Majma al-Zawaid #14808
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ جَدَّتِهِ سُعْدَى قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ يَوْمًا طَلْحَةُ فَرَأَيْتُ مِنْهُ ثِقَلًا، فَقُلْتُ لَهُ: مَا لَكَ؟ لَعَلَّهُ رَابَكَ مِنَّا شَيْءٌ فَغَيَّبَكَ؟ قَالَ: لَا، وَلَنِعْمَ حَلِيلَةُ الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ أَنْتِ، وَلَكِنِ اجْتَمَعَ عِنْدِي مَالٌ وَلَا أَدْرِي كَيْفَ أَصْنَعُ بِهِ. قَالَتْ: وَمَا يَغُمُّكَ مِنْهُ، ادْعُ قَوْمَكَ فَاقْسِمْهُ بَيْنَهُمْ. فَقَالَ: يَا غُلَامُ، عَلَيَّ قَوْمِي، فَسَأَلْتُ الْخَازِنَ: كَمْ قَسَّمَ؟ قَالَ: أَرْبَعُمِائَةِ أَلْفٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
EnglishUnverified translation
Ṭalḥah ibn Yaḥya reports from his grandmother Suʿda that Ṭalḥah entered upon her one day and she saw heaviness in him. When she asked what was with him, whether something from them had disturbed and hidden him, he said no: she was the best wife of a Muslim man, but wealth had gathered with him and he knew not what to do with it. She asked what grieved him of it: to summon his people and divide it among them. He called his servant for his people, and she asked the treasurer how much he had divided: four hundred thousand.
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
طلحہ بن یحیی اپنی دادی سعدی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : وہ فرماتی ہیں : ’’ ایک دن حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ گھر داخل ہوئے تو میں نے ان کی طبیعت میں بوجھل پن محسوس کیا ، میں نے ان سے دریافت کیا : آپ کو کیا ہوا ہے ؟ شاید آپ کو ہماری طرف سے کوئی چیز بری لگی ہے ، تو انہوں نے فرمایا : جی نہیں کسی بھی مسلمان کی جتنی اچھی بیوی ہو سکتی ہے تم ویسی ہو لیکن معاملہ یہ ہے کہ میرے پاس کچھ مال اکٹھا ہو گیا ہے ، اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کیا کروں ، تو اس خاتون نے کہا : اس میں پریشانی والی کون سی بات ہے ؟ آپ اپنی قوم کو بلائیں اور یہ مال ان کے درمیان تقسیم کر دیں ، حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے غلام ! میرے پاس میری قوم کے لوگوں کو لے کے آؤ ، راوی خاتون بیان کرتی ہیں : بعد میں ، میں نے خادم سے دریافت کیا : انہوں نے کتنا مال تقسیم کیا ؟ تو اس نے بتایا : چار لاکھ ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔