Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 4 · Chapter 21

Book of Prayer

Hadith 2395–2434

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

2395

Majma al-Zawaid #2395

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «أُقِيمَتْ صَلَاةُ الْغَدَاةِ فَنَهَضْتُ أُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْغَدَاةِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِي فَجَذَبَنِي وَقَالَ: "" أَتُصَلِّي الصُّبْحَ أَرْبَعًا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَأَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما said: "The dawn prayer was established, so I stood up to pray the two rakʿahs before dawn, but the Messenger of Allah ﷺ took my hand and pulled me, saying:" > **"Would you pray the dawn prayer as four rakʿahs?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : صبح کی نماز کے لئے اقامت کہہ دی گئی میں اٹھا تاکہ صبح کی نماز سے پہلے دو رکعات ( سنتیں ) ادا کر لوں تو نبی اکرم ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑ کر کھینچ لیا اور ارشاد فرمایا : کیا تم صبح کی نماز میں چار رکعات ادا کرو گے ؟ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے ‘ اسے امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کیا ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2396

Majma al-Zawaid #2396

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «لَا صَلَاةَ لِمَنْ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالْإِمَامُ قَائِمٌ يُصَلِّي فَلَا يَنْفَرِدُ وَحْدَهُ بِصَلَاةٍ وَلَكِنْ يَدْخُلُ مَعَ الْإِمَامِ فِي الصَّلَاةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابَلُتِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿUmar رضي الله عنهما said: "I heard the Messenger of Allah ﷺ saying:" > **"There is no prayer for one who enters the mosque while the imām is standing in prayer; let him not pray alone by himself, but let him enter into the prayer with the imām."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو مسجد میں داخل ہو اور امام اس وقت کھڑا ہوا نماز پڑھا رہا ہو تو اب وہ شخص تنہا نماز ادا نہیں کرے گا بلکہ وہ امام کی اقتداء میں نماز میں شریک ہو جائے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یحیی بابلتی ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2397

Majma al-Zawaid #2397

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: «خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَرَأَى نَاسًا يُصَلُّونَ رَكْعَتِي الْفَجْرِ فَقَالَ: "" صَلَاتَانِ مَعًا؟! "" وَنَهَى أَنْ تُصَلَّيَا إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ شَرِيكِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ عَنْهُ قَالَ الْبُخَارِيُّ: وَالْأَصَحُّ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ مُرْسَلًا وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ ضَعَّفَهُ ابْنُ الْقَطَّانِ، وَقَالَ عَبْدُ الْحَقِّ: الْغَالِبُ عَلَى رِوَايَتِهِ الْوَهْمُ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه said: "The Messenger of Allah ﷺ came out when the prayer had been established, and he saw people praying the two rakʿahs of Fajr, so he said:" > **"Two prayers together?!"** And he forbade that they be prayed once the prayer has been established.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ تشریف لائے جب نماز کے لئے اقامت کہی جا چکی تھی آپ نے کچھ لوگوں کو فجر کی سنتیں پڑھتے ہوئے ملاحظہ فرمایا تو ارشاد فرمایا : کیا دو نمازیں ایک ساتھ ادا کی جا رہی ہیں ؟ پھر آپ نے اس بات سے منع کیا کہ جب نماز کے لئے اقامت کہی جا چکی ہو ‘ تو اس وقت نماز ادا کی جائے ( یا ان دو سنتوں کو ادا کیا جائے ) ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اسے شریک بن ابونمر نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے ۔ امام بخاری فرماتے ہیں : زیادہ مستند یہ ہے کہ یہ شریک کے حوالے سے ابوسلمہ سے ’’ مرسل ‘‘ روایت کے طور پر منقول ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن محمد بن عثمان بن ربیعہ ہے ، جسے ابن قطان نے ضعیف قرار دیا ہے عبدالحق کہتے ہیں : اس کی نقل کردہ روایت پر وہم غالب ہے ۔

2398

Majma al-Zawaid #2398

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: «دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِلَالٌ يُقِيمُ الصَّلَاةَ فَرَأَى رَجُلًا يُصَلِّي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ فَقَالَ لَهُ: "" أَصَلَاتَانِ مَعًا؟»! "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ بَشِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ فِي الْأَوْقَاتِ الَّتِي تُكَرَهُ فِيهَا الصَّلَاةُ فِيمَا لَهُ سَبَبٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Thābit رضي الله عنه said: "The Prophet ﷺ entered while Bilāl was proclaiming the iqāmah for prayer, and he saw a man praying the two rakʿahs of Fajr, so he said to him:" > **"Two prayers together?!"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ( مسجد میں ) داخل ہوئے حضرت بلال رضی اللہ عنہ نماز کے لئے اقامت کہہ رہے تھے نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو فجر کی دو رکعات ( سنتیں ) ادا کرتے ہوئے ملاحظہ فرمایا تو اس سے فرمایا : کیا دو نمازیں ایک ساتھ ادا کی جا رہی ہیں ؟ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم بن بشیر ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔ میں یہ کہتا ہوں : حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث اس باب میں آئے گی ، جس میں ان اوقات کا تذکرہ ہے جن میں نماز ادا کرنے کو مکروہ قرار دیا گیا ہے ‘ اس میں اس حکم کا سبب بیان ہو گا اگر اللہ نے چاہا ۔

2399

Majma al-Zawaid #2399

«عَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّهُ رَكَعَ دُونَ الصَّفِّ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" زَادَكَ اللَّهُ حِرْصًا وَلَا تَعُدْ، صَلِّ مَا أَدْرَكْتَ وَاقْضِ مَا سَبَقَكَ» "". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ خَلَا قَوْلَهُ: "" «صَلِّ مَا أَدْرَكْتَ وَاقْضِ مَا سَبَقَكَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ فِي الْمَشْيِ إِلَى الصَّلَاةِ.

EnglishUnverified translation

Abū Bakrah رضي الله عنه bowed before reaching the row, so the Prophet ﷺ said to him: > **"May Allah increase you in eagerness, but do not repeat it. Pray what you catch, and make up what preceded you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ صف سے پہلے ہی رکوع میں چلے گئے ( نماز سے فارغ ہونے کے بعد ) نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا اللہ تعالی تمہاری حرص میں اضافہ کرے لیکن تم دوبارہ ایسا نہ کرنا جتنی نماز تمہیں مل جائے اسے ادا کر لینا اور جو پہلے گزر چکی ہو اس کی قضا کر لینا ( یعنی بعد میں ادا کر لینا ) ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ اور دیگر کتابوں میں بھی مذکور ہے ‘ تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ’’ جو نماز تمہیں ملے اسے ادا کر لینا اور جو پہلے گزر چکی ہو اس کی قضا کر لینا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عیسیٰ خزاز ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس موضوع سے متعلق احادیث نماز کی طرف چل کر جانے سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں ۔

2400

Majma al-Zawaid #2400

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: فِي الَّذِي يَفُوتُهُ بَعْضُ الصَّلَاةِ مَعَ الْإِمَامِ قَالَ: يَجْعَلُ مَا يُدْرِكُ مَعَ الْإِمَامِ آخِرَ صَلَاتِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Masʿūd رضي الله عنه said concerning one who misses part of the prayer with the imām: > **"Let him make what he catches with the imām the end of his prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں : جس کی نماز کا کچھ حصہ امام کی اقتداء میں فوت ہو جاتا ہے وہ فرماتے ہیں : امام کے ساتھ جو نماز اس نے پائی تھی اسے وہ اپنی نماز کا آخری حصہ بنائے گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2401

Majma al-Zawaid #2401

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ جُنْدُبًا وَمَسْرُوقًا أَدْرَكَا رَكْعَةً - يَعْنِي: مِنْ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ - فَقَرَأَ جُنْدُبٌ وَلَمْ يَقْرَأْ مَسْرُوقٌ خَلْفَ الْإِمَامِ فَلَمَّا سَلَّمَ الْإِمَامُ قَامَا يَقْضِيَانِ فَجَلَسَ مَسْرُوقٌ فِي الثَّانِيَةِ وَالثَّالِثَةِ، وَقَامَ جُنْدُبٌ فِي الثَّانِيَةِ وَلَمْ يَجْلِسْ فَلَمَّا انْصَرَفَا تَذَاكَرَا ذَلِكَ فَأَتَيَا ابْنَ مَسْعُودٍ فَقَالَ: كُلٌّ قَدْ أَصَابَ أَوْ قَالَ: كُلٌّ قَدْ أَحْسَنَ، وَاصْنَعْ كَمَا يَصْنَعُ مَسْرُوقٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ بَعْضِهَا سَاقِطٌ مِنْهُ رَجُلٌ، وَفِي هَذِهِ الطَّرِيقِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.

EnglishUnverified translation

It is reported from Ibn Masʿūd رضي الله عنه that Jundub and Masrūq each caught one rakʿah — meaning of the Maghrib prayer. Jundub recited while Masrūq did not recite behind the imām. When the imām gave the salām, they stood to make up what they had missed: Masrūq sat in the second and the third, while Jundub stood in the second and did not sit. When they finished, they discussed that, then they came to Ibn Masʿūd, who said: > **"Each has done correctly — or each has done well — but do as Masrūq does."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ایک مرتبہ جندب اور مسروق ( یہ دونوں تابعی ہیں ) انہوں نے ایک رکعت پائی راوی کہتے ہیں : یعنی مغرب کی نماز کی ایک رکعت امام کی اقتداء میں پائی ( تو باقی رہ جانے والی نماز کو ادا کرتے ہوئے ) جندب نے تلاوت کی اور مسروق نے امام کے پیچھے تلاوت کی جب امام نے سلام پھیر دیا تو یہ دونوں صاحبان اٹھ کر گزر جانے والی نماز ادا کرنے لگے ‘ تو مسروق دوسری رکعت کے بعد بھی بیٹھے اور تیسری رکعت کے بعد بھی بیٹھے جب کہ جندب دوسری رکعت کے بعد کھڑے ہو گئے اور نہیں بیٹھے جب ان دونوں نے نماز مکمل کر لی تو ان کی اس مسئلہ کے بارے میں بات چیت ہوئی ‘ تو یہ دونوں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے فرمایا : تم دونوں نے ٹھیک کیا ہے راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : تم دونوں نے اچھا کیا ہے ‘ لیکن میں اس طرح کرتا جس طرح مسروق نے کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ایسی اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک سند میں ایک راوی ساقط ہے ‘ اور اس سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے ‘ جسے زیادہ تر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ۔

2402

Majma al-Zawaid #2402

عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ قَالَا: مَنْ لَمْ يُدْرِكِ الرَّكْعَةَ فَلَا يَعْتَدُّ بِالسَّجْدَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

ʿAlī and Ibn Masʿūd رضي الله عنهما said: > **"Whoever does not catch the rakʿah shall not count the prostration."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص رکوع کو نہیں پاتا وہ سجدہ شمار نہیں کرے گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2403

Majma al-Zawaid #2403

وَعَنْ قَتَادَةَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ أَدْرَكَ قَوْمًا جُلُوسًا فِي آخِرِ صَلَاتِهِمْ فَقَالَ: قَدْ أَدْرَكْتُمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَتَادَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.

EnglishUnverified translation

Qatādah reported that Ibn Masʿūd رضي الله عنه caught a people sitting at the end of their prayer, so he said: > **"You have caught it, if Allah wills."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

قتادہ بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو نماز کے آخر میں بیٹھے ہوئے پایا تو ارشاد فرمایا : اگر اللہ نے چاہا تو تم لوگوں نے ( نماز با جماعت ) پا لی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے قتادہ نامی راوی نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

2404

Majma al-Zawaid #2404

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَابْنُ مَسْعُودٍ الْمَسْجِدَ وَالْإِمَامُ رَاكِعٌ فَرَكَعْنَا ثُمَّ مَضَيْنَا حَتَّى اسْتَوَيْنَا بِالصَّفِّ، فَلَمَّا فَرَغَ الْإِمَامُ قُمْتُ أَقْضِي فَقَالَ: قَدْ أَدْرَكْتَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Wahb said: "Ibn Masʿūd رضي الله عنه and I entered the mosque while the imām was bowing, so we bowed and then walked forward until we stood level with the row. When the imām finished, I stood to make up, but he said:" > **"You have already caught it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

زید بن وہب بیان کرتے ہیں : میں اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے امام اس وقت رکوع کی حالت میں تھا ہم رکوع میں چلے گئے پھر چلتے ہوئے آ کر صف میں شامل ہو گئے جب امام فارغ ہوا تو میں اٹھ کر گزر جانے والی نماز ادا کرنے لگا ‘ تو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم نے اس رکعت کو پا لیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2405

Majma al-Zawaid #2405

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا رَكَعَ أَحَدُكُمْ فَمَشَى إِلَى الصَّفِّ فَإِنْ دَخَلَ فِي الصَّفِّ قَبْلَ أَنْ يَرْفَعُوا رُؤُوسَهُمْ فَإِنَّهُ يَعْتَدُّ بِهَا، وَإِنْ رَفَعُوا رُؤُوسَهُمْ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَى الصَّفِّ فَلَا يَعْتَدُّ بِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ: زَيْدُ بْنُ أَحْمَرَ. وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.

EnglishUnverified translation

Ibn Masʿūd رضي الله عنه said: > **"When one of you bows and then walks to the row, if he enters the row before they raise their heads, then he shall count it; but if they raise their heads before he reaches the row, then he shall not count it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب کوئی شخص رکوع میں جائے اور چلتا ہوا صف میں شامل ہو جائے اگر تو وہ لوگوں کے سر اٹھانے سے پہلے صف میں داخل ہو گیا تو وہ اس رکعت کو شمار کرے گا ‘ اور اگر اس کے صف تک پہنچنے سے پہلے لوگوں نے سر اٹھا لیا تو وہ شخص اس رکعت کو شمار نہیں کرے گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی زید بن احمر ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

2406

Majma al-Zawaid #2406

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: «صَلَّى رَجُلٌ خَلْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ يَرْكَعُ قَبْلَ أَنْ يَرْكَعَ وَيَرْفَعُ قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصَّلَاةَ قَالَ: "" مَنْ فَعَلَ هَذَا؟ "" قَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحْبَبْتُ أَنْ أَعْلَمَ، تَعَلَمُ ذَلِكَ أَمْ لَا؟ قَالَ: "" اتَّقُوا خِدَاجَ الصَّلَاةِ فَإِذَا رَكَعَ الْإِمَامُ فَارْكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ قَالَ أَحْمَدُ: حَدِيثُهُ يُشْبِهُ حَدِيثَ أَهْلِ الصِّدْقِ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: حَدِيثُهُ يَحْمِلُ بَعْضُهُ بَعْضًا، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Saʿīd al-Khudrī رضي الله عنه said: "A man prayed behind the Prophet ﷺ, and he would bow before he bowed and rise before he rose. When the Prophet ﷺ finished the prayer, he said:" > **"Who did this?"** "He said: 'I did, O Messenger of Allah. I wanted to know whether you would know that or not.' He said:" > **"Beware of the defective prayer. When the imām bows, then bow, and when he rises, then rise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کے پیچھے نماز ادا کی وہ نبی کرم ﷺ کے رکوع میں جانے سے پہلے رکوع میں چلا جاتا تھا اور آپ کے اٹھنے سے پہلے اٹھ جاتا تھا جب نبی اکرم ﷺ نے نماز مکمل کی تو آپ نے دریافت کیا : ایسا کس شخص نے کیا ہے ‘ اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے ‘ میں یہ چاہتا تھا کہ مجھے یہ پتہ چل جائے کہ آپ کو اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ نہیں چلتا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم نماز کے نقص سے بچ کے رہو جب امام رکوع میں جائے تو تم رکوع میں جاؤ جب وہ رکوع سے اٹھے تو تم لوگ اٹھو ! یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن جابر ہے امام احمد کہتے ہیں : اس کی نقل کردہ حدیث اہل صدق کی نقل کردہ حدیث سے مشابہت رکھتی ہے ۔ ابن عدی کہتے ہیں : یہ حدیث کا ایک حصہ دوسرے کے ساتھ ملا دیتا ہے یحیی بن معین اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

2407

Majma al-Zawaid #2407

وَعَنِ ابْنِ مَسْعَدَةَ صَاحِبِ الْجَيْشِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «إِنِّي قَدْ بَدَّنْتُ فَمَنْ فَاتَهُ رُكُوعِي أَدْرَكَهُ فِي بُطْءِ قِيَامِي، أَوْ بَطِيءِ قِيَامِي» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الَّذِي رَوَاهُ عَنِ ابْنِ مَسْعَدَةَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ وَأَكْثَرُ رِوَايَتِهِ عَنِ التَّابِعِينَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

EnglishUnverified translation

Ibn Masʿadah, the commander of the army, رضي الله عنه said: "I heard the Messenger of Allah ﷺ saying:" > **"I have become heavy-bodied, so whoever misses my rukūʿ will catch it up in the slowness of my standing."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن مسعدہ صاحب الجیش رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا :’’ میرا جسم بھاری ہو گیا ہے ، تو جس شخص سے میرا رکوع رہ جائے تو وہ میرے کھڑے ہونے تک اس کو پا لے ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ‘ تاہم اس کا مفہوم یہی ہے “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں تاہم حضرت ابن مسعدہ رضی اللہ عنہ سے اس کو نقل کرنے والا راوی عثمان بن ابوسلیمان ہے ‘ اس نے زیادہ تر روایات تابعین سے نقل کی ہیں باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔

2408

Majma al-Zawaid #2408

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ قَالَ: «إِنْ كَانَ أَحَدُنَا لَيُقِيمُ صُلْبَهُ فِي الصَّلَاةِ خَلْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى يَتَمَكَّنَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ السُّجُودِ [أَوْ قَالَ: مِنَ ِالْأَرْضِ يَسْجُدُ عِنْدَ ذَلِكَ]». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه said: > **"One of us would keep his back straight in prayer behind the Prophet ﷺ until the Prophet ﷺ had settled into prostration — or he said: reached the ground — and only then would he prostrate."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم میں سے کوئی ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے پیچھے نماز ادا کرتے ہوئے اپنی پشت سیدھی کرتا تھا تو اتنی دیر میں نبی اکرم ﷺ سجدے میں مکمل طور پر جا چکے ہوتے تھے ‘ راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : اس وقت نبی اکرم ﷺ سجدے میں زمین تک پہنچ چکے ہوتے تھے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

2409

Majma al-Zawaid #2409

وَعَنْ أَنَسٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا سَجَدَ لَمْ يَسْجُدْ أَحَدٌ مِنَّا حَتَّى يَرَاهُ قَدْ سَجَدَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَفِي حَدِيثِ الْبَزَّارِ: سَعِيدُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَوَثَّقَهُ غَيْرُهُ، وَحَدِيثُ أَبِي يَعْلَى مُنْقَطِعٌ بَيْنَ الْأَعْمَشِ وَأَنَسٍ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reported: > **"When the Prophet ﷺ prostrated, none of us would prostrate until he saw him prostrate."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ جب سجدہ کرتے تھے تو ہم میں سے کوئی ایک اس وقت تک سجدہ نہیں کرتا تھا جب تک وہ آپ کو دیکھ نہیں لیتا تھا کہ آپ سجدے میں جا چکے ہیں ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے امام بزار کی روایت میں ایک راوی سعید بن مفضل ہے ‘ جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے ‘ اور دیگر حضرات نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے امام ابویعلیٰ کی نقل کردہ روایت اعمش اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کے درمیان منقطع ہے ۔

2410

Majma al-Zawaid #2410

وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: «كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ"" لَمْ يَحْنِ أَحَدٌ مِنَّا ظَهْرَهُ حَتَّى يَرَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ سَجَدَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

al-Nuʿmān ibn Bashīr رضي الله عنهما said: "When we prayed behind the Prophet ﷺ and he said, 'Allah hears the one who praises Him,' none of us would bend his back until he saw the Prophet ﷺ prostrate." > **"None of us would bend his back until he saw the Prophet ﷺ prostrate."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب ہم نبی اکرم ﷺ کی اقتداء میں نماز ادا کرتے تھے ‘ اور آپ «سمعع اللہ لمن حمدہ» پڑھ کر ( رکوع سے کھڑے ہو جاتے تھے ) تو ہم میں سے کوئی ایک شخص اپنی پشت کو اس وقت تک نہیں جھکاتا تھا جب تک وہ نبی اکرم ﷺ کو دیکھ نہیں لیتا تھا کہ آپ سجدے میں جا چکے ہیں ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی مفضل بن صدقہ ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2411

Majma al-Zawaid #2411

وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنِّي قَدْ بَدَّنْتُ فَلَا تُبَادِرُونِي بِالْقِيَامِ فِي الصَّلَاةِ وَالرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Jubayr ibn Muṭʿim رضي الله عنه said: "The Messenger of Allah ﷺ said:" > **"I have become heavy-bodied, so do not race me in standing in prayer, nor in rukūʿ, nor in sujūd."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ میرا جسم بھاری ہو چکا ہے ‘ تو تم نماز میں قیام رکوع اور سجدے میں مجھ سے آگے نہ نکلو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2412

Majma al-Zawaid #2412

وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا تَسْبِقُوا إِمَامَكُمْ بِالرُّكُوعِ فَإِنَّكُمْ تُدْرِكُونَهُ بِمَا سَبَقَكُمْ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Samurah رضي الله عنه said: "The Messenger of Allah ﷺ said:" > **"Do not precede your imām in rukūʿ, for you will catch him up in what he precedes you in."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ تم رکوع میں اپنے امام سے سبقت نہ لے جاؤ کیونکہ تم لوگ اس کے پاس اس وقت پہنچ جاؤ گے جب وہ تم سے آگے جائے گا ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2413

Majma al-Zawaid #2413

وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِذَا قُمْتُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلَا تَسْبِقُوا قَارِئَكُمْ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ وَالْقِيَامِ، وَلَكِنْ لِيَسْبِقَكُمْ قَارِئُكُمْ تُدْرِكُونَ مَا سَبَقَكُمْ بِهِ فِي ذَلِكَ إِذَا كَانَ هُوَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ وَالْقِيَامِ قَبْلَكُمْ فَتُدْرِكُونَ قَارِئَكُمْ بِهِ حِينَئِذٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِطُولِهِ، وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Samurah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When you stand in prayer, do not precede your reciter in rukūʿ, sujūd, and standing; rather, let your reciter precede you. You will catch up with whatever he precedes you in, when he raises his head in rukūʿ, sujūd, and standing before you, for you will then catch up with your reciter in it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ جب تم نماز میں کھڑے ہو ‘ تو رکوع سجدے اور قیام میں اپنے قاری ( یعنی امام ) سے آگے نہ نکلو بلکہ تمہارے قاری ( یعنی امام ) کو تم سے پہلے کام کرنا چاہیے وہ تم سے پہلے جس میں معاملے میں چلا جائے گا تم اس تک پہنچ جاؤ گے جب وہ رکوع یا سجود سے سر اٹھا رہا ہو گا یا قیام کر رہا ہو گا ‘ تو وہ جو بھی تم سے پہلے کرے گا تم اس وقت اپنے قاری کے پاس پہنچ جاؤ گے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے امام بزار نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور یہ روایت ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2414

Majma al-Zawaid #2414

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِذَا كَبَّرَ الْإِمَامُ فَكَبِّرُوا وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فَارْفَعُوا وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah رضي الله عنه reported from the Messenger of Allah ﷺ that he said: > **"When the imām pronounces takbīr, then pronounce takbīr; when he bows, then bow; when he prostrates, then prostrate; when he raises his head from rukūʿ, then raise; and when he prays sitting, then pray sitting."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جب امام تکبیر کہے ‘ تو تم بھی تکبیر کہو جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو جب وہ رکوع سے سر اٹھائے تو تم بھی اٹھاؤ جب وہ بیٹھ کر نماز ادا کرے تو تم لوگ بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2415

Majma al-Zawaid #2415

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «الَّذِي يُخَفِّضُ وَيَرْفَعُ قَبْلَ الْإِمَامِ إِنَّمَا نَاصِيَتُهُ بِيَدِ شَيْطَانٍ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه reported from the Prophet ﷺ that he said: > **"The one who lowers and raises before the imām — his forelock is in the hand of a devil."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص امام سے پہلے جھکتا ہے یا اٹھتا ہے ‘ اس کی پیشانی شیطان کے ہاتھ میں ہوتی ہے “۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند حسن ہے ۔

2416

Majma al-Zawaid #2416

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَا يُؤَمَّنُ أَحَدُكُمْ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ أَنْ يُحَوِّلَ اللَّهُ رَأْسَهُ رَأْسَ كَلْبٍ» "". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: "" رَأْسَ كَلْبٍ "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه said: "The Messenger of Allah ﷺ said:" > **"Does none of you feel secure, when he raises his head before the imām, that Allah may turn his head into the head of a dog?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص امام سے پہلے اپنا سر اٹھا لیتا ہے کیا وہ اس بات سے محفوظ سمجھتا ہے کہ اللہ تعالی اس کے سر کو ‘ کتے کے سر سے تبدیل کر دے ؟‘‘ میں یہ کہتا ہوں : یہ حدیث ’’ صحیح ‘‘ میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں ’’ کتے کا سر ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔

2417

Majma al-Zawaid #2417

وَلِأَبِي هُرَيْرَةَ عِنْدَهُ أَيْضًا: "" الَّذِي يَرْفَعُ رَأْسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ وَيَضَعُهُ "". وَرِجَالُ الْأَوَّلِ ثِقَاتٌ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ الْعَبَّاسَ بْنَ الرَّبِيعِ بْنِ تَغْلِبَ فَإِنِّي لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.

EnglishUnverified translation

From Abū Hurayrah رضي الله عنه with him also: > **"The one who raises his head before the imām and lowers it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : ’’ وہ شخص جو امام سے پہلے سر اٹھاتا ہے ‘ یا رکھتا ہے ‘‘۔ پہلی روایت کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں صرف امام طبرانی کے استاد عباس بن ربیع بن تغلب کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

2418

Majma al-Zawaid #2418

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَلَا تَسْبِقُوهُ إِذَا رَكَعَ وَلَا إِذَا رَفَعَ وَلَا إِذَا سَجَدَ، فَإِنْ كُنْتُمْ إِنَّمَا بِكُمْ أَنْ تُدْرِكُوا مَا سَبَقَكُمْ بِهِ فَإِنَّهُ يَسْجُدُ قَبْلَكُمْ وَيَرْفَعُ قَبْلَكُمْ فَتَدَرَكُوا ذَلِكَ "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه said: > **"The imām is appointed only to be followed. When he bows, then bow; when he rises, then rise. Do not precede him when he bows, nor when he rises, nor when he prostrates. If your only concern is to catch up with what he precedes you in, then he prostrates before you and rises before you, so you will catch up with that."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : امام کو اس لئے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے جب وہ رکوع میں جائے تو تم بھی رکوع میں جاؤ جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی اٹھاؤ تم اس سے سبقت نہ لے جاؤ جب وہ رکوع میں جائے یا سر کو اٹھائے یا سجدے میں جائے کیونکہ اگر تم اس حالت میں ہو گے ‘ تو تم اس تک اس وقت پہنچ جاؤ گے جس میں وہ تم سے سبقت لے جا چکا ہو گا وہ تم سے پہلے سجدہ کرے اور تم سے پہلے سر کو اٹھائے گا ، تو تم اس تک پہنچ جاؤ گے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2419

Majma al-Zawaid #2419

وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا كَنْتَ خَلْفَ الْإِمَامِ فَلَا تَرْكَعْ حَتَّى يَرْكَعَ وَلَا تَسْجُدْ حَتَّى يَسْجُدَ وَلَا تَرْفَعْ رَأْسَكَ قَبْلَهُ، وَإِذَا فَرَغَ الْإِمَامُ وَلَمْ يَقُمْ وَلَمْ يَنْحَرِفْ وَكَانَتْ لَكَ حَاجَةٌ فَاذْهَبْ وَدَعْهُ فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abū al-Aḥwaṣ reported that Ibn Masʿūd رضي الله عنه said: > **"When you are behind the imām, do not bow until he bows, nor prostrate until he prostrates, nor raise your head before him. When the imām has finished and has neither stood nor turned away, and you have a need, then go and leave him, for your prayer is complete."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابواحوص بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب تم امام کے پیچھے ہو ‘ تو تم اس وقت تک رکوع نہ کرو جب تک وہ رکوع نہیں کر لیتا اور اس وقت تک سجدہ نہ کرو جب تک وہ سجدہ نہیں کر لیتا اور تم اس سے پہلے اپنے سر کو نہ اٹھاؤ جب امام ( نماز ادا کر کے ) فارغ ہو چکا ہو اور نہ ہی وہ اٹھا ہو اور نہ ہی وہ اپنی جگہ سے مڑا ہو اور تمہیں کوئی کام ہو ‘ تو تم چلے جاؤ اور اسے چھوڑ دو کیونکہ تمہاری نماز مکمل ہو چکی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2420

Majma al-Zawaid #2420

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: مَا يَأْمَنُ الَّذِي يَرْفَعُ رَأْسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ أَنْ يَعُودَ رَأْسُهُ رَأْسَ كَلْبٍ، وَلَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ أَوْ لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ مِنْهَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه said: > **"What makes the one who raises his head before the Imam feel secure that his head will not be turned into the head of a dog? People must either desist from looking up toward the sky [during prayer] or their sight will surely be snatched away."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالله رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص امام سے پہلے اپنا سر اٹھا لیتا ہے کیا وہ اس بات سے ( خود کو ) محفوظ سمجھتا ہے کہ اس کے سر کو کتے کے سر میں تبدیل کر دیا جائے لوگ اپنی نگاہیں آسمان کی طرف اٹھانے سے یا تو باز آ جائیں گے یا ان کی بینائی اچک لی جائے گی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ایسی اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے کچھ اسناد کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2421

Majma al-Zawaid #2421

«وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ هَا هُنَا فَكَانَ النَّاسُ يَضَعُونَ رُؤُسَهُمْ قَبْلَ أَنْ يَضَعَ رَأْسَهُ وَيَرْفَعُونَ رُؤُسَهُمْ قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ رَأْسَهُ فَلَمَّا انْصَرَفَ الْتَفَتَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ لِمَ تَأْتَمُّونَ وَتُؤْتَمُّونَ؟ صَلَّيْتُ بِكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا أَخْرِمُ عَنْهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ شَيْخٌ لِأَبِي نُعَيْمٍ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

It is narrated that ʿAbdullāh ibn Yazīd رضي الله عنه was leading the people in prayer here, and the people were lowering their heads [into prostration] before he lowered his head, and raising their heads before he raised his head. When he finished the prayer, he turned to them and said: > **"O people! Why do you appoint an Imam and take someone as a leader? I prayed with you the prayer of the Messenger of Allah ﷺ without falling short in any way."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن یزید رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ یہاں لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے لوگ ان کے سر رکھنے سے پہلے اپنے سر رکھ رہے تھے ‘ اور ان کے سر کو اٹھانے سے پہلے اپنے سر اٹھا رہے تھے جب انہوں نے نماز مکمل کی تو لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر بولے : اے لوگو ! تم لوگوں نے امام کیوں مقرر کیا ہے ‘ اور تم کیوں مقتدی بنے ہو میں تم لوگوں کو نبی اکرم ﷺ کے طریقے کے مطابق نماز پڑھا رہا ہوں ‘ اور میں اس کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کر رہا ہوں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن موسیٰ انصاری ہے ‘ جو ابونعیم کا استاد ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ‘ اس کے بقیہ رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2422

Majma al-Zawaid #2422

عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ يَأْتِي قَوْمَهُ فَيُصَلِّي مَعَهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ بَكَّارٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالنَّسَائِيُّ وَوَثَّقَهُ أَبُو عَاصِمٍ النَّبِيلُ وَابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ.

EnglishUnverified translation

Muʿādh ibn Jabal رضي الله عنه narrated: > **"He used to pray with the Prophet ﷺ, and then he would go to his people and lead them in prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ نماز ادا کر لیتے تھے پھر وہ اپنی قوم میں تشریف لاتے تھے ‘ اور انہیں نماز پڑھاتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی بکر بن بکار ہے ‘ جسے یحیی بن معین اور امام نسائی نے ضعیف قرار دیا ہے ابو عاصم نبیل اور امام ابن حبان نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے وہ یہ کہتے ہیں : یہ غلطی کر جاتا ہے ۔

2423

Majma al-Zawaid #2423

عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: "" «لَا يَأْتِ أَحَدُكُمُ الصَّلَاةَ وَهُوَ حَاقِنٌ، وَلَا يَؤُمَّنَّ أَحَدُكُمْ فَيَخُصَّ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ دُونَهُمْ، فَإِنْ فَعَلَ فَقَدْ خَانَهُمْ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَلَهُ فِي رِوَايَةٍ: "" «وَلَا يُدْخِلُ عَيْنَيْهِ بَيْتًا حَتَّى يَسْتَأْذِنَ» "". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ: "" «لَا يَأْتِ أَحَدُكُمُ الصَّلَاةَ وَهُوَ حَاقِنٌ» "". وَفِيهِ السَّفْرُ بْنُ نُسَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah رضي الله عنه narrated that the Prophet ﷺ said: > **"None of you should come to the prayer while suppressing urine [or stool], nor should any of you lead people in prayer and single out himself for supplication to their exclusion; for if he does so, he has betrayed them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ کوئی شخص نماز ادا کرنے کے لئے اس وقت نہ آئے جب وہ پیشاب یا پاخانہ کو روکے ہوئے ہو اور جو شخص امامت کر رہا ہو وہ لوگوں کو چھوڑ کر صرف اپنے لئے دعا نہ کرے اگر وہ ایسا کرے گا ‘ تو وہ ان کے ساتھ خیانت کا مرتکب ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ان صحابی کے حوالے سے یہ الفاظ منقول ہیں :’’ آدمی اپنی آنکھیں ( یعنی نگاہ ) کسی گھر میں داخل نہ کرے جب تک وہ اجازت نہیں لے لیتا ‘‘۔ میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے اس روایت کا صرف یہ حصہ نقل کیا ہے :’’ کوئی بھی شخص نماز ادا کرنے کے لئے اس وقت آئے جب وہ پاخانہ یا پیشاب روکے ہوئے ہو ‘‘۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سفر بن نسیر ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔ ابن حبان نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔

2424

Majma al-Zawaid #2424

عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: "" «إِنَّ الضَّاحِكَ فِي الصَّلَاةِ وَالْمُلْتَفِتَ وَالْمُفَقَّعَ أَصَابِعِهِ بِمَنْزِلَةٍ وَاحِدَةٍ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، عَنْ زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Muʿādh ibn Anas رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ used to say: > **"Indeed, the one who laughs during prayer, the one who looks around, and the one who cracks his fingers are all in the same position [of deficiency]."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ نماز کے دوران ہنسنے والا ادھر ادھر دیکھنے والا انگلیاں چٹخانے والا ایک ہی شخص کے حکم میں ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے یہ روایت زبان بن فائد سے منقول ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2425

Majma al-Zawaid #2425

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «أَوْصَانِي خَلِيلِي بِثَلَاثٍ وَنَهَانِي عَنْ ثَلَاثٍ نَهَانِي عَنْ نَقْرَةٍ كَنَقْرَةِ الدِّيكِ، وَإِقْعَاءٍ كَإِقْعَاءِ الْكَلْبِ، وَالْتِفَاتٍ كَالْتِفَاتِ الثَّعْلَبِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated: "My beloved friend ﷺ advised me with three things and forbade me from three things: > **"He forbade me from pecking [in prostration] like the pecking of a rooster, squatting [in sitting] like the squatting of a dog, and glancing around [in prayer] like the glancing of a fox."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرے خلیل ﷺ نے مجھے تین باتوں کا حکم دیا تھا اور مجھے تین باتوں سے منع کیا تھا آپ نے مجھے مرغ کے ٹھونگا مارنے کی طرح ٹھونگا مارنے سے ‘ کتے کے اقعاء کے طور پر بیٹھنے کی طرح اقصاء کے طور پر بیٹھنے سے اور لومڑی کے ادھر ادھر دیکھنے کی طرح ادھر اُدھر دیکھنے سے منع کیا تھا یہ روایت امام احمد نے اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام احمد کی سند حسن ہے ۔

2426

Majma al-Zawaid #2426

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا قَامَ الرَّجُلُ فِي الصَّلَاةِ أَقْبَلَ اللَّهُ عَلَيْهِ بِوَجْهِهِ، فَإِذَا الْتَفَتَ قَالَ: يَابْنَ آدَمَ إِلَى مَنْ تَلْتَفِتُ؟ إِلَى مَنْ هُوَ خَيْرٌ لَكَ مِنِّي؟ أَقْبِلْ إِلَيَّ فَإِذَا الْتَفَتَ الثَّانِيَةَ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، فَإِذَا الْتَفَتَ الثَّالِثَةَ صَرَفَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى وَجْهَهُ عَنْهُ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عِيسَى الرَّقَاشِيُّ وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When a man stands up in prayer, Allah turns toward him with His Face. If he looks away, Allah says: 'O son of Adam, toward whom are you turning? Toward someone who is better for you than Me? Turn toward Me!' If he looks away a second time, He says the same. But if he looks away a third time, Allah, Blessed and Exalted, turns His Face away from him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جب کوئی شخص نماز کے لئے کھڑا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے ‘ جب وہ شخص اِدھر اُدھر دیکھتا ہے ‘ تو اللہ تعالی فرماتا ہے : اے ابن آدم ! تم کس کی طرف دیکھ رہے ہو ؟ کیا وہ کوئی ایسا ہے ‘ جو تمہارے لئے مجھ سے زیادہ بہتر ہے ؟ تم میری طرف متوجہ رہو جب وہ شخص دوسری مرتبہ ادھر اُدھر دیکھتا ہے ‘ تو اللہ تعالیٰ پھر اس کی مانند ارشاد فرماتا ہے ‘ جب وہ شخص تیسری مرتبہ ادھر ادھر دیکھتا ہے ‘ تو اللہ تعالٰی اس سے اپنا چہرہ پھیر لیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عیسیٰ رقاشی ہے ، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے ۔

2427

Majma al-Zawaid #2427

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ - أَحْسَبُهُ قَالَ -: فَإِنَّمَا هُوَ بَيْنَ يَدَيِ الرَّحْمَنِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَإِذَا الْتَفَتَ يَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: إِلَى مَنْ تَلْتَفِتُ؟ إِلَى خَيْرٍ مِنِّي؟ أَقْبِلْ يَابْنَ آدَمَ إِلَيَّ فَأَنَا خَيْرٌ مِمَّنْ تَلْتَفِتُ إِلَيْهِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْخَوْزِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When a servant stands for prayer—I think he said—he is before the Most Merciful, Blessed and Exalted. If he turns away, Allah, Blessed and Exalted, says: 'Toward whom are you turning? Toward someone better than Me? Turn toward Me, O son of Adam, for I am better than that toward which you are turning!'"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ بندہ جب نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے ( راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں : ) رحمان کے سامنے ہوتا ہے ‘ جب وہ ادھر ادھر دیکھتا ہے ‘ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : تم کس کی طرف دیکھ رہے ہو ؟ کیا مجھ سے بہتر کی طرف دیکھ رہے ہو ؟ اے ابن آدم ! میری طرف متوجہ رہو ! کیونکہ میں ہر اس چیز سے زیادہ بہتر ہوں جس کی طرف تم دیکھتے ہو ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید خوزی ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

2428

Majma al-Zawaid #2428

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَلْيُقْبَلْ عَلَيْهَا حَتَّى يَفْرُغَ مِنْهَا، وَإِيَّاكُمْ وَالِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ فَإِنَّ أَحَدَكُمْ يُنَاجِي رَبَّهُ مَا دَامَ فِي الصَّلَاةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated that the Prophet ﷺ said: > **"When one of you stands for prayer, let him attend fully to it until he finishes it. Beware of looking around in prayer, for indeed one of you is in intimate converse with his Lord as long as he is in prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ جب کوئی شخص نماز ادا کرنے کے لئے کھڑا ہو تو نماز سے فارغ ہونے تک وہ نماز کی طرف متوجہ رہے تم لوگ نماز کے دوران ادھر ادھر دیکھنے سے اجتناب کرو کیونکہ آدمی جب تک نماز کی حالت میں ہوتا ہے وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں مناجات کر رہا ہوتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

2429

Majma al-Zawaid #2429

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا تَلْتَفِتُوا فِي صَلَاتِكُمْ فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمُلْتََفِتٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ يَحْيَى فِي رِوَايَةِ الْكَبِيرِ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ، وَفِي رِوَايَةِ الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ الصَّلْتُ بْنُ ثَابِتٍ وَهُوَ وَهْمٌ، وَإِنَّمَا هُوَ الصَّلْتُ بْنُ طَرِيفٍ ذَكَرَهُ الذَّهَبِيُّ فِي الْمِيزَانِ وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ وَقَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: حَدِيثُهُ مُضْطَرِبٌ فِيهِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Salām رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Do not look around during your prayer, for indeed there is no prayer for the one who looks around."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ نماز کے دوران ادھر اُدھر نہ دیکھو کیونکہ ادھر اُدھر دیکھنے والے کی نماز نہیں ہوتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں ذکر کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی صلت بن یحیی ہے ‘ جو امام طبرانی کی معجم کی روایت میں ہے ازدی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے معجم صغیر اور معجم اوسط کی روایت میں ایک راوی صلت بن ثابت ہے ‘ اور یہ وہم ہے یہ شخص اصل میں صلت بن طریف ہے ۔ امام ذہبی نے اس کا ذکر ’’ میزان الاعتدال ‘‘ میں کیا ہے انہوں نے اس کے حوالے سے پہ حدیث ذکر کی ہے امام دارقطنی کہتے ہیں : اس کی نقل کردہ حدیث میں اضطراب پایا جاتا ہے ‘ باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔

2430

Majma al-Zawaid #2430

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَلْتَفِتُ فِي الصَّلَاةِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ ثُمَّ أَنْزَلَ اللَّهُ: "" {قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ - الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ} [المؤمنون: 1 - 2] "" فَخَشَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَكُنْ يَلْتَفِتُ يَمِينًا وَلَا شِمَالًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ حِبَرَةُ بْنُ نَجْمٍ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ، قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ used to glance right and left during prayer, until Allah revealed: {Successful indeed are the believers, those who are humble and reverent in their prayers} [al-Muʾminūn: 1–2]. Thereafter, the Messenger of Allah ﷺ maintained deep reverence (*khushūʿ*) and would not glance to the right or to the left."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ پہلے نماز کے دوران دائیں بائیں توجہ کر لیتے تھے پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کر دی : ’’ مؤمنین کامیاب ہو گئے وہ لوگ جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں ‘‘۔ تو اس کے بعد نبی اکرم ﷺ خشوع کے ساتھ رہتے تھے ‘ اور دائیں بائیں توجہ نہیں دیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : حبرہ بن نجم اسکندرانی نامی رادی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2431

Majma al-Zawaid #2431

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَدَعَا رَبَّهُ إِلَّا كَانَتْ دَعْوَتُهُ مُسْتَجَابَةً مُعَجَّلَةً أَوْ مُؤَخَّرَةً، إِيَّاكُمْ وَالِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ؛ فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمُلْتَفِتٍ فَإِنْ غُلِبْتُمْ فِي التَّطَوُّعِ فَلَا تُغْلَبُوا فِي الْفَرِيضَةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ: عَطَاءُ بْنُ عِجْلَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū al-Dardāʾ رضي الله عنه narrated: "I heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"Whoever performs ablution and perfects his ablution, then prays two units of prayer and supplicates to his Lord, his supplication will surely be answered, whether granted sooner or later. Beware of looking around in prayer, for indeed there is no prayer for the one who looks around. If you are overcome in voluntary prayer, do not let yourselves be overcome in the obligatory prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو شخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے اور پھر دو رکعات ادا کرے اور اپنے پروردگار سے دعا کرے تو اس کی دعا مستجاب ہوتی ہے خواہ جلدی ہو جائے یا ذرا تاخیر سے ہو اور تم لوگ نماز کے دوران ادھر ادھر توجہ کرنے سے بچ کے رہو کیونکہ ادھر اُدھر توجہ کرنے والے کی نماز نہیں ہوتی ہے اگر مجبور ہو جاؤ تو نفل میں ایسا کر لو لیکن فرض میں ایسا نہ کرنا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن عجلان ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2432

Majma al-Zawaid #2432

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَنْ قَامَ فِي الصَّلَاةِ فَالْتَفَتَ رَدَّ اللَّهُ عَلَيْهِ صَلَاتَهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū al-Dardāʾ رضي الله عنه narrated: "I heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"Whoever stands in prayer and turns his gaze around, Allah rejects his prayer back upon him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو شخص نماز ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوتا ہے ‘ اور ادھر ادھر دیکھتا ہے اللہ تعالی اس کی نماز مسترد کر دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2433

Majma al-Zawaid #2433

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَا يَزَالُ اللَّهُ مُقْبِلًا عَلَى الْعَبْدِ بِوَجْهِهِ مَا لَمْ يَلْتَفِتْ أَوْ يُحْدِثْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو قِلَابَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.

EnglishUnverified translation

Ibn Masʿūd رضي الله عنه said: > **"Allah remains turned toward the servant with His Face as long as he does not look around or break his ablution."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ بندے کی طرف متوجہ رہتا ہے ‘ جب تک بندہ ادھر ادھر نہیں دیکھتا ‘ یا اسے حدث لاحق نہیں ہوتا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابوقلابہ نامی راوی نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

2434

Majma al-Zawaid #2434

«وَعَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: كُنْتُ أُصَلِّي وَإِذَا رَجُلٌ مِنْ خَلَفِي يَقُولُ: "" خَفِّفْ فَإِنَّ لَنَا إِلَيْكَ حَاجَةً ""، فَالْتَفَتُّ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَمَعْنُ بْنُ عِيسَى وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ: هُوَ مِثْلُ أَخِيهِ.

EnglishUnverified translation

Khawwāt ibn Jubayr رضي الله عنه narrated: "I was praying when a man behind me said: > **"Make it brief, for we have a need of you."** So I turned around, and behold, it was the Messenger of Allah ﷺ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نماز ادا کر رہا تھا میرے پیچھے سے کسی صاحب نے کہا : مختصر نماز ادا کرنا ‘ کیونکہ ہمیں تم سے ایک کام ہے میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ نبی اکرم ﷺ تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ زید بن اسلم ہے ‘ جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ‘ اور ابوحاتم اور معن بن عیسیٰ نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ابوداؤد کہتے ہیں : یہ اپنے بھائی کی مانند ہے ۔