Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 4 · Chapter 22

Book of Prayer

Hadith 2435–2474

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

2435

Majma al-Zawaid #2435

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ «أَنَّ رَجُلًا سَلَّمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَرَدَّ النَّبِيُّ إِشَارَةً، فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنَّا كُنَّا نَرُدُّ السَّلَامَ فِي صَلَاتِنَا فَنُهِينَا عَنْ ذَلِكَ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ وَثَّقَهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ فَقَالَ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.

EnglishUnverified translation

Abū Saʿīd al-Khudrī رضي الله عنه narrated that a man greeted the Messenger of Allah ﷺ with peace while he was praying, so the Prophet ﷺ returned the greeting with a gesture. When he finished the prayer, the Prophet ﷺ said to him: > **"We used to return the greeting of peace during our prayer, but we were subsequently forbidden from doing so."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کو سلام کیا آپ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے نبی اکرم ﷺ نے اشارے سے جواب دیا ‘ جب آپ نے سلام پھیرا تو نبی اکرم ﷺ نے اس شخص سے فرمایا : پہلے ہم نماز کے دوران سلام کا جواب دے دیتے تھے پھر ہمیں اس سے منع کر دیا گیا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے ‘ جو لیث کا کاتب ہے ‘ اسے عبدالملک بن شعیب بن لیث نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں : یہ ’’ ثقہ ‘‘ اور مامون ہے ‘ جب کہ ائمہ یعنی امام احمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

2436

Majma al-Zawaid #2436

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: «كَانَ النَّاسُ إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ الْمَسْجِدَ فَوَجَدَهُمْ يُصَلُّونَ سَأَلَ الَّذِي إِلَى جَنْبِهِ فَيُخْبِرُهُ بِمَا فَاتَهُ فَيَقْضِي ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي مَعَهُمْ حَتَّى أَتَى مُعَاذٌ يَوْمًا فَأَشَارُوا إِلَيْهِ إِنَّكَ قَدْ فَاتَكَ كَذَا وَكَذَا فَأَبَى أَنْ يُصَلِّيَ، فَصَلَّى مَعَهُمْ ثُمَّ صَلَّى بَعْدُ مَا فَاتَهُ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" أَحْسَنَ مُعَاذٌ وَأَنْتُمْ فَافْعَلُوا كَمَا فَعَلَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ وَهُمَا ضَعِيفَانِ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah رضي الله عنه narrated: "Formerly, when a man entered the mosque and found the people praying, he would ask the person beside him, and he would inform him of what he had missed; so he would make up what he missed, and then join them in prayer. This continued until one day Muʿādh [ibn Jabal] arrived, and they gestured to him that he had missed such and such [rakʿahs], but he refused to do that; instead, he joined them in prayer and then made up what he had missed afterward. When this was mentioned to the Messenger of Allah ﷺ, he said: > **"Muʿādh has done well, and you should do as he has done."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : پہلے لوگوں کا یہ معمول ہوتا تھا کہ جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہوتا اور لوگوں کو نماز ادا کرتے ہوئے پاتا تو اپنے پہلو میں موجود شخص سے کچھ دریافت کر لیتا تھا اور دوسرا شخص اسے بتا دیا تھا کہ کتنی نماز گزر چکی ہے ‘ تو وہ اس حساب سے قضا کر لیتا تھا پھر وہ اٹھ کر ان لوگوں کے ساتھ نماز ادا کر لیتا تھا ایک دن حضرت معاذ رضی اللہ عنہ مسجد میں آئے لوگوں نے انہیں اشارہ کر کے بتایا : آپ کی اتنی اتنی نماز فوت ہو چکی ہے ‘ تو انہوں نے نماز پڑھنے سے انکار کر دیا انہوں نے لوگوں کے ساتھ نماز ادا کی پھر جو نماز پہلے گزر چکی تھی وہ بعد میں ادا کر لی اس بات کا ذکر نبی اکرم ﷺ کے سامنے کیا گیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : معاذ نے اچھا کیا ہے تم لوگ بھی ویسا ہی کیا کرو جس طرح اس نے کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے ‘ اسے عبیداللہ بن زحر نے علی بن یزید سے نقل کیا ہے ‘ اور یہ دونوں راوی ’’ ضعیف ‘‘ ہیں ۔

2437

Majma al-Zawaid #2437

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «تَكَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ نَاسِيًا فَبَنَى عَلَى مَا صَلَّى». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يَأْتِي أَحْيَانًا بِالْمَنَاكِيرِ قَالَ الذَّهَبِيُّ: هُوَ مِنَ الْعِبَادِ صَدُوقٌ فِي نَفْسِهِ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated: > **"The Prophet ﷺ spoke during prayer out of forgetfulness, so he built upon what he had already prayed."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے نماز کے دوران بھول کر کلام کر لیا تو آپ نے جو نماز پہلے ادا کر لی تھی ‘ اس پر بناء قائم کی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی معلی بن مہدی ہے ابوحاتم کہتے ہیں : یہ بعض اوقات منکر روایات نقل کرتا ہے ذہبی فرماتے ہیں : یہ نیک لوگوں میں سے ایک ہے ‘ اور یہ اپنی ذات کے حوالے سے صدوق ہے ۔

2438

Majma al-Zawaid #2438

«وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ». قُلْتُ: لِعَمَّارٍ عِنْدَ النَّسَائِيِّ: أَنَّهُ سَلَّمَ فَرَدَّ عَلَيْهِ فَيَكُونُ هَذَا نَاسِخًا لِذَاكَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAmmār ibn Yāsir رضي الله عنه narrated: > **"I came to the Prophet ﷺ while he was praying and greeted him with peace, but he did not return the greeting to me."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ ﷺ نماز ادا کر رہے تھے میں نے آپ کو سلام کیا تو آپ نے مجھے جواب نہیں دیا ۔ علامہ ہیثمی بیان کرتے ہیں : میں یہ کہتا ہوں : حضرت عمار رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت امام نسائی نے نقل کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو سلام کیا تھا تو نبی اکرم ﷺ نے انہیں جواب دیا تھا تو یہ روایت اس روایت کی ناسخ شمار ہو گی ‘ باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2439

Majma al-Zawaid #2439

«وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَرَرْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَأَشَارَ إِلَيَّ». قُلْتُ: لِابْنِ مَسْعُودٍ فِي الصَّحِيحِ: أَنَّهُ سَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه narrated: > **"I passed by the Messenger of Allah ﷺ and greeted him with peace, so he gestured back to me."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے پاس سے گزرا میں نے آپ کو سلام کیا تو آپ نے مجھے اشارے کے ساتھ جواب دیا : ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث ’’ صحیح ‘‘ میں منقول ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو سلام کیا تھا تو نبی اکرم ﷺ نے انہیں جواب نہیں دیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2440

Majma al-Zawaid #2440

عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْكَشْرُ وَلَكِنْ يَقْطَعُهَا الْقَهْقَهَةُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه narrated that the Prophet ﷺ said: > **"Smiling does not break the prayer, but laughing aloud breaks it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ مسکرانا نماز کو نہیں توڑتا ہے قہقہہ اسے توڑ دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں ’’ مرفوع ‘‘ اور ” موقوف ‘‘ روایت کے طور ( یعنی دونوں طرح سے ) نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2441

Majma al-Zawaid #2441

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «بَيْنَمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الْعَصْرَ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ إِذْ تَبَسَّمَ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ تَبَسَّمْتَ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ: ""مَرَّ بِي مِيكَائِيلُ وَعَلَى جَنَاحِهِ الْغُبَارُ فَضَحِكَ إِلَيَّ فَتَبَسَّمْتُ إِلَيْهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Jābir ibn ʿAbdillāh رضي الله عنهما narrated: "While the Prophet ﷺ was praying ʿAṣr during the Battle of Badr, he smiled. When he concluded the prayer, it was said to him: 'O Messenger of Allah, you smiled during the prayer?' He ﷺ replied: > **"Mīkāʾīl passed by me with dust upon his wing, and he smiled at me, so I smiled back at him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ غزوہ بدر کے موقع پر نبی اکرم ﷺ عصر کی نماز ادا کر رہے تھے اس دوران نبی اکرم ﷺ مسکرا دیے جب آپ نے نماز مکمل کی تو آپ کی خدمت میں عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! آپ نماز کے دوران مسکرا دیے تھے نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : میکائیل میرے پاس سے گزرے تھے ان کے ’’ پر ‘‘ پر ‘‘ غبار لگا ہوا تھا وہ مجھے دیکھ کے ہنس پڑے تو میں انہیں دیکھ کے مسکرا دیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

2442

Majma al-Zawaid #2442

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ رِئَابٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَرَّ بِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَأَنَا أُصَلِّي فَضَحِكَ إِلَيَّ فَتَبَسَّمْتُ إِلَيْهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْوَازِعُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Jābir ibn Riʾāb رضي الله عنه narrated that the Prophet ﷺ said: > **"Jibrīl عليه السلام passed by me while I was praying and smiled at me, so I smiled back at him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن رکاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جبرائیل علیہ السلام میرے پاس سے گزرے میں اس وقت نماز ادا کر رہا تھا وہ مجھے دیکھ کر ہنس پڑے اور میں انہیں دیکھ کر مسکرا دیا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی وازع ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

2443

Majma al-Zawaid #2443

وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: «بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ فَتَرَدَّى فِي حُفْرَةٍ كَانَتْ فِي الْمَسْجِدِ وَكَانَ فِي بَصَرِهِ ضَرَرٌ فَضْحِكَ كَثِيرٌ مِنَ الْقَوْمِ وَهُمْ فِي الصَّلَاةِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَيُعِيدَ الصَّلَاةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Mūsā [al-Ashʿarī] رضي الله عنه narrated: "While the Messenger of Allah ﷺ was praying, a man entered and fell into a pit that was in the mosque, as he had impaired vision. Many of the people laughed while they were in prayer. Thereupon, the Messenger of Allah ﷺ commanded: > **"Whoever laughed must repeat the ablution and repeat the prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺ نماز ادا کر رہے تھے اسی دوران ایک شخص ( مسجد میں ) داخل ہوا اور وہ گڑھے میں گر گیا جو مسجد میں موجود تھا اس شخص کی بینائی کمزور تھی تو حاضرین میں سے بہت سے لوگ ہنس پڑے جب کہ وہ نماز ادا کر رہے تھے تو نبی اکرم ﷺ نے یہ حکم دیا کہ جو شخص ہنس پڑا تھا وہ وضو کو دہرائے اور نماز کو دہرائے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ‘ اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

2444

Majma al-Zawaid #2444

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يَضْحَكُ فِي الصَّلَاةِ قَالَ: يُعِيدُ الصَّلَاةَ وَلَا يُعِيدُ الْوُضُوءَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه was asked about a man who laughs during prayer. He replied: > **"He must repeat the prayer, but he does not repeat the ablution."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے : ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو نماز کے دوران ہنس پڑتا ہے ‘ تو انہوں نے فرمایا : وہ نماز کو دہرائے گا وہ وضو کو نہیں دہرائے گا ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2445

Majma al-Zawaid #2445

عَنْ جَابِرٍ قَالَ: «كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ نَنْظُرُ إِلَى السَّدَفِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْمَدَنِيُّ وَهُوَ مَجْهُولٌ.

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه narrated: > **"We used to pray behind the Prophet ﷺ and look toward the darkness of dawn (*al-sadaf*) [in the sky]."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : پہلے ہم نبی اکرم ﷺ کی اقتداء میں نماز ادا کرتے تھے تو ہم نماز کے دوران رات اور اس کی تاریکی ( یعنی آسمان ) کی طرف دیکھ لیتے تھے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر مدنی ہے ‘ اور وہ مجہول ہے ۔

2446

Majma al-Zawaid #2446

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ يُصَلِّي فَلَا يَرْفَعُ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ لَا يَلْتَمِعُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Saʿīd al-Khudrī رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When one of you is praying, let him not raise his gaze toward the sky, lest it be snatched away."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کیا ہے : ’’ جب کوئی شخص نماز ادا کر رہا ہو تو وہ اپنی نگاہ آسمان کی طرف نہ اٹھائے کہیں وہ ( یعنی بینائی ) رخصت نہ ہو جائے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ جس میں ضف پایا جاتا ہے ۔

2447

Majma al-Zawaid #2447

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لَا تَرْفَعُوا أَبْصَارَكُمْ إِلَى السَّمَاءِ فَتَلْتَمِعُ - يَعْنِي: فِي الصَّلَاةِ -». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Do not raise your eyes toward the sky lest they be snatched away—meaning: during prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ اپنی نگاہیں آسمان کی طرف نہ بلند کرو کہیں وہ ضائع نہ ہو جائیں ‘‘۔ راوی کہتے ہیں : یعنی نماز کے دوران ایسا نہ کرو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2448

Majma al-Zawaid #2448

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ رَفْعِهِمْ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ أَوْ لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُهُمْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ حَمْزَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Kaʿb ibn Mālik رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"People must either desist from raising their eyes toward the sky [during prayer] or their sight will surely be snatched away."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ یا تو لوگ ( نماز کے دوران ) اپنی نگاہیں آسمان کی طرف اٹھانے سے باز آ جائیں گے یا ان کی بینائی اچک لی جائے گی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ بن حمزہ ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

2449

Majma al-Zawaid #2449

وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: رَأَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ رَجُلًا رَافِعًا يَدَيْهِ إِلَى السَّمَاءِ يَدْعُو وَهُوَ فِي صَلَاتِهِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَعَلَّ بَصَرَهُ يَلْتَمِعُ قَبْلَ أَنْ يَرْجِعَ إِلَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِبْرَاهِيمُ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.

EnglishUnverified translation

Ibrāhīm [al-Nakhaʿī] narrated that ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه saw a man raising his hands toward the sky, supplicating while he was in his prayer. ʿAbdullāh remarked: > **"Perhaps his sight will be snatched away before it returns to him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو نماز کے دوران دونوں ہاتھ آسمان کی طرف بلند کر کے نماز کے دوران دعا کرتے ہوئے دیکھا تو حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : شاید اس کی بینائی اچک لی جائے گی اس سے پہلے کہ وہ اس کی طرف واپس آئے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابراہیم نخعی نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

2450

Majma al-Zawaid #2450

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلَا يُغْمِضُ عَيْنَيْهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ: لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When one of you stands for prayer, let him not close his eyes."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جب کوئی شخص نماز میں کھڑا ہو تو وہ اپنی آنکھیں بند نہ کرے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ‘ اور وہ تدلیس کرنے والا ہے ‘ اس نے اس روایت کو عنعنہ کے طور پر نقل کیا ہے ۔

2451

Majma al-Zawaid #2451

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا يُصَلِّيَنَّ أَحَدُكُمْ وَثَوْبُهُ عَلَى أَنْفِهِ فَإِنَّ ذَلِكَ خَطْمُ الشَّيْطَانِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ: ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿAmr رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"None of you should pray while his garment is over his nose, for indeed that is the muzzle of Satan."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ کوئی بھی شخص ایسی حالت میں نماز ہرگز ادا نہ کرے کہ اس کا کپڑا اس کی ناک پر ہو کیونکہ یہ شیطان کی لگام ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی این لہیعہ ہے ‘ جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

2452

Majma al-Zawaid #2452

عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّفْخِ فِي السُّجُودِ وَعَنِ النَّفْخِ فِي الشَّرَابِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Thābit رضي الله عنه narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ forbade blowing [away dust] during prostration and blowing into a drink."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے سجدے میں پھونک مارنے اور مشروب میں پھونک مارنے سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن الیاس ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

2453

Majma al-Zawaid #2453

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَلْيَتَبَوَّأْ مَوْضِعَ سُجُودِهِ وَلَا يَدَعْهُ حَتَّى إِذَا هَوَى لِيَسْجُدَ نَفَخَ ثُمَّ سَجَدَ فَلْيَسْجُدْ أَحَدُكُمْ عَلَى جَمْرَةٍ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى نَفْخَتِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ بَشِيرٍ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated that the Prophet ﷺ said: > **"When one of you stands for prayer, let him prepare his place of prostration beforehand and not leave it neglected, such that when he drops down to prostrate he blows on it and then prostrates. For one of you to prostrate upon a burning ember would be better for him than to prostrate after having blown [upon the ground]."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جب کوئی شخص نماز ادا کرنے کے لئے کھڑا ہو تو وہ اپنے سجدے کے مقام کو تیار کر لے وہ اسے ایسے ہی نہ رہنے دے کہ جب وہ سجدے میں جانے کے لئے جھکے تو پہلے پھونک مارے اور پھر سجدہ کرے آدمی انگارے پر سجدہ کر لے یہ اس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ ایسی جگہ پر سجدہ کرے ‘ جہاں اس نے پہلے پھونک ماری ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم بن بشیر ہے ‘ اور وہ منکرالحدیث ہے ۔

2454

Majma al-Zawaid #2454

عَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «ثَلَاثٌ مِنَ الْجَفَاءِ: أَنْ يَبُولَ الرَّجُلُ وَهُوَ قَائِمٌ، أَوْ يَمْسَحَ جَبْهَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ، أَوْ يَنْفُخَ فِي سُجُودِهِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Buraydah رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Three things are from coarse behavior: that a man urinates while standing, that he wipes his forehead before he concludes his prayer, or that he blows [away dust] in his prostration."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ تین چیزیں جفاء کا حصہ ہیں یہ کہ آدمی کھڑا ہو کر پیشاب کرے یہ کہ وہ نماز سے فارغ ہونے سے پہلے پیشانی صاف کرے اور یہ کہ وہ سجدے میں ( جانے سے پہلے زمین پر ) پھونک مارے “۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام بزار کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2455

Majma al-Zawaid #2455

وَعَنْ أَنَسٍ رَفَعَهُ قَالَ: "" «ثَلَاثَةٌ مِنَ الْجَفَاءِ: أَنْ يَنْفُخَ الرَّجُلُ فِي سُجُودِهِ، أَوْ يَمْسَحَ جَبْهَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ» "". قَالَ الْبَزَّارُ: ذَهَبَتْ عَنِّي الثَّالِثَةُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas [ibn Mālik] رضي الله عنه reported in a raised narration that the Prophet ﷺ said: > **"Three things are from coarse behavior: that a man blows in his prostration, or that he wipes his forehead before concluding his prayer..."** *(The third was forgotten by the narrator.)*

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ ’’ مرفوع ‘‘ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : ( نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ) ’’ تین چیزیں جفاء کا حصہ ہیں یہ کہ آدمی سجدے میں پھونک مارے یا یہ کہ آدمی نماز سے فارغ ہونے سے پہلے اپنی پیشانی کو پونچھ لے ‘‘۔ امام بزار بیان کرتے ہیں : تیسری بات مجھے بھول گئی ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی جلد بن ایوب ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

2456

Majma al-Zawaid #2456

وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لَا يَمْسَحُ الرَّجُلُ جَبْهَتَهُ مِنَ التُّرَابِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنَ الصَّلَاةِ، وَلَا بَأْسَ أَنْ يَمْسَحَ الْعَرَقَ عَنْ صُدْغَيْهِ [فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي عَلَيْهِ مَا دَامَ أَثَرُ السُّجُودِ عَلَيْهِ]» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ هَكَذَا سَمَّاهُ الْبَزَّارُ وَالْمِزِّيُّ فِي تَرْجَمَةِ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبِ بْنِ سَابُورَ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: عِيسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.

EnglishUnverified translation

Wāthilah ibn al-Asqaʿ رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"A man should not wipe the dust from his forehead until he has completed the prayer, though there is no harm in wiping sweat from his temples; for indeed the angels continue to pray for him as long as the mark of prostration remains upon him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ آدمی نماز سے فارغ ہونے سے پہلے اپنی پیشانی سے مٹی کو نہ پونچھے البتہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ وہ اپنی کنپٹی سے پسینہ پونچھ لے کیونکہ فرشتے آدمی کے لئے اس وقت تک دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں جب تک سجدے کا نشان ( یعنی مٹی وغیرہ ) اس پر موجود رہتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ بن حکم بن نعمان بن بشیر ہے ‘ اور وہ متروک ہے امام بزار نے اس کا یہی نام بیان کیا ہے امام مزی نے محمد بن شعیب بن سابور کے حالات میں یہی بات بیان کی ہے امام ذہبی کہتے ہیں : یہ عیسیٰ بن عبدالرحمن ہے ۔

2457

Majma al-Zawaid #2457

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَمْسَحُ وَجْهَهُ فِي الصَّلَاةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated: > **"The Prophet ﷺ would not wipe his face during the prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نماز کے دوران چہرے کو نہیں پونچھتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2458

Majma al-Zawaid #2458

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْسَحُ الْعَرَقَ عَنْ وَجْهِهِ فِي الصَّلَاةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated: > **"The Prophet ﷺ used to wipe sweat from his face during prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نماز کے دوران اپنے چہرے سے پسینہ پونچھ لیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی خارجہ بن معصب ہے ‘ اور وہ انتہائی ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2459

Majma al-Zawaid #2459

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «دَخَلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي فَقَامَ إِلَى جَنْبِهِ فَصَلَّى بِصَلَاتِهِ، فَجَاءَتْ عَقْرَبُ حَتَّى انْتَهَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ تَرَكَتْهُ، فَذَهَبَتْ نَحْوَ عَلِيٍّ فَضَرَبَهَا بِنَعْلِهِ حَتَّى قَتَلَهَا فَلَمْ يَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَتْلِهَا بَأْسًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِي طَرِيقِ الطَّبَرَانِيِّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُعَاوِيَةَ بْنِ يَحْيَى الصَّدَفِيِّ، وَأَحَادِيثُهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ مُسْتَقِيمَةٌ كَمَا قَالَ الْبُخَارِيُّ وَهَذَا مِنْهَا، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها narrated: > **"ʿAlī ibn Abī Ṭālib رضي الله عنه entered upon the Messenger of Allah ﷺ while he was praying, so he stood at his side and followed his prayer. Then a scorpion approached until it reached the Messenger of Allah ﷺ, but it left him and moved toward ʿAlī. ʿAlī struck it with his sandal until he killed it, and the Messenger of Allah ﷺ saw no harm in killing it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم ﷺ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے پہلو میں کھڑے ہو گئے اور آپ کی اقتداء میں نماز ادا کرنے لگے اسی دوران ایک بچھو آیا اور نبی اکرم ﷺ کے پاس پہنچ گیا پھر اس نے نبی اکرم ﷺ کو ترک کیا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف بڑھا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اسے جوتا مار کے قتل کر دیا تو نبی اکرم ﷺ نے اسے مارنے میں کوئی حرج نہیں سمجھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اسے امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے ‘ جو لیث کا کاتب ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث بیان کرتے ہیں : یہ ’’ ثقہ ‘‘ اور مامون ہے ائمہ یعنی امام احمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے امام ابویعلیٰ کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں صرف معاویہ بن یحیی صدفی کا معاملہ مختلف ہے زہری کے حوالے سے اس کی نقل کردہ احادیث مستقیم ہیں جیسا کہ امام بخاری نے یہ بات بیان کی ہے ‘ اور یہ روایت بھی ان روایات میں سے ایک ہے جمہور نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے ۔

2460

Majma al-Zawaid #2460

«عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: جِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ قَائِمًا يُصَلِّي وَالْبَابُ مُجَافٍ مَا يَلِي الْقِبْلَةَ مُتَنَحِّيًا مِنَ الْمَسْجِدِ فَاسْتَفْتَحْتُ فَلَمَّا سَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَوْتِي أَهْوَى بِيَدِهِ فَفُتِحَ الْبَابُ ثُمَّ مَضَى عَلَى صَلَاتِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ الَّذِي فِي الْبَابِ قَبْلَهُ، وَالْحَدِيثُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيِّ وَالنَّسَائِيِّ إِلَّا أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي فِي الْبَيْتِ وَالْبَابُ عَلَيْهِ مُغْلَقٌ حَتَّى فَتَحَ لَهَا ثُمَّ رَجَعَ، وَكَأَنَّ هَذِهِ قِصَّةٌ أُخْرَى فِي الْبَيْتِ وَتِلْكَ فِي الْمَسْجِدِ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها narrated: > **"I came to the Messenger of Allah ﷺ one day while he was standing in prayer in the mosque, and the door toward the Qiblah was closed, slightly to the side of the prayer area. I asked for it to be opened, and when the Messenger of Allah ﷺ heard my voice, he reached out with his hand and opened the door, and then continued with his prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ایک دن میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی آپ اس وقت نماز کی مخصوص جگہ پر کھڑے ہوئے نماز ادا کر رہے تھے ‘ اور دروازہ بند تھا وہ دروازہ قبلہ والی سمت میں تھا لیکن نماز کی جگہ سے ذرا ہٹ کے تھی میں نے دروازہ کھولنے کے لئے کہا جب آپ نے میری آواز سنی تو آپ نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور دروازہ کھول دیا اور پھر آپ نے اپنی نماز جاری رکھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے ، جس کا ذکر اس سے پہلے والے باب میں ہوا ہے ‘ اور یہ حدیث امام ابوداؤ اور امام ترمذی اور امام نسائی نے نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ نبی اکرم ﷺ گھر میں نماز ادا کر رہے تھے دروازہ بند تھا نبی اکرم ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لئے دروازہ کھولا اور پھر اپنی جگہ چلے گئے ‘‘۔ یوں لگتا ہے کہ وہ دوسرا واقعہ ہے ‘ جو گھر کے بارے میں ہے ‘ اور یہ واقعہ مسجد کے بارے میں ہے ۔

2461

Majma al-Zawaid #2461

عَنْ أَبِي مُوسَى وَعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا تَقْرَأِ الْقُرْآنَ وَأَنْتَ جُنُبٌ وَلَا أَنْتَ رَاكِعٌ وَلَا أَنْتَ سَاجِدٌ، وَلَا تُقْعِ إِقْعَاءَ الْكَلْبِ وَلَا تُصَلِّ وَأَنْتَ عَاقِصٌ شَعْرَكَ وَلَا تَفْرِشْ ذِرَاعَيْكَ افْتِرَاشَ السَّبْعِ، وَلَا تَلَبَسِ الْقَسِّيَّ، وَلَا تَخْتِمْ بِالذَّهَبِ، وَلَا تَلْبَسْ خَاتَمَكَ فِي هَاتَيْنِ: السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى» "". قُلْتُ: حَدِيثُ عَلِيٍّ بَعْضُهُ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ. وَقَدْ رَوَاهُ الْبَزَّارُ كَمَا هَاهُنَا وَرَوَى أَحْمَدُ بَعْضَهُ وَزَادَ فِيهِ أَحْمَدُ: ""وَلَا تُقْعِ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ، وَلَا تَعْبَثْ بِالْحَصَى""، وَفِي حَدِيثِ عَلِيٍّ: الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَحَدِيثُ أَبِي مُوسَى رِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Abū Mūsā [al-Ashʿarī] and ʿAlī ibn Abī Ṭālib رضي الله عنهما reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Do not recite the Qurʾan while in a state of major ritual impurity (*junub*), nor while bowing or prostrating; do not squat like a dog; do not pray with your hair tied back in a knot; do not spread your forearms [on the ground] like a predatory beast; do not wear striped Egyptian silk (*al-qassī*); do not wear a gold signet ring; and do not wear your ring on either of these two fingers: the index finger or the middle finger."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ اور حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے :’’ تم جنابت کی حالت میں قرآن کی تلاوت نہ کرنا اور تم رکوع کی حالت میں اور سجدے کی حالت میں ( قرآن کی تلاوت نہ کرنا ) اور تم کتے کے اقعاء کے طور پر بیٹھنے کی طرح نہ بیٹھنا اور تم ایسی حالت میں نماز ادا نہ کرنا کہ تم نے اپنے بالوں کا جوڑا بنایا ہوا ہو اور تم اپنے بازوؤں کو یوں نہ بچھانا جس طرح درندے بچھاتے ہیں ‘ اور تم قسی ( مخصوص قسم کا کپڑا ) نہ پہننا اور تم سونے کی انگوٹھی نہ پہننا اور ان دو انگلیوں میں انگوٹھی نہ پہننا شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت کا کچھ حصہ ’’ صحیح ‘‘ اور دوسری کتابوں میں مذکور ہے یہ روایت امام بزار نے اسی طرح نقل کی ہے امام احمد نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے امام احمد نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ’’ تم دو سجدوں کے درمیان اقعاء کے طور پر نہ بیٹھنا اور تم کنکریوں کے ساتھ نہ کھیلنا ‘‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت میں حارث ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کے تمام رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2462

Majma al-Zawaid #2462

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «الِاخْتِصَارُ فِي الصَّلَاةِ اسْتِرَاحَةُ أَهْلِ النَّارِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْأَزْوَرِ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ وَضَعَّفَهُ بِهِ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Resting the hands on the hips during prayer is the resting posture of the people of the Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ نماز کے دوران پہلو پر ہاتھ رکھنا اہل جہنم کا راحت حاصل کرنے کا طریقہ ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ازور ہے ‘ جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے انہوں نے اس کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کی ہے ‘ اور اس راوی کو اس حدیث کے حوالے سے ( یا اس حدیث کو اس راوی کے حوالے سے ) ضعیف قرار دیا ہے ۔

2463

Majma al-Zawaid #2463

عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «كَانَ يَمَسُّ لِحْيَتَهُ فِي الصَّلَاةِ غَيْرَ عَبِثٍ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مِنْ وَلَدِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما narrated: > **"The Prophet ﷺ used to touch his beard in prayer without idling or fidgeting."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نماز کے دوران عبث طور کے بغیر داڑھی کو چھو لیتے تھے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ ہے ‘ جو حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2464

Majma al-Zawaid #2464

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمَسُّ لِحْيَتَهُ فِي الصَّلَاةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ الطَّائِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Abī Awfā رضي الله عنه narrated: > **"I saw the Prophet ﷺ touch his beard during prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو نماز کے دوران داڑھی کو چھوتے ہوئے دیکھا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی منذر بن زیاد طائی ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

2465

Majma al-Zawaid #2465

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «رُبَّمَا مَسَّ لِحْيَتَهُ فِي الصَّلَاةِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْخَطَّابِ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.

EnglishUnverified translation

ʿAmr ibn Ḥurayth رضي الله عنه narrated: > **"The Prophet ﷺ would sometimes touch his beard during prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ بعض اوقات نماز میں اپنی داڑھی کو چھو لیتے تھے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن خطاب ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے امام ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب ” الثقات ‘‘ میں کیا ہے ۔

2466

Majma al-Zawaid #2466

وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «يَمَسُّ لِحْيَتَهُ فِي الصَّلَاةِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَهُوَ مُرْسَلٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Ḥasan [al-Baṣrī] رحمه الله narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ used to touch his beard during prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حسن بصری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نماز کے دوران اپنی داڑھی کو چھو لیتے تھے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور یہ ’’ مرسل ‘‘ ہے ۔

2467

Majma al-Zawaid #2467

عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «نَهَى عَنِ الْإِقْعَاءِ وَالتَّوَرُّكِ فِي الصَّلَاةِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ هَارُونَ بْنِ سُفْيَانَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas [ibn Mālik] رضي الله عنه narrated: > **"The Prophet ﷺ forbade squatting (*al-iqʿāʾ*) and resting on the hip (*al-tawarruk*) during prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے نماز کے دوران اقعاء اور تورک کے طور پر بیٹھنے سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد ہارون بن سفیان سے نقل کی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ‘ اس کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

2468

Majma al-Zawaid #2468

وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «نَهَى عَنِ التَّوَرُّكِ وَالْإِقْعَاءِ وَأَنْ لَا نَسْتَوْفِزَ فِي صَلَاتِنَا». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Samurah [ibn Jundub] رضي الله عنه narrated: > **"The Prophet ﷺ forbade resting on the hip (*al-tawarruk*), squatting (*al-iqʿāʾ*), and sitting poised restlessly on our heels (*al-istifāz*) in our prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے نماز کے دوران تورک اور اقعاء کے طور پر بیٹھنے اور دونوں قدموں کو کھڑا کر کے ایڑیوں کے بل بیٹھنے سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے ‘ اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

2469

Majma al-Zawaid #2469

عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «نَهَى أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ وَرَأَسُهُ مَعْقُوصٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Umm Salamah رضي الله عنها narrated: > **"The Prophet ﷺ forbade a man from praying while his hair is braided or tied up in a knot."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ آدمی ایسی حالت میں نماز ادا کرے کہ اس نے بالوں کا جوڑا بنایا ہوا ہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے جال ہیں ۔

2470

Majma al-Zawaid #2470

عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «كَانَ يَكْرَهُ التَّثَاؤُبَ فِي الصَّلَاةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ: عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah رضي الله عنه narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ disliked yawning during prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نماز کے دوران جماہی کو ناپسندیدہ سمجھتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابو مخارق ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2471

Majma al-Zawaid #2471

وَعَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ قَالَ: "" «الْعُطَاسُ وَالنُّعَاسُ وَالرُّعَافُ وَالْحَيْضُ وَالْقَيْءُ وَالتَّثَاؤُبُ فِي الصَّلَاةِ مِنَ الشَّيْطَانِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو الْيَقْظَانِ ضَعِيفٌ جِدًّا.

EnglishUnverified translation

Abū al-Yaqẓān reported from his father, from his grandfather, in a raised narration that the Prophet ﷺ said: > **"Sneezing, drowsiness, nosebleeds, menstruation, vomiting, and yawning during prayer are from Satan."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابویقظان نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سے ’’ مرفوع ‘‘ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے : ( نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ) ’’ نماز کے دوران چھینک ‘ اونگھ ‘ نکسیر ‘ حیض ‘ قئے اور جماہی شیطان کی طرف سے ہوتی ہیں “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابو یقظان نامی راوی انتہائی ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2472

Majma al-Zawaid #2472

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: التَّثَاؤُبُ وَالْعُطَاسُ فِي الصَّلَاةِ مِنَ الشَّيْطَانِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ. وَيَأْتِي عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَثَرٌ فِي النُّعَاسِ فِي الصَّلَاةِ فِي سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه said: > **"Yawning and sneezing during prayer are from Satan."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں : ’’ نماز کے دوران جماہی اور چھینک شیطان کی طرف سے ہوتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے آگے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت آئے گی جو نماز کے دوران اونگھنے کے بارے میں ہے ‘ وہ سورۃ آل عمران سے متعلق باب میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا ۔

2473

Majma al-Zawaid #2473

«عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ مَسْحِ الْحَصَى فَقَالَ: "" وَاحِدَةٌ وَلِأَنْ تُمْسِكَ عَنْهَا خَيْرٌ مِنْ مِائَةِ نَاقَةٍ كُلِّهَا سُودُ الْحَدَقِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Jābir ibn ʿAbdillāh رضي الله عنهما narrated: "I asked the Messenger of Allah ﷺ about smoothing the pebbles [for prostration]. He ﷺ replied: > **"Once, and for you to refrain from doing so is better than a hundred she-camels, all with black eyes."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ سے کنکریوں پر ہاتھ پھیرنے کے بارے میں دریافت کیا : تو آپ نے ارشاد فرمایا : ایک دفعہ ایسا کر لو اور اگر تم اس سے بھی باز رہو تو یہ ایک سو اونٹینوں سے زیادہ بہتر ہے ‘ جو سب سیاہ آنکھوں والی ہوں ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

2474

Majma al-Zawaid #2474

«وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى مَسْحِ الْحَصَى فَقَالَ: "" وَاحِدَةٌ أَوْ دَعْ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Ḥudhayfah رضي الله عنه narrated: "I asked the Messenger of Allah ﷺ about everything, even about smoothing the pebbles. He ﷺ replied: > **"Once, or leave them alone."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ سے ہر چیز کے بارے میں سوال کیا یہاں تک کہ کنکریوں پر ہاتھ پھیرنے کے بارے میں بھی سوال کیا تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ایک دفعہ ایسا کر لو یا اسے بھی ترک کر دو ! یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔