Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 35 · Chapter 1

Book of Good Manners

Hadith 12610–12649

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

12610

Majma al-Zawaid #12610

عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَيْسَ مِنْ أُمَّتِي مَنْ لَمْ يُجِلَّ كَبِيرَنَا، وَيَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَيَعْرِفْ لِعَالِمِنَا حَقَّهُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

ʿUbādah ibn al-Ṣāmit, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported that the Messenger of Allah ﷺ declared that one who fails toward elders, children, and scholars stands outside his community. > **"He is not of my ummah who does not honor our elder, show mercy to our young, and recognize the right of our scholar."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ وہ شخص میری اُمت میں سے نہیں ہے ، جو ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا اور ہمارے چھوٹے پر مہربان نہیں ہوتا اور ہمارے عالم کے حق کو نہیں پہچانتا ۔‘‘ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔

12611

Majma al-Zawaid #12611

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يُوَقِّرِ الْكَبِيرَ، وَيَرْحَمِ الصَّغِيرَ، وَيَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ، وَيَنْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ وَزَادَ: "" وَيَعْرِفْ لَنَا حَقَّنَا "". وَفِي أَحَدِ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbd Allāh ibn ʿAbbās, may Allah be pleased with them both (رضي الله عنهما), raised it to the Prophet ﷺ, who excluded from his people those who neglect reverence, mercy, and moral duty, with an added clause about recognizing due right. > **"He is not of us who does not revere the elder, show mercy to the young, enjoin what is right, forbid what is wrong, and recognize our due right."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا اور چھوٹے پر رحم نہیں کرتا اور نیکی کا حکم نہیں دیتا اور برائی سے منع نہیں کرتا ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ اسے نقل کیا ہے ، اور یہ الفاظ زائد نقل کے ہیں :” اور ہمارے لئے ہمارے حق کو نہیں پہچانتا ۔‘‘ امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے ، جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں امام احمد کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ، اور وہ مدلس ہے ۔

12612

Majma al-Zawaid #12612

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يُوَقِّرْ كَبِيرَنَا، وَيَرْحَمْ صَغِيرَنَا» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ: "" وَيُؤَاخِي فِينَا وَيَزُورُ "". وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ غَيْرُ وَاحِدٍ ضَعِيفٍ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported that the Prophet ﷺ excluded from his people those who fail in reverence and mercy, with brotherhood and visiting mentioned in an addition. > **"He is not of us who does not revere our elder, show mercy to our young, establish brotherhood for our sake, and visit one another."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا اور ہمارے چھوٹے پر مہربانی نہیں کرتا ۔‘‘ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور یہ الفاظ زائد نقل کے ہیں :” ہماری خاطر بھائی چارہ نہیں کرتا اور ملتا نہیں ہے ۔‘‘ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ ہے اور وہ متروک ہے امام طبرانی کی سند میں ایک سے زیادہ راوی ضعیف ہیں ۔

12613

Majma al-Zawaid #12613

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يُوَقِّرْ كَبِيرَنَا، وَيَرْحَمْ صَغِيرَنَا» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَغَيْرُهُ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَسَهْلُ بْنُ تَمَّامٍ ثِقَةٌ يُخْطِئُ.

EnglishUnverified translation

Jābir, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported that the Messenger of Allah ﷺ denied membership to one who withholds honor from elders and mercy from children. > **"He is not of us who does not revere our elder and show mercy to our young."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ وہ شخص ہم یں سے نہیں ہے جو ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا اور ہمارے چھوٹے پر مہربان نہیں ہوتا ۔‘‘ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے جسے عجلی اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور وہ مدلس ہے اور اس میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے اور ایک راوی سہل بن تمام ہے جو ثقہ ہے لیکن غلطی کر جاتا ہے ۔

12614

Majma al-Zawaid #12614

وَعَنْ وَاثِلَةَ - يَعْنِي ابْنَ الْأَسْقَعِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَيُجِلَّ كَبِيرَنَا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالزُّهْرِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ وَاثِلَةَ.

EnglishUnverified translation

Wāthilah ibn al-Asqaʿ, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported that the Messenger of Allah ﷺ placed mercy to the young before honor to the elder as a mark of belonging. > **"He is not of us who does not show mercy to our young and honor our elder."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے چھوٹے پر مہربانی نہیں کرتا اور ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور زہری نامی راوی نے حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

12615

Majma al-Zawaid #12615

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يُجِلَّ كَبِيرَنَا، وَيَرْحَمْ صَغِيرَنَا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported from the Prophet ﷺ a concise pairing of honoring elders with mercy to the young. > **"He is not of us who does not honor our elder and show mercy to our young."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا اور ہمارے چھوٹے پر مہربانی نہیں کرتا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔

12616

Majma al-Zawaid #12616

وَعَنْهُ قَالَ: «بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، إِذْ أُتِيَ بِقَدَحٍ فِيهِ شَرَابٌ، فَنَاوَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا عُبَيْدَةَ، فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: أَنْتَ أَوْلَى بِهِ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، قَالَ: "" خُذْ "". فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ الْقَدَحَ، قَالَ لَهُ قَبْلَ أَنْ يَشْرَبَ: خُذْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ. فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" اشْرَبْ، فَإِنَّ الْبَرَكَةَ مَعَ أَكَابِرِنَا، فَمَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَيُجِلَّ كَبِيرَنَا، فَلَيْسَ مِنَّا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدٍ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), narrated that the Messenger ﷺ sat with Abū Bakr, ʿUmar, Abū ʿUbaydah ibn al-Jarrāḥ, and others, may Allah be pleased with them (رضي الله عنهم), when a cup of drink arrived. He offered it to Abū ʿUbaydah, who deferred to him, but he insisted, and before drinking Abū ʿUbaydah offered it back, so the Prophet ﷺ commanded him to drink and linked blessing to elders. > **"Drink, for blessing is with our elders. Whoever does not show mercy to our young nor honor our elder is not of us."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺ تشریف فرما تھے آپ کے ساتھ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ تھے ، حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ تھے آپ کے کچھ اور اصحاب بھی تھے ، اسی دوران ایک پیالہ لایا گیا جس میں مشروب تھا ، نبی اکرم ﷺ نے وہ پیالہ حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کی طرف بڑھایا ، حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ اس کے زیادہ حق دار ہیں ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم لے لو ، حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے پیالہ لے لیا اور پینے سے پہلے انہوں نے پھر آپ کی خدمت میں گزارش کی ، اے اللہ کے نبی ! آپ لے لیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تم پیو کیونکہ برکت ہمارے بڑوں کے ساتھ ہے ، جو شخص ہمارے چھوٹے پر مہربانی نہیں کرتا اور ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

12617

Majma al-Zawaid #12617

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «الْكُبْرَ الْكُبْرَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ.

EnglishUnverified translation

Jābir, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported that the Prophet ﷺ gave precedence to the elder with a doubled command. > **"The elder, the elder."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بڑے کو ، بڑے کو ( پہلے موقع دو ) ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے ۔

12618

Majma al-Zawaid #12618

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «الْخَيْرُ مَعَ أَكَابِرِكُمْ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "" «الْبَرَكَةُ مَعَ أَكَابِرِكُمْ» "". وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ: نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās, may Allah be pleased with them both (رضي الله عنهما), reported that the Messenger of Allah ﷺ attached goodness and, in a variant, blessing to the elders. > **"Goodness is with your elders, and blessing is with your elders."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بھلائی تمہارے بڑوں کے ساتھ ہے ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کے ہیں :” برکت تمہارے بڑوں کے ساتھ ہے ۔‘‘ امام بزار کی سند میں ایک راوی نعیم بن حماد ہے ، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

12619

Majma al-Zawaid #12619

«عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي بَيْتٍ مَدْحُوسٍ [مِنَ النَّاسِ]، فَقَامَ بِالْبَابِ، فَنَظَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمِينًا وَشِمَالًا فَلَمْ يَرَ مَوْضِعًا، فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رِدَاءَهُ، فَلَفَّهُ ثُمَّ رَمَى بِهِ إِلَيْهِ، فَقَالَ: "" اجْلِسْ عَلَيْهِ "". فَأَخَذَهُ جَرِيرٌ، فَضَمَّهُ ثُمَّ قَبَّلَهُ، ثُمَّ رَدَّهُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: أَكْرَمَكَ اللَّهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَمَا أَكْرَمْتَنِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عَمْرٍو الْقَيْسِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Jarīr ibn ʿAbd Allāh al-Bajalī, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), came to the Prophet ﷺ in a house crowded with people and stood at the door. Finding no seat, the Prophet ﷺ folded his cloak, cast it to him, and told him to sit. Jarīr embraced it, kissed it, returned it, and prayed for him, upon which the Prophet ﷺ stated the rule of honoring notables. > **"Sit upon it. When the noble man of a people comes to you, honor him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم ﷺ اس وقت ایک ایسے گھر میں موجود تھے جو لوگوں سے بھرا ہوا تھا ۔ حضرت جریر رضی اللہ عنہ دروازے پر کھڑے ہوئے ، نبی اکرم ﷺ نے اپنے دائیں بائیں دیکھا لیکن آپ کو کوئی جگہ نظر نہیں آئی ، تو نبی اکرم ﷺ نے اپنی چادر لی اسے لپیٹا اور پھر اسے حضرت جریر رضی اللہ عنہ کی طرف پھینک دیا اور فرمایا : تم اس پر بیٹھ جاؤ ۔ حضرت جریر رضی اللہ عنہ نے اسے لیا ، اسے اپنے ساتھ لگایا ، پھر اس کو بوسہ دیا پھر وہ نبی اکرم ﷺ کو واپس کر دی ۔ انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اللہ تعالیٰ آپ کی بھی عزت افزائی کرے ، جس طرح آپ نے میری عزت افزائی کی ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جب کسی قوم کا معزز فرد تمہارے پاس آئے ، تو اس کی عزت افزائی کرو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں عون بن عمرو قیسی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

12620

Majma al-Zawaid #12620

وَعَنْهُ قَالَ: «لَمَّا بُعِثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَيْتُهُ فَقَالَ لِي: "" يَا جَرِيرُ، لِأَيِّ شَيْءٍ جِئْتَنَا؟ "". قُلْتُ: لِأُسْلِمَ عَلَى يَدَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَأَلْقَى إِلَيَّ كِسَاءَهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ: "" إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ عُمَرَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Jarīr, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), narrated that after the mission of the Prophet ﷺ he came to accept Islam at his hands. The Prophet ﷺ asked his purpose, cast his cloak toward him, then addressed his Companions with the command to honor notables. > **"O Jarīr, for what have you come to us. When the noble man of a people comes to you, honor him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ۔ وہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم ﷺ کو مبعوث کیا گیا تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ، آپ نے مجھ سے دریافت کیا : اے جریر تم کس لئے ہمارے پاس آئے ہو ؟ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کرنے کے لئے آیا ہوں ، تو نبی اکرم ﷺ نے اپنی چادر میری طرف بڑھائی اور پھر اپنے اصحاب کی طرف متوجہ ہو کر ارشاد فرمایا : جب کسی قوم کا معزز فرد تمہارے پاس آئے ، تو اس کی عزت افزائی کرو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی حصین بن عمر ہے اور وہ متروک ہے ۔

12621

Majma al-Zawaid #12621

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «أَنَّ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ دَخَلَ الْبَيْتَ وَهُوَ مَمْلُوءٌ، فَلَمْ يَجِدْ مَجْلِسًا، فَرَمَى إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِزَارِهِ أَوْ بِرِدَائِهِ وَقَالَ: "" اجْلِسْ عَلَى هَذَا "". فَأَخَذَهُ، فَقَبَّلَهُ وَضَمَّهُ إِلَيْهِ، وَقَالَ: أَكْرَمَكَ اللَّهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا أَكْرَمْتَنِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), narrated that Jarīr ibn ʿAbd Allāh, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), entered a full house and found no seat. The Messenger of Allah ﷺ threw him his waist-wrapper or cloak and told him to sit on it. Jarīr kissed it, held it close, and prayed for him, and the Prophet ﷺ repeated the rule. > **"Sit upon this. When the noble man of a people comes to you, honor him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ ایک گھر میں داخل ہوئے جو لوگوں سے بھرا ہوا تھا ، انہیں بیٹھنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ملی ، تو نبی اکرم ﷺ نے اپنی چادر ان کی طرف پھینکی اور فرمایا : اس پر بیٹھ جاؤ ، انہوں نے اسے لیا اس کو بوسہ دیا ، اسے اپنے ساتھ لگایا اور عرض کی : یا رسول اللہ ! اللہ تعالیٰ آپ کو عزت دے ، جس طرح آپ نے میری عزت افزائی کی ہے ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جب کسی قوم کا معزز فرد تمہارے پاس آئے تو تم اس کی عزت افزائی کرو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

12622

Majma al-Zawaid #12622

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضُمَيْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَيَعْرِفْ حَقَّ كَبِيرِنَا، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا، وَلَا يَكُونُ الْمُؤْمِنُ مُؤْمِنًا حَتَّى يُحِبَّ لِلْمُؤْمِنِينَ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنُ ضُمَيْرَةَ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbd Allāh ibn Ḍamīrah reported from his father that the Messenger of Allah ﷺ joined mercy to the young, recognition of elders, honesty, and mutual love as conditions of faith and belonging. > **"He is not of us who does not show mercy to our young and recognize the right of our elder, nor is he of us who deceives us. The believer is not a believer until he loves for the believers what he loves for himself."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن ضمیرہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے چھوٹے پر مہربانی نہیں کرتا اور ہمارے بڑے کے حق کو پہچانتا نہیں ہے ، اور وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمیں دھوکہ دیتا ہے ، اور مومن اس وقت تک مومن نہیں ہوتا جب تک وہ مومنین کے لئے وہی چیز پسند نہیں کرتا جو وہ اپنے لے پسند کرتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور حسین بن عبداللہ بن ضمیرہ نامی راوی کذاب ہے ۔

12623

Majma al-Zawaid #12623

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ عُيَيْنَةُ بْنُ يَقْظَانَ (*) وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَكَذَلِكَ مَالِكُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ وَفِيهِمَا ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās, may Allah be pleased with them both (رضي الله عنهما), reported that the Messenger of Allah ﷺ commanded honoring a visiting notable. > **"When the noble man of a people comes to you, honor him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جب کسی قوم کا کوئی معزز فرد تمہارے پاس آئے ، تو تم اس کی عزت افزائی کرو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے معجم کبیر کی سند میں ایک راوی عبید بن یقطان ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے مالک بن حسن بن مالک بن حویرث کا معاملہ بھی اسی طرح ہے ، ان دونوں راویوں میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے ، معجم کبیر کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

12624

Majma al-Zawaid #12624

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «دَخَلَ عُيَيْنَةُ بْنُ [بَدْرٍ، وَ] حِصْنٌ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، وَهُمْ جُلُوسٌ جَمِيعًا عَلَى الْأَرْضِ، فَدَعَا لِعُيَيْنَةَ بِنُمْرُقَةٍ، فَأَجْلَسَهُ عَلَيْهَا، وَقَالَ: "" إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās, may Allah be pleased with them both (رضي الله عنهما), narrated that ʿUyaynah ibn Ḥiṣn visited the Prophet ﷺ while Abū Bakr and ʿUmar, may Allah be pleased with them (رضي الله عنهم), sat on the ground. The Prophet ﷺ called for a cushion, seated him, and stated the rule. > **"When the noble man of a people comes to you, honor him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : عیینہ بن بدر اور حصن ، نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ، اس وقت نبی اکرم ﷺ کے پاس حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ موجود تھے اور سب لوگ زمین پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ نبی اکرم ﷺ نے عیینہ کے لئے ایک تکیہ منگوایا اور اس کو اس کے ساتھ بٹھایا اور فرمایا : جب کسی قوم کا معزز شخص تمہارے پاس آئے ، تو تم اس کی عزت افزائی کرو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

12625

Majma al-Zawaid #12625

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ عِيسَى بْنُ يُونُسَ: شَيْخٌ صَالِحٌ.

EnglishUnverified translation

Jābir, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported that the Messenger of Allah ﷺ commanded honor for a visiting notable. > **"When the noble man of a people comes to you, honor him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جب کسی قوم کا معزز فرد تمہارے پاس آئے تو اس کی عزت افزائی کرو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، عیسیٰ بن یونس کہتے ہیں : یہ ایک نیک بزرگ ہے ۔

12626

Majma al-Zawaid #12626

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا أَتَاكُمْ كَبِيرُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَشَهْرٌ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ ضَعِيفٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ.

EnglishUnverified translation

Muʿādh ibn Jabal, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported that the Messenger of Allah ﷺ commanded honoring the elder of a visiting people. > **"When the elder of a people comes to you, honor him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جب کسی قوم کا معزز فرد تمہارے پاس آئے ، تو اس کی عزت افزائی کرو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، شہر نامی راوی نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اور عبداللہ بن خراش نامی راوی ضعیف ہے ۔ ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، اور یہ بات بیان کی ہے ، یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے ۔

12627

Majma al-Zawaid #12627

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ أَكْرَمَ أَمِيرًا مُسْلِمًا فَإِنَّمَا يُكْرِمُ اللَّهَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَحْرُ بْنُ كَثِيرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Jābir ibn ʿAbd Allāh, may Allah be pleased with them both (رضي الله عنهما), reported that the Messenger of Allah ﷺ equated honoring a Muslim commander with honoring Allah. > **"Whoever honors a Muslim commander honors Allah thereby."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص کسی مسلمان کی عزت افزائی کرتا ہے تو وہ گویا اللہ تعالیٰ کا احترام کرتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی بحر بن کثیر ہے اور وہ متروک ہے ۔

12628

Majma al-Zawaid #12628

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَفَعَهُ - قَالَ: "" «إِذَا أَكْرَمَ الرَّجُلُ أَخَاهُ فَإِنَّمَا يُكْرِمُ رَبَّهُ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَمُصْعَبُ بْنُ سَلَامٍ وَهُمَا ضَعِيفَانِ وَقَدْ وُثِّقَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَيَأْتِي فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ فِي حَقِّ الْمُسْلِمِ وَرَحْمَةِ النَّاسِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbd Allāh ibn Masʿūd, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), raised it to the Prophet ﷺ that honoring a brother ascends to the Lord. > **"When a man honors his brother, he honors his Lord thereby."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : ( نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ) ’’ جب کوئی شخص اپنے بھائی کی عزت افزائی کرتا ہے تو وہ اپنے پروردگار کا احترام کرتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ اور ایک راوی مصعب بن سلام ہے ، اور یہ دونوں ضعیف ہیں ، ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ آگے چل کر نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں مسلمان کے حق اور لوگوں کے لئے مہربانی سے متعلق روایات آئیں گی ۔

12629

Majma al-Zawaid #12629

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ أَمْسَكَ بِرِكَابِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ لَا يَرْجُوهُ وَلَا يَخَافُهُ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْمَازِنِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās, may Allah be pleased with them both (رضي الله عنهما), reported that the Messenger of Allah ﷺ promised forgiveness for selfless service in holding a Muslim brother's stirrup without hope or fear. > **"Whoever holds the stirrup of his Muslim brother, seeking nothing from him nor fearing him, Allah forgives him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص اپنے کسی مسلمان بھائی کی رکاب تھامے ، جس سے اسے کوئی توقع نہ ہو ، اور اس سے کوئی خوف نہ ہو ( یعنی وہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ایسا کرے ) تو اللہ تعالیٰ اس شخص کی مغفرت کر دے گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر مازنی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

12630

Majma al-Zawaid #12630

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مُدَارَاةُ النَّاسِ صَدَقَةٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ.

EnglishUnverified translation

Jābir ibn ʿAbd Allāh, may Allah be pleased with them both (رضي الله عنهما), reported that the Messenger of Allah ﷺ made courteous forbearance toward people a charity. > **"Courteous forbearance toward people is charity."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا صدقہ ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن محمد بن منکدر ہے ، اور وہ متروک ہے ابن عدی کہتے ہیں : مجھے یہ توقع ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا ۔

12631

Majma al-Zawaid #12631

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ: «اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" بِئْسَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ "". فَلَمَّا دَخَلَ هَشَّ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَانْبَسَطَ، ثُمَّ خَرَجَ. فَاسْتَأْذَنَ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" نِعْمَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ "". فَلَمَّا دَخَلَ لَمْ يَنْبَسِطْ إِلَيْهِ، وَلَمْ يَهُشَّ لَهُ كَمَا هَشَّ لِلْآخَرِ. فَلَمَّا خَرَجَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَأْذَنَ فُلَانٌ فَقُلْتَ لَهُ مَا قُلْتَ، ثُمَّ هَشَشْتَ لَهُ وَانْبَسَطْتَ، وَقُلْتَ لِفُلَانٍ مَا قُلْتَ، وَلَمْ أَرَكَ صَنَعْتَ بِهِ مَا صَنَعْتَ بِالْآخَرِ؟ فَقَالَ: "" يَا عَائِشَةُ، إِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنِ اتُّقِيَ لِفُحْشِهِ» "". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah, may Allah be pleased with her (رضي الله عنها), narrated that a man sought permission, and the Messenger ﷺ called him an evil son of his tribe, yet received him cheerfully. Another was praised as a good son of his tribe, yet received without such warmth. When she questioned the contrast, he explained the treatment of those feared for obscenity. > **"O ʿĀʾishah, among the worst of people are those guarded against on account of their obscenity."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی ، آپ نے فرمایا : یہ اپنے خاندان کا برا فرد ہے ، لیکن جب وہ آیا تو نبی اکرم ﷺ نے خندہ پیشانی سے اس سے ملاقات کی ، پھر وہ چلا گیا ، اس کے بعد ایک اور شخص نے اندر آنے کی اجازت مانگی ، آپ نے ارشاد فرمایا : یہ اپنے خاندان کا اچھا فرد ہے ، جب وہ اندر آیا تو نبی اکرم ﷺ نے اس کے ساتھ زیادہ خندہ پیشانی کا مظاہرہ نہیں کیا اور اس طرح پیش نہیں آئے ، جس طرح پہلے شخص کے ساتھ پیش آئے تھے ، جب وہ چلا گیا تو میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! پہلے فلاں شخص نے آپ سے آنے کی اجازت مانگی اور آپ نے اس کے بارے میں ایک بات کہی ، لیکن پھر آپ نے اس کے ساتھ خندہ پیشانی سے ملاقات کی اور فلاں شخص کے بارے میں آپ نے دوسری بات کہی ، لیکن میں نے یہ دیکھا کہ آپ نے اس کے ساتھ اس طرح کا رویہ نہیں رکھا ، جس طرح کا رویہ پہلے شخص کے ساتھ رکھا تھا ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اے عائشہ ! لوگوں میں سے سب سے برے وہ لوگ ہوتے ہیں ، جن کی فحش کلامی سے بچا جاتا ہے ۔‘‘ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ’’ صحیح ‘‘ میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

12632

Majma al-Zawaid #12632

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ «أَنَّ رَجُلًا أَقْبَلَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَثْنَوْا عَلَيْهِ شَرًّا، فَرَحَّبَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا قَفَا قَالَ: "" إِنَّ شَرَّ النَّاسِ مَنْزِلَةً عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، مَنْ يَخَافُ النَّاسُ شَرَّهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), narrated that a man approached the Prophet ﷺ while others spoke ill of him, yet the Prophet ﷺ welcomed him. After he departed, he described the rank of those feared for their evil. > **"The worst of people in station with Allah on the Day of Resurrection are those whom people fear on account of their evil."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، لوگوں نے اس کی برائی بیان کی ، لیکن نبی اکرم ﷺ نے اسے خوش آمدید کہا ، جب وہ شخص چلا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : ’’ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قدر و منزلت کے اعتبار سے سب سے برا شخص وہ ہو گا جس کے شر سے لوگ خوف زدہ رہتے ہوں ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطیر ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔

12633

Majma al-Zawaid #12633

وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: «كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْبَلَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ، فَأَدْنَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَرَّبَهُ، فَلَمَّا قَامَ قَالَ: "" يَا بُرَيْدَةُ أَتَعْرِفُ هَذَا؟ "". قُلْتُ: نَعَمْ، هَذَا أَوْسَطُ قُرَيْشٍ حَسَبًا، وَأَكْثَرُهُمْ مَالًا - ثَلَاثًا - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ أَنْبَأْتُكَ بِعِلْمِي فِيهِ، فَأَنْتَ أَعْلَمُ. فَقَالَ: "" هَذَا مِمَّنْ لَا يُقِيمُ اللَّهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Buraydah, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), narrated that they sat with the Messenger of Allah ﷺ when a Qurashī approached, whom he drew near. After the man rose and left, he questioned Buraydah about him. Buraydah described him as middling in lineage and foremost in wealth, deferring greater knowledge to the Prophet ﷺ, who then gave his verdict. > **"O Buraydah, do you know him. He is among those for whom Allah shall set no weight on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھے ، قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آیا ، نبی اکرم ﷺ نے اسے پاس کیا اور قریب کیا ، جب وہ شخص اٹھ کے چلا گیا تو آپ نے فرمایا : اے بریدہ ! کیا تم اس شخص کو پہچانتے ہو ؟ میں نے عرض کی : جی ہاں ! یہ حسب کے اعتبار سے قریش کا درمیانی درجہ کا شخص ہے لیکن مال کے اعتبار سے سب سے زیادہ مال والا ہے ، یہ مکالمہ تین مرتبہ ہوا ، پھر میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے اس کے بارے میں اپنے علم کے مطابق آپ کو بتایا ہے ، ویسے آپ بہتر جانتے ہوں گے ، نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : یہ ان افراد میں سے ایک ہے جن کے لئے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن میزان نہیں رکھے گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی عون بن عمارہ ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

12634

Majma al-Zawaid #12634

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «رَأَسُ الْعَقْلِ بَعْدَ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ التَّوَدُّدُ إِلَى النَّاسِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو أَوِ ابْنُ عُمَرَ الْقَيْسِيُّ (*) وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَيَأْتِي حَدِيثُ عَلِيٍّ فِي بَابِ الْعَقْلِ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported that the Messenger of Allah ﷺ placed affectionate conduct toward people directly after faith as the head of intellect. > **"The head of intellect after faith in Allah is affectionate kindness toward people."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے کے بعد سب سے بڑی عقل مندی لوگوں کے ساتھ محبت کا برتاؤ ہے ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن عمرو ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) عبیداللہ بن عمر قیسی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث آگے چل کے عقل سے متعلق باب میں آئے گی ۔

12635

Majma al-Zawaid #12635

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «سَيَأْتِيكُمْ رَكْبٌ مُبَغَّضُونَ، فَإِذَا جَاءُوكُمْ فَرَحِّبُوا بِهِمْ» "". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي بَابِ رِضَا الْمُصَدِّقِ فِي الزَّكَاةِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jābir, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported that the Messenger of Allah ﷺ ordered a welcome for approaching riders even when resented. > **"Hated riders shall come to you, so when they come to you, welcome them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ عنقریب تمہارے پاس ایسے سوار آئیں گے ، جن سے بغض رکھا جاتا ہے لیکن جب وہ تمہارے پاس آئیں تو تم نے انہیں خوش آمدید کہنا ہے ۔‘‘ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس سے پہلے یہ روایت زکوۃ وصول کرنے والے شخص کی رضامندی سے متعلق باب میں گزر چکی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

12636

Majma al-Zawaid #12636

عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ» ".

EnglishUnverified translation

Al-Ḥusayn ibn ʿAlī, may Allah be pleased with them both (رضي الله عنهما), reported that the Messenger of Allah ﷺ made abandonment of idle matters part of sound Islam. > **"Part of a man's sound Islam is his leaving what does not concern him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ آدمی کے اسلام کی خوبی میں یہ بات شامل ہے کہ وہ لایعنی چیزوں کو ترک کر دے ۔‘‘

12637

Majma al-Zawaid #12637

وَفِي رِوَايَةٍ «: "" إِنَّ مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ قِلَّةَ الْكَلَامِ فِيمَا لَا يَعْنِيهِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ بِالرِّوَايَةِ الْأُولَى، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

In a variant narration, the Prophet ﷺ expressed sound Islam as restraint of speech in what does not concern. > **"Part of a man's sound Islam is fewness of speech in what does not concern him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’ آدمی کے اسلام کی خوبی میں یہ بات شامل ہے کہ غیر ضروری چیزوں کے بارے میں وہ کم کلام کرے ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں پہلی والی روایت نقل کی ہے امام احمد اور معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں ۔

12638

Majma al-Zawaid #12638

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ مَرْوَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Thābit, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported that the Messenger of Allah ﷺ made leaving irrelevant matters a sign of sound Islam. > **"Part of a man's sound Islam is his leaving what does not concern him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ آدمی کے اسلام کی خوبی میں یہ بات شامل ہے کہ وہ لایعنی چیزوں کو ترک کر دے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر بن مروان ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

12639

Majma al-Zawaid #12639

عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ، وَيُعْطِي عَلَى الرِّفْقِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْعُنْفِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَأَبُو خَلِيفَةَ لَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAlī ibn Abī Ṭālib, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported that the Messenger of Allah ﷺ described Allah as Gentle, loving gentleness and granting through it what harshness cannot obtain. > **"Allah is Gentle, loves gentleness, and grants for gentleness what He does not grant for harshness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ رفیق ہے اور وہ نرمی کو پسند کرتا ہے ، اور وہ نرمی پر وہ چیز عطا کرتا ہے جو وہ سختی پر عطا نہیں کرتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام احمد ، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ ابوخلیفہ نامی راوی کو کسی نے ضعیف قرار نہیں دیا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

12640

Majma al-Zawaid #12640

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ، وَيُعْطِي عَلَى الرِّفْقِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْعُنْفِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.

EnglishUnverified translation

Anas, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported that the Messenger of Allah ﷺ described Allah as Gentle, loving gentleness and granting through it what harshness cannot obtain. > **"Allah is Gentle, loves gentleness, and grants for gentleness what He does not grant for harshness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ رفیق ہے ۔ وہ نرمی کو پسند کرتا ہے اور وہ نرمی پر وہ چیز عطا کرتا ہے ، جو وہ سختی پر عطا نہیں کرتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے ، امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ، امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ، اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

12641

Majma al-Zawaid #12641

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَا كَانَ الرِّفْقُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا زَانَهُ، وَلَا كَانَ الْخُرْقُ فِي شَيْءٍ إِلَّا شَانَهُ، وَإِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ حَبِيبٍ وَثَّقَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَفِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Anas, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported that the Messenger of Allah ﷺ contrasted beautifying gentleness with disgracing harshness and affirmed divine love for gentleness. > **"Gentleness never enters anything but beautifies it, harshness never enters anything but disgraces it, and Allah is Gentle and loves gentleness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ نرمی جس بھی چیز میں ہو گی اسے آراستہ کر دے گی اور سختی جس بھی چیز میں ہو گی ، اسے معیوب کر دے گی ، بے شک اللہ تعالی رفیق ہے ، اور وہ نرمی کو پسند کرتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن حبیب ہے ، جسے ابن ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے ۔ اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

12642

Majma al-Zawaid #12642

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ، وَيُعْطِي عَلَيْهِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْعُنْفِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْجُدْعَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported that the Messenger of Allah ﷺ affirmed that Allah is Gentle, loves gentleness, and rewards it beyond harshness. > **"Allah is Gentle, loves gentleness, and grants for it what He does not grant for harshness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ رفیق ہے ۔ وہ نرمی کو پسند کرتا ہے اور وہ نرمی پر وہ کچھ عطا کرتا ہے ، جو وہ سختی پر عطا نہیں کرتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوبکر جدعانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

12643

Majma al-Zawaid #12643

وَعَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيُعْطِي عَلَى الرِّفْقِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْخُرْقِ، وَإِذَا أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا أَعْطَاهُ الرِّفْقَ، مَا مِنْ أَهْلِ بَيْتٍ يُحْرَمُونَ الرِّفْقَ إِلَّا حُرِمُوا» "". قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ: "" مَنْ يُحْرَمِ الرِّفْقَ يُحْرَمِ الْخَيْرَ "". فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jarīr ibn ʿAbd Allāh, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported from the Prophet ﷺ that Allah rewards gentleness beyond harshness, grants it to whom He loves, and deprives only to deprive. > **"Allah grants for gentleness what He does not grant for harshness. When Allah loves a servant, He grants him gentleness. No household are deprived of gentleness but are deprived indeed."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جریر بن عبدالله رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ نرمی پر وہ چیز عطا کرتا ہے ، جو وہ سختی پر عطا نہیں کرتا ہے ، اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت رکھتا ہے ، تو اسے نرمی عطا کر دیتا ہے ، جس بھی گھرانے کے لوگ نرمی سے محروم رہیں وہ حقیقی محروم ہوتے ہیں ۔‘‘ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ان صحابی کے حوالے سے ’’ صحیح ‘‘ میں یہ روایت مذکور ہے ، جس میں صرف یہ الفاظ ہیں :” جو شخص نرمی سے محروم رہا وہ بھلائی سے محروم رہا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

12644

Majma al-Zawaid #12644

وَعَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «الرِّفْقُ فِيهِ الزِّيَادَةُ وَالْبَرَكَةُ [وَمَنْ يُحْرَمِ الرِّفْقَ يُحْرَمِ الْخَيْرَ]» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ ثَابِتٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Jarīr, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), narrated that he heard the Messenger of Allah ﷺ place increase, blessing, and all good within gentleness. > **"Gentleness brings increase and blessing, and whoever is deprived of gentleness is deprived of good."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ۔ وہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ نرمی میں اضافہ اور برکت ہے ، اور جو شخص نرمی سے محروم رہے وہ بھلائی سے محروم ہوتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت ہے اور وہ متروک ہے ۔

12645

Majma al-Zawaid #12645

وَعَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ وَيَرْضَاهُ، وَيُعِينُ عَلَيْهِ مَا لَا يُعِينُ عَلَى الْعُنْفِ» "". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Khālid ibn Maʿdān reported from his father, from the Prophet ﷺ, that Allah is Gentle, loves and approves gentleness, and aids through it beyond harshness. > **"Allah is Gentle, loves gentleness and approves it, and aids through it what He does not aid through harshness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

خالد بن معدان اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ رفیق ہے ۔ وہ نرمی کو پسند کرتا ہے اور نرمی سے راضی ہوتا ہے ، اور نرمی پر اس طرح مدد کرتا ہے ، جو مدد وہ سختی پر نہیں کرتا ہے ۔‘‘ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

12646

Majma al-Zawaid #12646

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِذَا كَانَتِ الْأَرْضُ مُخْصِبَةً فَتَقَصَّرُوا فِي السَّيْرِ، وَأَعْطُوا الرِّكَابَ حَقَّهَا، فَإِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās, may Allah be pleased with them both (رضي الله عنهما), instructed that when the land is fertile travelers should ease their pace and give their mounts their due, for Allah is Gentle and loves gentleness.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : جب زمین ہریالی ہو ، تو تم آرام سے سفر کرو اور سواریوں کو ان کا حق دو ، بے شک اللہ تعالیٰ مہربان ہے اور نرمی کو پسند کرتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

12647

Majma al-Zawaid #12647

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُحِبُّ الرِّفْقَ وَيَرْضَاهُ، وَيُعِينُ عَلَيْهِ مَا لَا يُعِينُ عَلَى الْعُنْفِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah, may Allah be pleased with him (رضي الله عنه), reported that the Messenger of Allah ﷺ described Allah as loving gentleness, approving it, and aiding through it beyond harshness. > **"Allah loves gentleness and approves it, and aids through it what He does not aid through harshness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ نرمی سے محبت کرتا ہے ، اور اس سے راضی ہوتا ہے ، اور نرمی پر وہ مدد کرتا ہے ، جو مدد وہ سختی پر نہیں کرتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے ، جسے ابوحاتم رازی نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

12648

Majma al-Zawaid #12648

وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا: " «يَا عَائِشَةُ، ارْفُقِي، فَإِنَّ اللَّهَ إِذَا أَرَادَ بِأَهْلِ بَيْتٍ خَيْرًا دَلَّهُمْ عَلَى [بَابِ] الرِّفْقِ» ".

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah, may Allah be pleased with her (رضي الله عنها), narrated that the Messenger of Allah ﷺ counseled her to gentleness as the sign of intended household good. > **"O ʿĀʾishah, be gentle, for when Allah intends good for a household, He guides them to the door of gentleness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا : ’’ اے عائشہ ! نرمی اختیار کرو بے شک اللہ تعالیٰ جب کسی گھرانے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو ان کی رہنمائی نرمی کی طرف کرتا ہے ۔‘‘

12649

Majma al-Zawaid #12649

وَفِي رِوَايَةٍ «: "" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِأَهْلِ بَيْتٍ خَيْرًا أَدْخَلَ عَلَيْهِمُ الرِّفْقَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُ الثَّانِيَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

In another narration concerning household good, the Prophet ﷺ described divine entry of gentleness. > **"When Allah intends good for a household, He brings gentleness into them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’ جب اللہ تعالیٰ کسی گھرانے کے بارے میں بھلائی کا ارداہ کر لے تو ان پر نرمی کو داخل کر دیتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اور دوسری روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔