Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 35 · Chapter 14

Book of Good Manners

Hadith 13130–13169

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

13130

Majma al-Zawaid #13130

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «يُؤْتَى بِالرَّجُلِ الَّذِي كَانَ يَغْتَابُ النَّاسَ فِي الدُّنْيَا، فَيُقَالُ لَهُ: كُلْ لَحْمَ أَخِيكَ مَيِّتًا كَمَا أَكَلْتَهُ حَيًّا» "". فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayra رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said the man who used to backbite men in this world shall be brought and told eat the flesh of your brother dead as you ate it living, and the like was mentioned. > **"Eat the flesh of your brother dead as you ate it living."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ۔ وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ایک شخص کو لایا جائے گا ، جو دنیا میں لوگوں کی غیبت کیا کرتا تھا تو اس سے کہا جائے گا : تم اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھاؤ ، جس طرح تم نے اس کے زندہ ہونے کے عالم میں اس کا گوشت کھایا تھا .......‘‘۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

13131

Majma al-Zawaid #13131

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِنَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَظَرَ فِي النَّارِ، فَإِذَا قَوْمٌ يَأْكُلُونَ الْجِيَفَ قَالَ: "" مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟ "". قَالَ: هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ لُحُومَ النَّاسِ. وَرَأَى رَجُلًا أَحْمَرَ أَزْرَقَ جَعْدًا (شَعْثًا إِذَا رَأَيْتَهُ)، قَالَ: "" مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ "". قَالَ: هَذَا عَاقِرُ النَّاقَةِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ قَابُوسٌ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that on the night the Prophet of Allah ﷺ was taken by night he looked into the Fire and saw a people eating carrion; he said who are these O Jibril? He said these are those who ate the flesh of men. And he saw a red, blue-eyed man with curly dishevelled hair; he said who is this O Jibril? He said this is the hamstringer of the she-camel. > **"Who are these O Jibril? — These are those who ate the flesh of men."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جس رات نبی اکرم ﷺ کو معراج کروائی گئی ، نبی اکرم ﷺ نے جہنم میں دیکھا تو وہاں کچھ لوگ تھے جو مردار کھا رہے تھے ، آپ نے دریافت کیا : اے جبرائیل ! یہ کون لوگ ہیں ؟ انہوں نے بتایا : یہ وہ لوگ ہیں ، جو لوگوں کا گوشت کھایا کرتے تھے ، پھر آپ نے ایک شخص کو دیکھا جو نیلی آنکھوں ، بکھرے ہوئے گھنگھریالے بالوں والا تھا ، تو آپ ﷺ نے دریافت کیا : اے جبرائیل یہ کون ہے ؟ انہوں نے یہ بتایا : یہ ( حضرت صالح علیہ السلام ) اونٹنی کے پاؤں کاٹنے والا شخص ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی قابوس ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

13132

Majma al-Zawaid #13132

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ: "" تَدْرُونَ أَزْنَى الزِّنَا عِنْدَ اللَّهِ؟ "". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: "" فَإِنَّ أَزْنَى الزِّنَا عِنْدَ اللَّهِ، اسْتِحْلَالُ عِرْضِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ "". ثُمَّ قَرَأَ: {وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا} [الأحزاب: 58]». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

A'isha رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ said to his Companions do you know what the gravest adultery is with Allah? They said Allah and His Messenger know best. He said the gravest adultery with Allah is the declaring lawful the honour of a Muslim man, then he recited: Those who harm the believing men and believing women undeservedly. > **"Do you know what the gravest adultery is with Allah? The gravest adultery with Allah is the declaring lawful the honour of a Muslim man."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اپنے اصحاب سے فرمایا : ’’ کیا تم یہ جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑا زنا کیا ہے ؟ لوگوں نے عرض کی : اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑا زنا یہ ہے کہ کسی مسلمان شخص کی عزت کو حلال قرار دیا جائے ، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی : ’’ جو لوگ مومن مردوں اور مومن خواتین کو ان کے کسی عمل کے بغیر اذیت پہنچاتے ہیں .......‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

13133

Majma al-Zawaid #13133

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّ مِنْ أَزْنَى الزِّنَا اسْتِطَالَةَ الْمَرْءِ فِي عِرْضِ أَخِيهِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي نُعَيْمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayra رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said among the gravest of adulteries is a man's assault upon the honour of his brother. > **"Among the gravest of adulteries is a man's assault upon the honour of his brother."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ سب سے بڑا زنا یہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی کی عزت پر حملہ آور ہو ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے دو استاد کے ساتھ نقل کی ہے ، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف محمد بن ابونعیم کا معاملہ مختلف ہے ، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

13134

Majma al-Zawaid #13134

وَعَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِنَّ أَزْنَى الزِّنَا اسْتِطَالَةُ أَحَدِكُمْ فِي عِرْضِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى الْأَيْلِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْأُبَلِّيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Yusuf ibn Abdillah ibn Salam رضي الله عنهما reports from the Prophet ﷺ that he said among the gravest of adulteries is one of you assaulting the honour of his Muslim brother. > **"Among the gravest of adulteries is one of you assaulting the honour of his Muslim brother."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ سب سے بڑا زنا یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر حملہ آور ہو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن موسیٰ ایلی کے حوالے سے عمرو بن یحیی ابلی سے نقل کی ہے ، اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

13135

Majma al-Zawaid #13135

وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: «بَيْنَا أَنَا أُمَاشِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ آخِذٌ بِيَدِي، وَبِرَجُلٍ عَنْ يَسَارِهِ، فَإِذَا نَحْنُ بِقَبْرَيْنِ أَمَامَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ، وَقَالَ: بَلَى كَانَ أَحَدُهُمَا لَا يَسْتَبْرِئُ مِنْ بَوْلِهِ، وَكَانَ الْآخَرُ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ؛ فَأَيُّكُمْ يَأْتِينِي بِجَرِيدَةٍ؟ "". فَاسْتَبَقْنَا فَسَبَقْتُهُ، فَأَتَيْتُهُ بِجَرِيدَةٍ فَكَسَرَهَا نِصْفَيْنِ، فَأَلْقَى عَلَى ذَا الْقَبْرِ قِطْعَةً، وَعَلَى ذَا الْقَبْرِ قِطْعَةً، قَالَ: "" إِنَّهُ يُهَوَّنُ عَلَيْهِمَا مَا كَانَتَا رَطْبَتَيْنِ، وَمَا يُعَذَّبَانِ إِلَّا فِي الْغِيبَةِ وَالْبَوْلِ». قُلْتُ: عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بَحْرِ بْنِ مَرَّارٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Bakrah رضي الله عنه said: While I was walking with the Messenger of Allah ﷺ, with him holding my hand, and another man to his left, we came upon two graves ahead of us. The Messenger of Allah ﷺ said that they were being punished, and they were not being punished for something great, yet indeed one of them did not guard himself against his urine, and the other used to carry tales. He then asked which of us would bring him a palm stalk. We raced and I outran him, so I brought him a stalk. He broke it in two, placed a piece upon this grave and a piece upon that grave, and said that it would lighten their burden while the two remained moist, and they were punished only for backbiting and urine. > **"They are being punished, and they are not being punished for something great. One of them did not guard himself against his urine, and the other used to carry tales. Which of you will bring me a palm stalk? It will lighten them while the two remain moist."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا آپ نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا ، آپ کی بائیں طرف ایک اور شخص تھا ، ہمارے سامنے دو قبریں آئیں ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ان دونوں کو عذاب ہو رہا ہے اور ان دونوں کو ( بظاہر ) کسی بڑے گناہ کی وجہ سے عذاب نہیں ہو رہا ( یعنی ایسا بڑا گناہ جس سے بچنا مشکل ہو ) تم میں سے کون شخص میرے پاس ایک شاخ لے کر آئے گا ۔ راوی کہتے ہیں : ہم دونوں گئے اور میں اپنے ساتھی سے پہلے شاخ لے کے آ گیا ، نبی اکرم ﷺ نے اسے دو حصوں میں تقسیم کیا اور ایک قبر پر ایک ٹکڑا رکھ دیا اور دوسری قبر پر دوسرا ٹکڑا رکھ دیا اور ارشاد فرمایا : جب تک یہ دونوں تر رہیں گی ، ان دونوں کے عذاب میں تخفیف رہے گی ، اور ان دونوں کو غیبت کرنے اور پیشاب ( کے چھینٹوں سے ) نہ بچنے کی وجہ سے عذاب ہو رہا ہے ۔‘‘ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف بحر بن مرار کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

13136

Majma al-Zawaid #13136

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «مَرَّ بِرَجُلٍ يُعَذَّبُ فِي قَبْرِهِ فِي النَّمِيمَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ passed by a man being punished in his grave for talebearing.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کا گزر ایک شخص ( کی قبر ) کے پاس سے ہوا ، جسے اس کی قبر میں چغلی کرنے کی وجہ سے عذاب دیا جا رہا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی خلید بن دعلج ہے اور وہ متروک ہے ۔

13137

Majma al-Zawaid #13137

وَعَنْ يَعْلَى بْنِ سِيَابَةَ «أَنَّهُ عَهِدَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَتَى عَلَى قَبْرٍ يُعَذَّبُ صَاحِبُهُ فَقَالَ: "" إِنَّ هَذَا كَانَ يَأْكُلُ لُحُومَ النَّاسِ "". ثُمَّ دَعَا بِجَرِيدَةٍ رَطْبَةٍ، فَوَضَعَهَا عَلَى قَبْرِهِ وَقَالَ: "" لَعَلَّهُ أَنْ يُخَفَّفَ عَنْهُ مَا دَامَتْ رَطْبَةً» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Yaʿlā ibn Siyābah رضي الله عنه knew of the Prophet ﷺ that he came upon a grave whose occupant was being punished, and said that this man used to devour the flesh of people. He then called for a moist palm stalk, placed it upon his grave, and said that perhaps it would be lightened for him while it remained moist. > **"This man used to devour the flesh of people. Perhaps it will be lightened for him while it remains moist."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت یعلیٰ بن سیابہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے بارے میں انہیں یہ بات پتہ ہے کہ آپ قبر کے پاس تشریف لائے ، جس کے مردے کو عذاب ہو رہا تھا ، آپ نے ارشاد فرمایا : یہ شخص لوگوں کا گوشت کھایا کرتا تھا ، پھر آپ نے ایک تر شاخ منگوائی اور اسے اس کی قبر پر رکھ دیا اور ارشاد فرمایا : ہو سکتا ہے کہ جب تک یہ شاخ تر رہے ۔ اس وقت تک اس شخص کے ( عذاب میں ) تخفیف ہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور امام احمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے ، جو آگے چل کر نبوت کی علامات سے متعلق باب میں آئے گی ، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے ، اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

13138

Majma al-Zawaid #13138

وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟ "". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: "" الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ "". ثُمَّ قَالَ: "" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟ الْمَشَّاؤُونَ بِالنَّمِيمَةِ، الْمُفْسِدُونَ بَيْنَ الْأَحِبَّةِ، الْبَاغُونَ لِلْبُرَآءِ الْعَنَتَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ أَسَانِيدِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Asmaʾ bint Yazīd رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ said: Shall I not inform you of the best of you. They said: Yes, O Messenger of Allah. He said: Those when they are seen Allah is remembered. Then he said: Shall I not inform you of the worst of you. They are those who carry tales, corrupt between loved ones, and seek hardship for the innocent. > **"Shall I not inform you of the best of you? Those when they are seen Allah is remembered. Shall I not inform you of the worst of you? Those who carry tales, corrupt between loved ones, and seek hardship for the innocent."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ کیا میں تمہیں تمہارے سب سے بہتر لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ لوگوں نے عرض کی : جی ہاں یا رسول اللہ ! نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : یہ کہ جب وہ دکھائی دیں تو اللہ کی یاد آ جائے ، پھر آپ نے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہیں تمہارے سب سے برے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ وہ چغلی کرنے والے اور دوستوں کے درمیان فساد پیدا کرنے والے اور شریف لوگوں کے بارے میں سرکشی تلاش کرنے والے لوگ ہیں ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے ، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے ۔ اس کی اسانید میں سے ایک کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

13139

Majma al-Zawaid #13139

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «خِيَارُ عِبَادِ اللَّهِ الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللَّهُ، وَشِرَارُ عِبَادِ اللَّهِ الْمَشَّاؤُونَ بِالنَّمِيمَةِ، الْمُفَرِّقُونَ بَيْنَ الْأَحِبَّةِ، الْبَاغُونَ لِلْبُرَآءِ الْعَنَتَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbd al-Raḥmān ibn Ghanm رضي الله عنه conveys from the Prophet ﷺ that the best of the servants of Allah are those when they are seen Allah is remembered, and the worst of the servants of Allah are those who carry tales, separate between loved ones, and seek hardship for the innocent. > **"The best of the servants of Allah are those when they are seen Allah is remembered, and the worst of the servants of Allah are those who carry tales, separate between loved ones, and seek hardship for the innocent."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ان تک نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے یہ حدیث پہنچی ہے ( آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ) ’’ اللہ کے بندوں میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جب انہیں دیکھا جائے تو اللہ یاد آ جائے اور اللہ کے بندوں میں سب سے برے وہ لوگ ہیں ، جو چغلی کرتے ہیں ، دوستوں کے درمیان علیحدگی پیدا کرتے ہیں ، اور شریف لوگوں کے بارے میں سرکشی تلاش کرتے ہیں ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

13140

Majma al-Zawaid #13140

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «خِيَارُ أُمَّتِي الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللَّهُ، وَإِنَّ شِرَارَ أُمَّتِي الْمَشَّاؤُونَ بِالنَّمِيمَةِ، الْمُفَرِّقُونَ بَيْنَ الْأَحِبَّةِ، الْبَاغُونَ لِلْبُرَآءِ الْعَنَتَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

ʿUbādah ibn al-Ṣāmit رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: The best of my Ummah are those when they are seen Allah is remembered, and the worst of my Ummah are those who carry tales, separate between loved ones, and seek hardship for the innocent. > **"The best of my Ummah are those when they are seen Allah is remembered, and the worst of my Ummah are those who carry tales, separate between loved ones, and seek hardship for the innocent."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ میری امت کے بہترین لوگ وہ ہیں ، جو نظر آئیں تو اللہ تعالیٰ یاد آ جائے اور میری امت کے برے لوگ وہ ہیں ، جو چغلی کرتے ہیں ، دوستوں کے درمیان علیحدگی پیدا کرتے ہیں اور شریف لوگوں کے بارے میں سرکشی تلاش کرتے ہیں ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ ہے ، اور وہ متروک ہے ۔

13141

Majma al-Zawaid #13141

وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: «خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي بُيُوتِهَا - أَوْ قَالَ: فِي خُدُورِهَا - فَقَالَ: "" يَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِهِ وَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ قَلْبَهُ، لَا تَغْتَابُوا الْمُسْلِمِينَ، وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ يَتَّبِعْ عَوْرَةَ أَخِيهِ يَتَّبِعِ اللَّهُ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ يَتَّبِعِ اللَّهُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحْهُ فِي جَوْفِ بَيْتِهِ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Barāʾ رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ addressed us until he made the secluded maidens hear in their houses, or he said in their chambers, and said: O company of those who believed with their tongues while faith did not enter their hearts, do not backbite the Muslims and do not pursue their faults, for whoever pursues the fault of his brother, Allah will pursue his fault, and whomever Allah pursues He will expose in the midst of his house. > **"O company of those who believed with their tongues while faith did not enter their hearts, do not backbite the Muslims and do not pursue their faults, for whoever pursues the fault of his brother, Allah will pursue his fault, and whomever Allah pursues He will expose in the midst of his house."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا ( آپ کی آواز اتنی بلند تھی ) کہ وہ گھروں میں موجود پردہ دار خواتین تک آ رہی تھی ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے کہ لفظ گھروں استعمال ہوا ہے یا لفظ پردے استعمال ہوا ہے ) آپ نے فرمایا : اے وہ گروہ جو اپنی زبان کے ذریعے ایمان لے آیا ہے ، لیکن ایمان اس کے دل میں داخل نہیں ہوا ہے ، تم لوگ مسلمانوں کی غیبت نہ کرو ، ان کے پوشیدہ معاملات کی جستجو نہ کرو کیونکہ جو شخص اپنے بھائی کے پوشیدہ معاملے کی جستجو کرے گا ، اللہ تعالیٰ اس کے پوشیدہ معاملے کی طرف متوجہ ہو گا ، اور جس شخص کے پوشیدہ معاملے کی طرف اللہ تعالیٰ متوجہ ہو گا ، اس کو اس کے گھر میں بیٹھے رہنے کے دوران رسوائی کا شکار کر دے گا ۔‘‘ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

13142

Majma al-Zawaid #13142

وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: «صَلَّيْنَا الظُّهْرَ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا انْفَتَلَ مِنْ صَلَاتِهِ، أَقْبَلَ عَلَيْنَا غَضْبَانَ، فَنَادَى بِصَوْتٍ أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي أَجْوَافِ الْخُدُورِ فَقَالَ: "" يَا مَعْشَرَ مَنْ أَسْلَمَ فَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ فِي قَلْبِهِ، لَا تَذُمُّوا الْمُسْلِمِينَ وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ تَطَلَّبَ عَوْرَةَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ هَتَكَ اللَّهُ سِتْرَهُ، وَأَبْدَى عَوْرَتَهُ، وَلَوْ كَانَ فِي سِتْرِ بَيْتِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ وَقَالَ بَدَلَ: "" «لَا تَذُمُّوا الْمُسْلِمِينَ» "": "" «لَا تُؤْذُوا الْمُسْلِمِينَ» ""، وَفِيهِ رُمَيْحُ بْنُ هِلَالٍ الطَّائِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ أَبِي تُمَيْلَةَ يَحْيَى بْنِ وَاضِحٍ.

EnglishUnverified translation

Buraydah رضي الله عنه said: We prayed Ẓuhr behind the Messenger of Allah ﷺ, and when he finished his prayer he turned to us in anger and called with a voice that made the secluded maidens hear in the depths of their chambers, saying: O company of those who submitted while faith did not enter their hearts, do not disparage the Muslims and do not pursue their faults, for whoever seeks the fault of his Muslim brother, Allah will tear his veil and reveal his fault, even if he were within the cover of his house. > **"O company of those who submitted while faith did not enter their hearts, do not disparage the Muslims and do not pursue their faults, for whoever seeks the fault of his Muslim brother, Allah will tear his veil and reveal his fault, even if he were within the cover of his house."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی اکرم ﷺ کے پیچھے ظہر کی نماز ادا کی ، جب آپ نماز پڑھ کے فارغ ہوئے ، تو آپ غصے کے عالم میں ہماری طرف متوجہ ہوئے اور بلند آواز میں آپ نے ارشاد فرمایا : جو آواز گھروں میں موجود خواتین تک بھی جا رہی تھی ، آپ نے فرمایا : ’’ اے وہ گروہ جس نے اسلام قبول کر لیا ہے لیکن ایمان اس کے دل میں داخل نہیں ہوا ہے ، تم لوگ مسلمانوں کی مذمت نہ کرو ، ان کے پوشیدہ معاملات کی جستجو نہ کرو کیونکہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے پوشیدہ معاملے کی جستجو کرے گا ، اللہ تعالیٰ اس کے پردے کو پھاڑ دے گا اور اس کے پوشیدہ معاملے کو ظاہر کر دے گا ، خواہ وہ اپنے گھر کے پردے میں موجود ہو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے ، اور انہوں نے یہ الفاظ ’’ تم مسلمانوں کی مذمت نہ کرو ‘‘ اس کی جگہ یہ الفاظ نقل کئے ہیں :” تم مسلمانوں کو اذیت نہ پہنچاؤ ۔‘‘ اس کی سند میں ایک راوی رمیح بن ہلال طائی ہے ۔ ابوحاتم کہتے ہیں : یہ مجہول ہے ۔ ابوتمیلہ یحیی بن واضح کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے ۔

13143

Majma al-Zawaid #13143

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خُطْبَةً حَتَّى أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي خُدُورِهِنَّ فَقَالَ: "" يَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِهِ وَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ قَلْبَهُ، لَا تُؤْذُوا الْمُؤْمِنِينَ، وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ تَتَبَّعَ عَوْرَةَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ هَتَكَ اللَّهُ سِتْرَهُ، وَسَلَّطَ عَلَيْهِ مَنْ يَتَّبِعُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحُهُ وَلَوْ فِي جَوْفِ بَيْتِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما said: The Messenger of Allah ﷺ delivered a sermon until he made the secluded maidens hear in their chambers, saying: O company of those who believed with their tongues while faith did not enter their hearts, do not harm the believers and do not pursue their faults, for whoever pursues the fault of his Muslim brother, Allah will tear his veil and set upon him one who pursues his fault and exposes him, even in the midst of his house. > **"O company of those who believed with their tongues while faith did not enter their hearts, do not harm the believers and do not pursue their faults, for whoever pursues the fault of his Muslim brother, Allah will tear his veil and expose him, even in the midst of his house."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے خطبہ ارشاد فرمایا جس کی آواز گھروں میں موجود پردہ دار خواتین تک جا رہی تھی ، آپ نے فرمایا : ’’ اے وہ گروہ جو اپنی زبان کے ذریعے ایمان لے آئے ہیں لیکن ایمان ان کے دل میں داخل نہیں ہوا ، تم لوگ اہل ایمان کو اذیت نہ پہنچاؤ اور ان کے پوشیدہ معاملات کی جستجو نہ کرو کیونکہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے پوشیدہ معاملے کی جستجو کرے گا ، اللہ تعالیٰ اس کے پردے کو پھاڑ دے گا ، اور جس شخص کے پوشیدہ معاملے کی طرف اللہ تعالیٰ متوجہ ہو گا اسے رسوائی کا شکار کر دے گا ، خواہ وہ ( شخص ) اپنے گھر کے اندر موجود ہو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

13144

Majma al-Zawaid #13144

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَعْجَزَ - أَوْ قَالَ: مَا أَصْعَبَ - فُلَانًا! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" اغْتَبْتُمْ صَاحِبَكُمْ وَأَكَلْتُمْ لَحْمَهُ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَلَفْظُهُ: «إِنَّ رَجُلًا قَامَ مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَوْا فِي قِيَامِهِ عَجْزًا، فَقَالُوا: مَا أَعْجَزَ فُلَانًا! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" أَكَلْتُمْ أَخَاكُمْ وَاغْتَبْتُمُوهُ» "". وَفِي إِسْنَادِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَيُقَالُ لَهُ: حَمَّادٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه said: We were with the Prophet ﷺ when a man stood and said: O Messenger of Allah, how helpless so-and-so is, or he said how difficult so-and-so is. The Prophet ﷺ said: You have backbitten your companion and eaten his flesh. In the wording of al-Ṭabarānī: A man stood from the presence of the Prophet ﷺ, and they saw incapacity in his standing, so they said: How helpless so-and-so is. The Messenger of Allah ﷺ said: You have eaten your brother and backbitten him. > **"You have backbitten your companion and eaten his flesh. You have eaten your brother and backbitten him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھے ، ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! فلاں شخص کتنا عاجز ہے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) فلاں شخص کتنا کمزور ہے ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم نے اپنے ساتھی کی غیبت کی ہے اور تم نے اس کا گوشت کھایا ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں : ’’ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے پاس سے اٹھ کے گیا ، لوگوں نے اس کے اٹھنے میں عاجز ہونا دیکھا تو یہ کہا : فلاں شخص کتنا عاجز ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم لوگوں نے اپنے بھائی کو کھایا ہے اور تم لوگوں نے اس کی غیبت کی ہے ۔‘‘ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے ، اور ایک قول کے مطابق حماد ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔

13145

Majma al-Zawaid #13145

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: «كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ رَجُلٌ، فَوَقَعَ فِيهِ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" تَخَلَّلْ "". فَقَالَ: وَمَا أَتَخَلَّلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَكَلَتُ لَحْمًا؟ فَقَالَ: "" إِنَّكَ أَكَلْتَ لَحْمَ أَخِيكَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullah, meaning Ibn Masʿūd رضي الله عنه, said: We were with the Prophet ﷺ when a man stood and left, then another man fell upon him after him. The Prophet ﷺ said: Pick your teeth. He said: For what should I pick my teeth, O Messenger of Allah, did I eat meat. He said: You have eaten the flesh of your brother. > **"Pick your teeth. You have eaten the flesh of your brother."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھے ، ایک شخص اٹھ کر گیا ، تو اس کے بعد ایک اور شخص نے اس کے بارے میں کچھ کہا ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم خلال کرو ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں کس وجہ سے خلال کروں ، میں نے کوئی گوشت کھایا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم نے اپنے بھائی کا گوشت کھایا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

13146

Majma al-Zawaid #13146

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: «كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرُوا رَجُلًا عِنْدَهُ فَقَالُوا: مَا أَعْجَزَهُ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" اغْتَبْتُمْ أَخَاكُمْ "". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْنَا مَا فِيهِ. قَالَ: "" إِنْ قُلْتُمْ مَا لَيْسَ فِيهِ فَقَدْ بَهَتُّمُوهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Muʿādh ibn Jabal رضي الله عنه said: I was with the Prophet ﷺ when they mentioned a man before him and said: How helpless he is. The Prophet ﷺ said: You have backbitten your brother. They said: O Messenger of Allah, we said what is in him. He said: If you say what is not in him, then you have slandered him. > **"You have backbitten your brother. If you say what is not in him, then you have slandered him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھا ، لوگوں نے آپ کے سامنے ایک شخص کا ذکر کیا اور یہ کہا کہ فلاں شخص کتنا عاجز ہے ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم لوگوں نے اپنے بھائی کی غیبت کی ہے ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم نے اس کے بارے میں اگر کوئی ایسی بات کی ہو ، جو اس میں نہ ہو ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اگر تم ایسی بات کرو جو اس میں نہ ہو ، تو تم نے اس پر بہتان لگایا ہو گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

13147

Majma al-Zawaid #13147

عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنْ ذَكَرَ امْرَأً بِمَا لَيْسَ فِيهِ لِيَعِيبَهُ بِمَا لَيْسَ فِيهِ، حَبَسَهُ اللَّهُ فِي نَارِ جَهَنَّمَ حَتَّى يَأْتِيَ بِنَفَاذِ مَا قَالَ فِيهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū al-Dardāʾ رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ said: Whoever mentions a man with what is not in him in order to disgrace him with what is not in him, Allah will confine him in the Fire of Hell until he fulfills what he said about him. > **"Whoever mentions a man with what is not in him in order to disgrace him with what is not in him, Allah will confine him in the Fire of Hell until he fulfills what he said about him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص کسی دوسرے شخص کا ذکر کسی ایسی چیز کے حوالے سے جو اس دوسرے شخص میں نہ ہو ، تاکہ اس شخص کو ایسی چیز کے حوالے سے عیب دار کرے جو اس میں نہ ہو ، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو جہنم کی آگ میں روک لے گا ، جب تک وہ اپنی کہی ہوئی بات کی سزا پوری نہیں کرے گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

13148

Majma al-Zawaid #13148

عَنِ الْعَاصِي بْنِ عَمْرٍو الطُّفَاوِيِّ قَالَ: «خَرَجَ أَبُو الْعَادِيَةِ وَحَبِيبُ بْنُ الْحَارِثِ وَأُمُّ الْعَلَاءِ مُهَاجِرِينَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمُوا، فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: أَوْصِنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: "" إِيَّاكِ وَمَا يَسُوءُ الْأُذُنَ» "". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنِ الْعَاصِي بْنِ عَمْرٍو الطُّفَاوِيِّ قَالَ: حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي قَالَتْ: «دَخَلْتُ مَعَ نَاسٍ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: حَدِّثْنِي حَدِيثًا يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِ. قَالَ: "" إِيَّاكِ وَمَا يَسُوءُ الْأُذُنَ» "". وَفِيهِ الْعَاصِي بْنِ عَمْرٍو الطُّفَاوِيُّ وَهُوَ مَسْتُورٌ، رَوَى عَنْهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ وَتَمَّامُ بْنُ بَزِيعٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْمُسْنَدِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Al-ʿĀṣī ibn ʿAmr al-Ṭufāwī reports that Abū al-ʿĀdiyah, Ḥabīb ibn al-Ḥārith, and Umm al-ʿAlāʾ رضي الله عنهم emigrated to the Messenger of Allah ﷺ and accepted Islam. The woman said: Advise me, O Messenger of Allah. He said: Beware what offends the ear. In the narration of al-Ṭabarānī from his aunt: I entered with some people upon the Prophet ﷺ and said: Relate to me a ḥadīth by which Allah will benefit me. He said: Beware what offends the ear. > **"Beware what offends the ear."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عاصی بن عمرو طفاوی بیان کرتے ہیں : حضرت ابوغادیہ رضی اللہ عنہ حضرت حبیب بن حارث رضی اللہ عنہ اور سیدہ ام العلاء رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کی طرف ہجرت کر کے نکلے ، انہوں نے اسلام قبول کیا ، اس خاتون نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مجھے کوئی تلقین کیجئے ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم اس چیز سے بچ کے رہنا جو کانوں کو برا کرے ۔ یہ روایت عبداللہ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ بات نقل کی ہے ، عاصم بن عمرو طفاوی نے یہ بات نقل کی ہے ، میری پھوپھی نے مجھے یہ بات بتائی ہے ۔ وہ خاتون کہتی ہیں : میں لوگوں کے ساتھ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی ، میں نے عرض کی : آپ مجھے کوئی ایسی بات ارشاد فرمائیے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا کرے ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : تم اس چیز سے بچ کے رہنا جو کانوں کو برا کرے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمرو طفاوی ہے اور وہ مستور ہے ۔ اس سے محمد بن عبدالرحمن طفاوی اور تمام بن بزیع نے روایات نقل کی ہیں ، مسند کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

13149

Majma al-Zawaid #13149

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَرْفَعُهُ - قَالَ: "" «إِنَّ الرَّجُلَ لِيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ لَا يُرِيدُ بِهَا بَأْسًا إِلَّا لِيُضْحِكَ بِهَا الْقَوْمَ، وَإِنَّهُ لَيَقَعُ مِنْهَا أَبْعَدَ مِنَ السَّمَاءِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو إِسْرَائِيلَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ خَلِيفَةٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Saʿīd رضي الله عنه reports in marfūʿ form that the Messenger of Allah ﷺ said: A man may utter a word intending no harm by it except to make the people laugh, yet he falls because of it farther than the sky. > **"A man may utter a word intending no harm by it except to make the people laugh, yet he falls because of it farther than the sky."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ) ’’ بعض اوقات کوئی شخص کوئی بات کہتا ہے وہ اس کے ذریعے کسی خرابی کا ارادہ نہیں رکھتا ، اس کا مقصد اس کے ذریعے لوگوں کو ہنسانا ہوتا ہے ، لیکن اس بات کی وجہ سے وہ اس سے زیادہ ( جہنم میں گہرائی میں ) گرتا ہے جتنا آسمان کا فاصلہ ہے ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابواسرائیل اسماعیل بن خلیفہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

13150

Majma al-Zawaid #13150

عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ ذَبَّ عَنْ عِرْضِ أَخِيهِ بِالْغِيبَةِ، كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعْتِقَهُ مِنَ النَّارِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Asmaʾ bint Yazīd رضي الله عنها said: The Messenger of Allah ﷺ said: Whoever defends the honour of his brother against backbiting, it is binding upon Allah to free him from the Fire. > **"Whoever defends the honour of his brother against backbiting, it is binding upon Allah to free him from the Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص اپنے بھائی کی عزت کی غیبت کے حوالے سے حفاظت کرے تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اس شخص کو جہنم سے آزاد کر دے ۔‘‘ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام احمد کی سند حسن ہے ۔

13151

Majma al-Zawaid #13151

عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «ذُو الْوَجْهَيْنِ فِي الدُّنْيَا يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَهُ وَجْهَانِ مِنْ نَارٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ وَهُوَ كَاذِبٌ.

EnglishUnverified translation

Saʿd ibn Abī Waqqāṣ رضي الله عنه said: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: The two-faced one in this world will come on the Day of Resurrection with two faces of Fire. > **"The two-faced one in this world will come on the Day of Resurrection with two faces of Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ دنیا میں دوغلا شخص جب قیامت کے دن آئے گا ، تو اس کے آگ سے بنے ہوئے دو چہرے ہوں گے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے ، اور وہ کاذب ہے ۔

13152

Majma al-Zawaid #13152

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ كَانَ ذَا لِسَانَيْنِ، جَعَلَ اللَّهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِسَانَيْنِ مِنْ نَارٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: Whoever has two tongues, Allah will make for him on the Day of Resurrection two tongues of Fire. > **"Whoever has two tongues, Allah will make for him on the Day of Resurrection two tongues of Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص دو زبانوں والا ہو گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی آگ کی دو زبانیں بنا دے گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مقدام بن داؤد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

13153

Majma al-Zawaid #13153

وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ سَمَّعَ، سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ يُرَائِي، يُرَائِي اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ كَانَ ذَا لِسَانَيْنِ فِي الدُّنْيَا، جَعَلَ اللَّهُ لَهُ لِسَانَيْنِ مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» "". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ: "" «مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ يُرَائِي يُرَائِي اللَّهُ بِهِ» "". فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنِ مَنْصُورٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Jundub ibn ʿAbdillah al-Bajalī رضي الله عنه reports from the Prophet ﷺ that he said: Whoever seeks repute, Allah will expose him, and whoever shows off, Allah will expose him, and whoever has two tongues in this world, Allah will make for him two tongues of the Fire of Hell on the Day of Resurrection. > **"Whoever seeks repute, Allah will expose him, and whoever shows off, Allah will expose him, and whoever has two tongues in this world, Allah will make for him two tongues of the Fire of Hell on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص شہرت حاصل کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کی شہرت کو ظاہر کر دے گا اور جو شخص دکھاوا کرنا چاہے گا ، اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا ، اور جو شخص دنیا میں دو زبانوں والا ہو گا ، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے لئے جہنم کی آگ کی بنی ہوئی دو زبانیں بنا دے گا ۔‘‘ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ’’ صحیح ‘‘ کے میں اس میں سے صرف یہ الفاظ منقول ہیں : ’’ جو شخص شہرت حاصل کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کی شہرت حاصل کرنے کو ظاہر کر دے گا ، اور جو شخص دکھاوا کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحکیم بن منصور ہے اور وہ متروک ہے ۔

13154

Majma al-Zawaid #13154

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: "" إِنَّ ذَا اللِّسَانَيْنِ فِي الدُّنْيَا لَهُ لِسَانَانِ مِنْ نَارٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullah, meaning Ibn Masʿūd رضي الله عنه, said that the two-tongued one in this world will have two tongues of Fire on the Day of Resurrection.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ دنیا میں دو زبانوں والے شخص کی قیامت کے دن آگ سے بنی ہوئی دو زبانیں ہوں گی ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

13155

Majma al-Zawaid #13155

عَنْ أَبِي هِنْدٍ الدَّارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَنْ قَامَ بِأَخِيهِ مَقَامَ رِيَاءٍ وَسُمْعَةٍ، أَقَامَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَسَمَّعَ بِهِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abū Hind al-Dārī رضي الله عنه said: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: Whoever stands against his brother in a station of show and repute, Allah will station him on the Day of Resurrection and expose him. > **"Whoever stands against his brother in a station of show and repute, Allah will station him on the Day of Resurrection and expose him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہند داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو شخص اپنے بھائی کے مقابل میں ریاء کاری اور شہرت کے مقام پر کھڑا ہو ، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے کھڑا کرے گا اور اس کے شہرت حاصل کرنے ( کی خواہش کو ) کو ظاہر کر دے گا ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

13156

Majma al-Zawaid #13156

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُومُ فِي الدُّنْيَا مَقَامَ رِيَاءٍ وَسُمْعَةٍ، إِلَّا سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ عَلَى رُءُوسِ الْخَلَائِقِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا فِي بَابِ الرِّيَاءِ.

EnglishUnverified translation

Muʿādh ibn Jabal رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ said: There is no servant who stands in this world in a station of show and repute except that Allah will expose him before all creation on the Day of Resurrection. > **"There is no servant who stands in this world in a station of show and repute except that Allah will expose him before all creation on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو بھی بندہ دنیا میں ریاء کاری اور شہرت کے مقام پر کھڑا ہو گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ساری مخلوق کے سامنے اس کی شہرت کے حصول کی خواہش کو ظاہر کر دے گا ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں اس نوعیت کی کچھ احادیث آگے چل کر ریاء کاری سے متعلق باب میں ہیں ۔

13157

Majma al-Zawaid #13157

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَا خَابَ مَنِ اسْتَخَارَ، وَلَا نَدِمَ مَنِ اسْتَشَارَ، وَلَا عَالَ مَنِ اقْتَصَدَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ عَبْدِ الْقُدُّوسِ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ جِدًّا.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ said: Whoever seeks the good never fails, whoever consults never regrets, and whoever economizes never becomes poor. > **"Whoever seeks the good never fails, whoever consults never regrets, and whoever economizes never becomes poor."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ وہ شخص رسوائی کا شکار نہیں ہوتا جو استخارہ کرتا ہے ، وہ شخص ندامت کا شکار نہیں ہوتا ہے جو مشورہ کرتا ، ہے اور وہ شخص غریب نہیں ہوتا جو میانہ روی اختیار کرتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ، جو عبدالسلام بن عبدالقدوس کے حوالے سے منقول ہے اور یہ دونوں انتہائی ضعیف ہیں ۔

13158

Majma al-Zawaid #13158

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ أَرَادَ أَمْرًا فَشَاوَرَ فِيهِ امْرَأً مُسْلِمًا، وَفَّقَهُ اللَّهُ لِأَرْشَدِ أُمُورِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما said: The Messenger of Allah ﷺ said: Whoever intends a matter and consults a Muslim man about it, Allah will guide him to the most right of his affairs. > **"Whoever intends a matter and consults a Muslim man about it, Allah will guide him to the most right of his affairs."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص کسی کام کا ارادہ کرے اور پھر اس کے بارے میں کسی مسلمان سے مشورہ لے ، تو اللہ تعالیٰ کاموں میں سے سب سے زیادہ بہتر کام کے بارے میں اس کی رہنمائی کر دے گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے ۔

13159

Majma al-Zawaid #13159

وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ، فَإِذَا اسْتُشِيرَ فَلْيُشِرْ بِمَا هُوَ صَانِعٌ لِنَفْسِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ زُهَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَنْبَسَةَ الْبَصْرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAlī, meaning Ibn Abī Ṭālib رضي الله عنه, said: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: The consulted one is entrusted, so when he is consulted let him advise as he would do for himself. > **"The consulted one is entrusted, so when he is consulted let him advise as he would do for himself."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جس شخص سے مشورہ لیا جائے وہ امین ہوتا ہے ، جب اس سے مشورہ لیا جائے ، تو وہ اس نوعیت کا مشورہ دے جو اس نے اپنے آپ کے حوالے سے کرنا تھا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد احمد بن زہیر کے حوالے سے عبدالرحمن بن عنبسہ بصری سے نقل کی ہے ، اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

13160

Majma al-Zawaid #13160

وَعَنْ أُمِّ مَسْلَمَةٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُ أَبُو الْهَيْثَمِ بْنُ التَّيْهَانِ الْأَنْصَارِيُّ فَاسْتَخْدَمَهُ، فَوَعَدَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنْ أَصَابَ سَبْيًا، فَلَقِيَ عُمَرَ فَقَالَ: يَا أَبَا الْهَيْثَمِ، إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَصَابَ سَبْيًا، فَائْتِهِ فَتَنَجَّزْ عِدَتَكَ. فَمَضَى أَبُو الْهَيْثَمِ وَعُمَرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَبُو الْهَيْثَمِ أَتَاكَ يَتَنَجَّزُ عِدَتَهُ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" قَدْ أَصَبْنَا غُلَامَيْنِ أَسْوَدَيْنِ، اخْتَرْ أَيَّهُمَا شِئْتَ "". قَالَ: فَإِنِّي أَسْتَشِيرُكَ. فَقَالَ: "" الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ، خُذْ هَذَا فَقَدَ صَلَّى عِنْدَنَا وَلَا تَضْرِبْهُ، فَإِنَّا قَدْ نُهِينَا، عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ». قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ: "" «الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ» "". فَقَطْ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، عَنْ شَيْخِهِ سُفْيَانَ بْنِ وَكِيعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Umm Maslamah رضي الله عنها reports that Abū al-Haytham ibn al-Tayyihān al-Anṣārī came to the Messenger of Allah ﷺ seeking a servant, so the Messenger of Allah ﷺ promised him that if captives arrived he would give him. He then met ʿUmar رضي الله عنه, who said: O Abū al-Haytham, the Prophet ﷺ has received captives, so go to him and claim your promise. Abū al-Haytham and ʿUmar went to the Messenger of Allah ﷺ and said: O Messenger of Allah, Abū al-Haytham has come to claim his promise. The Messenger of Allah ﷺ said to him: We have received two black lads, choose whichever you wish. He said: I seek your counsel. He said: The consulted one is entrusted. Take this one, for he has prayed with us, and do not beat him, for we have been forbidden from beating those who pray. > **"We have received two black lads, choose whichever you wish. The consulted one is entrusted. Take this one, for he has prayed with us, and do not beat him, for we have been forbidden from beating those who pray."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ اُم مسلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ابوالہیثم بن تیہان انصاری نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے خدمت گزار مانگا ۔ نبی اکرم ﷺ نے ان سے یہ وعدہ کیا کہ جب آپ کو قیدی ملیں گے ، تو آپ انہیں دیدیں گے ، ان کی ملاقات حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے کہا : اے ابوالہیثم ! نبی اکرم ﷺ کو قیدی ملے ہیں ، تم نبی اکرم ﷺ کے پاس جاؤ اور نبی اکرم ﷺ سے اپنا وعدہ پورا کروا لو ، حضرت ابوالہیثم رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ دونوں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ابوالہیثم آپ کے پاس اس لئے آیا ہے تاکہ وہ اپنا وعدہ پورا کروا لے ، تو نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا : ہمیں دو سیاہ فام غلام ملے ہیں ، تم ان دونوں میں سے جس کو چاہو اختیار کر لو ، انہوں نے عرض کی : میں آپ سے مشورہ مانگتا ہوں ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جس سے مشورہ مانگا جاتا ہے وہ امین ہوتا ہے ، تم اس کو لے لو کیونکہ یہ ہمارے ہاں نماز پڑھتا ہے ، تم اسے نہ مارنا کیونکہ ہمیں نمازیوں کو مارنے سے منع کیا گیا ہے ۔‘‘ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی نے اس روایت میں سے صرف یہ والا حصہ نقل کیا ہے : ’’ جس سے مشورہ لیا جائے وہ امین ہوتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد سفیان بن وکیع کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

13161

Majma al-Zawaid #13161

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَغَيْرِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Jābir ibn Samurah رضي الله عنه and others said: The Messenger of Allah ﷺ said: The consulted one is entrusted. > **"The consulted one is entrusted."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جس شخص سے مشورہ لیا جائے وہ امین ہوتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

13162

Majma al-Zawaid #13162

وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ، إِنْ شَاءَ أَشَارَ، وَإِنْ شَاءَ لَمْ يُشِرْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ فِي إِحْدَاهُمَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي الْأُخْرَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Samurah ibn Jundub رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ said: The consulted one is entrusted; if he wishes he advises, and if he wishes he does not advise. > **"The consulted one is entrusted; if he wishes he advises, and if he wishes he does not advise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جس شخص سے مشورہ لیا جائے اسے امین بنایا جاتا ہے اگر وہ چاہے تو مشورہ دیدے اور اگر وہ چاہے تو مشورہ نہ دے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم ہے اور وہ ضعیف ہے ، اور دوسرے میں ایک راوی عبدالرحمن بن عمرو بن جبلہ ہے اور وہ متروک ہے ۔

13163

Majma al-Zawaid #13163

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullah ibn al-Zubayr رضي الله عنهما said: The Messenger of Allah ﷺ said: The consulted one is entrusted. > **"The consulted one is entrusted."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جس سے مشورہ لیا جاتا ہے اسے امین بنایا جاتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے ۔

13164

Majma al-Zawaid #13164

وَعَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ بْنِ التَّيْهَانِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ جَدِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abū al-Haytham ibn al-Tayyihān رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ said: The consulted one is entrusted. > **"The consulted one is entrusted."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوالہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جس سے مشورہ لیا جائے اسے امین بنایا جاتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے اپنے دادا عبدالرحمن بن محمد بن زید کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

13165

Majma al-Zawaid #13165

وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ الْبَشِيرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَسَدِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Nuʿmān ibn Bashīr رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ said: The consulted one is entrusted. > **"The consulted one is entrusted."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جس سے مشورہ لیا جائے اسے امین بنایا جاتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حفص بن سلیمان اسدی ہے اور وہ متروک ہے ۔

13166

Majma al-Zawaid #13166

عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ سَمِعَ مِنْ رَجُلٍ حَدِيثًا لَا يَشْتَهِي أَنْ يُذْكَرَ عَنْهُ، فَهُوَ أَمَانَةٌ، وَإِنْ لَمْ يُسْتَكْتِمْهُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلْمَانَ جَالِسًا فَتَكَلَّمَ بِكَلَامٍ، فَسَمِعَهُ رَجُلٌ لَمْ يُحِبَّ أَنْ يَسْمَعَهُ، فَالْتَفَتَ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ فَقَالَ: أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَنْ حَدَّثَ حَدِيثًا لَا يُحِبُّ أَنْ يُفْشَى عَلَيْهِ، فَهُوَ أَمَانَةٌ، وَإِنْ لَمْ يَسْتَكْتِمْهُ صَاحِبُهُ» ""؟ قَالَ: بَلَى قَدْ عَلِمْتُ مَا أَرَدْتَ. ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الرَّجُلِ فَقَالَ: لَا تَذْكُرْ هَذَا الْحَدِيثَ. وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي إِسْنَادِهِ الْآخَرِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abū al-Dardāʾ رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ said: Whoever hears a report from a man who dislikes that it be mentioned from him, it is a trust, even if he did not ask him to conceal it. In the narration of al-Ṭabarānī from ʿUbayd ibn ʿUmayr: ʿAbdullah ibn Salmān was sitting and spoke some words, and a man heard them whom he disliked to hear them. He turned to Abū al-Dardāʾ and said: Did you not hear the Messenger of Allah ﷺ say: Whoever relates a report disliking that it be spread from him, it is a trust, even if his companion did not ask him to conceal it. He said: Yes, I knew what you intended. Then he turned to the man and said: Do not mention this report. > **"Whoever hears a report from a man who dislikes that it be mentioned from him, it is a trust, even if he did not ask him to conceal it. Whoever relates a report disliking that it be spread from him, it is a trust, even if his companion did not ask him to conceal it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص کسی دوسرے شخص سے کوئی بات سنے اور دوسرا شخص یہ پسند نہ کرتا ہو کہ اس کے حوالے سے اس بات کا ذکر کیا جائے ، تو وہ بات امانت ہوتی ہے اگرچہ اس ( کلام کرنے والے ) نے اس کو چھپانے کا وعدہ نہ لیا ہو ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ بات نقل کی ہے عبید بن عمیر کے حوالے سے یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ عبدالرحمن بن سلمان بیٹھے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کوئی کلام کیا ، ایک شخص نے ان کی بات سن لی ، انہیں یہ بات پسند نہیں تھی کہ کوئی شخص ان کی بات سنے انہوں نے حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہو کر یہ دریافت کیا : کیا آپ نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے : ’’ جو شخص کوئی بات کرے اور وہ اس بات کو پسند نہ کرتا ہو کہ اس کی طرف سے اس بات کو پھیلایا جائے ، تو وہ بات امانت ہوتی ہے اگرچہ متعلقہ فرد نے اس کو چھپانے کا وعدہ نہ کیا ہو ( یا وعدہ نہ لیا ہو ) ۔‘‘ تو حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جی ہاں ۔ میں یہ بات جانتا ہوں جو آپ مراد لے رہے ہیں پھر وہ اس شخص کی طرف متوجہ ہوے اور بولے : تم اس بات کا تذکرہ نہ کرنا ۔ امام احمد کی سند میں اور امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک میں ایک راوی عبیداللہ بن ولید وصافی ہے ، اور وہ متروک ہے ، جبکہ دوسری سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ متروک ہے ۔

13167

Majma al-Zawaid #13167

وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ جَالِسًا، فَتَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ فَسَمِعَهُ رَجُلٌ لَمْ يُحِبَّ أَنْ يَسْمَعَهُ، فَالْتَفَتَ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ فَقَالَ: أَما سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَنْ حَدَّثَ حَدِيثًا لَا يَشْتَهِي أَنْ يُفْشَى عَلَيْهِ فَهُوَ أَمَانَةٌ وَإِنْ لَمْ يَسْتَكْتِمْهُ صَاحِبُهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

ʿUbayd ibn ʿUmayr said: ʿAbdullah ibn Salām رضي الله عنه was sitting and spoke a word, and a man heard it whom he disliked to hear it. He turned to Abū al-Dardāʾ رضي الله عنه and said: Did you not hear the Messenger of Allah ﷺ say: Whoever relates a report disliking that it be spread from him, it is a trust, even if his companion did not ask him to conceal it. > **"Whoever relates a report disliking that it be spread from him, it is a trust, even if his companion did not ask him to conceal it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کوئی بات کی ، اس بات کو ایک ایسے شخص نے سن لیا ، جس کے بارے میں وہ یہ پسند نہیں کرتے تھے کہ وہ اس کو سن لے ، تو وہ حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے : کیا آپ نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے : ’’ جو شخص کوئی بات کرے اور اس کی یہ خواہش ہو کہ وہ بات اس کی طرف سے نہ پھیلے تو وہ بات امانت ہوتی ہے اگرچہ متعلقہ فرد نے اس کو چھپانے کا وعدہ نہ لیا ہو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کے طور پر نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ولید وصافی ہے اور وہ متروک ہے ۔

13168

Majma al-Zawaid #13168

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا حَدَّثَ الرَّجُلُ ثُمَّ الْتَفَتَ، فَهِيَ أَمَانَةٌ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ جُبَارَةَ بْنِ مُفْلِسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: صَدُوقٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ said: When a man relates a report and then turns, it is a trust. > **"When a man relates a report and then turns, it is a trust."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جب کوئی شخص کوئی بات کرے اور پھر وہ توجہ کرے ، تو وہ بات امانت ہوتی ہے ۔‘‘ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد جبارہ بن مغلس کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ، ابن نمیر کہتے ہیں : یہ صدوق ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

13169

Majma al-Zawaid #13169

عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ، (عَنْ أَبِيهِ)، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «الْمُتَشَبِّعُ بِمَا لَمْ يُعْطَ، كَلَابِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي غَسَّانَ رُوحُ بْنُ حَاتِمٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ.

EnglishUnverified translation

Sufyān ibn ʿAbdillah al-Thaqafī reports from his father that the Prophet ﷺ said: The one who satiates himself with what he was not given is like the wearer of two garments of falsehood. > **"The one who satiates himself with what he was not given is like the wearer of two garments of falsehood."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سفیان بن عبداللہ ثقفی اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص کسی ایسی چیز کے حوالے سے خود کو سیر ظاہر کرے جو اسے نہ دی گئی ہو ، تو وہ جھوٹ کے دو کپڑے پہنے والے کی مانند ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے ، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ابوغسان روح بن حاتم کا معاملہ مختلف ہے ۔ ابوحاتم رازی اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔