Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 4 · Chapter 16

Book of Prayer

Hadith 2195–2234

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

2195

Majma al-Zawaid #2195

«وَعَنْ نُعَيْمِ بْنِ النَّحَّامِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ امْرَأَتِي فِي مِرْطِهَا فِي غَدَاةٍ بَارِدَةٍ فَنَادَى مُنَادِي النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِصَلَاةِ الْفَجْرِ فَلَمَّا سَمِعْتُهُ قُلْتُ: لَيْتَ أَنَّهُ يَقُولُ: مَنْ قَعَدَ فَلَا حَرَجَ فَلَمَّا قَالَ: الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ قَالَ: وَمَنْ قَعَدَ فَلَا حَرَجَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ وُهَيْبٍ الْعَزِّيُّ فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Nuʿaym ibn al-Naḥḥām رضي الله عنه narrated: "I was with my wife under her woolen sheet on a bitterly cold morning when the caller of the Prophet ﷺ began calling to the Fajr prayer. When I heard him, I thought to myself: 'I wish he would say: Whoever remains sitting at home, there is no blame upon him.' When the caller proclaimed, 'Prayer is better than sleep,' he immediately added:" > **"And whoever remains seated at home, there is no blame upon him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں اپنی اہلیہ کے ساتھ لحاف میں موجود تھا یہ ایک سردی کی صبح تھی نبی اکرم ﷺ کے منادی نے فجر کے لئے اذان دینا شروع کی ‘ جب میں نے اسے سنا تو میں نے سوچا کہ کاش یہ کہے کہ جو شخص بیٹھا ہے ‘ تو کوئی حرج نہیں ہے ‘ جب اس نے «الصَّلَاةُ خَيْرَ مِنَ النَّوْمِ» کہہ دیا تو اس نے یہ کہا : جو شخص بیٹھا رہے ‘ تو کوئی حرج نہیں ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے صرف امام طبرانی کے استاد عبداللہ بن وہیب عزی کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔

2196

Majma al-Zawaid #2196

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ قَالَ: «أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ مُنَادِيَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ قَامَتِ الصَّلَاةُ أَوْ حِينَ حَانَتِ الصَّلَاةُ أَوْ نَحْوَهَا: أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ لِمَطَرٍ كَانَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿAmr ibn Aws narrated: "A Companion who heard the caller of the Messenger of Allah ﷺ informed me that when the prayer was called, or when the time for prayer arrived (or words to that effect), the caller announced on account of rain:" > **"Pray in your dwellings!"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن اوس بیان کرتے ہیں : مجھے اس صحابی نے یہ بات بتائی جس نے نبی اکرم ﷺ کے منادی کو سنا تھا کہ جب اس نے نماز کے لئے اقامت کہی یا جب نماز کا وقت ہوا ( راوی کو شک ہے یا شاید اس کی مانند کوئی اور الفاظ ہیں ) تو اس نے کہا : تم لوگ اپنی رہائشی جگہ پر نماز ادا کر لو اس نے بارش کی وجہ سے ایسا کہا تھا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2197

Majma al-Zawaid #2197

وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: «كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ عُرْفُطَةُ بْنُ نَهْيَكٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي وَأَهْلَ بَيْتِي مَرْزُوقُونَ مِنْ هَذَا الصَّيْدِ وَلَنَا فِيهِ قَسْمٌ وَبَرَكَةٌ، وَهُوَ مَشْغَلَةٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلَاةِ فِي جَمَاعَةٍ، وَبِنَا إِلَيْهِ حَاجَةٌ أَفَتُحِلُّهُ أَمْ تُحَرِّمُهُ؟ قَالَ: "" أُحِلُّهُ; لِأَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَحَلَّهُ، نِعْمَ الْعَمَلُ وَاللَّهُ أَوْلَى بِالْعُذْرِ، قَدْ كَانَتْ قَبْلِي لِلَّهِ رُسُلٌ كُلُّهُمْ يَصْطَادُ أَوْ يَطْلُبُ الصَّيْدَ، وَيَكْفِيكَ مِنَ الصَّلَاةِ فِي جَمَاعَةٍ إِذَا غِبْتَ عَنْهَا فِي طَلَبِ الرِّزْقِ حُبُّكَ لِلْجَمَاعَةِ وَأَهْلِهَا، وَحُبُّكَ ذِكْرَ اللَّهِ وَأَهْلَهُ» "" قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي الصَّيْدِ يَأْتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ نُمَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ṣafwān ibn Umayyah رضي الله عنه narrated: "We were in the company of the Messenger of Allah ﷺ when ʿUrfuṭah ibn Nahyak stood up and said: 'O Messenger of Allah, my family and I earn our living from hunting; we have a share of provision and blessing in it, but it occupies us away from the remembrance of Allah and from the congregational prayer, while we stand in need of it. Do you deem it lawful or do you forbid it?' The Messenger of Allah ﷺ replied:" > **"I deem it lawful, for Allah, the Exalted and Majestic, has made it lawful. It is a noble pursuit, and Allah is most entitled to accept an excuse. There were messengers of Allah before me who all hunted or sought game. And when you are absent from the congregational prayer while seeking livelihood, it suffices you that you maintain love for the congregation and its people, and love for the remembrance of Allah and those who remember Him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھے ۔ حضرت عرفطہ بن نہیک رضی اللہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں اور میرے اہل خانہ شکار کے ذریعے رزق حاصل کرتے ہیں ہمیں اس میں سے حصہ بھی ملتا ہے ‘ اور برکت بھی نصیب ہوتی ہے ‘ لیکن یہ چیز اللہ کے ذکر اور باجماعت نماز سے مشغول رکھتی ہے ہمیں اس کی ضرورت بھی ہے ‘ تو کیا آپ اسے حلال قرار دیتے ہیں یا اسے حرام قرار دیتے ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : میں اسے حلال قرار دیتا ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے حلال قرار دیا ہے یہ اچھا کام ہے ‘ اور اللہ تعالٰی عذر قبول کرنے کے زیادہ لائق ہے مجھ سے پہلے اللہ تعالیٰ کے رسول تھے وہ سب شکار کرتے تھے ‘ اور شکار کی طلب میں رہتے تھے تمہارے لئے باجماعت نماز کے حوالے سے اتنا ہی کافی ہے کہ جب تم رزق کی طلب میں اس میں شریک نہ ہو سکو تو تم جماعت اور اس کے اہل سے محبت رکھو اور تم اللہ کے ذکر اور اللہ کا ذکر کرنے والوں سے محبت رکھو ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے یہ مکمل روایت شکار سے متعلق بات میں آگے آئے گی اگر اللہ نے چاہا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن نمیر ہے ‘ اور وہ ضعیف اور متروک ہے ۔

2198

Majma al-Zawaid #2198

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا يَتَّقِي بِفُضُولِهِ حَرَّ الْأَرْضِ وَبَرْدَهَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: ""مَا عَلَيْهِ غَيْرُهُ""، وَلَهُ طُرُقٌ عِنْدَهُ وَعِنْدَ مَنْ يَأْتِي ذِكْرُهُ، وَمَعْنَاهَا كُلِّهَا الصَّلَاةُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated: > **"The Prophet ﷺ prayed in a single garment wrapped across his body (mutawashshiḥan), using its excess fabric to protect himself from the heat and cold of the ground."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایک کپڑے میں نماز ادا کی ‘ جسے آپ نے توشیح کے طور پر لپیٹا ہوا تھا اور آپ اضافی کپڑے کے ذریعے زمین کی گرمی یا ٹھنڈک سے بچ رہے تھے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ان کی روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’ آپ کے جسم پر اس کے علاوہ اور کوئی کپڑا نہیں تھا ‘‘۔ انہوں نے یہ روایت کئی اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے کچھ کا ذکر آگے چل کے آئے گا ان تمام روایات سے یہی بات ثابت ہوتی ہے کہ ایک کپڑے میں نماز ادا کی گئی تھی ۔ یہ روایت امام ابواحمد اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام احمد کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2199

Majma al-Zawaid #2199

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمَخْزُومِيِّ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ يُصَلِّي فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مَا عَلَيْهِ غَيْرُهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ مُخَالِفًا بَيْنَ طَرَفَيْهِ، ذَكَرَهُ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿAbdillāh ibn al-Mughīrah al-Makhzūmī narrated: > **"I saw the Messenger of Allah ﷺ praying in the house of Umm Salamah رضي الله عنها, the wife of the Prophet ﷺ, wearing a single garment with nothing else upon him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عبداللہ بن مغیرہ مخزومی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو ‘ آپ ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک کپڑے میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے آپ کے جسم پر اس کے علاوہ کوئی اور کپڑا نہیں تھا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس میں یہ ذکر کیا ہے کہ آپ ﷺ نے اس کپڑے کو مخالف سمت میں ڈالا ہوا تھا انہوں نے اس کا ذکر ایک اور روایت میں کیا ہے ‘ اس روایت کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2200

Majma al-Zawaid #2200

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِحْدَى طُرُقِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ لَكِنَّهُ قَالَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ وَهُوَ الْمَعْرُوفُ وَفِي الْأُخْرَى: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ قُتِلَ يَوْمَ الطَّائِفِ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي السَّنَدِ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ وَقَدْ غَلَّطَ ابْنُ عَبْدِ الْبَرِّ مُسْلِمَ بْنَ الْحَجَّاجِ فِي كَوْنِهِ ذَكَرَ أَنَّ عُرْوَةَ رَوَى عَنْهُ قَالَ: إِنَّمَا الَّذِي رَوَى عَنْهُ عُرْوَةُ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ قَالَ: وَلَا يَصِحُّ لَهُ عِنْدِي صُحْبَةٌ لِصِغَرِهِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Abī Umayyah رضي الله عنه narrated: > **"I saw the Messenger of Allah ﷺ praying in a single garment, having crossed its two ends over his shoulders."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو ایک کپڑے میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے ‘ جسے آپ نے مخالف سمت میں جسم پر ڈالا ہوا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کے مختلف طرق میں سے ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے بھی اس سند کے حوالے سے نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ کہا ہے کہ یہ عبداللہ بن عبداللہ بن ابوامیہ سے منقول ہے ‘ اور یہی معروف ہے ‘ جب کہ دوسری سند میں ایک راوی محمد اسحاق ہے وہ ’’ ثقہ ‘‘ ہے ، لیکن تدلیس کرنے والا ہے ‘ اور اس نے یہ روایت عنعنہ کے ساتھ نقل کی ہے حضرت عبداللہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ غزوہ طائف کے موقع پر نبی اکرم ﷺ کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے شہید ہو گئے تھے ، سند میں یہ بات مذکور ہے کہ عروہ بن زبیر نے یہ روایت حضرت عبداللہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ سے سنی ہے حالانکہ امام ابن عبدالبر نے امام مسلم کی یہ غلطی بیان کی ہے کہ انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ عروہ نے حضرت عبداللہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت نقل کی ہے ۔ ابن عبدالبر کہتے ہیں : عروہ نے جس سے روایت نقل کی ہے : وہ حضرت عبداللہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے عبداللہ ہیں ابن عبدالبر کہتے ہیں : میرے نزدیک اُن کا صحابی ہونا مستند طور پر ثابت نہیں ہے کیونکہ وہ کمسن تھے ۔

2201

Majma al-Zawaid #2201

«وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: رَأَيْتُ أَبِي يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَقُلْتُ: يَا أَبَةِ تُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ وَثِيَابُكَ مَوْضُوعَةٌ؟ فَقَالَ: يَا بُنَيَّةُ إِنَّ آخِرَ صَلَاةٍ صَلَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلْفِي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Asmāʾ bint Abī Bakr رضي الله عنهما narrated: "I saw my father [Abū Bakr al-Ṣiddīq رضي الله عنه] praying in a single garment, so I said: 'O my father, do you pray in a single garment while your other clothes are laid aside?' He replied:" > **"O my dear daughter, the last prayer the Messenger of Allah ﷺ ever prayed behind me was while wearing a single garment."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں : میں نے اپنے والد کو ایک کپڑے میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو میں نے دریافت کیا : اے ابا جان ! کیا آپ ایک کپڑے میں نماز ادا کر رہے ہیں ؟ جب کہ آپ کے دوسرے کپڑے رکھے ہوئے ہیں ۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے میری بیٹی ! نبی اکرم ﷺ نے جو آخری نماز میرے پیچھے ادا کی تھی وہ ایک کپڑے میں ادا کی تھی ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2202

Majma al-Zawaid #2202

«وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ رَأَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ». قُلْتُ: لِجَابِرٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه narrated: "One who saw the Prophet ﷺ informed me:" > **"The Prophet ﷺ was praying in a single garment, having crossed its two ends over his shoulders."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مجھے اس شخص نے یہ بات بتائی ہے ‘ جس نے نبی اکرم ﷺ کو ایک کپڑے میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے آپ ﷺ نے اس کے دونوں کنارے مخالف سمت میں ڈالے ہوئے تھے ۔ میں یہ کہتا ہوں : حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ’’ صحیح ‘‘ میں یہ حدیث منقول ہے ‘ جو حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

2203

Majma al-Zawaid #2203

وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: «بِتُّ بِآلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةً فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي وَعَلَيْهِ طَرَفُ لِحَافٍ وَعَلَى عَائِشَةَ طَرَفُهُ وَهِيَ حَائِضٌ لَا تُصَلِّي». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ḥudhayfah رضي الله عنه narrated: > **"I spent a night with the family of the Messenger of Allah ﷺ, and the Messenger of Allah ﷺ stood up to pray with one end of a quilt over him while the other end covered ʿĀʾishah رضي الله عنها, who was menstruating and not praying."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے ایک رات نبی اکرم ﷺ کے گھر میں گزاری نبی اکرم ﷺ کھڑے ہوئے اور نماز ادا کرنے لگے لحاف کا ایک حصہ آپ کے جسم پر تھا اور ایک حصہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے جسم پر تھا جو حیض کی حالت میں تھیں اور نماز ادا نہیں کر رہی تھیں ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2204

Majma al-Zawaid #2204

وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ «رَأَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abū Salamah ibn ʿAbd al-Raḥmān narrated: "A Companion who saw the Prophet ﷺ informed me:" > **"The Prophet ﷺ was seen praying in a single garment, having crossed its two ends over his opposite shoulders."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوسلمہ بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مجھے اس صحابی نے یہ بات بتائی ہے ، جس نے نبی اکرم ﷺ کو ایک کپڑے میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے آپ نے اس کے دونوں کنارے مخالف سمت میں جسم پر ڈالے ہوئے تھے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2205

Majma al-Zawaid #2205

وَعَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ: «قَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ: الصَّلَاةُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ سُنَّةٌ كُنَّا نَفْعَلُهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا يُعَابُ عَلَيْنَا» وَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ إِذْ كَانَ فِي الثِّيَابِ قِلَّةٌ فَأَمَّا إِذَا وَسَّعَ اللَّهُ فَالصَّلَاةُ فِي الثَّوْبَيْنِ أَزْكَى. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ مِنْ زِيَادَاتِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ مِنْ رِوَايَةِ زِرٍّ عَنْهَا مَوْقُوفًا وَأَبُو نَضْرَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُبَيٍّ وَلَا ابْنِ مَسْعُودٍ.

EnglishUnverified translation

Abū Naḍrah narrated: "Ubayy ibn Kaʿb رضي الله عنه said: 'Praying in a single garment is a Sunnah; we used to do so in the company of the Messenger of Allah ﷺ, and no fault was found with us.' However, Ibn Masʿūd رضي الله عنه said:" > **"That was only when garments were scarce; but when Allah grants abundance, praying in two garments is purer and more commendable."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابونضر و بیان کرتے ہیں : حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک کپڑے میں نماز ادا کرنا سنت ہے جیسا کہ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ ہم ایسا کیا کرتے تھے ‘ اور ہم پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا تھا ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایسا اس وقت ہوتا تھا جب کپڑے کم ہوتے تھے جب اللہ تعالیٰ نے گنجائش عطا کی ہو ‘ تو دو کپڑوں میں نماز ادا کرنا زیادہ پاکیزہ ہے ۔ یہ روایت عبداللہ نے اپنی زیادات میں نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے ‘ جوزر نے ان سے ’’ موقوف ‘‘ روایت کے طور پر نقل کی ہے ابونضرہ نامی راوی نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ‘ اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی سماع نہیں کیا ہے ۔

2206

Majma al-Zawaid #2206

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّهُ «سَمِعَ أُمَّ حَبِيبَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَقُولُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ يُصَلِّي وَعَلَيْهِ ثَوْبٌ وَاحِدٌ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Muḥammad ibn Abī Sufyān narrated that he heard Umm Ḥabībah رضي الله عنها, the wife of the Prophet ﷺ, say: > **"I saw the Messenger of Allah ﷺ praying while wearing a single garment."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم ﷺ کی زوجہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : میں نے نبی اکرم ﷺ کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا اس وقت آپ پر ایک کپڑا تھا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2207

Majma al-Zawaid #2207

وَعَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ قَالَ: «صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِهِ مُتَوَشِّحًا فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٍ.

EnglishUnverified translation

Umm al-Faḍl bint al-Ḥārith رضي الله عنها narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ led us in prayer in his house wrapped in a single garment (mutawashshiḥan)."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیده ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اپنے گھر میں ‘ ایک کپڑے کو توشیح کے طور پر لپیٹ کر ہمیں نماز پڑھائی ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے ’’ رجال ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2208

Majma al-Zawaid #2208

وَعَنْ عَمَّارٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ كِلَاهُمَا مِنْ رِوَايَةِ ابْنٍ لِعَمَّارٍ عَنْ عَمَّارٍ.

EnglishUnverified translation

ʿAmmār [ibn Yāsir] رضي الله عنه narrated: > **"The Prophet ﷺ prayed in a single garment, wrapping it across his body."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایک کپڑے میں نماز ادا کی جسے آپ نے توشیح کے طور پر لپیٹا ہوا تھا ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ان دونوں حضرات نے اسے حضرت عمار رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کے حوالے سے حضرت عمار رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے ۔

2209

Majma al-Zawaid #2209

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: «صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Anas [ibn Mālik] رضي الله عنه narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ prayed in a single garment, having crossed its two ends over his shoulders."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایک کپڑے میں نماز ادا کی جس کے کنارے آپ نے مخالف سمت میں ڈالے ہوئے تھے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2210

Majma al-Zawaid #2210

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: «خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ مُتَوَكِّئًا عَلَى أُسَامَةَ مُرْتَدِيًا بِثَوْبِ قُطْنٍ فَصَلَّى بِالنَّاسِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas [ibn Mālik] رضي الله عنه narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ came out during the illness in which he passed away, leaning upon Usāmah [ibn Zayd] رضي الله عنه and wrapped in a cotton garment, and led the people in prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جس بیماری کے دوران نبی اکرم ﷺ کا وصال ہوا ‘ اس کے دوران آپ حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ٹیک لگا کر تشریف لائے آپ نے ایک اونی کپڑے کو لپیٹا ہوا تھا آپ نے لوگوں کو نماز پڑھائی ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2211

Majma al-Zawaid #2211

وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: «دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمًا - يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ فَقُلْتُ: يَا أُمَّ حَبِيبَةَ أَيُصَلِّي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، وَهُوَ الثَّوْبُ الَّذِي كَانَ فِيهِ مَا كَانَ - تَعْنِي: الْجِمَاعَ -». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ مُخْتَصَرًا: «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ»، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Muʿāwiyah [ibn Abī Sufyān] رضي الله عنه narrated: "I entered upon Umm Ḥabībah رضي الله عنها, the wife of the Prophet ﷺ, and saw the Prophet ﷺ standing and praying in a single garment, having crossed its two ends over his shoulders. I asked: 'O Umm Ḥabībah, does the Prophet ﷺ pray in a single garment?' She replied:" > **"Yes, and it is the very garment in which that which happens took place—meaning marital relations."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آیا تو میں نے نبی اکرم ﷺ کو کھڑے ہو کر ایک کپڑے میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جس کے کنارے آپ نے مخالف سمت میں ڈالے ہوئے تھے میں نے دریافت کیا : اے ام حبیبہ ! کیا نبی اکرم ﷺ ایک کپڑے میں نماز ادا کر لیتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : جی ہاں ! اور یہ وہی کپڑا ہے ‘ جس میں آپ عمل بھی کر لیتے ہیں ۔ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کی مراد یہ تھی کہ آپ اس کپڑے میں وظیفہ زوجیت ادا کر لیتے تھے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسے مختصر روایت کے طور پر نقل کیا ہے ( جس کے الفاظ یہ ہیں : ) ’’ نبی اکرم ﷺ ایک کپڑے میں نماز ادا کر لیتے تھے ‘‘۔ امام ابویعلیٰ کی سند حسن ہے ۔

2212

Majma al-Zawaid #2212

«وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي فَوَجَدَ الْقَرَّ فَقَالَ: "" يَا عَائِشَةُ أَرْخِي عَلَيَّ مِرْطَكِ"" قَالَتْ: إِنِّي حَائِضٌ قَالَ: عِلَّةً وَبُخْلًا "" إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. قُلْتُ: لَهَا عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ بَعْضُهُ عَلَيَّ، وَلِمُسْلِمٍ: كَانَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ وَعَلَيَّ مِرْطٌ لِي بَعْضُهُ عَلَيْهِ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها narrated: "The Messenger of Allah ﷺ was praying when he felt the chill of the cold, so he said: 'O ʿĀʾishah, let down your woolen sheet over me.' I said: 'I am menstruating.' The Prophet ﷺ gently remarked at her hesitation, '[Is this an] excuse and stinginess?' and then said:" > **"Your menses is not in your hand."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نماز ادا کر رہے تھے آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہوا تو آپ نے ارشاد فرمایا : اسے عائشہ ! اپنی چادر مجھ پر بھی ڈال دو انہوں نے عرض کی : میں حائضہ ہوں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : علت اور بخل تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ ایک کپڑے میں نماز ادا کر رہے تھے جس کا کچھ حصہ مجھ پر تھا ۔ امام مسلم نے یہ روایت نقل کی ہے : نبی اکرم ﷺ رات کے وقت نماز ادا کر رہے تھے میں آپ کے پہلو میں تھی میں حیض کی حالت میں تھی اور میری چادر کا کچھ حصہ مجھ پر تھا اور کچھ حصہ نبی اکرم ﷺ پر تھا ۔

2213

Majma al-Zawaid #2213

«وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَقُمْتُ عَنْ شِمَالِهِ فَأَدَارَنِي حَتَّى جَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ جِدًّا.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما narrated: "I came to the Prophet ﷺ while he was standing and praying in a single garment. I stood on his left side, so he turned me around until he positioned me on his right side." > **"The Prophet ﷺ was standing and praying in a single garment, and when I stood on his left, he turned me around until he placed me on his right side."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی اکرم ﷺ ایک کپڑے میں نماز ادا کر رہے تھے ۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے بائیں طرف کھڑا ہوا تو نبی اکرم ﷺ نے مجھے گھما کے اپنی دائیں طرف کر دیا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند انتہائی ” ضعیف “ ہے ۔

2214

Majma al-Zawaid #2214

وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: «أَبْصَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا يُصَلِّي وَقَدْ سَدَلَ ثَوْبَهُ فَدَنَا مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَطَفَ عَلَيْهِ ثَوْبَهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَالْبَزَّارُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Juḥayfah رضي الله عنه narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ caught sight of a man praying while letting his garment drape loosely from his shoulders (sadl), so the Messenger of Allah ﷺ approached him and gathered his garment securely around him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جس نے اپنے کپڑے کو سدل کے طور پر لٹکایا ہوا تھا نبی اکرم ﷺ اس کے قریب آئے اور آپ نے وہ اس پر لپیٹ دیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ‘ اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے ‘ اور یہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2215

Majma al-Zawaid #2215

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ثَوْبٍ مُتَوَشِّحًا فَلَمْ يَنَلْ طَرَفَاهُ فَعَقَدَهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ led us in prayer wrapped in a garment; when its two ends did not reach across to wrap securely, he knotted them together."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایک کپڑے کو توشیح کے طور پر لپیٹ کر ہمیں نماز پڑھائی اس کے دونوں کنارے نہیں پہنچ رہے تھے تو آپ نے انہیں باندھ دیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک ایسا شخص بھی ہے ‘ جس کے حالات سے میں واقف نہیں ہو سکا ۔

2216

Majma al-Zawaid #2216

وَعَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَاضِنِ عَائِشَةَ قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَائِشَةَ يُصَلِّيَانِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ نِصْفُهُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنِصْفُهُ عَلَى عَائِشَةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ أَبُو نُعَيْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū ʿAbd al-Raḥmān, the foster-father of ʿĀʾishah رضي الله عنها, narrated: > **"I saw the Prophet ﷺ and ʿĀʾishah praying under a single garment, half of it over the Prophet ﷺ and half of it over ʿĀʾishah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوعبدالرحمن جو سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پرورش کرنے والے فرد ہیں وہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو ایک کپڑے میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے ‘ جس کا نصف حصہ نبی اکرم ﷺ پر تھا اور نصف حصہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ابونعیم ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2217

Majma al-Zawaid #2217

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مُتَوَشِّحٌ بِثَوْبِ قُطْنٍ وَفِي يَدِهِ عَنَزَةٌ وَهُوَ مُتَوَكِّئٌ عَلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ فَرَكَّزَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ ثُمَّ صَلَّى إِلَيْهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ came out to us wrapped across his body in a cotton garment, holding a short spear (ʿanazah) in his hand while leaning upon Usāmah ibn Zayd رضي الله عنه; he planted the spear firmly in front of him and then prayed facing toward it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے ایک اونی کپڑے کو توشیح کے طور پر لپیٹا ہوا تھا آپ کے دست مبارک میں ایک چھوٹا نیزہ تھا آپ نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی آپ نے وہ نیزہ اپنے آگے گاڑ دیا پھر اس کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند حسن ہے ۔

2218

Majma al-Zawaid #2218

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي مُحْتَبِيًا مُحَلِّلَ الْأَزْرَارِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated: > **"I entered upon the Messenger of Allah ﷺ while he was praying sitting with his legs drawn up against his chest wrapped in his garment (muḥtabiyan), with the buttons of his garment unfastened."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ احتباء کے طور پر نماز ادا کر رہے تھے ‘ اور آپ کے بٹن کھلے ہوئے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل بن عطیہ ہے ‘ جس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے ۔

2219

Majma al-Zawaid #2219

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِذَا صَلَّيْتُمْ فَارْفَعُوا سَبَلَكُمْ فَكُلُّ شَيْءٍ أَصَابَ الْأَرْضَ مِنْ سَبَلِكُمْ فَهُوَ فِي النَّارِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عِيسَى ابْنُ قِرْطَاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When you pray, raise the hems of your trailing garments, for whatever part of your trailing garments touches the ground is in the Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جب تم لوگ نماز ادا کرو تو اپنے پائنچے اوپر کر لو کیونکہ تمہارے پائنچوں میں سے جو حصہ زمین کے ساتھ لگے گا وہ جہنم میں جائے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن قرطاس ہے ‘ اور وہ انتہائی ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2220

Majma al-Zawaid #2220

وَعَنْ عُبَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «سُئِلَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ فَقَالَ: "" إِنْ كَانَ وَاسِعًا فَلْيَضُمَّهُ وَإِنَّ عَاجِزًا فَلْيَتَّزِرَ بِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ.

EnglishUnverified translation

ʿUbādah [ibn al-Ṣāmit] رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ was asked about praying in a single garment, and he replied: > **"If it is wide and spacious, let him wrap it around his upper body; and if it is too small, let him tie it around his waist as an izār."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ سے ایک کپڑے میں نماز ادا کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا : آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : اگر آدمی کے پاس گنجائش ہو ‘ تو وہ ساتھ دوسرا کپڑا ملا لے اور اگر وہ عاجز ہو تو وہ اسے تہبند کے طور پر باندھ لے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اسحاق بن یحیی نامی راوی نے حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔

2221

Majma al-Zawaid #2221

وَعَنْ مُعَاذٍ قَالَ: «صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُؤْتَزِرًا بِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صُبَيْحٍ عَنْ مُعَاذٍ وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.

EnglishUnverified translation

Muʿādh [ibn Jabal] رضي الله عنه narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ prayed wearing a single garment tied around his waist (muʾtaziran)."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایک کپڑے میں نماز ادا کی جسے آپ نے تہبند کے طور پر پہنا ہوا تھا یہ روایت امام طبرانی نے معجم میں محمد بن صبیح کے حوالے سے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے ‘ اور میں نے کسی کو اس کا ( یعنی محمد بن صبیح کا ) ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔

2222

Majma al-Zawaid #2222

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: «أَمَّنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَطِيفَةٍ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُمَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah رضي الله عنه narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ led us in prayer wearing a velvet cloak (qaṭīfah), having crossed its two ends over his shoulders."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ہمیں ایک چادر میں نماز پڑھائی جس کے کنارے آپ نے مخالف سمت میں ڈالے ہوئے تھے یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عمیر ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

2223

Majma al-Zawaid #2223

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ قَالَ: «أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَأَخَذَنِي رَسُولُ اللَّهِ فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ وَعَلَيَّ ثَوْبٌ مُتَمَزِّقٌ لَا يُوَارِينِي فَجَعَلْتُ كُلَّمَا سَجَدْتُ أَمْسَكْتُهُ بِيَدِي مَخَافَةَ أَنْ تَنْكَشِفَ عَوْرَتِي وَخَلْفِي نِسَاءٌ، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا لِي بِثَوْبٍ فَكَسَانِيهِ وَقَالَ: ""تَدَرَّعْ بِخَلِقِكَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Unays رضي الله عنه narrated: "I came to the Messenger of Allah ﷺ while he was praying, and I stood on his left side. The Messenger of Allah ﷺ took hold of me and placed me on his right side. I was wearing a torn garment that did not adequately cover me, so whenever I prostrated, I held it together with my hand out of fear that my private parts might be exposed while women were praying behind me. When the Messenger of Allah ﷺ completed the prayer, he sent for a garment, clothed me with it, and said:" > **"Wear your worn-out cloth underneath like an under-shirt (and wear this garment over it)."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نماز ادا کر رہے تھے میں آپ کے بائیں طرف کھڑا ہو گیا تو نبی اکرم ﷺ نے مجھے پکڑا اور اپنے دائیں طرف کھڑا کر لیا میرے جسم پر ایک کپڑا تھا جو پھٹا ہوا تھا اور وہ میری پردہ پوشی نہیں کر رہا تھا میں جب بھی سجدے میں جاتا تھا تو اپنے ہاتھ کے ذریعے اسے پکڑ لیتا تھا اس اندیشے کے تحت کہ کہیں میری شرم گاہ بے پردہ نہ ہو جائے میرے پیچھے خواتین موجود تھیں جب نبی اکرم ﷺ نے نماز مکمل کی تو آپ نے میرے لئے ایک کپڑا منگوایا اور وہ مجھے پہنے کے لئے دیا آپ نے ارشاد فرمایا : تم اسے اپنے پھٹے ہوئے کپڑے پر قمیص کے طور پر پہن لو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2224

Majma al-Zawaid #2224

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ أَنَّ «نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى يَوْمًا وَعَلَيْهِ نَمِرَةٌ لَهُ فَقَالَ لِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ: "" أَعْطِنِي نَمِرَتَكَ وَخُذْ نَمِرَتِي"" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَمِرَتُكُ أَجْوَدُ مِنْ نَمِرَتِي قَالَ: "" أَجَلْ وَلَكِنْ فِيهَا خَيْطٌ أَحْمَرُ، فَخَشِيتُ أَنْ أَنْظُرَ إِلَيْهَا فَتَفْتِنَنِي عَنْ صَلَاتِي». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Sarjis رضي الله عنه narrated: "The Prophet of Allah ﷺ prayed one day wearing a striped woolen cloak (namirah). He then said to one of his Companions: 'Give me your cloak and take my cloak.' The man said: 'O Messenger of Allah, your cloak is of better quality than mine!' The Prophet ﷺ replied:" > **"Yes, but it has a red stripe in it, and I feared that I might look at it and it would distract me from my prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دن نبی اکرم ﷺ نے نماز ادا کی آپ کے جسم پر چادر موجود تھی آپ کے اصحاب میں سے ایک شخص سے آپ نے فرمایا : تم اپنی چادر مجھے دے دو اور میری چادر تم لے لو اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ کی چادر میری چادر سے زیادہ عمدہ ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی ہاں ! لیکن اس میں سرخ حاشیہ ہے مجھے یہ اندیشہ ہے کہ اگر میں نے اس کی طرف دیکھا تو کہیں یہ مجھے نماز کے حوالے سے آزمائش کا شکار نہ کر دے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2225

Majma al-Zawaid #2225

وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: رَأَيْتُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ يَؤُمُّ النَّاسَ فِي الْجَيْشِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Qays ibn Abī Ḥāzim narrated: > **"I saw Khālid ibn al-Walīd رضي الله عنه leading the people in prayer in the army while wearing a single garment."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ لشکر میں لوگوں کی امامت کر رہے تھے ‘ اور انہوں نے ایک کپڑا پہنا ہوا تھا ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2226

Majma al-Zawaid #2226

وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ خَالِهِ قَالَ: «أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الشِّتَاءِ فَوَجَدْتُهُمُ يُصَلُّونَ فِي الْبَرَانِسِ وَالْأَكْسِيَةِ وَأَيْدِيِهِمْ فِيهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

ʿĀṣim ibn Kulayb narrated from his father, from his maternal uncle, who said: > **"I came to the Prophet ﷺ during the winter and found them praying wearing hooded cloaks (barānis) and heavy woolen garments (aksiyah), with their hands kept inside them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عاصم بن کلیب نے اپنے والد کے حوالے سے ان کے ماموں کا یہ بیان نقل کیا ہے : میں سردیوں کے موسم میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے لوگوں کو پایا کہ انہوں نے ٹوپیاں اور چادریں لی ہوئی تھیں اور ان کے ہاتھ چادروں کے اندر ہی تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2227

Majma al-Zawaid #2227

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَلْبَسْ ثَوْبَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ أَحَقُّ مَنْ يُزَّيَّنُ لَهُ». قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ: ""فَإِنَّ اللَّهَ أَحَقُّ مَنْ يُزَيَّنُ لَهُ"". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما narrated that the Prophet ﷺ said: > **"When one of you prays, let him wear his two garments, for Allah is most deserving that one should beautify oneself for Him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جب کوئی شخص نماز ادا کرے تو وہ دو کپڑے پہن لے کیونکہ اللہ تعالیٰ اس بات کا سب سے زیادہ حق دار ہے کہ اس کے لئے آراستہ ہوا جائے “۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں : ’’ اللہ تعالی اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ اس کے لئے آراستہ ہوا جائے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

2228

Majma al-Zawaid #2228

وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِذَا كَانَ إِزَارُكُ ضَيِّقًا فَاتَّزِرْ بِهِ وَإِذَا كَانَ وَاسِعًا فَاشْتَمِلْ بِهِ - يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ -». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAlī ibn Abī Ṭālib رضي الله عنه narrated that the Prophet ﷺ said: > **"If your waist-wrapper is narrow, tie it around your waist; and if it is wide, wrap it around your whole body—meaning during prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب تمہارا کپڑا تنگ ہو ( یعنی چھوٹا ہو ) تو تم اسے تہبند کے طور پر استعمال کرو اور جب وہ کشادہ ہو ‘ تو تم اسے اشتمال کے طور پر استعمال کرو ۔ راوی کہتے ہیں : ” یعنی نماز کے دوران ایسا کرو ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2229

Majma al-Zawaid #2229

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «نَهَى عَنِ الصَّلَاةِ فِي السَّرَاوِيلِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ وَرْدَانَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه narrated: > **"The Prophet ﷺ forbade praying in trousers alone (without an upper garment)."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے شلوار میں نماز ادا کرنے سے منع فرمایا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن وردان ہے امام ابوحاتم کہتے ہیں : یہ قوی نہیں ہے ۔

2230

Majma al-Zawaid #2230

عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنِ امْرَأَةٍ صَلَاةً حَتَّى تُوَارِيَ زِينَتَهَا، وَلَا جَارِيَةً بَلَغَتِ الْمَحِيضَ حَتَّى تَخْتَمِرَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى الْأَيْلِيُّ قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Abū Qatādah رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Allah does not accept the prayer of a woman until she conceals her adornment, nor from a young girl who has reached puberty until she wears a head-veil (khimār)."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ اللہ تعالٰی عورت کی نماز اس وقت تک قبول نہیں کرتا جب تک وہ عورت اپنی زینت کو چھپا نہیں لیتی ہے ‘ اور لڑکی جو حیض کی عمر تک پہنچ چکی ہو اس کی نماز اس وقت تک قبول نہیں کرتا جب تک وہ چادر نہیں اوڑھتی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں : اسحاق بن اسماعیل بن عبدالاعلی ایلی نامی راوی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے میں یہ کہتا ہوں : میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2231

Majma al-Zawaid #2231

وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «يَا عَلِيُّ مُرْ نِسَاءَكَ لَا يُصَلِّينَ عُطُلًا وَلَوْ أَنْ يَتَقَلَّدْنَ سَيْرًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ رَابِطَةَ بِنْتِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهَا.

EnglishUnverified translation

ʿAlī ibn Abī Ṭālib رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"O ʿAlī, instruct your women not to pray completely devoid of adornment (ʿuṭulan), even if by wearing a leather necklace around their necks."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ اے علی ! اپنی خواتین کو یہ ہدایت کرو کہ وہ زیور پہنے بغیر نماز ادا نہ کریں ، خواہ وہ دھاگہ ( یا ڈوری ) گلے میں ڈال لیں ‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں رابطہ بنت عبداللہ بن محمد بن علی کے حوالے سے نقل کی ہے ‘ اور میں نے کسی کو اس خاتون کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

2232

Majma al-Zawaid #2232

عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ خَتَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى مَعْمَرٍ بِفِنَاءِ الْمَسْجِدِ مُحْتَبِيًا كَاشِفًا عَنْ طَرَفِ فَخِذِهِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" خَمِّرْ فَخِذَكَ يَا مَعْمَرُ فَإِنَّ الْفَخِذَ عَوْرَةٌ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ عِنْدَ أَحْمَدَ أَيْضًا قَالَ: «مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا مَعَهُ عَلَى مَعْمَرٍ وَفَخِذَاهُ مَكْشُوفَتَانِ فَقَالَ: ""يَا مَعْمَرُ غَطِّ فَخِذَيْكَ فَإِنَّ الْفَخِذَيْنِ عَوْرَةٌ» "". وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْأُولَى: "" «فَإِنَّ الْفَخِذَ مِنَ الْعَوْرَةِ» "" وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Muḥammad ibn ʿAbdillāh ibn Jaḥsh, the relative through marriage of the Prophet ﷺ, narrated that the Prophet ﷺ passed by Maʿmar in the courtyard of the mosque while he was sitting with his thighs exposed. The Prophet ﷺ said to him: > **"Cover your thigh, O Maʿmar, for indeed the thigh is ʿawrah (nakedness to be concealed)."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت محمد بن عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم ﷺ کے سسرالی عزیز ہیں وہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺ کا گزر مسجد کے صحن میں سے ایک بوڑھے شخص کے پاس سے ہوا جو احتباء کے طور پر بیٹھا ہوا تھا اور اس نے اپنے زانوں کو کھلا رکھا ہوا تھا تو نبی اکرم ﷺ نے اس سے فرمایا : اے معمر ! تم اپنے زانوں کو ڈھانپ لو کیونکہ زانوں ستر کا حصہ ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ان کے حوالے سے منقول ایک روایت جو امام احمد ہی نے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کا گزر معمر کے پاس سے ہوا میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھا عمر نے اپنے دونوں زانوں کھلے رکھے ہوئے تھے تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے معمر ! اپنے زانوں کو ڈھانپ لو کیونکہ دونوں زانوں ستر کا حصہ ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے پہلی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ بے شک زانوں ستر کا حصہ ہیں ‘‘۔ امام احمد کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2233

Majma al-Zawaid #2233

وَعَنْ جَرْهَدٍ وَنَفَرٍ مِنْ أَسْلَمَ سِوَاهُ ذَوِي رِضًى «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى جَرْهَدٍ وَفَخِذُ جَرْهَدٍ مَكْشُوفَةٌ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" يَا جَرْهَدُ غَطِّ فَخِذَكَ فَإِنَّ الْفَخِذَ عَوْرَةٌ». قُلْتُ: حَدِيثُ جَرْهَدٍ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Jarhad رضي الله عنه and a group of honorable men from the tribe of Aslam narrated that the Messenger of Allah ﷺ passed by Jarhad while his thigh was uncovered in the mosque. The Messenger of Allah ﷺ said to him: > **"O Jarhad, cover your thigh, for indeed the thigh is ʿawrah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جرہد رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد جو پسندیدہ افراد ہیں وہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺ کا گزر حضرت جرہد رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا حضرت جرہد رضی اللہ عنہ نے مسجد میں اپنے زانوں کو کھلا رکھا ہوا تھا تو نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا : اے جرہد ! تم اپنے زانوں کو ڈھانپ لو کیونکہ زانوں ستر کا حصہ ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت جرہد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث کو امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے بھی نقل کیا ہے یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

2234

Majma al-Zawaid #2234

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «أَوَّلُ مَا أُوحِيَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ قِيلَ لَهُ: اسْتَتِرَ، فَمَا رُؤِيَتْ عَوْرَتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated: > **"Among the very first things revealed to the Prophet ﷺ was that it was said to him: 'Cover yourself,' and his private parts were never seen exposed after that."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کی طرف جو پہلی وحی کی گئی اس میں آپ سے یہ کہا گیا : تم ستر کا خیال رکھو ! اُس کے بعد نبی اکرم ﷺ کے سر کو کبھی نہیں دیکھا گیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے ‘ جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے ۔