وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: بَعَثَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَوَّلَ مَا بَعَثَ إِلَى الْكُوفَةِ أَبَا عُبَيْدَةَ الثَّقَفِيَّ: أَبَا الْمُخْتَارِ فَقُتِلَ، فَبَعَثَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ فَمَكَثَ خَمْسَ سِنِينَ، ثُمَّ نَزَعَهُ، ثُمَّ بَعَثَ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ فَمَكَثَ سَنَةً ثُمَّ نَزَعَهُ، ثُمَّ بَعَثَ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ فَمَكَثَ سَنَةً ثُمَّ قُتِلَ عُمَرُ. فَلَمَّا وَلِيَ عُثْمَانُ بَعَثَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ إِلَى الْكُوفَةِ، فَمَكَثَ سَنَةً ثُمَّ نَزَعَهُ، ثُمَّ بَعَثَ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ فَمَكَثَ خَمْسَ سِنِينَ ثُمَّ نَزَعَهُ، وَبَعَثَ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ فَمَكَثَ خَمْسَ سِنِينَ ثُمَّ نَزَعَهُ، وَبَعَثَ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ فَمَكَثَ سَنَةً ثُمَّ نَزَعَهُ، ثُمَّ قُتِلَ عُثْمَانُ فَكَانَتِ الْفِتْنَةُ. ثُمَّ «كَانَ أَوَّلُ مَنْ أَمَّرَهُ مُعَاوِيَةُ عَلَى الْكُوفَةِ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ، فَمَكَثَ أَرْبَعَ سِنِينَ ثُمَّ مَاتَ، ثُمَّ بَعَثَ زِيَادَ بْنَ أَبِيهِ، فَمَكَثَ أَرْبَعَ سِنِينَ ثُمَّ مَاتَ، فَبَعَثَ الضَّحَّاكَ بْنَ قَيْسٍ، فَمَكَثَ ثَلَاثَ سِنِينَ ثُمَّ نَزَعَهُ، ثُمَّ بَعَثَ النُّعْمَانَ [بْنَ بَشِيرٍ، فَمَكَثَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ، ثُمَّ هَلَكَ مُعَاوِيَةُ وَكَانَتْ الْفِتْنَةُ، ثُمَّ كَانَ أَمْرُ مُسِلْمِ بْنِ عَقِيلٍ] وَأَصْحَابِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ غَيْرُ وَاحِدٍ ضَعِيفٍ، وَوُثِّقُوا.
EnglishUnverified translation
Al-Sha'bi said Umar ibn al-Khattab رضي الله عنه first sent to Kufa Abu Ubayda al-Thaqafi, father of al-Mukhtar, who was killed, then sent Sa'd ibn Abi Waqqas رضي الله عنه who remained five years, then removed him, then sent Ammar ibn Yasir رضي الله عنه who remained a year, then removed him, then sent al-Mughira ibn Shu'ba رضي الله عنه who remained a year, then Umar was killed. When Uthman رضي الله عنه assumed rule he sent Sa'd ibn Abi Waqqas to Kufa who remained a year, then removed him, then sent al-Walid ibn Uqba who remained five years, then removed him, then sent Sa'id ibn al-As who remained five years, then removed him, then sent Abu Musa al-Ash'ari رضي الله عنه who remained a year, then removed him, then Uthman was killed and fitna ensued. Then the first whom Mu'awiya رضي الله عنه appointed over Kufa was al-Mughira ibn Shu'ba, who remained four years then died, then he sent Ziyad ibn Abih who remained four years then died, then sent al-Dahhak ibn Qays who remained three years then removed him, then sent al-Nu'man ibn Bashir who remained four months, then Mu'awiya died and fitna ensued, then came the affair of Muslim ibn Aqil and his companions.
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
امام شعبی بیان کرتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کوفہ کی طرف جب پہلی مہم روانہ کی تھی ، اس میں حضرت عبیداللہ ثقفی ابومختار رضی اللہ عنہ کو بھیجا تھا ، وہ شہید ہو گئے ، پھر انہوں نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، وہ وہاں پانچ سال ٹھہرے رہے ، پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا ، پھر حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، وہ ایک سال ٹھہرے رہے ، پھر انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا ، پھر حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، وہ ایک سال وہاں ٹھہرے رہے ، پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے ، جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے تو انہوں نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو کوفہ بھیجا ، وہ ایک سال وہاں رہے ، پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا ، پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، وہ پانچ سال وہاں گورنر رہے ، پھر انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا ، پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت سعید بن العاص رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، وہ پانچ سال وہاں گورنر رہے ، پھر انہوں نے ان کو اس عہدے سے ہٹا دیا ، پھر انہوں نے وہاں حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، وہ ایک سال وہاں گورنر رہے ، پھر انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا ، پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے اور پھر فتنہ شروع ہو گیا ۔ جب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کا آغاز ہوا ، تو انہوں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو کوفہ گورنر مقرر کیا ، وہ نو سال تک اس عہدے پر فائز رہے ، پھر ان کا انتقال ہو گیا ، پھر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے زیاد کو کوفہ کا گورنر مقرر کیا ، وہ چار سال رہا پھر وہ مر گیا ، پھر انہوں نے حضرت ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، وہ تین سال تک گورنر رہے ، پھر انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا ، پھر انہوں نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، وہ چار ماہ تک گورنر رہے ، پھر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا ، اور فتنہ آ گیا ، پھر حضرت مسلم بن عقیل رضی اللہ عنہ اور اُن کے ساتھیوں کا واقعہ پیش آیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک سے زیادہ ایسے ضعیف راوی ہیں ، جن کی توثیق کی گئی ہے ۔