Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 4 · Chapter 25

Book of Prayer

Hadith 2555–2594

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

2555

Majma al-Zawaid #2555

وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «رَكْعَتَانِ بِسِوَاكٍ أَفْضَلُ مِنْ سَبْعِينَ رَكْعَةً بِغَيْرِ سِوَاكٍ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها narrated from the Prophet ﷺ that he said: > **"Two rakʿahs with the siwāk are better than seventy rakʿahs without the siwāk."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں :’’ مسواک کے ساتھ دو رکعات ادا کرنا مسواک کے بغیر ستر رکعات سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2556

Majma al-Zawaid #2556

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَقَدْ أُمِرْتُ بِالسِّوَاكِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ يَنْزِلُ عَلَيَّ بِهِ قُرْآنٌ أَوْ وَحَيٌّ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated from the Prophet ﷺ that he said: > **"I was commanded to use the siwāk until I thought that revelation or the Qurʾan would come down to me concerning it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ مجھے مسواک کا حکم دیا گیا یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ اس کے بارے میں مجھ پر قرآن نازل ہو جائے گا ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) وحی نازل ہو جائے گی ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔

2557

Majma al-Zawaid #2557

وَلِابْنِ عَبَّاسٍ عِنْدَ أَحْمَدَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «أُمِرْتُ بِالسِّوَاكِ حَتَّى خَشِيتُ أَنْ يُوحَى إِلَيَّ فِيهِ» "". وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"I was commanded to use the siwāk until I feared that revelation would come to me concerning it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے امام احمد نے یہ روایت نقل کی ہے : وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ مجھے مسواک کا حکم دیا گیا یہاں تک کہ مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ اس کے بارے میں میری طرف وحی کی جائے گی ‘‘۔ اس روایت کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2558

Majma al-Zawaid #2558

وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِلَفْظِ: "" «لَقَدْ أُمِرْتُ بِالسِّوَاكِ حَتَّى خِفْتُ عَلَى أَسْنَانِي» "". وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated that the Prophet ﷺ said: > **"I was indeed commanded to use the siwāk until I feared for my teeth."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ان الفاظ میں نقل کی ہے : ’’ مجھے مسواک کا حکم دیا گیا یہاں تک کہ مجھے اپنے دانتوں کے بارے میں اندیشہ ہوا ‘‘۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں بھی عطاء بن سائب ہے ۔

2559

Majma al-Zawaid #2559

وَعَنْ وَاثِلَهَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «أُمِرْتُ بِالسِّوَاكِ حَتَّى خَشِيتُ أَنْ يُكْتَبَ عَلَيَّ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.

EnglishUnverified translation

Wāthilah ibn al-Asqaʿ رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"I was commanded to use the siwāk until I feared that it would be made obligatory upon me."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ مجھے مسواک کرنے کا حکم دیا گیا یہاں تک کہ مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ یہ مجھ پر لازم قرار دے دی جائے گی ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ’’ ثقہ ‘‘ اور تدلیس کرنے والا ہے ‘ اس نے عنعنہ کے ساتھ یہ روایت نقل کی ہے ۔

2560

Majma al-Zawaid #2560

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ -: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ لَا يَنَامُ إِلَّا وَالسِّوَاكُ عِنْدَهُ فَإِذَا اسْتَيْقَظَ بَدَأَ بِالسِّوَاكِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَقَالَ فِي بَعْضِ طُرُقِهِ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَتَعَارَّ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ إِلَّا أَجْرَى السِّوَاكَ عَلَى فِيهِ» وَكَذَلِكَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ، وَفِي بَعْضِهَا حُسَامُ بْنُ مِصَكٍّ وَغَيْرُ ذَلِكَ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ would not sleep except with the siwāk beside him, and when he awoke he would begin with the siwāk; and in some wordings: The Messenger of Allah ﷺ would not wake at any hour of the night except that he would pass the siwāk over his mouth: > **"The Messenger of Allah ﷺ would not sleep except with the siwāk beside him, and when he awoke he would begin with the siwāk."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ جب بھی سوتے تھے تو مسواک آپ کے پاس ہوتی تھی اور جب آپ بیدار ہوتے تھے تو سب سے پہلے مسواک کرتے تھے ۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اس کے بعض طرق میں یہ الفاظ ہیں : ” نبی اکرم ﷺ رات کے جس بھی حصے میں بیدار ہوتے تھے تو آپ مسواک کیا کرتے تھے ‘‘۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں یہ روایت اسی طرح نقل کی ہے ‘ اس کی سند ضعیف ہے ‘ اس کے بعض طرق میں ایسا راوی ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا بعض طرق میں حسام بن مصک نامی راوی ہے ‘ اور دیگر راوی بھی ہیں ۔

2561

Majma al-Zawaid #2561

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «أُمِرْتُ بِالسِّوَاكِ حَتَّى خَشِيتُ أَنْ أَدْرَدَ. أَوْ حَتَّى خَشِيتُ عَلَى لَثَتِي وَأَسْنَانِي» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ: عِمْرَانُ بْنُ خَالِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"I was commanded to use the siwāk until I feared toothlessness, or until I feared for my gums and my teeth."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ مجھے مسواک کرنے کا حکم دیا گیا یہاں تک کہ مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ مجھے درد ہو گا ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) یہاں تک کہ مجھے اپنے مسوڑھوں اور دانتوں کے بارے میں اندیشہ ہوا ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن خالد ہے ‘ اور وہ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2562

Majma al-Zawaid #2562

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «أَمَرَنِي جِبْرِيلُ بِالسِّوَاكِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنْ سَأَدْرَدُ» رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ وَاقِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Saʿd رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Gabriel commanded me to use the siwāk until I thought I would become toothless."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جبرائیل نے مجھے مسواک کرنے کی ہدایت کی یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ مجھے درد ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن واقد ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2563

Majma al-Zawaid #2563

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَازَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالسِّوَاكِ حَتَّى خِفْتُ عَلَى أَضْرَاسِي» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ

EnglishUnverified translation

Umm Salamah رضي الله عنها narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Gabriel kept enjoining me to use the siwāk until I feared for my molar teeth."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جبرائیل مجھے مسلسل مسواک کی تلقین کرتے رہے ‘ یہاں تک کہ مجھے اپنی داڑھوں کے بارے میں اندیشہ ہوا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ‘ اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

2564

Majma al-Zawaid #2564

وَعَنْ عَلِيٍّ: أَنَّهُ أَمَرَ بِالسِّوَاكِ وَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا تَسَوَّكَ ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي قَامَ الْمَلَكُ خَلْفَهُ فَيَسْتَمِعُ لِقِرَاءَتِهِ فَيَدْنُو مِنْهُ - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا - حَتَّى يَضَعَ فَاهُ عَلَى فِيهِ، فَمَا يَخْرُجُ مِنْ فِيهِ شَيْءٌ مِنَ الْقُرْآنِ إِلَّا صَارَ فِي جَوْفِ الْمَلَكِ، فَطَهِّرُوا أَفْوَاهَكُمْ لِلْقُرْآنِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ إِلَّا أَنَّهُ مَوْقُوفٌ وَهَذَا مَرْفُوعٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAlī رضي الله عنه commanded the use of the siwāk and said that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When a servant uses the siwāk and then stands to pray, an angel stands behind him and listens to his recitation, then draws near to him until he places his mouth upon his mouth, so nothing of the Qurʾan leaves his mouth except that it enters the belly of the angel. So purify your mouths for the Qurʾan."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے مسواک کرنے کا حکم دیا یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم ﷺ نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ’’ بندہ جب مسواک کر کے نماز ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوتا ہے ایک فرشتہ اس کے پیچھے کھڑا ہو جاتا ہے ‘ اور اس کی قرأت کو غور سے سنتا ہے وہ اس شخص کے قریب ہو جاتا ہے ( یا اس کی مانند کوئی اور کلمہ راوی نے نقل کیا ) یہاں تک کہ وہ فرشتہ اپنا منہ اس شخص کے منہ پر رکھ دیتا ہے ‘ تو اس شخص کے منہ سے قرآن کا جو بھی حصہ نکلتا ہے وہ فرشتے کے اندر چلا جاتا ہے ‘ تو تم قرآن کے لئے اپنے مونہوں کو پاک و صاف رکھو ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ‘ تاہم وہ روایت ’’ موقوف ‘‘ ہے ‘ اور یہ ’’ مرفوع ‘‘ ہے ۔

2565

Majma al-Zawaid #2565

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «أَمْرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالسِّوَاكِ، وَقَالَ: "" نِعْمَ الشَّيْءُ هُوَ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها narrated that the Messenger of Allah ﷺ commanded us to use the siwāk and said: > **"What an excellent thing it is."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ہمیں مسواک کرنے کا حکم دیا اور ارشاد فرمایا : یہ اچھی چیز ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2566

Majma al-Zawaid #2566

وَعَنْ مَلِيحِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْخَطْمَيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «خَمْسٌ مِنْ سُنَنِ الْمُرْسَلِينَ: الْحَيَاءُ، وَالْحِلْمُ، وَالْحِجَامَةُ، وَالسِّوَاكُ، وَالتَّعَطُّرُ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَمَلِيحٌ وَأَبَوْهُ وَجَدُّهُ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمُ.

EnglishUnverified translation

Malīḥ ibn ʿAbdullāh al-Khaṭmī, from his father, from his grandfather, narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Five are from the Sunan of the Messengers: modesty, forbearance, cupping, the siwāk, and applying perfume."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ملیح بن عبداللہ خطمی نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کی ہے : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ پانچ چیزیں رسولوں کی سنت ہیں حیاء بردباری پچھنے لگوانا مسواک کرنا اور عطر لگانا ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ملیح ، اس کے والد اور اس کے دادا کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ۔

2567

Majma al-Zawaid #2567

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَزِمْتُ السِّوَاكَ حَتَّى خَشِيتُ أَنْ يَدْرِدَنِي» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَحِيحٍ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"I adhered to the siwāk until I feared it would wear away my teeth."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ میں نے مسواک کو لازم پکڑا یہاں تک کہ یہ اندیشہ ہوا کہ میرے دانت ختم ہو جائیں گے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2568

Majma al-Zawaid #2568

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَنَامُ لَيْلَةً وَلَا يَنْتَبِهُ إِلَّا اسْتَنَّ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: مَنْ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَقَدْ رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ فِعْلِ أَبِي هُرَيْرَةَ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُوَ ضَعِيفٌ مُخْتَلَفٌ فِيهِ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ would not sleep a night nor wake except that he cleaned his teeth with the siwāk."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ رات کو جب سونے لگتے تھے یا جب بھی رات کو بیدار ہوتے تھے تو مسواک کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے یہ روایت امام احمد نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے فعل کے طور پر نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ‘ اس کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔

2569

Majma al-Zawaid #2569

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: «مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ لِشَيْءٍ مِنَ الصَّلَوَاتِ حَتَّى يَسْتَاكَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Khālid al-Juhanī رضي الله عنه narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ would not leave his house for any of the prayers until he had used the siwāk."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نماز وغیرہ کی ادائیگی کے لئے گھر سے نکلنے سے پہلے مسواک کیا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2570

Majma al-Zawaid #2570

وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَاكُ مِنَ اللَّيْلِ مِرَارًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Ayyūb رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ used to use the siwak repeatedly during the night.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ رات میں کئی مرتبہ مسواک کر لیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2571

Majma al-Zawaid #2571

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «رُبَّمَا اسْتَاكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ اللَّيْلِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: مُوسَى بْنُ مُطَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما said: Sometimes the Messenger of Allah ﷺ would use the siwak four times during the night.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ بعض اوقات رات میں چار مرتبہ مسواک کر لیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن مطیر ہے ‘ اور وہ انتہائی ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2572

Majma al-Zawaid #2572

وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، عَنْ مَيْمُونَةَ - وَكَانَ يَتِيمًا فِي حِجْرِهَا - فَذَكَرَ: أَنَّ سِوَاكًا كَانَ لَا يَزَالُ فِي إِنَاءٍ، فَإِنْ شَغَلَهَا عَمَلٌ أَوْ صَلَاةٌ وَإِلَّا أَخَذَتِ السِّوَاكَ فَاسْتَاكَتْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ كَثِيرَةٌ فِي السِّوَاكِ فِي الطَّهَارَةِ، وَيَأْتِي غَيْرُهَا فِي الزِّينَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.

EnglishUnverified translation

Yazīd ibn al-Aṣamm narrated from Maymūnah رضي الله عنها, and he had been raised as an orphan under her care, that a siwak would constantly remain in a vessel, and if work or prayer did not occupy her, she would take the siwak and clean her teeth with it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یزید بن اصم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : یزید اُن کے ہاں یتیم کے طور پر زیر پرورش رہے تھے انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ ایک مسواک ہر وقت برتن میں موجود رہتی تھی اگر وہ کسی کام میں مصروف ہونے لگتی تھیں ‘ یا نماز ادا کرنے لگتی تھیں ، تو وہ مسواک لے کر مسواک کر لیتی تھیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : مسواک کے بارے میں بہت سی احادیث طہارت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں دیگر احادیث زینت سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔

2573

Majma al-Zawaid #2573

عَنْ بَهْزٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَاكُ عَرْضًا» - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ -. وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْأَشْرِبَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ثُبَيْتُ بْنُ كَثِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Bahz رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ used to use the siwak widthwise [across the teeth].

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بہز رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ چوڑائی کی سمت میں مسواک کیا کرتے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ‘ یہ آگے چل کر مشروبات سے متعلق باب میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ثبیت بن کثیر ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2574

Majma al-Zawaid #2574

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الرَّجُلُ يَذْهَبُ فُوهُ، يَسْتَاكُ؟ قَالَ: "" نَعَمْ "" قُلْتُ: كَيْفَ يَصْنَعُ؟ قَالَ: "" يُدْخِلُ أُصْبُعَهُ فِي فِيهِ فَيُدَلِّكُهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿĀ'ishah رضي الله عنها said: I said, O Messenger of Allah ﷺ, should a man whose mouth has gone [whose teeth have fallen out] use the siwak? He said: > **"Yes."** I said, How should he do it? He said: > **"He should insert his finger into his mouth and rub it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ایک شخص جس کا منہ رخصت ہو گیا ہو ( یعنی دانت ختم ہو چکے ہوں ) کیا وہ مسواک کرے گا ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! میں نے دریافت کیا : وہ کیسے کرے گا ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : وہ اپنی انگلی اپنے منہ میں داخل کرے گا ‘ اور اسے مل لے گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ انصاری ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

2575

Majma al-Zawaid #2575

عَنْ أَبِي خَيْرَةَ الصُّبَاحِيِّ قَالَ: «كُنْتُ فِي الْوَفْدِ الَّذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَزَوَّدَنَا الْأَرَاكَ نَسْتَاكُ بِهِ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ عِنْدَنَا الْجَرِيدُ، وَلَكُنَّا نَقْبَلُ كَرَامَتَكَ وَعَطِيَّتَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِ الْقَيْسِ إِذْ أَسْلَمُوا طَائِعِينَ غَيْرَ مُكْرَهِينَ إِذْ قَعَدَ قَوْمٌ لَمْ يُسْلِمُوا إِلَّا خَزَايَا مَوْتُورِينَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Khayrah al-Ṣubāḥī رضي الله عنه said: I was among the delegation that came to the Messenger of Allah ﷺ, and he provisioned us with arak branches to use as siwak. We said, O Messenger of Allah, we have palm stalks with us, but we accept your honour and your gift. The Messenger of Allah ﷺ said: > **"O Allah, forgive ʿAbd al-Qays, for they embraced Islam willingly without compulsion, when other people sat back and did not embrace Islam except in disgrace and under duress."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوخیرہ صباحی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں اس وفد میں شامل تھا جو لوگ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے نبی اکرم ﷺ نے ہمیں زادراہ میں پیلو کی شاخیں دی تھیں تاکہ ہم ان کے ذریعے مسواک کریں ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہمارے ہاں لکڑیاں ہوتی ہیں لیکن ہم آپ کی کرامت اور آپ کے عطیہ کو قبول کرتے ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اے اللہ ! تو عبدالقیس قبیلے کے افراد کی مغفرت کر دے جب کہ یہ لوگ اپنی خوشی کے ساتھ اسلام قبول کر چکے ہیں انہوں نے زبردستی ایسا نہیں کیا ہے ‘ جب کہ کچھ لوگ اسلام قبول نہیں کرتے صرف رسوا ہو کر اور بندش میں آ کر ہی اسلام قبول کرتے ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

2576

Majma al-Zawaid #2576

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «نِعْمَ السِّوَاكُ الزَّيْتُونُ مِنْ شَجَرَةٍ مُبَارَكَةٍ، تُطَيِّبُ الْفَمَ، وَتُذْهِبُ بِالْحَفْرِ، وَهُوَ سِوَاكِي وَسِوَاكُ الْأَنْبِيَاءِ قَبْلِي» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: مُعَلِّلُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.

EnglishUnverified translation

Muʿādh ibn Jabal رضي الله عنه said: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"How excellent is the siwak of olive, from a blessed tree. It sweetens the mouth and removes tartar, and it is my siwak and the siwak of the Prophets before me."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : بہترین مسواک زیتون کی ہوتی ہے ‘ جو مبارک درخت کی ہوتی ہے وہ منہ کو صاف کرتی ہے گڑھے کو ختم کرتی ہے ‘ اور وہ میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مسواک ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی معلل بن محمد ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

2577

Majma al-Zawaid #2577

عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «الْأَصَابِعُ تُجْزِي مَجْزَى السِّوَاكِ إِذَا لَمْ يَكُنْ سِوَاكٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَكَثِيرٌ ضَعِيفٌ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ.

EnglishUnverified translation

Kathīr ibn ʿAbdullāh ibn ʿAmr ibn ʿAwf al-Muzanī narrated from his father, from his grandfather, that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The fingers take the place of the siwak when there is no siwak."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف مزنی نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کیا ہے : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ انگلیاں مسواک کی جگہ کفایت کر جاتی ہیں ‘ جب مسواک نہ ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے کثیر نامی راوی ’’ ضعیف ‘‘ ہے امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے ۔

2578

Majma al-Zawaid #2578

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: تَعَوَّدُوا الْخَيْرَ فَإِنَّمَا الْخَيْرَ بِالْعَادَةِ، وَحَافِظُوا عَلَى نِيَّاتِكُمْ فِي الصَّلَاةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه said: Accustom yourselves to goodness, for goodness comes only through habit, and guard your intentions in Ṣalāh.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : تم لوگ بھلائی کو عادت کے طور پر اختیار کرو کیونکہ بھلائی عادت کے ساتھ ہوتی ہے ‘ اور نماز کے بارے میں اپنی نیتوں کی حفاظت کرو “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2579

Majma al-Zawaid #2579

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا فُرِضَتِ الصَّلَاةُ فَلَا تَخْرُجْ مِنْهَا إِلَى غَيْرِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ زِيَادًا لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.

EnglishUnverified translation

Ibn Masʿūd رضي الله عنه said: When the prayer has been commenced, do not leave it for something else.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب نماز ہو جائے ( یعنی تم نماز پڑھنا شروع کر دو ) تو اس سے نکل کر کسی دوسری چیز کی طرف نہ جاؤ ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں البتہ ذیاد نامی راوی نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

2580

Majma al-Zawaid #2580

وَعَنْ شَقِيقٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: مَنْ هَاجَرَ يَبْتَغِي شَيْئًا فَهُوَ لَهُ قَالَ: وَهَاجَرَ رَجُلٌ لِيَتَزَوَّجَ امْرَأَةً يُقَالُ لَهَا: أُمَّ قَيْسٍ، فَكَانَ يُسَمَّى مُهَاجِرَ أُمِّ قَيْسٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Shaqīq said: ʿAbdullāh رضي الله عنه said: Whoever emigrates seeking something, it shall be for him. He said: And a man emigrated in order to marry a woman called Umm Qays, so he came to be called the emigrant of Umm Qays.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

شقیق بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص جس چیز کے حصول کے لئے ہجرت کرے گا وہ ہی اسے ملے گی انہوں نے یہ بات بیان کی ایک شخص نے ہجرت اس لئے کی تھی تاکہ ایک عورت کے ساتھ شادی کر لے جس کا نام اُمّ قیس تھا تو اس شخص کو ام قیس کے مہاجر کا نام دیا گیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

2581

Majma al-Zawaid #2581

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: «صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فَلَمْ يَرْفَعُوا أَيْدِيَهُمْ إِلَّا عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ». وَقَدْ قَالَ مُرَّةُ: فَلَمْ يَرْفَعُوا أَيْدِيَهُمْ بَعْدَ التَّكْبِيرَةِ الْأُولَى. قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْحَنَفِيُّ الْيَمَامِيُّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ عَلَيْهِ حَدِيثُهُ، وَكَانَ يُلَقَّنُ فَيَتَلَقَّنُ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh, meaning Ibn Masʿūd رضي الله عنه, said: I prayed with the Messenger of Allah ﷺ and with Abū Bakr and ʿUmar, and they would not raise their hands except at the opening of the prayer. And on one occasion he said: They would not raise their hands after the first takbīr.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں نماز ادا کی ہے یہ لوگ صرف نماز کے آغاز میں رفع یدین کرتے تھے ۔ ایک مرتبہ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : یہ حضرات پہلی تکبیر کے بعد رفع یدین نہیں کرتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان کے حوالے سے ایک اور حدیث منقول ہے ‘ جو اس کے علاوہ ہے یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جعفر حنفی یمامی ہے ‘ جس کی حدیث اس کے لئے اختلاط کا باعث ہو گئی تھی اسے تلقین کی جاتی تھی تو وہ تلقین کو قبول کرتا تھا ۔

2582

Majma al-Zawaid #2582

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ افْتَتَحَ الصَّلَاةَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى جَاوَزَ بِهِمَا أُذُنَيْهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn al-Zubayr رضي الله عنهما said: I saw the Messenger of Allah ﷺ open the prayer and raise his hands until he brought them beyond his ears.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا آپ نے نماز کے آغاز میں رفع یدین کیا یہاں تک کہ انہیں ( یعنی دونوں ہاتھوں کو ) کانوں تک لے آئے یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے ‘ جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔

2583

Majma al-Zawaid #2583

وَعَنِ الذَّيَّالِ بْنِ حَرْمَلَةَ قَالَ: «سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، كَمْ كُنْتُمْ يَوْمَ الشَّجَرَةِ؟ قَالَ: كُنَّا أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ، قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي كُلِّ تَكْبِيرَةٍ مِنَ الصَّلَاةِ». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا رَفْعَ الْيَدَيْنِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ: الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَاخْتُلِفَ فِيهِ.

EnglishUnverified translation

Al-Dhayyāl ibn Ḥarmalah said: I asked Jābir ibn ʿAbdullāh رضي الله عنهما, How many were you on the Day of the Tree? He said: We were one thousand four hundred. He said: And the Messenger of Allah ﷺ used to raise his hands at every takbīr of the prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ذیال بن حرملہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا : بیعت رضوان کے وقت آپ لوگ کتنے افراد تھے ؟ انہوں نے جواب دیا : ہم لوگ ایک ہزار چار سو لوگ تھے انہوں نے بتایا نبی اکرم ﷺ نماز میں ہر تکبیر کے وقت رفع یدین کرتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ حدیث ’’ صحیح ‘‘ میں مذکور ہے ‘ تاہم اس میں رفع یدین کا ذکر نہیں ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے ، جس کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔

2584

Majma al-Zawaid #2584

وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ الْأَعْرَابِيَّ قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي قَالَ: فَرَفَعَ رَأَسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَرَفَعَ كَفَّيْهِ حَتَّى حَاذَتَا أَوْ بَلَغَتَا فُرُوعَ أُذُنَيْهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ: رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Ḥumayd ibn Hilāl said: One who had heard a Bedouin narrate to me that he said: I saw the Prophet ﷺ praying. He said: He raised his head from rukūʿ and raised his palms until they were level with, or reached, the lobes of his ears.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حمید بن ہلال بیان کرتے ہیں : مجھے اس شخص نے یہ بات بتائی ہے ‘ جس نے ایک دیہاتی کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : وہ کہتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے رکوع سے سر اٹھایا تو دونوں ہتھیلیاں بلند کیں یہاں تک کہ انہیں کانوں کی لو کے برابر لے آئے ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ہے ‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

2585

Majma al-Zawaid #2585

وَعَنْ أَنَسٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ». قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ: "" وَالسُّجُودِ "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ صَحِيحٍ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه narrated that the Prophet ﷺ used to raise his hands in rukūʿ and sujūd.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ رکوع اور سجود میں رفع یدین کرتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں :’’ سجود میں ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2586

Majma al-Zawaid #2586

وَعَنْهُ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ». قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ: وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه said: I saw the Messenger of Allah ﷺ raise his hands when he opened the prayer, when he bowed, and when he raised his head from rukūʿ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو نماز کے آغاز میں رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا جب آپ رکوع میں گئے جب آپ نے رکوع سے سر اٹھایا ( تو بھی آپ نے رفع یدین کیا ) “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ‘ تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ’’ جب آپ نے رکوع سے سر اٹھایا ‘‘۔ اس روایت کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2587

Majma al-Zawaid #2587

وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ: «قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَرِنَا كَيْفَ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَامَ فَصَلَّى فَكَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ مَعَ كُلِّ تَكْبِيرَةٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Qatādah said: I said to Anas ibn Mālik رضي الله عنه, Show us how the prayer of the Messenger of Allah ﷺ was. So he stood and prayed, and he would raise his hands with every takbīr.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

قتادہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ ہمیں دکھائیں کہ نبی اکرم ﷺ کی نماز کیسی تھی ؟ وہ کھڑے ہوئے انہوں نے نماز ادا کی تو انہوں نے ہر تکبیر کے ساتھ رفع یدین کیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

2588

Majma al-Zawaid #2588

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «صَلَّيْتُ وَرَاءَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، كُلُّهُمْ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ وَإِذَا كَبَّرَ لِلرُّكُوعِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ يُكَبِّرُ لِلسُّجُودِ». قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه said: I prayed behind the Messenger of Allah ﷺ and behind Abū Bakr and ʿUmar; all of them would raise their hands when they opened the prayer, when they said the takbīr for rukūʿ, and when they raised the head pronouncing the takbīr for sujūd.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کی ہے یہ سب حضرات جب نماز کا آغاز کرتے تھے ‘ اور جب رکوع میں جانے کے لئے تکبیر کہتے تھے ‘ اور جب ( رکوع سے ) سر اٹھانے کے بعد سجدے میں جانے کے لئے تکبیر کہتے تھے ‘ تو اس وقت رفع یدین کرتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد اسلمی ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2589

Majma al-Zawaid #2589

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا اسْتَفْتَحَ أَحَدُكُمْ فَلْيَرْفَعْ يَدَيْهِ وَلْيَسْتَقْبِلْ بِبَاطِنِهِمَا الْقِبْلَةَ فَإِنَّ اللَّهَ أَمَامَهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: عُمَيْرُ بْنُ عِمْرَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما said: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"When one of you opens the prayer, let him raise his hands and face the Qiblah with their insides, for indeed Allah is before him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جب کوئی شخص نماز کا آغاز کرے تو وہ رفع یدین کرے اور اپنی ہتھیلیوں کا رخ قبلہ کی طرف رکھے کیونکہ اللہ تعالی اس کے سامنے ہوتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عمیر بن عمران ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

2590

Majma al-Zawaid #2590

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ عِنْدَ التَّكْبِيرِ لِلرُّكُوعِ، وَعِنْدَ التَّكْبِيرِ حِينَ يَهْوِي سَاجِدًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا التَّكْبِيرَ لِلسُّجُودِ، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما narrated that the Prophet ﷺ used to raise his hands at the takbīr for rukūʿ and at the takbīr when going down in prostration.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ رکوع میں جانے والی تکبیر اور سجدے میں جانے والی تکبیر کے وقت رفع یدین کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے یہ ’’ صحیح ‘‘ میں بھی مذکور ہے ‘ تاہم اس میں سجدے والی تکبیر کا ذکر نہیں ہے ‘ اس روایت کی سند صحیح ہے ۔

2591

Majma al-Zawaid #2591

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَانَ فِي صَلَاتِهِ رَفَعَ يَدَيْهِ قُبَالَةَ أُذُنَيْهِ فَإِذَا كَبَّرَ أَرْسَلَهُمَا، وَرُبَّمَا رَأَيْتُهُ يَضَعُ يَمِينَهُ عَلَى يَسَارِهِ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ سَكَتَ، ثُمَّ يَرْفَعُ يَدَيْهِ قُبَالَةَ أُذُنَيْهِ، وَيُكَبِّرُ وَيَرْكَعُ، وَكُنَّا لَا نَرْكَعُ حَتَّى نَرَاهُ رَاكِعًا، ثُمَّ يَسْتَوِي قَائِمًا مِنْ رُكُوعِهِ حَتَّى يَأْخُذَ كُلُّ عَظْمٍ مَكَانَهُ، ثُمَّ يَرْفَعُ يَدَيْهِ قُبَالَةَ أُذُنَيْهِ» - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي صِفَةِ الصَّلَاةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: الْخَصِيبُ بْنُ جَحْدَرٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

Muʿādh ibn Jabal رضي الله عنه said: When the Messenger of Allah ﷺ was in his prayer, he would raise his hands opposite his ears, and when he pronounced the takbīr he would let them down. And sometimes I saw him place his right hand over his left. When he finished the Opening of the Book he would pause, then raise his hands opposite his ears and pronounce the takbīr and bow, and we would not bow until we saw him bowing. Then he would stand straight up from his rukūʿ until every bone returned to its place, then he would raise his hands opposite his ears.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ جب نماز ادا کرتے تھے تو دونوں ہاتھ کانوں تک بلند کرتے تھے جب آپ تکبیر کہ لیتے تھے تو انہیں چھوڑ دیتے بعض اوقات میں نے دیکھا کہ آپ دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھ لیتے تھے جب آپ سورہ فاتحہ سے فارغ ہوتے تھے تو کچھ دیر خاموش رہتے تھے پھر دونوں ہاتھ کانوں تک بلند کرتے تھے ‘ اور تکبر کہتے ہوئے رکوع میں چلے جاتے تھے ہم اس وقت تک رکوع میں نہیں جاتے تھے جب تک ہم آپ کو رکوع میں دیکھ نہیں لیتے تھے پھر آپ کوع کے بعد سیدھے کھڑے ہوتے تھے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ جاتی تھی پھر آپ دونوں ہاتھ کانوں تک بلند کرتے تھے ‘‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے یہ روایت آگے چل کر نماز کے طریقے سے متعلق باب میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی خصیب بن جحد رہے ‘ اور وہ کذاب ہے ۔

2592

Majma al-Zawaid #2592

وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: «كَانَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا: "" إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَارْفَعُوا أَيْدِيَكُمْ وَلَا تُخَالِفْ آذَانَكُمْ، ثُمَّ قُولُوا: اللَّهُ أَكْبَرُ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ وَإِنْ لَمْ تَزِيدُوا عَلَى التَّكْبِيرِ أَجْزَأَتْكُمْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Ḥakam ibn ʿUmayr رضي الله عنه said: He ﷺ used to teach us: > **"When you stand for prayer, raise your hands so that they do not go beyond your ears, then say: Allāhu Akbar, glory be to You, O Allah, and praise be to You, blessed is Your Name, exalted is Your Majesty, and there is no god but You. And if you add nothing beyond the takbīr, it will suffice you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حکم بن عمیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ہمیں تعلیم دیتے ہوئے ارشاد فرماتے تھے : جب تم نماز کے لئے کھڑے ہو ‘ تو دونوں ہاتھ بلند کرو جو تمہارے کانوں سے آگے نہ جائیں پھر یہ پڑھو : اللہ اکبر ! تو ہر عیب سے پاک ہے اے اللہ ! حمد تیرے لئے مخصوص ہے تیرا اسم برکت والا ہے تیری بزرگی بلند و برتر ہے تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ‘‘۔ ( نبی اکرم ﷺ فرماتے تھے : ) اگر تم تکبیر کے علاوہ کچھ نہیں پڑھتے تو بھی یہ تمہارے لئے کفایت کر جائے گا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلی اسلمی ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2593

Majma al-Zawaid #2593

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا تُرْفَعُ الْأَيْدِي إِلَّا فِي سَبْعَةِ مَوَاطِنَ: حِينَ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ، وَحِينَ يَدْخُلُ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ» "" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْحَجِّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِسُوءِ حِفْظِهِ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated from the Prophet ﷺ that he said: > **"The hands are not raised except in seven places: when opening the prayer, and when entering al-Masjid al-Ḥarām."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ صرف سات مواقع پر رفع یدین کیا جائے گا نماز کے آغاز میں جب آدمی مسجد حرام میں داخل ہوتا ہے ‘‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے یہ حدیث آگے چل کر حج سے متعلق باب میں مکمل روایت کے طور پر آئے گی اگر اللہ نے چاہا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ ہے ‘ اور وہ اپنے حافظے کی خرابی کے حوالے سے ضعیف ہے ‘ اس کو ثقہ بھی قرار دیا گیا ہے ۔

2594

Majma al-Zawaid #2594

وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «يَا وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ إِذَا صَلَّيْتَ فَاجْعَلْ يَدَيْكَ حِذَاءَ أُذُنَيْكَ، وَالْمَرْأَةُ تَجْعَلُ يَدَيْهَا حِذَاءَ ثَدْيَيْهَا» "". قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ فِي رَفْعِ الْيَدَيْنِ غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي مَنَاقِبِ وَائِلٍ مِنْ طَرِيقِ مَيْمُونَةَ بِنْتِ حُجْرٍ، عَنْ عَمَّتِهَا أُمِّ يَحْيَى بِنْتِ عَبْدِ الْجَبَّارِ، وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Wā'il ibn Ḥujr رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ said to me: > **"O Wā'il ibn Ḥujr, when you pray, place your hands level with your ears, and a woman should place her hands level with her breasts."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے فرمایا : اے وائل بن حجر ! جب تم نماز ادا کرو تو اپنے ہاتھ کانوں کے مدمقابل رکھو اور عورت اپنے ہاتھ سینے کے برابر تک اٹھائے گی ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان صحابی کے حوالے سے ’’ صحیح ‘‘ میں اور دیگر کتابوں میں رفع یدین سے متعلق حدیث منقول ہے ‘ جو اس حدیث کے علاوہ ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے ‘ جو حضرت وائل رضی اللہ عنہ کے مناقب کے بارے میں ہے ‘ اور یہ میمونہ بنت حجر کے حوالے سے منقول ہے انہوں نے اپنی پھوپھی اُم یحیی بنت عبدالجبار کے حوالے سے اسے نقل کیا ہے ۔ میں اس خاتون سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔