Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 4 · Chapter 33

Book of Prayer

Hadith 2875–2914

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

2875

Majma al-Zawaid #2875

وَعَنْ أَعْرَابِيٍّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ «صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ تَسْلِيمَتَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ وَشِمَالِهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

A Bedouin narrated from his father that he prayed with the Prophet ﷺ, and he gave two salāms, to his right and to his left.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک دیہاتی نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کی اقتداء میں نماز ادا کی تو نبی اکرم ﷺ نے دائیں طرف اور بائیں طرف ( دونوں طرف ) سلام پھیرا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

2876

Majma al-Zawaid #2876

وَعَنْ بِسِطَامٍ عَنْ أَعْرَابِيٍّ تَضَيَّفَهُمْ أَنَّهُ «صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ تَسْلِيمَتَيْنِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَبِسِطَامٌ هَذَا هُوَ بِسِطَامُ بْنُ النَّضْرِ، كَذَا ذَكَرَهُ الْأُسْتَاذُ جَمَالُ الدِّينِ الْمِزِّيُّ فِي تَرْجَمَةِ تِلْمِيذِهِ عَمْرِو بْنِ فَرُّوخَ وَكَانَ الشَّرِيفُ الْحُسَيْنِيُّ - رَحِمَهُ اللَّهُ - ظَنَّ أَنَّهُ بِسِطَامُ بْنُ مُسْلِمٍ فَلَمْ يَذْكُرْهُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَبِسِطَامُ بْنُ النَّضْرِ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَذَكَرَ رِوَايَتَهُ عَنِ الْأَعْرَابِيِّ كَمَا هُنَا.

EnglishUnverified translation

Bisṭām narrated from a Bedouin who had stayed with them as a guest that he prayed with the Prophet ﷺ, and he gave two salāms.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

بسطام نے ایک دیہاتی کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے ‘ جو ان کے ہاں مہمان کے طور پر ٹھہرے تھے کہ اس دیہاتی نے نبی اکرم ﷺ کی اقتداء میں نماز ادا کی تھی تو نبی اکرم ﷺ نے دو مرتبہ ( یعنی دونوں طرف ) سلام پھیرا تھا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے بسطام نامی یہ راوی بسطام بن نضر ہے ‘ استاد جمال الدین مزی نے ان کے شاگرد عمرو بن فروغ کے حالات میں ان کا ذکر اسی طرح کیا ہے یہ شریف الحسینی یہ سمجھتے ہیں کہ یہ شاید بسطام بن مسلم ہے انہوں نے ان کا ذکر نہیں کیا باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں بسطام بن نضر کا ذکر ابن حبان نے کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ‘ اور انہوں نے ان صاحب کی دیہاتی کے حوالے سے نقل کردہ یہ روایت اسی طرح ذکر کی ہے ‘ جس طرح یہاں ذکر ہوئی ہے ۔

2877

Majma al-Zawaid #2877

وَعَنْ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ أَنَّهُ كَانَ قَائِمًا يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ وَابْنُ عُمَرَ مُسْتَقْبِلُهُ مَسْنِدَ ظَهْرِهِ إِلَى قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَلَمَّا انْصَرَفَ وَاسْعٌ انْصَرَفَ عَنْ يَسَارِهِ إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَجَلَسَ إِلَيْهِ فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ: مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَنْصَرِفَ عَنْ يَمِينِكَ؟ قَالَ: لَا إِلَّا أَنِّي رَأَيْتُكَ فَانْصَرَفْتُ إِلَيْكَ قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنَّكَ قَدْ أَحْسَنْتَ إِنَّ نَاسًا يَقُولُونَ: إِذَا كُنْتَ تُصَلِّي فَانْصَرَفْتَ فَانْصَرِفْ عَنْ يَمِينِكَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِذَا كُنْتَ تُصَلِّي فَانْصَرَفْتَ فَانْصَرِفْ إِنْ شِئْتَ عَنْ يَمِينِكَ وَإِنْ شِئْتَ عَنْ يَسَارِكَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Wāsiʿ ibn Ḥabbān narrated that he was standing praying in the mosque while Ibn ʿUmar رضي الله عنهما was facing him, leaning his back against the Qiblah wall of the mosque. When Wāsiʿ finished, he left from his left toward Ibn ʿUmar and sat beside him, so Ibn ʿUmar said to him, "What prevented you from leaving to your right?" He said, "Nothing, except that I saw you, so I came toward you." Ibn ʿUmar then said, "You have done well. Some people say: when you pray and then leave, leave to your right." Ibn ʿUmar said: > **"When you pray and then leave, leave, if you wish, to your right, and if you wish, to your left."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

واسع بن حبان بیان کرتے ہیں : وہ مسجد میں کھڑے ہوئے نماز ادا کر رہے تھے ۔ حضرت عبداللہ بن عمران کے سامنے موجود تھے انہوں نے مسجد کی قبلہ کی سمت والی دیوار کے ساتھ ٹیک لگا لی ہوئی تھی جب واسع نے نماز ختم کی تو وہ بائیں طرف سے اٹھ کر حضرت عبداللہ بن عمر کے پاس گئے اور ان کے پاس جا کر بیٹھ گئے تو حضرت عبداللہ بن عمر نے ان سے دریافت کیا : کہ تم دائیں طرف سے کیوں نہیں اُٹھے ؟ انہوں نے جواب دیا : اس لئے کیونکہ میں نے آپ کو دیکھ لیا تھا اس لئے میں اٹھ کر آپ کی طرف آ گیا تو حضرت عبداللہ بن عمر نے فرمایا : تم نے ٹھیک کیا ہے کچھ لوگ یہ کہتے ہیں : جب تم نماز ادا کرو اور پھر اٹھنے لگو تو دائیں طرف سے اٹھو حضرت عبداللہ بن عمر نے فرمایا : جب تم نماز ادا کرو اور اٹھنے لگو تو تم اگر دائیں طرف سے چاہو تو دائیں طرف سے اٹھ جاؤ اگر بائیں طرف سے چاہو تو اس طرف سے اٹھ جاؤ ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2878

Majma al-Zawaid #2878

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - يَفْتَتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِـ ""الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ"" وَيُسَلِّمُونَ تَسْلِيمَةً». قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِالتَّسْلِيمَةِ الْوَاحِدَةِ فَقَطْ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه narrated that the Prophet ﷺ, and Abū Bakr and ʿUmar رضي الله عنهما, used to begin the recitation aloud with "Al-ḥamdu lillāhi rabbi l-ʿālamīn," and they would give one salām.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ ( بلند آواز میں ) قرأت کا آغاز «الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» سے کیا کرتے تھے ‘ اور ایک مرتبہ سلام پھیرتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :’’ صحیح ‘‘ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، جس میں ایک مرتبہ سلام پھیرنے کا ذکر ہے ‘ اس روایت کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

2879

Majma al-Zawaid #2879

وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ: "" السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ رَوَاهُ عَنِ الْكُوفِيِّينَ وَهُوَ ضَعِيفٌ فِيمَا رَوَاهُ عَنْ غَيْرِ أَهْلِ بَلَدِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAmmār ibn Yāsir رضي الله عنه narrated that the Prophet ﷺ used to give salām to his right and to his left: > **"As-salāmu ʿalaykum wa raḥmatullāh, as-salāmu ʿalaykum wa raḥmatullāh."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمار بن یاسر بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرتے ہوئے «السلام عَلَيْكُمْ و َرَحْمَةُ اللَّهِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَ رَحْمَةُ اللَّهِ» کہا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن عیاش ہے ، جس نے یہ روایت اہل کوفہ سے نقل کی ہے ‘ اور وہ راوی ’’ ضعیف ‘‘ ہے ان روایات کے بارے میں جو اس نے اپنے شہر کے علاوہ لوگوں سے نقل کی ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2880

Majma al-Zawaid #2880

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُسَلِّمُ تَسْلِيمَتَيْنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما narrated that the Prophet ﷺ used to give two salāms.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ دو مرتبہ ( یعنی دونوں طرف ) سلام پھیرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے ‘ جو ثقہ اور تدلیس کرنے والا ہے ‘ اس نے یہ روایت معنعن روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔

2881

Majma al-Zawaid #2881

وَعَنْ أَبِي رِمْثَةَ قَالَ: «شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى ثُمَّ سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ حَتَّى رَأَيْنَا وَضَحَ خَدَّيْهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مِنْهَالُ بْنُ خَلِيفَةَ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: صَالِحٌ فِيهِ نَظَرٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Rimthah رضي الله عنه narrated that he witnessed the Messenger of Allah ﷺ pray and then give salām to his right and to his left, until the brightness of his cheeks was seen.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابورمثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ موجود تھا جب آپ نے نماز ادا کی تو آپ نے دائیں طرف سلام پھیرا اور بائیں طرف سلام پھیرا یہاں تک کہ ہم نے آپ کے رخسار کی چمک دیکھ لی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی منہال بن خلیفہ ہے ‘ جسے ابن معین امام نسائی اور امام ابن حبان نے ضعیف قرار دیا ہے ‘ جب کہ ابوحاتم نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے امام بخاری فرماتے ہیں : یہ صالح ہے ‘ لیکن اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے ۔

2882

Majma al-Zawaid #2882

وَعَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ كَانَ فِي مَجْلِسٍ فِيهِ أَبُوهُ وَأَبُو هُرَيْرَةَ وَأَبُو أُسَيْدٍ وَأَبُو حُمَيْدٍ وَأَنَّهُمْ «تَذَاكَرُوا صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرُوا أَنَّهُ سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ». قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي حُمَيْدٍ فِي الصَّحِيحِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Al-ʿAbbās ibn Sahl ibn Saʿd narrated that he was in a gathering in which his father was present, along with Abū Hurayrah, Abū Usayd, and Abū Ḥumayd رضي الله عنهم, and they recalled the Ṣalāh of the Messenger of Allah ﷺ, and they mentioned that he gave salām to his right and to his left.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عباس بن سہل بن سعد بیان کرتے ہیں : وہ ایک محفل میں موجود تھے جس میں ان کے والد موجود تھے ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تھے ۔ حضرت ابواسید تھے ‘ اور حضرت ابوحمید تھے ان حضرات نے نبی اکرم ﷺ کی نماز کا ذکر کیا تو انہوں نے یہ بات بھی ذکر کی کہ نبی اکرم ﷺ دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرا کرتے تھے ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت ابوحمید کے حوالے سے منقول حدیث ’’ صحیح ‘‘ میں مذکور ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2883

Majma al-Zawaid #2883

وَعَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: «أَقَمْنَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نِصْفَ شَهْرٍ فَرَأَيْتُهُ يَنْفَتِلُ عَنْ يَمِينِهِ وَرَأَيْتُهُ يَنْفَتِلُ عَنْ يَسَارِهِ وَرَأَيْتُ نَعْلَيْهِ لَهُمَا قِبَالَانِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ وَمَعَ ذَلِكَ فِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.

EnglishUnverified translation

Aws ibn Aws رضي الله عنه narrated that they stayed with the Messenger of Allah ﷺ for half a month, and he saw him turn away to his right and saw him turn away to his left, and he saw that his sandals had two straps.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نصف مہینہ بی اکرم ﷺ کے ہاں مقیم رہے میں نے آپ کو ( نماز ادا کرنے کے بعد ) دائیں طرف سے بھی اٹھتے ہوئے دیکھا ہے ‘ اور بائیں طرف سے بھی اٹھتے ہوئے دیکھا ہے ‘ اور میں نے دیکھا کہ آپ کے جوتوں کے دو تسمے ہوتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ‘ اور اس کے ہمراہ اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

2884

Majma al-Zawaid #2884

وَعَنْ أَسْمَاءَ بْنِ حَارِثَةَ قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْصَرِفُ عَنْ شِمَالِهِ إِلَى مَنْزِلِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ نُسِبَ إِلَى الْكَذِبِ.

EnglishUnverified translation

Asmāʾ ibn Ḥārithah رضي الله عنه narrated that he saw the Prophet ﷺ leave from his left toward his house.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت اسماء بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو ( نماز سے فارغ ہونے کے بعد ) بائیں طرف سے اٹھ کر اپنے گھر جاتے ہوئے دیکھا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن عدی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ‘ اس کی نسبت جھوٹ کی طرف کی گئی ہے ۔

2885

Majma al-Zawaid #2885

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَلَّمَ عَلَيْنَا مِنَ الصَّلَاةِ قُلْنَا: وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُخْتَارِ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ: لَيْسَ بِذَاكَ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Arqam رضي الله عنه narrated that when the Prophet ﷺ gave salām to them at the end of the Ṣalāh, they would say: > **"Wa ʿalaykumu as-salām wa raḥmatullāhi wa barakātuh."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نماز میں جب ہماری طرف سلام پھیرتے تھے تو ہم یہ کہتے تھے : «وَ عَلَيْكُمُ السَّلَامُ و َرَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَكَاتُهُ» یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن مختار ہے ‘ جسے امام ابوداؤد اور ابوحاتم نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے یحیی بن معین کہتے ہیں : یہ اتنے پائے کا نہیں ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2886

Majma al-Zawaid #2886

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ سَاعَةَ يُسَلِّمُ يَقُومُ ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ فَكَانَ إِذَا سَلَّمَ وَثَبَ كَأَنَّهُ يَقُومُ عَنْ رَضْفَةٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ فَرُّوخَ قَالَ إِبْرَاهِيمُ الْجُوزَجَانِيُّ: أَحَادِيثُهُ مَنَاكِيرُ، وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ: هُوَ أَرْضَى أَهْلِ الْأَرْضِ عِنْدِي وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا خَالَفَ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه narrated that he prayed with the Messenger of Allah ﷺ, and as soon as he gave salām he would stand up. Then he prayed with Abū Bakr رضي الله عنه, and when he gave salām he leapt up as though rising from hot embers.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کی اقتداء میں نماز ادا کی آپ نے جیسے ہی سلام پھیرا تو آپ اٹھ گئے پھر میں نے حضرت ابوبکر کی اقتداء میں نماز ادا کی انہوں نے جب سلام پھیرا تو وہ فورا اٹھ گئے یوں جیسے وہ کسی انگارے پر بیٹھے ہوئے ہوں یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن فروخ ہے ابراہیم جو زجانی بیان کرتے ہیں : اس کی نقل کردہ احادیث منکر ہوتی ہیں ابن ابومریم کہتے ہیں : وہ میرے نزدیک روئے زمین کا سب سے زیادہ پسندیدہ آدمی ہے ۔ ابن حبان نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے وہ بیان کرتے ہیں : یہ ( بعض اوقات دوسرے راویوں کے ) برخلاف روایت نقل کر دیتا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2887

Majma al-Zawaid #2887

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا سَلَّمَ الْإِمَامُ وَلِلرَّجُلِ حَاجَةٌ فَلَا يَنْتَظِرُهُ إِذَا سَلَّمَ أَنْ يَسْتَقْبِلَهُ بِوَجْهِهِ وَإِنَّ فَصْلَ الصَّلَاةِ التَّسْلِيمُ. وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ إِذَا سَلَّمَ لَمْ يَلْبَثْ أَنْ يَقُومَ أَوْ يَتَحَوَّلَ مِنْ مَكَانِهِ أَوْ يَسْتَقْبِلَهُمْ بِوَجْهِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه said that when the imām gives salām and a man has some need, he should not wait for him to turn to face the people after giving salām, for indeed the separation of the Ṣalāh is the taslīm. And ʿAbdullāh himself, when he gave salām, would not remain seated but would stand up, or move from his place, or face the people.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب امام سلام پھیر دے اور آدمی کوئی کام ہو ‘ تو وہ امام کا یہ انتظار نہ کرے کہ وہ سلام پھیرنے کے بعد لوگوں کی طرف رُخ کرے کیونکہ سلام پھیر کر نماز ختم ہو جاتی ہے ۔ حضرت عبداللہ کا یہ معمول تھا جب وہ سلام پھیرتے تھے تو فورا اٹھ جاتے تھے یا اپنی جگہ تبدیل کر دیتے تھے یا لوگوں کی طرف رخ کر لیتے تھے یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2888

Majma al-Zawaid #2888

وَعَنْ غَالِبِ بْنِ فَرْقَدٍ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ كَانَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ. قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ مَرْفُوعٌ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَغَالِبٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.

EnglishUnverified translation

Ghālib ibn Farqad narrated that Anas ibn Mālik رضي الله عنه used to give salām to his right and to his left: "As-salāmu ʿalaykum wa raḥmatullāh."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

غالب بن فرقد بیان کرتے ہیں : حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرتے ہوئے «السَّلَام عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ» کہا کرتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :’’ صحیح ‘‘ میں ان کے حوالے سے ایک ’’ مرفوع ‘‘ حدیث مذکور ہے ‘ جو اس کے علاوہ ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے غالب نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ۔

2889

Majma al-Zawaid #2889

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «قَالَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: إِنَّمَا أَتَقَبَّلُ الصَّلَاةَ مِمَّنْ تَوَاضَعَ بِهَا لِعَظَمَتِي وَلَمْ يَسْتَطِلْ عَلَى خَلْقِي وَلَمْ يَبِتْ مُصِرًّا عَلَى مَعْصِيَتِي، وَقَطَعَ نَهَارَهُ فِي ذِكْرِي، وَرَحِمَ الْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالْأَرْمَلَةَ وَرَحِمَ الْمُصَابَ، ذَلِكَ نُورُهُ كَنُورِ الشَّمْسِ أَكَلَؤُهُ بِعِزَّتِي وَأَسْتَحْفِظُهُ مَلَائِكَتِي أَجْعَلُ لَهُ فِي الظُّلْمَةِ نُورًا وَفِي الْجَهَالَةِ حِلْمًا وَمَثَلُهُ فِي خَلْقِي كَمَثَلِ الْفِرْدَوْسِ فِي الْجَنَّةِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَاقَدٍ الْحَرَّانَيُّ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَالْبُخَارِيُّ وَإِبْرَاهِيمُ الْجُوزَجَانِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَقَالَ: كَانَ يَتَحَرَّى الصِّدْقَ وَأَنْكَرَ عَلَى مَنْ تَكَلَّمَ بِهِ وَأَثْنَى عَلَيْهِ خَيْرًا وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said that Allah, Blessed and Exalted, said: > **"I only accept the Ṣalāh of one who humbles himself through it before My greatness, and does not exalt himself over My creation, and does not persist overnight in disobedience to Me, and spends his day in My remembrance, and shows mercy to the poor, the wayfarer, the widow, and the afflicted. His light is like the light of the sun. I guard him with My might and entrust him to My angels. I make for him light in darkness and forbearance in ignorance, and his likeness among My creation is like the likeness of al-Firdaws in Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ’’ میں اس نماز کو قبول کرتا ہوں جو اس شخص کی نماز ہو جو نماز کے ذریعے میری عظمت کے سامنے تواضع کا اظہار کرتا ہے ‘ اور میری مخلوق کے سامنے خود کو نمایاں نہیں کرتا اور میری معصیت پر اصرار نہیں کرتا وہ اپنا دن میرے ذکر میں گزارتا ہے وہ مسکین مسافر بیوہ عورت پر رحم کرتا ہے مصیبت زدہ پر رحم کرتا ہے وہ ایسی نماز ہے ‘ جس کا نور سورج کے نور کی مانند ہو گا ، اور اپنی عزت کی قسم ! میں اسے سنبھال کے رکھوں گا ‘ اور میرے فرشتے اس کی حفاظت کریں گے میں اس شخص کے لئے تاریکی میں نور بنا دوں گا ‘ اور جہالت میں بردباری بنا دوں گا میری مخلوق میں اس شخص کی مثال جنت میں فردوس کی مانند ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن واقد حرانی ہے ‘ جسے امام نسائی امام بخاری ابراہیم جو زجانی نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے امام احمد نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں : یہ سچائی کی تحقیق کرتا تھا انہوں نے اس شخص کا انکار کیا ہے ‘ جو اس کے بارے میں کلام کرتا ہے ‘ اور اس کی تعریف بیان کی ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2890

Majma al-Zawaid #2890

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «الصَّلَاةُ ثَلَاثَةُ أَثْلَاثٍ: الطَّهُورُ ثُلُثٌ، وَالرُّكُوعُ ثُلُثٌ، وَالسُّجُودُ ثُلُثٌ، فَمَنْ أَدَّاهَا بِحَقِّهَا قُبِلَتْ مِنْهُ وَقُبِلَ مِنْهُ سَائِرُ عَمَلِهِ وَمَنْ رُدَّتْ عَلَيْهِ صَلَاتُهُ رُدَّ عَلَيْهَا سَائِرُ عَمَلِهِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ مَرْفُوعًا إِلَّا عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ مُسْلِمٍ قُلْتُ: وَالْمُغَيَّرَةُ ثِقَةٌ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي هَذَا الْمَعْنَى فِيمَنْ لَا يُتِمُّ صَلَاتَهُ وَيُسِيءُ رُكُوعَهَا.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The Ṣalāh is three thirds: purification is a third, rukūʿ is a third, and sujūd is a third. Whoever performs it with its due right, it is accepted from him, and the rest of his deeds are accepted from him. And whoever has his Ṣalāh rejected, the rest of his deeds are rejected along with it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ نماز کے تین حصے ہوتے ہیں طہارت ایک تہائی حصہ ہے رکوع ایک تہائی حصہ ہے ‘ اور سجدہ ایک تہائی حصہ ہے ‘ جو شخص نماز کے حق کے ہمراہ اس کو ادا کرتا ہے ‘ اس کی طرف سے نماز قبول ہوتی ہے ‘ اور اس شخص کے دیگر تمام اعمال بھی قبول ہوتے ہیں ‘ اور جس شخص کی نماز مسترد کر دی جائے اس کے دیگر تمام اعمال بھی مسترد کر دیے جاتے ہیں “۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : ہمارے علم کے مطابق یہ روایت ’’ مرفوع ‘‘ ہونے کے طور پر صرف مغیرہ بن مسلم سے منقول ہے ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : مغیرہ نامی راوی ’’ ثقہ ‘‘ ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔ میں یہ کہتا ہوں : اس مفہوم سے متعلق احادیث پہلے گزر چکی ہیں جو اس شخص کے متعلق باب میں گزری ہیں جو نماز مکمل نہیں کرتا اور رکوع ٹھیک طرح سے نہیں کرتا ۔

2891

Majma al-Zawaid #2891

عَنْ أَبِي هَارُونَ قَالَ: قُلْنَا لِأَبِي سَعِيدٍ: «هَلْ حَفِظْتَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا كَانَ يَقُولُهُ بَعْدَ مَا سَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ كَانَ يَقُولُ: "" سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصْفُونَ وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَإِنَّمَا ذَكَرْتُ هَذَا الْبَابَ هُنَا لِيَتَنَبَّهَ بِهِ عَلَى مَا يَأْتِي فِي الْأَذْكَارِ وَالْأَدْعِيَةِ مِمَّا يُقَالُ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَغَيْرِهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

EnglishUnverified translation

Abū Hārūn narrated that they asked Abū Saʿīd رضي الله عنه whether he had memorized anything the Messenger of Allah ﷺ used to say after giving salām, and he said yes, he used to say: > **"Subḥāna rabbika rabbi l-ʿizzati ʿammā yaṣifūn, wa salāmun ʿalā al-mursalīn, wa al-ḥamdu lillāhi rabbi l-ʿālamīn."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوہارون بیان کرتے ہیں : ہم نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : کیا آپ کو نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے کوئی ایسی بات یاد ہے ‘ جسے آپ ﷺ سلام پھیرنے کے بعد پڑھتے ہوں ؟ انہوں نے فرمایا : جی ہاں ! آپ ﷺ یہ پڑھتے تھے : ’’ تمہارا پروردگار ہر عیب سے پاک ہے ‘ جو غلبے والا پروردگار ہے ہر اس چیز سے پاک ہے ‘ جو وہ لوگ ( اس کی ) صفت بیان کرتے ہیں ، اور رسولوں پر سلام ہو اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے یہ باب یہاں اس لئے ذکر کر دیا ہے تاکہ اس چیز پر تنبیہ ہو جائے جو آگے چل کے اذکار اور دعائیں آئیں گے جو نماز کے بعد پڑھے جاتے ہیں یا اس کے علاوہ پڑھے جاتے ہیں اگر اللہ نے چاہا ( تو یہ آگے آئیں گے ) ۔

2892

Majma al-Zawaid #2892

وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنْ قَرَأَ آيَةَ الْكُرْسِيِّ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ كَانَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ إِلَى الصَّلَاةِ الْأُخْرَى». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Ḥasan ibn ʿAlī رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever recites Āyat al-Kursī after the prescribed Ṣalāh will remain under the protection of Allah until the next Ṣalāh."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھتا ہے وہ اگلی نماز تک اللہ تعالی کی پناہ میں رہتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

2893

Majma al-Zawaid #2893

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ، وَإِذَا انْصَرَفَ الْمُنْصَرِفُ مِنَ الصَّلَاةِ وَلَمْ يَقِلْ: اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ وَأَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ وَزَوِّجْنِي مِنَ الْحُورِ الْعِينِ قَالَتِ النَّارُ: يَا وَيْحَ هَذَا أَعَجَزَ أَنْ يَسْتَجِيرَ بِاللَّهِ مِنْ جَهَنَّمَ!! وَقَالَتِ الْجَنَّةُ: يَا وَيْحَ هَذَا أَعْجَزَ أَنْ يَسْأَلَ اللَّهَ الْجَنَّةَ!! وَقَالَتِ الْحُورُ الْعَيْنِ: أَعْجَزَ أَنْ يَسْأَلَ اللَّهَ أَنْ يُزَوِّجَهُ مِنَ الْحُورِ الْعَيْنِ!!». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَّاشِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah al-Bāhilī رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When the Ṣalāh is established, the gates of heaven are opened and supplication is answered. When one who has finished the Ṣalāh leaves it without saying: O Allah, save me from the Fire, admit me into Paradise, and marry me to the ḥūr al-ʿīn, the Fire says: Woe to this one, was he unable to seek refuge with Allah from Hell? And Paradise says: Woe to this one, was he unable to ask Allah for Paradise? And the ḥūr al-ʿīn say: Was he unable to ask Allah to marry him to the ḥūr al-ʿīn?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جب نماز کھڑی ہوتی ہے ‘ تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں ‘ اور دعا مستجاب ہوتی ہے ‘ جب نماز سے فارغ ہونے والا شخص نماز سے فارغ ہوتا ہے ‘ اور یہ نہیں پڑھتا : ’’ اے اللہ ! تو مجھے جہنم سے نجات عطا فرما اور مجھے جنت میں داخل کر دے اور میری شادی حورعین کے ساتھ کروا دے ‘‘۔ تو جہنم یہ کہتی ہے ‘ اس شخص کا ستیاناس ہو کیا یہ اس بات سے عاجز آ گیا کہ یہ جہنم سے اللہ تعالی کی پناہ مانگے اور جنت یہ کہتی ہے ‘ اس شخص کا ستیاناس ہو جو اس بات سے عاجز آ گیا کہ وہ اللہ تعالی سے جنت کا سوال کرے اور حورعین کہتی ہے یہ شخص اس بات سے عاجز آ گیا کہ یہ اللہ تعالی سے یہ دعا کرے کہ اللہ تعالی اس کی شادی حورعین کے ساتھ کروا دے یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصہ عکاشی ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

2894

Majma al-Zawaid #2894

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «عَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرِيضًا وَأَنَا مَعَهُ فَرَآهُ يُصَلِّي وَيَسْجُدُ عَلَى وِسَادَةٍ فَنَهَاهُ وَقَالَ: "" إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَسْجُدَ عَلَى الْأَرْضِ فَاسْجُدْ وَإِلَّا فَأَوْمَى إِيمَاءً وَاجْعَلِ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَادَ مَرِيضًا فَرَآهُ يُصَلِّي عَلَى وِسَادَةٍ فَرَمَى بِهَا فَأَخَذَ عُودًا يُصَلِّي عَلَيْهِ فَرَمَى بِهِ وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Jābir ibn ʿAbdullāh رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ visited a sick man, and he was with him, and he saw him praying and prostrating upon a pillow, so he forbade him and said: > **"If you are able to prostrate upon the ground, then prostrate. Otherwise, gesture with a gesture, and make the sujūd lower than the rukūʿ."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ایک بیار کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لے گئے میں آپ کے ساتھ تھا نبی اکرم ﷺ نے اس شخص کو دیکھا کہ وہ نماز ادا کر رہا تھا اور تکیہ پر سجدہ کر رہا تھا تو نبی اکرم ﷺ نے اسے منع کر دیا آپ نے ارشاد فرمایا : اگر تم زمین پر سجدہ کرنے کی استطاعت رکھتے ہو ‘ تو سجدہ کر لو ورنہ اشارہ کر لو اور ( اشارہ کرتے ہوئے ) سجدے میں رکوع سے زیادہ جھک جاؤ ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں : ’’ نبی اکرم ﷺ ایک بیمار کی عیادت کرنے کے لئے گئے آپ نے اسے ایک تکیہ پر نماز ادا کرتے ہوئے ( یعنی تکیہ پر سجدہ کرتے ہوئے ) ملاحظہ فرمایا تو تکیہ کو ایک طرف کر دیا وہ شخص لکڑی پکڑ کر اس کے سہارے نماز ادا کر رہا تھا تو آپ نے اسے بھی ایک طرف کر دیا ‘‘۔ امام بزار کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

2895

Majma al-Zawaid #2895

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «عَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ مَرِيضًا وَأَنَا مَعَهُ فَدَخَلَ عَلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى عُودٍ فَوَضَعَ جَبْهَتَهُ عَلَى الْعُودِ فَأَوْمَى إِلَيْهِ فَطَرَحَ الْعُودَ وَأَخَذَ وِسَادَةً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" دَعْهَا عَنْكَ إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَسْجُدَ عَلَى الْأَرْضِ وَإِلَّا فَأَوْمِ إِيمَاءً وَاجْعَلْ سُجُودَكَ أَخْفَضَ مِنْ رُكُوعِكَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمِنْقَرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَاخْتَلَفَتِ الرِّوَايَةُ عَنْ أَحْمَدَ فِي تَوْثِيقِهِ وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ ضَعَّفَهُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ visited a man among his Companions who was ill, and he was with him. He entered upon him while he was praying upon a stick, placing his forehead upon the stick, so he gestured to him, and he threw the stick aside and took a pillow. The Messenger of Allah ﷺ then said: > **"Leave it aside. If you are able to prostrate upon the ground, then do so. Otherwise, gesture with a gesture, and make your sujūd lower than your rukūʿ."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ اپنے اصحاب میں سے ایک بیمار شخص کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے میں آپ کے ساتھ تھا جب نبی اکرم ﷺ اس شخص کے پاس پہنچے تو وہ ایک لکڑی کے سہارے نماز ادا کر رہا تھا وہ اپنی پیشانی لکڑی پر رکھ دیتا تھا نبی اکرم ﷺ نے اسے اشارہ کیا تو اس نے لکڑی ایک طرف کر دی پھر اس نے تکیہ لے لیا تو نبی اکرم ﷺ نے اسے فرمایا اسے چھوڑ دو اگر تم زمین پر سجدہ کرنے کی استطاعت رکھتے ہو ‘ تو ٹھیک ہے ورنہ تم اشارہ کر لو اور سجدے میں رکوع کی بہ نسبت زیادہ جھک جاؤ ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی حفص بن سلیمان بن منقری ہے اور وہ متروک ہے ‘ اس کی توثیق کے بارے میں امام احمد سے مختلف روایات منقول ہیں صحیح روایت یہ ہے کہ انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ’’ الثقات ‘‘ میں کیا ہے ۔

2896

Majma al-Zawaid #2896

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْجُدَ فَلْيَسْجُدْ وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَلَا يَرْفَعْ إِلَى جَبْهَتِهِ شَيْئًا يَسْجُدُ عَلَيْهِ وَلَكِنْ رُكُوعُهُ وَسُجُودُهُ يُومِئُ إِيمَاءً». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ لَيْسَ فِيهِمْ كَلَامٌ يَضُرُّ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever among you is able to prostrate, let him prostrate. And whoever is not able, let him not raise anything to his forehead to prostrate upon it. Rather, his rukūʿ and his sujūd are to be done with a gesture."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ تم میں سے جو شخص سجدہ کرنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ سجدہ کر لے اور جو شخص اس کی استطاعت نہ رکھتا ہو وہ اپنی پیشانی کی طرف کوئی چیز بلند نہ کرے تاکہ اس پر سجدہ کرے بلکہ اسے رکوع اور سجود اشارے کے ساتھ کرنے چاہئیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ان کے بارے میں کوئی ایسا کلام نہیں کیا گیا جو نقصان دہ ہو باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔

2897

Majma al-Zawaid #2897

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «يُصَلِّي الْمَرِيضُ قَائِمًا فَإِنْ نَالَتْهُ مَشَقَّةٌ صَلَّى جَالِسًا فَإِنْ نَالَتْهُ مَشَقَّةٌ صَلَّى نَائِمًا يُومِئُ بِرَأْسِهِ فَإِنْ نَالَتْهُ مَشَقَّةٌ سَبَّحَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا حِلْسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الضَّبْعَيُّ، قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated from the Prophet ﷺ that he said: > **"The sick person prays standing. If hardship befalls him, he prays sitting. If hardship befalls him, he prays lying down, gesturing with his head. And if hardship befalls him, he glorifies Allah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بیمار شخص کھڑا ہو کر نماز ادا کرے گا اگر اسے مشقت لاحق ہوتی ہے ‘ تو وہ بیٹھ کر نماز ادا کرے گا اگر پھر بھی اسے مشقت لاحق ہوتی ہے ‘ تو وہ لیٹ کر نماز ادا کرے گا ‘ اور اپنے سر کے ذریعے اشارہ کر لے گا اگر اس میں بھی اسے مشقت لاحق ہوتی ہے ‘ تو پھر وہ تبیح پڑھ لے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : ابن جریج کے حوالے سے اس روایت کو صرف حلس بن محمد ضبعی نے روایت کیا ہے ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2898

Majma al-Zawaid #2898

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «صَلَّى عَلَى الْأَرْضِ فِي الْمَكْتُوبَةِ قَاعِدًا وَقَعَدَ فِي التَّسْبِيحِ فِي الْأَرْضِ فَأَوْمَى إِيمَاءً». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَاضِي حَلَبَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ prayed the prescribed prayer seated upon the ground, and he sat for the supererogatory prayer upon the ground, gesturing with gestures.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے زمین پر بیٹھ کر فرض نماز ادا کی اور آپ نے نفل نماز زمین پر ادا کی اور اس میں اشارہ کیا ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر ہے ‘ جو حلب کا قاضی ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

2899

Majma al-Zawaid #2899

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَخِيهِ عُتْبَةَ وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى سِوَاكٍ يَرْفَعُهُ إِلَى وَجْهِهِ فَأَخَذَهُ فَرَمَى بِهِ ثُمَّ قَالَ: أَوْمِ إِيمَاءً وَلْتَكُنْ رَكْعَتُكَ أَرْفَعَ مِنْ سَجْدَتِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Masʿūd رضي الله عنه entered upon his brother ʿUtbah while he was praying upon a siwāk stick which he would raise to his face, so he took it and threw it aside, then said, "Gesture with a gesture, and let your bowing be higher than your prostration."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ اپنے بھتیجے عتبہ کے ہاں گئے جو مسواک کے سہارے نماز ادا کر رہے تھے وہ اس مسواک کو اپنی پیشانی تک بلند کرتے تھے تو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس سے مسواک لے کر ایک طرف رکھ دی اور پھر یہ ارشاد فرمایا : تم اشارے کے ساتھ نماز ادا کرو اور تمہارے رکوع میں تم سجدے کی بہ نسبت ذرا بلند رہنا ( یعنی پیشانی کو زیادہ نہ جھکانا ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2900

Majma al-Zawaid #2900

وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: دَخَلَ عَلْقَمَةُ وَالْأَسْوَدُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَا: إِنَّ أُمَّ الْأَسْوَدِ أُقْعِدَتْ وَأَنَّهُ يُرْكِزُ لَهَا عَوْدَ الْمِرْوَحَةِ تَسْجُدُ عَلَيْهِ فَمَا تَرَى؟ قَالَ: إِنِّي لَأَرَى الشَّيْطَانَ يَعْرِضُ بِالْعُودِ، لِتَسْجُدَ عَلَى الْأَرْضِ إِنِ اسْتَطَاعَتْ وَإِلَّا تُومِئُ إِيمَاءً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibrāhīm narrated that ʿAlqamah and al-Aswad entered upon ʿAbdullāh and said that the mother of al-Aswad is seated for prayer and a fan-handle stick is fixed upright for her upon which she prostrates, so what is his view? He said, "I consider Satan to be presenting himself through the stick. Let her prostrate upon the ground if she is able; otherwise, let her gesture with a gesture."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں : علقمہ اور اسود حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے ان دونوں نے عرض کی : اسود کی والدہ کو بٹھا دیا جاتا ہے پھر ان کے لئے ایک لکڑی رکھی جاتی ہے ‘ جس پر وہ سجدہ کرتی ہیں تو اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں یہ سمجھتا ہوں کہ شیطان اس لکڑی کے در پے ہوتا ہے ‘ اس عورت کو زمین پر سجدہ کرنا چاہیے اگر وہ اس کی استطاعت رکھتی ہو ‘ ورنہ اسے اشارے کے ساتھ سجدہ کرنا چاہیے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابراہیم نخعی نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2901

Majma al-Zawaid #2901

وَعَنِ الْمُخْتَارِ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا عَنْ صَلَاةِ الْمَرِيضِ فَقَالَ: يَرْكَعُ وَيَسْجُدُ قَاعِدًا فِي الْمَكْتُوبَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Mukhtār narrated that he asked Anas رضي الله عنه about the prayer of the sick person, and he said that he bows and prostrates while seated in the prescribed prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

مختار بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے بیمار شخص کی نماز کے بارے میں دریافت کیا : تو انہوں نے فرمایا : وہ فرض نماز میں بیٹھ کر رکوع اور سجود کرے گا یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2902

Majma al-Zawaid #2902

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «صَلَاةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقَائِمِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما narrated that the Prophet ﷺ said: > **"The prayer of one seated is half of the prayer of one standing."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بیٹھ کر نماز ادا کرنے والے کی نماز کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے والے کی نماز کا ( اجر و ثواب کے حساب سے ) نصف ہوتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

2903

Majma al-Zawaid #2903

وَعَنْ عَائِشَةَ رَفَعَتْهُ: «صَلَاةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقَائِمِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها narrated in marfūʿ form: > **"The prayer of one seated is half of the prayer of one standing."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ’’ مرفوع ‘‘ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتی ہیں : ( نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ) ’’ بیٹھ کر ( نماز ادا کرنے والے ) کی نماز کھڑے ہو کر ( نماز ادا کرنے والے ) کی نماز کا نصف ہوتی ہے “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

2904

Majma al-Zawaid #2904

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «صَلَاةُ الْجَالِسِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقَائِمِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn al-Sāʾib رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The prayer of one sitting is half of the prayer of one standing."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ بیٹھنے والے کی نماز کھڑے ہونے والے کی نماز کا نصف ہوتی ہے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابوالمخارق ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2905

Majma al-Zawaid #2905

وَعَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ قَالَ: «رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا يُصَلِّي قَاعِدًا فَقَالَ: رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" صَلَاةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقَائِمِ "" فَتَجَشَّمَ النَّاسُ الْقِيَامَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ صَالِحُ ابْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَالَ أَحْمَدُ: يُعْتَبَرُ لِحَدِيثِهِ.

EnglishUnverified translation

Al-Muṭṭalib ibn Abī Wadāʿah رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ saw a man praying seated, so the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The prayer of one seated is half of the prayer of one standing."** So the people undertook standing with effort.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مطلب بن ابوداعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو بیٹھ کر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرمایا : بیٹھ کر نماز ادا کرنے والے ) کی نماز کھڑے ہو کر ( نماز ادا کرنے والے ) کی نماز کا نصف ہوتی ہے ‘‘۔ تو لوگ اہتمام سے کھڑے ہونے لگے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابواخضر ہے ‘ جسے جہور نے ضعیف قرار دیا ہے امام احمد کہتے ہیں : اس کی حدیث کا اعتبار کیا جائے گا ۔

2906

Majma al-Zawaid #2906

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ: «أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي قَاعِدًا وَقَائِمًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: سَعِيدٌ رَوَى عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ وَرَوَى عَنْهُ زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn al-Shikhkhīr رضي الله عنه narrated that he came to the Prophet ﷺ while he was praying, sometimes seated and sometimes standing.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن شخیر بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ بیٹھ کر بھی ( نفل ) نماز ادا کر لیتے تھے ‘ اور کھڑے ہو کر بھی ادا کر لیتے تھے یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ہے ‘ جس کا نام سعید ہے ‘ اس نے غیلان بن جریر سے روایت نقل کی ہے ‘ جب کہ اس سے زید بن حباب نے روایت نقل کی ہے : میں اس راوی سے واقف نہیں ہوں اس ردایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

2907

Majma al-Zawaid #2907

عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي صَلَّيْتُ فَلَمْ أَدْرِ أَشَفَعَتُ أَمْ أَوْتَرْتُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِيَّايَ؟؟ وَأَنْ يَتَلَعَّبَ بِكُمُ الشَّيْطَانُ فِي صَلَاتِكُمْ، مَنْ صَلَّى مِنْكُمْ فَلَمْ يَدْرِ أَشَفَعَ أَمْ أَوْتَرَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ فَإِنَّهُمَا إِتْمَامُ صَلَاتِهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي كَبْشَةَ عَنْ عُثْمَانَ، وَيَزِيدُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُثْمَانَ وَرَوَاهُ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي كَبْشَةَ عَنْ مَرْوَانَ عَنْ عُثْمَانَ قَالَ مِثْلَهُ أَوْ نَحْوَهُ وَرِجَالُ الطَّرِيقَيْنِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿUthmān ibn ʿAffān رضي الله عنه narrated that a man came to the Prophet ﷺ and said, "O Messenger of Allah, I prayed and did not know whether I prayed an even number or an odd number." The Messenger of Allah ﷺ said: > **"Beware lest Satan play with you in your Ṣalāh. Whoever among you prays and does not know whether he prayed an even number or an odd number, let him prostrate twice, for they complete his Ṣalāh."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ‘ اس شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نماز ادا کر رہا تھا مجھے پتہ نہیں چلا کہ کیا میں نے جفت تعداد میں رکعات ادا کر لی ہیں ؟ یا طاق تعداد میں رکعات ادا کی ہیں ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اس چیز سے بچو کہ شیطان تمہاری نماز کے حوالے سے تمہارے ساتھ کھیلے تم میں سے جو شخص نماز ادا کر رہا ہو اور اسے یہ پتہ نہ چلے کہ کیا اس نے جفت تعداد میں رکعات ادا کی ہیں یا طاق تعداد میں ادا کی ہیں ؟ تو اسے ۔ دو مرتبہ سجدہ کر لینا چاہیے یہ دونوں اس کی نماز کو کمل کر دیں گے ۔ یہ روایت امام احمد نے یزید بن ابوکبشہ کے حوالے سے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے یزید نامی راوی نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ‘ اس راوی سے اس کے بیٹے عبداللہ نے روایت نقل کی ہے ‘ اس نے یزید بن ابوکبشہ کے حوالے سے مردان کے حوالے سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے اسے نقل کیا ہے ‘ اور اس کی مانند روایت نقل کی ہے : ان دونوں طرق کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2908

Majma al-Zawaid #2908

وَعَنْ عَطَاءٍ «أَنَّ ابْنَ الزُّبَيْرِ صَلَّى الْمَغْرِبَ وَسَلَّمَ فِي رَكْعَتَيْنِ وَنَهَضَ لِيَسْتَلِمَ الْحَجَرَ فَسَبَّحَ الْقَوْمُ فَقَالَ: مَا شَأْنُكُمْ؟ وَصَلَّى مَا بَقِيَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ: مَا أَمَاطَ عَنْ سُنَّةِ نَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» -. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿAṭāʾ narrated that Ibn al-Zubayr رضي الله عنهما prayed Maghrib and gave salām after two rakʿahs, then rose to touch the Black Stone, so the people said "Subḥān Allāh." He said, "What is the matter with you?" Then he prayed what remained and prostrated twice. That was mentioned to Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما, and he said, "He did not deviate from the Sunnah of his Prophet ﷺ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عطاء بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے مغرب کی نماز ادا کرتے ہوئے دو رکعات کے بعد سلام پھیر دیا پھر وہ اٹھے تاکہ حجر اسود کا استلام کریں تو لوگوں نے سبحان اللہ کہنا شروع کر دیا انہوں نے دریافت کیا : تمہارا کیا معاملہ ہے پھر انہوں نے باقی رہ جانے والے نماز ادا کی اور دو مرتبہ سجدہ کیا اس بات کا تذکرہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے سامنے کیا گیا تو انہوں نے فرمایا : وہ اپنے نبی کی سنت سے نہیں ہٹے ہیں یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے ‘ امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ امام احمد کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2909

Majma al-Zawaid #2909

وَعَنْ مَعْدِيِّ بْنِ سُلَيْمَانَ - وَكَانَ ثِقَةً - قَالَ: أَتَيْتُ مُطَيْرًا لِأَسْأَلَهُ عَنْ حَدِيثِ ذِي الْيَدَيْنِ فَأَتَيْتُهُ فَسَأَلْتُهُ فَإِذَا هُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَنْفُذُ الْحَدِيثَ مِنَ الْكِبَرِ فَقَالَ ابْنُهُ شُعَيْبٌ: بَلَى يَا أَبَةِ حَدَّثْتَنِي أَنَّكَ لَقِيتَ ذَا الْيَدَيْنِ بِذِي خُشُبٍ فَحَدَّثَكَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِهِمْ إِحْدَى صَلَاتَيِ الْعِشَاءِ - وَهِيَ الْعَصْرُ - رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ فَخَرَجَ سُرْعَانُ النَّاسِ وَفِي الْقَوْمِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقَالَ ذُو الْيَدَيْنِ: أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ؟ قَالَ: مَا قَصُرَتْ وَلَا نَسِيتُ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقَالَ: مَا يَقُولُ ذُو الْيَدَيْنِ؟ فَقَالَا: صَدَقَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَثَّابَ النَّاسُ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتِيِ السَّهْوِ». وَفِي رِوَايَةٍ: حَدَّثَنِي شُعَيْبُ بْنُ مُطَيْرٍ، وَمُطَيْرٌ حَاضِرٌ يُصَدِّقُ مَقَالَتَهُ قَالَ: كَيْفَ كُنْتَ أَخْبَرْتُكَ؟ قَالَ: يَا أَبَتَاهُ إِنَّكَ لَقِيتَ ذَا الْيَدَيْنِ بِذِي خَشَبٍ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ. رَوَاهُمَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ مِمَّا زَادَهُ فِي الْمُسْنَدِ وَفِيهِ مَعْدِيُّ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: شَيْخٌ وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ.

EnglishUnverified translation

Maʿdī ibn Sulaymān narrated that he came to Muṭayr to ask him about the ḥadīth of Dhū al-Yadayn. He came to him and asked him, but he was a very old man who could not convey the ḥadīth fully due to old age. His son Shuʿayb said, "Yes, father, you told me that you met Dhū al-Yadayn at Dhū Khushub, and he told you that the Messenger of Allah ﷺ prayed with them one of the two evening prayers — and it was ʿAṣr — two rakʿahs, then gave salām. The hasty people went out, and among the people were Abū Bakr and ʿUmar رضي الله عنهما. Dhū al-Yadayn said, 'Has the Ṣalāh been shortened, or did you forget?' He said, 'It has neither been shortened nor have I forgotten.' Then he turned to Abū Bakr and ʿUmar رضي الله عنهما and said, 'What does Dhū al-Yadayn say?' They said, 'He has spoken the truth, O Messenger of Allah.' So the Messenger of Allah ﷺ returned, the people gathered, he prayed two rakʿahs with them, then gave salām, then prostrated the two prostrations of forgetfulness."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

معدی بن سلیمان جو ایک ’’ ثقہ ‘‘ راوی ہیں وہ بیان کرتے ہیں : میں مطیر کے پاس آیا تاکہ ان سے حضرت ذوالیدین کی نقل کردہ حدیث کے بارے میں دریافت کروں میں ان کے پاس آیا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا : وہ ایک بوڑھے عمر رسیدہ آدمی تھے عمر رسیدگی کی وجہ سے وہ بات پوری نہیں کر پاتے تھے ان کے بیٹے شعیب نے کہا جی ہاں ! اے ابا جان آپ نے مجھے یہ حدیث بیان کی تھی کہ ذی خشب کے مقام پر آپ کی ملاقات حضرت ذوالیدین سے ہوئی تھی اور انہوں نے آپ کو یہ حدیث بیان کی تھی کہ نبی اکرم ﷺ نے شام کی دو نمازوں میں سے ایک نماز ان لوگوں کو پڑھاتے ہوئے دو رکعات کے بعد سلام پھیر دیا ( راوی کہتے ہیں : وہ عصر کی نماز تھی ) جلد باز لوگ باہر نکل گئے حاضرین میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے ۔ حضرت ذوالیدین نے عرض کی : کیا نماز مختصر ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا نہ تو یہ مختصر ہوئی ہے ‘ اور نہ ہی میں بھولا ہوں پھر آپ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور دریافت کیا : ذولیدین کیا کہہ رہا ہے ان دونوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ ٹھیک کہہ رہا ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ واپس گئے لوگ کھڑے ہو گئے نبی اکرم ﷺ نے انہیں دو رکعات پڑھائیں پھر آپ نے سلام پھیرا اور دو مرتبہ سجدہ سہو کیا ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : مطیر کے صاحبزادے شعیب نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے ‘ اور مطیر اس وقت وہاں موجود تھے اور انہوں نے اپنے صاحبزادے کے بیان کی تصدیق کی جب انہوں نے دریافت کیا : کہ میں نے تمہیں کیسے بیان کی تھی تو ان کے صاحبزادے نے کہا : اے ابا جان آپ کی ملاقات ذی خشب کے مقام پر حضرت ذوالیدین سے ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے : یہ دونوں روایات عبداللہ بن احمد نے وہاں نقل کی ہیں جو انہوں نے مسند میں زوائد نقل کیے ہیں ‘ اس کی سند میں ایک راوی سعدی بن سلیمان ہے ‘ اور ابوحاتم کہتے ہیں : وہ بزرگ ہے امام نسائی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

2910

Majma al-Zawaid #2910

وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: «صَلَّى بِنَا سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ فَنَهَضَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَسَبَّحْنَا لَهُ فَاسْتَتَمَّ قَائِمًا قَالَ: فَمَضَى فِي قِيَامِهِ حَتَّى فَرَغَ قَالَ: أَكُنْتُمْ تَرَوْنَ أَنْ أَجْلِسَ إِنَّمَا صَنَعْتُ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصْنَعُ». قَالَ أَبُو عُثْمَانَ عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ: لَمْ نَسْمَعْ أَحَدًا يَرْفَعُ هَذَا الْحَدِيثَ غَيْرَ أَبِي مُعَاوِيَةَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Qays ibn Abī Ḥāzim narrated that Saʿd ibn Abī Waqqāṣ رضي الله عنه led them in prayer and rose after two rakʿahs, so they said "Subḥān Allāh" to him, but he continued standing. He went on in his standing until he finished, then said, "Did you think I should sit? I only did as I saw the Messenger of Allah ﷺ do."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں : حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ہمیں نماز پڑھاتے ہوئے دو رکعات کے بعد کھڑے ہو گئے ہم نے ان کے لئے سبحان اللہ بھی کہا لیکن وہ کھڑے رہے انہوں نے اپنے قیام کو جاری رکھا یہاں تک کہ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے فرمایا : کیا تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ مجھے بیٹھ جانا چاہیے تھا میں نے اسی طرح کیا ہے ‘ جس طرح میں نے نبی اکرم ﷺ کو کرتے ہوئے دیکھا ہے ابوعثمان بن عمرو بن محمد ناقد بیان کرتے ہیں : ابومعاویہ کے علاوہ ہم نے کسی کو اس روایت کو ’’ مرفوع ‘‘ حدیث کے طور پر نقل کرتے ہوئے نہیں سنا ہے یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2911

Majma al-Zawaid #2911

وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: فَذَكَرَ نَحْوًا مِنْ حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ وَلَمْ يَذْكُرِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Qays ibn Abī Ḥāzim narrated that Saʿd ibn Mālik رضي الله عنه led them in prayer, then he narrated something similar to the ḥadīth of Abū Muʿāwiyah, but he did not mention the Prophet ﷺ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں : حضرت سعد بن مالک ہمیں نماز پڑھا رہے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راوی بیان کرتے ہیں : اس کے بعد انہوں نے ابومعاویہ کی نقل کردہ روایت کی مانند روایت نقل کی ہے ‘ تاہم اس میں نبی اکرم ﷺ کا ذکر نہیں کیا یہ روایت بھی امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2912

Majma al-Zawaid #2912

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «سَجْدَتَا السَّهْوِ تَجْزِيَانِ مِنْ كُلِّ زِيَادَةٍ وَنَقْصٍ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ، ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The two prostrations of forgetfulness suffice for every addition and omission."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ سہو کے دو سجدے ( نماز میں ) ہر کمی و بیشی کی جگہ کفایت کر جاتے ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن نافع ہے ‘ جسے امام ابوزرعہ نے ضعیف قرار دیا ہے ‘ اور یحیی بن معین نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔

2913

Majma al-Zawaid #2913

وَعَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ عَنْ أَبِيهِ «أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَشْكُو إِلَيْكَ وَسْوَسَةً أَجِدُهَا فِي صَدْرِي؛ إِنِّي أَدْخُلُ فِي صَلَاتِي فَمَا أَدْرِي عَلَى شَفْعٍ أَنْفَتِلُ أَمْ عَلَى وَتْرٍ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" فَإِذَا وَجَدْتَ ذَلِكَ فَارْفَعْ أُصْبُعَكَ السَّبَّابَةَ الْيُمْنَى فَاطْعَنْهُ فِي فَخِذِكَ الْيُسْرَى وَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ فَإِنَّهَا سِكِّينُ الشَّيْطَانِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ لَمْ يُحْسِنْ سِيَاقَةَ الْحَدِيثِ، فَلَعَلَّهُ مِنْ سَقَمِ النُّسْخَةِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَفِيهِ الْمُهَاجِرُ بْنُ الْمُنِيبِ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ وَهُوَ مَجْهُولٌ.

EnglishUnverified translation

Abū al-Malīḥ ibn Usāmah narrated from his father that a man came to the Prophet ﷺ and said, "O Messenger of Allah, I complain to you of a whispering I find in my chest. I enter my Ṣalāh and do not know whether I finish upon an even number or upon an odd number." The Messenger of Allah ﷺ said: > **"When you find that, raise your right forefinger and strike it into your left thigh, and say: Bismillāh, for indeed it is a knife to Satan."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوملیح بن اسامہ نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ‘ اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں آپ کے سامنے وسوسے کی شکایت کرنا چاہتا ہوں ‘ جو میں اپنے سینے میں پاتا ہوں جب میں نماز شروع کرتا ہوں تو مجھے یہ پتہ نہیں چلتا کہ میں نے جفت رکعات کے بعد رکعات ختم کی ہے یا طاق رکعات کے بعد کی ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جب تم یہ صورت حال پاؤ تو اپنے دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی کو بلند کرو اور اسے اپنے بائیں زانوں پر چبھو دو ! یہ چیز شیطان کو لگنے والی چھری ہے یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے ‘ لیکن انہوں نے اس حدیث کا سیاق اچھی طرح سے نقل نہیں کیا ہے شاید یہ نسخے کی خامی ہو سکتی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ‘ اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے ‘ اسے مہاجر بن منیب نے ابوالملیح سے روایت کیا ہے ‘ اور وہ مجہول ہے ۔

2914

Majma al-Zawaid #2914

وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ: «يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفْتِنَا فِي رِجْلٍ سَهَا فِي صَلَاتِهِ فَلَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى قَالَ: "" لَا يَنْصَرِفُ ثُمَّ يَقُومُ فِي صَلَاتِهِ حَتَّى يَعْلَمَ كَمْ صَلَّى فَإِنَّمَا ذَلِكَ الْوَسْوَاسُ يَعْرِضُ فَيُسْهِيهِ عَنْ صَلَاتِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ.

EnglishUnverified translation

Maymūnah bint Saʿd رضي الله عنها narrated that she said, "O Messenger of Allah, give us a ruling concerning a man who forgets in his Ṣalāh and does not know how much he has prayed." He said: > **"Let him not finish, but let him remain standing in his Ṣalāh until he knows how much he has prayed, for that is only whispering that presents itself and makes him forgetful of his Ṣalāh."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیده میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ ہمیں ایسے شخص کے بارے میں حکم بیان کیجئے جو نماز میں بھول کا شکار ہو جاتا ہے ‘ اور اسے یہ پتہ نہیں چلتا کہ اس نے کتنی نماز ادا کی ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : وہ نماز ختم نہیں کرے گا وہ نماز میں قیام کرے گا یہاں تک کہ اسے یہ پتہ چل جائے اس نے کتنی نماز ادا کی ہے کیونکہ یہ وسوسے درپیش ہوتے رہتے ہیں ‘ اور آدمی کو اس کے نماز کے حوالے سے غافل کر دیتے ہیں “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں مجہول راوی ہیں ۔