Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 39 · Chapter 41

Book of Virtues and Merits

Hadith 15889–15928

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

15889

Majma al-Zawaid #15889

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ نَحْوَ سَنَةِ إِحْدَى وَعِشْرِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

EnglishUnverified translation

Muḥammad ibn ʿAbdullah ibn Numayr reported that Khalid ibn al-Walid died about the year twenty-one.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں : حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا انتقال ’’ حمص ‘‘ کے مقام پر 21 ہجری میں ہوا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔

15890

Majma al-Zawaid #15890

عَنْ رَاشِدٍ مَوْلَى حَبِيبِ بْنِ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ مِنْ فِيهِ إِلَى فِيَّ قَالَ: «لَمَّا انْصَرَفْنَا مِنَ الْأَحْزَابِ عَنِ الْخَنْدَقِ، جَمَعْتُ رِجَالًا مِنْ قُرَيْشٍ كَانُوا يَرَوْنَ مَكَانِي وَيَسْمَعُونَ مِنِّي، فَقُلْتُ لَهُمْ: تَعْلَمُونَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأَرَى أَمْرَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْلُو الْأُمُورَ عُلُوًّا كَبِيرًا مُنْكَرًا، وَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُ أَمْرًا فَمَا تَرَوْنَ فِيهِ؟ قَالُوا: وَمَا رَأَيْتَ؟ قُلْتُ: رَأَيْتُ أَنْ نَلْحَقَ بِالنَّجَاشِيِّ فَنَكُونَ عِنْدَهُ، فَإِنْ ظَهَرَ مُحَمَّدٌ عَلَى قَوْمِنَا كُنَّا عِنْدَ النَّجَاشِيِّ، فَإِنَّا أَنْ نَكُونَ تَحْتَ يَدَيْهِ أَحَبَّ إِلَيْنَا مِنْ أَنْ نَكُونَ تَحْتَ يَدَيْ مُحَمَّدٍ، وَإِنْ ظَهَرَ قَوْمُنَا فَنَحْنُ مَنْ قَدْ عُرِفُوا، فَلَنْ يَأْتِيَنَا مِنْهُمْ إِلَّا خَيْرٌ. قَالُوا: إِنَّ هَذَا الرَّأْيُ. قَالَ: قُلْتُ لَهُمْ: فَاجْمَعُوا لِي مَا يُهْدَى، وَكَانَ أَحَبُّ مَا يُهْدَى إِلَيْهِ مِنْ أَرْضِنَا الْأَدَمَ، فَجَمَعْنَا لَهُ أَدَمًا كَثِيرًا، ثُمَّ خَرَجْنَا حَتَّى قَدِمْنَا عَلَيْهِ، فَوَاللَّهِ إِنَّا لَعِنْدَهَ إِذْ جَاءَ عَمْرُو بْنُ أُمَيَّةَ الضَّمَرِيُّ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ بَعَثَهُ إِلَيْهِ فِي شَأْنِ جَعْفَرٍ وَأَصْحَابِهِ، فَلَمَّا دَخَلَ إِلَيْهِ وَخَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ قَالَ: فَقُلْتُ لِأَصْحَابِي: هَذَا عَمْرُو بْنُ أُمَيَّةَ لَوْ قَدْ دَخَلْتُ عَلَى النَّجَاشِيِّ وَسَأَلْتُهُ إِيَّاهُ فَأَعْطَانِيهِ، فَضَرَبْتُ عُنُقَهُ، فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ رَأَتْ قُرَيْشٌ أَنِّي قَدْ أَجْزَأْتُ عَنْهَا حِينَ قَتَلْتُ رَسُولَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَسَجَدْتُ لَهُ كَمَا كُنْتُ أَصْنَعُ، فَقَالَ: مَرْحَبًا بِصَدِيقِي، أَهْدَيْتَ لِي مِنْ بِلَادِكَ شَيْئًا؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، أَيُّهَا الْمَلِكُ ثُمَّ قُلْتُ: أَيُّهَا الْمَلِكُ لَقَدْ أَهْدَيْتُ لَكَ أُدْمًا كَثِيرًا، ثُمَّ قَدَّمْتُهُ إِلَيْهِ، فَأَعْجَبَهُ وَاشْتَهَاهُ ثُمَّ قُلْتُ: أَيُّهَا الْمَلِكُ إِنِّي رَأَيْتُ رَجُلًا خَرَجَ مِنْ عِنْدِكَ وَهُوَ رَسُولُ رَجُلٍ عَدُوٍّ لَنَا، فَأَعْطِنِيهِ فَأَقْتُلَهُ ; فَإِنَّهُ قَدْ أَصَابَ مِنْ أَشْرَافِنَا وَخِيَارِنَا. قَالَ: فَغَضِبَ، وَمَدَّ يَدَهُ وَضَرَبَ بِهَا أَنْفَهُ ضَرْبَةً ظَنَنْتُ أَنَّهُ قَدْ كَسَرَهُ، فَلَوِ انْشَقَّتْ لِيَ الْأَرْضُ لَدَخَلْتُ فِيهَا فَرَقًا مِنْهُ. ثُمَّ قُلْتُ: أَيُّهَا الْمَلِكُ، وَاللَّهِ لَوْ ظَنَنْتُ أَنَّكَ تَكْرَهُ هَذَا مَا سَأَلْتُهُ. قَالَ: تَسْأَلُنِي أَنْ أُعْطِيَكَ رَسُولَ رَجُلٍ يَأْتِيهِ النَّامُوسُ الْأَكْبَرُ الَّذِي كَانَ يَأْتِي مُوسَى لِتَقْتُلَهُ؟ قَالَ: قُلْتُ: أَيُّهَا الْمَلِكُ، أَكَذَاكَ هُوَ؟ قَالَ: وَيْحَكَ يَا عَمْرُو! أَطِعْنِي وَاتَّبِعْهُ; فَإِنَّهُ وَاللَّهِ لَعَلَى الْحَقِّ، وَلَيَظْهَرَنَّ عَلَى مَنْ خَالَفَهُ كَمَا ظَهَرَ مُوسَى عَلَى فِرْعَوْنَ وَجُنُودِهِ. قَالَ: فَتُبَايِعُنِي لَهُ عَلَى الْإِسْلَامِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَبَسَطَ يَدَهُ، وَبَايَعَهُ عَلَى الْإِسْلَامِ. ثُمَّ خَرَجْتُ إِلَى أَصْحَابِي وَقَدْ حَالَ رَأْيِي عَمَّا كُنْتُ عَلَيْهِ، وَكَتَمْتُ أَصْحَابِي إِسْلَامِي، ثُمَّ خَرَجْتُ عَامِدًا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَقِيتُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ وَكَانَ قُبَيْلَ الْفَتْحِ وَهُوَ مُقْبِلٌ مِنْ مَكَّةَ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا سُلَيْمَانَ قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدِ اسْتَقَامَ الْمَيْسَمُ، وَإِنَّ الرَّجُلَ نَبِيٌّ، اذْهَبْ فَأَسْلِمْ، فَحَتَّى مَتَى؟ قَالَ: قُلْتُ: وَاللَّهِ مَا جِئْتُ إِلَّا لِأُسْلِمَ قَالَ: فَقَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَقَدَّمَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَأَسْلَمَ وَبَايَعَ، ثُمَّ دَنَوْتُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُبَايِعُكَ عَلَى أَنْ تَغْفِرَ لِي مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِي وَلَا أَذْكُرُ مَا تَأَخَّرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" يَا عَمْرُو، بَايِعْ فَإِنَّ الْإِسْلَامَ يَجُبُّ مَا كَانَ قَبْلَهُ، وَإِنَّ الْهِجْرَةَ تَجُبُّ مَا كَانَ قَبْلَهَا "". قَالَ: فَبَايَعْتُهُ ثُمَّ انْصَرَفْتُ». قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: وَقَدْ حَدَّثَنِي مَنْ لَا أَتَّهِمُ: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ طَلْحَةَ بْنَ أَبِي طَلْحَةَ كَانَ مَعَهُمَا أَسْلَمَ حِينَ أَسْلَمَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ مِنْ فِيهِ إِلَى أُذُنِي، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Rashid, freedman of Ḥabib ibn Aws al-Thaqafi, reported that ʿAmr ibn al-ʿAṣ narrated to him from his mouth to his mouth: When we turned from the Confederates at the Trench, I gathered men among Quraysh who regarded my place and heard from me, saying to them, By Allah, you know I see Muḥammad's affair rising with a great remarkable ascendancy, and I have seen a matter, so what do you deem concerning it. They said, What have you seen. I said, I deem we join the Negus and stay with him; if Muḥammad triumphs over our people we shall be with the Negus, for to be under his hand is more beloved to us than to be under Muḥammad's hand, and if our people triumph we are known, and only good shall come to us from them. They said, This is the opinion. He said: I said to them, Gather for me what is gifted, and the most beloved gift to him from our land was hides. We gathered many hides for him, then went out until we came to him. By Allah, while we were with him, ʿAmr ibn Umayyah al-Ḍamri came, whom the Messenger of Allah ﷺ had sent to him concerning Jaʿfar and his companions. When he entered to him and left from him, he said: I said to my companions, This is ʿAmr ibn Umayyah; if I enter upon the Negus and ask him for him and he gives him to me, I shall strike his neck. If I do that, Quraysh shall see I have sufficed them by killing Muḥammad's messenger. He said: I entered upon him and prostrated to him as I used to do, and he said, Welcome to my friend; have you gifted me something from your land. He said: I said, Yes, O king. Then I said, O king, I have gifted you many hides. Then I presented them to him, and they pleased him and he desired them. Then I said, O king, I saw a man leave from you, the messenger of an enemy man of ours, so give him to me that I may kill him, for he has struck among our nobles and best. He said: He grew angry, stretched his hand, and struck his nose with a blow I thought he broke it. Had the earth split for me I would have entered it in fear of him. Then I said, O king, by Allah, had I thought you disliked this I would not have asked it. He said, Do you ask me to give you the messenger of a man to whom comes the Greatest Law that came to Musa, that you may kill him. He said: I said, O king, is it thus. He said, Woe to you, O ʿAmr, obey me and follow him, for by Allah he is upon truth, and he shall triumph over whoever opposes him as Musa triumphed over Pharaoh and his troops. He said: Will you pledge to him for me upon Islam. He said, Yes. He stretched his hand, and he pledged to him upon Islam. Then I went out to my companions with my opinion changed from what I was upon, concealing my Islam from my companions. Then I went out heading to the Messenger of Allah ﷺ and met Khalid ibn al-Walid before the Conquest, coming from Makkah. I said, O Abu Sulayman. He said, By Allah, the course is clear; the man is a prophet; go and accept Islam, until when. He said: I said, By Allah, I came only to accept Islam. He said: We came to the Messenger of Allah ﷺ, and Khalid ibn al-Walid advanced, accepted Islam, and pledged. Then I drew near and said, O Messenger of Allah, I pledge to you on condition You forgive me what preceded of my sin, not mentioning what comes after. The Messenger of Allah ﷺ said, O ʿAmr, pledge, for Islam effaces what was before it, and emigration effaces what was before it. He said: I pledged to him, then departed. Ibn Isḥaq said: One I do not suspect narrated to me that ʿUthman ibn Ṭalḥah ibn Abi Ṭalḥah was with them both, accepting Islam when they accepted Islam. > **"O ʿAmr, pledge, for Islam effaces what was before it, and emigration effaces what was before it"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حبیب بن اوس ثقفی کے غلام راشد بیان کرتے ہیں : حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے بذات خود مجھے یہ بات بتائی : انہوں نے فرمایا : ’’ جب ہم غزوہ خندق کے موقع پر واپس گئے ، تو میں نے قریش کے کچھ افراد کو جمع کیا ، جو لوگ میری حیثیت سے واقف تھے میری بات سنتے تھے ، میں نے ان سے کہا : اللہ کی قسم ! تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ حضرت محمد ﷺ کا معاملہ نمایاں ہوتا جا رہا ہے ، جو ایک قابل انکار چیز ہے ، تو میں نے ایک رائے سوچی ہے ، تم لوگ اس کے بارے میں کیا کہتے ہو ؟ انہوں نے دریافت کیا : آپ کی کیا رائے ہے ؟ میں نے کہا : میں یہ سوچ رہا ہوں کہ ہم نجاشی کے پاس چلے جاتے ہیں ، اور وہاں رہیں گے ، اگر حضرت محمد ( ﷺ ) ہماری قوم پر غالب آ گئے ، تو ہم نجاشی کے پاس ہی رہیں گے ، کیونکہ ہم اس کے ماتحت رہ کے زندگی گزاریں ، یہ ہمارے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ ہم حضرت محمد ( ﷺ ) کے ماتحت ہو جائیں اور اگر ہماری قوم غالب آ گئی ، تو ہم وہ لوگ ہیں کہ ہماری قوم کے لوگ ہماری حیثیت سے واقف ہیں ، ہمیں ان کی طرف سے بھلائی ہی نصیب ہو گی ، ان لوگوں نے کہا : یہ ایک اچھی رائے ہے ، میں نے ان سے کہا : پھر تم نجاشی کے لئے سامان تیار کرو ، جو اسے تحفے کے طور پر دیا جائے اور ہمارے علاقے کی چیزوں میں اس کے نزدیک تحفے میں سب سے زیادہ پسندیدہ چیز چمڑا ہے ، ہم نے اس کے لئے بہت سا چمڑا جمع کیا ۔ پھر ہم روانہ ہوئے ، یہاں تک کہ اس کے پاس آئے ، جب ہم اس کے پاس پہنچے تو اسی دوران عمرو بن امیہ ضمری ( جو مسلمان تھے ) وہ اس کے پاس سے نکلے ، نبی اکرم ﷺ نے جعفر اور اس کے ساتھیوں کے بارے میں اسے نجاشی کے پاس بھیجا تھا ، جب ہم نجاشی کے پاس جا رہے تھے تو وہ وہاں سے نکل رہے تھے ، میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا : یہ تو عمرو بن امیہ ہے ، اگر میں نجاشی کے پاس جا کر اس سے اس فرد کو مانگوں ، تو وہ مجھے یہ دیدے گا اور میں اس کی گردن اڑا دوں گا اور جب میں ایسا کروں گا ، تو قریش یہ سمجھیں گے : میں نے حضرت محمد ( ﷺ ) کے قاصد کو قتل کر کے ان کی طرف سے بدلہ لے لیا ہے ، حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : جب میں نجاشی کے پاس گیا ، تو میں نے اسے سجدہ کیا ، جس طرح پہلے کیا کرتا تھا ، اس نے کہا : میرے دوست کو خوش آمدید ہے ، تم اپنے علاقے سے میرے لئے کوئی تحفہ لے کے آئے ہو ؟ میں نے کہا : اے بادشاہ ! جی ہاں ! پھر میں نے کہا : اے بادشاہ ! میں تمہارے لئے تحفے کے طور پر بہت سے چمڑے لے کے آیا ہوں ، پھر میں نے وہ اسے دیا ، وہ اسے اچھا لگا اور پسند آیا ۔ پھر میں نے کہا : اے بادشاہ ! میں نے ایک شخص کو تمہارے پاس سے باہر جاتے ہوئے دیکھا ہے ، وہ ہمارے دشمن کا قاصد ہے ، وہ فرد تم ہمارے حوالے کر دو ، تاکہ میں اسے قتل کر دوں ، کیونکہ اس نے ہمارے معززین اور بہترین لوگوں کو نقصان پہنچایا ہے ، حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : تو نجاشی غصے میں آ گیا ، اس نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور اپنی ناک پر زور سے ضرب لگائی ، مجھے یوں لگا جیسے وہ اپنی ناک کو توڑ دے گا ، اس وقت اس کے خوف کی وجہ سے میں نے یہ سوچا کہ اگر زمین شق ہو جائے ، تو میں زمین کے اندر داخل ہو جاؤں ، پھر میں نے کہا : اے بادشاہ ! اللہ کی قسم ! اگر مجھے یہ اندازہ ہوتا کہ تم اس چیز کو ناپسند کرو گے ، تو میں نے یہ درخواست کرنی ہی نہیں تھی ، اس نے کہا : تم نے مجھ سے یہ درخواست کی ہے کہ میں تمہیں ان صاحب کا قاصد دے دوں ، جن کے پاس وہ ’’ ناموس اکبر ‘‘ آتا ہے ، جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس آتا تھا ، تاکہ تم اس قاصد کو قتل کر دو ؟ راوی کہتے ہیں : میں نے کہا : اے بادشاہ ! کیا ایسا ہی ہے ؟ اس نے کہا : اے عمرو ! تمہارا ستیاناس ہو ، تم میری بات مانو اور ان کی پیروی کر لو ، کیونکہ اللہ کی قسم ! وہ حق پر ہیں اور وہ اپنے مخالفین پر ضرور غالب آ جائیں گے ، جس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام فرعون اور اس کے لشکریوں پر غالب آئے تھے ، حضرت عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے کہا : تو کیا تم ان کی طرف سے اسلام پر مجھ سے بیعت لے لو گے ؟ اس نے کہا : ٹھیک ہے ، پھر اس نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا اور حضرت عمرو رضی اللہ عنہ سے اسلام پر بیعت لے لی ۔ راوی کہتے ہیں : پھر میں نکل کر اپنے ساتھیوں کے پاس آیا ، پہلے جو میرا خیال تھا وہ رکاوٹ بنا ہوا تھا ، میں نے اپنے ساتھیوں سے اپنا اسلام چھپایا ، پھر میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں جانے کے لئے نکلا ، راستے میں میری ملاقات حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے ہوئی ، یہ فتح مکہ سے کچھ پہلے کی بات ہے ، وہ مکہ کی طرف سے آ رہے تھے ، میں نے دریافت کیا : اے ابوسلیمان ! کہاں جا رہے ہو ؟ اس نے بتایا : اللہ کی قسم ! راستہ ٹھیک ہو گیا ہے ، وہ صاحب واقعی نبی ہیں ، میں جا رہا ہوں تاکہ اسلام قبول کر لوں ، آخر کب تک اس میں تاخیر کروں گا ؟ حضرت عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے کہا : اللہ کی قسم ! میں بھی اسلام قبول کرنے کے لئے ہی آیا ہوں ، راوی کہتے ہیں : پھر ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ، خالد بن ولید رضی اللہ عنہ آگے بڑھے ، انہوں نے اسلام قبول کیا پھر بیعت کی ، پھر میں آگے ہوا ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں اس شرط پر آپ کی بیعت کروں گا کہ میرے گزشتہ گناہوں کی مغفرت ہو جائے ، راوی کہتے ہیں : مجھے بعد والی کوتاہیوں کے بارے میں خیال نہیں آیا ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اے عمرو ! تم بیعت کر لو ، کیونکہ اسلام اپنے سے پہلے کی تمام کوتاہیوں کو ختم کر دیتا ہے اور ہجرت اپنے سے پہلے کی سب چیزوں کو ختم دیتی ہے ، راوی کہتے ہیں : تو پھر میں نے نبی اکرم ﷺ کی بیعت کی اور پھر میں واپس آ گیا ۔ ابن اسحاق بیان کرتے ہیں : مجھے اس فرد نے یہ روایت بیان کی ہے جس پر میں تہمت عائد نہیں کرتا کہ حضرت عثمان بن طلحہ بن ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں حضرات کے اسلام قبول کرنے کے وقت ان کے ہمراہ اسلام قبول کیا تھا ۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے بذات خود مجھے یہ بات بیان کی ، جو میرے کانوں نے سنی ، ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں ۔

15891

Majma al-Zawaid #15891

وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ رَمْثَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ إِلَى الْبَحْرَيْنِ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ وَخَرَجْنَا مَعَهُ، فَنَعَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" يَرْحَمُ اللَّهُ عَمْرًا "". فَتَذَاكَرْنَا كُلَّ مَنِ اسْمُهُ عَمْرٌو. فَنَعَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" يَرْحَمُ اللَّهُ عَمْرًا "". قَالَ: ثُمَّ نَعَسَ الثَّالِثَةَ، فَاسْتَيْقَظَ فَقَالَ: "" يَرْحَمُ اللَّهُ عَمْرًا "". فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ عَمْرٌو هَذَا؟ قَالَ: "" عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ "". قُلْنَا: وَمَا شَأْنُهُ؟ قَالَ: "" كُنْتُ إِذَا نَدَيْتُ النَّاسَ إِلَى الصَّدَقَةَ جَاءَ فَأَجْزَلَ مِنْهَا، فَأَقُولُ: يَا عَمْرُو، أَنَّى لَكَ هَذَا؟ قَالَ: مِنْ عِنْدِ اللَّهِ، وَصَدَقَ عَمْرٌو إِنَّ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرًا كَثِيرًا "". قَالَ زُهَيْرُ بْنُ قَيْسٍ: لَمَّا قُبِضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: لَأَلْزَمَنَّ هَذَا الَّذِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنَّ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرًا كَثِيرًا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالَ زُهَيْرٌ: فَلَمَّا كَانَتِ الْفِتْنَةُ قُلْتُ: أَتَّبِعُ هَذَا الَّذِي قَالَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قَالَ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAlqamah ibn Ramthah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ sent ʿAmr ibn al-ʿAṣ to al-Baḥrayn. The Messenger of Allah ﷺ went out in an expedition and we went out with him. The Messenger of Allah ﷺ dozed and said, May Allah have mercy upon ʿAmr. We mentioned every one named ʿAmr. The Messenger of Allah ﷺ dozed and said, May Allah have mercy upon ʿAmr. He said: Then he dozed a third time and awoke saying, May Allah have mercy upon ʿAmr. We said, O Messenger of Allah, which ʿAmr is this. He said, ʿAmr ibn al-ʿAṣ. We said, What is his affair. He said, When I called people to charity he would come and give abundantly thereof. I would say, O ʿAmr, whence is this for you. He said, From Allah. ʿAmr spoke truth; he has with Allah much good. Zuhayr ibn Qays said: When the Prophet ﷺ passed away I said, I shall cleave to this one of whom the Messenger of Allah ﷺ said, He has with Allah much good. > **"May Allah have mercy upon ʿAmr"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علقمہ بن رمثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو بحرین بھیجا ، نبی اکرم ﷺ ایک جنگی مہم پر تشریف لے گئے ، آپ کے ساتھ ہم بھی گئے ، نبی اکرم ﷺ کو اونگھ آئی ، تو آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ عمرو پر رحم کرے ، ہم نے ہر اس فرد کو یاد کیا جس کا نام عمرو تھا ، پھر نبی اکرم ﷺ کو اونگھ آئی ، پھر نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ عمرو پر رحم کرے ، پھر نبی اکرم ﷺ کو تیسری مرتبہ اونگھ آئی ، پھر جب آپ بیدار ہوئے تو آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ عمرو پر رحم کرے ، ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! عمرو سے مراد کون ہے ؟ آپ نے فرمایا : عمرو بن العاص ، ہم نے عرض کی : ان کا کیا معاملہ ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : میں نے لوگوں کو صدقہ وصول کرنے کے لیے بھیجا ، جب عمرو آیا تو وہ بہت سا صدقہ لے کر آیا ، میں نے کہا : اے عمرو ! یہ کہاں سے آیا ہے ؟ تو اس نے کہا : یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے اور عمرو نے ٹھیک کہا ، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُس کے لئے بہت زیادہ بھلائی ہے ۔ زہیر بن قیس کہتے ہیں : جب نبی اکرم ﷺ کا وصال ہو گیا ، تو میں نے سوچا کہ میں ان صاحب کے ساتھ رہوں گا ، جن کے بارے میں نبی اکرم ﷺ نے یہ فرمایا ہے : کہ اُن کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بہت زیادہ بھلائی ہے ۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : زہیر نامی راوی نے کہا : جب فتنے کا زمانہ آیا تو میں نے سوچا کہ میں ان صاحب کے ساتھ رہوں گا ، جن کے بارے میں نبی اکرم ﷺ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے ۔ امام احمد کے رجال اور طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ۔

15892

Majma al-Zawaid #15892

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: كَانَ إِسْلَامُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَخَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، وَعُثْمَانَ بْنِ طَلْحَةَ عِنْدَ النَّجَاشِيِّ، فَقَدِمُوا الْمَدِينَةَ فِي صَفَرٍ سَنَةَ ثَمَانٍ مِنَ الْهِجْرَةِ. قُلْتُ: إِسْلَامُهُمْ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ مَعْرُوفٍ، وَأَمَّا إِسْلَامُ خَالِدٍ وَعُثْمَانَ بْنِ طَلْحَةَ عِنْدَ النَّجَاشِيِّ فَلَمْ أَجِدْهُ إِلَّا عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ مِنْ قَوْلِهِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

EnglishUnverified translation

Muḥammad ibn Isḥaq reported that the Islam of ʿAmr ibn al-ʿAṣ, Khalid ibn al-Walid, and ʿUthman ibn Ṭalḥah was at the Negus, and they came to Madinah in Ṣafar in the year eight of the emigration. I say: Their Islam on one day is known, but the Islam of Khalid and ʿUthman ibn Ṭalḥah at the Negus I found only from Ibn Isḥaq from his statement.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں : حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اور حضرت خالد بن ولید اور حضرت عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ نے نجاشی کے ہاں اسلام قبول کیا تھا ، پھر یہ لوگ ہجرت کے آٹھویں سال صفر کے مہینے میں مدینہ منورہ آئے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان حضرات کا ایک ہی دن اسلام قبول کرنا ایک معروف بات ہے ، لیکن حضرت خالد رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کا نجاشی کے پاس اسلام قبول کرنا ، یہ روایت صرف میں نے ابن اسحاق کے قول کے طور پر ہی پائی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔

15893

Majma al-Zawaid #15893

وَعَنْ رَافِعِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ الطَّائِيِّ قَالَ: «لَمَّا كَانَتْ غَزْوَةُ ذَاتِ السَّلَاسِلِ اسْتُعْمِلَ رَسُولُ اللَّهِ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ عَلَى جَيْشٍ فِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ». قَالَ الْحَدِيثُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Rafiʿ ibn Abi Rafiʿ al-Ṭaʾi reported that during the raid of Dhat al-Salasil the Messenger of Allah ﷺ employed ʿAmr ibn al-ʿAṣ over an army among whom were Abu Bakr. He mentioned the ḥadith.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت رافع بن ابورافع طائی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : غزوہ ذات سلاسل کے مقام پر نبی اکرم ﷺ نے جس لشکر کا امیر حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو بنایا تھا ان لوگوں میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ شامل تھے ، اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

15894

Majma al-Zawaid #15894

وَعَنْ طَلْحَةَ - يَعْنِي ابْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «يَا عَمْرُو، إِنَّكَ لَذُو رَأْيٍ سَدِيدٍ فِي الْإِسْلَامِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ: "" فِي الْإِسْلَامِ "". وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ فِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ṭalḥah, meaning Ibn ʿUbaydullah رضي الله عنه, reported that he heard the Messenger of Allah ﷺ say, O ʿAmr, you are of sound judgment in Islam. > **"O ʿAmr, you are of sound judgment in Islam"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ اے عمرو ! اسلام میں تم ایک سمجھ دار رائے رکھنے والے فرد ہو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ یہ الفاظ نقل کئے ہیں :” اسلام میں “۔ معجم کبیر کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں اور ہزار کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحیی بن طلحہ ہے اور وہ متروک ہے ۔

15895

Majma al-Zawaid #15895

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" ابْنَا الْعَاصِ مُؤْمِنَانِ، وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ فِي الْجَنَّةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ "" وَعَمْرٌو فِي الْجَنَّةِ وَأَحْمَدُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالَ: "" عَمْرٌو وَهِشَامٌ "". وَرِجَالُ الْكَبِيرِ وَأَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said, The two sons of al-ʿAṣ are believers, and ʿAmr ibn al-ʿAṣ is in Paradise. > **"The two sons of al-ʿAṣ are believers, and ʿAmr ibn al-ʿAṣ is in Paradise"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ عاص کے دونوں بیٹے مؤمن ہیں اور عمرو بن العاص جنت میں جائے گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ صرف یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ’’ عمرو ، جنت میں جائے گا ۔‘‘ امام احمد نے بھی یہ روایت نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں :’’ عمرو اور ہشام ۔‘‘ معجم کبیر کے رجال اور امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف محمد بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے ۔

15896

Majma al-Zawaid #15896

وَعَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ: أَنَّ عُمَرَ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ حِينَ شَيَّعَ عَمْرًا: أَوَ تَزِيدُ النَّاسَ نَارًا، أَلَا تَرَى إِلَى مَا يَصْنَعُ هَذَا بِالنَّاسِ؟!، فَقَالَ: دَعْهُ ; فَإِنَّمَا وَلَّاهُ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعِلْمِهِ بِالْحَرْبِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْمُنْذِرِ بْنِ ثَعْلَبَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Buraydah reported that ʿUmar said to Abu Bakr when he escorted ʿAmr, Will you increase people in fire; do you not see what this one does with people. He said, Leave him, for the Messenger of Allah ﷺ only placed him over us for his knowledge of war.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن بریدہ بیان کرتے ہیں : جب حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمرو رضی اللہ عنہ کے ساتھ چلتے ہوئے جا رہے تھے ، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا : کیا آپ لوگوں کی آگ میں اضافہ کریں گے ؟ کیا آپ نے دیکھا نہیں ہے کہ انہوں نے لوگوں کے ساتھ کیا کیا ہے ؟ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا : انہیں رہنے دو ! کیونکہ انہیں اللہ کے رسول ﷺ نے ہمارا امیر بنایا تھا ، کیونکہ یہ جنگ کے بارے میں بخوبی علم رکھتے ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے ’’ مرسل ‘‘ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف منذر بن ثعلبہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

15897

Majma al-Zawaid #15897

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: «بَعَثَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" خُذْ عَلَيْكَ ثِيَابَكَ وَسِلَاحَكَ ثُمَّ ائْتِنِي "". قَالَ: فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَصَعَّدَ فِيَّ الْبَصَرَ، ثُمَّ طَأْطَأَ فَقَالَ: "" إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَبْعَثَكَ عَلَى جَيْشٍ فَيُسَلِّمُكَ اللَّهُ وَيُغْنِمُكَ، وَأَرْغَبُ لَكَ مِنَ الْمَالِ رَغْبَةً صَالِحَةً "". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَسْلَمْتُ مِنْ أَجْلِ الْمَالِ، وَلَكِنِّي أَسْلَمْتُ رَغْبَةً فِي الْإِسْلَامِ، وَأَنْ أَكُونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ: "" يَا عَمْرُو، نَعِمَّا بِالْمَالِ الصَّالِحِ لِلْمَرْءِ الصَّالِحِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَقَالَ: هَكَذَا فِي النُّسْخَةِ: "" نَعِمَّا "". بِنَصْبِ النُّونِ وَكَسْرِ الْعَيْنِ، وَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: بِكَسْرِ النُّونِ وَالْعَيْنِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَقَالَ فِيهِ: «وَلَكِنْ أَسْلَمْتُ رَغْبَةً فِي الْإِسْلَامِ، وَأَكُونُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" نَعَمْ وَنَعِمَّا بِالْمَالِ الصَّالِحِ لِلْمَرْءِ الصَّالِحِ». وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿAmr ibn al-ʿAṣ رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ sent to him saying, Take your garments and your arms then come to me. He said: I came to him while he performed ablution, and he raised his gaze upon me then lowered it, saying, I wish to send you upon an army, and Allah shall keep you safe and enrich you, and I desire for you a righteous share of wealth. I said, O Messenger of Allah, I did not accept Islam for wealth, but I accepted Islam desiring Islam and to be with the Messenger of Allah ﷺ. He said, O ʿAmr, how excellent lawful wealth is for the righteous man. > **"O ʿAmr, how excellent lawful wealth is for the righteous man"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے میری طرف پیغام بھیجا اور فرمایا : تم اپنا لباس اور ہتھیار پہن کر پھر میرے پاس آؤ ! راوی کہتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، نبی اکرم ﷺ اس وقت وضو کر رہے تھے ، آپ نے نگاہ اٹھا کر میری طرف دیکھا اور پھر آپ نے سر جھکا لیا ، پھر آپ نے فرمایا : میں تمہیں ایک لشکر کا امیر بنا کر بھیجنا چاہتا ہوں ، اللہ تعالیٰ تمہیں سلامت رکھے اور تمہیں غنیمت عطا کرے ، میں تمہارے لئے مال کے حوالے سے اچھی رغبت رکھتا ہوں ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے مال کی خاطر اسلام قبول نہیں کیا ہے ، میں نے اسلام میں رغبت رکھتے ہوئے اسلام قبول کیا ہے ، تاکہ میں اللہ کے رسول کے ساتھ رہوں ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے عمرو ! اچھا مال ، اچھا ہوتا ہے ، جو اچھے آدمی کے پاس ہو ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں : نسخے میں اسی طرح لفظ ’’ نعما ‘‘ جس میں ’’ ن ‘‘ پر زبر ہے اور ’’ ع ‘‘ پر زیر ہے ، ابوعبیدہ کہتے ہیں :’’ ن ‘‘ پر زیر ہے اور ’’ ع ‘‘ پر بھی زیر ہے ، یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ’’ میں نے اسلام میں رغبت رکھتے ہوئے اور اللہ کے رسول کے ساتھ ہونے میں رغبت رکھتے ہوئے ایسا کیا ہے ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ٹھیک ہے ، وہ اچھا مال ، اچھا ہوتا ہے ، جو اچھے آدمی کے پاس ہو ۔‘‘ امام احمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

15898

Majma al-Zawaid #15898

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَسْوَدِ بْنِ خَلَفٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا فِي الْحِجْرِ مَعَ النَّاسِ مِنْ قُرَيْشٍ إِذْ قِيلَ: قَدِمَ اللَّيْلَةَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ قَالَ: فَمَا أَكْثَرْنَا أَنْ دَخَلَ عَلَيْنَا فَمَدَدْنَا إِلَيْهِ أَبْصَارَنَا، فَطَافَ، ثُمَّ صَلَّى فِي الْحِجْرِ رَكْعَتَيْنِ وَقَالَ: أَقَرَصْتُمُونِي؟ قُلْنَا: مَا ذَكَرْنَاكَ إِلَّا بِخَيْرٍ، ذَكَرْنَاكَ وَهِشَامَ بْنَ الْعَاصِ فَقُلْنَا: أَيُّهُمَا أَفْضَلُ؟ قَالَ بَعْضُهُمْ: هَذَا، وَقَالَ بَعْضُنَا: هِشَامٌ. قَالَ: أَنَا أُخْبِرُكُمْ عَنْ ذَلِكَ، أَسْلَمْنَا وَأَحْبَبْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَاصَحْنَاهُ، ثُمَّ ذَكَرَ يَوْمَ الْيَرْمُوكِ، فَقَالَ: أَخَذْتُ بِعَمُودِ الْفُسْطَاطِ، ثُمَّ اغْتَسَلْتُ وَتَحَنَّطْتُ، ثُمَّ تَكَفَّنْتُ، فَعَرَضْنَا أَنْفُسَنَا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَبِلَهُ فَهُوَ خَيْرٌ مِنِّي. - يَقُولُهَا ثَلَاثًا -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو عَمْرٍو مَوْلَى بَنِي أُمَيَّةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Muḥammad ibn al-Aswad ibn Khalaf reported that they sat in al-Ḥijr with people among Quraysh when it was said, ʿAmr ibn al-ʿAṣ arrived tonight. He said: No sooner did he enter upon us than we extended our gazes to him. He circumambulated, then prayed two units in al-Ḥijr, saying, Did you backbite me. We said, We mentioned you only with good; we mentioned you and Hisham ibn al-ʿAṣ, asking which is more excellent. Some said, This one, and some of us said, Hisham. He said, I shall inform you of that; we accepted Islam, loved the Messenger of Allah ﷺ, and advised him. Then he mentioned the day of al-Yarmuk, saying, I took the tent pole, then washed, perfumed, then shrouded myself. We offered ourselves to Allah Almighty, and He accepted him, so he is better than me, saying it three times.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن اسود بن خلف بیان کرتے ہیں : ہم لوگ قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کے ہمراہ حطیم میں بیٹھے ہوئے تھے ، اسی دوران کہا گیا کہ آج رات حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ تشریف لے آئیں گے ، راوی کہتے ہیں : ہم ان کا زیادہ تر ذکر کرتے رہے تو اسی دوران وہ ہمارے پاس تشریف لے آئے ، تو ہم ان کی طرف دیکھنے لگے ، انہوں نے طواف کیا پھر حطیم میں دو رکعت ادا کیں پھر فرمایا : تم لوگ میرا ذکر کر رہے تھے ؟ ہم نے کہا : ہم آپ کا ذکر صرف بھلائی کے ہمراہ کر رہے تھے ، ہم نے آپ کا اور ( آپ کے بھائی ) حضرت ہشام بن العاص رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ، پھر ہم نے یہ بحث کی کہ آپ دونوں میں کون زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ تو کسی کا یہ کہنا تھا کہ یہ زیادہ فضیلت رکھتے ہیں ، کسی کا کہنا تھا کہ ہشام زیادہ فضیلت رکھتے ہیں ، تو حضرت عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں تمہیں اس بارے میں بتاتا ہوں ، میں نے ( اور میرے بھائی نے ) اسلام قبول کیا ، ہم نے اللہ کے رسول ﷺ سے محبت رکھی ، ان کی خیرخواہی کی ، پھر حضرت عمرو رضی اللہ عنہ نے جنگ یرموک کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہا : کہ میں نے خیمے کی لکڑی پکڑی ، پھر میں نے غسل کیا ، پھر میں نے خوشبو لگائی ، پھر میں نے کفن پہن لیا ، ہم نے آپ کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کیا ، تو اللہ تعالیٰ نے اسے قبول کر لیا ( یعنی اسے جام شہادت عطا کیا ) تو وہ اس حوالے سے مجھ سے بہتر ہے ، یہ بات حضرت عمرو رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوعمرو ہے ، جو بنوامیہ کا غلام ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

15899

Majma al-Zawaid #15899

وَعَنْ أَبِي نَوْفَلِ بْنِ أَبِي عَقْرَبٍ قَالَ: جَزِعَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ عِنْدَ الْمَوْتِ جَزَعًا شَدِيدًا، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا هَذَا الْجَزَعُ؟ وَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُدْنِيكَ وَيَسْتَعْمِلُكَ؟! قَالَ: أَيْ بُنَيَّ، كَانَ ذَلِكَ وَسَأُخْبِرُكَ عَنْ ذَلِكَ: إِنِّي وَاللَّهِ مَا أَدْرِي أَحُبًّا كَانَ ذَلِكَ أَمْ تَأَلُّفًا يَتَأَلَّفُنِي؟، وَلَكِنْ أَشْهَدُ عَلَى رَجُلَيْنِ أَنَّهُ فَارَقَ الدُّنْيَا وَهُوَ يُحِبُّهُمَا: ابْنُ سُمَيَّةَ، وَابْنُ أُمِّ عَبْدٍ، فَلَمَّا حَزَبَهُ الْأَمْرُ جَعَلَ يَدَهُ مَوْضِعَ الْغِلَالِ مِنْ ذَقْنِهِ وَقَالَ: اللَّهُمَّ أَمَرْتَنَا فَتَرَكْنَا، وَنَهَيْتَنَا فَرَكِبْنَا، وَلَا يَسَعُنَا إِلَّا مُغْفِرَتُكَ. وَكَانَتْ تِلْكَ هِجِّيرَاهُ حَتَّى مَاتَ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Nawfal ibn Abi ʿAqrab reported that ʿAmr ibn al-ʿAṣ grieved intensely at death. When his son ʿAbdullah saw that he said, O Abu ʿAbdullah, what is this grief, when the Messenger of Allah ﷺ would draw you near and employ you. He said, O my son, that was, and I shall inform you of that: By Allah, I know not whether that was love or conciliating me, but I testify concerning two men that he left the world loving them both: the son of Sumayyah, and the son of Umm ʿAbd. When the matter pressed him he placed his hand where the fetters are of his chin, saying, O Allah, You commanded us and we neglected, You forbade us and we rode on, and only Your forgiveness encompasses us. That was his constant utterance until he died.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابونوفل بن ابوعقرب بیان کرتے ہیں : موت کے وقت حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ پر شدید پریشانی کی کیفیت طاری ہو گئی جب ان کے صاحبزادے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے انہیں اس صورت حال میں دیکھا تو کہا : اے ابوعبداللہ ! یہ پریشانی کس وجہ سے ہے ؟ اللہ کے رسول ﷺ نے آپ کو اپنے قریب رکھا تھا ، آپ کو عامل مقرر کیا تھا ، تو حضرت عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! ایسا ہوا تھا ، لیکن میں تمہیں اس بارے میں بتاتا ہوں ، اللہ کی قسم ! مجھے نہیں معلوم کہ نبی اکرم ﷺ نے محبت کی وجہ سے ایسا کیا تھا ؟ یا تالیف قلب کے طور پر ایسا کیا تھا ؟ البتہ میں دو افراد کے بارے میں گواہی دے کر یہ بات بیان کرتا ہوں کہ جب نبی اکرم ﷺ دنیا سے رخصت ہوئے تھے ، تو آپ ان دونوں لوگوں سے محبت کرتے تھے ، ایک ابن سمیہ ( یعنی حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ) اور ایک ابن ام عبد ( یعنی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) راوی کہتے ہیں : جب اُن کی طبیعت زیادہ بگڑنا شروع ہوئی ، تو انہوں نے اپنا ہاتھ ٹھوڑی پر اس جگہ رکھا ، جہاں طوق آتا ہے اور پھر یہ کہا : اے اللہ ! تو نے ہمیں حکم دیا ، تو ہم نے اسے چھوڑ دیا ، تو نے ہمیں منع کیا ، تو ہم نے وہ کام کیے ، اب تیری عطا کردہ مغفرت ہی ہمارے لئے کفایت کر سکتی ہے ۔ راوی کہتے ہیں : تو وصال کرنے تک اُن کے یہی کلمات رہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :’’ صحیح ‘‘ میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

15900

Majma al-Zawaid #15900

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ عَمْرٌو بِمِصْرَ يَوْمَ الْفِطْرِ سَنَةَ اثْنَتَيْنِ وَأَرْبَعِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى قَائِلِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Muḥammad ibn ʿAbdullah ibn Numayr reported that ʿAmr died in Egypt on the day of Fiṭr in the year forty-two.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں : حضرت عمرو رضی اللہ عنہ کا انتقال مصر میں ، عید الفطر کے دن 42 ہجری میں ہوا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے قائل تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

15901

Majma al-Zawaid #15901

وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ وَيُكْنَى: أَبَا عَبْدِ اللَّهِ بِمِصْرَ لَيْلَةَ الْفِطْرِ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَأَرْبَعِينَ، وَدُفِنَ يَوْمَ الْفِطْرِ، وَصَلَّى عَلَيْهِ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَسِنُّهُ نَحْوٌ مِنْ مِائَةِ سَنَةٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى قَائِلِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Yaḥya ibn Bukayr reported that ʿAmr ibn al-ʿAṣ, whose kunyah was Abu ʿAbdullah, died in Egypt on the night of Fiṭr in the year forty-three, and was buried on the day of Fiṭr. His son ʿAbdullah prayed over him, and his age was about a hundred years.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوعبداللہ تھی ، ان کا انتقال مصر میں ، عید الفطر کی رات 43 ہجری میں ہوا تھا اور عید الفطر کے دن انہیں دفن کیا گیا ، ان کے صاحبزادے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی ، انتقال کے وقت ان کی عمر ایک سو سال کے لگ بھگ تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے قائل تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

15902

Majma al-Zawaid #15902

عَنْ طَلْحَةَ - يَعْنِي ابْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ - قَالَ: «أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَيْءٍ؟ أَلَا إِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ: "" عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ مِنْ صَالِحِي قُرَيْشٍ، وَنِعْمَ أَهْلُ الْبَيْتِ: أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، وَأُمُّ عَبْدِ اللَّهِ، وَعَبْدُ اللَّهِ». قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ṭalḥah, meaning Ibn ʿUbaydullah رضي الله عنه, reported: Shall I not inform you of something from the Messenger of Allah ﷺ. I heard him say, ʿAmr ibn al-ʿAṣ is among the righteous of Quraysh, and what an excellent household: Abu ʿAbdullah, Umm ʿAbdullah, and ʿAbdullah. > **"ʿAmr ibn al-ʿAṣ is among the righteous of Quraysh, and what an excellent household: Abu ʿAbdullah, Umm ʿAbdullah, and ʿAbdullah"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں تمہیں نبی اکرم ﷺ کے بارے میں جو بات بھی بتاؤں گا ، وہ ایسی بات ہو گی ، جو میں نے خود نبی اکرم ﷺ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہو گا ، میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ عمرو بن العاص ، قریش کے نیک لوگوں میں سے ایک ہے ، اور اچھا گھرانہ یہ لوگ ہیں : عبداللہ کا باپ ( یعنی حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ ) عبداللہ کی ماں اور عبدالله ۔‘‘ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام احمد نے اس کی مانند نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں ۔

15903

Majma al-Zawaid #15903

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" نِعْمَ أَهْلُ الْبَيْتِ: أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، وَأُمُّ عَبْدِ اللَّهِ، وَعَبْدُ اللَّهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ.

EnglishUnverified translation

ʿUqbah ibn ʿAmir رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said, What an excellent household: Abu ʿAbdullah, Umm ʿAbdullah, and ʿAbdullah. > **"What an excellent household: Abu ʿAbdullah, Umm ʿAbdullah, and ʿAbdullah"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ عبداللہ کا باپ ، عبداللہ کی ماں اور عبداللہ اچھا گھرانہ ہیں ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔

15904

Majma al-Zawaid #15904

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: «كُنْتُ يَوْمًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِهِ فَقَالَ: "" هَلْ تَدْرِي مَنْ مَعَنَا فِي الْبَيْتِ؟ "". قُلْتُ: مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "" جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - "". قُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا جِبْرِيلُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنَّهُ قَدْ رَدَّ عَلَيْكَ السَّلَامَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَأَحَدُهُمَا حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullah ibn ʿAmr رضي الله عنهما reported: I was one day with the Messenger of Allah ﷺ in his house, and he said, Do you know who is with us in the house. I said, Who, O Messenger of Allah. He said, Jibril عليه السلام. I said, Peace be upon you, O Jibril, and Allah's mercy. The Messenger of Allah ﷺ said, He has returned your greeting. > **"He has returned your greeting"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دن میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ آپ کے گھر میں موجود تھا ، آپ نے فرمایا : کیا تم یہ جانتے ہو کہ ہمارے ساتھ گھر میں کون موجود ہے ؟ میں نے عرض کی : کون ہے ؟ یا رسول اللہ ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جبرائیل ہے ، میں نے کہا : اے حضرت جبرائیل ! آپ پر سلام ہو اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہوں ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اس نے تمہیں سلام کا جواب دیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کی سند حسن ہے ۔

15905

Majma al-Zawaid #15905

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: لَخَيْرٌ أَعْلَمُهُ الْيَوْمَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ مِثْلَيْهِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ; لِأَنَّا كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَهُمُّنَا الْآخِرَةُ، وَلَا تَهُمُّنَا الدُّنْيَا، وَإِنَّا الْيَوْمَ قَدْ مَالَتْ بِنَا الدُّنْيَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullah ibn ʿAmr رضي الله عنهما reported that a goodness he knows today is more beloved to him than its double with the Messenger of Allah ﷺ, for they were with the Messenger of Allah ﷺ concerned with the Hereafter, caring not for the world, while today the world has inclined with them.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : آج اگر میں ایک بھلائی کروں ، تو یہ میرے نزدیک نبی اکرم ﷺ کے ساتھ کی ہوئی اس سے دُگنی بھلائی سے زیادہ پسندیدہ ہو گی ، کیونکہ جب ہم نبی اکرم ﷺ کے ساتھ ہوتے تھے تو ہماری توجہ آخرت کی طرف تھی ، دنیا ہمارا مطمع نظر نہیں ہوتی تھی ، اور آج ہم دنیا کی طرف مائل ہو چکے ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

15906

Majma al-Zawaid #15906

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو سَنَةَ خَمْسٍ وَسِتِّينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

EnglishUnverified translation

Muḥammad ibn ʿAbdullah ibn Numayr reported that ʿAbdullah ibn ʿAmr died in the year sixty-five.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن عبدالله بن نمیر بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کا انتقال 65 ہجری میں ہوا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔

15907

Majma al-Zawaid #15907

وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - وَيُكْنَى أَبَا مُحَمَّدٍ بِمِصْرَ، وَدُفِنَ فِي دَارِهِ - سَنَةَ خَمْسٍ وَسِتِّينَ. وَقَائِلٌ يَقُولُ: سَنَةَ ثَمَانٍ وَسِتِّينَ، وَسِنُّهُ ثِنْتَانِ وَسَبْعُونَ سَنَةً، أَوِ اثْنَتَانِ وَتِسْعُونَ سَنَةً - شَكَّ يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ - فِي السَّبْعِينَ أَوِ التِّسْعِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

EnglishUnverified translation

Yaḥya ibn Bukayr reported that ʿAbdullah ibn ʿAmr ibn al-ʿAṣ, whose kunyah was Abu Muḥammad, died in Egypt and was buried in his house in the year sixty-five. One saying states the year sixty-eight, and his age was seventy-two years, or ninety-two years, Yaḥya ibn Bukayr doubting between seventy and ninety.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ جن کی کنیت ’’ ابومحمد ‘‘ تھی ، ان کا انتقال مصر میں ہوا ، انہیں ان کے گھر میں دفن کیا گیا ، یہ 65 ہجری کی بات ہے ، بعض حضرات نے یہ کہا ہے : 68 ہجری میں ہوا تھا ، اس وقت ان کی عمر 72 سال تھی ، یحیی نامی راوی کو شک ہے : یا شاید 92 سال تھی ( یعنی 72 یا 92 کے درمیان یہ شک یحیی نامی راوی کو ہے ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔

15908

Majma al-Zawaid #15908

قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ حَرْبِ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ، يُكْنَى أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَأُمُّهُ هِنْدٌ بِنْتُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ، وَأُمُّهَا صَفِيَّةُ بِنْتُ أُمَيَّةَ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ الْأَوْقَصِ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، وَأُمُّهَا بِنْتُ نَوْفَلِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ، وَأُمُّهَا فُلَانَةُ بِنْتُ جَابِرِ بْنِ نَصْرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حَسْلِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ، وَأُمُّهَا بِنْتُ الْحَارِثِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ نَصْرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حِسْلِ بْنِ عَامِرٍ، وَأُمُّهَا بِنْتُ سَعِيدِ بْنِ سَهْمٍ ..

EnglishUnverified translation

Al-Ṭabarani said: Muʿawiyah ibn Abi Sufyan ibn Ḥarb ibn Umayyah ibn ʿAbd Shams ibn ʿAbd Manaf, his kunyah Abu ʿAbd al-Raḥman رضي الله عنه. His mother was Hind bint ʿUtbah ibn Rabiʿah ibn ʿAbd Shams ibn ʿAbd Manaf. Her mother was Ṣafiyyah bint Umayyah ibn Ḥarithah ibn al-Awqaṣ among Banu Sulaym. Her mother was the daughter of Nawfal ibn ʿAbd Manaf. Her mother was the daughter of Jabir ibn Naṣr ibn Malik ibn Ḥisl ibn ʿAmir ibn Luʾayy. Her mother was the daughter of al-Ḥarith ibn Ḥabib ibn Khuzaymah ibn Naṣr ibn Malik ibn Ḥisl ibn ʿAmir. Her mother was the daughter of Saʿid ibn Sahm.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

امام طبرانی بیان کرتے ہیں : حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ بن ابوسفیان بن حرب بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف ہیں ، ان کی کنیت ابو عبدالرحمن ہے ۔ ان کی والدہ کا نام سیدہ بند رضی اللہ عنہا بنت عتبہ بن ربیعہ بن عبدشمس بن عبدمناف ہے ، سیدہ ہند رضی اللہ عنہا کی والدہ کا نام صفیہ بنت امیہ بن حارثہ بن اوقص ہے ، ان کا تعلق بنوسلیم سے تھا اس خاتون کی والدہ کا نام بنت نوفل بن عبدمناف ہے اور ان کی والدہ کا نام فلانہ بنت جابر بنت جابر بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لؤی ہے اور ان کی والدہ کا نام بنت حارث بن حبیب بن خزیمہ بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر ہے اور ان کی والدہ کا نام بنت سعید بن سہم ہے ۔

15909

Majma al-Zawaid #15909

عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: رَأَيْتُ مُعَاوِيَةَ بِالْأَبْطَحِ أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ كَأَنَّهُ ثَلْجٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Isḥaq ibn Yasar reported that he saw Muʿawiyah at al-Abṭaḥ white of head and beard as though snow.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

اسحاق بن یسار بیان کرتے ہیں : میں نے ’’ ابطح “ کے مقام پر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا ، ان کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے یوں جیسے برف ہوں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

15910

Majma al-Zawaid #15910

وَعَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ قَالَ: كَانَ مُعَاوِيَةُ طَوِيلًا، أَبْيَضَ، أَجْلَحَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَفْوَانَ بْنِ صَالِحٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Khalid ibn Maʿdan reported that Muʿawiyah was tall, fair, and bald.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

خالد بن معدان بیان کرتے ہیں : حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ طویل القامت گورے چٹے فرد تھے اور ان کے اطراف کے بال اڑے ہوئے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف صفوان بن صالح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

15911

Majma al-Zawaid #15911

وَعَنْ أَسْلَمَ - مَوْلَى عُمَرَ - قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا مُعَاوِيَةُ وَهُوَ أَبْيَضُ النَّاسِ وَأَجْمَلُهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُسْلِمِ بْنِ جُنْدُبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Aslam, freedman of ʿUmar, reported that Muʿawiyah came to them, the fairest of people and most beautiful.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے غلام اسلم بیان کرتے ہیں : حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے وہ سب سے زیادہ گورے چٹے اور سب سے زیادہ خوبصورت تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف مسلم بن جندب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

15912

Majma al-Zawaid #15912

وَعَنْ بَكَّارِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ قَالَ: قَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا وَلَدَتْ قُرَشِيَّةٌ لِقُرَشِيٍّ خَيْرًا لَهَا فِي دُنْيَاهَا مِنِّي. فَقَالَ مَعْدُ بْنُ يَزِيدَ: مَا وَلَدَتْ قُرَشِيَّةٌ لِقُرَشِيٍّ خَيْرًا لَهَا فِي دِينِهَا مِنْ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَمَا وَلَدَتْ قُرَشِيَّةٌ لِقُرَشِيٍّ شَرًّا لَهَا فِي دُنْيَاهَا مِنْكَ. قَالَ: وَلِمَ؟ قَالَ: لِأَنَّكَ عَوَّدْتَهَا عَادَةً كَأَنِّي بِهِمْ قَدْ طَلَبُوهَا مِنْ غَيْرِكَ، فَكَأَنِّي بِهِمْ صَرْعَى فِي الطَّرِيقِ. قَالَ: وَيْحَكَ! وَاللَّهِ إِنِّي لَأَكْتُمُهَا نَفْسَيْ كَذَا وَكَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ الْجُمَحِيُّ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Bakkar ibn Muḥammad ibn Rafiʿ reported that Muʿawiyah said, No Qurashi woman bore to a Qurashi man better for her in her world than me. Maʿd ibn Yazid said, No Qurashi woman bore to a Qurashi man better for her in her religion than Muḥammad ﷺ. And no Qurashi woman bore to a Qurashi man worse for her in her world than you. He said, Why. He said, For you accustomed her to a custom, and as though I see them seeking it from another than you, and as though I see them fallen in the road. He said, Woe to you, by Allah, I conceal from her myself such-and-such.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

بکار بن محمد بن رافع بیان کرتے ہیں : حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کسی قریشی عورت نے کسی قریشی مرد کے ایسے بچے کو جنم نہیں دیا ، جو دنیاوی اعتبار سے اُس عورت کے لئے مجھ سے زیادہ بہتر ہو ۔ معد بن یزید نے کہا : کسی قریشی عورت نے کسی قریشی مرد کے ایسے بچے کو جنم نہیں دیا جو دینی اعتبار سے اس خاتون کے لئے حضرت محمد ﷺ سے زیادہ بہتر ہو ، اور کسی قریشی عورت نے کسی قریشی مرد کے بچے کو جنم نہیں دیا ، جو دنیاوی اعتبار سے اس عورت کے لیے آپ سے زیادہ برا ہو ، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : وہ کیوں ؟ انہوں نے کہا : اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے اس ( دنیا ) کو عادت بنا لیا ہے ، اور مجھے لگتا ہے کہ لوگ دنیا آپ کی بجائے کسی اور سے لینا چاہیں گے ، اور اس وجہ سے وہ راہوں میں مارے گئے ہونگے ، تو انہوں نے کہا : تمہارا ستیاناس ہو ، اتنے اتنے عرصے سے میں نے اسے اپنے لئے چھپا کے رکھا ہوا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اس میں محمد بن سلام جمحی نامی راوی ضعیف ہے ۔

15913

Majma al-Zawaid #15913

وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: خَرَجَ مُعَاوِيَةُ مِنَ الشَّامِ يُرِيدُ مَكَّةَ، فَنَزَلَ مَنْزِلًا بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ يُقَالُ لَهُ: الْأَبْوَاءُ، فَاطَّلَعَ فِي بِئْرِ عَادِيَةٍ فَأَصَابَتْهُ لِقْوَةٌ، فَأَجَدَّ السَّيْرَ حَتَّى دَخَلَ مَكَّةَ، وَأَتَاهُ الْحَاجِبُ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، النَّاسُ بِالْبَابِ مَا أَفْقِدُ وَجْهًا. قَالَ: فَابْسُطْ لِي إِذًا. قَالَ: ثُمَّ دَعَا بِعِمَامَةٍ فَلَفَّ بِهَا رَأَسَهُ وَشِقَّ وَجْهَهُ، ثُمَّ خَرَجَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنْ أُعَافَى فَقَدْ عُوفِيَ الصَّالِحُونَ قَبْلِي، إِنِّي لِأَرْجُوَ أَنْ أَكُونَ مِنْهُمْ، وَإِنْ كَانَ مَرِضَ مِنِّي عُضْوٌ فَمَا أُحْصِيَ صَحِيحِي، وَإِنْ كَانَ وَجَدَ عَلَيَّ بَعْضُ خَاصَّتِكُمْ فَقَدْ كُنْتُ حَدَبًا عَلَى عَامَّتِكُمْ، وَمَا لِي أَنْ أَتَمَنَّى عَلَى اللَّهِ أَكْثَرَ مِمَّا أَعْطَانِي، فَرَحِمَ اللَّهُ رَجُلًا دَعَا لِي بِالْعَافِيَةِ. وَارْتَجَّتِ الْأَصْوَاتُ بِالدُّعَاءِ فَاسْتَبْكَى، فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ: مَا يُبْكِيكَ يَا أَمِيَر الْمُؤْمِنِينَ؟! قَالَ: رَاجَعْتُ مَا كُنْتَ عَنْهُ عَزُوفًا، فَقَالَ: كَبُرَتْ سِنِّي، وَرَقَّ عَظْمِي، وَكَثُرَتِ الدُّمُوعُ فِي عَيْنِي، وَرُمِيتُ فِي أَحْسَنِي وَمَا يَبْدُو مِنِّي، وَلَوْلَا هَوًى مِنِّي فِي يَزِيدَ أَبْصَرَتُ قَصْدِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ الْهَمْدَانِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Shaʿbi reported that Muʿawiyah left al-Sham intending Makkah and alighted at a station between Makkah and Madinah called al-Abwaʾ. He looked into an old well and was struck with facial palsy, so he hastened until he entered Makkah. The chamberlain came to him saying, O Commander of the Believers, the people are at the door, not a face missing. He said, Then spread for me. He said: Then he called for a turban and wrapped his head and one side of his face with it, then went out, praised Allah and extolled Him, then said, To proceed, if I am healed then the righteous before me were healed, and I hope to be among them. If a limb of mine has sickened, my sound parts are countless. If some of your elite find fault with me, I was compassionate toward your common folk. I have no right to wish of Allah more than He gave me, so may Allah have mercy upon a man who supplicates for my health. Voices rose with supplication and he wept. Marwan said to him, What makes you weep, O Commander of the Believers. He said, I revisited what you turned from. He said, My age has grown, my bone thinned, tears multiplied in my eye, I was struck in my best and what appears of me, and but for my desire concerning Yazid I would see my course.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

امام شعبی بیان کرتے ہیں : حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ شام سے نکلے ، ان کا مکہ جانے کا ارادہ تھا ، انہوں نے مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک جگہ پر پڑاؤ کیا ، جس کا نام ’’ ابواء ‘‘ تھا ، وہاں انہوں نے ایک کنویں میں جھانک کر دیکھا ، تو انہیں لقوہ ہو گیا ، انہوں نے سفر تیز کیا اور مکہ پہنچ گئے ، دربان ان کے پاس آیا اور بولا اے امیرالمومنین دروازے پر لوگ موجود ہیں اور تقریباً سبھی لوگ ہیں تو انہوں نے فرمایا : تم میرے لئے کوئی چیز بچھاؤ ، پھر انہوں نے عمامہ منگوایا اور اسے اپنے سر پر لپیٹا اور چہرے کے ایک حصے پر لپیٹ لیا ، پھر وہ نکلے ، انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی ، پھر انہوں نے فرمایا : امابعد ! اگر مجھے عافیت ملتی ہے تو مجھ سے پہلے نیک لوگوں کو بھی عافیت دی گئی اور مجھے یہ امید ہے کہ میں بھی نیک لوگوں میں ایک ہوؤں گا ، اور نیک لوگوں کو آزمائش میں مبتلاء کیا جاتا ہے ، لیکن میں ایسے لوگوں میں سے نہیں ہوں گا ، اگر میرا کوئی عضو بیمار ہو جاتا ہے تو میں اپنے صحیح حصے کو شمار نہیں کروں گا ، اور اگر تم میں سے کچھ لوگ میرے خلاف چیز محسوس کرتے ہیں ، تو میں تمہارے عمومی لوگوں کی دیکھ بھال کرنے والا ہوں اور مجھے کیا حق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جو کچھ عطا کیا ہے ، میں اللہ تعالیٰ سے اس سے زیادہ کی تمنا کروں ؟ تو اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے جو میرے لئے عافیت کی دعا کرتا ہے ، تو لوگوں کی دعاؤں سے آواز کی گونج پیدا ہوئی ، پھر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ رونے لگے ، تو مروان نے ان سے دریافت کیا : اے امیرالمومنین ! آپ کیوں رو رہے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : میں نے مراجعت کی ہے اور میں اس سے دور نہیں ہوں ، انہوں نے فرمایا : میری عمر زیادہ ہو گئی ہے ، میری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں ، میری آنکھوں سے آنسو بکثرت جاری ہوتے ہیں اور میری اچھی چیزوں اور میری طرف سے جو چیز ظاہر ہوتی ہے اس پر الزام لگایا گیا ہے ، اگر یزید کے بارے میں میری خواہش نہ ہوتی تو میں اپنے مقصود کے بارے میں بصیرت رکھتا ہوں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن ابویزید ہمدانی ہے اور وہ متروک ہے ۔

15914

Majma al-Zawaid #15914

وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ: «أَنَّ مُعَاوِيَةَ أَخَذَ الْإِدَاوَةَ بَعْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ يَتْبَعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاشْتَكَى أَبُو هُرَيْرَةَ، فَبَيْنَا هُوَ يُوَضِّئُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيْهِ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ، فَقَالَ: "" يَا مُعَاوِيَةُ، إِنْ وُلِّيتَ أَمْرًا فَاتَّقِ اللَّهَ وَاعْدِلْ "". قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَظُنُّ أَنِّي مُبْتَلًى بِعَمَلٍ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى ابْتُلِيتُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فَوَصَلَهُ فَقَالَ فِيهِ: عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «تَوَضَّؤُوا "". قَالَ: فَلَمَّا تَوَضَّؤُوا نَظَرَ إِلَيَّ فَقَالَ: "" يَا مُعَاوِيَةُ، إِنْ وُلِّيتَ أَمْرًا فَاتَّقِ اللَّهَ وَاعْدِلْ». وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَقَالَ فِي الْأَوْسَطِ: "" فَاقْبَلْ مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَتَجَاوَزْ عَنْ مُسِيئِهِمْ "". بِاخْتِصَارٍ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Saʿid ibn ʿAmr ibn Saʿid ibn al-ʿAṣ reported that Muʿawiyah took the water vessel after Abu Hurayrah, following the Messenger of Allah ﷺ while Abu Hurayrah complained. While he performed ablution for the Messenger of Allah ﷺ, he raised his head to him once or twice as he performed ablution, saying, O Muʿawiyah, if you are entrusted with rule then fear Allah and be just. He said: I ever thought I would be tried with office for the Messenger of Allah's saying until I was tried. > **"O Muʿawiyah, if you are entrusted with rule then fear Allah and be just"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعید بن عمرو بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بعد حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے دوات لی اور وہ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ رہتے تھے ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے ، ایک مرتبہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے ، وضو کرنے کے دوران سر اٹھا کر دو مرتبہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا اور پھر یہ فرمایا : ’’ اے معاویہ ! اگر تم حکومت کے نگران بن جاؤ تو اللہ سے ڈرتے رہنا اور عدل سے کام لینا ۔‘‘ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : اس کے بعد مجھے مسلسل یہ امید رہی کہ میں حکومت حاصل کروں گا ، کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا تھا ، یہاں تک کہ میں اس آزمائش میں مبتلاء ہوا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں یہ روایت ’’ مرسل ‘‘ ہے ، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ’’ مرسل ‘‘ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ’’ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم لوگ وضو کرو ! راوی کہتے ہیں : جب لوگوں نے وضو کیا ، تو نبی اکرم ﷺ نے میری طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا : اے معاویہ ! اگر تم حکومت کے نگران بنے ، تو تم اللہ سے ڈرتے رہنا اور عدل سے کام لینا ‘‘....... باقی روایت حسب سابق ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، انہوں نے معجم اوسط میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ’’ تم اُن کے اچھے فرد کی اچھائی کو قبول کرنا ، اور ان کے برے فرد سے درگزر کرنا ۔‘‘ انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے امام احمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

15915

Majma al-Zawaid #15915

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُمِّ حَبِيبَةَ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَقَّ الْبَابَ دَاقٌّ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" انْظُرُوا مَنْ هَذَا "". قَالُوا: مُعَاوِيَةُ قَالَ: "" ائْذَنُوا "". وَدَخَلَ وَعَلَى أُذُنِهِ قَلَمٌ يَخُطُّ بِهِ، فَقَالَ: "" مَا هَذَا الْقَلَمُ عَلَى أُذُنِكَ يَا مُعَاوِيَةُ؟ "". قَالَ: قَلَمٌ أَعْدَدْتُهُ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ، فَقَالَ: "" جَزَاكَ اللَّهُ عَنْ نَبِيِّكَ خَيْرًا، وَاللَّهِ مَا اسْتَكْتَبْتُكَ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَا أَفْعَلُ مِنْ صَغِيرَةٍ وَلَا كَبِيرَةٍ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - كَيْفَ بِكَ لَوْ قَمَصَكَ اللَّهُ قَمِيصًا - يَعْنِي الْخِلَافَةَ -؟ "". فَقَامَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ فَجَلَسَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّ اللَّهَ مُقَمِّصٌ أَخِي قَمِيصًا؟ قَالَ: "" نَعَمْ، وَلَكِنَّ فِيهِ هَنَّاتٍ، وَهَنَّاتٍ، وَهَنَّاتٍ "". فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَادْعُ اللَّهَ لَهُ. فَقَالَ: "" اللَّهُمَّ اهْدِهِ بِالْهُدَى، وَجَنِّبْهُ الرَّدَى، وَاغْفِرْ لَهُ فِي الْآخِرَةِ وَالْأُولَى». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ عَاصِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAʾishah رضي الله عنها reported that on the day of Umm Ḥabibah with the Prophet ﷺ, one knocked at the door. The Prophet ﷺ said, See who this is. They said, Muʿawiyah. He said, Permit him. He entered with a pen upon his ear writing with it, and he said, What is this pen upon your ear, O Muʿawiyah. He said, A pen I prepared for Allah and His Messenger. He said, May Allah reward you well on behalf of your Prophet; by Allah, I employed you as a scribe only by revelation from Allah Almighty, and I do nothing small or great but by revelation from Allah Almighty. How shall you be when Allah clothes you a garment, meaning rule. Umm Ḥabibah stood and sat before him, saying, O Messenger of Allah, shall Allah clothe my brother a garment. He said, Yes, but therein are faults, faults, faults. She said, O Messenger of Allah, supplicate Allah for him. He said, O Allah, guide him with guidance, keep him from ruin, and forgive him in the Hereafter and the first. > **"O Allah, guide him with guidance, keep him from ruin, and forgive him in the Hereafter and the first"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : جب نبی اکرم ﷺ کی طرف سے سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا مخصوص دن آیا ، تو ایک دن کسی نے دروازے پر دستک دی ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم لوگ دیکھو کہ کون ہے ؟ لوگوں نے بتایا : معاویہ ہیں ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اسے اندر آنے کی اجازت دو ! وہ اندر آئے ، ان کے کان پر قلم لگا ہوا تھا جس کے ذریعے وہ لکھتے تھے ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے معاویہ ! تمہارے کان پر قلم کیوں رکھا ہوا ہے ؟ انہوں نے عرض کی : یہ قلم ہے ، جسے میں نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لئے تیار رکھا ہے ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ تمہیں تمہارے نبی کی طرف سے جزائے خیر دے ، اللہ کی قسم ! میں نے تمہیں اللہ کی وحی کی کتابت کے لئے اس لئے مقرر کیا ہے ، اور میں جو بھی چھوٹا ، یا بڑا کام کرتا ہوں ، تو وہ اللہ کی وحی کے تابع ہوتا ہے ، اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا کہ جب اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائے گا ؟ راوی کہتے ہیں : یعنی خلافت نصیب کرے گا ، تو سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا اٹھیں اور وہ نبی اکرم ﷺ کے سامنے آ کر بیٹھ گئیں ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا اللہ تعالیٰ میرے بھائی کو قمیص پہنائے گا ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی ہاں ! لیکن اس میں کچھ خامیاں ہوں گی ، تو سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے دعا کیجئے ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے اللہ ! تو اسے ہدایت نصیب کرنا ، اور اسے برائیوں سے الگ رکھنا اور آخرت میں اور دنیا میں اس کی مغفرت کرنا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سری بن عاصم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

15916

Majma al-Zawaid #15916

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَأْذَنَ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي أَمْرٍ، فَقَالَ: "" أَشِيرُوا عَلَيَّ "". فَقَالَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. فَقَالَ: "" أَشِيرُوا عَلَيَّ "". فَقَالَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. فَقَالَ: "" ادْعُوَا لِي مُعَاوِيَةَ "". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ: أَمَا كَانَ فِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَجُلَيْنِ مِنْ قُرَيْشٍ مَا يَنْفُذُونَ أَمْرَهُمْ حَتَّى بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى غُلَامٍ مِنْ غِلْمَانِ قُرَيْشٍ؟!، فَلَمَّا وَقَفَ بَيْنَ يَدَيْهِ قَالَ: "" أَحْضِرُوهُ أَمْرَكُمْ - أَوْ أَشْهِدُوهُ أَمْرَكُمْ - ; فَإِنَّهُ قَوِيٌّ أَمِينٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارِ اعْتِرَاضِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ، وَشَيْخُ الْبَزَّارِ ثِقَةٌ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ لَمْ يُوَثِّقْهُ إِلَّا الذَّهَبِيُّ فِي الْمِيزَانِ، وَلَيْسَ فِيهِ جَرْحٌ مُفَسَّرٌ، وَمَعَ ذَلِكَ فَهُوَ حَدِيثٌ مُنْكَرٌ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullah ibn Busr رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ sought permission of Abu Bakr and ʿUmar in a matter, saying, Advise me. They said, Allah and His Messenger know best. He said, Advise me. They said, Allah and His Messenger know best. He said, Call Muʿawiyah to me. Abu Bakr and ʿUmar said, Was there not in the Messenger of Allah ﷺ and two men among Quraysh what executes their affair, until the Messenger of Allah ﷺ sent to a youth among Quraysh's youths. When he stood before him he said, Attend to your affair, or witness your affair, for he is strong and trustworthy. > **"Attend to your affair, for he is strong and trustworthy"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کسی معاملے کے بارے میں مشورہ مانگا ، آپ نے فرمایا : مجھے مشورہ دو ! تو ان دونوں نے عرض کی : اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم لوگ مجھے مشورہ دو ! تو ان دونوں نے عرض کی : اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : معاویہ کو میرے پاس بلا کے لاؤ ، تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : کیا نبی اکرم ﷺ اور قریش سے تعلق رکھنے والے دو افراد میں وہ چیز نہیں ہے کہ جس کے ذریعے وہ اپنے فیصلے کو نافذ کر سکیں ؟ یہاں تک کہ نبی اکرم ﷺ نے قریش کے ایک لڑکے کو پیغام بھیج دیا ہے ، جب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے سامنے آئے ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اسے اپنے معاملے میں شامل رکھو ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) کیونکہ یہ قوی ہے اور امین ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے صرف اختصار کے ساتھ یہ بات نقل کی ہے : کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اعتراض کیا ....... ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں اور اس کے بعض راویوں میں اختلاف پایا جاتا ہے ، امام بزار کے استاد ثقہ ہیں امام طبرانی کے استاد کی ، امام ذہبی نے ” میزان الاعتدال ‘‘ میں توثیق کی ہے ، اس کے علاوہ کسی نے اس کی توثیق نہیں کی ، لیکن اس کے بارے میں کوئی مفسر جرح نہیں ہے اور اس کے علاوہ یہ حدیث منکر ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔

15917

Majma al-Zawaid #15917

وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «اللَّهُمَّ عَلِّمْ مُعَاوِيَةَ الْكِتَابَ وَالْحِسَابَ، وَقِهِ الْعَذَابَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ زِيَادٍ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ يُونُسَ بْنِ سَيْفٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.

EnglishUnverified translation

Al-ʿIrbad ibn Sariyah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said, O Allah, teach Muʿawiyah writing and arithmetic, and shield him from punishment. > **"O Allah, teach Muʿawiyah writing and arithmetic, and shield him from punishment"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے دعا کی : ’’ اے اللہ ! تو معاویہ کو کتاب اور حساب کا علم عطا فرما ، اور اسے عذاب سے بچانا ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام احمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حارث بن زیاد ہے ، میں نے ایسا کوئی فرد نہیں پایا جس نے اس کی توثیق کی ہو اور یونس بن سیف کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

15918

Majma al-Zawaid #15918

وَعَنْ مَسْلَمَةَ بْنِ مَخْلَدٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِمُعَاوِيَةَ: " اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْكِتَابَ وَالْحِسَابَ، وَمَكِّنْ لَهُ فِي الْبِلَادِ ".

EnglishUnverified translation

Maslamah ibn Mukhallad رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said to Muʿawiyah, O Allah, teach him writing and arithmetic, and establish him in the lands. > **"O Allah, teach him writing and arithmetic, and establish him in the lands"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مسلمہ بن خلد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے فرمایا : ’’ اے اللہ ! اسے کتاب اور حساب کا علم عطا فرما اور اسے شہروں کی حکومت عطا فرما ۔‘‘

15919

Majma al-Zawaid #15919

وَفِي رِوَايَةٍ أَيْضًا: "" وَقِهِ سُوءَ الْعَذَابِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ جَبَلَةَ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ مَسْلَمَةَ بْنِ مَخْلَدٍ، وَجَبَلَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مَسْلَمَةَ فَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِيهِمْ خِلَافٌ.

EnglishUnverified translation

In another narration also: And shield him from evil punishment. > **"And shield him from evil punishment"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’ اور اسے برے عذاب سے بچانا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے جبلہ بن عطیہ کے حوالے سے مسلمہ بن مخلد سے نقل کی ہے ، اور جبلہ نے مسلمہ سے سماع نہیں کیا ہے ، تو یہ روایت ’’ مرسل ‘‘ ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، ویسے ان کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

15920

Majma al-Zawaid #15920

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ أَمِيرِكُمْ هَذَا - يَعْنِي مُعَاوِيَةَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ قَيْسِ بْنِ الْحَارِثِ الْمَذْحِجِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Dardaʾ رضي الله عنه reported that he saw none after the Messenger of Allah ﷺ more resembling the Messenger of Allah ﷺ in prayer than their commander here, meaning Muʿawiyah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے بعد میں نے ایسا کوئی فرد نہیں دیکھا جو تمہارے اس امیر سے زیادہ ( بہتر طور پر ) نبی اکرم ﷺ کے طریقے کے مطابق نماز ادا کرتا ہو ، راوی کہتے ہیں : ان کی مراد حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف قیس بن حارث مذحجی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

15921

Majma al-Zawaid #15921

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَسْوَدَ مِنْ مُعَاوِيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي رِجَالِهِ خِلَافٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما reported that he saw none among people after the Messenger of Allah ﷺ more majestic than Muʿawiyah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے بعد میں نے ایسا کوئی فرد نہیں دیکھا ، جو حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے زیادہ بڑا سردار ہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

15922

Majma al-Zawaid #15922

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، اسْتَوْصِ مُعَاوِيَةَ ; فَإِنَّهُ أَمِينٌ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ، وَنِعْمَ الْأَمِينُ هُوَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ فِطْرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَعَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ فِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbas رضي الله عنهما reported that Jibril عليه السلام came to the Messenger of Allah ﷺ and said, O Muḥammad, commend Muʿawiyah, for he is trustworthy over Allah's Book, and an excellent trustee he is. > **"O Muḥammad, commend Muʿawiyah, for he is trustworthy over Allah's Book, and an excellent trustee he is"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور بولے : اے حضرت محمد ( ﷺ ) ! حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں وصیت قبول کیجئے ! کیونکہ وہ اللہ کی کتاب کے بارے میں ’’ امین ‘‘ ہیں ، اور وہ اچھے امین ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فطر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اور ایک راوی علی بن سعید رازی ہے ، جس میں کمزوری پائی جاتی ہے ، اور اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

15923

Majma al-Zawaid #15923

وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: «دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أُمِّ حَبِيبَةَ وَرَأْسُ مُعَاوِيَةَ فِي حِجْرِهَا وَهِيَ تُقَبِّلُهُ، فَقَالَ لَهَا: "" أَتُحِبِّينَهُ؟ "". فَقَالَتْ: وَمَا لِي لَا أُحِبُّ أَخِي! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" فَإِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يُحِبَّانِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

EnglishUnverified translation

Abu Musa رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ entered upon Umm Ḥabibah with Muʿawiyah's head in her lap while she kissed him, saying to her, Do you love him. She said, Why should I not love my brother. The Messenger of Allah ﷺ said, Allah and His Messenger love him. > **"Allah and His Messenger love him"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے ، اس وقت حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا سر ان کی گود میں تھا اور سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا انہیں بوسہ دے رہی تھیں ، نبی اکرم ﷺ نے ان سے دریافت لیا : کیا تم اس سے محبت کرتی ہو ؟ انہوں نے عرض کی : میں کیوں اپنے بھائی سے محبت نہ کروں ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : بے شک اللہ اور اس کا رسول ﷺ بھی اس سے محبت کرتے ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

15924

Majma al-Zawaid #15924

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: «أَنَّ مُعَاوِيَةَ كَانَ يَكْتُبُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullah ibn ʿAmr رضي الله عنهما reported that Muʿawiyah would write before the Messenger of Allah ﷺ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے سامنے ( یا نبی اکرم ﷺ کے لیے ) کتابت کیا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

15925

Majma al-Zawaid #15925

وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنْتُ قَائِلًا فِي كَنِيسَةٍ بِأَرِيحَا، وَهُوَ يَوْمَئِذٍ مَسْجِدٌ يُصَلَّى فِيهِ قَالَ: فَانْتَبَهَ عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ مِنْ نَوْمَتِهِ، فَإِذَا مَعَهُ فِي الْبَيْتِ أَسَدٌ يَمْشِي إِلَيْهِ، فَقَامَ فَزِعًا إِلَى سِلَاحِهِ، فَقَالَ لَهُ الْأَسَدُ: صَهٍ ; إِنَّمَا أُرْسِلْتُ إِلَيْكَ بِرِسَالَةٍ لِتُبَلِّغَهَا، قُلْتُ: مَنْ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ: اللَّهُ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ لِتُعْلِمَ مُعَاوِيَةَ الرَّحَّالَ أَنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، قُلْتُ: مَنْ مُعَاوِيَةُ؟ قَالَ: ابْنُ أَبِي سُفْيَانَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَقَدِ اخْتَلَطَ.

EnglishUnverified translation

ʿAwf ibn Malik رضي الله عنه reported that he napped in a church at Ariḥa, then a mosque prayed in, and ʿAwf ibn Malik awoke from his sleep with a lion in the house walking to him. He rose startled to his arms, and the lion said to him, Hush; I was only sent to you with a message to convey. I said, Who sent you. He said, Allah sent me to you to inform Muʿawiyah the traveler that he is among the people of Paradise. I said, Which Muʿawiyah. He said, Son of Abu Sufyan.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :” اریحا ‘‘ کے مقام پر میں ایک گرجا گھر میں آرام کر رہا تھا ، وہ جگہ اس وقت مسجد بن چکی تھی ، جس میں نماز ادا کی جاتی ہے ، راوی کہتے ہیں : حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نیند سے بیدار ہوئے ، تو گھر میں ان کے ساتھ ایک شیر موجود تھا ، جو چلتا ہوا اُن کی طرف آ رہا تھا ، وہ اُٹھ کر اپنے ہتھیار کی طرف جانے لگے ، تو شیر نے ان سے کہا : رک جائیے ! میں آپ کے پاس ایک پیغام لے کر آیا ہوں تاکہ آپ اسے پہنچا دیں ، میں نے دریافت کیا : تمہیں کس نے بھیجا ہے ؟ اس نے کہا : اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ کی طرف بھیجا ہے تاکہ آپ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو یہ بتا دیں کہ وہ اہل جنت میں سے ہیں ، میں نے دریافت کیا : کون معاویہ ؟ اس نے کہا : حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔

15926

Majma al-Zawaid #15926

وَعَنِ الْأَعْمَشِ قَالَ: لَوْ رَأَيْتُمْ مُعَاوِيَةَ لَقُلْتُمْ: هَذَا الْمَهْدِيُّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Aʿmash reported that had you seen Muʿawiyah you would say, This is the Mahdi.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

اعمش بیان کرتے ہیں : اگر تم لوگ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو دیکھ لیتے تو تم یہ کہتے : کہ یہی مہدی ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے ’’ مرسل ‘‘ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

15927

Majma al-Zawaid #15927

وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: قَتْلَايَ وَقَتْلَى مُعَاوِيَةَ فِي الْجَنَّةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.

EnglishUnverified translation

Yazid ibn al-Aṣamm reported that ʿAli رضي الله عنه said, My slain and Muʿawiyah's slain are in Paradise.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یزید بن اصم بیان کرتے ہیں : حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میری طرف سے قتل ہونے والے لوگ ، اور معاویہ کی طرف سے قتل ہونے والے لوگ ، جنت میں جائیں گے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، اور اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

15928

Majma al-Zawaid #15928

وَعَنْ ثَابِتٍ - مَوْلَى أَبِي سُفْيَانَ - قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَرْضَ الرُّومِ فَوَقَعَ ثِلْبٌ فِي رَحْلِهِ، فَنَادَى: يَا عِبَادَ اللَّهِ الْمُسْلِمِينَ، فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ أَجَابَ مُعَاوِيَةُ، فَنَزَلَ وَنَزَلَ النَّاسُ وَقَالُوا: نَكْفِي الْأَمِيرَ، فَقَالَ: إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ أَوَّلَ مَنْ يُغِيثُ جِبْرِيلُ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَكُونَ الثَّانِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الزُّبَيْدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Thabit, freedman of Abu Sufyan, reported that he raided with Muʿawiyah ibn Abi Sufyan the land of Rome, and a leprous sore appeared in his saddle. He called, O servants of Allah the Muslims. The first to answer was Muʿawiyah, who alighted and the people alighted saying, We suffice the commander. He said, It reached me that the first to aid is Jibril, so I wished to be second.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے غلام ، ثابت بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے ہمراہ روم کی سرزمین پر ایک جنگ میں حصہ لیا ، ایک ثلب پالان میں گر گیا ( ایک نسخے میں یہ الفاظ ہیں : ایک شخص دریا میں گر گیا ) تو اس نے پکار کر کہا : اے اللہ کے مسلمان بندو ! ( میری مدد کرو ) تو سب سے پہلے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس کو جواب دیا ، وہ نیچے اترے لوگ بھی نیچے اتر گئے ، انہوں نے کہا : اے امیر ! ہم آپ کی جگہ کفایت کر لیں گے ، تو حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے کہ اس کی مدد کرنے والے پہلے فرد حضرت جبرائیل تھے ، تو مجھے یہ بات پسند ہے کہ میں دوسرا بن جاؤں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن عبدالجبار زبیدی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔