Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 4 · Chapter 12

Book of Prayer

Hadith 2035–2074

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

2035

Majma al-Zawaid #2035

عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا خَيْرَ فِي جَمَاعَةِ النِّسَاءِ إِلَّا فِي الْمَسْجِدِ، أَوْ فِي جَنَازَةِ قَتِيلٍ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي اجْتِمَاعِ النَّاسِ عِنْدَ الْمَرِيضِ وَفِي الْجَنَائِزِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها reported: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"There is no good in the congregating of women except in the mosque, or at the funeral of one who was killed."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ’’ خواتین کی جماعت ( یا اکٹھے ہونے ) میں بھلائی نہیں ہے البتہ مسجد میں ہو ‘ تو معاملہ مختلف ہے یا کسی شہید کے جنازے میں ہو ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے بیمار کے پاس اور جنازے میں لوگوں کے اکھٹے ہونے کے متعلق احادیث آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔

2036

Majma al-Zawaid #2036

عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ رَأَى قَوْمًا قَدْ أَسْنَدُوا ظُهُورَهُمْ إِلَى قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ بَيْنَ أَذَانِ الْفَجْرِ وَالْإِقَامَةِ فَقَالَ: لَا تَحُولُوا بَيْنَ الْمَلَائِكَةِ وَبَيْنَ صَلَاتِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه saw a group of people leaning their backs against the Qiblah wall of the mosque between the Fajr adhān and the iqāmah, so he said: > **"Do not place a barrier between the angels and their prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ فجر کی اذان اور اقامت کے درمیان مسجد کی قبلہ کی سمت کی طرف ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے تو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم لوگ فرشتوں کی نماز کے درمیان رکاوٹ نہ بنو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2037

Majma al-Zawaid #2037

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ فِي مَسْجِدِهِ وَلَا يَتْبَعُ الْمَسَاجِدَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ إِلَّا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدَ بْنَ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ التِّرْمِذِيَّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، قُلْتُ: ذَكَرَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ فِي الطَّبَقَةِ الرَّابِعَةِ مُحَمَّدَ بْنَ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ ابْنَ ابْنَةِ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَمْرٍو فَلَا أَدْرِي هُوَ هَذَا أَمْ لَا.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿUmar رضي الله عنهما reported: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"Let each one of you pray in his own mosque, and do not go chasing after other mosques."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ ہر شخص کو اپنی مسجد میں نماز ادا کرنی چاہیے اسے مختلف مساجد کی طرف نہیں جانا چاہیے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے البتہ امام طبرانی کے استاد محمد بن احمد بن نضر ترمندی کا معاملہ مختلف ہے میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ’’ الثقات “ میں چوتھے طبقے کے افراد میں کیا ہے انہوں نے محمد بن احمد بن نضر نامی راوی کے حالات ذکر کیے ہیں جو معاویہ بن عمرو کا نواسہ ہے مجھے نہیں معلوم کہ اس سے مراد یہی شخص ہے یا کوئی اور ہے ۔

2038

Majma al-Zawaid #2038

عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ قَالَ: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يَعِسُّ فِي الْمَسْجِدِ فَلَا يَجِدُ سَوَادًا إِلَّا أَخْرَجَهُ إِلَّا رَجُلًا مُصَلِّيًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Abū ʿAmr al-Shaybānī reported: > **"Ibn Masʿūd رضي الله عنه used to patrol the mosque, and whenever he found anyone lingering in it, he would expel him, except for a person engaged in prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوعمرو شیبانی بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد میں تشریف لاتے تھے تو جس شخص کو پاتے تھے اسے باہر نکال دیتے تھے البتہ نماز پڑھنے والے شخص کا معاملہ مختلف ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2039

Majma al-Zawaid #2039

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يَمُرَّ الرَّجُلُ فِي طُولِ الْمَسْجِدِ وَعَرْضِهِ لَا يُصَلِّي فِيهِ رَكْعَتَيْنِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ سَلَمَةَ بْنَ كُهَيْلٍ وَإِنْ كَانَ سَمِعَ مِنَ الصَّحَابَةِ لَمْ أَجِدْ لَهُ رِوَايَةً عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه reported: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"Indeed, among the portents of the Hour is that a man will walk through the length and breadth of the mosque without praying two rakʿahs in it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ قیامت کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ ایک شخص بڑی سی مسجد کے پاس سے گزرے گا ‘ اور اس میں دو رکعات نماز ادا نہیں کرے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں البتہ سلمہ بن کہیل کا معاملہ مختلف ہے ‘ اس نے اگرچہ صحابہ کرام سے سماع کیا ہے ‘ لیکن میں نے اس کے حوالے سے منقول کوئی ایسی حدیث نہیں پائی جو اس نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہو ۔

2040

Majma al-Zawaid #2040

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «سَيَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ يَجْلِسُونَ فِي الْمَسَاجِدِ حِلَقًا حِلَقًا، أَمَامَهُمُ الدُّنْيَا فَلَا تُجَالِسُوهُمْ فَإِنَّهُ لَيْسَ لِلَّهِ فِيهِمْ حَاجَةٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَزِيعٌ أَبُو الْخَلِيلِ وَنُسِبَ إِلَى الْوَضْعِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه reported: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"In the end times, there will be people who sit in the mosques in circles with their focus set upon the worldly life. Do not sit with them, for Allah has no need of them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ آخری زمانے میں ایسے لوگ آئیں گے جو مساجد میں حلقے بنا کر بیٹھیں گے ان کا مقصد دنیا ہو گی تم ان لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھنا کیونکہ اللہ تعالیٰ کو ان لوگوں کی کوئی حاجت نہیں ہو گی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی بزیع ابوخلیل ہے ‘ جس کی نسبت حدیث ایجاد کرنے کی طرف کی گئی ہے ۔

2041

Majma al-Zawaid #2041

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ قُمَامَةً، وَقُمَامَةُ الْمَسْجِدِ: لَا وَاللَّهِ وَبَلَى وَاللَّهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَوَثَّقَهُ بَعْضُهُمْ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه reported: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"Indeed, everything has its rubbish, and the rubbish of the mosque is [idle disputing and swearing]: 'No, by Allah!' and 'Yes, by Allah!'"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ ہر چیز کی ایک گندگی ( یا کوڑا کرکٹ ) ہوتی ہے ‘ اور مسجد کی گندگی یہ ہے کہ یہ کہا جائے : جی نہیں اللہ کی قسم جی ہاں ! اللہ کی قسم ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اسے امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کیا ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے ‘ جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے بعض حضرات نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔

2042

Majma al-Zawaid #2042

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا تَتَّخِذُوا الْمَسَاجِدَ طُرُقًا إِلَّا لِذِكْرٍ أَوْ صَلَاةٍ» "". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ: "" إِلَّا لِذِكْرٍ أَوْ صَلَاةٍ "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿUmar رضي الله عنهما reported: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"Do not take the mosques as pathways (thoroughfares), except for remembrance of Allah or prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ مساجد کو راستے نہ بناؤ صرف ذکر ‘ یا نماز کے لئے ( مساجد میں آؤ ) ‘‘۔ میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ‘ تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ’’ صرف ‘ ذکر ‘ یا نماز کے لئے ( مساجد میں آؤ ) ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2043

Majma al-Zawaid #2043

«عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ يَنْشُدُ ضَالَّةً فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا وَجَدْتَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ، وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي اللُّقَطَةِ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه reported: A man entered the mosque calling out for a lost camel/item, whereupon the Prophet ﷺ said: > **"May you never find it!"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص مسجد میں داخل ہوا تاکہ گمشدہ چیز کا اعلان کرے تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : وہ تمہیں نہ ملے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔ یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے ‘ اس بارے میں دیگر احادیث گمشدہ چیز سے متعلق باب میں آئیں گی ۔

2044

Majma al-Zawaid #2044

وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَنْ رَأَيْتُمُوهُ يُنْشِدُ شِعْرًا فِي الْمَسْجِدِ فَقُولُوا: فَضَّ اللَّهُ فَاكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَمَنْ رَأَيْتُمُوهُ يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَقُولُوا: لَا وَجَدْتَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَمَنْ رَأَيْتُمُوهُ يَبِيعُ وَيَبْتَاعُ فِي الْمَسْجِدِ فَقُولُوا: لَا أَرْبَحَ اللَّهُ تِجَارَتَكَ "" كَذَلِكَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِيهِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.

EnglishUnverified translation

Thawbān رضي الله عنه reported: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"Whoever you see reciting poetry in the mosque, say to him three times: 'May Allah shatter your mouth!' And whoever you see inquiring about lost property in the mosque, say to him three times: 'May you never find it!' And whoever you see buying or selling in the mosque, say: 'May Allah grant no profit to your trade!'"** He added: "In this manner the Messenger of Allah ﷺ instructed us."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جس شخص کو تم دیکھو کہ وہ مسجد میں شعر سنا رہا ہو تو تم یہ کہو اللہ تعالیٰ تمہارا منہ بند کر دے یہ بات تین مرتبہ کہو اور جس شخص کو تم دیکھو کہ وہ مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کر رہا ہو تو تم تین مرتبہ یہ کہو تم اس چیز کو نہ پاؤ اور جس شخص کو تم دیکھو کہ وہ مسجد میں خرید و فروخت کر رہا ہو تو تم یہ کہو کہ اللہ تعالیٰ تمہاری تجارت میں فائدہ نہ دے ‘‘۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ہمیں اسی طرح ارشاد فرمایا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں عبدالرحمن بن ثوبان کی اپنے والد کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں نے کسی کو ان کا ( یعنی عبدالرحمن بن ثوبان کا ) ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

2045

Majma al-Zawaid #2045

«وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ أَوْ غَيْرِهِ قَالَ: سَمِعَ ابْنُ مَسْعُودٍ رَجُلًا يَنْشُدُ ضَالَّةً فَأَسْكَتَهُ وَانْتَهَرَهُ وَقَالَ: قَدْ نُهِينَا عَنْ هَذَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَابْنُ سِيرِينَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.

EnglishUnverified translation

It is narrated on the authority of Ibn Sīrīn—or another narrator—that ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه heard a man announcing lost property [in the mosque], so he silenced him, reprimanded him, and said: > **"We have indeed been forbidden from doing this."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن سیرین ‘ یا شاید کسی اور کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو گمشدہ چیز کا اعلان کرتے ہوئے پایا تو اسے خاموش کروا دیا اور اسے ڈانٹا اور بولے : ہمیں اس چیز سے منع کیا گیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ ابن سیرین نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

2046

Majma al-Zawaid #2046

عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا تُسَلُّ السُّيُوفُ وَلَا تُنْثَرُ النَّبْلُ فِي الْمَسَاجِدِ، وَلَا يُحْلَفُ بِاللَّهِ فِي الْمَسَاجِدِ، وَلَا يُمْنَعُ الْقَائِلَةُ فِي الْمَسَاجِدِ مُقِيمًا وَلَا ضَيْفًا، وَلَا تُبْنَى بِالتَّصَاوِيرِ وَلَا تُزَيَّنُ بِالْقَوَارِيرِ، فَإِنَّمَا بُنِيَتْ بِالْأَمَانَةِ وَشُرِّفَتْ بِالْكَرَامَةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ جَبَلَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Jubayr ibn Muṭʿim رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Swords shall not be unsheathed nor shall arrows be scattered in the mosques; oaths by Allah shall not be sworn in the mosques; no one—whether a resident or a guest—shall be prevented from taking a midday rest (qaylūlah) in the mosques; and they shall not be constructed with images nor adorned with glass; for they were only built for the preservation of trust and honored with noble sanctity."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ مسجد میں تلوار کو سونتا نہ جائے نیزے کو لہرایا نہ جائے اور مساجد میں اللہ کے نام کا حلف نہ اٹھایا جائے اور مساجد میں کسی شخص کو آرام کرنے سے منع نہ کیا جائے خواہ وہ مقیم ہو یا مہمان ہو اور ( مساجد میں ) تصاویر نہ بنائی جائیں اور شیشے کے ذریعے آراستہ نہ کیا جائے انہیں امانت کے لئے ( یعنی عبادت کی ادائیگی کے لئے ) بنایا گیا ہے ‘ اور کرامت کے ذریعے شرف عطا کیا گیا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن جبلہ ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2047

Majma al-Zawaid #2047

«وَعَنْ مَوْلًى لِأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: بَيْنَا أَنَا مَعَ أَبِي سَعِيدٍ وَهُوَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ دَخَلْنَا الْمَسْجِدَ فَإِذَا رَجُلٌ جَالِسٌ فِي وَسَطِ الْمَسْجِدِ مُحْتَبِيًا مُشَبِّكًا أَصَابِعَهُ بَعْضَهَا فِي بَعْضٍ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَفْطَنِ الرَّجُلُ لِإِشَارَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَالْتَفَتَ إِلَى أَبِي سَعِيدٍ فَقَالَ: "" إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فِي الْمَسْجِدِ فَلَا يُشَبِّكَنَّ، فَإِنَّ التَّشْبِيكَ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَا يَزَالُ فِي صَلَاةٍ مَا كَانَ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى يَخْرُجَ مِنْهُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

A freed slave of Abū Saʿīd al-Khudrī رضي الله عنه narrated: While I was with Abū Saʿīd and he was with the Messenger of Allah ﷺ, we entered the mosque, where a man was sitting in the middle of the mosque in the *iḥtibāʾ* posture (with his knees drawn up to his chest), intertwining his fingers with one another. The Messenger of Allah ﷺ gestured to him, but the man did not notice the gesture of the Messenger of Allah ﷺ. So the Prophet ﷺ turned to Abū Saʿīd and said: > **"When one of you is in the mosque, he must not intertwine his fingers, for intertwining them is from Satan; and one of you remains in prayer as long as he is in the mosque until he departs from it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے غلام بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا اور وہ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے وہ مسجد میں داخل ہوئے تو مسجد کے درمیان میں ایک شخص بیٹھا ہوا تھا وہ احتباء کے طور پر بیٹھا ہوا تھا اور اس نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کی ہوئی تھیں نبی اکرم ﷺ نے اس کی طرف اشارہ بھی کیا لیکن اس شخص کو نبی اکرم ﷺ کا اشارہ سمجھ میں نہیں آیا نبی اکرم ﷺ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جب کوئی شخص مسجد میں موجود ہو تو وہ اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں داخل نہ کرے کیونکہ انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کرنا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے ‘ اور کوئی شخص جب تک مسجد میں موجود رہتا ہے وہ مسلسل نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ مسجد سے نکل جائے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

2048

Majma al-Zawaid #2048

وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Jubayr ibn Muṭʿim رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Legal penalties (ḥudūd) shall not be executed in the mosques."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ مساجد میں حدود قائم نہ کی جائیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2049

Majma al-Zawaid #2049

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَأَبِي أُمَامَةَ وَوَاثِلَةَ قَالُوا: سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «جَنِّبُوا مَسَاجِدَكُمْ صِبْيَانَكُمْ وَمَجَانِينَكُمْ وَخُصُومَاتِكُمْ وَأَصْوَاتَكُمْ وَسَلَّ سُيُوفِكُمْ وَإِقَامَةَ حُدُودِكُمْ، وَجَمِّرُوهَا فِي سَبْعٍ، وَاتَّخِذُوا عَلَى أَبْوَابِ مَسَاجِدِكُمُ الْمَطَاهِرَ» "". قُلْتُ: حَدِيثُ وَاثِلَةَ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ كَثِيرٍ اللَّيْثِيُّ الشَّامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū al-Dardāʾ, Abū Umāmah, and Wāthilah رضي الله عنهم narrated: We heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"Keep away from your mosques your young children, the insane, your disputes, your raised voices, the unsheathing of your swords, and the execution of your legal penalties; perfume them with incense once every seven days, and set up places of purification at the gates of your mosques."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ ‘ حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ اور حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ اپنی مساجد سے اپنے بچوں اپنے پاگلوں اپنے جھگڑوں اور اپنی آوازوں تلواروں کو سونتنے اور حدود قائم کرنے سے دور رکھو اور ہفتے میں ایک دفعہ یہاں خوشبو سلگاؤ اور اپنی مساجد کے دروازوں پر طہارت خانے بنواؤ “۔ میں یہ کہتا ہوں : حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی علاء بن کثیر لیثی شامی ہے ‘ اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

2050

Majma al-Zawaid #2050

وَعَنْ مَكْحُولٍ رَفَعَهُ إِلَى مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَرَفَعَهُ مُعَاذٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «جَنِّبُوا مَسَاجِدَكُمْ صِبْيَانَكُمْ وَخُصُومَاتِكُمْ وَحُدُودَكُمْ وَشِرَاءَكُمْ وَبَيْعَكُمْ، وَجَمِّرُوهَا يَوْمَ جُمَعِكُمْ وَاجْعَلُوا عَلَى أَبْوَابِهَا مَطَاهِرَكُمْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَمَكْحُولٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ، قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ: "" «لَا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ» "" فِي آخِرِ الْحُدُودِ.

EnglishUnverified translation

Makḥūl traced it back to Muʿādh ibn Jabal رضي الله عنه, who elevated it to the Prophet ﷺ, saying: > **"Keep away from your mosques your young children, your disputes, your legal penalties, and your buying and selling; perfume them with incense on the day of your Friday gathering, and place your places of purification at their gates."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

مکحول نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ تک ’’ مرفوع ‘‘ روایت کے طور پر اور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ تک ’’ مرفوع ‘‘ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے آپ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ اپنی مساجد کو اپنے بچوں اپنے جھگڑوں اپنی حدودوں اپنی خرید و فروخت سے بچا کے رکھو اور جمعہ کے دن اس میں خوشبو لگاؤ اور ان کے دروازوں پر طہارت خانے بنواؤ ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے مکحول نامی شخص نے حضرت معاذ سے سماع نہیں کیا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث آگے آئے گی کہ مساجد میں حدود قائم نہ کی جائیں یہ حدود سے متعلق باب کے آخر میں آئے گی ۔

2051

Majma al-Zawaid #2051

«وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فِي الْمَسْجِدِ فَقَلَّبَ رَجُلٌ نَبْلًا فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: أَمَا كَانَ هَذَا يَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ تَقْلِيبِ السِّلَاحِ فِي الْمَسْجِدِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو الْبِلَادِ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.

EnglishUnverified translation

Muḥammad ibn ʿUbaydillāh narrated: We were in the company of Abū Saʿīd al-Khudrī رضي الله عنه in the mosque when a man began turning over arrows in his hands. Abū Saʿīd said: > **"Did this man not know that the Messenger of Allah ﷺ forbade brandishing weapons in the mosque?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن عبیداللہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس مسجد میں موجود تھے ایک شخص نے نیزے کو الٹا پلٹا تو حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کیا یہ شخص یہ بات نہیں جانتا ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے مسجد میں ہتھیار لہرانے سے منع فرمایا ہے یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابوالبلاد ہے ‘ جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے ۔

2052

Majma al-Zawaid #2052

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «لَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ فَإِنَّهَا مِنَ الْجِنِّ خُلِقَتْ، أَلَا تَرَوْنَ إِلَى عُيُونِهَا وَهَيْئَتِهَا إِذَا نَفَرَتْ؟ وَصَلُّوا فِي مَرَابِدِ الْغَنَمِ فَإِنَّهَا هِيَ أَقْرَبُ مِنَ الرَّحْمَةِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "" «وَصَلُّوا فِي مَرَاحِ الْغَنَمِ فَإِنَّهَا بَرَكَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ» "". وَقَدْ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَالنَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِقَوْلِهِ حَدَّثَنِي.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Mughaffal al-Muzanī رضي الله عنه narrated: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"Do not pray in the resting places of camels, for indeed they were created from the jinn; do you not see their eyes and their demeanor when they take fright? But pray in the pens of sheep, for they are closer to mercy."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے :’’ اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا نہ کرو کیونکہ ان کی پیدائش جنات سے ہوئی ہے کیا تم نے دیکھا نہیں کہ جب یہ سرکش ہو جائیں تو ان کی آنکھیں اور ان کی ہیئت کیسے ہو جاتی ہے ؟ تم لوگ بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لو کیونکہ وہ رحمت کے زیادہ قریب ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ تم لوگ بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کرو کیونکہ یہ رحمان کی طرف سے برکت ہیں “۔ یہ روایت امام ابن ماجہ اور امام نسائی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام احمد کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ابن اسحاق نے اس بات کی صراحت کی ہے کہ میرے استاد نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے ۔

2053

Majma al-Zawaid #2053

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي فِي مَرَابِدِ الْغَنَمِ وَلَا يُصَلِّي فِي مَرَابِدِ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ وَلَمْ يَذْكُرِ الْبَقَرَ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿAmr رضي الله عنهما narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ used to pray in the pens of sheep, but he would not pray in the resting places of camels or cattle."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لیتے تھے آپ اونٹوں یا گائے کے باڑے میں نماز ادا نہیں کرتے تھے ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے گائے کا ذکر نہیں کیا ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

2054

Majma al-Zawaid #2054

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «صَلُّوا فِي مَرَابِدِ الْغَنَمِ وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ - أَوْ مَبَارِكِ الْإِبِلِ» - "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَأَحْمَدُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿUqbah ibn ʿĀmir رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Pray in the pens of sheep, and do not pray in the resting places—or kneeling spots—of camels."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لو اونٹوں کے بارے میں ( راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) اونٹوں کو بٹھانے کی جگہ پر نماز ادا نہ کرو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اسے امام احمد نے بھی نقل کیا ہے ‘ اور امام احمد کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2055

Majma al-Zawaid #2055

وَعَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «تَوَضَّئُوا مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ وَلَا تُصَلُّوا فِي مَنَاخِهَا، وَلَا تَوَضَّئُوا مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ وَصَلُّوا فِي مَرَابِضِهَا» "". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ: "" «تَوَضَّئُوا مِنْ أَلْبَانِ الْإِبِلِ وَلَا تَوَضَّئُوا مِنْ أَلْبَانِ الْغَنَمِ» "" فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Usayd ibn Ḥuḍayr رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Perform ablution after eating camel meat and do not pray in their resting places; and do not perform ablution after eating mutton, and pray in their pens."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کر لو اور ان کے باندھنے کی جگہ پر نماز ادا نہ کرو بکریوں کا گوشت کھانے کے بعد ازسر نو وضو نہ کرو اور ان کے باڑے میں نماز ادا کر لو ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے اس روایت میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے : ” اونٹ کا دودھ پینے کے بعد ازسر نو وضو کر لو اور بکری کا دودھ پینے کے بعد ازسر نو وضو نہ کرو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے ‘ جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

2056

Majma al-Zawaid #2056

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الصَّلَاةِ فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ قَالَ: "" امْسَحْ رُغَامَهَا وَصَلِّ فِي مَرَاحِهَا فَإِنَّهَا مِنْ دَوَابِّ الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ نَجِيحٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ عَدِيٍّ: يُكْتَبُ حَدِيثُهُ وَلَا يُحْتَجُّ بِهِ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated: The Messenger of Allah ﷺ was asked about praying in the pens of sheep. He said: > **"Wipe the dust from their noses and pray in their pens, for indeed they are among the beasts of Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ سے بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا : تو آپ نے ارشاد فرمایا : تم اُن کے ناک پر ہاتھ پھیرو ( یا اُن سے مٹی کو صاف کر کے ان کی دیکھ بھال کرو ) اور ان کے باڑے میں نماز ادا کر لو کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر بن نجیح ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔ احمد بن عدی کہتے ہیں : اس کی نقل کردہ حدیث کو نوٹ کیا جائے گا البتہ اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا ۔

2057

Majma al-Zawaid #2057

عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «أَدْخِلْ عَلَيَّ أَصْحَابِي "" فَدَخَلُوا عَلَيْهِ، فَكَشَفَ الْقِنَاعَ ثُمَّ قَالَ: "" لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Usāmah ibn Zayd رضي الله عنهما narrated: The Messenger of Allah ﷺ said, "Admit my Companions to see me." When they entered upon him, he removed the veil covering his face and said: > **"May Allah curse the Jews and Christians; they took the graves of their Prophets as places of worship."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ میرے اصحاب کو میرے پاس لے کے آؤ آپ کے اصحاب آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی اکرم ﷺ نے پردہ ہٹایا اور پھر ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا تھا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2058

Majma al-Zawaid #2058

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Thābit رضي الله عنه narrated that the Prophet ﷺ said: > **"May Allah curse the Jews; they took the graves of their Prophets as places of worship."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا تھا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2059

Majma al-Zawaid #2059

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مِنْ شَرَارِ النَّاسِ مَنْ تُدْرِكُهُمُ السَّاعَةُ وَهُمْ أَحْيَاءٌ، وَمَنْ يَتَّخِذِ الْقُبُورَ مَسَاجِدَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه narrated: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"Among the worst of people are those whom the Hour overtakes while they are still alive, and those who take graves as places of worship."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ لوگوں میں سب سے برے وہ لوگ ہوں گے جنہیں قیامت آ لے گی ‘ اور وہ اس وقت زندہ ہوں گے اور وہ لوگ ( سب سے زیادہ برے ) ہیں جو قبروں کو مساجد بنا لیتے ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

2060

Majma al-Zawaid #2060

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا تُصَلُّوا إِلَى قَبْرٍ وَلَا تُصَلُّوا عَلَى قَبْرٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَيْسَانَ الْمَرْوَزِيُّ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Do not pray toward a grave, and do not pray upon a grave."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ قبر کی طرف رُخ کر کے نماز ادا نہ کرو اور قبر پر نماز ادا نہ کرو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن کیسان مروزی ہے ‘ جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے ‘ اور امام ابن حبان نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔

2061

Majma al-Zawaid #2061

وَعَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَقِيتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ فَقُلْتُ: مَا أَعْمَلَنِي إِلَى الشَّامِ غَيْرُكَ، فَحَدِّثْنِي بِمَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «اللَّهُمَّ ارْحَمْنَا وَاغْفِرْ لَنَا "" وَنَهَانَا أَنْ نُصَلِّيَ إِلَى الْقُبُورِ أَوْ نَجْلِسَ عَلَيْهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAwn ibn ʿAbdillāh narrated: I met Wāthilah ibn al-Asqaʿ رضي الله عنه and said, "Nothing brought me to the Levant except to meet you, so narrate to me what you heard from the Messenger of Allah ﷺ." He said: I heard the Messenger of Allah ﷺ saying, "O Allah, have mercy upon us and forgive us," and he [also] narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ forbade us from praying toward graves or sitting upon them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عون بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میری ملاقات حضرت واثلہ بن اسقع سے ہوئی میں نے کہا : میری شام آمد کا مقصد صرف آپ سے ملاقات ہے ‘ آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے اللہ کے نبی ﷺ کی زبانی سنی ہو ‘ تو انہوں نے بتایا : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ اے اللہ ! تو ہم پر رحم فرما اور ہماری مغفرت کر دے ‘‘۔ اور نبی اکرم ﷺ نے ہم لوگوں کو اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم قبروں کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کریں یا ہم ان پر بیٹھ جائیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے ‘ جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

2062

Majma al-Zawaid #2062

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «نَهَى عَنِ الصَّلَاةِ بَيْنَ الْقُبُورِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه narrated: > **"The Prophet ﷺ forbade praying between graves."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے قبروں کے درمیان نماز ادا کرنے سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2063

Majma al-Zawaid #2063

«وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ: "" ائْذَنْ لِلنَّاسِ عَلَيَّ "" فَأَذِنْتُ قَالَ: "" لَعَنَ اللَّهُ قَوْمًا اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسْجِدًا "" ثُمَّ أُغْمِيَ عَلَيْهِ، فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ: "" يَا عَلِيُّ ائْذَنْ لِلنَّاسِ عَلَيَّ "" فَأَذِنْتُ لِلنَّاسِ عَلَيْهِ فَقَالَ "" لَعَنَ اللَّهُ قَوْمًا اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسْجِدًا "" ثُمَّ أُغْمِيَ عَلَيْهِ، فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ: "" يَا عَلِيُّ ائْذَنْ لِلنَّاسِ "" فَأَذِنْتُ لَهُمْ فَقَالَ: "" لَعَنَ اللَّهُ قَوْمًا اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسْجِدًا""، ثَلَاثًا فِي مَرَضِ مَوْتِهِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ أَبُو الرُّقَادِ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ حُنَيْفٍ الْمُؤَذِّنِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

ʿAlī ibn Abī Ṭālib رضي الله عنه narrated: During the illness in which he passed away, the Prophet ﷺ repeatedly bade me to permit the people to enter upon him, fainting between each time, and on each of the three occasions he warned: > **"May Allah curse a people who took the graves of their Prophets as places of worship."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اپنی اس بیماری کے دوران جس میں آپ کا وصال ہو گیا اس کے دوران مجھ سے یہ ارشاد فرمایا : لوگوں کو میرے پاس آنے کی اجازت دو میں نے اجازت دی تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجد بنا لیا تھا پھر آپ پر بے ہوشی طاری ہو گئی پھر جب آپ کو افاقہ ہوا تو آپ نے ارشاد فرمایا : اے علی لوگوں کو میرے پاس آنے کی اجازت دو میں نے آنے کی اجازت دی تو آپ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجد بنا لیا تھا پھر آپ پر بے ہوشی طاری ہوئی جب آپ کو ہوش آیا تو آپ نے فرمایا : اے علی لوگوں کو میرے پاس آنے کی اجازت دو میں نے اجازت دی تو آپ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجد بنا لیا تھا ۔ ( راوی کہتے ہیں : ) یعنی آپ نے اپنے مرض الموت کے دوران تین مرتبہ یہ بات ارشاد فرمائی ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابورقاد ہے ‘ اس کے حوالے سے حنیف مؤذن کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2064

Majma al-Zawaid #2064

وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ ""، قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ: ""أَخْرِجُوا الْيَهُودَ مِنْ أَرْضِ الْحِجَازِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abū ʿUbaydah ibn al-Jarrāḥ رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"May Allah curse the Jews; they took the graves of their Prophets as places of worship." [The narrator added: And I believe he also said: "Expel the Jews from the land of the Ḥijāz."]**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے :’’ اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا تھا ‘‘۔ راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی تھی :’’ یہودیوں کو حجاز کی سرزمین سے نکال دینا ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

2065

Majma al-Zawaid #2065

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ يُتَّخَذَ قَبْرِي وَثَنًا، فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى اشْتَدَّ غَضَبُهُ عَلَى قَوْمٍ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صُهْبَانَ وَقَدِ اجْتَمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.

EnglishUnverified translation

Abū Saʿīd al-Khudrī رضي الله عنه narrated that the Prophet ﷺ prayed: > **"O Allah, I seek refuge in You lest my grave be taken as an idol; for indeed, the wrath of Allah, the Blessed and Exalted, is exceedingly severe against a people who took the graves of their Prophets as places of worship."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے یہ کہا ( یعنی یہ دعا کی : ) ’’ اے اللہ ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میری قبر کو بت بنا دیا جائے بے شک اللہ تعالی کا غضب اس قوم پر شدید ہو گا جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا تھا ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صہبان ہے ‘ جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے ۔

2066

Majma al-Zawaid #2066

«عَنْ أُمِّ أَيْمَنَ قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ "" قُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ قَالَ: "" إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو نُعَيْمٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ رُسْتُمَ فَإِنْ كَانَ هُوَ أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ فَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ، وَإِنْ كَانَ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ فَهُوَ ضَعِيفٌ وَاللَّهُ أَعْلَمُ وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي الطَّهَارَةِ.

EnglishUnverified translation

Umm Ayman رضي الله عنها narrated: The Prophet ﷺ said to me, "Hand me the prayer mat (khumrah) from the mosque." I said, "I am menstruating." He ﷺ said: > **"Indeed, your menstruation is not in your hand."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : مجھے مسجد سے چٹائی پکڑا دو میں نے عرض کی : میں حائضہ ہوں ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں یہ مذکور ہے ‘ اسے ابونعیم نے صالح بن رستم سے نقل کیا ہے ۔ اگر تو ابونعیم سے مراد فضل بن دکین ہے ‘ تو پھر اس روایت کے تمام رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ، اگرچہ ضرار بن صرد نامی راوی ’’ ضعیف ‘‘ ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ‘ اس موضوع سے متعلق دیگر روایات طہارت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں ۔

2067

Majma al-Zawaid #2067

عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «قَدِمَ وَفْدُ ثَقِيفٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رَمَضَانَ، فَضَرَبَ لَهُمْ قُبَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَلَمَّا أَسْلَمُوا صَامُوا مَعَهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.

EnglishUnverified translation

ʿAṭiyyah ibn Sufyān ibn ʿAbdillāh رضي الله عنه narrated: > **"The delegation of Thaqīf came to the Messenger of Allah ﷺ during Ramaḍān, so he pitched a tent for them in the mosque; then when they embraced Islam, they fasted alongside him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عطیہ بن سفیان بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ثقیف قبیلے کا وفد رمضان میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے ان لوگوں کے لئے مسجد میں خیمہ لگوا دیا جب ان لوگوں نے اسلام قبول کر لیا تو انہوں نے بھی آپ کے ساتھ روزے رکھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے ‘ اور وہ تدلیس کرنے والا ہے ‘ اس نے اسے عنعنہ کے طور پر نقل کیا ہے ۔

2068

Majma al-Zawaid #2068

«عَنْ عُثْمَانَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ قَالَ: "" مَنْ تَوَضَّأَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَرَكَعَ فِيهِ رَكْعَتَيْنِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ» "". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: "" ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿUthmān ibn ʿAffān رضي الله عنه narrated: I saw the Messenger of Allah ﷺ perform ablution in the most excellent manner, and then he said: > **"Whoever performs ablution like this ablution of mine, then comes to the mosque and prays two rakʿahs therein, all his past sins will be forgiven."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا آپ نے وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کیا پھر ارشاد فرمایا : جو شخص میرے اس وضو کی طرح وضو کرے اور پھر مسجد میں آ کر اس میں دو رکعات ادا کرے تو اس شخص کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے “۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں منقول ہے ‘ تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ’’ پھر وہ شخص مسجد میں آ کر اس میں دو رکعات ادا کرے “۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

2069

Majma al-Zawaid #2069

وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ ثُمَّ يَأْتِي الْمَسْجِدَ فَيُصَلِّي فِيهِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ إِلَّا غَفَرَ لَهُ» "". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارِ إِتْيَانِ الْمَسْجِدِ وَالصَّلَاةِ فِيهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Bakr al-Ṣiddīq رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"No Muslim performs ablution, perfecting his ablution, and then comes to the mosque and prays two rakʿahs therein, and then asks Allah for forgiveness, except that Allah forgives him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو بھی مسلمان وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے پھر وہ مسجد میں آئے اور اس میں دو رکعات ادا کرے پھر وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے ‘‘۔ میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ‘ جو مسجد کی طرف آنے اور اس میں نماز ادا کرنے سے متعلق ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

2070

Majma al-Zawaid #2070

عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: «إِذَا تَطَهَّرَ الرَّجُلُ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ يَرْعَى الصَّلَاةَ كَتَبَ لَهُ كَاتِبَاهُ - أَوْ كَاتِبُهُ - بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ "" قَالَ: "" وَالْقَاعِدُ يَرْعَى الصَّلَاةَ كَالْقَانِتِ، وَيُكْتَبُ مِنَ الْمُصَلِّينَ مِنْ حِينِ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَبَعْضُهَا صَحِيحٌ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.

EnglishUnverified translation

ʿUqbah ibn ʿĀmir رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When a man purifies himself and then comes to the mosque awaiting the prayer, his two recording angels—or his recording angel—write down ten good deeds for him for every step he takes. And the one who sits awaiting the prayer is like the one devoutly standing in prayer, and he is recorded among those who pray from the moment he leaves his house until he returns to it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جب کوئی شخص طہارت حاصل کرے ( یعنی وضو کرے ) پھر وہ مسجد میں آئے اور نماز کا دھیان رکھے تو اس کے دونوں کاتب ( یعنی فرشتے یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) اس کے لئے ہر ایک قدم کے عوض میں دس نیکیاں نوٹ کرتے ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے : بیٹھ کر نماز کا انتظار کرنے والا شخص کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے والے کی مانند ہے ‘ اور اس کا شمار نمازیوں میں کیا جائے گا جب سے وہ اپنے گھر سے نکلا ہو اور اس وقت تک کیا جائے گا جب تک وہ واپس گھر نہیں چلا جاتا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی بعض اسناد میں ابن لہیعہ نامی راوی ہے ‘ اور اس کی بعض اسناد ’’ صحیح ‘‘ ہیں امام حاکم نے اس حدیث کو ’’ صحیح ‘‘ قرار دیا ہے ۔

2071

Majma al-Zawaid #2071

وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «مَا مِنْ عَبْدٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ إِلَى غُدُوٍّ أَوْ رَوَاحٍ إِلَى الْمَسْجِدِ إِلَّا كَانَتْ خُطَاهُ خُطْوَةً كَفَّارَةً وَخُطْوَةً دَرَجَةً». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ زَيْدٍ الْجَوْجَانِيُّ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

ʿUtbah ibn ʿAbd رضي الله عنه narrated: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"No servant leaves his house in the morning or the evening going to the mosque except that his steps are such that one step serves as an expiation [for a sin] and another step elevates him in rank."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عتبہ بن عبد بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو بھی بندہ صبح یا شام کے وقت اپنے گھر سے نکل کر مسجد کی طرف جاتا ہے ‘ تو وہ جو بھی قدم اٹھاتا ہے وہ کفارہ بن جاتا ہے ‘ اور ایک قدم درجہ ( میں اضافہ کا باعث بنتا ہے ‘‘۔ ب یہ روایت امام احمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن زید جو جانی ہے ‘ جس کے حوالے سے محمد بن زیاد کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے ‘ اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

2072

Majma al-Zawaid #2072

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنْ رَاحَ إِلَى مَسْجِدِ الْجَمَاعَةِ فَخُطْوَةٌ تَمْحُو سَيِّئَةً وَخُطْوَةٌ تُكْتُبُ لَهُ حَسَنَةً ذَاهِبًا وَرَاجِعًا». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الْإِمَامِ أَحْمَدَ فِيهِمُ ابْنُ لَهِيعَةَ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿAmr رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever goes to the congregational mosque, one step erases a bad deed and another step records for him a good deed, both while going and while returning."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص با جماعت نماز والی مسجد کی طرف چل کر جاتا ہے ‘ تو ایک قدم اس کے گناہ کو مٹا دیتا ہے ‘ اور ایک قدم اس کے لئے نیکی نوٹ کرواتا ہے جاتے ہوئے بھی اور واپس آتے ہوئے بھی ( ایسا ہوتا ہے ) ‘‘ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں امام احمد کے رجال میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ۔

2073

Majma al-Zawaid #2073

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ، ثُمَّ يَمْشِي إِلَى بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ يُصَلِّي فِيهِ صَلَاةً مَكْتُوبَةً إِلَّا كُتِبَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ حَسَنَةٌ، وَتُمْحَى عَنْهُ بِالْأُخْرَى سَيِّئَةٌ وَيُرْفَعُ لَهُ بِالْأُخْرَى دَرَجَةٌ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"No Muslim performs ablution, perfecting his ablution, and then walks to one of the houses of Allah to perform an obligatory prayer therein, except that with one step a good deed is written for him, with another a bad deed is erased from him, and with another he is elevated a rank."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو بھی مسلمان وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے اور پھر پیدل چل کر اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر ( یعنی مسجد ) کی طرف جائے اور اس گھر میں فرض نماز ادا کرے تو اس شخص کے لئے ایک قدم کے عوض میں ایک نیکی نوٹ کی جاتی ہے ‘ اور دوسرے قدم کے عوض میں اس کا گناہ ختم کر دیا جاتا ہے ‘ اور تیسرے قدم کے عوض میں اس کا ایک درجہ بلند کیا جاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابو مساور ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

2074

Majma al-Zawaid #2074

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَأَحْسَنَ وُضَوْءَهُ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ لَا يَنْزِعُهُ إِلَّا الصَّلَاةُ لَمْ تَزَلْ رِجْلُهُ الْيُسْرَى تَمْحُو سَيِّئَةً وَالْأُخْرَى تُثْبِتُ حَسَنَةً حَتَّى يَدْخُلَ الْمَسْجِدَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿUmar رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When one of you performs ablution, perfecting his ablution, and then heads out to the mosque motivated by nothing other than the prayer, his left foot continues to erase a bad deed and the other firmly records a good deed until he enters the mosque."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ جب کوئی شخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے اور پھر مسجد کی طرف جائے اس کا مقصد صرف نماز کی ادائیگی ہو ‘ تو اس کا ہر بایاں قدم ایک گناہ مٹا دیتا ہے ‘ اور دوسرا قدم ایک نیکی کو ثابت کرتا ہے یہاں تک وہ شخص مسجد میں داخل ہو جائے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔