس طرح لوگ اٹھا رہے تھے تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اے اہل یمامہ تم لوگ گیلی مٹی اچھی تیار کرتے ہو ‘ تو تم ہمیں مٹی تیار کر دو ۔ راوی کہتے ہیں : تو میں نے ان لوگوں کے لئے مٹی تیار کرنا شروع کی اور وہ لوگ اسے اٹھاتے رہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جعفر یمامی ہے ‘ امام احمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ‘ اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔

1954

Majma al-Zawaid #1954

«وَعَنْ سَيَّارِ بْنِ الْمَعْرُورِ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ يَخْطُبُ وَهُوَ يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَنَى هَذَا الْمَسْجِدَ وَنَحْنُ مَعَهُ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ فَإِذَا اشْتَدَّ الزِّحَامُ فَلْيَسْجُدْ أَحَدُكُمْ عَلَى ظَهْرِ أَخِيهِ، وَرَأَى قَوْمًا يُصَلُّونَ فِي الطَّرِيقِ فَقَالَ: صَلُّوا فِي الْمَسْجِدِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَسَيَّارٌ مَجْهُولٌ وَقِيلَ فِيهِ: مَغْرُورٌ بِالْمُعْجَمَةِ وَالْمُهْمَلَةِ.

EnglishUnverified translation

Sayyār ibn al-Maʿrūr narrated: I heard ʿUmar [ibn al-Khaṭṭāb] رضي الله عنه delivering a sermon, wherein he said: > **"The Messenger of Allah ﷺ built this mosque, and we were with him—the Emigrants and the Helpers. So when the crowding becomes intense, let any of you prostrate upon the back of his brother."** And upon seeing people praying in the path, he said: > **"Pray inside the mosque!"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیار بن معرور بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : نبی اکرم ﷺ یہ مسجد تعمیر کر رہے تھے ہم لوگ یعنی مہاجرین اور انصار آپ کے ساتھ تھے جب ہجوم زیادہ ہو ‘ تو کوئی شخص اپنے بھائی کی پشت پر سجدہ کر لے آپ نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ راستے میں نماز ادا کر رہے تھے تو آپ نے فرمایا : تم لوگ مسجد میں نماز ادا کرو ‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے سیار نامی راوی مجہول ہے ‘ اس کے بارے میں ایک قول یہ ہے کہ اس کا ( یعنی اس کے باپ کا ) نام مغرور ہے ‘ جو غین کے ساتھ ہے ۔