Majma al-Zawaid #13429
عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُهَنِيِّ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، شَهِدْتُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، وَصَلَّيْتُ الْخَمْسَ، وَأَدَّيْتُ زَكَاةَ مَالِي، وَصُمْتُ [شَهْرَ] رَمَضَانَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ مَاتَ عَلَى هَذَا كَانَ مَعَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ هَكَذَا - وَنَصَبَ إِصْبَعَيْهِ - مَا لَمْ يَعُقَّ وَالِدَيْهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
EnglishUnverified translation
Amr ibn Murrah al-Juhani, may Allah be pleased with him, reports that a man came to the Prophet ﷺ and testified that there is no god but Allah and that he ﷺ is Allah's Messenger, that he prayed the five prayers, paid zakah on his wealth, and fasted Ramadan, whereupon the Prophet ﷺ raised two fingers and replied: > **"Whoever dies upon this shall be with the prophets, the truthful, and the martyrs on the Day of Resurrection thus, so long as he is not disobedient to his parents."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ، اُس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور آپ اللہ کے رسول ہیں ، میں پانچ نمازیں ادا کرتا ہوں ، میں اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرتا ہوں ، میں رمضان کے مہینے کے روزے رکھتا ہوں ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ’’ جو شخص ایسی حالت میں مر جائے ، وہ قیامت کے دن انبیاء صدیقین اور شہداء کے ساتھ اس طرح ہو گا ، نبی اکرم ﷺ نے اپنی دو انگلیاں کھڑی کر کے ارشاد فرمایا ( اور پھر فرمایا : ) جبکہ وہ اپنے والدین کی نافرمانی نہ کرتا ہو ۔‘‘ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔