Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 39 · Chapter 9

Book of Virtues and Merits

Hadith 14608–14647

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

14608

Majma al-Zawaid #14608

«وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيٌّ. قَالَ عَمْرٌو: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِإِبْرَاهِيمَ فَأَنْكَرَهُ، وَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» -. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Arqam, may Allah be pleased with him, reports that the first to pray with the Messenger ﷺ was ʿAli. ʿAmr relates that he mentioned this to Ibrahim, who denied it and said it was Abu Bakr, may Allah be pleased with him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے ساتھ نماز ادا کرنے والے سب سے پہلے فرد حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں ۔ عمرو بیان کرتے ہیں : میں نے اس بات کا تذکرہ ابراہیم نخعی کے سامنے کیا ، تو انہوں نے انکار کیا اور بولے : وہ پہلے فرد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام احمد کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

14609

Majma al-Zawaid #14609

«وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: نُبِّئَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْإِثْنَيْنِ، وَأَسْلَمَ عَلِيٌّ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Rafiʿ, may Allah be pleased with him, reports that the Prophet ﷺ was commissioned as prophet on Monday and ʿAli accepted Islam on Tuesday.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ پیر کے دن مبعوث ہوئے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے منگل کے دن اسلام قبول کر لیا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن ابورافع ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

14610

Majma al-Zawaid #14610

عَنْ رَبَاحِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: «جَاءَ رَهْطٌ إِلَى عَلِيٍّ بِالرَّحْبَةِ قَالُوا: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَوْلَانَا، فَقَالَ: كَيْفَ أَكُونُ مَوْلَاكُمْ وَأَنْتُمْ قَوْمٌ عَرَبٌ؟ قَالُوا: سَمِعَنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ يَقُولُ: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا مَوْلَاهُ "". قَالَ رَبَاحٌ: فَلَمَّا مَضَوْا تَبِعْتُهُمْ، فَقُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالُوا: نَفَرٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فِيهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالُوا: سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ». وَهَذَا أَبُو أَيُّوبَ بَيْنَنَا، فَحَسِرَ أَبُو أَيُّوبَ الْعِمَامَةَ عَنْ وَجْهِهِ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» "". وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Rabaḥ ibn al-Ḥarith reports that a company came to ʿAli at al-Raḥbah and said peace be upon you O our master. He asked how he could be their master when they were Arabs. They said they had heard the Messenger ﷺ say on the Day of Ghadir Khumm that whomever he was master of, this one was his master. When they left, Rabaḥ followed them and asked who they were, and was told they were a group of the Anṣar among whom was Abu Ayyub al-Anṣari. In another wording they reported hearing the Messenger ﷺ say whomever he was master of, ʿAli was his master, with the supplication for Allah to befriend whoever befriended him and oppose whoever opposed him. Abu Ayyub then uncovered his face and testified he had heard the Messenger ﷺ say it. > **"Whomever I am his master, ʿAli is his master. O Allah, befriend whoever befriends him and oppose whoever opposes him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

رباح بن حارث بیان کرتے ہیں : کچھ لوگ رحبہ کے مقام پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے : آپ پر سلام ہو ، اے ہمارے مولیٰ ، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں تمہارا مولیٰ کیسے ہو سکتا ہوں ؟ جبکہ تم لوگ عرب ہو تو ان لوگوں نے بتایا : ہم نے نبی اکرم ﷺ کو غدیر خم کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں یہ ( یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ ) بھی اس کا مولیٰ ہے ۔‘‘ رباح کہتے ہیں جب وہ لوگ چلے گئے ، تو میں ان کے پیچھے گیا ۔ میں نے دریافت کیا : یہ لوگ کون ہیں ؟ تو انہوں نے بتایا : یہ انصار سے تعلق رکھنے والے افراد تھے جن میں حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے ۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ان لوگوں نے بتایا : ہم نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھتا ہے ، تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھتا ہے ، تو اس سے دشمنی رکھنا ۔‘‘ ان لوگوں نے بتایا : یہاں حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی موجود ہیں ، تو حضرت ابوایوب رضی اللہ عنہ نے اپنے چہرے سے عمامہ ہٹایا اور پھر انہوں نے یہ بات بیان کی ، میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو شخص اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا جو شخص اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا ۔‘‘ امام احمد کے رجال ثقہ ہیں ۔

14611

Majma al-Zawaid #14611

«وَعَنْ عَمْرٍو ذِي مُرٍّ، وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَا: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ، فَقَالَ: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ، وَانْصُرْ مَنْ نَصَرَهُ، وَأَعِنْ مَنْ أَعَانَهُ» "". قُلْتُ: لِزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ: "" «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» "". فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ عَنْ زَيْدٍ وَحْدَهُ بِاخْتِصَارٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي أَوَّلِهِ: نَزَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِوَادٍ يُقَالُ لَهُ: خُمٌّ، فَأَمَرَ بِالصَّلَاةِ فَصَلَّاهَا بِهَجِيرٍ قَالَ: فَخَطَبَ وَظَلَّلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى شَجَرَةٍ مِنَ الشَّمْسِ، فَقَالَ: "" «أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ - أَوْ أَلَسْتُمْ تَشْهَدُونَ - أَنِّي أَوْلَى بِكُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ؟ "". قَالُوا: بَلَى». فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَيْمُونٌ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAmr Dhu Murr and Zayd ibn Arqam, may Allah be pleased with them, report that the Messenger ﷺ addressed them on the Day of Ghadir Khumm, saying whomever he was master of, ʿAli was his master, with supplication to befriend whoever befriended him, oppose whoever opposed him, help whoever helped him, and aid whoever aided him. A shorter wording contains only the first sentence. In another narration they halted with the Messenger ﷺ at a valley called Khumm, prayer was ordered and prayed in the heat, shade was made for the Messenger ﷺ by a tree, and he asked whether they knew he was closer to every believer than himself, to which they assented. > **"Whomever I am his master, ʿAli is his master. O Allah, befriend whoever befriends him, oppose whoever opposes him, help whoever helps him, and aid whoever aids him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمروذی مر رضی اللہ عنہ اور حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ، یہ دونوں بیان کرتے ہیں : غدیر خم کے دن نبی اکرم ﷺ نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو شخص اس سے محبت رکھے ، تو اس سے محبت رکھنا اور جو شخص اس سے دشمنی رکھے ، تو اس سے دشمنی رکھنا ، جو شخص اس کی مدد کرے ، تو اس کی مدد کرنا ، جو شخص اس کی اعانت کرے ، تو اس کی اعانت کرنا ۔‘‘ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت زید بن ارقم کی نقل کردہ حدیث امام ترمذی نے نقل کی ہے ، جس میں صرف یہ الفاظ ہیں : ’’ میں جس کا مولیٰ ہو ، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے اور امام احمد نے صرف حضرت زید رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ ہم نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ ایک وادی میں پڑاؤ کیا جس کا نام خم تھا ۔ نبی اکرم ﷺ نے نماز کے بارے میں حکم دیا ، آپ نے نماز جلدی ادا کر لی ، راوی کہتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ نے خطبہ دیا ، اس وقت نبی اکرم ﷺ پر ایک درخت کے ذریعے سایہ موجود تھا جو دھوپ سے بچنے کے لئے تھا ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں ) کیا تم لوگ اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو کہ میں ہر مومن کے نزدیک اس کی جان سے زیادہ قریب ہوں ؟ لوگوں نے جواب دیا : جی ہاں ! اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ۔ اس روایت کو امام بزار نے بھی نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی میمون ابوعبداللہ بصری ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

14612

Majma al-Zawaid #14612

وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: «جَمَعَ عَلِيٌّ النَّاسَ فِي الرَّحْبَةِ، ثُمَّ قَالَ لَهُمْ: أَنْشُدُ بِاللَّهِ كُلَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ مَا قَالَ لَمَا قَامَ، فَقَامَ إِلَيْهِ ثَلَاثُونَ مِنَ النَّاسِ. قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ: فَقَامَ نَاسٌ كَثِيرٌ فَشَهِدُوا حِينَ أَخَذَ بِيَدِهِ، فَقَالَ: "" أَتَعْلَمُونَ أَنِّي أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ؟ "". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ "". قَالَ: فَخَرَجْتُ كَأَنَّ فِي نَفْسِي شَيْئًا، فَلَقِيتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنِّي سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ كَذَا وَكَذَا قَالَ: فَمَا تُنْكِرُ قَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ ذَلِكَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Ṭufayl reports that ʿAli gathered the people at al-Raḥbah and adjured every Muslim who had heard the Messenger ﷺ say what he said on the Day of Ghadir Khumm to stand. Thirty people stood. Abu Nuʿaym's wording adds that many stood and testified that he had taken his hand and asked whether they knew he was closer to the believers than themselves, to which they said yes O Messenger of Allah, whereupon he said whomever he was master of, this one was his master, with the supplication for befriending and opposition. The narrator left with something in his soul, met Zayd ibn Arqam, told him what ʿAli had said, and Zayd replied asking what he denied, for he himself had heard the Messenger ﷺ say it. > **"Do you not know that I am closer to the believers than themselves. Whomever I am his master, this one is his master. O Allah, befriend whoever befriends him and oppose whoever opposes him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوطفیل بیان کرتے ہیں : حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو رحبہ کے مقام پر ( یا کھلے میدان میں ) جمع کیا اور پھر ان سے فرمایا : میں ہر اس مسلمان شخص کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں جس نے نبی اکرم ﷺ کو غدیر خم کے دن ایک بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا ، کہ وہ شخص کھڑا ہو جائے ، راوی کہتے ہیں : تو تیس افراد ان کے سامنے کھڑے ہوئے ، ابونعیم نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے کہ بہت سے لوگ کھڑے ہو گئے اور ان لوگوں نے یہ بات گواہی دے کر بیان کی ، جب انہوں نے ان کا ہاتھ پکڑا تھا ( یعنی نبی اکرم ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر ) یہ ارشاد فرمایا تھا : کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو ؟ میں مومنین کے نزدیک ان کی جان سے زیادہ قریب ہوں ؟ لوگوں نے عرض کی : جی ہاں یا رسول اللہ ! نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تو میں جس کا مولیٰ ہوں یہ بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو شخص اس سے محبت رکھتا ہو ، تو اس سے محبت رکھنا اور جو شخص اس سے دشمنی رکھتا ہو ، تو اس سے دشمنی رکھنا ۔‘‘ راوی کہتے ہیں : میں وہاں سے نکلا میرے من میں کچھ الجھن تھی ، میری ملاقات حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے ہوئی ، میں نے ان سے کہا : میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یہ یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے ، تو انہوں نے فرمایا : تمہیں کس بات پر اعتراض ہے ؟ میں نے بھی نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام احمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ، صرف فطر بن خلیفہ کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔

14613

Majma al-Zawaid #14613

«وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: نَشَدَ عَلِيٌّ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - النَّاسَ، فَقَامَ خَمْسَةٌ أَوْ سِتَّةٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَهِدُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Saʿid ibn Wahb reports that ʿAli, peace be upon him, adjured the people, whereupon five or six Companions of the Prophet ﷺ stood and testified that the Messenger ﷺ said whomever he was master of, ʿAli was his master. > **"Whomever I am his master, ʿAli is his master."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن وہب بیان کرتے ہیں : حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو واسطہ دے کر دریافت کیا ، تو نبی اکرم ﷺ کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے پانچ یا چھ افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ نبی اکرم ﷺ نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

14614

Majma al-Zawaid #14614

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ ذِي مُرٍّ، وَسَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ، وَعَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ قَالُوا: «سَمِعْنَا عَلِيًّا يَقُولُ: نَشَدْتُ اللَّهَ رَجُلًا سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ لَمَا قَامَ، فَقَامَ ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا فَشَهِدُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" أَلَسْتُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ؟ "". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ فَقَالَ: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ، وَأَحِبَّ مَنْ أَحَبَّهُ، وَأَبْغِضْ مَنْ يُبْغِضُهُ، وَانْصُرْ مَنْ نَصَرَهُ، وَاخْذُلْ مَنْ خَذَلَهُ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAmr ibn Dhi Murr, Saʿid ibn Wahb, and Zayd ibn Yuthayʿ report that they heard ʿAli say he adjured by Allah any man who had heard the Messenger ﷺ speak on the Day of Ghadir Khumm to stand, whereupon thirteen men stood and testified that the Messenger ﷺ asked whether he was not closer to the believers than themselves, to which they said yes O Messenger of Allah. He then took the hand of ʿAli and said whomever he was master of, this one was his master, with supplication to befriend whoever befriended him, oppose whoever opposed him, love whoever loved him, hate whoever hated him, help whoever helped him, and abandon whoever abandoned him. > **"Am I not closer to the believers than themselves. Whomever I am his master, this one is his master. O Allah, befriend whoever befriends him, oppose whoever opposes him, love whoever loves him, hate whoever hates him, help whoever helps him, and abandon whoever abandons him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن ذی مر اور سعید بن وہب اور زید بن یثیع کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ، یہ حضرات بیان کرتے ہیں : ہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا : میں اس شخص کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں ، جس نے نبی اکرم ﷺ کو غدیر خم کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا : وہ کھڑا ہو جائے تو تیرہ افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ نبی اکرم ﷺ نے یہ ارشاد فرمایا تھا : کیا میں مومنین کے نزدیک ان کی جان سے زیادہ قریب نہیں ہوں ؟ لوگوں نے عرض کی : جی ہاں رسول اللہ ! راوی کہتے ہیں : تو نبی اکرم ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور ارشاد فرمایا : ’’ جس کا میں مولیٰ ہوں تو یہ بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا ، اور جو اس سے دشمنی رکھے ، تو اس سے دشمنی رکھنا ، جو اس سے محبت رکھے ، تو اس سے محبت رکھنا ، جو اس سے بغض رکھے ، تو اس سے بغض رکھنا ، جو اس کی مدد کرے ، تو اس کی مدد کرنا ، جو اسے رسوا کرنے کی کوشش کرے ، تو اسے رسوا کرنا ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ، صرف فطر بن خلیفہ کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔

14615

Majma al-Zawaid #14615

«وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا فِي الرَّحْبَةِ يُنَاشِدُ النَّاسَ: أَنْشُدُ اللَّهَ مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِيَّ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ "". لَمَا قَامَ فَشَهِدَ. قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَحَدِهِمْ عَلَيْهِ سَرَاوِيلُ، فَقَالُوا: نَشْهَدُ أَنَا سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ: "" أَلَسْتُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، وَأَزْوَاجِي أُمَّهَاتُهُمْ؟ "". قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: "" فَمَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ.

EnglishUnverified translation

ʿAbd al-Raḥman ibn Abi Layla reports that he witnessed ʿAli at al-Raḥbah adjuring the people, asking any who had heard the Messenger ﷺ say concerning him on the Day of Ghadir Khumm that whomever he was master of, ʿAli was his master, to stand and testify. Twelve Badri veterans stood, one of them as he could still picture wearing trousers, and testified that they had heard the Messenger ﷺ say on the Day of Ghadir Khumm whether he was not closer to the believers than themselves and his wives their mothers, to which they said yes O Messenger of Allah, whereupon he said whomever he was master of, ʿAli was his master, with supplication to befriend whoever befriended him and oppose whoever opposed him. > **"Am I not closer to the believers than themselves, and my wives their mothers. Whomever I am his master, ʿAli is his master. O Allah, befriend whoever befriends him and oppose whoever opposes him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں : میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا جب وہ رحبہ میں تھے ( یہ کسی جگہ کا نام ہے یا شاید اس سے مراد کھلی جگہ ہے ) انہوں نے لوگوں کو واسطہ دے کر دریافت کیا کہ میں اس شخص کو واسطہ دے کر پوچھتا ہوں کہ جس نے نبی اکرم ﷺ کو غدیر خم کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا : ’’ جس کا میں مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ۔‘‘ تو ایسا شخص کھڑا ہو اور اس بات کی گواہی دے ، عبدالرحمن نامی راوی کہتے ہیں : تو بارہ بدری صحابہ کرام کھڑے ہو گئے ۔ ان میں سے ایک کا منظر آج بھی میری نگاہ میں ہے کہ انہوں نے شلوار پہنی ہوئی تھی ، ان لوگوں نے یہ بات بیان کی کہ ہم لوگ یہ گواہی دیتے ہیں کہ ہم نے نبی اکرم ﷺ کو غدیر خم کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : کیا میں مومنین کے نزدیک ان کی جان سے زیادہ قریب نہیں ہوں اور میری بیویاں ان کی مائیں نہیں ہیں ؟ ہم نے عرض کی : جی ہاں یا رسول اللہ ! تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جس کا میں مولیٰ ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھے ، تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا ۔‘‘ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، اور اسے عبداللہ بن احمد نے بھی نقل کیا ہے ۔

14616

Majma al-Zawaid #14616

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: «أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالشَّجَرَاتِ فَقُمَّ مَا تَحْتَهَا وَرُشَّ، ثُمَّ خَطَبَنَا، فَوَاللَّهِ مَا مِنْ شَيْءٍ يَكُونُ إِلَى يَوْمِ السَّاعَةِ إِلَّا قَدْ أَخْبَرَنَا بِهِ يَوْمَئِذٍ. ثُمَّ قَالَ: "" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَنْ أَوْلَى بِكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ؟ "". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَوْلَى بِنَا مِنْ أَنْفُسِنَا قَالَ: "" فَمَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا مَوْلَاهُ "". يَعْنِي عَلِيًّا، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ فَبَسَطَهَا، ثُمَّ قَالَ: "" اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» "". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ: "" «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» "". فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَبِيبُ بْنُ خَلَّادٍ الْأَنْصَارِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ أَتَمَّ مِنْهُ، وَفِيهِ مَيْمُونٌ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Arqam, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger ﷺ ordered the trees cleared beneath and sprinkled, then addressed them, swearing by Allah that nothing to occur until the Hour had been left untold that day. He then asked who was closest to them than themselves, and they said Allah and His Messenger were closer to them than themselves. He said whomever he was master of, this one was his master, meaning ʿAli, then took his hand and spread it, supplicating Allah to befriend whoever befriended him and oppose whoever opposed him. A shorter wording contains only the first sentence. > **"O people, who is closest to you than yourselves. Whomever I am his master, this one is his master. O Allah, befriend whoever befriends him and oppose whoever opposes him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے درختوں کے بارے میں حکم دیا ، تو ان کے نیچے جھاڑو دی گئی ، وہاں پانی چھڑکا گیا ، پھر نبی اکرم ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا : اللہ کی قسم ! قیامت قائم ہونے تک جو کچھ بھی ہونا ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے اس کے بارے میں ہمیں بتا دیا ، پھر آپ نے ارشاد فرمایا : اے لوگو ! کون تمہارے جان سے زیادہ تمہارے قریب ہے ؟ ہم نے عرض کی : اللہ اور اس کا رسول ہماری جان سے زیادہ ہمارے قریب ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جس کا میں مولیٰ ہوں ، یہ بھی اس کا مولیٰ ہے ۔ نبی اکرم ﷺ کی مراد حضرت علی رضی اللہ عنہ تھے ، پھر نبی اکرم ﷺ نے ان کا ہاتھ پکڑ کر اسے پھیلایا اور پھر فرمایا :’’ اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھے ، تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا ۔‘‘ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی نے اس روایت میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن خلاد انصاری ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ، اسے امام بزار نے اس سے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی میمون ابوعبداللہ بصری ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

14617

Majma al-Zawaid #14617

وَعَنْ دَاوُدَ بْنِ يَزِيدَ الْأَوْدِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «دَخَلَ أَبُو هُرَيْرَةَ الْمَسْجِدَ، فَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ النَّاسُ، فَقَامَ إِلَيْهِ شَابٌّ، فَقَالَ: أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ، سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ ""؟. قَالَ: فَقَالَ: إِنِّي أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي أَحَدِ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رَجُلٌ غَيْرُ مُسَمًّى، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ فِي الْآخَرِ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Dawud ibn Yazid al-Awdi reports from his father that Abu Hurayrah entered the mosque and people gathered to him, whereupon a youth stood before him and adjured him by Allah whether he had heard the Messenger ﷺ say whomever he was master of, ʿAli was his master, with supplication to befriend whoever befriended him and oppose whoever opposed him. Abu Hurayrah replied that he bore witness he had heard the Messenger ﷺ say it. > **"Whomever I am his master, ʿAli is his master. O Allah, befriend whoever befriends him and oppose whoever opposes him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

داؤد بن یزید اؤدی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے ، لوگ ان کے پاس اکٹھے ہو گئے ، ایک نوجوان اٹھ کر ان کے پاس آیا اور بولا : میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ کیا آپ نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں ، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھے ، تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے ، تو اس سے دشمنی رکھنا ۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں : تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں ، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھے ، تو اس سے محبت رکھنا ، اور جو اس سے دشمنی رکھے ، تو اس سے دشمنی رکھنا “۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے ، امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک سند میں ایک ایسا راوی ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ، اور دوسری سند کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ، امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزید ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

14618

Majma al-Zawaid #14618

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ الْمُسَلِّمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar, may Allah be pleased with them both, reports that the Messenger ﷺ said whomever he was master of, ʿAli was his master, with supplication for Allah to befriend whoever befriended him and oppose whoever opposed him. > **"Whomever I am his master, ʿAli is his master. O Allah, befriend whoever befriends him and oppose whoever opposes him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھے ، تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے ، تو اس سے دشمنی رکھنا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن شبیب مسلمی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

14619

Majma al-Zawaid #14619

«وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: نَشَدَ عَلِيٌّ النَّاسَ: أَنْشُدُ اللَّهَ رَجُلًا سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ ""؟ فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا، فَشَهِدُوا بِذَلِكَ، وَكُنْتُ فِيمَنْ كَتَمَ فَذَهَبَ بَصَرِي». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ خَالِيًا مِنْ ذَهَابِ الْبَصَرِ وَالْكِتْمَانِ وَدُعَاءِ عَلِيٍّ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Arqam, may Allah be pleased with him, reports that ʿAli adjured the people, asking any man who had heard the Prophet ﷺ say whomever he was master of, ʿAli was his master, with supplication to befriend whoever befriended him and oppose whoever opposed him, to stand. Twelve Badri veterans stood and testified to it, while Zayd himself was among those who concealed it, so his sight left him. > **"Whomever I am his master, ʿAli is his master. O Allah, befriend whoever befriends him and oppose whoever opposes him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کیا ، انہوں نے ہر اس شخص کو اللہ کا واسطہ دیا ، جس نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہو : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں ، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھے ، تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے ، تو اس سے دشمنی رکھنا ۔‘‘ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) تو بارہ بدری صحابہ کرام کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی ( حضرت زید بن ارقم کہتے ہیں : ) میں ان افراد میں سے ایک تھا جس نے اس بات کو چھپایا تھا ، تو میری بینائی رخصت ہو گئی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، البتہ معجم اوسط میں انہوں نے بینائی رخصت ہونے اور بات کو چھپانے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی دعا کا تذکرہ نہیں کیا ۔

14620

Majma al-Zawaid #14620

وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: وَكَانَ عَلِيٌّ دَعَا عَلَى مَنْ كَتَمَ. وَرِجَالُ الْأَوْسَطِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

In another wording of the same report, ʿAli supplicated against whoever concealed testimony concerning what he had heard on the Day of Ghadir Khumm.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں :” حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے خلاف دعائے ضرر کی تھی جو اس بات کو چھپائے ۔ معجم اوسط کے رجال ثقہ ہیں ۔

14621

Majma al-Zawaid #14621

وَعَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.

EnglishUnverified translation

Malik ibn al-Ḥuwayrith, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger ﷺ said whomever he was master of, ʿAli was his master. > **"Whomever I am his master, ʿAli is his master."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں ، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

14622

Majma al-Zawaid #14622

«وَعَنْ حَبَشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ: "" اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ، وَانْصُرْ مَنْ نَصَرَهُ، وَأَعِنْ مَنْ أَعَانَهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.

EnglishUnverified translation

Ḥabashi ibn Junadah, may Allah be pleased with him, reports that he heard the Messenger ﷺ say on the Day of Ghadir Khumm asking Allah that whomever He and His Messenger were master of, ʿAli was his master, with supplication to befriend whoever befriended him, oppose whoever opposed him, help whoever helped him, and aid whoever aided him. > **"O Allah, whomever I am his master, ʿAli is his master. O Allah, befriend whoever befriends him, oppose whoever opposes him, help whoever helps him, and aid whoever aids him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حبشی بن جنادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے غدیر خم کے دن نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ’’ اے اللہ ! جس کا میں مولیٰ ہوں ، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے ، تو اس سے دشمنی رکھنا اور جو اس کی مدد کرے ، تو اس کی مدد کرنا ، اور جو اس کی اعانت کرے ، تو اس کی اعانت کرنا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی ، توثیق کی گئی ہے ۔

14623

Majma al-Zawaid #14623

«وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ: شَهِدْنَا الْمَوْسِمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَلَغْنَا مَكَانًا يُقَالُ لَهُ: غَدِيرُ خُمٍّ، فَنَادَى: الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ، فَاجْتَمَعْنَا الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَطَنَا فَقَالَ: "" أَيُّهَا النَّاسُ، بِمَ تَشْهَدُونَ "". قَالُوا: نَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. قَالَ: "" ثُمَّ مَهْ؟ "". قَالُوا: وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ. قَالَ: "" فَمَنْ وَلِيُّكُمْ؟ "". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ مَوْلَانَا قَالَ: "" مَنْ وَلِيُّكُمْ؟ "". ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِهِ إِلَى عَضُدِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَأَقَامَهُ، فَنَزَعَ عَضُدُهُ فَأَخَذَ بِذِرَاعَيْهِ، فَقَالَ: "" مَنْ يَكُنِ اللَّهُ وَرَسُولُهُ مَوْلَاهُ فَإِنَّ هَذَا مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ، اللَّهُمَّ مَنْ أَحَبَّهُ مِنَ النَّاسِ فَكُنْ لَهُ حَبِيبًا، وَمَنْ أَبْغَضَهُ فَكُنْ لَهُ مُبْغِضًا، اللَّهُمَّ إِنِّي لَا أَجِدُ أَحَدًا أَسَتَوْدِعُهُ فِي الْأَرْضِ بَعْدَ الْعَبْدَيْنِ الصَّالِحَيْنِ غَيْرَكَ ; فَاقْضِ لَهُ بِالْحُسْنَى». قَالَ بِشْرٌ: قُلْتُ: مَنْ هَذَيْنِ الْعَبْدَيْنِ الصَّالِحَيْنِ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَهُوَ لَيِّنٌ، وَمَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ أَيْضًا.

EnglishUnverified translation

Jarir, may Allah be pleased with him, reports that they witnessed the season of the Farewell Pilgrimage with the Messenger ﷺ until they reached a place called Ghadir Khumm, where prayer in congregation was announced and the Muhajirun and Anṣar gathered. The Messenger ﷺ stood among them and asked what they testified to, and they said they testified none deserved worship but Allah. He asked then what, and they said Muḥammad was His servant and Messenger. He asked who their guardian was, and they said Allah and His Messenger were their masters. He asked again who their guardian was, then struck his hand to the upper arm of ʿAli, may Allah be pleased with him, raised him, freed his upper arm and took his forearms, and said whomever Allah and His Messenger were master of, this one was his master, with supplication to befriend whoever befriended him, oppose whoever opposed him, love among people whoever loved him, and hate whoever hated him. He added that he found none on earth to entrust after the two righteous servants except him, so to decree good for him. When asked who the two righteous servants were, the narrator said he did not know. > **"Whomever Allah and His Messenger are his master, this one is his master. O Allah, befriend whoever befriends him, oppose whoever opposes him, love whoever loves him, and hate whoever hates him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حجۃ الوداع کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے ، ہم ایک جگہ پہنچے جسے غدیر خم کہا جاتا ہے ، تو نبی اکرم ﷺ نے اعلان کروایا کہ سب لوگ اکٹھے ہو جائیں ، یعنی ہم مہاجرین اور انصار اکٹھے ہو گئے ، نبی اکرم ﷺ ہمارے درمیان کھڑے ہوئے ، آپ نے ارشاد فرمایا : اے لوگو ! تم کس بات کی گواہی دیتے ہو ؟ ہم نے عرض کی : ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : اور کس بات کی گواہی دیتے ہو ؟ انہوں نے عرض کی : اس بات کی کہ حضرت محمد ( ﷺ ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں : نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : تمہارا ولی کون ہے ؟ لوگوں نے عرض کی : اللہ اور اس کا رسول ہمارے مولیٰ ہیں : نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تمہارا ولی کون ہے ؟ پھر نبی اکرم ﷺ نے اپنا ہاتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بازو پر رکھا ، انہیں کھڑا کیا ، پھر ان کے بازو کو چھوڑا اور ان کی کلائی کو پکڑ لیا اور پھر یہ ارشاد فرمایا : ’’ اللہ اور اس کا رسول جس کے مولیٰ ہوں ، تو یہ بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے ، تو اس سے دشمنی رکھنا ، اے اللہ ! لوگوں میں سے جو شخص اس سے محبت رکھے ، تو اس شخص کے لئے محبت کرنے والا ہو جانا ، اور جو شخص اس سے بغض رکھے ، تو اس کے لئے غصہ کرنے والا ہو جانا ، اے اللہ ! دو نیک لوگوں کے بعد مجھے تیرے علاوہ اور کوئی ایسا نہیں ملتا ، زمین میں اس کو میں جس کے سپرد کروں ، تو اس کے بارے میں بھلائی کا فیصلہ دینا ۔‘‘ بشر نامی راوی کہتے ہیں : میں نے اپنے استاد سے دریافت کیا : وہ دو نیک بندے کون تھے ؟ انہوں نے جواب دیا : مجھے نہیں معلوم ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حرب ہے ، اور وہ کمزور ہے ، اور اس کی سند میں ایسا راوی بھی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

14624

Majma al-Zawaid #14624

«وَعَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يَنْشُدُ النَّاسَ، فَقَالَ: أَنْشُدُ اللَّهَ رَجُلًا مُسْلِمًا سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ مَا قَالَ لَمَا قَامَ. فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا فَشَهِدُوا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ziyad ibn Abi Ziyad reports that he heard ʿAli ibn Abi Ṭalib adjuring the people, asking any Muslim man who had heard the Messenger ﷺ say what he said on the Day of Ghadir Khumm when he stood to come forward, whereupon twelve Badri men stood and testified.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

زیاد بن ابوزیاد بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو سنا : انہوں نے لوگوں کو واسطہ دے کر فرمایا : میں اس مسلمان شخص کو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں ، جس نے نبی اکرم ﷺ کو غدیر خم کے دن وہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا ، جو آپ نے کھڑے ہو کر ارشاد فرمائی تھی ، تو بارہ بدری صحابہ کرام کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

14625

Majma al-Zawaid #14625

«وَعَنْ نَذِيرٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ يَوْمَ الْجَمَلِ لِطَلْحَةَ: أَنْشُدُكَ اللَّهَ يَا طَلْحَةُ، سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ ""؟. قَالَ: بَلَى، فَذَكَرَ وَانْصَرَفَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَنَذِيرٌ تَفَرَّدَ عَنْهُ ابْنُهُ.

EnglishUnverified translation

Nadhir reports that he heard ʿAli say to Ṭalḥah on the Day of the Camel, adjuring him by Allah whether he had heard the Messenger ﷺ say to befriend whoever befriended him and oppose whoever opposed him. Ṭalḥah said yes, then remembered and left. > **"O Allah, befriend whoever befriends him and oppose whoever opposes him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نذیر بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جنگ جمل کے دن حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : اے طلحہ ! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ کیا آپ نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھے ، تو اس سے محبت رکھنا ، اور جو اس سے دشمنی رکھے ، تو اس سے دشمنی رکھنا ۔‘‘ تو حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : جی ہاں ، انہیں یہ بات یاد آئی تو وہ واپس چلے گئے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور نذیر نامی راوی سے روایت نقل کرنے میں اس کا بیٹا منفرد ہے ۔

14626

Majma al-Zawaid #14626

وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ، فَقَالَ: "" أَلَسْتُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ؟ مَنْ كُنْتُ وَلَيُّهُ فَإِنَّ عَلِيًّا وَلَيُّهُ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Saʿd ibn Abi Waqqaṣ, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger ﷺ took the hand of ʿAli and asked whether he was not closer to the believers than themselves, then said whomever he was guardian of, ʿAli was his guardian. > **"Am I not closer to the believers than themselves. Whomever I am his guardian, ʿAli is his guardian."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور پھر یہ ارشاد فرمایا : ’’ کیا میں مومنین کے نزدیک ان کی اپنی جانوں سے زیادہ قریب نہیں ہوں ؟ جس شخص کا میں ولی ہوں ، تو علی بھی اس شخص کا ولی ہے ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

14627

Majma al-Zawaid #14627

وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ قَالَ: «نَشَدَ عَلِيٌّ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - النَّاسَ فِي الرَّحْبَةِ: مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ إِلَّا قَامَ. قَالَ: فَقَامَ مِنْ قِبَلِ سَعِيدٍ سِتَّةٌ، وَمِنْ قِبَلِ زَيْدٍ سَبْعَةٌ، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ لِعَلِيٍّ: "" أَلَيْسَ أَنَا أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ؟ "". قَالُوا: بَلَى قَالَ: "" اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» "". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ أَتَمَّ مِنْهُ، وَقَالَ: عَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ، لَا عَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ كَمَا هُنَا، وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: عَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ، وَالظَّاهِرُ أَنَّ الْوَاوَ سَقَطَتْ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Saʿid ibn Wahb reports from Zayd ibn Yuthayʿ that ʿAli, peace be upon him, adjured the people at al-Raḥbah that whoever had heard the Messenger ﷺ speak on the Day of Ghadir Khumm should stand. Six stood from the side of Saʿid and seven from the side of Zayd, and they testified that they had heard the Messenger ﷺ say on the Day of Ghadir Khumm to ʿAli whether he was not closer to the believers, to which they said yes, whereupon he said whomever he was master of, ʿAli was his master, with supplication to befriend whoever befriended him and oppose whoever opposed him. > **"Am I not closer to the believers. O Allah, whomever I am his master, ʿAli is his master. O Allah, befriend whoever befriends him and oppose whoever opposes him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن وہب اور زید بن یثیع بیان کرتے ہیں : حضرت علی رضی اللہ عنہ نے رحبہ کے مقام پر لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کیا کہ جس شخص نے غدیر خم کے دن نبی اکرم ﷺ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا ، وہ کھڑا ہو جائے ، راوی کہتے ہیں : سعید بن وہب والی طرف میں چھ افراد کھڑے ہوئے اور زید بن یثیع والی طرف میں سات افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ ان لوگوں نے غدیر خم کے دن نبی اکرم ﷺ کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا : کیا میں مومنین کے نزدیک زیادہ قریب نہیں ہوں ؟ لوگوں نے عرض کی : جی ہاں ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ’’ اے اللہ ! جس کا میں مولیٰ ہوں ، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھے ، تو اس سے محبت رکھنا ، اور جو اس سے دشمنی رکھے ، تو اس سے دشمنی رکھنا ۔‘‘ یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے ، اور امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، لیکن اس سے زیادہ مکمل طور پر اسے نقل کیا ہے ، وہ کہتے ہیں : یہ سعید بن وہب اور زید بن یثیع کے حوالے سے منقول ہے ، جس طرح یہاں مذکور ہے ، جبکہ عبداللہ کہتے ہیں : یہ سعید بن وہب کے حوالے سے زید بن یثیع سے منقول ہے ، بظاہر یہ لگتا ہے کہ اس میں واؤ رہ گیا ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ، ان دونوں روایات کی سند حسن ہے ۔

14628

Majma al-Zawaid #14628

وَعَنْ عَلِيٍّ: «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» "". قَالَ: وَزَادَ الرَّاوُونَ بَعْدُ: "" «وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAli, may Allah be pleased with him, reports that the Prophet ﷺ said on the Day of Ghadir Khumm that whomever he was master of, ʿAli was his master. Later narrators added the supplication to befriend whoever befriended him and oppose whoever opposed him. > **"Whomever I am his master, ʿAli is his master."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : غدیر خم کے دن نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جس کا میں مولیٰ ہوں ، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں : راویوں نے اس کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ’’ تو اس سے محبت رکھنا ، جو اس سے محبت رکھے ، اور تو اس سے دشمنی رکھنا ، جو اس سے دشمنی رکھے ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

14629

Majma al-Zawaid #14629

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: «اسْتَشْهَدَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - النَّاسَ، فَقَالَ: أَنْشُدُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - رَجُلًا سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ "". قَالَ: فَقَامَ سِتَّةَ عَشَرَ، فَشَهِدُوا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو سُلَيْمَانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ بَشِيرَ بْنَ سَلْمَانَ، فَإِنْ كَانَ هُوَ فَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Arqam, may Allah be pleased with him, reports that ʿAli, may Allah be pleased with him, called the people to witness, adjuring by Allah any man who had heard the Prophet ﷺ say asking Allah that whomever he was master of, ʿAli was his master, with supplication to befriend whoever befriended him and oppose whoever opposed him. Sixteen men stood and testified. > **"O Allah, whomever I am his master, ʿAli is his master. O Allah, befriend whoever befriends him and oppose whoever opposes him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت علی رضی اللہ عنہ لوگوں کے ساتھ موجود تھے ۔ انہوں نے فرمایا : میں اس شخص کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں جس نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ اے اللہ ! جس کا میں مولیٰ ہوں ، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھے ، تو اس سے محبت رکھنا ، اور جو اس سے دشمنی رکھے ، تو اس سے دشمنی رکھنا ۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں : تو سولہ افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسلیمان ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، البتہ یہ بشیر بن سلیمان ہو سکتا ہے ، اگر تو یہ وہ ہے ، تو پھر یہ ثقہ ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

14630

Majma al-Zawaid #14630

«وَعَنْ زَاذَانَ أَبِي عُمَرَ قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا فِي الرَّحْبَةِ وَهُوَ يَنْشُدُ النَّاسُ: مَنْ شَهِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ وَهُوَ يَقُولُ مَا قَالَ؟ فَقَامَ ثَلَاثَةَ عَشَرَ [رَجُلًا]، فَشَهِدُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ قَالَ: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

EnglishUnverified translation

Zadhan Abu ʿUmar reports that he witnessed ʿAli at al-Raḥbah adjuring the people as to who had witnessed the Messenger ﷺ on the Day of Ghadir Khumm saying what he said. Thirteen men stood and testified that the Messenger ﷺ said on the Day of Ghadir Khumm that whomever he was master of, ʿAli was his master. > **"Whomever I am his master, ʿAli is his master."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

زاذان ابوعمر بیان کرتے ہیں : میں رحبہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا ، انہوں نے لوگوں کو واسطہ دے کر دریافت کیا کہ کون شخص اس وقت نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھا ، جب غدیر خم کے دن نبی اکرم ﷺ نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی ؟ راوی کہتے ہیں : تو تیرہ افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ غدیر خم کے دن نبی اکرم ﷺ نے یہ ارشاد فرمایا تھا : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں ، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

14631

Majma al-Zawaid #14631

«وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ عُمَارَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ - وَهُوَ آخِذٌ بِيَدِ عَلِيٍّ -: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَحُمَيْدٌ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.

EnglishUnverified translation

Ḥumayd ibn ʿUmarah reports that he heard his father say he had heard the Messenger ﷺ say while holding the hand of ʿAli that whomever he was master of, this one was his master, with supplication to befriend whoever befriended him and oppose whoever opposed him. > **"Whomever I am his master, this one is his master. O Allah, befriend whoever befriends him and oppose whoever opposes him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حمید بن عمارہ بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : وہ کہتے ہیں میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں ، تو یہ بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھے ، تو اس سے محبت رکھنا ، جو اس سے دشمنی رکھے ، تو اس سے دشمنی رکھنا “۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور حمید نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

14632

Majma al-Zawaid #14632

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbas, may Allah be pleased with them both, reports that the Prophet ﷺ said whomever he was master of, ʿAli was his master, in the course of a longer narration. > **"Whomever I am his master, ʿAli is his master."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں ، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے ایک حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

14633

Majma al-Zawaid #14633

«عَنْ عُمَيْرَةَ بِنْ سَعْدٍ قَالَتْ: شَهِدْتُ عَلِيًّا عَلَى الْمِنْبَرِ نَاشَدَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -[يَوْمَ غَدِيرِ خَمٍّ] يَقُولُ مَا قَالَ فَيَشْهَدُ؟ فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا، مِنْهُمْ: أَبُو هُرَيْرَةَ، وَأَبُو سَعِيدٍ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ لِينٌ.

EnglishUnverified translation

ʿUmayrah bint Saʿd reports that she witnessed ʿAli upon the minbar adjuring the Companions of the Messenger ﷺ as to who had heard the Messenger ﷺ say what he said on the Day of Ghadir Khumm to testify. Twelve men stood, among them Abu Hurayrah, Abu Saʿid, and Anas ibn Malik, may Allah be pleased with them, and testified that they had heard the Messenger ﷺ say whomever he was master of, ʿAli was his master, with supplication to befriend whoever befriended him and oppose whoever opposed him. > **"Whomever I am his master, ʿAli is his master. O Allah, befriend whoever befriends him and oppose whoever opposes him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمیرہ بن سعد بیان کرتے ہیں : میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا ، جب انہوں نے منبر پر نبی اکرم ﷺ کے اصحاب کو واسطہ دے کر دریافت کیا کہ جس نے غدیر خم کے دن نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ، وہ اس بات کی گواہی دے ، تو بارہ افراد کھڑے ہوئے ، جن میں حضرت ابوہریرہ ، حضرت ابوسعید خدری اور حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہم بھی شامل تھے ، اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں ، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھے ، تو اس سے محبت رکھنا ، اور جو اس سے دشمنی رکھے ، تو اس سے دشمنی رکھنا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں کمزوری پائی جاتی ہے ۔

14634

Majma al-Zawaid #14634

«وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ عَلِيًّا جَمَعَ النَّاسَ فِي الرَّحْبَةِ وَأَنَا شَاهِدٌ، فَقَالَ: أَنْشُدُ اللَّهَ رَجُلًا سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ ""؟. فَقَامَ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ رَجُلًا، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ ذَلِكَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

ʿUmayr ibn Saʿd reports that ʿAli gathered the people at al-Raḥbah while he was present and adjured by Allah any man who had heard the Messenger ﷺ say whomever he was master of, ʿAli was his master. Eighteen men stood and testified that they had heard the Prophet ﷺ say it. > **"Whomever I am his master, ʿAli is his master."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمیرہ بن سعد بیان کرتے ہیں : حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو رحبہ ( کھلے میدان ) میں جمع کیا ، میں وہاں موجود تھا ، انہوں نے فرمایا : میں اس شخص کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں ، جس نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں ، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ‘‘ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) تو اٹھارہ افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔

14635

Majma al-Zawaid #14635

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مُخْتَلَفٌ فِيهِمْ.

EnglishUnverified translation

Abu Saʿid, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger ﷺ said whomever he was master of, ʿAli was his master. > **"Whomever I am his master, ʿAli is his master."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں ، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

14636

Majma al-Zawaid #14636

وَعَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِيهِمْ خِلَافٌ.

EnglishUnverified translation

Malik ibn al-Ḥuwayrith, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger ﷺ said whomever he was master of, ʿAli was his master. > **"Whomever I am his master, ʿAli is his master."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ میں جس کا مولیٰ ہوں ، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، اس کے راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

14637

Majma al-Zawaid #14637

«وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِذًا بِيَدِ عَلِيٍّ فَقَالَ: "" هَذَا وَلِيِّي وَأَنَا وَلِيُّهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُعَلَّى بْنُ عِرْفَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullah, meaning Ibn Masʿud, may Allah be pleased with him, reports that he saw the Messenger ﷺ holding the hand of ʿAli and saying this one was his guardian and he was his guardian. > **"This is my guardian and I am his guardian."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور پھر ارشاد فرمایا : ’’ یہ میرا ولی ہے ، اور میں اس کا ولی ہوں ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن عرفان ہے ، اور وہ متروک ہے ۔

14638

Majma al-Zawaid #14638

«وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سِرِيَّةٍ، فَاسْتَعْمَلَ عَلَيْنَا عَلِيًّا، فَلَمَّا جِئْنَا قَالَ: "" كَيْفَ رَأَيْتُمْ صَاحِبَكُمْ؟ "". فَإِمَّا شَكْوَتُهُ وَإِمَّا شَكَاهُ غَيْرِي قَالَ: فَرَفَعَ رَأْسَهُ، وَكُنْتُ رَجُلًا مِكْبَابًا، فَإِذَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِ احْمَرَّ وَجْهُهُ يَقُولُ: "" مَنْ كُنْتُ وَلِيُّهُ فَعَلِيٌّ وَلِيُّهُ "". فَقُلْتُ: لَا أَسُوءُكَ فِيهِ أَبَدًا». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Buraydah, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger ﷺ sent them in an expedition and placed ʿAli over them. When they returned, he asked how they had found their companion. Either he complained of him or another besides him complained, so he raised his head, being a man who often lowered his gaze, and saw the Prophet ﷺ with reddened face saying whomever he was guardian of, ʿAli was his guardian. Buraydah then said he would never displease him concerning him again. > **"How did you find your companion. Whomever I am his guardian, ʿAli is his guardian."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بریده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ہم لوگوں کو ایک جنگی مہم پر بھیجا ، آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ہمارا امیر مقرر کیا ، جب ہم لوگ واپس آئے ، تو نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : تم نے اپنے متعلقہ فرد کو کیسا پایا ؟ راوی کہتے ہیں : تو شاید میں نے ان کی شکایت کی یا میرے علاوہ کسی اور نے ان کی شکایت کی ، تو نبی اکرم ﷺ نے اپنا سر اٹھایا ، میں ایک ایسا شخص تھا ، جو زیادہ تر زمین کی طرف نظر رکھتا تھا ( جب میں نے نظر اٹھا کر دیکھا ، تو ) نبی اکرم ﷺ کا چہرہ سرخ ہو چکا تھا ، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جس کا میں ولی ہوں ، تو علی بھی اس کا ولی ہے ۔‘‘ تو میں نے کہا : اب میں اُن کے بارے میں ، میں دوبارہ کبھی بھی ، آپ کو کوئی بات بری نہیں لگنے دوں گا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

14639

Majma al-Zawaid #14639

وَعَنْ زِيَادِ بْنِ مُطَرِّفٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ - وَرُبَّمَا لَمْ يَذْكُرْ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ - «قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَحْيَا حَيَاتِي، وَيَمُوتَ مَمَاتِي، وَيَسْكُنَ جَنَّةَ الْخُلْدِ الَّذِي وَعَدَنِي رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - غَرَسَ قُضْبَانَهَا بِيَدِهِ ; فَلْيَتَوَلَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ; فَإِنَّهُ لَنْ يُخْرِجَكُمْ مِنْ هُدًى، وَلَنْ يُدْخِلَكُمْ فِي ضَلَالَةٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ziyad ibn Muṭarrif reports from Zayd ibn Arqam, though sometimes without naming him, that the Messenger ﷺ said whoever wished to live his life, die his death, and dwell in the Garden of Eternity promised by his Lord, whose branches He planted with His hand, should take ʿAli ibn Abi Ṭalib as guardian, for he would never lead them out of guidance nor enter them into misguidance. > **"Whoever wishes to live my life, die my death, and dwell in the Garden of Eternity promised by my Lord, let him take ʿAli ibn Abi Ṭalib as guardian, for he will never take you out of guidance nor enter you into misguidance."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

زیاد بن مطرف نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے ، اور بعض اوقات وہ اس میں حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کرتے ہیں ۔ وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ میری حیات کے مطابق زندگی بسر کرے اور میری موت کے مطابق مرے اور اس جنت الخلد میں سکونت اختیار کرے ، جس کا میرے پروردگار نے میرے ساتھ وعدہ کیا ہے ، اور وہ اپنے ہاتھ کے ذریعے وہاں کے پودے بوئے ، تو اسے علی بن ابوطالب سے محبت رکھنی چاہیے ، کیونکہ وہ تمہیں ہدایت سے نکالے گا نہیں ، اور وہ تمہیں گمراہی میں داخل نہیں کرے گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلیٰ اسلمی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

14640

Majma al-Zawaid #14640

عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" أُوصِي مَنْ آمَنَ بِي وَصَدَّقَنِي بِوِلَايَةِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، مَنْ تَوَلَّاهُ فَقَدْ تَوَلَّانِي، وَمَنْ تَوَلَّانِي فَقَدْ تَوَلَّى اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَنْ أَحَبَّهُ فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَحَبَّنِي فَقَدْ أَحَبَّ اللَّهَ تَعَالَى، وَمَنْ أَبْغَضَهُ فَقَدْ أَبْغَضَنِي، وَمَنْ أَبْغَضَنِي فَقَدْ أَبْغَضَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ -». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ أَحْسَنُهَا فِيهِ جَمَاعَةٌ ضُعَفَاءُ وَقَدْ وُثِّقُوا.

EnglishUnverified translation

ʿAmmar ibn Yasir, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger ﷺ said he counseled whoever believed in him and affirmed him to loyalty toward ʿAli ibn Abi Ṭalib: whoever took him as guardian took him as guardian, and whoever took him as guardian took Allah as guardian; whoever loved him loved him, and whoever loved him loved Allah; whoever hated him hated him, and whoever hated him hated Allah. > **"I counsel whoever believed in me and affirmed me to loyalty toward ʿAli ibn Abi Ṭalib. Whoever takes him as guardian takes me as guardian, and whoever takes me as guardian takes Allah as guardian, and whoever loves him loves me, and whoever loves me loves Allah, and whoever hates him hates me, and whoever hates me hates Allah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ میں اس شخص کو یہ تلقین کرتا ہوں ، جو مجھ پر ایمان رکھتا ہے ، اور میری تصدیق کرتا ہے ، وہ علی بن ابوطالب سے ولاء ( یعنی دوستی ) رکھے ، جو شخص اس سے ولاء رکھے گا ، وہ مجھ سے ولاء رکھے گا ، اور جو مجھ سے ولاء رکھے گا ، وہ اللہ تعالیٰ سے ولاء رکھے گا ، جو شخص اُس سے محبت رکھے گا ، وہ مجھ سے محبت رکھے گا ، اور جو مجھ سے محبت رکھے گا ، وہ اللہ تعالیٰ سے محبت رکھے گا ، جو اس سے بغض رکھے گا ، وہ مجھ سے بغض رکھے گا ، اور جو مجھ سے بغض رکھے گا ، وہ اللہ تعالیٰ سے بغض رکھے گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، جن میں سے زیادہ بہتر سند میں ضعیف راویوں کی ایک جماعت موجود ہے جن کی توثیق بھی کی گئی ہے ۔

14641

Majma al-Zawaid #14641

«وَعَنْ وَهْبِ بْنِ حَمْزَةَ قَالَ: صَحِبْتُ عَلِيًّا [مِنَ الْمَدِينَةِ] إِلَى مَكَّةَ فَرَأَيْتُ مِنْهُ بَعْضَ مَا أَكْرَهُ، فَقُلْتُ: لَئِنْ رَجَعْتُ لَأَشْكُوَنَّكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا قَدِمْتُ لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: رَأَيْتُ مِنْ عَلِيٍّ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: "" لَا تَقُلْ هَذَا ; فَهُوَ أَوْلَى النَّاسِ بِكُمْ بَعْدِي». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ دُكَيْنٌ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.

EnglishUnverified translation

Wahb ibn Ḥamzah reports that he accompanied ʿAli from Madinah to Makkah and saw in him some things he disliked, so he said that if he returned he would complain of him to the Messenger ﷺ. When he arrived and met the Messenger ﷺ, he said he had seen such and such from ʿAli, whereupon the Messenger ﷺ told him not to say this, for he was the closest of people to them after him. > **"Do not say this, for he is the closest of people to you after me."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

وہب بن حمزہ بیان کرتے ہیں : میں مدینہ منورہ سے مکہ تک کے راستے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا ، میں نے ان کی طرف سے چند ایسی چیزیں دیکھیں جو مجھے اچھی نہیں لگیں ، تو میں نے کہا : جب میں واپس جاؤں گا ، تو میں آپ کی شکایت نبی اکرم ﷺ کے سامنے کروں گا ، جب میں آیا اور میری ملاقات نبی اکرم ﷺ سے ہوئی ، تو میں نے عرض کی : میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے یہ یہ چیزیں دیکھی ہیں ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تم یہ بات نہ کہو کیونکہ میرے بعد وہ تم لوگوں کے سب سے زیادہ قریب ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی دکین ہے ، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے ، کسی نے اس کو ضعیف قرار نہیں دیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

14642

Majma al-Zawaid #14642

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ: "" أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى، إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: «إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ: "" خَلَّفْتُكَ فِي أَهْلِي "". قَالَ عَلِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَكْرَهُ أَنْ تَقُولَ الْعَرَبُ: خَذَلَ ابْنَ عَمِّهِ وَتَخَلَّفَ عَنْهُ. قَالَ: "" أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي» "". وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Saʿid al-Khudri, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger ﷺ said to ʿAli that he was to him like Harun to Musa, except that there would be no prophet after him. In another wording the Messenger ﷺ said to ʿAli at the expedition of Tabuk that he had left him behind among his family. ʿAli replied that he disliked the Arabs saying he had abandoned his cousin and stayed behind from him, whereupon the Prophet ﷺ asked whether he was not pleased to be to him like Harun to Musa except that there would be no prophet after him. > **"I have left you behind among my family. Are you not pleased to be to me like Harun to Musa, except that there will be no prophet after me."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا : ’’ تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہے ، جو حضرت ہارون علیہ السلام کی حضرت موسیٰ علیہ السلام سے تھی ، البتہ یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا ۔‘‘ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ نبی اکرم ﷺ نے غزوہ تبوک کے موقع پر حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا : میں تمہیں اپنے اہلخانہ میں اپنا نائب چھوڑ رہا ہوں ، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ عرب یہ کہیں کہ اس شخص نے اپنے چچا زاد کو رسوائی کا شکار کر دیا اور ان سے پیچھے رہ گیا ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہو ، جو حضرت ہارون علیہ السلام کی حضرت موسیٰ علیہ السلام سے تھی ، البتہ یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا ۔‘‘ اس روایت کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے ، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے ، امام احمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ، امام احمد کے بقیہ رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

14643

Majma al-Zawaid #14643

وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ: "" أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلَّا أَنَّهُ لَيْسَ بَعْدِي نَبِيٌّ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ فَاطِمَةَ بِنْتِ عَلِيٍّ، وَهِيَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Asmaʾ bint ʿUmays, may Allah be pleased with her, reports that the Messenger ﷺ said to ʿAli that he was to him like Harun to Musa, except that there would be no prophet after him. > **"You are to me like Harun to Musa, except that there will be no prophet after me."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا : ’’ تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہے ، جو حضرت ہارون علیہ السلام کی حضرت موسیٰ علیہ السلام سے تھی ، البتہ یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا ۔‘‘ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام احمد کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ، صرف فاطمہ بنت علی کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ خاتون ثقہ ہیں ۔

14644

Majma al-Zawaid #14644

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ: «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ: "" أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى؟ غَيْرَ أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَالَ: عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ. وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ. فَاللَّهُ أَعْلَمُ.

EnglishUnverified translation

Umm Salamah, may Allah be pleased with her, reports that the Prophet ﷺ said to ʿAli asking whether he was not pleased to be to him like Harun to Musa, except that there would be no prophet after him. One chain comes through ʿAmir ibn Saʿd from his father and from Umm Salamah, another through ʿAmir from his father from Umm Salamah. > **"Are you not pleased to be to me like Harun to Musa, except that there will be no prophet after me."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا : ’’ کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہو ، جو حضرت ہارون علیہ السلام کی حضرت موسیٰ علیہ السلام سے تھی ، البتہ یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا ۔‘‘ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی محمد بن یحیی بن سلمہ بن کہیل ہے ، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، اور دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔ وہ یہ کہتے ہیں عامر بن سعد کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے ۔ امام طبرانی نے یہ بات کہی ہے کہ یہ روایت عامر بن سعد کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔

14645

Majma al-Zawaid #14645

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ: "" أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى؟ إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "" «أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ» "". وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي بَلْجٍ الْكَبِيرِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbas, may Allah be pleased with them both, reports that the Prophet ﷺ said to ʿAli asking whether he was not pleased to be to him like Harun to Musa, except that there would be no prophet after him. In another wording it is shortened to being to him like Harun. > **"Are you not pleased to be to me like Harun to Musa, except that there will be no prophet after me."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا : ’’ کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہو جو حضرت ہارون علیہ السلام کی حضرت موسیٰ علیہ السلام سے تھی البتہ یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہے ، جو حضرت ہارون کی تھی ۔‘‘ امام بزار کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں صرف ابوبلج کبیر کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔

14646

Majma al-Zawaid #14646

وَعَنْ حَبَشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ السَّلُولِيِّ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ: "" أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ḥabashi ibn Junadah al-Saluli, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger ﷺ said to ʿAli that he was to him like Harun to Musa, except that there would be no prophet after him. > **"You are to me like Harun to Musa, except that there will be no prophet after me."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حبشی بن جنادہ سلولی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : ’’ تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہے ، جو حضرت ہارون علیہ السلام کی حضرت موسیٰ علیہ السلام سے تھی البتہ یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے ، اور وہ متروک ہے ۔

14647

Majma al-Zawaid #14647

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ: "" أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى؟ إِلَّا أَنَّهُ لَا نُبُوَّةَ بَعْدِي وَلَا وِرَاثَةَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي الْأَوْسَطِ عَبْدُ الْغَفُورِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar, may Allah be pleased with them both, reports that the Prophet ﷺ said to ʿAli asking whether he was not pleased to be to him like Harun to Musa, except that there would be neither prophethood nor inheritance after him. > **"Are you not pleased to be to me like Harun to Musa, except that there will be no prophethood after me and no inheritance."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا : ’’ کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہو جو حضرت ہارون علیہ السلام کی حضرت موسیٰ علیہ السلام سے تھی البتہ یہ ہے کہ میرے بعد نبوت نہیں ہے ، اور وراثت نہیں ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے معجم کبیر کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلیٰ اسلمی ہے اور وہ ضعیف ہے ، اور معجم اوسط کی سند میں ایک راوی عبدالغفور ہے ، اور وہ متروک ہے ۔