Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 39 · Chapter 15

Book of Virtues and Merits

Hadith 14848–14887

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

14848

Majma al-Zawaid #14848

وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيِّ قَالَ: أُمُّ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ: حَمْنَةُ بِنْتُ سُفْيَانَ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ. وَأُمُّهَا: بِنْتُ أَبِي سَرْحِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ جُذَيْمَةَ بْنِ نَصْرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حِسْلِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

EnglishUnverified translation

Muṣʿab ibn ʿAbdillāh al-Zubayrī reported that the mother of Saʿd ibn Abī Waqqāṣ was Ḥamna bint Sufyān ibn Umayya ibn ʿAbd Shams ibn ʿAbd Manāf, and her mother was the daughter of Abū Sarḥ ibn Ḥabīb ibn Judhayma ibn Naṣr ibn Mālik ibn Ḥisl ibn Luʾayy ibn Ghālib.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

مصعب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں : حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام حمنہ بنت سفیان بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف تھا اور اس خاتون کی والدہ ابوسرح بن حبیب بن جذیمہ بن نصر بن مالک بن حسل بن لؤی بن غالب کی صاحبزادی تھیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔

14849

Majma al-Zawaid #14849

وَعَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ قَالَتْ: كَانَ أَبِي رَجُلًا قَصِيرًا، دَحْدَاحًا، غَلِيظًا ذَا هَامَةٍ، شَثْنَ الْأَصَابِعِ، وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾisha bint Saʿd, may Allah be pleased with her, reported that her father was short, stout, thick-set with a large head and coarse fingers, and he witnessed Badr.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میرے والد ایک چھوٹے قد کے شخص تھے وہ بھاری جسم والے بڑے سر والے تھے ۔ ان کی انگلیاں موٹی تھیں انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

14850

Majma al-Zawaid #14850

وَعَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ جَعْدَ الشَّعْرِ، أَشْعَرَ الْجَسَدِ، طَوِيلًا أَفْطَسَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ismāʿīl ibn Muḥammad ibn Saʿd reported that Saʿd ibn Abī Waqqāṣ, may Allah be pleased with him, had curly hair, a hairy body, was tall, and flat-nosed.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

اسماعیل بن محمد بن سعد بیان کرتے ہیں : حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ گھنگریالے بالوں والے تھے اور ان کے جسم پر بہت بال تھے وہ طویل القامت شخص تھے ، ان کا ناک بیٹھا ہوا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ متروک ہے ۔

14851

Majma al-Zawaid #14851

عَنْ عَامِرٍ - يَعْنِي الشَّعْبِيَّ - قَالَ: «قِيلَ لِسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ: مَتَى أَصَبْتَ الدَّعْوَةَ؟ قَالَ: يَوْمَ بَدْرٍ، كُنْتُ أَرْمِي بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَضَعُ السَّهْمَ فِي كَبِدِ الْقَوْسِ، ثُمَّ أَقُولُ: اللَّهُمَّ زَلْزِلْ أَقْدَامَهُمْ، وَأَرْعِبْ قُلُوبَهُمْ، وَافْعَلْ بِهِمْ وَافْعَلْ. فَيَقُولُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ: أَنَّ السِّهَامَ الَّتِي رَمَى بِهَا يَوْمَئِذٍ أَلْفُ سَهْمٍ.

EnglishUnverified translation

ʿĀmir, meaning al-Shaʿbī, reported that Saʿd ibn Abī Waqqāṣ, may Allah be pleased with him, was asked when his supplication was granted. He recalled shooting arrows before the Prophet ﷺ at Badr while supplicating against the enemy, and the Prophet ﷺ invoking acceptance for him. > **"O Allah, answer Saʿd."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عامر شعبی بیان کرتے ہیں : حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا : آپ کی دعا کب قبول ہوئی تھی ؟ انہوں نے جواب دیا : جنگ بدر کے دن میں نبی اکرم ﷺ کے سامنے تیر اندازی کر رہا تھا میں کمان میں تیر رکھتا تھا اور پھر یہ کہتا تھا ۔ اے اللہ ! ان کے قدموں کو ہلا دے ، اور ان کے دلوں میں رعب قائم کر دے ، اور یہ کر دے اور وہ کر دے ، تو نبی اکرم ﷺ یہ فرماتے تھے : اے اللہ ! سعد کی دعا قبول فرما لے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔ اس سے پہلے واقعہ احد میں یہ بات گزر چکی ہے حضرت سعد رضی الللہ عنہ نے اس دن جو تیر مارے تھے وہ ایک ہزار تیر تھے ۔

14852

Majma al-Zawaid #14852

وَعَنْهُ قَالَ: «سَمِعَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَدْعُو، فَقَالَ: "" اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لَهُ إِذَا دَعَاكَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي الْبَابِ الَّذِي يَلِيهِ.

EnglishUnverified translation

Saʿd, may Allah be pleased with him, reported that the Prophet ﷺ heard him supplicating and invoked acceptance for his future supplications. > **"O Allah, answer him when he calls upon You."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مجھے سنا میں دعا کر رہا تھا ، تو آپ نے فرمایا : ’’ اے اللہ ! جب یہ تجھ سے دعا کرے تو اس کی دعا کو مستجاب فرمانا ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔ آگے چل کر حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ایک حدیث آئے گی جو اس کے بعد والے باب میں آئے گی ۔

14853

Majma al-Zawaid #14853

عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: خَرَجَتْ جَارِيَةٌ لِسَعْدٍ - يُقَالُ لَهَا: زِيرَا - وَعَلَيْهَا قَمِيصٌ حَرِيرٌ، فَكَشَفَتْهَا الرِّيحُ، فَشَدَّ عَلَيْهَا عُمَرُ بِالدِّرَّةِ، وَجَاءَ سَعْدٌ لِيَمْنَعَهُ فَتَنَاوَلَهُ بِالدِّرَّةِ، فَذَهَبَ سَعْدٌ يَدْعُو عَلَى عُمَرَ، فَنَاوَلَهُ عُمَرُ الدِّرَّةَ، وَقَالَ: اقْتَصَّ. فَعَفَا عَنْ عُمَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Saʿīd ibn al-Musayyab reported that a slave girl of Saʿd called Zīrā went out in a silk shirt which the wind lifted, so ʿUmar struck her with a stick. When Saʿd came to prevent him he too was struck, and intended to supplicate against ʿUmar, whereupon ʿUmar handed him the stick for retaliation and Saʿd pardoned him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں : حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی کنیز نکلی اس کا نام زیرا تھا ، اس کنیز کے جسم پر ریشم کی قمیص تھی ، ہوا کی وجہ سے اس کی قمیض ہٹ گئی ، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسے درہ مارا ، حضرت سعد رضی اللہ عنہ انہیں روکنے کے لئے آئے ، تو درہ انہیں بھی لگ گیا ، پھر حضرت سعد رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے خلاف دعا کرنے لگے ، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے درہ انہیں پکڑا دیا اور فرمایا : آپ بدلہ لے لیں تو انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو معاف کر دیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

14854

Majma al-Zawaid #14854

وَعَنْ قَيْسٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ - قَالَ: كَانَ لِابْنِ مَسْعُودٍ عَلَى سَعْدٍ مَالٌ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ مَسْعُودٍ: أَدِّ الْمَالَ الَّذِي قِبَلَكَ، فَقَالَ لَهُ: وَاللَّهِ [إِنِّي] لَأُرَاكَ لَاقٍ مِنِّي شَرًّا، هَلْ أَنْتَ إِلَّا ابْنُ مَسْعُودٍ وَعَبْدٌ مِنْ [بَنِي] هُذَيْلٍ؟ فَقَالَ: أَجَلْ وَاللَّهِ إِنِّي لَابْنُ مَسْعُودٍ وَإِنَّكَ لَابْنُ حَمْنَةَ، فَقَالَ لَهُمَا هَاشِمُ بْنُ عُتْبَةَ: إِنَّكُمَا صَاحِبَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْظُرُ النَّاسُ إِلَيْكُمَا، فَطَرَحَ سَعْدٌ عُودًا كَانَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ رَفَعَ يَدَهُ فَقَالَ: اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ مَسْعُودٍ: قُلْ قَوْلًا وَلَا تَلْعَنْ، فَسَكَتَ. ثُمَّ قَالَ سَعْدٌ: [أَمَا وَاللَّهِ] لَوْلَا اتِّقَاءُ اللَّهِ؛ لَدَعَوْتُ عَلَيْكَ دَعْوَةً مَا تُخْطِئُكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَسَدِ بْنِ مُوسَى، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.

EnglishUnverified translation

Qays, meaning Ibn Abī Ḥāzim, reported a dispute over wealth between Ibn Masʿūd and Saʿd, may Allah be pleased with them both, in which harsh lineage words were exchanged. Hāshim ibn ʿUtba reminded them that people looked to them as Companions of the Messenger of Allah ﷺ. Saʿd cast down his staff and raised his hand in supplication, but at Ibn Masʿūd's plea not to curse he fell silent, declaring that were it not for fear of Allah he would have supplicated against him with an unfailing supplication.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے کچھ مال لینا تھا ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا آپ وہ مال ادا کر دیں جو آپ کے ذمہ ہے ، حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا تمہارا ستیاناس ہو میرا مال اور تمہارا مال ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا : وہ مال ادا کریں جو آپ کے ذمہ لازم ہے ، تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے کہا : اللہ کی قسم ! تمہارے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ تمہیں میری طرف سے کوئی برائی لاحق ہو گی تم ابن مسعود ہی ہو نا ، جو بنو ہذیل کے ایک غلام تھے ، تو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا : جی ہاں میں ابن مسعود ہی ہوں اور آپ حمنہ کے صاحبزادے ہیں ، تو ہاشم بن عتبہ نے ان دونوں صاحبان سے کہا : آپ دونوں اللہ کے رسول کے صحابی ہیں ، اور لوگ آپ دونوں کی طرف دیکھ رہے ہیں ، تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ میں موجود چھڑی رکھ دی ، پھر انہوں نے اپنے ہاتھ کو بلند کیا اور کہا : اے اللہ ! اے آسمانوں کے پروردگار ! تو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا : آپ جو مرضی بات کہہ دیں لیکن لعنت نہ کیجئے گا ، تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ خاموش ہو گئے ، پھر حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے کہا : اللہ کی قسم ! اگر اللہ تعالیٰ کا ڈر نہ ہوتا تو میں نے تمہارے خلاف ایسی دعا کرنی تھی جو تمہیں لاحق ہو جانی تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں صرف اسد بن موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور مامون ہے ۔

14855

Majma al-Zawaid #14855

عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: بَيْنَمَا سَعْدٌ يَمْشِي إِذْ مَرَّ بِرَجُلٍ وَهُوَ يَشْتُمُ عَلِيًّا، وَطَلْحَةَ، وَالزُّبَيْرَ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: إِنَّكَ تَشْتُمُ أَقْوَامًا قَدْ سَبَقَ لَهُمْ مِنَ اللَّهِ مَا سَبَقَ، وَاللَّهِ لَتَكُفَّنَّ عَنْ شَتْمِهِمْ أَوْ لَأَدْعُوَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْكَ. قَالَ: يُخَوِّفُنِي كَأَنَّهُ نَبِيٌّ!! فَقَالَ سَعْدٌ: اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ يَشْتُمُ أَقْوَامًا قَدْ سَبَقَ لَهُمْ مِنْكَ مَا سَبَقَ فَاجْعَلْهُ الْيَوْمَ نَكَالًا. فَجَاءَتْ بُخْتِيَّةٌ، فَأَفْرَجَ النَّاسُ لَهَا فَتَخَبَّطَتْهُ، فَرَأَيْتُ النَّاسَ يَتَّبِعُونَ سَعْدًا يَقُولُونَ: اسْتَجَابَ اللَّهُ لَكَ يَا أَبَا إِسْحَاقَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿĀmir ibn Saʿd reported that while Saʿd was walking he passed a man reviling ʿAlī, Ṭalḥa, and al-Zubayr, may Allah be pleased with them. Saʿd warned him to desist or face his supplication, but the man mocked him as though a prophet. Saʿd then prayed that if the man reviled those favored by Allah, Allah make him an example that day. A camel scattered the people and trampled him, and onlookers told Saʿd that Allah had answered him. > **"O Allah, if he is reviling peoples for whom there has preceded favor from You, make him an example today."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عامر بن سعد بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ چلتے ہوئے جا رہے تھے ۔ ان کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا جو حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کو برا کہہ رہا تھا ، تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا : تم ایسے لوگوں کو برا کہہ رہے ہو جن کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلے سے ( فضیلت آ چکی ہے ) اللہ کی قسم ! یا تو تم انہیں برا کہنے سے باز آ جاؤ گے یا پھر میں تمہارے خلاف اللہ تعالیٰ سے دعا کروں گا ، اس نے کہا : یہ مجھے یوں ڈرا رہے ہیں جیسے یہ نبی ہوتے ہیں ، تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے کہا : اے اللہ ! اگر یہ شخص ان لوگوں کو برا کہے جن کے لئے تیری طرف سے پہلے ہی ( بھلائی آ چکی ہے ) تو تُو آج ہی اسے سزا دے دینا ، راوی کہتے ہیں : اسی دوران ایک بختی اونٹنی آئی ، لوگوں میں اس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی ، اس اونٹنی نے اس شخص کو کچل دیا ۔ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ تیزی سے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے پیچھے گئے اور وہ یہ کہہ رہے تھے : اے ابواسحاق ! اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا قبول کر لی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

14856

Majma al-Zawaid #14856

وَعَنْ قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ: قَالَ ابْنُ عَمٍّ لَنَا يَوْمَ الْقَادِسِيَّةِ: أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنْزَلَ نَصْرَهُ ... وَسَعْدٌ بِبَابِ الْقَادِسِيَّةِ مُعْصَمُ فَأُبْنَا وَقَدْ آمَتْ نِسَاءٌ كَثِيرَةٌ ... وَنِسْوَةُ سَعْدٍ لَيْسَ فِيهِنَّ أَيِّمُ. فَبَلَغَ سَعْدًا قَوْلُهُ فَقَالَ: اللَّهُمَّ [اقْطَعْ] عَنِّي لِسَانَهُ وَيَدَهُ، فَجَاءَتْ نُشَّابَةٌ فَأَصَابَتْ فَاهُ فَخَرِسَ، ثُمَّ قُطِعَتْ يَدُهُ فِي الْقِتَالِ، فَقَالَ سَعْدٌ: احْمِلُونِي عَلَى بَابٍ، فَخُرِجَ بِهِ مَحْمُولًا، ثُمَّ كُشِفَ عَنْ ظَهْرِهِ، وَفِيهِ قُرُوحٌ، فَأَخْبَرَ النَّاسَ بِعُذْرِهِ فَعَذَرُوهُ، وَكَانَ سَعْدٌ لَا يَحِينُ.

EnglishUnverified translation

Qabīṣa ibn Jābir reported that on the Day of al-Qādisiyya a cousin composed verses claiming Allah sent victory while Saʿd clung to the gate and that many women were widowed except Saʿd's women. When it reached Saʿd he prayed against the man's tongue and hand. An arrow struck his mouth rendering him mute, then his hand was cut in battle. Saʿd then had himself carried to the gate, uncovered his back showing wounds, explained his excuse, and the people excused him, for he was no coward.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

قبیصہ بن جابر بیان کرتے ہیں : جنگ قادسیہ کے دن ہمارے چچا زاد نے ہم سے کہا : ’’ کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مدد نازل کر دی ، اور حضرت سعد رضی اللہ عنہ قادسیہ کے دروازے کو مضبوطی سے پکڑے ہوئے تھے ، جب ہم نے جائزہ لیا تو یہ بات سامنے آئی کہ بہت سی خواتین بیوہ ہو گئی ہیں لیکن حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی خواتین میں سے کوئی بیوہ نہیں ہوئی ہے ۔‘‘ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو اس کی بات کا پتہ چلا تو انہوں نے فرمایا : اے اللہ ! اس کی زبان اور ہاتھ کو مجھ سے کاٹ دے ، تو پھر ایک تیر آیا اور اس شخص کے منہ پر لگا ، تو وہ گونگا ہو گیا ، پھر جنگ کے دوران اس کا ہاتھ بھی کٹ گیا ، تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے کہا : مجھے اٹھا کر دروازے پر لے جاؤ ! انہیں اٹھا کر باہر لایا گیا ، ان کی پشت سے کپڑا ہٹایا گیا ، تو وہاں بہت سے زخموں کے نشان تھے ، انہوں نے لوگوں کو اپنے عذر کے بارے میں بتایا تو لوگوں نے ان کے عذر کو قبول کیا ، حضرت سعد رضی اللہ عنہ بزدل نہیں تھے ۔

14857

Majma al-Zawaid #14857

وَفِي رِوَايَةٍ: يُقَاتِلُ حَتَّى يُنْزِلَ اللَّهُ نَصْرَهُ. وَقَالَ: وَقُطِعَتْ يَدُهُ وَقُتِلَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ؛ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

In another narration concerning the same incident, the man fought until Allah sent His victory, and it was added that his hand was cut and he was killed.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : وہ جنگ کرتے رہے ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مدد نازل کی ۔ اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : اس شخص کا ہاتھ کٹ گیا اور وہ شخص مارا گیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ۔

14858

Majma al-Zawaid #14858

عَنْ سَعْدٍ قَالَ: «بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَسَتَخْبِرُ لَهُ خَبَرَ قَوْمٍ، فَذَهَبْتُ وَأَنَا أَسْعَى حَتَّى صِرْتُ إِلَى الْقَوْمِ، ثُمَّ جِئْتُ وَأَنَا أَمْشِي عَلَى هَيْئَتِي حَتَّى صِرْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَنِي، فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: "" ذَهَبْتَ شَدِيدًا، ثُمَّ جِئْتَ عَلَى هَيْئَتِكَ؟ "". - أَوْ كَمَا قَالَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أَسْعَى، فَيَظُنَّ بِيَ الْقَوْمُ أَنِّي قَدْ فَرَقْتُ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنَّ سَعْدًا لَمُجَرِّبٌ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Saʿd, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah ﷺ sent him to scout enemy news. He hastened out but returned walking calmly lest the enemy think him fleeing. When the Prophet ﷺ questioned the difference, Saʿd explained, and the Prophet ﷺ praised his judgment. > **"Saʿd is indeed experienced."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مجھے بھیجا تاکہ میں دشمن کے بارے میں خبر معلوم کر کے آؤں ، میں دوڑتا ہوا گیا یہاں تک کہ لوگوں کے پاس پہنچ گیا پھر جب میں واپس آیا تو عام رفتار سے چلتا ہوا آیا یہاں تک کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس پہنچ گیا ، نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے صورت حال دریافت کی ، میں نے آپ کو بتایا نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جب تم گئے تھے ، تو بھاگ کر گئے تھے ، اور جب واپس آئے تو عام رفتار سے آئے ہو ؟ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مجھے یہ بات بری لگی کہ میں دوڑ کر آؤں اور دشمن میرے بارے میں یہ گمان کرے کہ شاید یہ بھاگ کر جا رہا ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : سعد ایک تجربہ کار آدمی ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

14859

Majma al-Zawaid #14859

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ رَمَى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَهْمٍ؛ رَمَى بِهِ سَعْدٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Jābir ibn Samura, may Allah be pleased with him, reported that the first to shoot an arrow alongside the Messenger of Allah ﷺ was Saʿd.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اللہ کے رسول کے ساتھ سب سے پہلا تیر حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے پھینکا تھا ۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں صرف ابوخالد والبی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

14860

Majma al-Zawaid #14860

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: أَوَّلُ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ: سَعْدٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ عَمْرٍو الْحَنَفِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh, meaning Ibn Masʿūd, may Allah be pleased with him, reported that the first to shoot an arrow in the path of Allah was Saʿd.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جس شخص نے اللہ کی راہ میں سب سے پہلا تیر پھینکا وہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علاء بن عمر حنفی ہے اور وہ متروک ہے ۔

14861

Majma al-Zawaid #14861

وَعَنْ سَعْدٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَمَعَ لَهُ أَبَوَيْهِ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ قَدْ أَحْرَقَ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" سَعْدُ ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي "". قَالَ: فَنَزَعْتُ بِسَهْمٍ لَيْسَ فِيهِ نَصْلٌ، فَأَصَبْتُ جَنْبَيْهِ، فَوَقَعَ وَانْكَشَفَتْ عَوْرَتُهُ، فَضَحِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى نَوَاجِذِهِ». قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَسَدِ بْنِ مُوسَى وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Saʿd, may Allah be pleased with him, reported that a polytheist had scorched the Muslims, so the Prophet ﷺ joined to him his own parents in encouragement to shoot. Saʿd loosed a blunt arrow striking the man's side so he fell exposed, and the Prophet ﷺ laughed until his molars were seen. > **"O Saʿd, shoot, may my father and mother be ransom for you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ان کے لئے اپنے ماں باپ کو جمع کیا تھا ( یعنی یہ فرمایا تھا کہ میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں ) مشرکین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مسلمانوں کو آگ لگائی تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے سعد تم تیر پھینکو ، میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں ، تو میں نے ایک تیرا الگ کیا جس پر پھل ( لوہے کا ٹکڑا ) نہیں تھا ، وہ میں نے اس شخص کے پہلوؤں پر مارا تو وہ شخص گر گیا اور اس کی شرمگاہ سے کپڑا ہٹ گیا ، تو نبی اکرم ﷺ ہنس پڑے ، یہاں تک کہ مجھے آپ ﷺ کے اطراف کے دانت نظر آ گئے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں صرف اسد بن موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

14862

Majma al-Zawaid #14862

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي: ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: كَانَ سَعْدٌ يَوْمَ بَدْرٍ يُقَاتِلُ قِتَالَ الْفَارِسِ وَالرَّاجِلِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُوسُفَ الصَّيْرَفِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh, meaning Ibn Masʿūd, may Allah be pleased with him, reported that on the Day of Badr Saʿd fought both as horseman and foot soldier.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : غزوہ بدر کے دن حضرت رضی اللہ عنہ اللہ نے گھڑ سوار اور پیادہ ( دونوں طرح سے ) جنگ میں حصہ لیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں صرف ابراہیم بن یوسف صیرفی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

14863

Majma al-Zawaid #14863

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ مِنْ هَذَا الْبَابِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ "" فَدَخَلَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿAmr ibn al-ʿĀṣ, may Allah be pleased with them both, reported that the Prophet ﷺ announced the first to enter through a door would be of Paradise, and Saʿd ibn Abī Waqqāṣ entered. > **"The first to enter upon you through this door is a man of Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ اس دروازے سے آنے والا پہلا فرد جنتی ہو گا ۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں : تو حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اندر تشریف لے آئے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

14864

Majma al-Zawaid #14864

وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «يَدْخُلُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ "" فَدَخَلَ سَعْدٌ، قَالَ ذَلِكَ فِي ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، كُلُّ ذَلِكَ يَدْخُلُ سَعْدٌ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ الرَّقَاشِيُّ، وَقَدْ ضُعِّفَ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar, may Allah be pleased with them both, reported that the Prophet ﷺ announced for three days that a man of Paradise would enter, and on each occasion Saʿd entered. > **"A man of Paradise will enter upon you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تمہارے سامنے اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آئے گا ، تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ اندر آ گئے ، نبی اکرم ﷺ نے یہ بات تین دن ارشاد فرمائی اور ہر مرتبہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ ہی آئے ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن قیس رقاشی ہے جس کو ضعیف قرار دیا گیا ہے ۔

14865

Majma al-Zawaid #14865

«وَعَنْ سَعْدٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ بَيْنَ يَدَيْهِ طَعَامٌ فَقَالَ: "" اللَّهُمَّ سُقْ إِلَى هَذَا الطَّعَامِ عَبْدًا يُحِبُّهُ وَيُحِبُّكَ "". قَالَ: فَطَلَعَ - يَعْنِي نَفْسَهُ» -. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.

EnglishUnverified translation

Saʿd, may Allah be pleased with him, reported that food lay before the Prophet ﷺ who prayed for Allah to send a servant whom He loves and who loves Him to it, whereupon Saʿd himself appeared. > **"O Allah, send to this food a servant whom You love and who loves You."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے سامنے کھانا موجود تھا آپ ﷺ نے دعا کی : ’’ اے اللہ ! اس کھانے کی طرف تو اس بندے کو لے آ ! جس سے تو محبت کرتا ہو اور وہ تجھ سے محبت کرتا ہو ۔‘‘ راوی کہتے ہیں : تو وہ آ گئے ، یعنی حضرت سعد رضی اللہ عنہ خود آ گئے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

14866

Majma al-Zawaid #14866

وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لِسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ: "" دُونَكَ لُحُومَ الْقَوْمِ "" فَكَانَ سَعْدٌ يَضَعُ سَهْمُهُ فِي كَبَدِ قَوْسِهِ فَيَقُولُ: اللَّهُمَّ سَهْمُكَ، وَفِي سَبِيلِكَ اللَّهُمَّ انْصُرْ رَسُولَكَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ إِذَا دَعَاكَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ، وَقَدِ اعْتَضَدَ حَدِيثُهُ بِالْحَدِيثَيْنِ اللَّذَيْنِ تَقَدَّمَا فِي بَابِ إِجَابَةِ دُعَائِهِ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās, may Allah be pleased with them both, reported that on the Day of Uḥud the Messenger of Allah ﷺ told Saʿd ibn Abī Waqqāṣ to engage the enemy. Saʿd placed his arrow in his bow dedicating it to Allah and asking victory for His Messenger, and the Messenger of Allah ﷺ prayed for acceptance of his supplications. > **"O Allah, answer Saʿd when he calls upon You."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : غزوہ اُحد کے دن نبی اکرم ﷺ نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے فرمایا : تم دشمن کے گوشت سنبھالو ( یعنی ان پر حملہ کرو ) تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اپنی کمان میں تیر رکھا اور یہ کہا : اے اللہ ! یہ تیرا تیر ہے ، اور تیری راہ میں ہے ، اے اللہ ! تو اپنے رسول کی مدد کرنا ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے اللہ ! جب سعد تجھ سے دعا کرے تو اس کی دعا مستجاب فرما ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد بقال ہے اور وہ مدلس اور ثقہ ہے ، یہ حدیث ان دو حدیثوں کے حوالے سے مضبوط ہو جاتی ہے جو اس سے پہلے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے مستجاب ہونے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔

14867

Majma al-Zawaid #14867

«وَعَنِ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَأَخَذَتْنِي وَحْشَةٌ مِنَ اللَّيْلِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَا لَكِ؟ "" فَقُلْتُ: إِنِّي فِي هَذَا الْمَكَانِ فِي لَيْلَةٍ ظَلْمَاءَ فَأَخَافُ عَلَيْكَ. فَقَالَ: "" كَلَّا؛ إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَبْعَثُ لَنَا رَجُلًا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَكْلَؤُنَا بَقِيَّةَ لَيْلَتِنَا "" قَالَتْ: فَبَيْنَا أَنَا كَذَلِكَ إِذْ رَأَيْتُ سَوَادًا قَدْ أَقْبَلَ نَحْوَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللًَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ هَذَا؟ "" فَقَالَ: أَنَا سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ، جِئْتُ أَكْلَؤُكَ بَقِيَّةَ لَيْلَتِكَ هَذِهِ، فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ فَنَامَ». قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: أَبُو جَعْفَرٍ الْأَشْجَعِيُّ: لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾisha, may Allah be pleased with her, reported that during a journey she felt lonely on a dark night and feared for the Prophet ﷺ. He assured her Allah would send a man loving Allah and His Messenger to guard them, and Saʿd ibn Mālik appeared offering to guard the remainder of the night, whereupon the Messenger of Allah ﷺ laid his head and slept. > **"No; Allah will send for us a man who loves Allah and His Messenger to guard us the rest of our night. Who is this? I am Saʿd ibn Mālik, come to guard you the rest of this night."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ سفر کر رہے تھے مجھے رات کے وقت وحشت محسوس ہوئی ، نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : تمہیں کیا ہوا ہے ؟ میں نے عرض کی : ہم اس جگہ پر ایک تاریک رات میں موجود ہیں ، مجھے آپ کے حوالے سے اندیشہ ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ایسا ہرگز نہیں ہو گا اللہ تعالیٰ ہمارے لئے ایک شخص کو بھیج دے گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے وہ باقی کی رات ہماری پہریداری کرتا رہے گا ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ابھی ہم اسی حالت میں تھے کہ اسی دوران میں نے کسی شخص کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا ۔ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : کون ہے ؟ تو اس نے کہا : میں سعد بن مالک ہوں ، میں اس لئے آیا ہوں تاکہ باقی کی رات آپ کی پہریداری کرتا رہوں ، تو نبی اکرم ﷺ نے سر رکھا اور آپ سو گئے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجعفر اشجعی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

14868

Majma al-Zawaid #14868

وَعَنْ سَعْدٍ قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَدْرًا وَمَا لِي غَيْرُ شَعْرَةٍ وَاحِدَةٍ، ثُمَّ أَكْثَرَ اللَّهُ لِي مِنَ اللِّحَى بَعْدُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: وَقَوْلُهُ "" وَمَا لِي غَيْرُ شَعْرَةٍ "" يَعْنِي: مَا لِي إِلَّا ابْنَةٌ وَاحِدَةٌ "" ثُمَّ أَكْثَرَ اللَّهُ لِي مِنَ اللِّحَى "" يَعْنِي: مِنَ الْوَلَدِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Saʿd, may Allah be pleased with him, reported that he witnessed Badr with the Prophet ﷺ when he had but one hair, meaning one daughter, then Allah increased his beard, meaning his offspring.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب میں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ غزوہ بدر میں شرکت کی تو اس وقت میرا ( داڑھی کا ) صرف ایک بال تھا پھر بعد میں اللہ تعالیٰ نے میری داڑھی کے بال زیادہ کر دیے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ یہ فرماتے ہیں : ان کا یہ کہنا ’’ میرا صرف ایک بال تھا ‘‘ اس سے مراد یہ ہے کہ میری صرف ایک بیٹی تھی اور ان کا یہ کہنا کہ ’’ پھر بعد میں اللہ تعالیٰ نے میری داڑھی کے بال زیادہ کر دیے ‘‘ اس سے مراد یہ ہے کہ میری اولاد زیادہ ہو گئی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

14869

Majma al-Zawaid #14869

وَعَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَ سَعْدٌ آخِرَ الْمُهَاجِرِينَ وَفَاةً رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿĀmir ibn Saʿd reported that Saʿd was the last of the Emigrants to die, may Allah be pleased with him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عامر بن سعد بیان کرتے ہیں : حضرت سعد رضی اللہ عنہ مہاجرین میں سے انتقال کرنے والے آخری فرد ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

14870

Majma al-Zawaid #14870

وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: تُوُفِيَّ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَثَمَانِينَ، وَمَاتَ عَلَى عَشَرَةِ أَمْيَالٍ مِنْ الْمَدِينَةِ، وَحُمِلَ عَلَى رِقَابِ الرِّجَالِ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَكَانَ مَرْوَانُ يَوْمَئِذٍ الْوَالِيَ عَلَيْهَا، وَأَسْلَمَ وَهُوَ ابْنُ سَبْعَ عَشْرَةَ سَنَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

EnglishUnverified translation

Aḥmad ibn Ḥanbal reported that Saʿd died at eighty-three, ten miles from Madīna, was carried on men's necks to Madīna when Marwān was its governor, and had accepted Islam at seventeen.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

امام احمد بن حنبل بیان کرتے ہیں : حضرت سعد رضی اللہ عنہ کا انتقال تراسی برس کی عمر میں ہوا تھا وہ مدینہ منورہ سے دس میل کے فاصلے پر انتقال کر گئے تھے اور ان کی میت کو کندھوں پر اٹھا کر مدینہ منورہ لایا گیا تھا ان دنوں مروان مدینہ منورہ کا گورنر تھا ۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے سترہ سال کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔

14871

Majma al-Zawaid #14871

وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنَ سَعْدٍ قَالَ: تُوُفِّيَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ زَمَنَ مُعَاوِيَةَ بَعْدَ حِجَّتِهِ الْأُولَى، وَهُو ابْنُ ثَلَاثٍ وَثَمَانِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرُوِيَ نَحْوُهُ عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ.

EnglishUnverified translation

Ibrāhīm ibn Saʿd reported that Saʿd ibn Abī Waqqāṣ died in Muʿāwiya's era after his first ḥajj at eighty-three.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابراہیم بن سعد بیان کرتے ہیں : حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا انتقال حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ان کے پہلے حج کرنے کے بعد ہوا تھا اس وقت حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی عمر تراسی برس تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں انہوں نے اس کی مانند روایت یحیی بن بکیر کے حوالے سے بھی نقل کی ہے ۔

14872

Majma al-Zawaid #14872

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ سَعْدٌ وَمَرْوَانُ وَالِي الْمَدِينَةِ فَصَلَّى عَلَيْهِ، وَمَاتَ سَنَةَ خَمْسَةٍ وَخَمْسِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

EnglishUnverified translation

Muḥammad ibn ʿAbdillāh ibn Numayr reported that Saʿd died when Marwān governed Madīna and led his funeral prayer, in the year fifty-five.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں : حضرت سعد رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو مروان اس وقت مدینہ منورہ کا گورنر تھا اس نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھائی ، حضرت سعد رضی اللہ عنہ کا انتقال پچپن ہجری میں ہوا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔

14873

Majma al-Zawaid #14873

وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ قَالَ: مَاتَ سَعْدٌ بِالْعَقِيقِ فِي قَصْرِهِ عَلَى عَشَرَةِ أَمْيَالٍ مِنَ الْمَدِينَةِ، وَحُمِلَ عَلَى رِقَابِ الرِّجَالِ إِلَى الْمَدِينَةِ. وَيُقَالُ: تُوُفِّيَ وَهُوَ ابْنُ بِضْعٍ وَسَبْعِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

EnglishUnverified translation

Al-Zubayr ibn Bakkār reported that Saʿd died at al-ʿAqīq in his palace ten miles from Madīna and was carried on men's necks to Madīna, and it is said he was in his seventies.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں : حضرت سعد رضی اللہ عنہ اللہ کا انتقال عقیق کے مقام پر ان کے گھر میں ہوا تھا ، جو مدینہ منورہ سے دس میل کے فاصلے پر تھا اور ان کی میت کو لوگ کندھوں پر اٹھا کر مدینہ منورہ لائے تھے ۔ یہ بات کہی جاتی ہے کہ جس وقت ان کا انتقال ہوا اس وقت ان کی عمر ستر سال سے زیادہ تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔

14874

Majma al-Zawaid #14874

عَنْ شَبَّابٍ الْعُصْفُرِيِّ قَالَ: سَعِيدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُرْطِ بْنِ رَزَاحِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ، يُكْنَى: أَبَا الْأَعْوَرِ، وَأُمُّهُ فَاطِمَةُ بِنْتُ نَعْجَةَ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ خُوَيْلِدٍ مِنْ خُزَاعَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

EnglishUnverified translation

Shabāb al-ʿUṣfurī reported the lineage of Saʿīd ibn Zayd ibn ʿAmr ibn Nufayl ibn ʿAbd al-ʿUzzā ibn Rabāḥ ibn ʿAbdillāh ibn Qurṭ ibn Razāḥ ibn ʿAdī ibn Kaʿb, his kunya Abū al-Aʿwar, and his mother Fāṭima bint Naʿja ibn Umayya ibn Khuwaylid of Khuzāʿa.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

شباب عصفری بیان کرتے ہیں ( حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ کا نسب یہ ہے : ) ’’ حضرت سعید بن زید بن عمرو بن نفیل بن عبدالعزیٰ بن رباح بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن کعب ، حضرت سعید رضی اللہ عنہ کی کنیت ابواعور تھی ان کی والدہ کا نام فاطمہ بنت نعجہ بن امیہ بن خویلد تھا اور ان کا تعلق خزاعہ قبیلے سے تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔

14875

Majma al-Zawaid #14875

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ آدَمَ، طُوَالًا، أَشْقَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرَوَى عَنِ الْوَاقِدِيِّ مِثْلَهُ.

EnglishUnverified translation

ʿAmr ibn ʿAlī reported that Saʿīd ibn Zayd was dark, tall, and fair-reddish.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن علی بیان کرتے ہیں : حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ گندمی رنگت کے مالک طویل القامت شخص تھے اور سرخی مائل تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے واقدی کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ۔

14876

Majma al-Zawaid #14876

وَعَنِ عُرْوَةَ قَالَ: «سَعِيدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ، قَدِمَ مِنَ الشَّامِ بَعْدَمَا رَجِعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَدْرٍ، فَكَلَّمَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَضَرَبَ لَهُ بِسَهْمِهِ، قَالَ: وَأَجْرِي - يَا رَسُولَ اللَّهِ - زَعَمُوا؟ قَالَ: "" وَأَجْرُكَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَرُوِيَ عَنِ الزُّهْرِيِّ مِثْلُهُ.

EnglishUnverified translation

ʿUrwa reported that Saʿīd ibn Zayd ibn ʿAmr ibn Nufayl arrived from al-Shām after the Messenger of Allah ﷺ returned from Badr, spoke with him, and the Prophet ﷺ struck for him his share. When he asked about his reward, the Prophet ﷺ assured him of it. > **"And your reward."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عروہ بیان کرتے ہیں : حضرت سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے بدر سے واپسی پر شام سے تشریف لائے ، انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ بات چیت کی ، تو نبی اکرم ﷺ نے ان کا حصہ مقرر کیا انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرا اجر ؟ لوگوں کا اس بارے میں بات کرنا ہے ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تمہیں اجر بھی ملے گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔ انہوں نے زہری کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ۔

14877

Majma al-Zawaid #14877

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «عَشَرَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ فِي الْجَنَّةِ: أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ، وَسَعْدٌ فِي الْجَنَّةِ، وَسَعِيدٌ فِي الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فِي الْجَنَّةِ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فِي الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَامِدِ بْنِ يَحْيَى الْبَلْخِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي مَنَاقِبِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar, may Allah be pleased with them both, reported that the Messenger of Allah ﷺ named ten of Quraysh in Paradise: Abū Bakr, ʿUmar, ʿUthmān, ʿAlī, Ṭalḥa, al-Zubayr, Saʿd, Saʿīd, ʿAbd al-Raḥmān ibn ʿAwf, and Abū ʿUbayda ibn al-Jarrāḥ. > **"Ten of Quraysh are in Paradise: Abū Bakr and ʿUmar are in Paradise, ʿUthmān is in Paradise, ʿAlī is in Paradise, Ṭalḥa is in Paradise, al-Zubayr is in Paradise, Saʿd is in Paradise, Saʿīd is in Paradise, ʿAbd al-Raḥmān ibn ʿAwf is in Paradise, and Abū ʿUbayda ibn al-Jarrāḥ is in Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ قریش سے تعلق رکھنے والے دس افراد جنت میں جائیں گے ، ابوبکر اور عمر جنت میں جائیں گے ، عثمان جنت میں ہو گا ، علی جنت میں ہو گا ، طلحہ جنت میں ہو گا ، زبیر جنت میں ہو گا ، سعد جنت میں ہو گا ، سعید جنت میں ہو گا ، عبدالرحمن بن عوف جنت میں ہو گا ، ابوعبیدہ بن جراح جنت میں ہو گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے اپنی تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ۔ اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف حامد بن یحیی بلخی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ، اس روایت کے مختلف طرق ہیں جو صحابہ کرام کی ایک جماعت کے مناقب سے متعلق باب میں ہیں ۔

14878

Majma al-Zawaid #14878

وَعَنِ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ قَالَ: بَعَثَ مُعَاوِيَةُ إِلَى مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ بِالْمَدِينَةِ لِيُبَلِّغَ لِابْنِهِ يَزِيدَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ: مَا يُجِيبُكَ حَتَّى يَجِيئَنِي سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ فَيُبَايِعَ، فَإِنَّهُ أَنْبَلُ أَهْلِ الْبَلَدِ فَإِذَا بَايَعَ بَايَعَ النَّاسُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلِكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Saʿīd ibn Zayd ibn ʿAmr ibn Nufayl, may Allah be pleased with him, reported that Muʿāwiya wrote to Marwān ibn al-Ḥakam in Madīna to secure allegiance for his son Yazīd, and a Syrian said the people would not respond until Saʿīd ibn Zayd pledged, for he was the noblest of the city whose pledge the people would follow.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے مروان بن حکم کو مدینہ منورہ پیغام بھیجا تاکہ وہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے یزید کے لئے پیغام پہنچائے ، تو اہل شام سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا : وہ آپ کی بات اس وقت تک نہیں مانے گا جب تک حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ میرے پاس آ کر بیعت نہیں کر لیتے کیونکہ وہ شہر کے سب سے زیادہ سمجھ دار شخص ہیں ، جب وہ بیعت کر لیں گے ، تو باقی لوگ بھی بیعت کر لیں گے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

14879

Majma al-Zawaid #14879

وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ سَنَةَ إِحْدَى وَخَمْسِينَ، وَسِنُّهُ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ، وَدُفِنَ بِالْمَدِينَةِ، وَمَاتَ بِالْعَقِيقِ، وَنَزَلَ فِي قَبْرِهِ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ وَابْنِ عُمَرَ، وَيُكْنَى أَبَا الْأَعْوَرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرُوِيَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ طَرَفٌ مِنْهُ.

EnglishUnverified translation

Yaḥyā ibn Bukayr reported that Saʿīd ibn Zayd ibn ʿAmr ibn Nufayl died in the year fifty-one in his seventies, died at al-ʿAqīq, was buried in Madīna, Saʿd ibn Abī Waqqāṣ and Ibn ʿUmar descended into his grave, and his kunya was Abū al-Aʿwar.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : حضرت سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ کا انتقال اکیاون ہجری میں ستر برس کے لگ بھگ عمر میں ہوا تھا ، انہیں مدینہ منورہ دفن کیا گیا ان کا انتقال عقیق کے مقام پر ہوا تھا ۔ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان کی قبر میں اترے تھے ۔ ان کی کنیت ابواعور تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے اس روایت کا ایک حصہ محمد بن عبداللہ بن نمیر کے حوالے سے بھی نقل کیا ہے ۔

14880

Majma al-Zawaid #14880

وَعَنْ عَائِشَةَ بِنْتَ سَعْدٍ قَالَتْ: غَسَّلَ سَعْدٌ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ بِالْعَقِيقِ، ثُمَّ حَمَلُوهُ فَجَاءُوا بِهِ، فَجَاءَ سَعْدٌ يَمْشِي حَتَّى إِذَا حَاذَى بِدَارِهِ، دَخَلَ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ خَرَجَ فَقَالَ: إِنِّي لَمْ أَغْتَسِلْ مِنْ غَسْلِ سَعِيدٍ إِنَّمَا اغْتَسَلْتُ مِنَ الْحَرِّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾisha bint Saʿd reported that Saʿd washed Saʿīd ibn Zayd at al-ʿAqīq, they carried him forth, Saʿd walked until opposite his house, entered, bathed, then clarified he bathed from heat not from washing Saʿīd.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو عقیق کے مقام پر غسل دیا تھا پھر ان لوگوں نے ان کی میت کو اٹھایا اور اسے لے کے آئے ، حضرت سعد رضی اللہ عنہ پیدل چلتے ہوئے آئے تھے ، یہاں تک کہ وہ ان کے گھر کے مدمقابل آئے پھر وہ اندر گئے پھر انہوں نے غسل کیا پھر وہ باہر نکل آئے اور بولے : میں نے اس وجہ سے غسل نہیں کیا کہ میں نے حضرت سعید رضی اللہ عنہ کو غسل دیا تھا بلکہ میں نے گرمی کی وجہ سے غسل کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

14881

Majma al-Zawaid #14881

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ: أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ غَسَّلَ سَعِيدًا بِالسُّجْرَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Saʿīd ibn ʿAbd al-Raḥmān ibn Saʿīd ibn Zayd reported that Saʿd ibn Abī Waqqāṣ washed Saʿīd with warm water.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

زید بن سعید بن عبدالرحمن بن سعید بن زید بیان کرتے ہیں : حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے حضرت سعید رضی اللہ عنہ کو گرم پانی کے ذریعے غسل دیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

14882

Majma al-Zawaid #14882

عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ مَعْمَرِ بْنِ الْمُثَنَّى قَالَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفِ بْنِ عَبْدِ عَوْفِ بْنِ [عَبْدِ] الْحَارِثِ بْنِ زُهْرَةَ بْنِ كِلَابٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abū ʿUbayda Maʿmar ibn al-Muthannā reported that ʿAbd al-Raḥmān ibn ʿAwf was son of ʿAbd ʿAwf ibn ʿAbd al-Ḥārith ibn Zuhra ibn Kilāb.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوعبیدہ معمر بن مثنیٰ بیان کرتے ہیں : ( حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا نام و نسب یہ ہے : ) ’’ حضرت عبدالرحمن بن عوف بن عبدعوف بن عبدالحارث بن زہرہ بن کلاب ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

14883

Majma al-Zawaid #14883

وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ: «أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ كَانَ اسْمُهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ عَبْدَ الْكَعْبَةِ، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ الرَّحْمَنِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Sīrīn reported that ʿAbd al-Raḥmān ibn ʿAwf's name in Jāhiliyya was ʿAbd al-Kaʿba, and the Messenger of Allah ﷺ named him ʿAbd al-Raḥmān.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن سیرین بیان کرتے ہیں : حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا نام زمانہ جاہلیت میں عبدالکعبہ تھا ، تو نبی اکرم ﷺ نے ان کا نام عبدالرحمن رکھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

14884

Majma al-Zawaid #14884

«وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: كَانَ اسْمِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ عَبْدَ عَمْرٍو، فَسَمَّانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ الرَّحْمَنِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbd al-Raḥmān ibn ʿAwf, may Allah be pleased with him, reported that his name in Jāhiliyya was ʿAbd ʿAmr and the Messenger of Allah ﷺ named him ʿAbd al-Raḥmān.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : زمانہ جاہلیت میں میرا نام عبدعمرو تھا ، تو نبی اکرم ﷺ نے میرا نام عبدالرحمن رکھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد بن عبدالعزیز ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

14885

Majma al-Zawaid #14885

وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفِ بْنِ عَبْدِ عَوْفِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ بْنِ زُهْرَةَ، يُكْنَى أَبَا مُحَمَّدٍ، شَهِدَ بَدْرًا. وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Isḥāq reported that ʿAbd al-Raḥmān ibn ʿAwf ibn ʿAbd ʿAwf ibn ʿAbd al-Ḥārith ibn Zuhra, kunya Abū Muḥammad, witnessed Badr.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن اسحاق بیان کرتے ہیں : ( حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا نام و نسب یہ ہے : ) ’’ حضرت عبدالرحمن بن عوف بن عبدعوف بن عبدحارث بن زہرہ ، ان کی کنیت ابومحمد ہے ، اور انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے ۔‘‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

14886

Majma al-Zawaid #14886

وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ: فِيمَنْ شَهِدَ بَدْرًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَنِي زُهْرَةَ بْنِ كِلَابِ بْنِ مُرَّةَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفِ بْنِ عَبْدِ عَوْفٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ حَسَنُ الْإِسْنَادِ.

EnglishUnverified translation

ʿUrwa ibn al-Zubayr reported that among Banū Zuhra ibn Kilāb ibn Murra who witnessed Badr with the Messenger of Allah ﷺ was ʿAbd al-Raḥmān ibn ʿAwf ibn ʿAbd ʿAwf.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عروہ بن زبیر نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ غزوہ بدر میں شرکت کرنے والے افراد میں بنوزہرہ بن کلاب بن مرہ سے تعلق رکھنے والے افراد میں حضرت عبدالرحمن بن عوف بن عبدعوف رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے یہ روایت مرسل ہے اور سند کے اعتبار سے حسن ہے ۔

14887

Majma al-Zawaid #14887

وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ: أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ كَانَ سَاقِطَ الثَّنِيَّتَيْنِ، أَهْتَمَ، أَعْسَرَ، أَعْرَجَ، وَكَانَ أُصِيبَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَهُتِمَ وَجُرِحَ عِشْرِينَ جِرَاحَةً أَوْ أَكْثَرَ، أَصَابَهُ بَعْضُهَا فِي رِجْلِهِ فَعَرِجَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Isḥāq reported that ʿAbd al-Raḥmān ibn ʿAwf had fallen front teeth, used both hands, and limped, having been struck on Uḥud with twenty or more wounds, some in his leg causing his limp.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن اسحاق بیان کرتے ہیں : حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے سامنے کے دانت گرے ہوئے تھے ، وہ دانت جڑ سے نکل گئے تھے ، وہ دونوں ہاتھوں کو استعمال کر لیتے تھے اور لنگڑے تھے ، انہیں غزوہ بدر کے دن چوٹ آئی تھی اور انہیں بیس سے زیادہ زخم لگے تھے ، ان میں سے زیادہ تر زخم ان کی ٹانگ پر لگے تھے ، جس کی وجہ سے وہ لنگڑا کر چلتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔