عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: «أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَجَلَسْتُ فَقَالَ: "" يَا أَبَا ذَرٍّ، هَلْ صَلَّيْتَ؟ "". فَقُلْتُ: لَا. قَالَ: "" قُمْ فَصَلِّ "". قَالَ: فَقُمْتُ فَصَلَّيْتُ، ثُمَّ جَلَسْتُ فَقَالَ: "" يَا أَبَا ذَرٍّ، تَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ شَيَاطِينِ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ "". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلِلْإِنْسِ شَيَاطِينُ؟ قَالَ: "" نَعَمْ "". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الصَّلَاةُ؟ قَالَ: "" خَيْرُ مَوْضُوعٍ، مَنْ شَاءَ أَقَلَّ وَمَنْ شَاءَ أَكْثَرَ "". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالصَّوْمُ؟ قَالَ: "" فَرْضٌ مُجْزِئٌ وَعِنْدَ اللَّهِ مَزِيدٌ "". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالصَّدَقَةُ؟ قَالَ: "" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ "". قَالَ: قُلْتُ: فَأَيُّهَا أَفْضَلُ؟ قَالَ: "" جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ "". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْأَنْبِيَاءِ كَانَ أَوَّلَ؟ قَالَ: "" آدَمُ "". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَنَبِيٌّ كَانَ؟ قَالَ: "" نَعَمْ، نَبِيٌّ مُكَلَّمٌ "". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمِ الْمُرْسَلُونَ؟ قَالَ: "" ثَلَاثَمِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ، جَمًّا غَفِيرًا "". أَوْ قَالَ مَرَّةً: "" خَمْسَةَ عَشَرَ "". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، آدَمُ نَبِيٌّ؟ قَالَ: نَعَمْ، مُكَلَّمٌ "". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّمَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ أَعْظَمُ؟ قَالَ: "" آيَةُ الْكُرْسِيِّ {اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ} [البقرة: 255]». قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ طَرَفًا مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ تَقَدَّمَ هُوَ وَحَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ، وَالْكَلَامُ عَلَيْهِمَا فِي الْعِلْمِ فِي حُسْنِ السُّؤَالِ.
EnglishUnverified translation
Abu Dharr رضي الله عنه reports that he came to the Prophet ﷺ in the mosque and sat, was asked whether he had prayed and bidden to rise and pray, then bidden to seek refuge from the evil of devils of men and jinn, asked about human devils, prayer, fasting, charity and its most excellent form, the first of the prophets, his prophethood and converse, the number of messengers, the prophethood of Adam, and the greatest verse revealed, to which the Prophet ﷺ answered affirmatively and instructively throughout, ending with Ayat al-Kursi. > **"O Abu Dharr, hast thou prayed? Rise and pray. O Abu Dharr, seek refuge with Allah from the evil of the devils of men and jinn. Yes. Prayer is the best placed; who wills may do less and who wills may do more. Fasting is an obligatory sufficiency, and with Allah is increase. Manifold multiples. The effort of one with little, or secrecy to a poor man. Adam. Yes, a prophet spoken to. Three hundred and a dozen-odd, a great multitude. Ayat al-Kursi: Allah, there is no god but He, the Living, the Sustainer."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، نبی اکرم ﷺ اس وقت مسجد میں تشریف فرما تھے ، میں بیٹھ گیا ، آپ ﷺ نے دریافت کیا : اے ابوذر ! کیا تم نے نماز ادا کر لی ہے ؟ میں نے عرض کی : جی نہیں ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اٹھو اور نماز ادا کرو ! راوی کہتے ہیں : میں اُٹھا اور میں نے نماز ادا کی ، پھر میں آ کر بیٹھا ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے ابوذر ! انسانوں اور جنات سے تعلق رکھنے والے شیطانوں کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو ! راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا انسانوں میں بھی شیاطین ہوتے ہیں ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی ہاں ! میں نے دریافت کیا : نماز کیا چیز ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : یہ دی گئی بہتر چیز ہے ، جو شخص چاہے کم کر لے ، اور جو شخص چاہے وہ زیادہ کر لے ۔ راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! روزہ کیا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ایک ایسا فرض ہے ، جس کی جزا ملے گی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے مزید ( انعام و اکرام بھی ) ملے گا ۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! صدقہ کیا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ایک ایسی چیز ، جس کا کئی گنا اجر ہو گا ۔ راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ایسے شخص کا صدقہ کرنا ، جس کے پاس مال کم ہو اور وہ محنت کر کے ( کمائی کو صدقہ کرے ) یا پھر کسی غریب کو پوشیدہ طور پر صدقہ دینا ۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! انبیاء میں کون سب سے پہلے تھے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : حضرت آدم علیہ السلام ۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا وہ نبی تھے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی ہاں ! وہ ایسے نبی تھے ، جس کے ساتھ کلام کیا گیا ۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! رسولوں کی تعداد کتنی ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تین سو دس سے زیادہ زیادہ ہے ، جو ایک بڑی تعداد ہے ( ایک مرتبہ راوی نے لفظ تین سو پندرہ نقل کیا ہے ) میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا حضرت آدم علیہ السلام نبی تھے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی ہاں ! ان کے ساتھ کلام بھی کیا گیا تھا ۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ ﷺ پر جو کچھ نازل ہوا ہے ، ان میں سب سے عظیم آیت کون سی ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : آیت الکرسی ، يعنى «الله لا اله الا هو الحي القيوم» ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام نسائی نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اس سے پہلے یہ روایت گزر چکی ہے ، اور حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث بھی گزر چکی ہے ، اور ان دونوں پر کلام بھی گزر چکا ہے ، جو کتاب العلم میں ، اچھے طریقے سے سوال کرنے سے متعلق باب میں ہے ۔